Baaghi TV

Tag: ن لیگ

  • سیاسی جماعتیں سڑکوں پر ہوں گی تو ایوان میں کون بیٹھے گا،ریحام خان

    سیاسی جماعتیں سڑکوں پر ہوں گی تو ایوان میں کون بیٹھے گا،ریحام خان

    کراچی: وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور نیوز کاسٹر ریحام خان نے کہا ہے کہ عوامی حقوق کے لیے لانگ مارچ ضروری ہے مگر سیاسی جماعتیں سڑکوں پر ہوں گی تو ایوان میں کون بیٹھے گا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ میں خبروں میں نہیں رہنا چاہتی مگر پھر بھی خبر بن جاتی ہوں، میں بنیادی طور پر صحافی ہوں اور صحافی ہمیشہ سچی کہانیوں کے پیچھے بھاگتا ہے پاکستانی معاشرے میں خواتین صحافیوں کو سپورٹ کرنا چاہتی ہوں، کراچی پریس کلب کی سب سے بڑا مطالبہ تنخواہ ہے، پی ایف یو جے نے اس حوالے سے احتجاج بھی کیا جس کی میں مکمل حمایت کرتی ہوں۔

    پیکا قانون سےآزادی صحافت متاثرنہیں ہورہا پیکا ترمیمی آرڈینس بہت ضروری ہے،وزیراعظم

    ریحام خان نے کہا کہ آج پورے ملک کی تمام جماعتیں سڑکوں پر ہیں، سمجھ نہیں آرہا کہ جب سب سڑکوں پر ہے تو ایوانوں میں کون بیٹھا ہے، ان لوگوں سے پوچھنے اور سوال کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم نے آپ کو منتخب کر کے ایوانوں میں تفریح کے لیے نہیں بھیجا، جس بات اور مسئلے پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بحث ہونی چاہیے مگر نہیں ہوتی اور نمائندے اپنے 5سال پورے کر کے چلے جاتے ہیں۔

    ریحام خان نے کہا کہ پی پی پی جب پارلیمنٹ کو نہیں مانتی تو اسے بائیکاٹ کرنا چاہیے تھا، تحریک عدم اعتماد آئین کے مطابق ہے، جب وزیر اعظم پر اعتماد نہیں ہے تو عدم استحکام تحریک کا انتظار کیوں ہے، مجھے پاکستان آنے سے پہلے پی ٹی آئی کے حوالے سے کوئی علم نہیں تھا۔

    ریحام کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال میں ہم مالی خسارہ کا بھی ریکارڈ توڑنے جارہے ہیں، مہنگائی کو سیاسی بیان تک محدود نہیں ہونا چاہیے، انصاف کا تقاضہ ہے کہ یہ کسی ایک شخص کا قصور نہیں ہے بلکہ سب اس میں برابر کے شریک ہیں۔

    اپوزیشن پیکا آرڈیننس کی منسوخی کے لیے پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کرے گی

    ریحام خان نے مزید کہا کہ میری کتاب کا ہر صفحہ پڑھنے سے تعلق رکھتا ہے، جو لوگ چاہتے تھے کہ یہ کتاب الیکشن سے پہلے نہ آئے پہلی والی کتاب پڑھ لیں گے تو دوسری کتاب کے بارے میں سوچا جائے گا یہ میری کہانی تھی میں نے اپنی زبانی سنائی، میرے ساتھ زندگی میں بہت سارے حادثات ہوئے، جنہیں میں نے کتاب میں لکھا اور یہ بھی ضروری بھی تھے، یہ کتاب صرف ریحام خان ہی لکھ سکتی تھی، مجھے اس کتاب لکھنے پر کسی قسم کا کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج میں صرف اس لیے تنقید کررہی ہوں کہ یہ لوگ ہمارے مسائل کی ترجمانی نہیں کرتے، میں جب سیاست میں آؤں گی تو دیکھا جائے گا، پہلے بھی میری کتاب کو شہرت پی ٹی آئی کے لوگوں نے ہی دی تھی، میں بنی گالا میں جب شامی کباب بنا رہی تھی تب بھی سیاست کر رہی تھی-

    بلاول زرداری دباؤ کا شکار ہیں اور اپنا دماغی توازن کھو چکے ہیں،شہباز گل

    ریحام خان نے کہا کہ میں ووٹ ڈالنے پر جب اتنی کنفیوز ہوں تو مجھے سمجھ نہیں آرہا ہے کہ کونسی جماعت میں جانا ہے آج کل سیاسی جماعتوں میں نظریات کا فقدان ہے، سب اقتدار کی جنگ میں لگے ہوئے ہیں، جب کسی اچھی سیاسی جماعت سے آفر آئے گی تب جوائن کروں گی-

    ریحام خان نے کہا کہ بلیک بیری میرے پاس نہیں ہے مگر کسی محفوظ جگہ پر ہے، میں رہوں یا نہ رہوں بلیک بیری رہے گا، اگر اسمبلی توڑ دی جاتی ہے تو یہ خوش آئند ہوگا تاہم اسمبلیاں توڑنے کے لیے ہمت چاہیے، جو سب کو کہتے رہتے ہیں کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے اُن میں یہ ہمت نہیں ہے۔

    منی لانڈرنگ کیس:ایف آئی اے نے شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

  • اینٹ کا جواب پتھر:ن لیگ کے 7 ارکان قومی اسمبلی پاکستان کے کپتان کے ساتھ ہیں :حکومتی ذرائع

    اینٹ کا جواب پتھر:ن لیگ کے 7 ارکان قومی اسمبلی پاکستان کے کپتان کے ساتھ ہیں :حکومتی ذرائع

    اسلام آباد:اینٹ کا جواب پتھر:ن لیگ کے 7 ارکان قومی اسمبلی پاکستان کے کپتان کے ساتھ ہیں :اطلاعات کے مطابق متحدہ اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے بعد وفاقی وزراء بھی متحرک ہو گئےہیں، ن لیگ کے سات اراکین اسمبلی حکومتی ارکان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

    ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت حکومتی وزراء کی اہم بیٹھک ہوئی، اس دوران تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے اراکین سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا، رابطوں کیلئے وفاقی وزراء کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا۔ وزراء انفرادی طور پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ارکان سے رابطہ کریں گے، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان سے رابطہ کیا جائیگا۔

    ذرائع کے مطابق ن لیگ کے 7 رکن اسمبلی حکومتی ارکان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

    حکومتی ارکان کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپیکر، ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک پیش ہوئی تو کوئی حکومتی رکن اجلاس میں شریک نہیں ہوگا، اجلاس کے فیصلوں سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کردیا گیا۔
    دوسری طرف ن لیگ کی قیادت اس خبر کے بعد بہت زیادہ پریشان ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ن لیگ کو یہ ڈر ہے کہ اگر اس کے ارکان اسمبلی نے پاکستان کے کپتان کو ووٹ دیا تو پھراس کے نتیجے میں‌پارٹی کے ٹوٹ جانے کا اندیشہ ہے

  • ن لیگ کا کالے قوانین کیخلاف ہر فورم پر جنگ جاری رکھنے کا اعلان

    ن لیگ کا کالے قوانین کیخلاف ہر فورم پر جنگ جاری رکھنے کا اعلان

    ن لیگ نے پیکا سمیت تمام کالے قوانین کے خلاف ہر فورم پر جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے

    ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سیاہ حکومت سیاہ قوانین سے عدم اعتماد سے بچ نہیں سکتی ،عدالت نے ہمارے وکیل منصور کو عدالتی معاون مقرر کیا ہے ،مقدمے کی سماعت کے دوران وکیل ہمارے موقف کو بیان کردیں گے حکومت اتنی خوفزدہ ہے کہ پارلیمنٹ کو مفلوج بناکررکھ دیا ہے

    دوسری جانب سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی کا کہنا ہے کہ تین سال میں حکومت نے ملک کا جو حال کیا وہ کسی نے سوچا بھی نہیں تھا پیٹرول کی قیمت میں مسلسل اضافہ کررہے ہیں،ہمیں ڈھائی ماہ میں گیس میسر نہیں ہے،ادویات اس قدر مہنگی کردی گئیں ہیں کہ لوگ خرید نہیں پارہے،ماضی میں ایم کیوایم لسانی فساد پھیلاتی رہی اب یہ وہ وقت نہیں کہ ایک حکم پر شہر بند کیاجاتاتھا،ملک میں کھاد کا بحران ہے،

    قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیکا ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے خلاف مسلم لیگ ن کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ سیاسی جماعتوں کا احترام ہے، وہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کی بجائے پارلیمنٹ کو مضبوط کریں اور وہاں اپنا کردار ادا کریں، سیاسی جماعت کا یہاں آنا پارلیمنٹ کی بے توقیری ہے۔

    فیک نیوز،جھوٹی خبروں پرپابندی کا قانون:آزادی رائے کے اظہارپرپابندی ہے:مریم نوازآرڈیننس پرسخت برہم 

    پینڈورہ پیپرز،فیک نیوز کیخلاف قانون سازی کرنیوالے حکومتی اراکین فیک نیوز پھیلاتے رہے

    فیک نیوز کیخلاف قوانین سخت ہوگئے تو عمران خان تقریر کرنی ہی بھول جائے گا،مائزہ حمید

    جہانگیر ترین کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

    لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین اور شریف فیملی کو دیا ایک ساتھ بڑا جھٹکا

    میڈیا کو حکومت نے اشتہارات کی کتنی ادائیگیاں کر دیں اور بقایا جات کتنے ہیں؟ قائمہ کمیٹی میں رپورٹ پیش

    نعیم بخاری و دیگر ڈائریکٹرز کی تعیناتی کے خلاف درخواست،وفاقی حکومت نے مہلت مانگ لی

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکورٹی سخت،رینجرزتعینات،حملہ وکلاء کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

    باقی یہ رہ گیا تھا کہ وکلا آئیں اور مجھے قتل کر دیں میں اسکے لیے تیار تھا،چیف جسٹس اطہر من اللہ

    بے لگام وکلا نے مجھے زبردستی "کہاں” لے جانے کی کوشش کی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    فیک نیوز، حکومت اور کھرا سچ، نہ کسی کا خوف نہ ڈر، مبشر لقمان نے حکومت کو آئینہ دکھا دیا

    اکیسویں صدی،سوشل میڈیا کا ٹائم،کوئی بند نہیں کر سکتا،عمران خان کی 2017 کی ویڈیو وائرل

    پیکا قانون میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم ،پی ایف یو جے عدالت پہنچ گئی

    پیکا ایکٹ:عدالت نے گرفتاریوں سے روک دیا،اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری

    پیکا ترمیمی آرڈیننس ،حکومتی اتحادی بھی وزیراعظم سے نالاں،ن لیگ کا بھی بڑا اعلان

    پیکا ترمیمی آرڈیننس،وزیراعظم نے ایف آئی اے کو بڑا حکم دے دیا

    کوئی وزیراعظم کو کچھ کہتا ہے تو ایف آئی اے اسکو جا کر پکڑ لے گی؟،عدالت

  • سیاسی جماعتیں غیرضروری چیزیں عدالتوں میں نہ لائیں،اسلام آباد ہائیکورٹ

    سیاسی جماعتیں غیرضروری چیزیں عدالتوں میں نہ لائیں،اسلام آباد ہائیکورٹ

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف ن لیگ کی درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اصل اسٹیک ہولڈرز نے یہ آرڈیننس عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے، سیاسی جماعتوں کے پاس تو پارلیمنٹ کا فورم موجود ہے، عدالت چاہتی ہے کہ سیاسی جماعتیں عدالتوں کے بجائے پارلیمنٹ میں جائیں،آرٹیکل 89 میں ارکان پارلیمنٹ آرڈیننس کو مسترد کر سکتے ہیں،سیاسی جماعتوں کو مجلس شوریٰ کو مضبوط کرنا ہے،سیاسی جماعتوں کا عدالتوں میں آنا مجلس شوریٰ کو بے توقیر کرنے کے برابر ہے،سیاسی جماعتیں غیرضروری چیزیں عدالتوں میں نہ لائیں، عدالتوں میں آنے کی بجائے پارلیمنٹ جائیں گے تو وہ مضبوط ہوگی پارلیمنٹ کا بہت بڑا اختیار ہے وہ آئین میں ترمیم بھی کر سکتی ہے،یہ عدالت اس معاملے پر سیاسی جماعت کی درخواست نہیں سنے گی،یہ عدالت یقین دلاتی ہے کسی سیاسی جماعت کی درخواست نہیں سنی جائے گی،سیاسی جماعتوں کے پاس مجلس شوری ٰ کا متبادل فورم موجود ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی

    فیک نیوز،جھوٹی خبروں پرپابندی کا قانون:آزادی رائے کے اظہارپرپابندی ہے:مریم نوازآرڈیننس پرسخت برہم 

    پینڈورہ پیپرز،فیک نیوز کیخلاف قانون سازی کرنیوالے حکومتی اراکین فیک نیوز پھیلاتے رہے

    فیک نیوز کیخلاف قوانین سخت ہوگئے تو عمران خان تقریر کرنی ہی بھول جائے گا،مائزہ حمید

    جہانگیر ترین کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

    لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین اور شریف فیملی کو دیا ایک ساتھ بڑا جھٹکا

    میڈیا کو حکومت نے اشتہارات کی کتنی ادائیگیاں کر دیں اور بقایا جات کتنے ہیں؟ قائمہ کمیٹی میں رپورٹ پیش

    نعیم بخاری و دیگر ڈائریکٹرز کی تعیناتی کے خلاف درخواست،وفاقی حکومت نے مہلت مانگ لی

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکورٹی سخت،رینجرزتعینات،حملہ وکلاء کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

    باقی یہ رہ گیا تھا کہ وکلا آئیں اور مجھے قتل کر دیں میں اسکے لیے تیار تھا،چیف جسٹس اطہر من اللہ

    بے لگام وکلا نے مجھے زبردستی "کہاں” لے جانے کی کوشش کی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    فیک نیوز، حکومت اور کھرا سچ، نہ کسی کا خوف نہ ڈر، مبشر لقمان نے حکومت کو آئینہ دکھا دیا

    اکیسویں صدی،سوشل میڈیا کا ٹائم،کوئی بند نہیں کر سکتا،عمران خان کی 2017 کی ویڈیو وائرل

    پیکا قانون میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم ،پی ایف یو جے عدالت پہنچ گئی

    پیکا ایکٹ:عدالت نے گرفتاریوں سے روک دیا،اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری

    پیکا ترمیمی آرڈیننس ،حکومتی اتحادی بھی وزیراعظم سے نالاں،ن لیگ کا بھی بڑا اعلان

    پیکا ترمیمی آرڈیننس،وزیراعظم نے ایف آئی اے کو بڑا حکم دے دیا

    کوئی وزیراعظم کو کچھ کہتا ہے تو ایف آئی اے اسکو جا کر پکڑ لے گی؟،عدالت

  • حکومت کو گرانے کے لیے شہبازشریف چوہدریوں کے گھر پہنچ گئے

    حکومت کو گرانے کے لیے شہبازشریف چوہدریوں کے گھر پہنچ گئے

    لاہور: حکومت کو گرانے کے لیے شہبازشریف چوہدریوں کے گھر پہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہیٰ سے ملاقات ہوئی جس میں عدم اعتماد میں تعاون کی درخواست کی گئی۔

    پچھلے کئی دنوں سے سیاسی ملاقاتیں اپنے عروج کو پہنچ چکی ہیں، اسی تناظر میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی چودھری برادران سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں ایم این اے سالک حسین، شافع حسین ، خواجہ سعد رفیق، رانا تنویر، عطا اللہ تارڑ، سردار ایاز صادق، شبیر عثمانی شریک ہوئے۔

    ملاقات میں شہبازشریف اور لیگی وفد نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی جبکہ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے ق لیگ سے عدم اعتماد میں تعاون کی درخواست کی۔
    ملک کی سیاسی صورتحال پر دونوں جماعتوں کی قیادت کے درمیان بات چیت بھی ہوئی۔

    شہباز شریف نے نواز شریف کی جانب سے چودھری شجاعت حسین کو پھول پیش کئے اور کہا کہ نواز شریف نے آپ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور سابق وزیراعظم کی جانب سے یہ گلدستہ قبول کریں۔

    پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے صدر کا چودھری شجاعت حسین سے مکالمہ ہوا کہ اللہ تعالی اپ کو صحت کاملہ عطا کرے، نواز شریف نے مجھے ہدایت کی کہ ان کی جانب سے بھی آپ کی خیریت دریافت کروں جس پر شجاعت حسین نے نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

    ذمہ داران ذرائع کے مطابق چوہدری برادران کی کردار کشی اور ان کو نقصان پہنچانے والے میاں شہباز شریف کو چوہدری پرویزالیہی نے تمام ترزیادتیوں کے باوجود درگزر کرتے ہوئے میں 14 سال بعد شہباز شریف کو گلے لگایا،

    یاد رہے کہ جب سے ن لیگ پاکستان مسلم لیگ سے الگ ہوئی اور مشرف دورسے لیکر ن لیگ کے پچھلے دور حکومت تک شریف برادران نے چوہدری برادران کو سیاسی ، سماجی اور معاشی طور پر بہت زیادہ زنگ پہنچانے کی کوشش کی اور اس سلسلے میں تمام حدیں بھی پار کیں لیکن آج چوہدری پرویز الٰہی نے بڑا دل کرتے ہوئے شہبازشریف کو سینے سے لگایا تو ندامت کی وجہ سے شہبازشریف کی نظریں جھکی کی جھکی رہ گئیں‌

    پرویز الہیٰ، سردار ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق سمیت عطا تارڑ سے بھی گلے ملے ۔دونوں جانب کی سیاسی قیادت نے ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    دوسری طرف باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق چوہدری برادران نے شہبازشریف کی پریشانی اور حالت زار دیکھتے ہوئے اس حد تک تسلّی دی ہےکہ وہ پارٹی کا اجلاس بلائیں گے اور اس میں یہ صورت حال رکھیں گے جو پارٹی فیصلہ کرے گی اس کے بارے میں آپ کو آگاہ کردیں گے

    باغی ٹی وی کے مطابق چوہدری برادران کے روے اور عہد وپیمان کو دیکھا جائے تو اس کا مطلب یہ واضح ہوجائے گا کہ چوہدری برادران عمران خان سے کیے گئے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کریں‌ گے اور ن لیگ کو آج کی چائے شائے ہی پکی رہ جائے گی

  • بلدیاتی انتخابات کے بجائےعام انتخابات دیکھ رہا ہوں :شہبازشریف نہیں نوازشریف میرا لیڈرہے:خواجہ آصف

    بلدیاتی انتخابات کے بجائےعام انتخابات دیکھ رہا ہوں :شہبازشریف نہیں نوازشریف میرا لیڈرہے:خواجہ آصف

    لاہور:بلدیاتی انتخابات کے بجائے عام انتخابات دیکھ رہا ہوں :اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنماخواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں بلدیاتی انتخابات نہیں بلکہ عام انتخابات دیکھ رہےہیں اور ساتھ ہی انہوں نے وزارت عظمیٰ کے دیگرامیدواروں کی خواہشات پرپانی پھیرتے ہوئے کہا کہ ہمارا قائد صرف نواز شریف ہے اور ہم سب اس کے ورکر ہیں۔

    خواجہ آصف نے شہبازشریف ، شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر وزارت عظمیٰ کے امیدواروں کی خواہشات پر پانی پھیرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے علاوہ کوئی قبول نہیں

    سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں ن لیگی رہنما کا کہنا تھا لگتا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے بجائے عام انتخابات ہو جائیں گے، قائدکانعرہ ہے کہ ووٹ کوعزت دو اور اس پر عمل ہو گا۔خواجہ آصف نے کہا کہ جلد بیساکھیوں والی حکومت سے چھٹکارا مل جائےگا، 15، 20 روز میں صورت حال واضح ہو جائےگی۔

    انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سال کی حکومتی کارکردگی عوام ہی بیان کر سکتے ہیں اور اجتماعی سوچ کبھی بھی غلط نہیں ہوتی۔لیگی رہنما نے کہا کہ ایک شخص ایسا آیاہے جو دن رات جھوٹ بولتا ہے،کل اگر پرویز الہی ڈاکو تھا تو آج وہ دوست ہے۔

    سابق وفاقی وزیر نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کہتا ہے کہ نواز شریف باہر رہتا ہے اور اس کی دولت باہر ہے، اس کی تو اولاد مستقل باہر ہے، اپنے گریبان میں نہیں جھانکتا۔ اس کی انا قوم سے بڑی ہے، پاکستان کے عوام اس کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ وہ شخص کہتا تھا کہ بجلی مہنگی ہو تو حکمران چور ہوتا ہے، اس کی کابینہ کے لوگ اس پر عتراض کر رہے ہیں، کون سی عدالت میں شریف فیملی یا کسی ن لیگی قیادت پر الزامات ثابت کیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی ن لیگ کی سیاست کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن ہم آج بھی ملک کی بڑی جماعت ہیں۔

  • ن لیگ فیملی لمٹیڈ پارٹی:فضل الرحمان ہماری انشورنس:      جتنی مرضی سازشیں کرلیں:اللہ خیرکریں‌ گے:فوادچوہدری

    ن لیگ فیملی لمٹیڈ پارٹی:فضل الرحمان ہماری انشورنس: جتنی مرضی سازشیں کرلیں:اللہ خیرکریں‌ گے:فوادچوہدری

    اسلام آباد : ن لیگ فیملی لمٹیڈ پارٹی بن چکی:فضل الرحمان ہماری انشورنس:حکومت یہ پانچ سال پورے کرے گی اورپھراگلے5سال بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی ، ان شاللہ تعالیٰ‌،اطلاعات کے مطابق اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظمم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے اعلان کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے واضح انداز میں کہا ہے کہ اپوزیشن کے اپنے لوگ انکے ساتھ نہیں ہیں،ن لیگ فیملی لمٹیڈ پارٹی بن چکی۔ فضل الرحمان ہماری انشورنس ہیں، بلاول بھٹو،مولانا فضل الرحمان جیسے لوگوں سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔

    ایک نجی ٹی وی میں‌ گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ن لیگ کے قائد نوازشریف کے باہرجانے پرمخالفت کی تھی، ان جیسا بندہ جب باہربیٹھ جاتا ہے تو پھر انٹرنیشنل ا سٹیبلشمنٹ کا پلیئر بن جاتا ہے،ان حقائق سے ن لیگی بھی واقف ہیں کہ اس وقت نوازشریف کے ساتھ کن عالمی قوتوں نے اپنے رابطے مضبوط کررکھے ہیں‌، سابق وزیراعظم پچھلی دفعہ بھی جب ملک آئے تو ڈیل کرکے آئے تھے، نوازشریف اگر واپس آجائیں گے تو پھرپتا چل جائے گا کیا ہو رہا ہے۔ ان کے بارے سب کوپتا ہے کسی ڈیل کے بغیرواپس نہیں آئیں گے، موجودہ اپوزیشن سے حکومت کوکوئی خطرہ نہیں۔

    اپوزیشن کے احتجاج کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اب تک اپوزیشن چار مارچ کر چکی ہے، 1300سے زائد مرتبہ یہ حکومت گرانے کی کوشش کرچکے ہیں، ساری اپوزیشن چوں، چوں کا مربہ ہے، میڈیا میں ان کو اتنی زیادہ اہمیت نہیں دینی چاہیے۔ مولانا پہلے لانگ مارچ میں بھی یہی کہتے تھے ادارے ایک پیج پرنہیں رہے، ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز، پی پی چیئر مین بلاول بھٹوبھی کہتے رہے حکومت چلی جائے گی، یہ وہی باتیں کر رہے ہیں جو پہلے لانگ مارچ میں کر رہے تھے۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ اداروں اور وزیراعظم کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے، ایسے مثالی تعلقات پہلے نہیں تھے، پیپلزپارٹی، (ن) لیگ نے تسلیم کرلیا ہے یہ علاقائی جماعتیں ہیں، اپوزیشن کو میچورہونے میں بڑا وقت لگے گا، بلاول بھٹو،مریم صفدرکوپہلے میئرکا الیکشن لڑنا چاہیے، کیا دنیا کا کوئی ملک مولانا فضل الرحمان جیسے شخص کو لیڈرمانے گا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے چین کا کامیاب دورہ کیا، یہاں پر وزیراعظم کے کامیاب دورہ چین پربات نہیں ہوئی، جب تک حکومت تگڑی ہے کوئی نہیں چھوڑکرجائے گا، عقل مند لوگوں کوپتا ہے اگروزیراعظم کو چھوڑیں گے توتنہا رہ جائیں گے، خواجہ آصف جیسے لوگ کدھر ہیں، اپوزیشن کے اپنے لوگ ان کے ساتھ نہیں ہیں، مسلم لیگ(ن)فیملی لمٹیڈ پارٹی بن چکی ہے۔ فضل الرحمان ہماری انشورنس ہیں، بلاول بھٹو،مولانا فضل الرحمان جیسے لوگوں سے کوئی خطرہ نہیں۔

  • پی ٹی آئی کے سابق رہنما ن لیگ میں شامل ہوگئے

    پی ٹی آئی کے سابق رہنما ن لیگ میں شامل ہوگئے

    لاہور:پی ٹی آئی کے سابق رہنما ن لیگ میں شامل ہوگئے،اطلاعات کے مطابق آج پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹریٹ اطلاعات احمد جواد نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران احمد جواد نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے ان جیسے ہزاروں افراد سے دھوکا کیا جو خلوص نیت کے ساتھ نیا پاکستان کے نعرے کے فریب میں آئے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل چند دن پہلے بھی احمد جواد کی ن لیگ میں شمولیت کی خبریں چلائی گئی تھیں آج پھرشمولیت کی خبر نے ایک بار پھرسیاسی جوڑ توڑ کےمتعلق باخبر کردیا ،یاد رہے کہ چند پہلے ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے سابق سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی احمد جواد کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے

    ذرائع کے مطابق بدھ کے روز رہنما ن لیگ احسن اقبال کی ملاقات پی ٹی آئی کے سابق رہنما احمد جواد سے ہوئی جس میں انہوں نے سابق سیکرٹری اطلاعات کو ن لیگ میں شامل ہونے کی دعوت دی۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ دعوت اچانک نہیں بلکہ اس کے پیچھے کئی مہینوں کی محنت کارفرما ہے

     

     

    ادھر اس حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ احمد جواد دیرینہ دوست ہے،ان سے مل کر خوشی ہوئی ہے جبکہ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور پاکستان کو درپیش چیلنجز پر گفتگو ہوئی۔اس کے علاوہ احسن اقبال نے احمد جواد کے جرات مندانہ مؤقف کی تعریف کی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پی ٹی آئی کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے تحریک انصاف کی پالیسیوں پر آواز اُٹھائی تھی اور وزیراعظم کے قریبی ساتھیوں کو ہدفِ تنقید بنایا تھا،اس کے علاوہ انہوں نے پی ٹی آئی دور حکومت میں ارب پتی بننے والوں کے نام بھی سامنے لانےکا اعلان کیا تھا۔

     

    تاہم اس کے بعد تحریک انصاف نے اعلامیہ جاری کیا تھا جس کے مطابق سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی پارٹی رکنیت قیادت کےخلاف بے بنیاد الزامات لگانے کی وجہ سے ختم کردی گئی تھی۔

    دوسری طرف بیک دی ڈور رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے احمد جواد نے تسلیم کیاکہ ‏احسن اقبال کے ساتھ دو دفعہ برلن میں جرمن تھینک ٹینک کے سیمینار سے خطاب کیا،دونوں دفعہ مخالف جماعت کا ہونے کے باوجود احسن اقبال کے تدبر اور علم و فراست سے متاثر ہوا۔چین کے ایوانوں میں انہیں مسٹر سی پیک کے نام سے جانا جاتا ہے،سی پیک میں اُن کی خدمات کوسب سے زیادہ سراہا جاتا ہے

  • احسن اقبال سےبیک ڈوررابطےاحمد جواد کوPTIسےدور     :ن لیگ کےقریب لےآئے:ن لیگ میں شمولیت کی دعوت

    احسن اقبال سےبیک ڈوررابطےاحمد جواد کوPTIسےدور :ن لیگ کےقریب لےآئے:ن لیگ میں شمولیت کی دعوت

    لاہور:احسن اقبال سےبیک ڈوررابطے احمد جواد کو پی ٹی ائی سے دورجبکہ ن لیگ کے قریب لے آئے:ن لیگ میں شمولیت کی دعوت،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے سابق سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی احمد جواد کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے

    ذرائع کے مطابق بدھ کے روز رہنما ن لیگ احسن اقبال کی ملاقات پی ٹی آئی کے سابق رہنما احمد جواد سے ہوئی جس میں انہوں نے سابق سیکرٹری اطلاعات کو ن لیگ میں شامل ہونے کی دعوت دی۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ دعوت اچانک نہیں بلکہ اس کے پیچھے کئی مہینوں کی محنت کارفرما ہے

     

    ادھر اس حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ احمد جواد دیرینہ دوست ہے،ان سے مل کر خوشی ہوئی ہے جبکہ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور پاکستان کو درپیش چیلنجز پر گفتگو ہوئی۔اس کے علاوہ احسن اقبال نے احمد جواد کے جرات مندانہ مؤقف کی تعریف کی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پی ٹی آئی کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے تحریک انصاف کی پالیسیوں پر آواز اُٹھائی تھی اور وزیراعظم کے قریبی ساتھیوں کو ہدفِ تنقید بنایا تھا،اس کے علاوہ انہوں نے پی ٹی آئی دور حکومت میں ارب پتی بننے والوں کے نام بھی سامنے لانےکا اعلان کیا تھا۔

    تاہم اس کے بعد تحریک انصاف نے اعلامیہ جاری کیا تھا جس کے مطابق سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی پارٹی رکنیت قیادت کےخلاف بے بنیاد الزامات لگانے کی وجہ سے ختم کردی گئی تھی۔

     

    دوسری طرف بیک دی ڈور رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے احمد جواد نے تسلیم کیاکہ ‏احسن اقبال کے ساتھ دو دفعہ برلن میں جرمن تھینک ٹینک کے سیمینار سے خطاب کیا،دونوں دفعہ مخالف جماعت کا ہونے کے باوجود احسن اقبال کے تدبر اور علم و فراست سے متاثر ہوا۔چین کے ایوانوں میں انہیں مسٹر سی پیک کے نام سے جانا جاتا ہے،سی پیک میں اُن کی خدمات کوسب سے زیادہ سراہا جاتا ہے

  • ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے:اب شہبازشریف کی جہانگیرترین سےملاقات کی آخری خواہش

    ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے:اب شہبازشریف کی جہانگیرترین سےملاقات کی آخری خواہش

    لاہور:شہبازشریف نےآخری امید سے امید لگالی:جہانگیرخان ترین سے ملاقات کی خواہش کردی ،اطلاعات کے مطابق ملک میں سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی ہے اور اب اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین گروپ کے درمیان بھی رابطہ ہوا ہے۔

    ادھر اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے خصوصی نمائندوں کا رابطہ ہوا ہے اور یہ رابطہ کئی روز سے جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں شہباز شریف کا جہانگیر ترین سے رابطے کا امکان ہے اور ساتھ ہی آئندہ چند روز میں شہباز شریف کی جہانگیر ترین سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی مسلم لیگ (ن) نے حکومتی اتحاد میں شامل مسلم لیگ (ق) سے رابطہ کیا تھا اور جلد ہی شہباز شریف اور چوہدری برادران میں ملاقات کا امکان ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے ن لیگ کے نائب صدر شہبازشریف سے ملاقات کی تھی اوراس ملاقات میں شہبازشریف کی طرف سے تمام آپشنز کو مسترد کرتے ہوئے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے اس اعلان کے بعد ن لیگ کے غبارے سے ہوا نکل گئی

    اس کے بعد شہبازشریف کی طرف سے چوہدری برادران سے ملاقات کی خواہش کا اظہارکیا گیا ابھی یہ ملاقات ہوئی نہیں ہے لیکن چوہدری پرویز الٰہی نے ن لیگ پر واضح کردیا کہ وہ حکومت کے ساتھ بہتر انداز سے چل رہے ہیں اور آگے بھی حکومت کے ہی اتحادی رہیں گے اس کےبعد ن لیگ میں مایوسی دوڑ گئی ہے اوراب جہانگیرخان ترین سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے