Baaghi TV

Tag: ن لیگ

  • مولانا فضل الرحمان جمہوریت کے استحکام کیلئے ہمیشہ کھڑے ہوئے،رانا ثناء اللہ

    مولانا فضل الرحمان جمہوریت کے استحکام کیلئے ہمیشہ کھڑے ہوئے،رانا ثناء اللہ

    وزیر اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی مکمل تجاویز کے ساتھ بجٹ فائنل ہوگا

    نماز عید کی ادائیگی کے بعد فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بجٹ تجویز ہوتاہے پارلیمنٹ میں بحث ہوتی ہے، پارلیمنٹ تیس جون سے پہلے بجٹ پاس کرے گی،وزیراعظم ایک مہینے بعد دوبارہ قوم سے خطاب کریں گے، وعدے کے مطابق حکومتی اخراجات میں کمی لائی جائےگی،مسلم لیگ ن نے جب بھی ملک کو اٹھانے کی کوشش کی سازش کر کے ملک کو دوبارہ بحرانوں سے دوچار کیا گیا ۔ اب پاکستان کسی ایسی سازش کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے، بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں اور ٹیکسز کے نفاذ کے معاملے میں وزیر خزانہ اور ٹیم نے کوشش کی کہ اثرات کم سے کم ہوں، گزشتہ 16 ماہ میں آئی ایم ایف کی شرائط زیادہ سخت تھیں، ملکی بحران کی ذمہ داری ان پر جنہوں نے اچھے چلتے ملک کو 2017 میں بحران سے دوچار کیا۔

    رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کےدوست ممالک کی مددسےآئی ایم ایف کی شرائط میں کچھ نرمی ملی ہے، مولانا فضل الرحمٰن جمہوری اور امن پسند لیڈر ہیں، جمہوریت کے استحکام کیلئے ہمیشہ کھڑے ہوئے ہیں، انتشاری ٹولے سے اگر ان کا رابطہ ہوتاہے تو انتشاری ٹولہ کا ایجنڈا غالب نہیں آسکے گا، مولانا کی مصالحت کے اثرات انتشاری ٹولے پر پڑیں گے، الیکشن کے نتائج کو تمام جماعتوں نے قبول کیا ہے،شور شرابہ کرنے والوں نے وزیر اعظم اسپیکر اور وزراء اعلی کے انتخابات کا حصہ بنے ہیں، آئین اور قانون کے مطابق موجودہ پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے گی، حکومت کو سائز اور اخراجات میں کمی کرنے جا رہے ہیں، پیپلز پارٹی کے اعتراضات درست ہیں، یہ نہیں بالکل مشاورت نہیں ہوئی اس میں کمی رہ گئی ہے، بجٹ ابھی فائنل نہیں ہوا ابھی تجاویز لے رہے ہیں، پیپلز پارٹی کی مشاورت اور تجاویز اور ان کی تسلی کے بعد بجٹ منظور ہوگا۔

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ

  • صنم جاوید ،عالیہ حمزہ کو مریم نے تو نہیں کہا تھا کہ شہدا کے مجسمے جلائیں،عظمیٰ بخاری

    صنم جاوید ،عالیہ حمزہ کو مریم نے تو نہیں کہا تھا کہ شہدا کے مجسمے جلائیں،عظمیٰ بخاری

    صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ اپنے جرائم کی سزائیں بھگت رہی ہیں۔ انکو مریم نواز نے نہیں کہا تھا جائیں کورکمانڈر ہاؤس پر یرغمال کریں اور شہداء کے مجسمے جلائیں۔ 9 مئی کو تو فسادیوں کا ٹولہ قلعے فتح کرنے نکلا تھا اب مگرمچھ کے آنسو کیوں بہارہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے صرف نوازشریف کی بیٹی ہونے کے جرم میں دو بار جیل کاٹی۔ جیل میں جو سہولیات ان کو میسر ہیں وہ مریم نواز شریف کو نہیں تھیں۔ مریم نواز نے کبھی عورت کارڈ کھیلا نہ جیل میں سہولیات نہ ملنے کا شکوہ کیا۔ مذہبی ٹچ،عورت کارڈ اور غداری کارڈ تحریک انصاف کے پسندیدہ مشاغل ہیں۔ کل تک آپ اقتدار کی کرسی پر بیٹھے رعونت میں للکارے مارتے تھے آج پاؤں پکڑ رہے ہیں۔ اپنی دھمکیاں اور بھڑکیں اپنے پاس رکھیں شریف فیملی آپ جیسے ڈراموں بازوں کے تماشے تین دہائی سے دیکھ رہی۔ آپکے پاس اپنے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کارکردگی سے متعلق بتانے کو کچھ نہیں بچا؟ عوام کو اسکی بڑھکیں زیادہ سنائی دیتی ہیں اور کارکردگی کچھ نہیں ہے۔ اگر آپ لوگ غلطی سے پھر خیبر پختونوں پر مسلط ہوگئے ہیں تو وہاں کی عوام کے حال پر رحم کھائیں۔ کے پی عوام نے آپ لوگوں کو ووٹ صرف دوسروں کو گالیاں اور دھمکیاں دینے کے لئے نہیں دیا۔

    عمران خان جیل میں بادام،پستے،کاجو،کافی اور دیسی مرغی سے مستفید ہورہے ہیں:عظمیٰ بخاری
    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں بادام،پستے،کاجو،کافی اور دیسی مرغی سے مستفید ہورہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے لیے 6 سیل الگ سے خالی کرائے گئے ہیں۔ 8 ماہ میں بانی پی ٹی آئی نے 288 افراد سے ملاقاتیں کیں ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے انکی فیملی اور انکے وکلاء ہفتے میں تین تین دن ملاقاتیں کرتے ہیں۔عمران خان کو جیل میں ٹی وی، روم کولر، سٹڈی ٹیبل، کرسی، ورزشی بائیک، سٹریچنگ بیلٹ، بک شیلف، کتابیں اور دن میں دو مرتبہ چہل قدمی کے لیے الگ جگہ فراہم کی گئی ہے اور الگ کچن کی سہولت بھی موجود ہے۔ جبکہ میاں نوازشریف سے صرف ہفتے میں ایک دن جمعرات کے روز ہی ملاقات کی اجازت ہوتی تھی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے لیے تمام وہ سہولیات میسر ہیں جو وی وی آئی پی کو ملتی۔ میاں نوازشریف کا اے سی اتروانے والے آج مظلومیت کارڈ مت کھیلیں۔ میاں نوازشریف نے کہہ دیا ہے میری طرف سے یہ دو اے سی لگوائیں مجھے ان میں کوئی دلچسپی نہیں۔ مسلم لیگ ن کی لیڈرشپ انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی اپنی چوریوں کی وجہ سے آج جیل میں ہیں اور عوام کے سامنے یہ مظلوم بننے کہ کوشش کرتے ہیں۔ پانچ سال ہم سے رسیدیں مانگنے والوں کی اپنی باری آئی تو گھڑیاں،ہیرے کی انگوٹھیاں اور 190 ملین پاؤنڈ کی رسیدیں پیش نہیں کرسکتے

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ

  • شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز کی آخری حکومت ہے بلکہ حکومت میں کسی قسم کا عمل دخل بھی آخری بار ہو رہا ہے، ن لیگ کے کرتا دھرتاؤں کو شاید پتہ ہے ،اسی لیے ن لیگی رہنما پارٹی پالیسی کے برعکس بیانات دے رہے ہوتے ہیں، یہ کیوں ہو رہا ہے؟ کیوں ن لیگ عنقریب تاریخ کا حصہ بننے جا رہی ہے، یہ جب نکلے گی تو بہت زیادہ ہو گیا تو ق لیگ بن کرنکلے گی یا جہانگیر ترین کی استحکام پاکستان پارٹی کی طرح ہو جائے گی

    مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر وی لاگ کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بجٹ کے بعد وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے،مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں سے سینئر سیاسی رہنماؤں کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا، وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کو کابینہ کا حصہ بننے کی دعوت دی ہے اور احسن اقبال کو اہم ٹاسک دے دیا گیا ہے، پیپلز پارٹی کو وزارتوں کے حوالہ سے مشاورت جاری ہے،وزیراعظم کی صدر مملکت سے ہوئی، احسن اقبال اس کے بعد متحرک ہو گئے ہیں، احسن اقبال نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور قمر زمان کائرہ سے بھی رابطہ کر لیا ہے، میں ڈیڑھ ماہ پہلے ہی کہہ چکا تھا کہ پیپلز پارٹی حکومت میں آئے گی اور بجٹ کے بعد آئے گی، بجٹ میں وہ کہیں گے یہ ہمیں منظور نہیں عوامی بجٹ نہیں لیکن اسکے بعد وہ کابینہ میں شامل ہوجائیں گے، پی آئی اے کی نجکاری بارے بھی پیپلز پارٹی کہے گی کہ یہ تو اب ہو چکا ہم کیا کر سکتے ہیں.

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کا ہم سب کو پتہ ہے وہ دو تین لوگوں کے ساتھ ملکر نئی سیاسی جماعت بنا رہے ہیں، تین چار سال بعد اس جماعت کی بڑی گنجائش ہو گی، ن لیگ کے ناراض لوگ اس میں آئیں گے، پی ٹی آئی کے ناراض بھی اس میں آئیں گے، دیگر جماعتیں جو اپنے وزن تلے دب رہی ہیں انکے لوگ بھی اس میں آئیں گے، وقت سے پہلے کہہ رہا ہوں کہ ن لیگ کی آخری حکومت ہے، اسکی ایک وجہ ہے، 2013 میں نئے ووٹ ن لیگ کے خلاف پڑے، 2018 میں جو الیکشن ہوئے اس میں بھی نئے ووٹرز ن لیگ کے خلاف پڑے ڈیڑھ کروڑ کے قریب، اب جو الیکشن ختم ہوئے، اس میں نئے ووٹ ن لیگ کے خلاف پڑے ہیں، 2028 میں نئے ووٹرز کی تعداد دو سوا دو کروڑ ہو گی جو ن لیگ کے حق میں نہیں ہوں گے، دیگر ووٹ بینک بھی کم ہو گا، اسی لئے شاہد خاقان عباسی جو اب پارٹی بنا رہے ہیں، وہ کسی کی برائی نہیں کر رہے عمران خان کو کہتے ہیں سیاسی طور پر ڈیل کرنا چاہئے اسی طرح پیپلز پارٹی کو بھی، وہ وزیراعظم بھی رہ چکے ہیں، وہ ہر ایک کو قابل قبول ہیں، نہ وہ وی آئی پی پروٹوکول کے خواہشمند ہیں،

    وفاقی بجٹ ،قومی اسمبلی سیکورٹی کے سخت انتظامات،ہنگامہ آرائی کا خدشہ

    آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں،مہنگائی میں کمی ہو رہی،وزیر خزانہ

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

  • مسلم لیگ ن کی استدعا منظور، اسلام آباد کے حلقوں کا الیکشن ٹر بیونل تبدیل

    اسلام آباد(محمداویس)الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مسلم لیگ ن کو بڑا ریلیف مل گیا،الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کی استدعا منظور کرتے ہوئے اسلام آباد کے حلقوں کا الیکشن ٹریبونل تبدیل کردیا گیا ۔

    پیرکو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اسلام آباد کے حلقوں کاالیکشن ٹریبونل تبدیل کرنے کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے تینوں قومی اسمبلی کے حلقوں سے کامیاب امیدواروں جن مین انجم عقیل،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور راجہ خرم۔نواز کی درخواست پر فیصلہ سنایا گیا ۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور تین ممبران جن میں ممبر شاہ محمد جتوئی،ممبر ناصر درانی اور ممبر اکرام اللہ خان نے جمعہ کو کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔

    کیا الیکشن کمیشن نے اب تک کسی انتخابی بے ضابطگی پر کسی قسم کی کوئی کارروائی کی؟ شعیب شاہین
    الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما اور اسلام آباد سے ہارے ہوئے امیدوار شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آئین کے آرٹیکل 218 تین کے تحت شفاف انتخابات کروانے کا پابند ہے، الیکشن کمیشن نے آر اوز کی تعیناتی کا ملبہ عدلیہ پر ڈال دیا،الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کے خلاف شکایات پر کیا نوٹس لیا؟کیا الیکشن کمیشن نے اب تک کسی انتخابی بے ضابطگی پر کسی قسم کی کوئی کارروائی کی ہے،وقت نے ثابت کر دیا کہ الیکشن کمیشن کی جانبداری سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے الزامات درست تھے، الیکشن ٹریبیونل نے اسلام آباد کے کٹھ پتلی ایم این ایز سے کہا کہ فارم 45 لے آئیں، ٹریبیونل سے کیسز کی منتقلی صرف تعصب یا مفادات کے ٹکراؤ کی بنیاد پر ہو سکتی ہے، انصاف کے نظام پر سمجھوتہ کیا جا چکا ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ میں ابھی کیس زیر سماعت ہے الیکشن کمیشن نے پہلے ہی فیصلہ کر دیا،الیکشن کمیشن کا یہ کام نہیں کہ عوام کا مینڈیٹ چوری کر کے کسی اور کو دے دے، الیکشن کمیشن کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا،

    سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

  • عدنان ٹارگٹ کلنگ کیس،سابق سینیٹر چوہدری تنویر کی ضمانت کی درخواست مسترد

    عدنان ٹارگٹ کلنگ کیس،سابق سینیٹر چوہدری تنویر کی ضمانت کی درخواست مسترد

    سابق ایم پی اے چودھری عدنان ٹارگٹ کلنگ کیس میں نامزد ملزمان کی عبوری ضمانتوں کا معاملہ ،سابق سینیٹر چوہدری تنویر کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی گئی، عدالت نے بیٹوں اور بھائی کی ضمانت منظور کر لی

    ضمانت مسترد کرنے کا حکم ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی رانا سہیل نے فریقین وکلاء کے دلائل سماعت کے بعد جاری کیا ،عدالت نے ملزمان میں سے چوہدری تنویر کی ضمانت مسترد کی اور گرفتاری کا حکم دیدیا ، ملزمان آج صبح عدالت میں حاضری کے بعد واپس روانہ ہو گئے تھے ، نامزد ملزمان میں سابق لیگی سینیٹر چوہدری تنویر ،ایم این اے دانیال چودھری ،چودھری چنگیز ،اسامہ چودھری شامل ہیں ،ملزمان کے خلاف سول لائنز پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہے

    سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان کو 12 فروری کی شام فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ چوہدری عدنان کے قتل کا مقدمہ چوہدری تنویر سمیت 5 افراد کیخلاف درج کیا گیا ہے،پولیس نے دو شوٹر عدنان اور دانش کو کراچی سے گرفتار کیا تھا، ملزمان کو کراچی سے پنڈی لایا گیا اور اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا،دونوں ملزمان شوٹر ہیں اور انہوں نے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر چودھری عدنان کو نشانہ بنایا،

    خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی نہیں یہودی لابی کی جیت ہوئی،عائشہ گلالئی

    ہاں ،ہم سے دھاندلی کروائی گئی،کمشنر پنڈی مستعفی،سب بے نقاب کر دیا

    الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

    مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 13 فروری کو امریکی ویزہ لیا،انکشاف

    الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

    مستعفی کمشنر پنڈی لیاقت چٹھہ تحریک انصاف دور حکومت میں کہاں تعینات رہے؟

  • الیکشن کمیشن،پی ٹی آئی کی استدعا مسترد،سٹے آرڈر نہ ملا

    الیکشن کمیشن،پی ٹی آئی کی استدعا مسترد،سٹے آرڈر نہ ملا

    الیکشن کمیشن،اسلام آباد الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نےکیس کی سماعت کی،طارق فضل چودھری اور راجہ خرم نواز الیکشن کمیشن میں موجود تھے،شعیب شاہین نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا آرڈر چیلنج کیا ہے،پیر تک سماعت ملتوی کردیں،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اگر کوئی سٹے آرڈر آجائے تو ہمیں دیدیں ہم سماعت روک دینگے،آپ کا اعتراض آگیا اسے ہم ریکارڈ پر لے آئیں گے، وکیل ن لیگی امیدوار نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل نے اپنا رجسٹرار نہیں بنایا ،ہائیکورٹ رجسٹرار یہ کام نہیں کرسکتے،ممبر خیبر پختونخوا نے کہا کہ مطلب الیکشن ٹربیونل میں درخواستیں دائر ہی نہیں ہوئیں؟وکیل ن لیگی امیدوار نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائر ہی نہیں ہوئی،الیکشن ٹربیونل میں درخواستیں درست کرکے 10 اپریل کو جمع ہونا تھیں،الیکشن ٹربیونل جانبدرانہ کام کررہا ہے،سی پی سی کیس میں اپلائی ہوسکتا ہے، اگر کسی ایک پارٹی کو نہیں سنا جاتا تو یہ قانون کی خلاف ورزی ہے، انکی درخواست میں لکھا ہے کہ انکے پاس ثبوت ہیں، ممبر خیبر پختونخوا نے کہا کہ انکی جانب سے کہا گیا کہ بیگ لائے گئے پھر کھولے گئے، آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ عدالتی طریقے کار کو دیکھا نہیں گیا، وکیل ن لیگی امیدوار نے کہا کہ جی معاملے میں عدالتی طریقے کار کو دیکھا نہیں گیا ،چارج ہونے سے پہلے بحث ہوتی، پھر ثبوت پیش کیے جاتے ہیں پھر کراس چیک ہوتے ہیں،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ اتنی دیر سے یہ نہیں کہہ پا رہے کہ ثبوت نہیں پیش کیے گئے،وکیل ن لیگ نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل میں درخواستیں درست کرکے 10 اپریل کو جمع ہونا تھیں مگر 15 کو کرائی گئیں،الیکشن ٹربیونلز میں پٹیشنز دائر کرنے سے لیکر اب تک غیر قانونی کام اور سنگین میٹریل غلطیاں کئےگئے،وقت کے بعد دائر کرنے پر پٹیشنز کو رد کردینا چاہیے تھا، الیکشن ٹربیونل میں درخواست گزٹ نوٹیفکیشن کے 45 دن میں درخواست دائر لازم ہے،الیکشن ٹربیونل نے فارم 45 کا موازنہ بھی کیا،ممبر بلوچستان نے استفسار کیا کہ کیا الیکشن ٹربیونل کے سامنے فارم 45 سیل بند تھے؟وکیل ن لیگ نے کہا کہ جی سیل بند لفافےتھے جج صاحب نے خود کھولےیہ کیس جوڈیشل فریم ورک میں نہیں چلایا گیا، الیکشن کمیشن میں وکیل ن لیگی امیدوار کے دلائل مکمل ہو گئے

    پی ٹی آئی وکیل نے اسلام آبادہائیکورٹ کےفیصلےتک الیکشن کمیشن کوسماعت روکنے کی استدعا کی جو الیکشن کمیشن نے مستردکردی،الیکشن کمیشن نے کہا کہ سٹےآرڈرنہیں،ن لیگ وکیل دلائل جاری رکھیں،

    دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس اور الیکشن کمیشن کی کاروائی کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی،اسلام آبادسے پی ٹی آئی کے تینوں امیدوارعامر مغل،شعیب شاہین اور علی بخاری نے الیکشن کمیشن کی کارروائی کو چیلنج کر رکھا ہے،عدالت نے درخواستوں پر اعترضات دور کر دیے درخواستوں کو ڈائری نمبر لگانے کی ہدایت کر دی،وکیل نے کہا کہ دو اعتراضات ہیں ،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے کیا چیلنج کیا ہے، وکیل نے کہا کہ ہم نے الیکشن ایکٹ 2017 سیکشن 151 چیلنج کیا ہے، عدالت نے درخواست پر اعتراض دور کر کے ڈائری نمبر لگانے کی ہدایت کر دی.

  • مسلم لیگ ن کاسائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود  کی بریت سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

    مسلم لیگ ن کاسائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کی بریت سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) نےسائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بریت سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ (ن) کے رہنماطلال چوہدری نے کہاکہ سائفر دو جمع دو والا کیس ہے فیصلے میں تبدیلی بھی آسکتی ہے حکومت کے قانونی امور کے ترجمان بیرسٹر عقیل ملک نے پریس کانفرنس میں کہاکہ حکومت سائفر کیس میں بریت چیلنج کرنے پر غور کررہی ہے، بہتر ہوتا کہ عدالت سائفر کیس کو قومی سلامتی کے تناظر میں دیکھتی، عدالتوں سے ایک مخصوص سیاسی جماعت اور شخصیت کے لیے نرم فیصلے آرہے ہیں، عدالت کو سائفرکیس ری ٹرائل کے لیے بھیجنا چاہیے تھا، سائفر ایک حقیقت ہے، جسے جھٹلایا نہیں جاسکتا، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا۔

    واضح رہے کہ سلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کردیا ہے-

    ہتک عزت مقدمہ میں روف کلاسرا پر فرد جرم عائد

    47خواتین کو قتل کرنے والا بدنام زمانہ سیریل کلر جیل میں قتل

    سلمان خان پر قاتلانہ حملے کی کوشش میں پاکستانی بھی شامل ہے،ممبئی پولیس …

  • ریاست کیخلاف اٹھنے والوں سے کوئی بات چیت نہیں، اسحاق ڈار

    ریاست کیخلاف اٹھنے والوں سے کوئی بات چیت نہیں، اسحاق ڈار

    ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکا کہنا ہے کہ جو بھی ریاست کیخلاف کھڑا ہو گا اس سے بات نہیں ہو گی

    پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کے دوران اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ مذاکرات اورمفاہمت پرمیرا پختہ یقین ہے،اسی پارلیمنٹ کےسامنے 126 دن کےدھرنے کو مذاکرات سےاٹھایا تھا، سیاست میں مفاہمت اور مذاکرات ہوتے ہیں اور ہونے چاہیے لیکن ریاست کیخلاف کھڑے ہونے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے،سانحہ 9 مئی ریاست کےخلاف اٹھنا تھا،جی ایچ کیو ، جناح ہاؤس اور تنصیبات پر حملہ کرنے پر کوئی معافی نہیں دے سکتا ،کور کمانڈرز میٹنگ میں جس موقف کا اظہار کیا وہ ہر پاکستانی کا موقف ہے،سانحہ 9 مئی میں ملوث عناصر کے لیے کوئی رعایت مناسب نہیں ،ہم نے اب پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا انتشاریوں کو دوبارہ انتشار کرنے نہیں دیں گے اب بہت ہوچکا ہے۔

    اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف 4 سے8 جون تک چین کا دورہ کریں گے، چینی انجینئرز پرحملے کے ملزمان تک پہنچےہیں،دورہ چین سے اچھی خبریں آئیں گی،سی پیک اور سیکیورٹی کے حوالے سے ایشوز موجود ہیں۔سیکرٹری داخلہ اور دفتر خارجہ کے افسران کابل گئے ہیں،حملوں میں ملوث ملزمان بارے افغان حکام کو اعتماد میں لیا جائے گا، خیبرپختونخواہ کا بجٹ وفاقی بجٹ سے پہلے منظور ہونا معمول سے ہٹ کر ہے ، چار وفاقی اکائیوں کا بجٹ مل کر وفاق کا بجٹ بنتا ہے۔محمد بن سلمان کے والد کی طبیعت خراب ہے، صرف پاکستان نہیں جاپان کا دورہ بھی ملتوی کیا۔

  • عمران خان کو جیل میں سب کچھ مل رہا ہے، رانا ثناء اللہ

    عمران خان کو جیل میں سب کچھ مل رہا ہے، رانا ثناء اللہ

    وزیراعظم کے معاون خصوصی، ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں سب کچھ مل رہا ہے، جو ممنوعہ چیز ہے وہ بھی مل رہی ہے،

    لاہور میں میڈیا سے بات چیت کے دوران رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت وہی کرے گی جو وفاق کہے گا، گنڈا پور ویسے ہی ہوائی فائرنگ کر رہا ہے اور تیس مار خان بن رہا ہے تابعدار بچہ ہے جیسے وفاقی حکومت چاہے گی ویسے ہی کام کرے گا ، جس طرح باقی حکومت کے لوگ چل رہے ہیں یہ ویسے نہیں چلنا چاہتے، اگر یہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں یا اسٹیبلشمنٹ ان سے بات کرنا چاہے تو بالکل کریں، یہ اسٹیبلشمنٹ سے کہتے تھے کہ بات کریں ہم اپوزیشن کو ختم کرنا چاہتے ہیں،جب اسٹیبلشمنٹ نے ساتھ نہیں دیا تو انہوں نے کہا یہ میر جعفر ہیں میر صادق ہیں ان کا جھگڑا یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سیاست اور ملک کے نظام میں مداخلت کرے۔
    پی ٹی آئی والے فضول بات کریں گے تو اس کا جواب ان کو ضرور دیں گے، رانا تنویر
    دوسری جانب وفاقی وزیر رانا تنویر کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور جب وزیر اعلیٰ نہیں تھے تو اس وقت بھی کوئی عقل کی بات نہیں کی تھی، علی امین گنڈا پور نے ایک بار دھمکی دی تھی اس کے بعد جب بھی مجھے دیکھتا تو ادھر ادھر ہوجاتا تھا، جب پی ٹی آئی والے فضول بات کریں گے تو اس کا جواب ان کو ضرور دیں گے، سولہ ماہ کی حکومت میں متنجن بناہوا تھا، اب الحمداللہ شہبازشریف کی قیادت میں بہت اچھے فیصلے ہورہے ہیں، پوری اتحاد و اتفاق کے ساتھ کابینہ فیصلے کررہی ہے جس کے نتائج بھی آنا شروع ہوگئے ہیں،

  • خواجہ سلمان رفیق کی پی پی 153 لاہور سے کامیابی کیخلاف درخواست منظور

    خواجہ سلمان رفیق کی پی پی 153 لاہور سے کامیابی کیخلاف درخواست منظور

    ‏لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونل،صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی پی پی 153 لاہور سے بطور ایم پی اےکامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج ،الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے خواجہ سیلمان رفیق کی کامیابی کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی

    الیکشن ٹربیونل نے الیکشن کمیشن ، ایم پی اے خواجہ سیلمان رفیق سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے انتخابی عذرداری پر سماعت کی ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ناکام امیدوار میاں اویس انجم نے خواجہ سیلمان رفیق کی کامیابی کےخلاف ٹریبیونل سے رجوع کیا،میاں اویس انجم نےخواجہ سیلمان رفیق کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے.

    ‏لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل این اے 125 سے ن لیگی رہنما افضل کھوکھر کی کامیابی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،الیکشن ٹربیونل نے درخواست عدم پیروی کی وجہ سے خارج کردی ،سماعت کے دوران درخواست گزار خود اور نہ ان کے وکیل پیش ہوئے ،جسٹس سلطان تنویر احمد نے ناکام امیدوار جاوید عمر کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ،

    دبئی لیکس شرم کا مقام ہے،زرتاج گل

    پاکستان کے اہم سیاسی رہنماؤں کے نامو ں کا دبئی پر اپرٹی لیکس میں انکشاف

    بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دبئی پراپرٹی لیکس میں نام آنے پر وضاحت

    ریٹائرڈ فوجی جنرل، پاکستان ایئر فورس کے دو ریٹائرڈ ایئر وائس مارشل بھی دبئی میں جائیدادوں کے مالک

    محسن نقوی اور شرجیل میمن کی دبئی لیکس پہ وضاحت

    دبئی پراپرٹی لیکس میں حکمران اشرافیہ کا بدنما کرپٹ چہرہ سامنے آیا ہے، سینٹر مشتاق احمد

    عمران خان کی فرنٹ مین فرح گوگی بھی دبئی میں جائیداد کی مالک