Baaghi TV

Tag: وائلڈ لائف

  • دنیا کے عمر رسیدہ پرندے نےتقریباً 74 سال کی عمر میں انڈا دیدیایا

    دنیا کے عمر رسیدہ پرندے نےتقریباً 74 سال کی عمر میں انڈا دیدیایا

    امریکی وائلڈ لائف حکام نے کہا ہے کہ دنیا کے عمر رسیدہ پرندے نے تقریباً 74 سال کی عمر میں انڈا دیا ہے۔

    باغی ٹی وی” امریکی میڈیا کے مطابق یو ایس فش اینڈ وائلڈ لائف سروس کے پیسفک ریجن نے کہا کہ وِزڈم نامی سمندری پرندہ لیسن الباٹراس امریکی ریاست ہوائی میں مڈ وے اٹول نیشنل وائلڈ لائف ریفیوج میں واپس آیا اور ماہرین کا اندازہ ہے کہ یہ اس کا 60 واں انڈا ہو سکتا ہے۔

    وائلڈ لائف حکام نے بتایا کہ وزڈم اور اس کا ساتھی اکاکامائی 2006 سے انڈے دینے کے لیے بحرالکاہل میں اٹول کے مقام پر واپس آئے تھے لیسن الباٹروس سال میں ایک انڈا دیتی ہے انہوں نے بتایا کہ لیکن اکاکامائی کو کئی سالوں سے نہیں دیکھا گیا اور جب وہ گذشتہ ہفتے واپس آئی تو وہ ایک دوسرے پرندے کے ساتھ دیکھی گئی۔

    مڈ وے اٹول نیشنل وائلڈ لائف ریفیوج کے نگران جنگلی حیات کے ماہر جوناتھن پلسنر نے ایک بیان میں کہا کہ ’ہم پر امید ہیں کہ انڈے سے بچہ نکلے گا،الباٹروس پرندے تقریباً سات ماہ تک ایک انڈے پر بیٹھتے ہیں، بچے انڈوں سے نکلنے کے تقریباً پانچ سے چھ ماہ بعد سمندر کی طرف اڑ جاتے ہیں۔ وہ اپنی زندگی کا زیادہ تر حصہ سمندر کے اوپر پرواز کرتے ہوئے اور سکویڈ اور مچھلی کے انڈوں کو کھاتے ہوئے گزارتے ہیں،وزڈم نے پہلی بار 1956 میں انڈے دینے شروع کیے تھے اور اس نے اب تک 30 کے قریب چوزے بچے دیئے ہیں لیسن الباٹراس کی اوسط عمر 68 سال ہے۔

  • وائلڈ لائف نے مونال اور لامونتانا ریسٹورنٹس کا قبضہ حاصل کر لیا

    وائلڈ لائف نے مونال اور لامونتانا ریسٹورنٹس کا قبضہ حاصل کر لیا

    اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے مونال اور لامونتانا ریسٹورنٹس کا قبضہ حاصل کر لیا۔

    باغی ٹی وی : وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق مونال اور لامونتانا ریسٹورنٹس کا قبضہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حاصل کیاگیا، فیصلے کے تحت محکمہ وائلڈ لائف اور ضلعی انتظامیہ نے مونال اور لامونتانا کو سیل کردیا ہے سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی مشاورت سےدونوں ریسٹورنٹس سے متعلق لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس اطہر من اللہ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا سپریم کورٹ کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا تھا کہ 11 ستمبر سے وائلڈ لائف بورڈ مونال کا کنٹرول سنبھالے، سی ڈی اے اور پولیس کی مدد سے قبضہ لیا جائے، ریسٹورنٹس کو جانے والے راستے بیریئر لگا کر بند کیے جائیں،وائلڈ لائف کو ڈسٹرب کیے بغیر ریسٹورنٹس کی عمارات گرا دی جائیں، ریسٹورنٹس کی جگہ کو کیسے استعمال میں لانا ہے اس حوالے سے وائلڈ لائف ماہرین سے رائے لی جائے، ساتھ ہی ماہرین سے رائے لی جائے کیا وہاں پانی کیلئے مصنوعی جھیل بنائی جا سکتی ہے۔

    ایک آئی پی پی نے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی

    سیاسی بحران کی اصل وجہ نام نہاد مقبول بیانیہ ہے،مصطفیٰ کمال

  • وزیر داخلہ محسن نقوی کو وائلڈ لائف کا محکمہ بھی مل گیا

    وزیر داخلہ محسن نقوی کو وائلڈ لائف کا محکمہ بھی مل گیا

    وزیر داخلہ محسن نقوی کو وائلڈ لائف کا محکمہ بھی مل گیا
    اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ ماحولیاتی تبدیلی ڈویژن سے لے کر وزارت داخلہ کے سپرد کر دیا گیا،مارگلہ نیشنل پارک اور وائلڈ لائف کے دیگر امور کی ذمہ داری اب وزارت داخلہ دیکھے گی۔اس ضمن میں نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ ایک ماہ کے اندر وزارت داخلہ کے تحت کیا جائے، وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد وائلڈ لائف کو وزارت داخلہ کے سپرد کرنے کی منظوری دی ہے،بورڈ کے اثاثے ،واجبات وزارت داخلہ کو منتقل کئے جائیں گے، وائلڈ لائف بورڈ موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کا ذیلی ادارہ ہے،بورڈ مارگلہ نیشنل پارک اور جنگلی حیات کے دیگر مسائل کا ذمہ دار ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ناصر بیگ چغتائی کہتے ہیں کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کو وائلڈ لائف کا محکمہ بھی مل گیا ،کرکٹ کے کام کا بوجھ کم کرنے کے لئے کرکٹ ایڈوائزر کا بھی تقرر ہوگا،وقار یونس پہلے ہی ہیڈ آف کرکٹ مقرر کردئیے گئے ہیں ،کرکٹ ایڈوائزر کے لئے اشتہار جاری ہوگا۔ کھیل کھلاڑیوں کی رہنمائی کوچنگ اور مینٹورنگ کا کام کرنا ہوگا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف عدنان نے لکھا کہ حکومت پاکستان نے اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کا کنٹرول کلائمیٹ چینج ڈویژن سے داخلہ ڈویژن کو منتقل کر دیا۔ یہ مضحکہ خیز ہے۔

    ایک صارف روشن دین دیامری نے لکھا کہ کیا لگتا ہے اسلام آباد کے پہاڑ فتح ہونے جا رہے ہیں سپریم کورٹ کے بڑے فیصلے کے بعد.۔۔اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ ماحولیاتی تبدیلی ڈویژن سے لے کر وزارت داخلہ کے سپرد،مارگلہ نیشنل پارک اور وائلڈ لائف کے دیگر امور کی ذمہ داری اب وزارت داخلہ دیکھے گی۔

  • اسلام آباد وائلد لائف نے ہری پور سے چیتے کے 2 بچے ریسکیو کرلئے

    اسلام آباد وائلد لائف نے ہری پور سے چیتے کے 2 بچے ریسکیو کرلئے

    خیبرپختونخوا وائلڈ لائف نے چیتے کے دو بچے ریحیبلیشن کے عمل کے لیے اسلام آباد وائلڈ لائف کے ریسکیو سینٹر منتقل کر دیے۔

    اسلام آباد وائلڈ لائف نے چیتے کے دو بچے، جن کی عمر تقریباً 2 ماہ تھی، کو کے پی کے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے 24 فروری کو ریسکیو کیا جن کو rehabilitation کے عمل کے لیے اسلام آباد وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا۔ نیلو اور سلطان نامی نر اور مادہ کے بچے مارگلہ کی پہاڑیوں کے بالمقابل ضلع ہری پور میں جابری کے پہاڑی علاقے میں سے ریسکیو کیے گئے۔ ریسکیو کے بعد ان بچوں کو 15 فروری کو ایبٹ آباد منتقل کیا گیا۔

    کے پی کے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ان کی ماں کو تلاش کرنے کی کوششوں کے باوجود، یہ طے پایا کہ بچے اس کے بغیر جنگل میں زندہ نہیں رہ سکتے۔ اس لیے انہیں اسلام آباد کے پرانے چڑیا گھر کی جگہ پر واقع آئی ڈبلیو ایم بی اور سیکنڈ چانس وائلڈ لائف کے ‘ریسکیو اینڈ ری ہیبلیٹیشن سینٹر’ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔آئی ڈبلیو ایم بی اور سیکنڈ چانس وائلڈ لائف نے نیلو اور سلطان کی ضروری دیکھ بھال کی فراہم کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ جنہیں اپنی کم عمر کی وجہ سے خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔

    اسلام آباد میں ریسکیو سنٹر پہنچنے پر، بچوں کا جانوروں کے ڈاکٹر کے ذریعے مکمل صحت کا معائنہ کیا گیا جبکہ انہیں ویکسین اور ڈی ورمنگ کی ضرورت ہوگی تاہم چیتے کے بچوں کے لیے مستقل مسکن کا تعین کے لیے کام جاری ہے۔ چڑیا گھر کی سابقہ ​​جگہ، جو 28 ایکڑ اراضی پر پھیلی ہوئی ہے، دو تیندووں کے لیے ایک پناہ گاہ بنانے کے لیے کافی جگہ فراہم کرتی ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کی طرف سے پاکستان میں انتہائی خطرے سے دوچار عام تیندوے کو ملک بھر میں شکار سے شدید خطرات کا سامنا ہے۔

    کے پی کے ضلع نوشہرہ میں چیتے کی ہلاکت

    سوات ،چیتے کے حملے میں دو افراد زخمی، چیتے کو مارنے پر مقدمہ درج

    بالاکوٹ؛ چیتوں نے 35 بکریوں کو مار ڈالا

    ڈی یچ اے فیز 2 میں خوف پھیلانے والا تیندوا کئی گھنٹوں بعد گرفت میں آگیا

    اسلام آباد کے گاؤں سید پور میں چیتوں کی موجودگی کے بعد علاقے میں خوف و ہراس

  • راولپنڈی میں جنگلی ریچھ آبادی میں داخل ہوگیا

    راولپنڈی میں جنگلی ریچھ آبادی میں داخل ہوگیا

    راولپنڈی کے علاقے بھاٹہ چوک میں جنگلی ریچھ آبادی میں داخل ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: راولپنڈی کے علاقے بھاٹہ چوک کے قریب آبادی میں ریچھ داخل ہونے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 اور وائلڈ لائف ٹیموں نے سرچ آپریشن شروع کردیا، ریچھ اندھیرے میں سیکورٹی گارڈ نے دیکھا تاحال قابو نہیں ہوسکا، شہریوں کو اپنی حفاظت یقینی بنانے کیلیے اعلانات بھی کیے جارہے ہیں۔

    ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ بھاٹہ چوک کے قریب آبادی میں سیکورٹی گارڈ نے ریچھ دیکھا، سیکورٹی گارڈ نے ریچھ کی ویڈیو بھی بنائی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچی ہیں جبکہ محکمہ وائلڈ لائف عملے کو بھی طلب کرلیا اور مختلف جگہوں کو سرچ کیے تاہم ریچھ نہیں مل سکا۔

    روس نے جدید بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سرحدوں پر نصب کر دیئے

    مقامی افراد کے مطابق جنگلی ریچھ گزشتہ روز بھی بستی میں آیا تھا، جب کہ ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ ریچھ کل رات بستی میں داخل ہوا تھا جسے ایک سکیورٹی گارڈ نے دیکھا تھا.اندھیرے کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے، شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے اعلانات کرکے گھر میں رہنے کی اپیل کی جارہی ہے۔

    الیکشن کمیشن کےصوبائی بیوروکریسی میں تبادلوں کےاحکامات جاری

  • چڑیا اور فاختہ کا گوشت اسمگل کرنے والے ملزم کو 5 سال قید کی سزا

    چڑیا اور فاختہ کا گوشت اسمگل کرنے والے ملزم کو 5 سال قید کی سزا

    کراچی کی مقامی عدالت نے سندھ سے پنجاب چڑیا اور فاختہ کا ساڑھے تین من سے زائد گوشت اسمگل کرنے والے ملزم کو 5 سال قید کی سزا سنا دی۔

    باغی ٹی وی : کنزویٹر سندھ وائلڈ لائف کے عہدیدارکے مطابق وائلڈ لائف ایکٹ 2020 کے تحت مقامی عدالت نے ذبح شدہ فاختہ اورچڑیا کا ساڑھے تین من سے زائد گوشت سندھ سے پنجاب اسمگل کرنے والے ملزم کو دومختلف دفعات کے تحت سزائیں اورجرمانے سنائے دیئے ملزم پر عوامی ایکسپریس ٹرین کے ذریعے 155 کلوگرام ذبح شدہ پرندوں کے گوشت اسمگل کرنے کا الزام تھا، پرندوں میں چڑیا، فاختہ و دیگر پرندوں کا بھاری مقدار میں گوشت شامل تھا۔

    تحریک انصاف اور ق لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ ڈیڈ لاک کا شکار

    وائلڈ لائف کے عہدیدار نے بتایا کہ معزز عدالت نے ملزم عثمان عرف میر جان کو سندھ وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ سیکشن 9(1) کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر5 سال سزا اور جرمانہ عائد کردیا جبکہ سکیشن 21(1)کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر 3 سال سزا اور 5 لاکھ جرمانہ عائد کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ چند روز قبل پنوں عاقل کے علاقے میں کورائی کینال پر انڈس ڈولفن کو مارنے والے ملزمان کو ایکٹ کے تحت عدالت نے پانچ سال قید اورڈھائی لاکھ روپے جرمانےکی سزائیں سنائیں-

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں محکمہ جنگلی حیات کےقوانین میں کچھ تکنیکی پیچیدگیوں اور نرمیوں کا فائدہ کسی نہ کسی صورت جنگلی حیات کی اسمگلنگ میں ملوث افراد اورمافیازمل جاتا تھا تاہم سندھ وائلڈ ایکٹ 2020کے نفاذ کے بعد ثمرات ملنا شروع ہوگئےجس کے تحت ملزمان کو عدالتوں سے سزائیں بھی ہوئیں۔

    سیلاب زدہ پاکستان کی عالمی مدد کم ہو رہی لیکن سیلابی پانی کم نہیں ہوا:وزیراعظم کا مضمون