Baaghi TV

Tag: ن لیگ

  • وزیراعظم کا جہاز جس ملک میں داخل ہوتا ہے، وہاں سلامی دی جاتی ہے،مریم اورنگزیب

    وزیراعظم کا جہاز جس ملک میں داخل ہوتا ہے، وہاں سلامی دی جاتی ہے،مریم اورنگزیب

    سینئرصوبائی وزیر پنجاب اورمسلم لیگ (ن )کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لوگوں کی عزتیں اچھالنے اور گالی گلوچ کرنے والے آج اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں۔

    انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے مری ڈیویلپمنٹ پلان دیا، نواز شریف نے کوٹلی ستیاں کو تحصیل کا درجہ دیا، وزیراعظم کا جہاز جس ملک میں داخل ہوتا ہے، وہاں سلامی دی جاتی ہے، شہباز شریف کے دورِ حکومت میں عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا اور آج دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔پی ٹی آئی والوں نے اپنے دورِ حکومت میں عوامی فلاح کا کوئی کام نہیں کیا، پورے پنجاب میں بچوں کو لیپ ٹاپ مل رہے ہیں اور آج پنجاب کے گلی محلے صاف ستھرے دکھائی دے رہے ہیں۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ کوٹلی ستیاں کی چیئر لفٹ ریکارڈ مدت میں مکمل کی جائے گی اور پنجاب میں مزید 10 ہزار سڑکیں بنائی جائیں گی، پنجاب حکومت نے صحت کے شعبے میں نمایاں اقدامات کیے ہیں اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے ستھرا پنجاب پروگرام کا آغاز کیا جس کے ثمرات واضح ہیں۔

  • پیپلز پارٹی، ن لیگ کی اتحادی نہیں ہے صرف ساتھ دیتے ہیں،شرجیل میمن

    پیپلز پارٹی، ن لیگ کی اتحادی نہیں ہے صرف ساتھ دیتے ہیں،شرجیل میمن

    سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں جام صادق پل کا دورہ کیا –

    سینیئر وزیر نے یلو لائن بی آر ٹی منصوبے کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، انجنیئرز، کنسلٹنٹس اور دیگر حکام نے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کو منصوبے کی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی،سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، یلو لائن بی آر ٹی کے پی ڈی بھی سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کے ہمراہ تھے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جام صادق پر اب آخری مراحل میں ہے اور ایک ہفتے میں مکمل کر لیا جائے گا، پیپلز پارٹی عوام کو سہولیات دے رہی ہے اور ٹرانسپورٹ کے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے، ڈبل ڈیکر بسیں بھی جلد کراچی پہنچ جائیں گی۔

    گندم کی قلت سے وفاق کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی، ن لیگ کی اتحادی نہیں ہے صرف ساتھ دیتے ہیں لیکن وفاقی حکومت کو گندم کی قلت کے حوالے سے خود کو عقل کل نہیں سمجھنا چاہیے۔

    قبل،ازیں،انہوں ںے کہاتھا کہ اس پل پر پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کے لیے علیحدہ راستے بنائے گئے ہیں، پل کی ایک راہداری بی آر ٹی کے لیے مخصوص ہوگی جبکہ باقی سڑک عام ٹریفک کے استعمال میں رہے گی، اس پُل کی تکمیل کے بعد پرانا جام صادق پل منہدم کرکے اسی طرز کا نیا پل تعمیر کیا جائے گا۔

    شرجیل انعام میمن نے کہا تھاکہ یلو لائن بی آر ٹی کے ڈیپوز پر بھی کام جاری ہے یہ منصوبہ تکمیل کے بعد کراچی کے شہریوں کے لیے نہایت جدید سہولت فراہم کرے گا، عالمی بینک کے تعاون سے جاری یہ منصوبہ شہر کی ٹرانسپورٹ میں نمایاں اضافہ کرے گا، اس منصوبے سے ٹریفک کے مسائل کم ہوں گے، ریڈ لائن بی آر ٹی کے مرکزی راہداری پر بھی کام تیز رفتاری سے ہو رہا ہے آئندہ ماہ شہر میں ڈبل ڈیکر بسیں لائی جائیں گی اور بڑی تعداد میں الیکٹرک بسیں بھی شامل کی جائیں گی۔

  • 18ویں ترمیم کے بعد اختیارات کی درست منتقلی نہیں ہوئی،مریم اورنگزیب

    18ویں ترمیم کے بعد اختیارات کی درست منتقلی نہیں ہوئی،مریم اورنگزیب

    لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد اختیارات کی درست منتقلی نہیں ہوئی، پنجاب کا ڈومیسٹک قرض زیرو ہوچکا ہے۔

    پنجاب اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد اختیارات کی منتقلی سے جس طرح صوبوں کو طاقت ملنا تھی وہ نہیں مل سکی، ماضی کے برعکس پنجاب کے فیصلے بنی گالہ میں نہیں بلکہ پنجاب کے اندر ہو رہے ہیں کس ادارے کے بجٹ میں کمی کرنی ہے اور کس میں اضافہ ہونا ہے، اس کے فیصلے وزیرِاعلیٰ پنجاب نے اپنی سربراہی میں کیے ہیں، یہ پنجاب صحت کا پنجاب ہے، تعلیم کا پنجاب ہے، ہم کام کر رہے ہیں، لوگوں کو نظر آ رہا ہے اور عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔

    مائنس عمران خان ہی ہوگیا ہے،علی امین بوجھ نہیں اٹھا سکتا تو گھر جائے،علیمہ خان

    انہوں نےکہا کہ ہم نے یہ بھی دیکھا کہ 100 دنوں بعد ’’ہم مصروف ہیں‘‘ کا اشتہار آیا تھا جبکہ ہم نے 100 دن بعد 300 منصوبوں کا اشتہار دیا ہے، یہ کہتے ہیں ہم 840 ارب نہیں خرچ سکے، پنجاب کا پچھلے سال ترقیاتی بجٹ 1090 ارب تھا، جس میں ہم نے سپلیمنٹری گرانٹ لی، اس وقت صوبہ پنجاب کا ڈومیسٹک قرض زیرو ہو چکا ہے کسان کو کسان کارڈ دیے جا رہے ہیں، کسان اب تک 100 ارب کارڈ کے ذریعے لے چکے ہیں، ہم نے سب سے زیادہ گندم اگانے والے کو فری ٹریکٹر دیئے۔

    نیتن یاہو نے ایران پر حملے کی منصوبہ بندی بائیڈن دور میں کرلی تھی،امریکی اخبار

  • پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ، بات ذمہ داری سے کرنی چاہیے، رانا ثنا اللہ

    پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ، بات ذمہ داری سے کرنی چاہیے، رانا ثنا اللہ

    وزیر اعظم کے مشیر اور ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے اور آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات ذمہ داری سے کرنی چاہیے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 1992 کے ارسا ایکٹ کی موجودگی میں کسی سے ناانصافی نہیں ہوسکتی۔ اور کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جاسکتا۔ اس لیے پانی کے مسئلے پر سیاسست نہیں کرنی چاہیے۔ نواز شریف اور شہباز شریف نے بات چیت سے مسائل کے حل کی ہدایت کی۔ اور اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کا بہت احترام ہے۔ پیپلز پارٹی وفاق کاحصہ ہے اور آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات ذمہ داری سے کرنی چاہیے۔ معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرنے چاہیئیں۔ اور اکائیوں کی مضبوطی کو وفاق کی مضبوطی سمجھتے ہیں اور اسی طرز عمل پر چلتے رہیں گے۔ آئین اور جمہوریت پر پختہ یقین اور عوامی حقوق کے تحفظ پر سمجھوتہ کیا، نہ کریں گے۔

    کالعدم تنظیم کی چاکنگ اورسوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والا ملزم گرفتار

    پیپلزپارٹی اراکین کا وفاقی حکومت گرانے کا عندیہ

    پنجاب یونیورسٹی سے اساتذہ کروڑوں روپے کی اسکالرشپ لے کر فرار

    پنجاب یونیورسٹی سے اساتذہ کروڑوں روپے کی اسکالرشپ لے کر فرار

    امریکا اور ایران کے مذاکرات کا دوسرا دور مکمل

  • ن لیگ کا عوامی رابطے بڑھانے کے لیے کیلیے لاہور سیکریٹریٹ  کا فیصلہ

    ن لیگ کا عوامی رابطے بڑھانے کے لیے کیلیے لاہور سیکریٹریٹ کا فیصلہ

    پاکستان مسلم لیگ نواز نے عوامی رابطے بڑھانے کے لیے لاہور میں سیکریٹریٹ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق آٹھ کروڑ کی لاگت سے نصیرآباد آفس کو اسٹیٹ آف دی آرٹ سیکرٹریٹ میں تبدیل کیا جائے گا، لاہور سیکرٹریٹ میں ضلعی و مقامی رہنماؤں کے دفاتر میٹنگ رومز بنائے جائیں گے۔ سیکرٹریٹ کے لیے فنڈز کا فی الحال کھوکھر فیملی از خود انتظام کرے گی، لاہور میں ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ ہی مرکزی قیادت کی سرگرمیوں کا محور ہے۔

    مسلم لیگ (ن) کے پارٹی ذرائع کے مطابق عوامی رابطہ مہم کیلیے نصیر آباد آفس کو اسٹیٹ آف دی آرٹ پارٹی آفس بنانے کےلیے پارٹی قیادت سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔لاہور سیکرٹریٹ بننے سے رہنماوں اور کارکنان میں فاصلہ کم ہوگا جس سے کو پارٹی مزید منظم ہو سکے گی۔

    سندھ حکومت کا نوجوانوں کےلیے انٹرپرینیورشپ سیشنز کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا نوجوانوں کےلیے انٹرپرینیورشپ سیشنز کا فیصلہ

    گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں بڑا اضافہ، الیکٹرک وہیکلز پر بھی لاگو

    کراچی میں آگ 2 ہفتے بعد بھی کم نہ ہوئی، امریکی ٹیم کی خدمات حاصل

  • نواز شریف کے لندن پہنچتے ہی ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے

    نواز شریف کے لندن پہنچتے ہی ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے

    سابق وزیر اعظم نواز شریف بیلا روس کا دورہ مکمل کر کے لندن پہنچ گئے۔

    ن لیگ کے ذرائع کے مطابق نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے بیلا روس کے منسک ائیر پورٹ سے لندن کے لوٹن ایئر پورٹ پہنچے،سابق وزیراعظم لوٹن ایئرپورٹ سے اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ روانہ ہو گئے، نواز شریف لندن میں اپنے علاج کے علاوہ سیاسی ملاقاتیں بھی کریں گے۔نواز شریف دو ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے۔اس سے قبل قبل ازیں مسلم لیگ(ن) کے صدر سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وفاقی کابینہ کے ارکان بھی وزیراعظم کے ہمراہ بیلا روس پہنچے تھے۔

    دوسری جانب ایون فیلڈ اپارٹمنٹ پر نواز شریف کی آمد سے پہلے ہی نون لیگ کے کارکن بڑی تعداد میں استقبال کے لیے پہنچ گئی جبکہ ڈھولچی نے نوازشریف کی آمد پر ماحول بنا دیا۔اس موقع پر ایون فیلڈ کے باہر پی ٹی آئی کے کارکن بھی پہنچے اور پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے۔

    منفی اثرات، کم عمر بچوں کے موبائل فون پر پابندی عائد

    کراچی میں پانی کی ایک بوند کا بھی اضافہ نہیں ہوا،علی خورشیدی

    رضوان کی سینچری کی بدولت ملتان کا کراچی کو 235 رنز کا ہدف

    ایرانی صوبے بلوچستان میں مسلح افراد کے حملے میں 8 پاکستانی جاں بحق

  • صدر آصف زرداری کی لاہور آمد، نواز شریف سے ملاقات کا امکان

    صدر آصف زرداری کی لاہور آمد، نواز شریف سے ملاقات کا امکان

    صدر مملکت آصف علی زرداری دوروزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ صدر ن لیگ نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں پیپلز پارٹی کو پنجاب میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر بھی موجود ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پنجاب میں پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔صدر مملکت وسطی پنجاب کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں صدر مملکت آصف علی زرداری سے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے وفد نے گورنر ہاوس لاہور میں مرحلہ وار ملاقاتیں کیں۔

    ذرائع کے مطابق پارلیمانی وفد اور رہنماوں نے آصف علی زرداری کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے تھے۔اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت کے ساتھ چلنا ہماری مجبوری ہے، جانتا ہوں تحریری معاہدے کے نکات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، پارلیمانی وفد آئندہ بجٹ آنے تک مسائل حل ہونے کا انتظار کرے۔وفد اراکین کا کہنا تھا کہ انتظامی معاملات میں پیپلز پارٹی کے اراکین کو نظرانداز کیا جاتا ہے، ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کے معاملہ میں بھی ترجیح نہیں دی جا رہی۔

    انڈونیشیا : ہم جنس پرستی پر 2 افراد کو سر عام کوڑے مارے گئے

    انڈونیشیا : ہم جنس پرستی پر 2 افراد کو سر عام کوڑے مارے گئے

    امریکی کمپنی نے اڑنے والی کار کی کامیاب آزمائش کر لی

    امریکہ کا کینیڈا ، چین ،میکسیکو پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا عندیہ

  • بد تہذیبی، بدتمیزی ،بغض اور انتقام کوسیاست بنادیا گیا،  نواز شریف

    بد تہذیبی، بدتمیزی ،بغض اور انتقام کوسیاست بنادیا گیا، نواز شریف

    لاہور: نواز شریف نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ، ترقی کرتا ملک پٹڑی سے اتار دیا گیا، سیاست میں گند ڈال کر اسے تباہ کیا گیا، بد تہذیبی، بدتمیزی ،بغض اور انتقام کوسیاست بنادیا گیا۔

    باغی ٹی وی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی، ساہیوال، خانیوال، ملتان ، لودھراں، وہاڑی اور بہاول نگر ڈویژن سےتعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔

    نواز شریف نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک پٹڑی سے اتار دیا گیا، سیاست میں گند ڈال کر اسے تباہ کیا گیا، بد تہذیبی، بدتمیزی ،بغض اور انتقام کوسیاست بنادیا گیا، آئی ایم ایف واپس آیا ہے، پالیسیوں کے تسلسل سے معاشی ترقی یقینی ہوگی، کرپشن، معاشی تباہی، مہنگائی اور بدتمیزی ’تبدیلی‘ کی سوغاتیں تھیں، ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا، ہمارا بیانیہ ملک کی ترقی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلاکر خوش حال بنانا ہے، جو وعدے کئے تھے اللہ تعالی کے فضل وکرم سے وہ آج عوام کو پورے ہوتے نظر آرہے ہیں۔

    جو جماعت 16 سال سے کراچی کا کچرا نہیں اٹھا سکی وہ ہمیں لیکچر نہ دے،عظمی بخاری

    ارکان اسمبلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف وعدوں کی تکمیل، وطن سے وفا کے نام ہیں،نوازشریف اور شہبازشریف نےذاتی تکالیف بھلا کر ہمیشہ پاکستان اور عوام کی تکلیفیں دور کی ہیں پاکستان کےچپے چپے پر نوازشریف اور شہباز شریف کی ترقی کے نشان موجود ہیں ، وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے ‘شہباز سپیڈ’ سے کام کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی ذاتی کوششوں سے آئی ایم ایف پروگرام بحال ہوا اور ملک ڈیفالٹ سے بچ گیامریم نوازنے نوازشریف اور شہباز شر یف کے دور کی یاد تازہ کردی ہے۔

    ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے دن رات محنت کی ہے،وزیر اعظم

  • بلاول ن لیگ کے ووٹوں کے بغیر وزیراعظم نہیں بن سکتے،شاہد خاقان عباسی

    بلاول ن لیگ کے ووٹوں کے بغیر وزیراعظم نہیں بن سکتے،شاہد خاقان عباسی

    سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آج سیاست ایک گالی اور دھبہ بن گئی ہے اس کو ختم کرنا چاہئے،لوگ سیاستدانوں کے بارے میں رائے اچھی نہیں رکھتے۔

    نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ سیاست سب اپنی اپنی کریں لیکن اپوزیشن کے معاملات پر اتفاق ہو،ن لیگ نے مجھے بہت کچھ دیا اور میں نے بھی جماعت کو عزت دی۔میاں نوازشریف کے ساتھ ذاتی تعلق ہے،صرف نواز شریف کو مجھ پر بات کرنے کا حق ہے،نواز شریف جو بات کریں گے میں قبول کروں گا،میں ووٹ کو عزت دو کے نعرے کے ساتھ تھا،مسلم لیگ ن نے جو راستہ اپنایا ہے میں اس سےاتفاق نہیں کرتا۔نوازشریف کے ساتھ میرا 35سال کا تعلق تھا،جو آئین کی بالادستی ،شفاف الیکشن اور ملکی ترقی کی بات کرے گا میں اس کے ساتھ ہوں،بلاول بھٹو مسلم لیگ ن کے ووٹوں کے بغیر وزیراعظم نہیں بن سکتے۔اسمبلیوں سے استعفیٰ دینا کسی مسئلے کا حل نہیں،ایک صوبائی حکومت دارالحکومت پر حملہ آور ہورہی ہے ایسا نہیں ہونا چاہئے،سب کو بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کوخط لکھنے کا مقصد کیا ہے؟اگر آپ نے خط لکھنا ہے تو پاکستان کے عوام کو لکھیں،آپ کی جماعت کے رہنما پارلیمان میں بیٹھے ہیں وہ وہاں بات کیوں نہیں کرتے۔ پارلیمنٹ میں بھی زبان بندی ہے، کسی کو بولنے نہیں دیا جاتا،بانی پی ٹی آئی بھی یہی کام کرتے تھے، اس وقت بھی بولنے کی اجازت نہیں تھی۔پنجاب میں سپر سیڈر ز کے استعمال سے شاندار نتائج،ایک ہزار کاشتکاروں نے چند ماہ میں 57کروڑ 95لاکھ روپے کمالیےمیں بانی پی ٹی آئی کو خط لکھنے سے نہیں روک سکتا لیکن آرمی چیف کو لکھنے کا مقصد کیا ہے؟جہاں ملک کا مفاد آتا ہے وہاں آپ کو اپنے مفاد کو پیچھے کرنا ہوگا۔

    دبئی میں منشیات اسمگلنگ ،شامی خاتون کو 10 سال قید اور ایک لاکھ درہم جرمانہ

    سندھ کی چینی کمپنی کو ای وی گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کی پیش کش

    نیوزی لینڈ کے کرکٹر کین ولیمسن کا دیسی سٹائل توجہ کا مرکز

    نیوزی لینڈ کے کرکٹر کین ولیمسن کا دیسی سٹائل توجہ کا مرکز

    بہت ہوا عمران ریاض نےکافی بدنام کر لیا، اب جنگ ہوگی، شیر افضل مروت

  • پارٹی کو متحرک کریں،  اہم رہنما کا نواز شریف کو خط

    پارٹی کو متحرک کریں، اہم رہنما کا نواز شریف کو خط

    مرکزی سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) شاہ محمد شاہ کا کہنا ہے کہ ن لیگ اپنے اتحادی کھوچکی ہے،بدقسمتی سے پارٹی کہیں نظر نہیں آرہی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پارٹی قائد نوازشریف کو ایک اور خط لکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے صدر کے انتخاب کے بعد ن لیگ کا جنرل کونسل اجلاس بھی نہیں ہوا،موجودہ حالات میں اگر کوئی رہنمائی نہیں کرے گا تو کارکنان میں مایوسی ہوگی۔آپ کی ذمہ داری ہے پارٹی کو متحرک کریں،حکومت پارٹی کے ماتحت ہوتی ہے اور پارٹی رہنمائی میں چلنی چاہیے۔ ملک میں بدترین معاشی حالات اور دہشت گردی کی نئی لہر نے عوام کو سخت مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ انہوں نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کو ان مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھانے چاہییں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے تنظیمی ادارے غیر فعال ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے پارٹی کارکن مایوسی کا شکار ہیں۔ خاص طور پر سندھ میں تنظیم کی ناکامی پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (CEC) اور دیگر اہم تنظیمی اداروں کے اجلاس بلائے جائیں تاکہ قیادت اور کارکنوں کے درمیان رابطے کو مضبوط بنایا جا سکے۔

    سراج الحق کی خیبر میں امن کے قیام کے لیے تعاون کی پیشکش

    ملکی سیاست میں ہلچل، آئی پی پی نے اہم فیصلہ کرلیا

    بلدیہ عظمیٰ کراچی کا شہر میں نئے پروجیکٹس بنانے کا فیصلہ

    شمالی کوریا کااسٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ