Baaghi TV

Tag: ن لیگ

  • کامیابی کی صورت میں آزاد کشمیر کا بجٹ پہلے سے کہیں زیادہ بڑھایا جائے ،نواز شریف

    کامیابی کی صورت میں آزاد کشمیر کا بجٹ پہلے سے کہیں زیادہ بڑھایا جائے ،نواز شریف

    ظفرآباد: مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا کہ کامیابی کی صورت میں آزاد کشمیر کا بجٹ پہلے سے کہیں زیادہ بڑھایا جائے گا-

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں مظفر آباد سے پیار ہے، مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر سے بے پناہ پیار ہے، پاکستان میں موٹرویز، ہائی ویز اور ایکسپریس ویز بنے ہیں لیکن یہاں وہی سڑک ہے جو 30 سال پہلے بنی تھی، کوہالہ سے مظفر آباد کوئی ہائی وے کیوں نہیں بنی۔

    انہوں نے کہا کہ میں جب وزیراعظم تھا تو راجا فاروق حیدر بھی آزاد کشمیر کے وزیراعظم تھے اور میں نے کہا کہ مانسہرہ سے مظفر آباد، مظفر آباد سے میر پور دریائے جہلم کے ساتھ ساتھ ایک خوب صورت ترین موٹر وے بننی چاہیے جبکہ یہ منصوبہ میں نے منظور کیا تھا اور یہ پاکستان کا ایک بہترین اور منفرد منصوبہ ہے اور آزاد کشمیر کے لیے نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کا بہترین تحفہ ہےاس منصوبے سے آزاد کشمیر میں سڑکوں، اسپتالوں، اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں کا جال پھیلتا اور یہاں پر خوش حالی ہی خوش حالی ہوتی

    نواز شریف نے کہا کہ اگر مسلم لیگ ن کو کامیابی ملی تو پنجاب کی طرز کے ترقیاتی منصوبے آزاد کشمیر میں بھی شروع کیے جائیں گے اور عوام کو جدید سفری و طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی، میں نے کبھی آذاد کشمیر اور پاکستان کے دیگر صوبوں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا یا اسلام آباد میں کبھی تفریق نہیں کی، میرے لیے آزاد کشمیر بھی اتنا ہی عزیز ہے جتنا پنجاب ہے، یہ میرا دوسرا گھر ہے، میرے بزرگ کشمیر سے ہجرت کرکے آئے تھے۔

    میں نے مریم نواز کو کہا ہے جیسے کسی کے ہاں مہمان جاتے ہیں تو کوئی فروٹ یا مٹھائی لے کر جاتے ہیں تو آج آپ بھی کشمیر کے لیے مٹھائی لے کرجا ئیں اور مظفر آباد کے عوام کو پیش کردو، ہمارا منصوبہ بڑا وسیع ہے، جو پروگرام لے کر آئے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت یہاں بنی تو ایک ایک منصوب ے کو مکمل کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ جس طرح پنجاب میں عوامی فلاح کے منصوبے جاری ہیں، اسی طرز پر مظفرآباد اور آزاد کشمیر میں بھی ترقیاتی کام ہونے چاہیئیں، مریم نواز نے بھی مظفرآباد کو پاکستان کے خوبصورت ترین شہروں میں شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    نواز شریف نے اعلان کیا کہ کامیابی کی صورت میں آزاد کشمیر کا بجٹ پہلے سے کہیں زیادہ بڑھایا جائے گا جب وہ وزیر اعظم تھے تو آزاد کشمیر کا بجٹ دوگنا کیا تھا، اب موقع ملا تو اسے دس گنا تک بڑھائیں گے، مریم نواز سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں مظفرآباد کے لیے 10 گرین بسیں روانہ کی جائیں گی، جبکہ 15 موبائل اسپتال بھی آزاد کشمیر کو فراہم کیے جائیں گے تاکہ دور دراز علاقوں کے عوام کو بہتر طبی سہولتیں میسر آ سکیں۔

    صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہانتخابات میں کامیابی ملی تو میرا دل چاہتا ہے شہباز شریف کو کہوں کہ مجھے آزاد کشمیر کا وزیراعظم بنا دیں، نواز شریف کو وزیراعظم بنادیں، آئندہ یہاں مسلم لیگ (ن) کی حکومت آتی ہے تو ان شااللہ یہاں کی تمام مشکلیں اور مسائل حل کرکے دم لیں گے اگرچہ وہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم بننے کی بات مذاق میں کر رہے ہیں، تاہم کامیابی کی صورت میں ہر تین ماہ بعد وہ خود آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے اور ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گے-

    انہوں نے سابق حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے بعد آنے والی حکومت نے ملک کو نقصان پہنچایا اور ترقی کا سفر رک گیا، تاہم مسلم لیگ ن دوبارہ اقتدار میں آکر تمام کمیوں کو پورا کرے گی اور عوام کی خوشحالی کے لیے بھر پور اقدامات کرے گی۔

  • پنجاب حکومت کا خواتین کے معاشی استحکام کے لیے’سحر‘ منصوبہ

    پنجاب حکومت کا خواتین کے معاشی استحکام کے لیے’سحر‘ منصوبہ

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کی خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانے کے لیے ’اسکل اینہانسمنٹ تھرو ہوم ریچ پروگرام‘ (سحر) کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت پنجاب بھر کی 5 ہزار 365 خواتین کو گھر بیٹھے مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق فنی اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جائے گی۔

    وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت شروع کیے گئے اس منصوبے پر 97 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی، جبکہ اس کا مقصد ہنرمند لیبر فورس میں خواتین کے تناسب میں اضافہ اور انہیں روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے پروگرام کے تحت دور دراز، نیم شہری اور شہری علاقوں کی خواتین کو بیوٹیفکیشن سروسز، ہاسپٹیلٹی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تربیت دی جائے گی۔

    پنجاب ڈویلپمنٹ کونسل فار پلاننگ کے ذیلی ادارے آئی تھم کے اشتراک سےایک ہزار 260 خواتین کے لیے ہاسپٹیلٹی کورسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے،جن میں کلنری آرٹس، بیکنگ گیسٹ ریلیشنز، فرنٹ ڈیسک مینجمنٹ اور ایئر لائن مینجمنٹ کی تربیت شامل ہےلاہور،فیصل آباد،راولپنڈی، ملتان اور گوجرانوالہ میں ہاسپٹیلٹی ٹریننگ کورس کےپہلے بیچ کی تربیت مکمل ہو چکی ہے۔

    اسی طرح نیل بار کے تعاون سے 4 اضلاع میں 2 ہزار 65 خواتین کے لیے بیوٹیفکیشن کورسز کا اہتمام کیا گیا ہے، جن میں ہیر اسٹائلنگ، سکن کیئر، میک اپ اور نیل آرٹ کی تربیت دی جا رہی ہے،پروگرام کے تحت 2 ہزار 40 خواتین کو پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے اشتراک سے 6 ماہ پر مشتمل ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ دی جائے گی تربیت حاصل کرنے والی خواتین کو لیپ ٹاپ، انٹرنیٹ ڈیوائس، ڈیٹا پیکج اور ماہانہ وظیفہ بھی فراہم کیا جائے گاکورس میں دراز اور شوپی فائی سمیت ای کامرس، انگلش لینگویج، پراڈکٹ ریسرچ اور فنانشل لٹریسی کی تعلیم بھی شامل ہے۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کی عورت معاشی طور پر مضبوط ہوگی تو نہ صرف صوبہ بلکہ پورا ملک ترقی کرے گا صوبے کی خواتین آبادی کو ایک قابلِ قدر اثاثہ بنایا جا رہا ہے اور پروگرام کا مقصد انہیں ترقی اور خود انحصاری کے مواقع فراہم کرنا ہے بیوہ، طلاق یافتہ اور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی خواتین کو پروگرام میں ترجیح دی جائے گی خواتین کے لیے پہلی مرتبہ گھر کی دہلیز پر ووکیشنل تربیت کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئیں گے اور تربیت مکمل کرنے والی خواتین آسانی سے روزگار حاصل کر کے معاشرے کا فعال اور مفید حصہ بن سکیں گی حکومت پنجاب ’سحر‘ پروگرام کے تحت تربیت یافتہ خواتین کے لیے جاب پلیسمنٹ کے مواقع بھی فراہم کرے گی، جبکہ اس اقدام کا ایک اہم مقصد صوبے میں صنفی مساوات کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔

  • کرپشن کے الزامات لگانے والے پہلے اپنے ماضی کو دیکھیں،عظمی بخاری

    کرپشن کے الزامات لگانے والے پہلے اپنے ماضی کو دیکھیں،عظمی بخاری

    پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئےکہا کہ سیاسی اختلافات کو جھوٹے الزامات اور سوشل میڈیا مہمات کے بجائے حقائق کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔

    پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث کے دوران عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے بیانات اور الزامات کی تصدیق کر کے بات کرنی چاہیے، جبکہ حکومت پر تنقید پالیسیوں کی بنیاد پر ہونی چاہیے، یہ افسوس کی بات ہے کہ بعض لوگ بغیر تصدیق کے باتیں پھیلاتے ہیں اور انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں ہوتا انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے الزامات لگانے والے پہلے اپنے ماضی کو دیکھیں۔

    انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکنوں کو بھی دباؤ کا سامنا ہوتا ہے، تاہم مثبت سیاست میں پالیسیوں پر تنقید کی گنجائش موجود ہے اگر حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کی جائے تو اسے خوش دلی سے سنا جا سکتا ہے، لیکن سوشل میڈیا پر بنائی گئی غیر مصدقہ باتوں کو اسمبلی میں لا کر پیش کرنا درست نہیں منتخب نمائندوں کو ان لوگوں کو جواب دینا پڑتا ہے جو نہ اسمبلی کے رکن ہیں اور نہ جمہوری عمل پر یقین رکھتے ہیں،بعض سیاسی کارکنوں کو سوشل میڈیا پر اپنی پوزیشن واضح کرنے اور وضاحتیں دینے پر مجبور ہونا پڑتا ہے اگر سیاسی کارکن مثبت انداز میں سیا ست کریں اور عوامی مسائل پر بات کریں تو بہتر ہوگا،الزامات لگانے سے پہلے حقائق کی جانچ ضروری ہے۔

    کسانوں کے مسائل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے ماضی کی حکومتوں کا حوالہ دیا اور کہا کہ سابق دور میں بھی سیلاب جیسے بحران آئے، تاہم اس وقت کیے گئے بعض اقدامات اور بیانات کو عوام آج بھی یاد رکھتے ہیں،موجودہ حکومت کسانوں اور دیگر شعبوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور بجٹ میں عوامی ریلیف کو ترجیح دی گئی ہے۔

  • ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان گلگت بلتستان میں سیاسی اشتراک سے حکومت بنانے پر اتفاق

    ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان گلگت بلتستان میں سیاسی اشتراک سے حکومت بنانے پر اتفاق

    گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت کی اہم مشاورتی بیٹھک ہوئی جس دوران دونوں جماعتوں نے سیاسی اشتراک سے نئی حکومت بنانے پر اتفاق کر لیا-

    پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مجوزہ فارمولے کے تحت گلگت بلتستان کے نئے وزیرِ اعلیٰ کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہوگا گورنر گلگت بلتستان اور اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف کے اہم عہدے مسلم لیگ ن کو دیئے جائیں گے معاہدے کے تحت ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب بھی مسلم لیگ ن کے حصے میں آئے گا ذرائع کے مطابق وزیرِاعلیٰ اور اسپیکر کے حتمی ناموں کا فیصلہ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیر کے روز اسلام آباد میں کریں گے۔

    دوسری جانب پیپلز پارٹی نےگلگت بلتستان میں امجد حسین ایڈووکیٹ کو وزیر اعلیٰ کے لیے نامزد کر دیا پیپلز پارٹی نے گلگت ریجن سے پہلی بار کسی کو وزیر اعلیٰ نامزدکیا ہے امجد حسین ایڈووکیٹ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر بھی ہیں امجد حسین ایڈووکیٹ حالیہ الیکشن میں جی بی اے 1 گلگت سے کامیاب ہوئے ہیں۔

    دریں اثنا الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے 24 میں سے 21 حلقوں کے سرکاری نتائج کا اعلان کیا گیا ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلزپارٹی 9، مسلم لیگ (ن) 6، آئی پی پی 4، ایم ڈبلیو ایم 1 اور آزاد امیدوار 1نشست پرکامیاب ہوئے جی بی اے 9 اسکردو 3، جی بی اے 17 دیامر 3 اور جی بی اے 15 دیامر 1 کے نتانج کا اعلان بعد میں ہوگا خواتین کی 6 مخصوص نشستوں میں سے 3 پیپلزپارٹی، 2 ن لیگ اور ایک آئی پی پی کےحصے میں آئی ٹیکنوکریٹ کی 3 نشستوں میں سے پیپلزپارٹی، ن لیگ اور آئی پی پی کو ایک ایک نشست ملی۔

    رہنما پیپلزپارٹی نیئرحسین بخاری کا کہنا ہےکہ پی پی پی کے پاس مخصوص اور ٹیکنوکریٹ نشستیں ملا کر 17 سے 19 سیٹوں کی واضح اکثریت بنتی ہے، ان شاءاللہ گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلزپارٹی حکومت بنائےگی۔

  • پنجاب :ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے یونٹس کے خلاف  کریک ڈاؤن جاری

    پنجاب :ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے یونٹس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں غیر قانونی فیٹ میلٹنگ، بون کرشنگ اور ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے یونٹس کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے۔

    سینئر صوبائی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق ڈرون سرویلنس ٹیمیں چوبیس گھنٹے فعال ہیں اور کسی بھی غیر قانونی یونٹ کو دوبارہ کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،11 اور 12 جون کے دوران مجموعی طور پر 263 صنعتی یونٹس کا معائنہ کیا گیا، جن میں متعدد خلاف ورزی کرنے والے یونٹس کو سیل کیا گیا جبکہ ایک یونٹ کو مسمار بھی کیا گیا ، اس دوران ایف آئی آرز درج کی گئیں اور بھاری جرمانے عائد کیے گئے پنجاب میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں برتی جا رہی اور قانون پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ سنگل یوز پلاسٹک کے خاتمے کے لیے بھی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں، جس کے دوران 929 کلوگرام ممنوعہ پلاسٹک بیگز ضبط کیے گئے مزید برآں 16 کاروبار ی اداروں نے رضاکارانہ طور پر سنگل یوز پلاسٹک یعنی ایس یو پی سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے خود کو ’ایس یو پی فری زون‘ قرار دے دیا ہے ادھر پنجاب انوائرمنٹل ریفر نس لیبارٹری نے بین الاقوامی معیار آئی ایس او 17025 کے تحت پروفیشنسی ٹیسٹنگ کامیابی سے مکمل کر لی ہے،لیبارٹری نے 19 تجزیاتی پیرامیٹرز، بشمول ہیوی میٹلز، کی جانچ میں شاندار کارکردگی دکھائی اور 5 پیرامیٹرز میں پرائم زیڈ اسکور حاصل کیا، جسے پنجاب کے ماحولیاتی گورننس نظام پر عالمی اعتماد کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر جدید، ماحول دوست اور بین الاقوامی معیار کے سلاٹر ہاؤسز کا مؤثر آپریشن بھی یقینی بنایا جا رہا ہے غیر قانونی اور غیر معیاری ذبح خانوں کے خاتمے، ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے جامع حکمت عملی پر عمل جاری ہے جبکہ مریم اورنگزیب نے سلاٹر ہاؤسز کے جامع سروے، میپنگ اور فیلڈ وزٹس فوری مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے پنجاب حکومت کا مؤقف ہے کہ صوبے کو صاف، سرسبز، صحت مند اور پائیدار ماحول کی جانب لے جانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

  • پنجاب حکومت  5131 ارب روپے کا بجٹ کل پیش کرے گی

    پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ کل پیش کرے گی

    پنجاب حکومت کل 5131 ارب روپے کا بجٹ پیش کرے گی-

    پنجاب کے مجموعی اخراجات کا تخمینہ 3569 ارب 60 کروڑ روپے ہوگا بجٹ میں تنخواہوں کیلئے 650ارب،پنشن کیلئے 505 ارب 80 کروڑمختص ہیں، سرکار ی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق ہوگا،سماجی تحفظ کیلئے 25 ارب،ستھرا پنجاب پروگرام کیلئے 150 ارب،آپریشنل اخراجا ت کیلئے 580 ارب 20 کروڑ رکھنے کی سفارشات کی گئی ہے، دیگر پروگرام سرمایہ کاری کیلئے 221 ارب 90 کروڑ رکھے جائیں گے۔

    بیرونی معاونت سے جاری منصوبوں کیلئے 54 ارب رکھنے کی سفارشات،دیگر ترقیاتی و سرمایہ جاتی اخراجات کیلئے 570 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے،صحت کےلیے 680 ارب روپےکےمجموعی حجم کا تخمینہ،مفت ادویات کے لیے 100 ارب روپے کے اخراجات کا تخمینہ،تعلیم کے لیے پنجا ب حکومت 900 ارب روپے سے زائد کے بجٹ مختص کرنے کی تجویز ہے-

    طلبا کے لیے لیپ ٹاپ ، الیکٹرک سکوٹیز اور سائیکل کی اسکیمیں شامل ہے، طلبہ کے لیے ہونہار اسکالرشپ منصوبہ کے لیے 20 ارب روپے سے زائد کا تخمینہ،یونیورسٹی گرانٹس کی مد میں 18 ارب روپے کا تخمینہ ہے پرواز کارڈ کے لیےپنجاب حکومت 7 ارب روپے کا تخمینہ ہے،رمضان پیکج کے لیے 35 ارب روپے کا بجٹ مختص کرنے کا تخمینہ ہے،سبسڈی کی مد میں 80 ارب روپےسےزائدکا،کسان کارڈ کے لیے 10 ارب روپے ہمت کارڈ اور اقلیتی کارڈ کے لیے 3 ارب روپے کا تخمینہ ہے-

  • ن لیگ کے وزراء  بلاول بھٹو کو منانے ان کے چیمبر میں پہنچ گئے

    ن لیگ کے وزراء بلاول بھٹو کو منانے ان کے چیمبر میں پہنچ گئے

    ن لیگ کے وزراء چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو منانے ان کے چیمبر میں پہنچ گئے۔

    مسلم لیگ ن کے وزراء اسحاق ڈار اور اعظم نذیر تارڑ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو منانے کیلئے ان کے چیمبر پہنچ گئےبلاول بھٹو زرداری نے بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے ،کورم پورا کرنا پیپلزپارٹی کی ذمہ داری نہیں، پیپلزپارٹی کی ٹوکن حاضری ہوگی اراکین کی مرضی ہے اجلاس میں جائیں یا نہ جائیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان معاملے پر حکومت سے سخت نالاں ہے، گلگت بلتستان معاملے پر ن لیگ کا رویہ پیپلزپارٹی کے ساتھ ٹھیک نہیں۔

    پیپلزپارٹی اراکین کی ایوان میں ٹوکن انٹری ہوگی پیپلزپارٹی اراکین پانی کے مسئلے پر پلے کارڈز کے ساتھ ایوان میں داخل ہوئے شازیہ مری اور دیگر خواتین پلے کارڈز کے ساتھ اسپیکر ڈائس کے پاس جمع ہوئے پیپلزپارٹی کی خواتین اراکین نے سندھی میں نعرے لگائے-

  • فیصلے عوامی رائے کے ذریعے ہی ہونے چاہئیں،خواجہ آصف

    فیصلے عوامی رائے کے ذریعے ہی ہونے چاہئیں،خواجہ آصف

    خواجہ آصف نے کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت اور ان کی لاشوں کی بے حرمتی جیسے واقعات اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ ایسے عناصر عوامی رائے یعنی انتخابات کے راستے پر چلنے کے لیے تیار نہیں۔

    ایکس اکاؤنٹ پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے آزاد کشمیر میں پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں کہا ہے کہ انتخابات قریب ہوں تو متنازع معاملات کو عوام کی عدالت میں لے جانا ہی جمہوری سوچ کا بنیادی تقاضا ہے عوامی رائے کے بجائے قتل و غارت اور لوٹ مار کے ذریعے اپنے نظریات مسلط کرنے والے عناصر کے عزائم کچھ اور ہوتے ہیں۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت اور ان کی لاشوں کی بے حرمتی جیسے واقعات اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ ایسے عناصر عوامی رائے یعنی انتخابات کے راستے پر چلنے کے لیے تیار نہیں ، اگر کوئی شخص یا گروہ تشدد اور مسلح جتھوں کے ذریعے اپنے غیر آئینی اور ریاست مخالف ایجنڈے کو نافذ کرنے کی کوشش کرے گا تو ریاست پوری قوت سے قانون پر عملدرآمد کرے گی،کشمیری عوام کو اپنی رائے کے آزادانہ اظہار کا موقع فراہم کیا جائے گا اور فیصلے عوامی رائے کے ذریعے ہی ہونے چاہئیں۔

  • ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ گلگت کو لاہور جیسا خوبصورت بنائیں گے،عظمیٰ بخاری

    ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ گلگت کو لاہور جیسا خوبصورت بنائیں گے،عظمیٰ بخاری

    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ن لیگ کے سوا کسی جماعت نے ایک اینٹ تک نہیں لگائی، ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ گلگت کو لاہور جیسا خوبصورت بنائیں گے-

    گلگت بلتستان میں انتخابات کے حوالے سے اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جی بی میں ہر طرف شیر،شیر اور شیر کی آوازیں آرہی ہیں مسلم لیگ (ن) کو عوام ہمیشہ کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیتے ہیں،مخالفین مسلم لیگ (ن) پر کیچڑ اچھال کر ووٹ مانگتے ہیں گلگت بلتستان میں مسلم لیگ (ن) کے سوا کسی جماعت نے ایک اینٹ تک نہیں لگائی-

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کا صفر ووٹ بینک ہے ان کے لوگ ایک ہفتے سے شور مچا رہے ہیں کہ تحریک انصاف کو کمپین نہیں کرنے دی جارہی جن کے امیدوار بھی پورے نہیں، وہ قبل از وقت دھندلی کا واویلا کس منہ سے کررہے؟ تحریک انصاف کا بطور جماعت ہر بیانیہ ریت کی دیوار ثابت ہوتا ہے مسلم لیگ(ن) کا مقابلہ کارکردگی سے کریں، جھوٹ اور پروپیگنڈے ناکام سیاسی چالیں ہیں ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ گلگت کو لاہور جیسا خوبصورت بنائیں گے۔

    دوسری جانب گلگت بلتستان کے انتخابی حلقے جی بی اے 17 داریل کے علاقے ڈوڈشال میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار ڈاکٹر محمد زمان کے حامیوں کی گاڑی پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہےنامعلوم افراد کی جانب سے کی جانے والی اس فائرنگ کے واقعے کی تصدیق خود ن لیگ کے امیدوار ڈاکٹر محمد زمان نے کر دی ہے۔

    ڈاکٹر محمد زمان کے مطابق فائرنگ کے اس حملے کے نتیجے میں خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے انہوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کھلی دہشت گردی ہے اور وہ علاقے میں پُرامن انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں فائرنگ کے اس واقعے کے ذمہ دار پا کستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار محمد نسیم ہیں۔

    انہوں نے انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    واضح رہے کہ کل ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں امن و امان کی صورتحال اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دیامر لیفٹیننٹ (ر) محمد اویس نے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے۔

  • گلگت بلتستان الیکشن: نواز شریف نے ٹکٹ ہولڈرز کے ناموں کی منظوری دیدی

    گلگت بلتستان الیکشن: نواز شریف نے ٹکٹ ہولڈرز کے ناموں کی منظوری دیدی

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ پارٹی کی جانب سے مختلف حلقوں کے لیے نامزد امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا۔

    جاری کردہ فہرست کے مطابق جی بی اے-1 گلگت-1 سے شفیق الدین، جی بی اے-2 گلگت-2 سے حافظ حفیظ الرحمٰن، جی بی اے-3 گلگت-3 سے محمد اقبال، جی بی اے-6 ہنزہ سے شہزادہ سلیم کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہےاسی طرح جی بی اے-7 اسکردو-1 سے محمد اکبر خان، جی بی اے-8 اسکردو-2 سے امتیاز حیدر خان، جی بی اے-9 اسکردو-3 سے اجمل حسین، جی بی اے-10 کھرمنگ سے سید محسن رضوی، جی بی اے-12 شگر سے محمد طاہر انہار شگری کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

    فہرست کے مطابق جی بی اے-13 استور-1 سے فرمان علی، جی بی اے-14 استور-2 سے رانا محمد فاروق، جی بی اے-15 دیامر-1 سے عبد الوجد، جی بی اے-16 دیامر-2 سے انجینئر محمد انور، جی بی اے-17 دیامر-3 سے محمد زمان جبکہ جی بی اے-18 دیامر-4 سے ملک کفایت الرحمٰن کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا اس کے علاوہ جی بی اے-19 غذر ایک سے ظفر محمد، جی بی اے-20 غذر 2 سے عبدالجہان، جی بی اے-21 غذر-3 سے غلام محمد اور جی بی اے-22 گانچھے-1 سے محمد ابراہیم ثنائی کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا انس-نے-تیچکرت-ھہلدعرس-ک-نامہ-0کی-ممیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں عام انتخابات 7 جون کو ہونے جارہے ہیں، اور الیکشن کمیشن نے باضابطہ شیڈول بھی جاری کردیا ہے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے انتخابات میں دلچسپی لے رہے ہیں –