Baaghi TV

Tag: ن لیگ

  • شہباز شریف سے ملنے ایک اور اہم شخصیت آ رہی ہے لاہور

    شہباز شریف سے ملنے ایک اور اہم شخصیت آ رہی ہے لاہور

    شہباز شریف سے ملنے ایک اور اہم شخصیت آ رہی ہے لاہور
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری ، ایم کیو ایم وفد سے ملاقات کے بعد قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملنے کے لئے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان لاہور آئیں گے

    مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف 11 فروری کو لاہور میں اہم ملاقات کریں گے، شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کو سابق صدر آصف علی زرادری سے ہونے والی ملاقات پر اعتماد میں لیں گے، شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کو عشائیہ بھی دیں گے ، اس موقع پر حکومت کے خلاف تحریک،لانگ مارچ، عدم اعتماد کے حوالہ سے بھی مشاورت ہو گی،

    قبل ازیں ایم کیوایم وفد کی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی رہائش گاہ آمد ہوئی ہے ،شہبازشریف سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا احسن اقبال ، ملک احمد خان، سعد رفیق ، مفتاح اسماعیل ملاقا ت میں موجود تھے ایم کیوایم وفد میں عامرخان اوروسیم اختر شامل تھے

    اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم وفد کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں،ایم کیو ایم وفد سے ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی،اس وقت عمران نیازی صرف اسی سوچ میں گم ہے کہ اپوزیشن کو کس طرح دیوار کے ساتھ لگایا جائے،غریب آدمی ایک وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے،والدین اپنے بچوں کی فیس دینے سے قاصر ہیں،اس سے زیادہ کرپٹ حکومت کا تصور نہیں کیا گیا،عمران خان کے کراچی کیلئے 1100 ارب کے پیکج کا کیا بنا؟ عمران خان اپوزیشن کو دیوارسے لگانا چاہتے ہیں، نوازشریف کی قیادت میں کراچی میں فراہمی آب کیلئے بے شمار فنڈز مختص کیے، گرین لائن منصوبے کیلئے 25 ارب روپے خرچ کیے ،ایم کیو ایم وفد سے کہا ہے کہ حکومتی اتحادی سے زیادہ آپ محب وطن پاکستانی ہیں ایم کیو ایم وفد کو کہا پہلے آپ کو پاکستانی پھر حلیف بن کر سوچنا ہوگا

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سی ای سی اجلاس میں نوازشریف کوفیصلے کا اختیار دیا ہے،مجھے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے عامر خان اور ان کے ساتھیوں سے کہا کہ عدم اعتماد آئینی طریقہ ہے، عوام کی خواہش ہے کہ اس حکومت سے جلد جان چھڑائی جائے،عوام کے مسائل کے پیش نظر انہیں مزید وقت دینا زیادتی ہوگی،ایم کیو ایم وفد اپنی قیادت سے بات کر کے آگاہ کرے گاایم کیو ایم والے پہلے پاکستانی ہیں پھر حلیف یا مخالف ہیں،پوری قوم کو توقع ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے عوام کے حق میں فیصلہ کریگی عمران خان رابطے کرنا چاہیں تو کریں لگ پتہ چل جائے گا،

    ایم کیو ایم رہنما عامر خان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف سے ملاقات میں سندھ بلدیاتی ایکٹ پر بات ہوئی،سپریم کورٹ میں بھی ہماری درخواست پر بہتر فیصلہ آیا،ہم سندھ میں پیپلزپارٹی کے ظلم و ستم کا شکار ہیں،جس طرح ن لیگ وفاق میں مسائل کا شکار ہیں ہمیں صوبے میں مسائل ہیں ہم نے اس صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی ہے، ہم معاملے کو رابطہ کمیٹی اور اپنی قیادت کے سامنے پیش کریں گے،اس کے بعد جو فیصلہ ہو اس سے ہم مطلع کریں گے،لانگ مارچ سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے،پہلے اپوزیشن ایجنڈا پیش کریں پھر ہم رابطہ کمیٹی میں اس پر بات کرینگے،مہنگائی پر ہمیں تشویش ہے

    قبل ازیں ایم کیو ایم رہنماوں کی چودھری شجاعت سے ملاقات ہوئی ہے، اس دوران چودھری پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر دونوں جماعتوں کی قیادت نے سیاسی صورتحال میں آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی۔ ایم کیو ایم رہنماؤں نے دیگر جماعتوں کی قیادت سے اپنی ملاقاتوں پر چودھری برادران کو اعتماد میں لیا جبکہ چودھری برادران نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات میں زیر بحث آنے والے موضوعات کے حوالے سے مہمان رہنماؤں کو آگاہ کیا۔

    بلاول اور شہباز کی کیا باتیں ہوئیں؟ ترجمان نے اندر کی خبر دے دی

    پاکستان میں جنگ زدہ افغانستان سے بھی زیادہ مہنگائی ہے، بلاول

    پٹواریوں سے نہ مولانا سے ،حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے،بلاول

    وہ دن دور نہیں جب نثارکھوڑو اور مرادعلی شاہ کی جگہ خواتین کام کرینگی،بلاول

    بلاول پنجاب میں ن لیگ کے ساتھ جے یو آئی کی وکٹیں بھی گرانے لگے

    پنجاب کے ہر گھر میں پیپلزپارٹی کا جھنڈا لہرائیں گے ،راجہ پرویز اشرف

    اک زرداری سب پر بھاری، لاہور میں ایک اور بڑی ملاقات طے

    اور کپتان گھبرا گیا، کابینہ اجلاس ملتوی،اسلام آباد سے جانے کا فیصلہ ہو گیا

    پی ٹی آئی کا جلسے شروع کرنے کا فیصلہ

  • مریم صاحبہ! آپ کی دھمکیوں اور افسانوں سے اب پری زاد کی کہانی لوگوں کو سچ لگتی ہے،شہباز گل

    مریم صاحبہ! آپ کی دھمکیوں اور افسانوں سے اب پری زاد کی کہانی لوگوں کو سچ لگتی ہے،شہباز گل

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے ٹوئٹر بیان پراپنے ردعمل میں کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم صاحبہ! پوری بات بھی بتایا کریں۔

    باغی ٹی وی : معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم صاحبہ! آئیں قدم بڑھائیں اور 37 ویں بار عمران خان سے شکست کھائیں شہباز گل نے کہا کہ ان دو لوگوں کا بھی بتائیں جنہوں نے آج کہا ہے کہ وہ استعفے دینے کو تیار ہیں لیکن انہوں نے شرط رکھی ہے کہ میاں صاحب خود پاکستان میں واپس آ کر پارٹی لیڈ کریں۔

    نوازشریف نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے شہباز شریف کو ٹاسک سونپ دیا

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ اجلاس میں ان دونوں کو چپ کروا کر ان کا مائیک میوٹ کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ مہربانی کرکے اب آپ کچھ کر ہی لیں چھلے 36 بار آپ کی دھمکیوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، آپ کو شکست فاش ہوئی، اب تو لوگ بور ہوگئے ہیں آپ کی دھمکیوں اور افسانوں سے اب پری زاد کی کہانی لوگوں کو سچ لگتی ہے۔

    واضح رہے کہ کچھ دیر قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ عمران حکومت کو جانا ہوگا، اس پر پارٹی میں مکمل اتفاق رائے ہے۔

    میک اپ کے کاروبارمیں دھوکہ دہی پر خاتون کو قید بامشقت اور کروڑوں روپے جرمانے کی…

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف کی قیادت پر پارٹی نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے پارٹی نے تمام فیصلوں کا اختیار نواز شریف کو دیا ہے میاں شہبازشریف کو حکومت کے خلاف حکمت عملی کے لیے سیاسی جماعتوں سے رابطے کا ٹاسک بھی دے دیا گیا ہے عمران حکومت کا ایک ایک دن عوام کی اذیت میں اضافہ کرے گا۔

    خیال رہے کہ ن لیگ کی سی ای سی کا اہم ورچوئل اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں میاں نواز شریف اور شہباز شریف سمیت متعدد دیگر رہنماؤں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ہے اجلاس میں پارٹی کی سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے ن لیگ کی سی ای سی کے اجلاس سے متعلق جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں حکومت کو ایک دن بھی مزید وقت نہیں دیا جا سکتا ہے۔

    ملتان کےنواحی علاقے میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے اجتماعی زیادتی

  • نوازشریف کےقریبی ساتھی امجد فاروق نوازشریف سے بیزار ہوکرپاکستان مسلم لیگ میں شامل ہوگئے

    نوازشریف کےقریبی ساتھی امجد فاروق نوازشریف سے بیزار ہوکرپاکستان مسلم لیگ میں شامل ہوگئے

    گجرات:نوازشریف کی حرکتیں دیکھ کرقریبی ساتھی امجد فاروق پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہوگئے اطلاعات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی اور گجرات میں (ن) لیگ کے مرکزی رہنما الحاج امجد فاروق پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہوگئے۔

    الحاج امجد فاروق نے قائمقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالہیٰ، چودھری وجاہت حسین اور وفاقی وزیر مونس الہیٰ کی موجودگی میں مسلم لیگ قائداعظم میں شمولیت کااعلان کیا۔

     

     

     

    چودھری پرویزالہیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحاج امجد فاروق کا ذاتی گھر گجرات میں (ن) لیگ کا گڑھ سمجھاجاتا ہے، ہمارے پراجیکٹ اتنے پاور فل تھے کہ کوئی انہیں روک نہیں سکا، ہمارے دور میں ہیلتھ کارڈ کی ضرورت نہیں تھی، ہسپتالوں میں ادویات اور علاج بالکل فری تھا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) ختم ہو، اب ان لوگوں کو ہم نے ہی مشکل میں ڈالا ہوا ہے،عمران خان ایماندار اور نیک نیت ہیں، وہ ملک کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں، حکومت کو مشکلات کا سامنا ضرور ہے، جنہیں مل کر حل کررہے ہیں۔

    چودھری پرویزالہیٰ نے کہا کہ بد قسمتی سے شہباز شریف نے ہیلتھ سیکٹرکو تباہ کر کے رکھ دیا، نیت صاف ہو تو رب کی مدد بھی حاصل ہوتی ہے اور مشکلات بھی کم ہوتی ہیں، گجرات میں 1122 کے مزید سٹیشن بنائے جارہے ہیں اور عوام کی بھلائی کے کام کر کے ہی لوگوں کے دل جیتے جا سکتے ہیں۔

  • ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے فضل الرحمان کو مکھی کی طرح نکال دیا،شیخ رشید

    ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے فضل الرحمان کو مکھی کی طرح نکال دیا،شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ عمران خان کو مکھی کی طرح نکال لیں گے، لیکن گزشتہ روز ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے فضل الرحمان کو مکھی کی طرح نکال دیا۔

    باغی ٹی وی : وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سے ہمار ا تعلق جان اور دل سے عزیز ہے، کل سعودی عرب کے وزیر داخلہ پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں، سعودیہ میں ہمارے قیدیوں کی بازیابی کے حوالے سے بات کریں گے، ہم مختلف ملکوں کے ساتھ رابطے میں، جہاں ہمارے قیدی ہیں ان کو واپس لائیں گے، قطر، بحرین، کویت سے بھی رابطے میں ہیں۔

    عمران خان کو ہٹانے کے لئے ہم ہر قدم اٹھانے کو تیار ہیں،بلاول،مریم، فیصلہ ہو گیا

    وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کل مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کا دن تھا، اپوزیشن نے یوم یکجہتی کشمیر کو انتشار کا دن بنایا، مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ عمران خان کو مکھی کی طرح نکال لیں گے، لیکن گزشتہ روز ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے فضل الرحمان کو مکھی کی طرح نکال دیا، مولانا کوشش کرلیں نہ اپوزیشن استعفے دے گی اور نہ ہی لانگ مارچ کامیاب ہوگا۔

    وزیراعظم نے چینی سرمایہ کاروں سے ملاقات میں کراچی فیصل آباد میں پانی کے منصوبوں پر…

    انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی آصف زرداری کو مسٹر 10 پرسنٹ نہیں کہا جبکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے فضل الرحمان کو مکھی کی طرح نکال دیا ہے۔ یہ اپوزیشن اپنی موت آپ مرنے جا رہی ہے منی لانڈروں نےملک کو بحران میں ڈالا، اور پاکستان میں منی لانڈرنگ کرنے والے اکھٹے ہوگئے ہیں، یہ لوگ کہتے ہیں ہمیں گھر بھیجیں گے، یہ منہ اور مسور کی دال، اپوزیشن والے تحریک عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں شوق سے لائیں،-

    بلاول اور شہباز کی کیا باتیں ہوئیں؟ ترجمان نے اندر کی خبر دے دی

    انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے اجلاس کے لیے میں نے پہلے کہا تھا کہ تاریخ تبدیل کر لیں لیکن اب میں کہتا ہوں آ جائیں، میں سب کو کہتا ہوں سارے مل کر آئیں ہمیں کوئی خطرہ نہیں، یہ لوگ انتشار پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں یہ ان کی بھول ہے، مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ یہ اپنے لیے بڑا مسلہ پیدا کررہے ہیں، اپوزیشن اپنی موت آپ مرنے جارہی ہے، یہ ہمیں کیا گھر بھیجیں گے، یہ فیٹیف کے اصلی مجرم ہیں، ن لیگ کا نسلہ ٹاور اور پی پی کی تجوری ہائٹس گرچکی ہے۔

    عمران خان کو ہٹانے کے لئے ہم ہر قدم اٹھانے کو تیار ہیں،بلاول،مریم، فیصلہ ہو گیا

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملوں کو ہماری فورسز نے جاں فشانی کے ساتھ ناکام بنایا، پاک فوج نے 72 گھنٹوں میں 20 دہشت گرد مارے، ہمارے 9 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے، بھارت پاکستان کو نقصان پہنچانے اور بدنام کرنے کا کوئی موقع نہیں جانے دیتا، کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ کے دروازے بند نہیں کئے لیکن ان سے مذاکرات کے معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتا-

    پروگرام یکہجتی کشمیر اور شیخ رشید برسے اپوزیشن پر

    انہوں نے مزید کہا کہ قبل از وقت کچھ نہیں کہہ سکتا، پاکستان کے خلاف اسلحہ اٹھانے والوں سے مزاکرات نہیں ہو سکتے، جو پاک فوج کے خلاف اسلحہ اٹھائے اسے معاف نہیں کیا جاسکتا، پاکستان کی عظیم فوج دہشت گردوں کو سبق سکھا رہی ہے، افغان طالبان کے ساتھ ہمارے تعلقات ہیں اور رہیں گے، اس حوالے سے وزیرخارجہ بہتر بتا سکتے ہیں، بہرحال پاکستان کی کوشش ہے کہ افغانستان میں امن ہو جائے۔

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

  • کوئی آکھے پیڑلکےدی‘کوئی آکھے چُک:وچلی گل اےمحمدبخشا وچوں گئی اےمُک:زرداری،نواز ہمت ہارگئے

    کوئی آکھے پیڑلکےدی‘کوئی آکھے چُک:وچلی گل اےمحمدبخشا وچوں گئی اےمُک:زرداری،نواز ہمت ہارگئے

    لاہور:کوئی آکھے پیڑ لکے دی‘ کوئی آکھے چُک وچلی گل اے محمد بخشا وچوں گئی اے مُک:زرداری اورشہبازشریف ہمت ہارگئے،اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی شہباز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کی کہانی سامنے آگئی۔اس کہانی کا خلاصہ اور مرکزی خیال یہ ہے جو بزرگ پنجابی شاعر نے بڑا عرصہ پہلے ہی بیان کردیا تھا

    گئی جوانی آیا بڑھاپا جاگ پیاں سب پِیڑاں
    ہُن کِس کم محمد بخشاء، سونف‘ اجوائن‘ ہریڑاں​
    کوئی آکھے پِیڑ لکے دی، کوئی آکھے چُک
    وِچلی گَل اے ،محمد بخشاء وِچوں گئی اے مُک

    ذرائع کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں میں 2023 کے انتخابات کے لیے مل کر حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا ہے، یہ تجویز آصف زرداری کی جانب سے دی گئی جسے لیگی رہنماؤں نے تسلیم کرلیا۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے رہنماؤں میں آئندہ انتخابات کے بعد ضرورت پڑنے پر مل کر حکومت بنانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

    معتبر ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ اس دوران دونوں موروثی خاندانوں کے سربراہان نے اپنے بچوں کی موجودگی میں ان کے سامنے یہ بھی باتیں کی ہیں کہ عمران خان کو صرف اور صرف مہنگائی ہی کا خطرہ ہے ، عمران خان اس وقت عالمی سیاست کا کھلاڑی بن گیا ہے اور اس کی شخصیت کی وجہ سے وہ دنیا بھر میں معروف ہے

    یہ بھی نصیحت کی گئی کہ بچو عمران خان کو ایزی نہ لینا یہ بہت چالاک ہے ، تمام سیاسی مخالف جماعتوں کے اتحاد کی قوت بھی اس کو خوف زدہ نہیں کرسکتی اب بس عوام کو الیکشن تک حکومت کے خلاف موبلائز کریں تاکہ اس کے ووٹ بینک کو نقصان پہنچایا جاسکے، اس موقع پر یہ بھی خطرہ محسوس کیا گیا کہ اگر پی پی اور ن لیگ نے عمران خان کے خلاف اتحاد نہ کیا تو دونوں جماعتوں کو عبرتناک شکست ہوسکتی ہے اس لیے مل کر ہی عمران خان کو پیچھے دھکیلا جاسکتا ہے

    مریم نواز کے ذریعے آصف زرداری کا نواز شریف سے بھی بالواسطہ رابطہ ہوا، پیپلزپارٹی نے تجویز دی کہ مطلوبہ حمایت ملی تو عدم اعتماد پر غور کریں گے۔

    زرداری شہباز ملاقات کی کہانی۔23 ءکےانتخابات کی مشترکہ اسٹرٹیجی اپنانے پر اتفاق ضرورت پڑنے پر نیشنل حکومت بنائیں۔دونوں جماعتوں کے دوبارہ رابطے کی وجہ امپائر سے حمایت نہ ملناہےمریم کے ذریعے زردار ی کا نواز شریف سے بھی بالواسطہ رابطہ ہوا۔ حمایت ملی تو عدم اعتماد پر غور کریں گے۔

     

    آصف زرداری نے کہا کہ سینیٹ، قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے، عمران خان کو گھر بھیجنے کا بہترین راستہ ہے کہ تحریک عدم اعتماد لائی جائے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی تجویز پر عمل کیا جاتا تو عمران خان آج اقتدار میں نہ ہوتے، آئینی کوشش ناکام ہوئی تو لانگ مارچ اور استعفوں پر ایک ساتھ موقف بنائیں گے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں مشاورت کے لیے وقت دیں آپ کی تجویز قابل عمل ہے، تسلیم کرتا ہوں تحریک عدم اعتماد پر ن لیگ آپس میں متحد نہیں تھی۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے نواز شریف کو اعتماد میں لینے کا وقت دیں، مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہر قسم کی جدوجہد کرکے عوام کو اس حکومت سے نجات دلانے میں ساتھ ہیں۔

  • ن لیگی مافیا کے پیٹ میں مروڑ کیوں اٹھ رہے ہیں؟حسان خاور

    ن لیگی مافیا کے پیٹ میں مروڑ کیوں اٹھ رہے ہیں؟حسان خاور

    ن لیگی مافیا کے پیٹ میں مروڑ کیوں اٹھ رہے ہیں؟حسان خاور
    معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب و ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے ن لیگی رہنماؤں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ
    وزیراعلی سردار عثمان بزدار کیخلاف باتیں کرکے ن لیگ شہباز شریف کے کیسز اور نواز شریف کی سیاسی بیماری کے ڈھونگ سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے سردار عثمان بزداراور انکی کابینہ ایمانداری سے اور بہترین انداز میں حکومتی معاملات چلا رہے ہیں ,سردار عثمان بزدار اہل پنجاب کی ایک ایک پائی کی حفاظت کررہے ہیں,سردار عثمان بزدار نے صوبے کو بلاامتیاز ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا ہے,جنوبی پنجاب جیسے پسماندہ علاقے پہلی مرتبہ ترقی کی دوڑ میں شامل ہو رہے ہیں ,صحت کارڈ سے اپوزیشن کی رہی سہی سیاست کا بھی جنازہ نکل چکا ہے صوبہ بھر میں صحت ,تعلیم اور انفراسٹرکچر کا جال بچھایا رہا ہے ,صوبے کا چپہ چپہ بدل رہا ہے جس پر ن لیگی مافیا کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں ،سردار عثمان بزدار عوامی خدمت سے ن لیگ کو مزید صدمے سے دوچار کرتے رہیں گے,پی ٹی آئی حکومت قوم کو مثالی بلدیاتی نظام دینے جا رہی ہے ,اپوزیشن اپنے بیانیے کی مسلسل ناکامی پر بہکی بہکی باتیں کر رہی ہے,

    قبل ازیں جنرل سیکرٹری پنجاب پاکستان مسلم لیگ ن اویس لغاری نے کہا ہے کہ 2016 بلدیاتی الیکشن کے بعد58 ہزار نمائندوں کا نظام بحال کیا،اویس لغاری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی اداروں کو ختم کیا،تیس ماہ کے لیے ملک میں کوئی بلدیاتی ادارے نہیں تھے، تیس ماہ بلدیاتی اداروں کے بغیر گورننس کو عثمان بزدار کی قیادت میں دھچکا ملا، سپریم کورٹ نے ہمارے اداروں کو بحال کیا ،7 ماہ در بدر پھرتے رہے،اگر آرڈیننس کے بنیاد پر الیکشن ہونگے تو ہمیں تحفظات ہونگے ،ای وی ایم الیکشن کے لیے 65 ہزار مشین چاہیے ہوں گے اور 2لاکھ آپریٹر ز،اگر پارلیمانی فورم کو نظر انداز کیا گیا تو اسمبلی میں احتجاج کریں گے،

    ن لیگی رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ای وی ایم کا کوئی ٹیسٹ ٹرائل نہیں ہوا،ہم نے قانونی جنگ لڑی اور 58 ہزار نمائندوں کو بحال کیا، یہ حکومت چور دروازے سے آئی ہے ،پنجاب کو اسلام آباد سے کنٹرول کیا جارہا ہے ،ای وی ایم پر کسی جماعت نے کوئی بات نہیں کی ہم اسے مسترد کرتے ہیں

    ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ قرض لینے کا عمران خان کا تاریخی ریکارڈ پاکستان کے لیے خطرناک ہے، قرض لینے پر خودکشی کرنے والے نے ہر پاکستانی پر قرض بڑھا دیا اتنی نااہل اور ڈاکو حکومت کہ آج ہر پاکستانی پر قرض میں 50 فیصد اضافہ ہو گیا ہے پاکستان کی تاریخ میں لئے گئے کل قرض کا 70 فیصد عمران صاحب نے اپنے ساڑھے تین سال کی مدت میں ملک پر مسلط کر دیا ہے ساڑھے تین چار سال میں پاکستان سب سے زیادہ مقروض ہوگیا لیکن عمران خان کا بنی گالہ کا محل ریگولرائز ہوگیا پاکستان کی فی کس آمدن کم ہوگئی لیکن تین سال میں آپ کی آمدن 90 %بڑھ گئی تین سال میں اور آپ کو تو سب کچھ نیا مل گیا لیکن عوام کو قرض،بھوک،بے روزگاری اور مہنگائی کے سوا کیا ملا ؟

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزم کی ڈی پی او وہاڑی پوسٹنگ پر حیرت ہے:تحریک منہاج القرآن

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزم کی ڈی پی او وہاڑی پوسٹنگ پر حیرت ہے:تحریک منہاج القرآن

    لاہور:سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزم کی ڈی پی او وہاڑی پوسٹنگ پر حیرت ہے:تحریک منہاج القرآن نےاپنے ردعمل کا اظہار کردیا، اطلاعات کے مطابق سانحہ ماڈل کیس کے مدعی منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رہنما جواد احمد نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کردار اور نامزد پولیس افسر طارق عزیز کی ڈی پی او وہاڑی پوسٹنگ پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ سابق قاتل حکومت کی طرح اس دور میں بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو ترقیاں اور پسندیدہ پوسٹس مل رہی ہیں،

    سانحہ ماڈل کیس کے مدعی منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رہنما جواد احمد نے کہا ہے کہ طارق عزیز کو انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے بطور ملزم طلب کر رکھا ہے،ابھی انہیں کسی عدالت نے بری نہیں کیا،قتل عام کیس کے ملزم اہم عہدوں پر ہونگے تو لاء اینڈ آرڈر اور نظام انصاف کا اللہ حافظ ہے۔ہم اپنے بے گناہ کارکنوں کے قاتلوں اور ان کے محافظوں کو قانون کے کٹہرے میں ضرور لائیں گے،

    سانحہ ماڈل کیس کے مدعی منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رہنما جواد احمد نےکہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث تمام کرداروں کو کیفر کردار کو پہنچیں گے۔ تحریک انصاف کی حکومت بنانے میں عوامی تحریک کے کارکنان کا خون شامل ہے جب بھی کسی نامزد قاتل کو ترقی ملتی ہے تو ہمارا خون کھولتا ہے، عمران خان کو بشکل انصاف مظلوموں کا ساتھ دینا چاہیے۔

    جواد حامد نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 14 بے گناہوں کے قتل میں نامزد پولیس افسر طارق عزیز کی ڈی پی او وہاڑی پوسٹنگ پر حیرت اور افسوس ہے۔جواد حامد نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان اور اہم کرداروں کو پہلے سے بہتر عہدوں پر تعینات کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ 7سال گزر جانے کے بعد بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مظلوموں کو انصاف نہیں ملا۔

  • پوری قوم 23 مارچ کو”یوم پاکستان”جبکہ حکومت پاکستان مخالف اتحاد”یوم احتجاج”منائےگا

    پوری قوم 23 مارچ کو”یوم پاکستان”جبکہ حکومت پاکستان مخالف اتحاد”یوم احتجاج”منائےگا

    اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے اپوزیشن سے 23 مارچ کے احتجاج کو چند روز آگے لے جانے کے مشورے کے بعد حکومت مخالف اتحاد نے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

    مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم سربراہی اجلاس ہوا، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب، ڈاکٹر طارق فضل چودھری، بلال کیانی، نیشنل پارٹی کے عبدالمالک، آفتاب شیرپاؤ، اویس نورانی، حافظ عبدالکریم، صدیق الفاروق، حافظ حمداللہ و دیگر شریک ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں 23 مارچ کے لانگ مارچ کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ان ہاؤس تبدیلی کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔ پی ڈی ایم کی سٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات پر غور کیا گیا، پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس سے متعلق بھی جائزہ لیا گیا۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے وفاقی حکومت کی جانب سے 23 مارچ کے احتجاج کو چند روز آگے لے جانے کے بعد حکومت مخالف اتحاد نے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل نہ کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج 23 مارچ کو ہی ہو گا اور 23 مارچ کے لانگ مارچ کے اسلام آباد میں قیام کو خفیہ رکھا جائے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ کے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں سے استدعا ہے کہ 23 مارچ کے مارچ کو آگے لے جائیں کیونکہ اس روز دہشتگردی کا خطرہ ہے۔ اور پورے اسلام آباد کا کنٹرول کسی اور کے پاس ہو گا جبکہ او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس بھی اسی روز ہو گا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت اخلاقی طور پر اپنا وجود کھو چکی ہے۔ حکومتی اتحادی بھی عوام دشمن پالیسیوں کے باعث تذبذب کا شکار ہیں۔ اپوزیشن کو اتحادی جماعتوں کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کرنے چاہئیں۔ اتحادی جماعتوں کو اپنے موقف پر قائل کرنا چاہیے۔ اگر اتحادی ایوان میں اپوزیشن کے موقف کی حمایت کرتے ہیں تو عدم اعتماد کی بھی ضرورت نہیں رہے گی۔

  • ن لیگ نے چوری کے ٹرک کی تاویل ایسی پیش کی کہ پھرٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا

    ن لیگ نے چوری کے ٹرک کی تاویل ایسی پیش کی کہ پھرٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا

    لاہور:ن لیگ نے چوری کے ٹرک کی تاویل ایسی پیش کی کہ پھرٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی رہنما مریم نوازکی طرف سے کی جانے والی اعلانیہ غلطی پراب ن لیگی سوشل میڈیا ٹیم "مٹی پاو” کی پالیس پر چل پڑی ہے ، ادھر’مریم نواز نے جس ٹرک کی تصویر شیئر کی وہ بھی چوری کا نکلا‘کی وضاحت ایسی کی جارہی ہے کہ چوری کے ٹرک سے توجہ ہٹانے کے لیے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا ہے ،

    ادھر اس حوالے سے ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تصویر والا ٹرک نگر سے رجسٹرڈ ہے جبکہ نواز شریف کی تصویر والا ایک ٹرک نہیں بلکہ بہت سے ٹرکوں پرسابق وزیراعظم کی تصاویر آویزاں ہیں۔

    نواز شریف کی تصویر والے ٹرک کے معاملے پر ذیشان ملک نے بیان میں کہا کہ ٹرک کی رجسٹریشن کے کاغذات موجود ہیں۔

    ان کا کہنا تھاکہ نواز شریف کی تصویر والا ٹرک گلگت کے علاقے ’نگر‘ سے رجسٹرڈ ہے اور یہ ایک نہیں بلکہ ہزاروں اور لاکھوں ایسے لوگ موجود ہیں جو اُن سے اپنی محبت کا اظہار مختلف طریقوں سے کرتے ہیں۔

    ذیشان ملک نے ’مریم نواز نے جس ٹرک کی تصویر شیئر کی وہ بھی چوری کا نکلا‘کا جواب دینے کی بجائے رجسٹریشن کی بات کردی جو ہرگاڑی کی ہوتی ہے مگرچوری کی تردید نہیں کی جو کاغذات کے باوجود ہوجاتے ہیں اور ایسے سینکڑوں واقعات اور ان کے مقدمات بھی درج ہیں‌

    ذیشان ملک اظہرمشوانی کے اس دعوے کی نفی نہیں کرسکے کہ یہ ٹرک چوری کا ہے ، اظہرمشوانی جنہوں نے بڑے وثوق اورحقائق کے ساتھ دستاویزات پیش کردیں کہ ’مریم نواز نے جس ٹرک کی تصویر شیئر کی وہ بھی چوری کا تھا”اب کسی ن لیگی کے پاس اس کی تردید نہیں ہے

     

    دوسری طرف سوشل میڈیا پر مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری کی وضاحت پرصارفین کا کہنا ہے کہ ذیشان ملک نے تاویلیں‌پیش کرتے ہوئے پھرٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا ہے ، یاد رہے کہ ذیشان ملک کا کہنا تھاکہ نواز شریف کی تصویر والا صرف ایک ٹرک نہیں ہے بلکہ مزید بھی ایسے ٹرک ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے اظہر مشوانی نے دستاویزات اورحقائق کے ساتھ دعویٰ کیا تھا کہ مریم نواز نے جس ٹرک کی تصویر اپ لوڈ کی تھی وہ ٹرک VGR 306 بھی چوری کا نکلا.

    وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا اظہر مشوانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ لو! چوراں دا ٹبر..اظہر مشوانی نے ساتھ ہی وہیکل ویری فیکیشن کی تصویر بھی شیئر کی.

     

     

    واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ روز والد میاں محمد نواز شریف کے ٹرک آرٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دلچسپ کیپشن لکھا۔ مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر والد کے ٹرک آرٹ کی تصویر شیئر کی اور ساتھ سرائیکی گانے کی مشہور لائن بھی لکھی۔

     

     

     

    مریم نواز کی جانب سے شیئر کیے جانے والے ایک ٹرک آرٹ میں نواز شریف زندہ باد کے ساتھ سرائیکی گانے’پِچھاں مُڑ وے ڈھولا تیری لوڑ پے گئی‘ لکھا دکھائی دے رہا ہے۔مریم نواز نے سرائیکی کے مشہور گانے کی یہ لائن ہی اپنے ٹوئٹ میں تحریر کی جس کا مطلب ہے ’واپس آجائیں اب آپ کی ضرورت پیش آگئی ہے۔‘

    خیال رہے کہ طاہر نیر کی آواز میں گایا گیا یہ گانا آج کل تیزی سے مشہور ہورہا ہے، اس گانے کے کمپوزر اکرم راہی ہیں جب کہ لیرکس قیصر تارڑ نے لکھے ہیں۔خیال رہے کہ مریم نواز ٹوئٹر پر اکثر و بیشتر والد سے محبت کا اظہار کرتی رہتی ہیں اور پاکستان میں لیگی کارکنان کی جانب سے محبتوں کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر بھی کرتی رہتی ہیں۔

    یہ بھی یاد رہےکہ مریم نوازحقیقت ، سچ اورفطرت کے خلاف مسلسل سازشوں کا جال پھیلانے میں مصروف ہیں ، پیڈ میڈیا اورپاکستان مخالف قوتوں کی مدد سے رائے عامہ کوگمراہ کرنے کی سرتوڑ کوششیں کررہی ہیں لیکن "خدا کی کرنی”مریم نواز اور اس سوچ کے ہم نواوں کی تمام تدبیران بُری طرح‌ ناکام اور نامراد ہوجاتی ہیں

    مریم نوازسچ ، حقیقت اور فطرت کوچپھانے اوران کے مقابلے میں جعلی سازی ،فیک اور خود ساختہ افسانوں کے مقدر میں رسوائی ہے اور یہ جعل سازی کی ساری کوششیں ناکام ہوتی ہیں ، اس سوچ،منفی کردار اور غلط طرزمعاشرت کے بارے میں‌ ایک حقیقی اور عقیدہ توحید پر مبنی یہ اصول ہے کہ "تدبیراں دے چارے نئہیں چلدے؛جدوں تیروجے تقدیراں دا”

  • "تدبیراں دےچارےنئہیں چلدے؛جدوں تیروجےتقدیراں دا”  مریم نےجس ٹرک کی تصویرشیئرکی وہ بھی چوری کانکلا

    "تدبیراں دےچارےنئہیں چلدے؛جدوں تیروجےتقدیراں دا” مریم نےجس ٹرک کی تصویرشیئرکی وہ بھی چوری کانکلا

    لاہور:”تدبیراں دے چارے نئہیں چلدے؛جدوں تیروجے تقدیراں دا”مریم نوازنےجس ٹرک کی تصویرشیئرکی وہ بھی چوری کانکلا‘ اطلاعات کے مطابق مریم نواز نے جس ٹرک کی تصویر اپ لوڈ کی تھی وہ ٹرک VGR 306 بھی چوری کا نکلا.

    وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا اظہر مشوانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ لو! چوراں دا ٹبر..اظہر مشوانی نے ساتھ ہی وہیکل ویری فیکیشن کی تصویر بھی شیئر کی.

     

     

    واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ روز والد میاں محمد نواز شریف کے ٹرک آرٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دلچسپ کیپشن لکھا۔ مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر والد کے ٹرک آرٹ کی تصویر شیئر کی اور ساتھ سرائیکی گانے کی مشہور لائن بھی لکھی۔

     

     

     

    مریم نواز کی جانب سے شیئر کیے جانے والے ایک ٹرک آرٹ میں نواز شریف زندہ باد کے ساتھ سرائیکی گانے’پِچھاں مُڑ وے ڈھولا تیری لوڑ پے گئی‘ لکھا دکھائی دے رہا ہے۔مریم نواز نے سرائیکی کے مشہور گانے کی یہ لائن ہی اپنے ٹوئٹ میں تحریر کی جس کا مطلب ہے ’واپس آجائیں اب آپ کی ضرورت پیش آگئی ہے۔‘

    خیال رہے کہ طاہر نیر کی آواز میں گایا گیا یہ گانا آج کل تیزی سے مشہور ہورہا ہے، اس گانے کے کمپوزر اکرم راہی ہیں جب کہ لیرکس قیصر تارڑ نے لکھے ہیں۔خیال رہے کہ مریم نواز ٹوئٹر پر اکثر و بیشتر والد سے محبت کا اظہار کرتی رہتی ہیں اور پاکستان میں لیگی کارکنان کی جانب سے محبتوں کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر بھی کرتی رہتی ہیں۔

    یہ بھی یاد رہےکہ مریم نوازحقیقت ، سچ اورفطرت کے خلاف مسلسل سازشوں کا جال پھیلانے میں مصروف ہیں ، پیڈ میڈیا اورپاکستان مخالف قوتوں کی مدد سے رائے عامہ کوگمراہ کرنے کی سرتوڑ کوششیں کررہی ہیں لیکن "خدا کی کرنی”مریم نواز اور اس سوچ کے ہم نواوں کی تمام تدبیران بُری طرح‌ ناکام اور نامراد ہوجاتی ہیں

    مریم نوازسچ ، حقیقت اور فطرت کوچپھانے اوران کے مقابلے میں جعلی سازی ،فیک اور خود ساختہ افسانوں کے مقدر میں رسوائی ہے اور یہ جعل سازی کی ساری کوششیں ناکام ہوتی ہیں ، اس سوچ،منفی کردار اور غلط طرزمعاشرت کے بارے میں‌ ایک حقیقی اور عقیدہ توحید پر مبنی یہ اصول ہے کہ "تدبیراں دے چارے نئہیں چلدے؛جدوں تیروجے تقدیراں دا”