Baaghi TV

Tag: ن لیگ

  • عمران خان کا الیکشن کرانے کا مطالبہ حکومتی اتحاد نے مسترد کر دیا

    عمران خان کا الیکشن کرانے کا مطالبہ حکومتی اتحاد نے مسترد کر دیا

    حکومت کی اتحادی جماعتوں نے سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا الیکشن جلد کرانے کا مطالبہ مسترد کر دیا۔

    باغی ٹی وی : اپنے مشترکہ بیان میں اتحادی جماعتوں نے سابق صدر آصف علی زرداری ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے خلاف بیان اور الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

    انہوں نے بیان میں کہا کہ ملک میں انتخابات کب ہونے ہیں، اس کا فیصلہ حکومتی اتحادی جماعتیں کریں گی کسی جتھے کو طاقت کی بنیاد پر فیصلہ مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو آئین اور قانون کے مطابق نمٹیں گے وزیراعظم پاکستان قانون کے مطابق آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ کریں گے، فارن فنڈڈ فتنے کی دھونس، دھمکی اور ڈکٹیشن پر نہیں ہوگی۔

    بیان میں کہاگیا کہ آرمی چیف، حساس اداروں کی قیادت، افسران، چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر کو نشانہ بنانے کا مقصد ’بلیک میلنگ‘ ہے جو قطعاً سیاسی رویہ نہیں بلکہ سازش کا حصہ ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ آئین اور قانون میں واضح ہے کہ آرمی چیف سمیت دیگر عہدوں پر تقرری وزریراعظم کا دستوری اختیار ہے۔

    بیان میں کہا گیا کہ اقتدار سےمحروم شخص قومی اداروں کو ایک سوچے سمجھے ایجنڈے کے تحت نشانہ بنارہا ہے۔ پاک فوج کے شہداءکے خلاف غلیظ مہم، فوج میں بغاوت کےبیانات اور حوصلہ افزائی جیسےاقدامات ملک دشمنی کے مترادف ہیں جن سےآئین اور قانون کے مطابق نمٹاجائے گا۔غنڈہ گردی اور دھونس کی بنیاد پر آئین ، جمہوریت اور نظام کوغلام نہیں بننے دیاجائے گا۔

    بیان میں یہ بھی واضح کیا گیاکہ ملک کی معیشت اور سیلاب متاثرین کی بحالی اس وقت اولین قومی ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔ حکومت، اداروں اور عوام کا اتفاق ہے کہ سیاسی عدم استحکام پیداکرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ معیشت کو پٹڑی سے اتارنے اور وسائل کی متاثرین سیلاب تک رسائی کے عمل کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔

    دوسری جانب وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا وقت آچکا، عمران خان نے گاڑی مس کر دی نجی خبررساں ادرے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں نوازشریف آرمی چیف کی تعیناتی میں کوئی مداخلت نہیں کریں گے آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ وزیراعظم ہی کریں گے، سب کچھ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا-

    انہوں نے کہا کہ جتھے کے ذریعے الیکشن کی تاریخ نہیں دیں گے، فیصلہ جتھے سے ہوا تو الیکشن کے بجائے جتھے کی تیاری کریں گے عمران خان پچیس مئی کی کال نہ دیتے تو شائد اسی وقت الیکشن کی تاریخ آجاتی حکومت کی وجہ سے پی ٹی آئی والوں کی بدتمیزی برداشت کر رہے ہیں، نگران سیٹ اپ آتے ہیں پارٹی کو ہدایت دیں گے، جہاں تحریک انصاف والے بدتمیزی کریں، وہیں انہیں دبوچ لیں۔

    لانگ مارچ: تاجربرادری کا اسلام آباد کو احتجاج فری شہر بنانے کا مطالبہ

  • ضمنی الیکشن جیتنے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ الرٹس جاری کرکے الیکشن کا مطالبہ کریں،مریم اورنگزیب

    ضمنی الیکشن جیتنے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ الرٹس جاری کرکے الیکشن کا مطالبہ کریں،مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ عمران خان سیاسی الزائمر کے مرض میں مبتلا ہیں-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن جیتنے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ الرٹس جاری کرکے الیکشن کا مطالبہ کریں اقتدار کی ہوس میں یہ شخص اندھا ہوچکا ہے-

    ورلڈ بنک پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ 34 اضلاع کو850 ملین ڈالر امداد فراہم کرے گا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 4 سال اس ملک پر مسلط رہا،ضمنی الیکشن میں کراچی اور ملتان میں آپ کے خلاف ریفرنڈم آیا، عمران خان نے اپنےدور میں صرف دوست ممالک کو ناراض کیا ملک کو معاشی دیوالیہ، نوجوانوں کو بیروزگاراورکشمیرکا سودا کیا،کرپشن سے اٹی ہوئی فائلیں منہ پر طمانچے ہیں

    مریم اورنگزیب نے استفسار کیا کہ اگرآپ ضمنی الیکشن کو ریفرنڈم کہہ رہے ہیں تو ملتان، کراچی میں بھی ریفرنڈم ہوا نشستوں پر کیا کہیں گے؟ عمران خان الیکشن جیتنے پرخاموش رہا اور ہارنے پرشور کرتا ہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 75 سال میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ قرض عمران خان نے لیا، لوگوں کے ڈرائیور بنے رہے، ٹیکسی ڈرائیور بنے رہے، کشکول لےکرگئے، جو 4 سال کیا، اس پر انٹرنیشنل ایجنسیوں کو کیوں خط نہیں لکھا۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور میں سیاسی قائدین کو جیل بھیجا، عوام جانتی ہے کون فراڈ ہے اور کون جھوٹا ہے؟-

    ڈیرہ غازی خان۔ایکسائز آفس میں کرپشن ہی کرپشن، وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن کرپشن سے…

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نیب اور ایف آئی اے میں بندے لگوا کر یرغمال بھی بنایا، صحافیوں پر پابندیاں لگائیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ عمران خان 172 نمبر پورےکریں اوراپنی حکومت لائیں،ضمنی انتخاب کےبعد حکومت کےپاس قومی اسمبلی میں 176 ارکان ہیں، حکو مت 6 سیٹوں کے ساتھ یلغارکرنے سے نہیں آئےگی، نوازشریف کو آئین وقانون کے مطابق آرمی چیف کی تعیناتی کا حق تھا، تم جیسا چور کسی قسم کی تعیناتی کرنےکا حقدار نہیں۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اور موٹر وے دی، نواز شریف نے 14 ہزار میگا واٹ بجلی بنائی حقیقی آزادی کی باتیں کرنے والا بیک ڈور مذاکرات کر رہا ہے، حقیقی آزادی کی باتیں کرنے والا ایوان صدر کو استعمال کر رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اپریل میں ملک ڈیفالٹ ہوچکا تھا، اتحادی حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، فارن فنڈنگ کے عوض تم ملک کا سودا کرچکے تھے، تم نے شہباز شریف کے منصوبوں پر تختی لگانے کے سوا کوئی کام کیا؟ جاوید لطیف کی 90 سال کی والدہ پر کیس بنادیا کہ انھوں نے کرپشن کی ہے، آج تمہاری عزت نفس کو تکلیف ہو رہی ہے ، تمہاری یہ 6 سیٹیں لینے سے حکومت کوکوئی فرق نہیں پڑا، ضمنی الیکشن کے بعد حکومت پارلیمان میں اور مستحکم ہوئی ہے۔

    سعودی مسلح افواج کے ڈائریکٹر جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

  • پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی ن لیگ کی دو سیٹیں لے اُڑی

    پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی ن لیگ کی دو سیٹیں لے اُڑی

    لاہور:پنجاب اسمبلی کےتین حلقوں میں ضمنی الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے۔ ضمنی الیکشن میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا۔ صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں میں مسلم لیگ ن کی دو سیٹیں پی ٹی آئی جیت گئی جبکہ شیخوپورہ کی اپنی سیٹ بچانے میں ن لیگ کامیاب ہوگئی۔

    پی پی 139 شیخوپورہ

    غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی 139 شیخوپورہ سے مسلم لیگ ن کے چودھری افتخار بھنگو 36435 ووٹ لیکر کامیاب ٹھہرے، پی ٹی آئی کے ابو بکر شرقپوری 34973 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

    یاد رہے کہ 2018ءکے عام انتخابات میں یہ سیٹ پاکستان مسلم لیگ ن نے جیتی تھی، اس وقت لیگی امیدوار جلیل احمد شرقپوری نے فتح کو گلے لگایا تھا، پنجاب میں نمبر گیم کی صورتحال کے دوران انہوں نے ن لیگ سے استعفیٰ دیدیا تھا اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ جس کے بعد ان کی جگہ پر ٹکٹ جلیل شرقپوری کے کزن ابو بکر شرقپوری کو دیا تھا۔

    پی پی 209 خانیوال:

    پی پی 209 خانیوال میں عمران خان کا بلا چل گیا۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی 209 کے ضمنی الیکشن پاکستان تحریک انصاف نے تقریباً چودہ ہزار کی ووٹوں کی برتری سے جیت لیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد فیصل خان نیازی 71586 ووٹ لیکر کامیاب ٹھہرے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چودھری ضیاء الرحمان نے 57864 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

    واضح رہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں پی پی 209 خانیوال سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد فیصل خان نیازی نے 55214 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عبدالرزاق خان 38937 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

    پی پی 241 بہاولنگر

    پی پی 241 بہاولنگر میں بھی عمران خان کے کھلاڑی نے چھکا مار دیا۔پی پی 241 میں پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان مسلم لیگ ن کو تقریبا 9 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دیدی۔

    پی ٹی آئی کے امیدوار ملک مظفر خان اعوان نے 57537 ووٹ لیکر فتح حاصل کی جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار امان اللہ ستار باجوہ نے 48650 ووٹ حاصل کیے۔

    خیال رہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار کاشف محمود نے 48543 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی ، پی ٹی آئی کے امیدوار ملک محمد مظفر خان نے 44184 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی تھی تاہم جعلی ڈگری کی پاداش میں کاشف محمود کو نا اہل کر دیا گیا تھا۔

  • عمران خان کا علاج وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ  کو کرنا آتا ہے،مریم نواز

    عمران خان کا علاج وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کو کرنا آتا ہے،مریم نواز

    ن لیگی رہنما مریم نواز لندن روانہ ہوگئی ہیں

    مریم نواز نے لندن روانہ ہوتے ہوئے لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام آرہا ہے، عمران خان کا علاج وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کو کرنا آتا ہے، لندن میں میڈیکل چیک اپ کے بعد سرجری کا فیصلہ ہوگا، نواز شریف کی آواز ہوں ، ان سے ملاقات خوشی کا دن ہے ،پہلے بھی ملک کو معاشی طورپر مضبوط کیا اب بھی کریں گے شہباز شریف اور اسحاق ڈار ملک کو معاشی بھنور سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں،

    ویڈیو: مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ سے پاسپورٹ واپس لے لیا

    ذرائع کے مطابق مریم لندن روانگی کیلئے لاہور ائیرپورٹ کیلئے نکل گئیں ہیں-

    خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز تقریباً ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی جس کے بعد ان کا اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آنے کا امکان ہے۔

    مریم نوازکی لندن روانگی سے قبل والدہ ،دادی اورچچا کے قبر پر حاضری دی، مریم نواز لندن میں والد سے سیاسی مشاورت کریں گی مریم نواز نواز شریف کی عیادت کریں گی ،

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد گزشتہ روز مریم نواز کو ان کا پاسپورٹ واپس مل گیا تھامریم نواز اپنا پاسپورٹ لینے لاہور ہائیکورٹ پہنچیں جہاں انہوں نے رجسٹرار کے کمرے سے اپنا پاسپورٹ وصول کیا۔

    مریم اورعمران کو بلاول والا لہجہ اپنانا چاہیے،اعتزاز احسن کا مشورہ

    مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نہیں ان کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور کی تھی لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو تصدیقی عمل مکمل کرکے پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔

    ویڈیو: حریم شاہ عدالت پہنچ گئیں،ساتھ عمران خان بارے بھی بڑا دعویٰ کر دیا

  • پیپلزپارٹی اور ن لیگ پارٹی فنڈز کی جلد تحقیقات کیلئے درخواست پرسماعت کل ہو گی

    پیپلزپارٹی اور ن لیگ پارٹی فنڈز کی جلد تحقیقات کیلئے درخواست پرسماعت کل ہو گی

    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ (ن) کے پارٹی فنڈز کی جلد تحقیقات کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کےچیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کل پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ فرخ حبیب کی درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ پارٹی فنڈز کی اسکروٹنی سے متعلق سپریم کورٹ کا حکم موجود ہے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے محض تین برس کی فنڈز کی اسکروٹنی کی جا رہی ہے۔
    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اکبر ایس بابر کی درخواست پر پی ٹی آئی پارٹی فنڈز کی اسکروٹنی2008ء سے کی گئی، دیگر سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں تحریک انصاف سے امتیازی سلوک کیا گیا۔

    درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پارٹی فنڈز کی اسکروٹنی سے متعلق اپنا منصفانہ اور شفاف کردار کھو دیا، عدالت الیکشن کمیشن کو پیپلز پارٹی، ن لیگ کے پارٹی فنڈز کی اسکروٹنی دو ہفتوں میں مکمل کرنے کا حکم دے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن کی 5 سال کے پارٹی فنڈز کی اسکروٹنی کا حکم دے۔

  • سابق گورنرپنجاب عمرسرفرازچیمہ پرسنگین الزامات

    سابق گورنرپنجاب عمرسرفرازچیمہ پرسنگین الزامات

    مہا چیمہ نامی خاتون نے سابق گورنرپنجاب پرسنگین الزامات لگا دیئے ہیں، ان کا کہنا ہےکہ سابق گورنربہت خطرناک انسان ہیں‌، مہاچیمہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اپنے مکان کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ یہ میرا گھر ہے میرے گھرکے ساتھ ہی سابق گورنرپنجاب عمرسرفراز چیمہ نے پی ٹی آئی کے غنڈے بٹھا رکھے ہیں جنھوں نے میرے گھر کے کیمرے توڑے اور آدھی رات کو شراب پی کے گندی زبان استعمال کرتے ہیں اور پولیس ان لوگوں کو پروٹیکٹ کرتی ہے

    مہا چیمہ کہتی ہیں‌ کہ میرے گھر میں جس دن ڈکیتی کروائی اس رات ہمیں گھر میں بند رکھا اور اگلے دن پولیس کے ساتھ ملکر گھر کی تمام چیزیں میرا 36تولہ زیور میری بہن ایک دن پہلے آسٹریلیا سے واپس آئ اسکا 30ہزار ڈالز ،میرے گھر کے تمام قیمتی کاغذات میرے حق مہر کا سٹامپ پیپر میرے گھر کے برتن تک اٹھا کے لے گۓ

    مہا چیمہ کہتی ہیں کہ بہت مشکلوں سے میڈیا کے ذریعے ایف ای آر کروائ جو آج تک سابق گورنرکی مہربانی سے پینڈگ میں ہے، یاد رہے کہ مہا چوہدری نے یہ سنگین الزامات لگا کراس ساری صورت حال کا ذمہ دار سابق گورنرپنجاب اور پنجاب پولیس کوٹھہرا دیا ہے ، اور مطالبہ کیا ہے کہ اس کے گھرکے ارد گرد اس قسم کا ماحول نہیں ہونا چاہیے

    دوسری جانب سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ میں اس خاتون کو نہیں جانتا اور نہ ہی میرا اس واقعہ سے کوئی تعلق ہے، مجھے بد نام کرنے کے لئے یہ سب کیا جا رہا ہے

  • میرے ہاتھ میں پرویزخٹک نے چٹ پکڑائی،کھولی تواس پرلکھا تھا راجہ سلطان،خواجہ آصف

    میرے ہاتھ میں پرویزخٹک نے چٹ پکڑائی،کھولی تواس پرلکھا تھا راجہ سلطان،خواجہ آصف

    وفاقی وزیر دفاع،مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج جو فیصلہ آیا ہے الیکشن کمیشن کا تاریخی فیصلہ ہے،

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 8سال لگے لیکن فیصلہ آیا جو پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہو گا سب کیلئے ایک ہی قانون ہونا چاہیے، ہمارا یہ مطالبہ شکر ہے پی ٹی آئی کو بھی یاد آیا،نیب میں اپنے سارے کیسز ختم کر دیے اور ہمارے کیخلاف کیس شروع کر دیے، اپنی کارروائیاں بھول گئے ہیں، فارن فنڈڈ ایجنٹ میں بھارت، اسرائیل، امریکہ اور برطانیہ بھی شامل ہیں ،ہم پر الزام لگاتے ہیں کہ بیرو نی سازش کی گئی، سارے ممالک شامل ہیں، ہندوستان کی کمی تھی، اس کے شہری بھی شامل ہیں، اسرائیل بھی شامل اور امریکہ تو سرفہرست ہے، پیسے یہ پکڑتا ہے اور الزام ہم پر آئے ہوئے ہیں،ایم این ایز اور ایم پی ایز دس دس بیس بیس ہزار لینے پر نا اہل ہوچکے ہیں، بار بار مذہب ٹچ دیتا ہے، اس کا حال ایسا ہے کہ حلف نامہ جھوٹے دیتا ہےآپ کو بھی پتہ ہے، مال کے معاملے میں عمران خان بھولا نہیں ہے، ساری عمر ہاتھ اس کے جیبوں پر رہے ہیں، زبان سوکھتی تھی مقصود چپڑاسی کا نام لیتے ہوئے، یہاں تو لائن لگی ہوئی ہے، ہم پر تو ایک اکیلے کا الزام لگتا ہے ادھر لائن لگی ہوئی ہے،

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ فیصلہ حق میں آئے تو عدالتیں اچھی، خلاف آجائے تو بری ہیں، 20سیٹوں پر 17 جولائی کو الیکشن ہوا، خود تعریف کرتے ہیں،کسی نے انٹرفیرنس نہیں کی، نفع نقصان اپنی جگہ الیکشن پر کوئی سوالیہ نشان نہیں،جب الیکشن کمشنر صاحب اپوائنٹ کیے گئے تو انہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا، میں الیکشن کمشنر کی اپوائنٹمنٹ کا عینی گواہ ہوں، میرے ہاتھ میں پرویز خٹک نے چٹ پکڑائی، کھولی تو اس پر لکھا تھا راجہ سلطان،پوری پارٹی میں لوگ ہیں جن کے ہاتھ دوسرے لوگوں کی جیبوں پر ہیں، اس سے اندازہ لگا لیں کیا کرتے ہیں اور کیا کہتے ہیں،کہتے ہیں کہ فیصلہ ان کے حق میں آیا ہے تو باقی لوگ چیخیں کیوں مار رہے ہیں،ہم پر پتہ نہیں کیا کیا لگ گیا ہوا ہے، ان کا تو ابھی آغاز ہوا ہے،تمام اداروں کو قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرنے کی توقیق عطا کریں، اب ادارے ان کا احتساب کریں گےکون سچا ہے کون جھوٹا وقت بتائے گا،

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

  • جو دوسروں کو امپورٹڈ کہتا تھا خود فارن فنڈڈ ایجنٹ نکلا، لیگی رہنماؤں کا فیصلے کے بعد ردعمل

    جو دوسروں کو امپورٹڈ کہتا تھا خود فارن فنڈڈ ایجنٹ نکلا، لیگی رہنماؤں کا فیصلے کے بعد ردعمل

    تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے دیئے گئے فیصلے کے بعد حکومتی رہنماؤں کے بیانات سامنے آرہے ہیں-

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ثابت ہو گیا جو دوسروں کو چور کہتا تھا خود چور نکلا،جو دوسروں کو امپورٹڈ کہتا تھا خود فارن فنڈڈ ایجنٹ نکلا-

    فارن فنڈنگ کیس: کیا آرٹیکل 62 کے تحت عمران خان نااہل بھی ہوسکتے ہیں؟

    وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ جو دوسروں کو جھوٹا کہتا تھا خود جھوٹا نکلا بیرونی فنڈنگ سے پاکستان میں انتشار اور انارکی کی سیاست کر رہا تھا۔

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی ،بھارتی، اماراتی شہری کس کے ایماُ پرعمران خان پر سرمایہ کاری کرتے رہے-

    الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار،شوکاز نوٹس جاری

    انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار گروہ کا ڈیکلئیرڈ صادق اور امین عمران خان بددیانت اور غیر ملکی سپانسرڈ ثابت ہوگئے-

    پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن الیکشن کمیشن نے عمران نیازی کے بیان حلفی کو غلط قرار دے دیا ہے،عمران خان کو صادق اور امین کے سرٹیفکیٹ دیئے گئے،ثابت ہو گیا کہ عمران خان نے قوم سے دھوکہ کیا –

    کوئی بھی سیاسی پارٹی ملٹی نیشنل کمپنی اور بیرونی حکومت سے فنڈ نہیں لے سکتی،سابق اٹارنی جنرل پاکستان

    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے بلا خوف اور آئین کے مطابق فیصلہ دیا ،بالآخر 8 سال کے بعد ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ آگیا-

    صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ امریکہ مخالف عمران نیازی امریکی فنڈنگ پر سیاست کرتے رہے ،بیان حلفی جھوٹا ہونے کے بعد عمران خان صادق اور امین نہیں رہے-

    چندہ دینے والے افراد کو پتا ہی نہیں تھا کہ ان کا پیسہ چیریٹی کے بجائے پی ٹی آئی…

    سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں اہم کارروائی وفاقی حکومت کرے گی،
    فیصلے میں کہا گیا کہ آئین آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی کی گئی ،آئین آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی کا جملہ خطرناک لکھا گیا ہے-

    غیر ملکی فنڈنگ لینے والی سیاسی جماعت کا وجود برقرار نہیں رہ سکتا،الیکشن ایکٹ

    ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے پی ٹی آئی کی حقیقت سامنے آگئی ،8 سال بعد الیکشن کمیشن کی طرف سے تاریخی فیصلہ آیا ،پی ٹی آئی نے کوشش کی کہ کیس آگے نہ چل سکے، ہر حربہ استعمال کیا گیا-

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالا گیا تاکہ معاملے آگے نہ بڑھ سکے،الیکشن کمیشن نے ا سکروٹنی کمیٹی بنائی ،پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو کوئی ریکارڈ نہیں دیا گیا،اسکروٹنی کمیٹی کا فیصلہ آیا، الیکشن کمیشن نے ڈیڑھ دو سال لگائے-

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی چور ہے، ڈیڑھ سو کروڑ روپے پاکستانی قانون کی اجازت کے بغیر جمع کیے گئے، قانون اجازت نہیں دیتا کہ وہ کسی بھی سیاسی جماعت کو فنڈنگ کر سکیں،دوسروں پر الزام لگانے والے جواب دیں کہ فنڈنگ سے کس کو فائدہ دے رہے تھے-

    لیگی رہنما نے کہا کہ یہ کمپنیاں غیر ملکی شہریوں اور کمپنیوں سے رقم لیتی تھیں،عمران خان کو ووٹن کرکٹ کلب سے 55 کروڑ روپے بھیجےگئے،آج کہتے ہیں یہ کرکٹ اور فلاح و بہبود کے پیسے تھے،فلاح و بہبود کا پیسہ سیاسی جماعت کو کیوں آیا، فلاح و بہبود میں جاتا-

    ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ ان کی کوئی ڈکلیئریشن الیکشن کمیشن کے پاس نہیں،تحقیقات پر پتہ چلا ان اکاؤنٹس کو پی ٹی آئی کا کوئی وزیر یا مشیر چلا رہا ہے، بیرون ملک 351 کمپنیوں کا کوئی علم نہیں کن کی ہیں، نواز شریف اس بات پر کہ بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہیں لی تو وہ صادق اورامین نہیں، عمران خان جھوٹے فارم اور بیان حلفی جمع کراتے رہے-

  • سپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    سپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    سپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    درخواست میں نومنتخب اسپیکر سبطین خان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست منصور عثمان اعوان کی وساطت سے دائر کی گئی ،دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوتی ہے اسپیکر الیکشن میں بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر درج کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے لاہور ہائیکورٹ ا سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کو کالعدم قرار دے عدالت اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب دوبارہ کروانے کا حکم دے،

    ن لیگی رہنما سابق صوبائی وزیر داخلہ عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ جب بھی اسپیکر ڈپٹی سپیکر کا الیکشن ہوا، ووٹر کی شناخت سامنے نہیں لائی جاتی،جوڈیشل وزیر اعلی ٰ کے دل میں جو آتا ہے وہ کرتے ہیں،ق لیگ نے تحریک انصاف کو ہائی جیک کر لیا ،کورٹس کا فرض بنتا ہے کہ بنیادی حقوق کی حفاظت کی جائے،یہ الیکشن آئین اور قانون کے مطابق نہیں کیا گیا، جوڈیشل وزیر اعلیٰ این آر او کے لیے لائے گئے اسپیکر انتخاب کو کالعدم قرار دیا جائے،احتساب کا عمل جاری رہے گا، پھر سے الیکشن کرایا جائےآج ہی ہماری پٹیشن پر سماعت ہو،

    ن لیگی رہنما رانا مشہود کا کہنا تھا کہ یہ سیریل نمبر لگانا مک مکا کی سیاست ہوتی تھی،ہم نے فوری احتجاج کیا کہ یہ الیکشن نہیں چل سکتا،شہباز شریف حکومت کوئی امینڈمنٹس لائے تو نوٹس لیا جاتا ہے،پچھلے دو روز سے تبادلے اورغیر قانونی اقدام کیے جا رہے ہیں پنجاب کے عوام بھوک سے مر رہے ہیں، انہیں سبسڈی نہیں دی جارہی،

    پنجاب اسمبلی میں سپیکر کے امیدوار سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا کہ ہم نے ماحول خراب نہیں کیا، انصاف کا دوروازہ کھٹکھٹایا وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کے ایک ووٹ کا بھی علاج کریں گے،

    نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

    نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

    نواز شریف کو فرار کروانے والے پروفیسر محمود ایاز کے نئے کارنامے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

  • حکومت کو حکومت کرنے دی جائے:مولانا فضل الرحمان

    حکومت کو حکومت کرنے دی جائے:مولانا فضل الرحمان

    اسلام آباد:سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت کو حکومت کرنے دی جائے۔اداروں کی سیاست میں مداخلت سے ریاست کمزور ہورہی ہے

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عدالت کو بڑے فورم پر فیصلہ کرنے کی درخواست کررہے ہیں، ہم عدالتوں سے فیصلوں کا اختیار نہیں چھین رہے۔ پی ڈی ایم و جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم دستور کی بقا کے لیے ہر جدوجہد کریں گے۔

    سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمات:پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے اہم فیصلے کرلیے

    تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فوری درخواست اور فوری سماعت احساس دلا رہی ہے کہ عدالت یا دباو یا اپنی دلچپسی سے سب کر رہی ہے، جے یو آئی اس مقدمے میں فریق بننے کا اعلان کرتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دستور کی بقا کے لیے ہم ہر جدوجہد کریں گے، نئی نئی باتیں عدالتی ماحول سے عام آدمی کے کانوں میں پڑتی ہیں، پارٹی لیڈر ہی آخری فیصلوں کا اختیار رکھتا ہے، پوری دنیا میں وزیر اعظم یا پارٹی صدر ہی آخری فیصلہ کرتا ہے، آج نئی بحث چھیڑ دی گئی ہے کہ پارلیمانی پارٹی لیڈر ہی سب کچھ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بعض اوقات پارٹی سربراہ ایوان سے باہر ہوتا ہے مگر نگرانی وہی کرتا ہے، تین یا پانچ رکنی بنچ قابل قبول نہیں ہو گا، عمران خان بیانیہ جھوٹا ہے۔

    عمران خان کے پریشر گروپوں کے ذریعہ اداروں کو ڈرانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔خ

    جے یو آئی کے سربراہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس بات کی سمجھ ججوں کو نہیں آرہی، فل کورٹ اس کیس کو سنیں، تین یا پانچ نہیں فل کورٹ چاہیے، ریاست کمزور ہو رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اپنے اداروں کی سیاست میں مداخلت سے ریاست کمزور ہو رہی ہے، حکومت کو حکومت کرنے دیں، ہم نے مشکل چیلنج قبول کیا ہے، اگر ابہام رہے گا تو کچھ بھی درست کام نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ادارے کو ایک پارٹی کے لئے کچھ لوگ استعمال کرتے ہیں۔