Baaghi TV

Tag: وارنٹ

  • رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ

    رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ

    گوجرانوالہ کی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے ہیں،

    تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ گجرات میں درج مقدمہ پر جاری وارنٹ گرفتاری پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ گوجرانوالہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہو گئے، جس کے بعد عدالت نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ منسوخ کر دیئے، عدالت نے کیس کی سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی،عدالت نے رانا ثنا اللہ کی وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست منظور کر لی، اور 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا

    عدالت پیشی کے موقع پر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ 8 اکتوبر کو قومی اور تمام صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن ہوں گےمیں نے کسی کو دھمکی نہیں دی سیاسی وجود کی بات کی ۔ میری بات کو غلط سمجھا گیا عمران نیازی کیخلاف ابھی قانون حرکت میں نہیں آیا، ضمانتوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے، عمران خان کا احتساب ہونا چاہیے اور ضرور ہوگا،

    قبل ازیں رانا ثنا اللہ کے وکلا ایڈووکیٹ عبد الماجد چوہدری اورایڈووکیٹ رانا سر بلند عدالت میں پیش ہوئے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کیلئےعدالت میں درخواست دائرکی تھی، وکیل رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ رانا ثنا اللہ 12 بجے تک عدالت میں پیش ہو جائیں گے جس پر عدالت نے وکلاکی درخواست پر12بجے تک مہلت دے دی تھی

    ن لیگی رہنما، رانا ثناء اللہ کیخلاف تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ گجرات میں دہشتگردی دفعات کےتحت مقدمہ درج کیا گیا تھا 21 اگست 2022کو رانا ثنا کیخلاف چیف سیکریٹری کو دھمکیاں لگانے پرمقدمہ درج کیا گیا تھا ا،درج ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ 15 اپریل 2021 اور 29 جنوری 2022 کو اپنی تقاریر میں رانا ثناء اللہ نے عدلیہ کو اپنا فرض ادا کرنے سے روکنے اور پنجاب پولیس کے افسران کے بچوں کو مارنے کی دھمکی دی تھی

  • خاتون جج دھمکی کیس،عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

    خاتون جج دھمکی کیس،عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

    اسلام آباد کی عدالت میں خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کے وارنٹ معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی ،

    خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عدالت نے عمران خان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل کردیا، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،

    عمران خان کے وکیل گوہر علی اور پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے، وکیل گوہر علی نے استدعا کی کہ 30 مار چ کو عمران خان آ رہے ہیں، عدالت بھی 30 مارچ کو سماعت کر لے ،عمران خان توشہ خانہ کیس می 30 مارچ کو کچہری آ رہے ہیں، میں سول کورٹ میں وارنٹ کی تاریخ 29 سے 30 مارچ کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔ عدالت کے فاضل جج فیضان حیدر گیلانی نے وکیل گوہر علی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ عجیب بات کر رہے ہیں،آپ 30 مارچ کی استدعا کر رہے ہیں جبکہ وارنٹ گرفتاری کا حکم 29 مارچ کا ہے، پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ یہ تو مطلب ہوا کہ عدالت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی جرات بھی نہ کرے ، ارنٹ معطلی کی درخواست پر میرٹ پر دلائل دینے چاہئے،ملزم عدالت کا بلیو آئیڈ بوائے ہوتا ہے لیکن اتنا بھی پسندیدہ بچہ نہیں ہوتا

    عمران خان کے وکیل گوہر علی نے مران خان کے وارنٹ معطلی میں 30 مارچ تک توسیع کرنے کی استدعا کر دی ، جس پر جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 29 مارچ کو عدالت کوئی بھی فیصلہ جاری کر سکتی ہے وکیل گوہر نے کہا کہ توشہ خانہ کیس والے وارنٹ 30 مارچ تک معطل ہیں، جج نے استفسار کیا کہ کیا عمران خان خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں کبھی پیش ہوئے ہیں؟ پراسیکیورٹر نے جواب دیا کہ عمران خان اس کیس میں کبھی پیش نہیں ہوئے ابھی کیس کے نقول بھی دینے ہیں، وکیل گوہر کا خاتون جج کیس میں وکالت نامہ ہی نہیں ۔عدالت نے عمران خان کی لیگل ٹیم کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، جو اب سنا دیا گیا ہے،

    عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

  • کوئٹہ سے بھی عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    کوئٹہ سے بھی عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے، عمران خان کے اب کوئٹہ کی عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں،

    کوئٹہ کی عدالت نے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں، کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نےعمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ،جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم دیا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو حاضر کیا جائے عمران خان پر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کا مقدمہ بجلی روڈ تھانہ میں درج ہے، وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد بلوچستان پولیس کی ٹیم عمران خان کو گرفتار کرنے لاہور زمان پارک آئے گی

    کوئٹہ میں درج مقدمے میں کہا گیا تھا کہ جب پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے ان گھر زمان پارک گئی تو انہوں نے ٹی وی پر آکر اعلیٰ افسران کیخلاف نفرت انگیز تقریر کی جس سے ان کی جان کو خطرہ ہوا اور انہوں نے ریاستی اداروں کے خلاف اپنے لوگوں کو اکسایا.

    تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف کوئٹہ میں کیس عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے یہ صورتحال ناقابل قبول ہے،چیف جسٹس عدلیہ کے واضح فیصلوں کی توہین کا نوٹس لیں،وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور وزرائے اعلیٰ کو طلب کیا جائے،عالم کاکڑ نائب صد رپی ٹی آئی بلوچستان کا کہنا ہے کہ عمران خان کیخلاف مقدمہ درج ہونے پر کارکن سخت مشتعل ہیں، حکومت اوچھے ھتکنڈوں پہ اتر آئی ہے ، عمران خان کیخلاف ایف آئی آر کوئٹہ کا امن و امان خراب کرنے کی سازش ہے،آئی جی بلوچستان پولیس اور عوام کے تعلقات میں دراڑ ڈالنے والوں کیخلاف نوٹس لے، فوری طور پر بوگس مقدمہ واپس لیا جائے

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا

  • الیکشن کمیشن کے وارنٹ، عمران خان نے کی درخواست دائر

    الیکشن کمیشن کے وارنٹ، عمران خان نے کی درخواست دائر

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ہائیکورٹ میں چیلنج کردیئے

    عمران خان کی طرف سے راولپنڈی ہائیکورٹ بنچ میں پٹیشن دائرکی گئی ہے پٹیشن میں الیکشن کمیشن کے 4 ممبران کو فریق بنایا گیا ہے پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وارنٹ گرفتاری ہائیکورٹ پہلے معطل کرچکی ہے معاملہ ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے الیکشن کمیشن ممبرز نے وارنٹ جاری کرکے اختیارات سے تجاوز کیا پٹیشن میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کئے جائیں

    عدالت میں پٹیشن عمران خان کے وکیل فیصل چودھری ایڈووکیٹ نے دائر کی پٹیشن کی سماعت کل جسٹس صداقت علی خان کی عدالت میں ہو گی

    الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے ،الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں جبکہ آئی جی اسلام آباد کو وارنٹ کی تعمیل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آئی جی پولیس اسلام آباد کو عمران خان کو 14 مارچ کو پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے.عمران خان الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہو رہے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کو انکے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پڑے،

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پی ٹی آئی رہنماﺅں کا وفد الیکشن کمیشن پہنچ گیا پی ٹی آئی وفد میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور ملیکہ بخاری شامل ہیں،وفد چیف الیکشن کمشنر و ممبران سے ملاقات کرے گا وفد الیکشن کمیشن کو پنجاب کی نگران حکومت کے خدشات سے آگاہ کرے گا

  • الیکشن کمیشن سے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری اسلام آباد پولیس کو موصول

    الیکشن کمیشن سے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری اسلام آباد پولیس کو موصول

    الیکشن کمیشن سے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری اسلام آباد پولیس کو موصول ہو گئے ہیں

    وارنٹ آئی جی اسلام آباد کی لیگل برانچ کو موصول ہوئے عمران خان کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ افسران نے ایک بار پھر سر جوڑ لیے الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے ،الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں جبکہ آئی جی اسلام آباد کو وارنٹ کی تعمیل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آئی جی پولیس اسلام آباد کو عمران خان کو 14 مارچ کو پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے.عمران خان الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہو رہے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کو انکے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پڑے،

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا

    دوسری جانب عمران خان نے تمام کیسز میں ویڈیولنک کے ذریعے حاضری کیلئے درخواست دائر کر دی ،دائر درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد کے تمام کیسز میں ویڈیو لنک پر پیشی کی اجازت دی جائے، دوسری صورت میں اسلام آباد کے تمام کیسز جوڈیشل کمپلیکس منتقل کی جائیں سکیورٹی وجوہات پر ذاتی پیشی سے عدالتی کارروائیاں بھی تعطل کا شکار ہوتی ہیں، پولیس کو عدالت پیشیوں کے دوران مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیاجائے، موٹروے ہائی وے پر بھی سیکیورٹی فراہمی کے احکامات دیئے جائیں،

  • خریدارکوتحفظ کی بجائے مقدمات بنا رہے ہیں،رانا ثنا کیس میں عدالت برہم

    خریدارکوتحفظ کی بجائے مقدمات بنا رہے ہیں،رانا ثنا کیس میں عدالت برہم

    خریدارکوتحفظ کی بجائے مقدمات بنا رہے ہیں،رانا ثنا کیس میں عدالت برہم

    لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ ، وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی

    لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن پر برہمی کا اظہار کیا،جسٹس صداقت علی خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مقدمے کے ثبوت پیش کرنے ہیں، ثبوت کہاں ہیں؟ رانا ثنا اللہ نے جس ہاؤسنگ سوسائٹی سے پلاٹ خریدے وہ پلاٹوں کا خریدار ہے،آپ خریدارکو تحفظ دینے کے بجائے اسکے خلاف مقدمات بنا رہے ہیں، وکیل اینٹی کرپشن نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹی کا این اوسی جاری نہیں ہوا ہے،

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ این او سی کا اس مقدمے سے کوئی تعلق نہیں،آپ نےکہا رانا ثنا اللہ نے پلاٹ رشوت لے کرخر یدے ہیں ،رانا ثنااللہ نے رشوت کس سے لی ہے،ثابت کریں،

    واضح رہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی درخواست پر راولپنڈی کی سول عدالت نے کرپشن کیس میں وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے، سینیئر سول جج غلام اکبر کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق ’رانا ثنا اللہ کو فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں نامزد کیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری مقدمہ میں ضروری ہے لہٰذا ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا سکتے ہیں‘۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ ‘ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ تفتیشی دفتر کا دعویٰ درست ہے لہٰذا اسے قبول کیا جاتا ہے اور اس کے مطابق رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں

    ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے مطابق رانا ثنا اللہ پر کلر کہار میں بسمہ اللہ فارم ہاوسنگ سوسائٹی میں شیڈول ریٹ سے انتہائی کم قیمت پر 2 فارم ہاوسز بطور رشوت لینے کا الزام ہے، بسم اللہ فارم ہاوسنگ سوسائٹی کے مالک اخلاق احمد پر اپنی غیر قانونی سوسائٹی کو رجسٹرڈ کروانے کے لیے رانا ثنا اللہ کو پلاٹ دینے کا الزام ہے۔ ان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ رانا ثنا اللہ اپنی اہلیہ نبیلہ ثنا اللہ کے ہمراہ بطور وزیر قانون بسم اللہ سوسائٹی کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے، دونوں پلاٹس رانا ثنا اللہ کی اہلیہ کو بلامعاوضہ بطور رشوت دیے گئے۔

    ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس تحریک انصاف نے ایف آئی اے انکوائری عدالت میں چیلنج کردی

     اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

  • فرح گوگی کو ریڈ وارنٹ کے ذریعے لائیں گے،صوبائی وزراء

    فرح گوگی کو ریڈ وارنٹ کے ذریعے لائیں گے،صوبائی وزراء

    صوبائی وزرا اور لیگی رہنما ملک احمد خان اور عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان نئے جھوٹ گھڑنے کے ماہر ہیں، حکومت ختم ہونے لگی تو بیرونی سازش کا بیانیہ دیا گیا، پاکستان کو خطرہ بیرونی نہیں عمران خان کی اندرونی سازش سے ہے۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنماوں ملک احمد خان اور عطاءاللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال عوامی خدمت کے نام پر لوٹ مار ہوتی رہی، تحریک انصاف ضمنی الیکشن پر اثرانداز ہونے کی کوشش کررہی ہے، جو عمران خان کے خلاف بولے وہ غدار، کرپشن چھپانے کیلئے الزامات لگانا ان کا ویترہ ہے۔

    مخالفین کے خلاف غداری کا بیانیہ بنایا جائے، بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک

    ملک احمد خان نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنی حکومت جانے کےبعداداروں کیخلاف ہرزہ سرائی شروع کردی، وہ اپنے سوا تمام سیاسی جماعتوں کو ناسمجھ کہتے اور خود کو حق اور سچ کا علمبردار سمجھتے ہیں، اپنی خفت مٹانے کیلئےنت نئے جھوٹ گھڑتے رہتے ہیں، حکومت ختم ہونے لگی تو بیرونی سازش کا بیانیہ بنا دیا۔ سازش سے متعلق ایک خط کا چرچا کیا گیا، اگرسازش کاپتہ چل گیا تھا تو اس ملک کےسفیر کو کیوں نہیں بلایا، اس ملک کو جوابی مراسلہ کیوں نہیں لکھا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بیرونی سازش کانام لے کراندرونی سازش کی، بیرون ملک سے ملےتحائف بیچ دیئے، عمران خان کو”توشہ خان” سے بہتر نام نہیں دیا جا سکتا، یہ عوامی خدمت کے نام پر عوام کو لوٹتے رہے۔ عمران خان کے آئینی حدود میں رہ کرسیاست کرنے پر اعتراض نہیں، انہوں نے کرپشن کی بنیاد پر جھوٹ کی سیاست کی۔

    ملک احمد خان نے کہا کہ ، کہا جاتا تھا عمران خان کی بیوی ایک گھریلو خاتون ہیں، اگر یہ گھریلو خاتون نہ ہوتی تو شاید ایٹم بم چلاتی،اس آڈیو میں کہا گیا کہ جو بھی پارٹی چھوڑے علیم خان صاحب کو غداری سے جوڑ دیا جائے،مولانا فضل الرحمان یا جو بھی لوگ آج حکومت میں ہیں،اگر آپ کے خلاف سازش ہوئی تھی تو اس ملک کے ایمبیسیڈر کو کیوں نہیں بلایا، امریکی ایمبیسیڈر ڈونلڈ لو ہمارے سفیر سے بات کررہے ہیں، مطلب میں روس سے بات کررہا ہوں گا تو دوسرے ممالک بات کرتے ہیں، سازش کے لغوی معنی تو سمجھ لو

    ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ آپ نے بیرونی سازش کا نام لے کر اندرونی سازش کی،آپ نے عسکری اداروں سے مدد مانگی ،کسی کو سراج الدولہ کسی کو میر جعفر کہا تو آپ کا اپنا کردار کیا ہے، ان کا توشہ خان سے بہتر نام کوئی نہیں دیا جاسکتا،ان کی بیوی تحفے ساتھ لے گئی، فارن فنڈنگ کے معاملات سب کے سامنے ہے،شوکت خانم کے معاملات کو سیاست میں تبدیل کیا گیا،اگر یہ حکومت میں ہوں تو جنرل باجوہ بہترین ڈیموکریٹ ہیں ، بہترین جنرل ہیں، ہر ہفتے جنرل باجوہ کی تعریف کرنا اپنا فرض سمجھتے تھے،عمران خان نے کرپشن کے بیانیے کی بنیاد پر ن لیگی قیادت کے کیسز میں ایک مناسب گواہ موجود نہیں تھا،پہلے کہتے رہے کہ دس ارب روزانہ ملک سےباہر چلے جاتے ہیں، یاسمین راشد نے کہا کہ ریاستی ادارے ضمنی الیکشن میں اثر انداز ہورہے ہیں کوئی ایک کال دکھا دیں، پہلا ہائی کورٹ کا فیصلہ ان کے حق میں تھا یہ سپریم کورٹ میں چلے گئے،گھرانہ ڈاٹ کام کس کا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے، ارسلان خالد ڈیجیٹل میڈیا سے کروڑوں روپے لوگوں کو دیتے رہے، ریاست پاکستان کا پیسہ آپ کے باپ کا پیسہ نہیں تھا،

    ملک احمد خان نے کہا کہ آپ نے پاکستان کے اداروں کے خلاف سازش کی، آپ پاکستان کے ساتھ برا کیا، آپ نے پاکستان کی سفارت کو گندا کیا،آپ کہتے ہیں کہ دوسرا ملک سازش کررہا ہے تو آپ کا صدر عارف علوی اس سے مل رہا ہے،فرح گوگی کس کو نہیں پتہ تھانے بکے ہیں، کس کو نہیں پتہ اربوں روپے سی اینڈ ڈبلیو سے بزدار کی جیب میں گئے اور وہاں سے فرح گوگی اور پنکی پیرنی کی جیب میں گئے، ضمنی الیکشن میں بیس میں سے اٹھارہ انیس سیٹوں کو انشاء اللہ ہم جیتے گے.

    عطاء اللہ تارڑنے کہا کہ ہمارے سے سوال یہ ہوتا تھا کہ کاروائی نہیں کرتے، یکم جولائی کو اینٹی کرپشن پنجاب نے ایک ایف آئی آر درج کی ہے، دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے،فرح گوگی صاحبہ نے دس ایکڑ کا انڈسٹریل پلاٹ جس کی قیمت ساٹھ کروڑ کا ہے آٹھ کروڑ میں الاٹ کروایا ہے،فرح گوگی کی والدہ کا نام بھی بشری خان ہے، احسن جمیل نے جعلی بینک گارنٹی دے کر یہ پلاٹ الاٹ کروایا ہے، رانا یوسف اور مقصود احمد کو گرفتار کیا ہے، یہ کلیئر کیس ہے عمران خان ایک عام آدمی نہیں ہے.

    انہوں نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے پیکٹ میں پیسے جانے کام عمران خان نے شروع کیا ،پنجاب کے اندر تھوک کے حساب سے ہاؤسنگ سوسائیٹیوں کو اپروو کیا گیا،یہ ڈائمنڈ چھوٹے چھوٹے پیکٹوں میں باہر جاتا تھا،وزیر اعظم واحد چیز توشہ خان کو ہاتھ ڈال سکتا ہے عمران خان نے ڈالا، کیا آپ کو باجوہ صاحب نے کہا تھا کرپشن کریں؟، آپ کی کرپشن سامنے آتی ہیں تو کہتے ہیں فوج اور جنرل باجوہ ٹھیک نہیں ہے.

    عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان بے نامی دار ہیں، بشری بی بی ، احسن جمیل اور فرح گوگی کے سربراہ عمران خان ہیں، جو خان صاحب کے خلاف بولے وہ غدار ہے،نیوٹرل کا کوئی قصور نہیں ہے آپ پچاس کروڑ سے کم کا ڈاکا نہیں ڈالتے، پھر کہتے ہیں فوج اور نیوٹرل بڑے خراب ہیں، ہم فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے جارہے ہی، اگر عمران خان سچا ہے تو قسم کہا کر کہے اسے بشری بی بی ، فرح گوگی اور احسن جمیل کا پتہ نہیں تھا، شام کو ان کے لوٹے ہوئے پیسوں پر میٹنگز ہوتی تھی، جس دن بھی فرح گوگی اور احسن جمیل واپس آئے ایک گھنٹے میں وعدہ معاف گواہ بنے گے،ان کے وزیر کان میں کہتے ہیں خان صاحب اسلامی ٹچ دینا.

    انہوں نے مذید کہا کہ بشری بی بی اسلامی سرٹیفکیٹ بانٹ رہی ہے، پنجاب کے گھپلے ایک ایک کرکے سامنے آئیں گے، خان صاحب کا انجام مجھے اچھا نظر نہیں آرہا، ملتان سے مظفر گڑھ ، مظفر گڑھ سے پنڈی تک یہ چھوٹی چھوٹی جلسیاں کررہے ہیں،اگر عمران خان کو پکڑنا ہو تو وہ منشیات استعمال کرتے ہیں،دنیا جانتی ہے وہ منشیات استعمال کرتے ہیں، یہ جیل اس لئے نہیں جاتا،کیونکہ اس کو کوکین کون پہنچائے گا،خان صاحب کو گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے،ان کی اہلیہ اور اس کا سابق خاوند ارب پتی ہوگئے ہیں،عمران خان جو کررہے ہیں وقت بتائے گا. ہم ریڈ وارنٹ کے ذریعے ان کو واپس لائیں گے، فرح گوگی نے مجھے چھ ارب کا لیگل نوٹس بھجوایا ہے.

    ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ ہماری فوج پر تنقید سیاسی تھی،ہم نے ریاستی اداروں پر بے بنیاد الزامات نہیں لگائے ،توشہ خان جو نواز شریف کا کیس بے بنیاد ہے وہ گاڑی سے متعلق ہے ، ہم نے تو ان سوالوں پر جواب دیئے جو نہیں بنتے تھے، عمران خان کو اپنی شکست نظر آرہی ہے تو وہ اداروں پر الزام لگارہے ہیں.

  • ن لیگی رہنما اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری

    ن لیگی رہنما اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری

    ن لیگی رہنما اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری
    احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی

    نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی، شریک ملزمان کے وکلا عدالت کے روبرو پیش ہوئے، احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کے دوبارہ دائمی وارنٹس گرفتاری جاری کر دئیے ،احتساب عدالت نے اسحق ڈار کی گرفتاری سے فیصلہ مشروط کر دیا عدالت نے حکم دیا کہ جب تک اسحاق ڈار کو گرفتار کرکے عدالت پیش نہیں کیا جاتا ریفرنس کی کارووائی آگے نہیں بڑھے گی،احتساب عدالت نے ریفرنس کی سماعت اسحق ڈار کی گرفتاری تک ملتوی کر دی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنس پر سماعت کی ،شریک ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس کو دوبارہ چیلنج کر رکھا تھا

    ڈبل شاہ کیس، نیب کی جانب سے متاثرین میں کتنے کروڑ کے چیک تقسیم ہوئے؟

    نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

    خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

    قبل ازیں عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد ن لیگ کی حکومت آئی تو حکومت پاکستان نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کردیا اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ ملنے کے بعد پاکستان واپسی کے حوالے سے فیصلہ کروں گا پاکستان حکام نے پاسپورٹ کے جاری ہونے سے متعلق آگاہ کردیا ،سیاسی انتقام کیلئے مجھ پر بےبنیاد مقدمات قائم کیے گئے تھے، حلفا کہتا ہوں کہ کبھی ٹیکس چھپایا اور نہ ریٹرن تاخیر سے فائل کی،

    سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاسپورٹ کیلئے لندن سفارتخانے میں اپنے دستاویزت جمع کروائی تھیں اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو پاسپورٹ جاری کیا گیا، نواز شریف کو جاری کئے گئے پاسپورٹ کی مدت 10سال ہے، نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری نہیں کیا گیا، نواز شریف کو عام پاسپورٹ جاری کیا گیا

  • معروف اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    معروف اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    لاہور: معروف اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اداکار طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری بچیوں کا ماہانہ خرچہ نہ دینے پر جاری ہوئے۔فیملی عدالت کی جج نے اداکار کے وارنٹ جاری کیے-

    لاہور کی فیملی عدالت میں اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کی سابقہ بیوی عاصمہ بی بی کی جانب سے بچیوں کے اخراجات ادا کرنے کیلئے رجوع کیا۔

    فیملی عدالت کی جج رافعہ قریشی نے درخواست کی سماعت کی، اسٹیج ادکار طارق ٹیڈی کے خلاف سابقہ بیوی نے بچیوں کا خرچ دینے کے لیے کیس دائر کر رکھا تھا۔

    فیملی عدالت میں بچیوں کی والدہ عاصمہ ریاض کا کہنا تھا کہ طارق ٹیڈی کی دو بچیاں میرے پاس ہیں دونوں سکول جاتی ہیں باپ خرچہ نہیں دے رہا جس کی وجہ بچیوں کو پڑھائی میں دشواری ہو رہی ہے عدالت نے طارق ٹیڈی کو خرچہ دینے کا پابند کیا لیکن وہ عمل درآمد نہیں کر رہا۔

    گزشتہ سماعت کے موقع پر اداکار طارق ٹیڈی کو نوٹس جاری کیے گئے تھے عدالت نے اداکار کو دونوں بچیوں کا ماہانہ خرچ 34 ہزار روپے دینےکا حکم جاری کیا تھا۔

    عدالتی حکم کے باوجود اداکار جج کے روبرو پیش ہوٸے اور نہ ہی سابقہ بیوی کو اپنی بچیوں صفا اور مروا کا ماہانہ خرچہ ادا کیا عدالت نے حکم عدولی کی بنا پر اداکار طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت سترہ مارچ تک ملتوی کردی-

    ترکی میں موجود ٹک ٹاکر حریم شاہ کی طبیعت ناساز