Baaghi TV

Tag: ورلڈ بینک

  • محمد اورنگزیب سے ورلڈ بینک حکام کی ملاقات

    محمد اورنگزیب سے ورلڈ بینک حکام کی ملاقات

    وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینٹر محمد اورنگزیب سے آج فنانس ڈویژن میں پاکستان کے لیے ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر بولورما آمگابزار نے ملاقات کی۔

    ملاقات میں ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت تعاون کو مضبوط بنانے اور حکومتِ پاکستان کی اصلاحاتی ترجیحات کو آگے بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور آبادی و انسانی سرمایہ کی ترقی، موسمیاتی لچک، زراعت کے شعبے میں اصلاحات، توانائی کے شعبے کی پائیداری اور مجموعی ترقیاتی منصو بو ں کی کارکردگی جیسے امور زیرِ بحث آئے۔

    وزیرِ خزانہ نے سی پی ایف کے موثر نفاذ کی اہمیت پر زور دیا، خاص طور پر آبادی کے انتظام اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں، انہوں نے وفاقی اور صوبا ئی حکومتوں کے درمیان مضبوط ہم آہنگی کی ضرورت اجاگر کی تاکہ پالیسی ڈیزائن اور نفاذ میں ہم آہنگی یقینی بنائی جا سکے۔

    عدالت کے حکم پربزرگ خاتون کو بیٹے کی تحویل سے شوہر کے حوالے کردیاگیا

    ملاقات میں ادارہ جاتی رابطہ کاری کو بہتر بنانے، منصوبوں کی شفافیت اور اہداف کے تعین، اور نگرانی کے میکانزم کو مضبوط کرنے پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر نے وفاقی اور صوبائی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے اور معلومات کے تبادلے کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    زراعت کے شعبے میں اصلاحات، پیداوار میں اضافہ، ویلیو چین کی بہتری، مالی رسائی، اور نجی شعبے کی شراکت داری پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا وزیرِ خزانہ نے کہا کہ صوبائی اقدامات کو قومی اصلاحاتی پروگراموں کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ضروری ہے تاکہ پائیدار ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکیں-

    مغربی کنارے کی یہودی بستی میں پہلی بار امریکی پاسپورٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان

    توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور مالی پائیداری پر بھی بات ہوئی، اور دونوں طرف سے تکنیکی سطح پر مزید تبادلۂ خیال کرنے اور ممکنہ حل تلاش کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    کنٹری ڈائریکٹر نے مجموعی ترقیاتی منصوبوں کی کارکردگی اور جاری پروگراموں کی تفصیلات سے وزیرِ خزانہ کو آگاہ کیا اور پاکستان کی اقتصادی استحکام، موسمیاتی لچک، اور انسانی سرمایہ کی ترقی کے اہداف میں ورلڈ بینک کی تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔

    لاہورمیں بسنت کے دوران 17 اموات، رپورٹ ہائیکورٹ جمع

    وزیرِ خزانہ نے ورلڈ بینک کے تعاون کو سراہا اور حکومت کے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ساختی اصلاحات، حکمرانی کے فریم ورک میں بہتری، اور ترقیاتی پروگراموں کے حقیقی اور پائیدار فوائد فراہم کرنے کے لیے کام جاری رکھے گی۔

  • صدر ورلڈ بینک کی پاکستان آمد،گردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ

    صدر ورلڈ بینک کی پاکستان آمد،گردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ

    صدر ورلڈ بینک اجے پال سنگھ بنگا کا گردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ وفاقی وزیر محمد ورنگزیب اور صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    صدر ورلڈ بینک اجے پال سنگھ بنگا نے وفد کے ہمراہ گردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں خصوصی عبادت کی انہوں نے گردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کے لنگر خانہ میں کھانا کھایا۔

    صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کا گفتگو میں کہناتھاکہ گردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں صدر ورلڈ بینک کی آمد سے مثبت پیغام جائے گا پاکستان میں تمام مذاہبِ کے پیروکاروں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں تاریخی مذہبی عبادت گاہوں میں تزین و آرائش کا کام جاری ہے۔

    فرانس میں بچوں کے دودھ میں زہریلے مواد کا انکشاف

    حکومت پنجاب کی جانب سے مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ بھی جاری ہے، یہاں ہر سال بیساکھی کے موقع پر ہزاروں ملکی و غیر ملکی سکھ زائرین مذہبی رسومات کے لیے آتے ہیں۔

    دورے کے موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری (مزارات) متروکہ وقف املاک بورڈ حکومت پاکستان ناصر مشتاق، ایڈیشنل سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور ہنجاب حیدر عباس وٹو کمشنر راولپنڈی،سی پی اور راولپنڈی،ڈی سی اٹک سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے-

    بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ایک ماہ کے لیے سخت پابندیاں عائد

  • ورلڈ بینک کا حکومت پنجاب کے ساتھ ملکر کام کی رفتار مزید بڑھانے پر اتفاق

    ورلڈ بینک کا حکومت پنجاب کے ساتھ ملکر کام کی رفتار مزید بڑھانے پر اتفاق

    لاہور:ورلڈ بینک نے حکومت پنجاب کے ساتھ مل کر 10 سال کے منصوبے پر کام کی رفتار مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے،ورلڈ بینک نے تعلیم، صحت، تمام طبقات کی فلاح اور سماجی خدمات کے معیاری کام پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی تعریف کی۔

    وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت ورلڈ بینک کے نمائندگان سے جاری منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا ،ورلڈ بینک نے تعلیم، صحت، تمام طبقات کی فلاح اور سماجی خدمات کے معیاری کام پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی تعریف کی۔

    پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات ہوئی، جس میں تین ماہ کی کنٹری اسٹرٹیجی کا جائزہ لیا گیا تعلیم، صحت اور اجتماعی سماجی بہتری کے منصوبوں میں ورلڈ بینک کے فنڈز کی فراہمی کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا ، چیف سیکریٹری زاہد اختر زمان، چیئرمین پی اینڈ ڈی نبیل احمد اعوان اور تمام محکموں کے سیکریٹریز نے شرکت کی، ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں میں پیشرفت اور درپیش مسائل کا جائزہ بھی لیا گیا۔

    اسرائیلی عوام کی ٹرمپ سے جنگ ختم کرانے کی اپیل

    اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ غیر ملکی سرمایہ سے زیر عمل منصوبوں کی روزانہ کی بنیاد پر ڈیش بورڈ پیش رفت کا جائزہ لیتی ہیں، اجلاس نے فنڈز کے شفاف استعمال اور اوورلیپنگ سے بچنے پر اتفاق کیا اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ پنجاب سوشل اکنامک رجسٹری ڈیٹا اور ڈیلوری سپورٹ پروگرام سماجی تحفظ کے لیے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں جبکہ اجلاس میں نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام، پنجاب ٹورازم فار اکنامک گروتھ اور فیملی پلاننگ پروگرام پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت اور زراعت کے مکمل شعبے کو جدید بنانے میں حائل رکاوٹوں پر تبادلہ خیال کیا گیا پنجاب کے تمام دیہا ت میں پانی کی فراہمی کے پائیدار نظام کی اہمیت پر فریقین نے اتفاق کیا، پنجاب کے وسائل کی ترقی اور ڈیجیٹل نظام کے موثر استعمال کے منصوبے میں پیش رفت اور حائل رکاوٹوں پر بھی بات ہوئی۔

    ایران کے ہاتھوں اسرائیل کی تباہی پر’بوم بوم تل ابیب‘ گانا وائرل

    مریم اورنگزیب نے گفتگو میں کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون اور سماجی بہتری کے لیے سرمایہ کی فراہمی پر شکریہ ادا کرتے ہیں،ورلڈ بینک کے وفد نے پنجاب میں وزیراعلیٰ کی گورننس، منصوبوں پر پیش رفت کی رفتار اور معیار کو سراہا۔

  • عالمی معیشت کی رفتار پہ ورلڈ بینک  رپورٹ جاری، پاکستان کی پوزیشن کیا؟

    عالمی معیشت کی رفتار پہ ورلڈ بینک رپورٹ جاری، پاکستان کی پوزیشن کیا؟

    ورلڈ بینک کی تازہ رپورٹ کے مطابق سال 2024-25 میں عالمی شرحِ نمو 2.7 فیصد رہنے کی توقع ہے، جو گزشتہ سال کی 3.3 فیصد کی شرح سے کم ہے۔

    دنیا بھر میں جاری جنگیں، موسمیاتی تبدیلیاں اور قدرتی آفات عالمی معیشت کی رفتار کو بری طرح متاثر کر رہی ہیں،سال 2024 میں بھارت نے معاشی ترقی کے میدان میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا، جہاں شرحِ نمو 7 فیصد رہی، چین کی معیشت 5 فیصد کی رفتار سے بڑھی، جبکہ امریکہ کی اقتصادی ترقی 2.6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    برطانیہ اور جاپان جیسے ترقی یافتہ ممالک کی شرحِ نمو محض 0.7 فیصد رہی، جرمنی میں یہ 0.8 فیصد جبکہ فرانس میں 1.1 فیصد رہی، جو یورپی معیشتوں کی سست روی کو ظاہر کرتی ہے پاکستان نے رواں مالی سال میں 2.7 فیصد کی شرحِ نمو حاصل کی، جو گزشتہ برس کے 2 فیصد سے کچھ بہتر ہے۔

    ماہرین کے مطابق سیاسی استحکام، معاشی پالیسی، موسمی اثرات اور بین الاقوامی صورتحال جیسے عوامل کسی بھی ملک کی شرحِ نمو پر براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیںشرحِ نمو دراصل کسی بھی ملک کی معیشت کے پھیلاؤ یا سکڑاؤ کی رفتار کو ظاہر کرتی ہے، جو ملکی ترقی کی سمت کا اہم پیمانہ سمجھی جاتی ہے۔

    ورلڈ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان عالمی اوسط شرحِ نمو کے برابر کھڑا ہے، جبکہ خطے کے دیگر ممالک، خاص طور پر بھارت اور چین، اس دوڑ میں کہیں آگے ہیں۔

  • ورلڈ بینک  کی پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمےکےلیے 300 ملین ڈالر قرض کی منظوری

    ورلڈ بینک کی پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمےکےلیے 300 ملین ڈالر قرض کی منظوری

    اسلام آباد: ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 300 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔

    باغی ٹی وی :ورلڈ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق قرض پنجاب کلین ایئر روگرام کےتحت فراہم کیا جائےگا قرض کی رقم پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمےکےلیےخرچ ہوگی، قرض سےصوبائی حکومت کے اسموگ مٹیگیشن ایکشن پلان کو تقویت ملےگی۔

    کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کا کہنا ہےکہ پنجاب کلین ایئرپروگرام اسموگ کم کرنےکے منصوبے کے لیے معاون ہے، یہ لاکھوں شہریوں کی صحت اور بہبود کو بہتربنانےکی ایک اہم کوشش ہے، پنجاب کلین ایئرپروگرام عالمی بینک کےنئےکنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے مطابق ہے، لاہور ڈویژن کے ایک کروڑ 30لاکھ شہریوں کو فضائی آلودگی سے جڑی بیماریوں سے محفوظ رہنے میں مدد ملےگی۔

  • پاکستان نے عالمی بینک کے ساتھ شراکت داری سے استفادہ کیا،وزیراعظم

    پاکستان نے عالمی بینک کے ساتھ شراکت داری سے استفادہ کیا،وزیراعظم

    اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے ورلڈ بینک کے تحت پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی: وزیرِاعظم شہباز شریف سے عالمی بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کے وفد نے ملاقات کی، جس میں وزیر اعظم نے وفد کا پاکستان آمد پر خیرمقدم کیاانہوں نے کہا کہ عالمی بینک اور پاکستان کی شراکت داری گزشتہ 7 دہائیوں ہر محیط ہے، عالمی بینک کے تعاون سے پاکستان میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے متعدد بڑے منصوبے بنے، جنہوں نے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے عالمی بینک کے ساتھ شراکت داری سے استفادہ کیا ہے، عالمی بینک نے 2022 کے سیلاب کے دوران پاکستان میں متاثرہ لوگوں کی بھرپور مدد کی، عالمی بینک کے حالیہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، جو خوش آئند ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ 20 ارب ڈالر سے پاکستان میں صحت، تعلیم، ترقیِ نواجوانان اور دیگر سماجی شعبوں میں مختلف منصوبوں سے ترقی کا نیا باب کھلے گا، آئی ایف سی کے تحت پاکستان کے نجی شعبے میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت کا پہیہ تیزی سے گھومے گا، ہم عالمی بینک کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کے شکر گزار ہیں پاکستان کا ادارہ جاتی و معاشی اصلاحات کا پروگرام تیزی سے جاری ہے، ملک کی معیشت صحیح سمت اور ترقی کی جانب گامزن ہے تاہم ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے ابھی مزید سفر طے کرنا ہے، معیشت کی بہتری کا سہرا ٹیم کی کوششوں کو جاتا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ملکی برآمدات، ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے، شرح سود کم ہونے سے پیدواری شعبے میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، کرپشن کو کنٹرول کرنے کے لیے نظام میں شفافیت لا رہے ہیں، ایف بی آر کی اصلاحات میں ڈیجیٹائیزیشن پر کام ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے جبکہ بجلی شعبے کی اصلاحات سے بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور خسارے میں کمی لا رہے ہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کی بدولت ملک میں سرمایہ کاری کے لیے پر کشش ماحول فراہم کیا گیا ہے، جو تمام اسٹیک ہولڈرز کی شرکت کے منفرد نظام کے تحت کام کرتا ہے، حکومت نے قرضوں کے بجائے سرمایہ کاری اور شراکت داری ترجیح ہے۔

    عالمی بینک کے وفد نے پاکستان کے جاری اصلاحاتی پروگرام پر عملدرآمد کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان میں حکومت کے جاری اصلاحا ت کے پروگرام کے مثبت نتائج موصول ہو رہے ہیں، جو خوش آئند امر ہے، وزیرِاعظم کی قیادت میں پاکستان کی معاشی اصلاحات کا سفر تیزی سے جاری ہےوفد نے حکومت کے توانائی، صنعت و برآمدات، نجکاری، محصولات و دیگر شعبوں میں اصلاحاتی اقدامات کی تعریف کی۔

    واضح رہے کہ ورلڈ بینک کے نو (9 )ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز پاکستان کے دورے پر آئے ہیں اور وہ ورلڈ بینک میں دنیا کے مختلف ممالک کے پورٹ فولیو کے نگران ہیں وفد پاکستان میں معاشی ترقی کے منصوبوں اور سرمایہ کاری کے بارے میں تبادلہ خیال کرے گا،عالمی وفد تقریباً 20 سال بعد ملک کا دورہ کر رہا ہے۔

    اجلاس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، احد خان چیمہ، سردار اویس خان لغاری، ڈاکٹر مصدق ملک، وزرا مملکت علی پرویز ملک، شیزہ فاطمہ خواجہ، وزیرِ اعظم کی کوآرڈینیٹر رومینہ خورشید عالم، سینیٹر شیری رحمن، رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ، وزیرِ اعظم کی نمائندہ برائے پولیو پروگرام عائشہ رضا فاروق اور متعلقہ اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔

    ذرائع کے مطابق یہ دورہ اس پس منظر میں خاص اہمیت کا حامل ہے کہ عالمی بینک کے نئے کنٹری انگیجمنٹ فریم ورک کے تحت پاکستان کا سی پی ایف ماڈل دیگر ممالک کے لیے ایک مثال بن گیا ہے۔ اس اسٹریٹجک شراکت داری کا مقصد معیشت کو مستحکم کرنا، نجی شعبے کی ترقی کو فروغ دینا اور پاکستان بھر میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے بنایا گیا سی پی ایف عالمی بینک ہیڈکوارٹر میں خاص توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، اور دیگر ممالک بھی اسے اپنی معاشی ترقی کے لیے ایک ماڈل کے طور پر دیکھ رہے ہیں، دورے کے دوران ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کاروباری منصوبے تیار کرنے اور ان کے مؤثر نفاذ پر توجہ دیں گے، جس سے پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے عالمی بینک کی طویل مدتی وابستگی مزید مستحکم ہوگی۔

    وفد میں شامل نمایاں شخصیات
    عبدالحق بدجاوی (الجزائر) – آٹھ ممالک کی نمائندگی
    زینب احمد (نائیجیریا) – جنوبی افریقہ اور انگولا کی نمائندہ
    بیٹریس ماسر (سوئٹزرلینڈ) – وسطی ایشیا اور سوئٹزرلینڈ کی نمائندہ
    رابرٹ بروس نکول (آسٹریلیا) – 14 ممالک، بشمول جنوبی کوریا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے نمائندہ
    ٹریسا سولبس (اسپین) – میکسیکو اور کوسٹاریکا سمیت سات جنوبی امریکی ممالک کی نمائندہ
    پال بونمارٹن (فرانس) لونخوللیکو ماگاگولا (ایسواتینی) – 21 افریقی ممالک، بشمول تنزانیہ، زمبابوے، کینیا اور ایتھوپیا کی نمائندہ
    مارلین سوزی نزینگاؤ (وسطی افریقی جمہوریہ) – 23 افریقی ممالک کی نمائندہ
    توقیر شاہ (پاکستان) – پاکستان اور سات دیگر ممالک کے نمائندہ

    یہ گروپ عالمی بینک گروپ کی کمپنی سیکرٹری اور نائب صدر مرسی ٹیمبون کے ہمراہ ہےیہ دورہ پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی علامت ہے، جس کے نتیجے میں ملک کے اہم ترقیاتی منصوبوں کے لیے مالی اور تکنیکی مدد میں اضا فے کی توقع کی جا رہی ہے۔

  • ناصر شاہ کی زیر صدارت 2 لاکھ گھروں کو سولرز کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس

    ناصر شاہ کی زیر صدارت 2 لاکھ گھروں کو سولرز کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس

    وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیرصدارت ورلڈ بینک کا تعاون سے 2 لاکھ گھروں کو سولرز کی فراہمی کے حوالے سے محکمہ توانائی کے دفتر میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سولرز کی تقسیم کے طریقہ کار کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں ورلڈ بینک کی جانب سے سینئر انرجی اسپیشلسٹ دمیٹرو گلازکوو ( Dmytro Glazkov )، انرجی اسپیشلسٹ مناہل رضا اور کنسلٹنٹ ابرار خٹک نے شرکت کی جبکہ محکمہ توانائی کی جانب سے سیکرٹری مصدق احمد خان، پروجیکٹ ڈائریکٹر سندھ سولر انرجی محفوظ احمد قاضی اسٹیجریٹک ایڈوائزر سونیا سومرو شریک تھے اس کے علاوہ مختلف سولر تقسیم کار کمپنیز کے سربراہان نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔اس موقع پر وزیر توانائی ناصر حسین شاہ ورلڈ بینک کے وفد اور تقسیم کار کمپنیز کو ہدایت کی کہ سولرز کی تقسیم کے حوالے سے اقدامات کی رفتار بڑھائی جائے اور تمام کام میں میرٹ اور شفافیت بروئے کار رکھی جائے ۔

    صوبائی وزیر نے سولرز تقسیم کار کمپنیز کے سربران کو کہا کہ تمام اقدامات مقررہ وقت پر مکمل کریں اور کسی بھی مشکلات کی صورت میں براہ راست رابطہ کیا جائے ۔ناصر شاہ نے کہا کہ پروجیکٹ چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن اور ہدایات کے مطابق مقررہ وقت پر جلد از جلد مکمل کیا جائے اور کوشش کی جائے کہ تین ماہ کے اندر اس کے ثمرات عوام تک پہنچائیں جائیں ۔

    بانی پی ٹی آئی کے بارےپیغام آیا تو ہینڈل کرسکتے ہیں، خواجہ آصف

    ساجد خان نے ثقلین مشتاق اور سعید اجمل کو پیچھے چھوڑ دیا

    صدر ٹرمپ کا جنوبی سرحدوں پر نیشنل ایمرجنسی لگانےکا اعلان

    ایک اور آئی پی پی کے ساتھ پاور معاہدہ ختم

    ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے سب سے معمر صدر بن گئے

  • ورلڈ بینک سے پاکستان کو  40  ارب ڈالرز قرض ملنے  کا امکان

    ورلڈ بینک سے پاکستان کو 40 ارب ڈالرز قرض ملنے کا امکان

    اسلام آباد: عالمی بینک (ورلڈ بینک) پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالرز قرض دینے کیلئے رضامند ہوگیا ہے، عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن ریسر کا اسلام آباد کا دورہ بھی متوقع ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالرز قرض دینے کیلئے رواں ماہ ورلڈ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے قرض کی منظوری متوقع ہے قرض پروگرام کے تحت 10 سال کے اہداف طے کیے گئے ہیں، یہ قرض کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک 35-2025 کے تحت دیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پروگرام کا مقصد سب سے زیادہ نظر انداز اہم شعبوں کو بہتر بنانا ہے، ان شعبوں میں صحت، تعلیم اور موسمیاتی تبدیلی شامل ہے،قرض کے تحت منصوبوں کو سیاسی تبدیلیوں سے محفوظ رکھا جائے گا عالمی بینک مزید 20 ارب ڈالرز کے نجی قرضوں میں معاونت کرے گا، مزید 20 ارب ڈالرز سے مجموعی پیکیج 40 ارب ڈالرز تک پہنچ جائے گا،جبکہ قرض کی منظوری کے بعد عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن ریسر کا اسلام آباد کا دورہ بھی متوقع ہے۔

    68 سالہ شخص نے اپنی ہونے والی بہو سے شادی رچا لی

    10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک نے ترقی کی اہم بنیادوں پر توجہ مرکوز کرنے والے ان چھ اہداف کے نتائج کو ترتیب دیا جہاں پاکستان سب سے پیچھے ہے منصوبہ کے مطابق 10 سال میں ہدف بنائے گئے اضلاع میں بچوں کی ناقص نشوونما میں 30 فیصد کمی لائے جائے گی، تعلیم کی کمی کو 60 فیصد تک کم کیا جائے گا،ورلڈ بینک کا رعایت پر قرض دینے والا ونگ ، انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن (IDA) ۔ 20 بلین ڈالر میں سے 14 بلین ڈالر قرض دے گا، بقیہ 6 بلین ڈالر نسبتاً مہنگی ونڈو ،بین الاقوامی بینک برائے تعمیر نو اور ترقی (IBRD) کے ذریعے فراہم کیے جانے کا امکان ہے ۔

    چین میں پھیلنے والا وائرس 2 دہائیوں سے پاکستان میں موجود ؟

  • فلڈ ریلیف کے لیے 45 کروڑ ڈالر کا اضافی قرضہ منظور

    فلڈ ریلیف کے لیے 45 کروڑ ڈالر کا اضافی قرضہ منظور

    عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 45 کروڑ ڈالر کے اضافی قرض کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ورلڈ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مذکورہ رقم سندھ فلڈایمرجنسی ہاؤسنگ ری کنسٹرکشن پروجیکٹ پرخرچ کی جائےگی۔اضافی مالی معاونت سے سندھ میں کم از کم3 لاکھ 60 ہزار مزید افراد مستفید ہوں گے۔بینک کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ رقم ان افراد کے لیےجامع رہائشی تعمیرنوکی کوششوں کو وسعت دینےکے لیے ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نئی معاونت 2022 میں منظورہونے والے 50 کروڑڈالرکےمنصوبے پرمبنی ہوگی جس کے تحت 4 لاکھ 10 ہزار بنیادی رہائشی یونٹس کی مالکانہ تعمیرشامل ہے۔

    مقبوضہ کشمیر : گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 بھارتی فوجی ہلاک

    ڈومیسٹک ٹی 20 کپ میں بہترین کھلاڑیوں کی نشاندہی کر لی گئی

    کوئی طاقت ہمیں پاکستان سے جدا نہیں کر سکتی، وزیر اعظم آزاد کشمیر

  • نیو کراچی ٹاؤن میں ورلڈ بینک کے تعاون سے ترقیاتی کاموں کا آغاز

    نیو کراچی ٹاؤن میں ورلڈ بینک کے تعاون سے ترقیاتی کاموں کا آغاز

    نیو کراچی ٹاؤن میں ورلڈ بینک کے ماتحت ادارے کلک کے تعاون سے ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو گیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے سیکٹر 11-G میں شیخ سعدی اسکول کے تعمیر نو کے منصوبے کا افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ سعدی اسکول عدم توجہ اور عمارت کی خستہ حالی کی وجہ سے 2014 سے بند ہو چکا تھا اور نشہ کے عادی افراد نے اس اسکول کو اپنا مسکن بنا لیا تھا۔ہمیں جب اختیار ملا تو نیو کراچی ٹاؤن کے بلدیاتی سرکاری اسکولوںکا دورہ کیا ۔اور ان اسکولوں کی عمارتوں کی خستہ حالی کا جائزہ لیااور ان اسکولوں کی عمارتوں کی از سر نو تعمیر اور تزین و آرائش کا بیڑا اُٹھایا الحمد اللہ آج شیخ سعدی اسکول کی تعمیر نو کا آغاز ہو چکا ہے اور انشاء اللہ اس اسکول کی عمارت کو گراؤنڈ پلس ون بنایا جائے گا جس کا کل رقبہ تقریباً 2000 اسکوئر فٹ ہے اور ہماری کو شش ہے کہ اس کی تعمیر مکمل کی جائے تاکہ تردیسی عمل کا آغاز جلد سے جلد ہوسکے۔اس موقع پریوسی 10 کے چیئرمین فیصل قاری ، ایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن مُشتاق احمد ،سپرٹینڈنگ انجینئربی اینڈ آر اشفاق حُسین،انچارج بی اینڈ آر فیصل صغیر،انجینئر بی اینڈ آر ساجد صدیقی و دیگرٹاؤن افسران بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ اسکول کی عمارت نئے سرے سے تعمیر کی جارہی ہے جبکہ پرانی خستہ حال عمارت کو مکمل ڈیمولش کردیا جائے گا۔بعد ازاں چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے کلک کے تعاون سے تعمیر کیا جانے والا پردہ پارک کا دورہ کیا جس کی تعمیر کے کام کا آغاز ہوچکا ہے ۔اس موقع پر چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے کہا کہ پردہ پارک اپنی نوعیت کا پہلا پارک ہوگا جو جدید طرز پر تعمیر کیا جائے گاجو خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہوگا اس پارک میں بچوں کے لئے جھولے اور خواتین کے لئے بہتر اور صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے گا جہاں تفریح اور کھیل کے تمام مواقع میئسر ہونگے جبکہ نارتھ کراچی سیکٹرفائیو ایم اور فائیو ایل کے درمیانی 4200 سڑک جو عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اس سڑک کی تعمیر کا آغاز بھی کلک کے تعاون سے شروع ہو چکا ہے جو جلد مکمل کرلیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ کلک کی جانب سے نیو کراچی ٹاون میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز خوش آئنداقدام ہے،ترقیاتی منصوبوں کی پائیداری کے لئے تمام محکموں کو یکجا ہوکر کا م کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم نے نیو کراچی ٹاؤن میں مسائل کے خاتمے اور عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا جو بیڑا اُٹھا یا ہے اللہ کی مدد سے جلد اس میں کامیابی نصیب ہوگی ۔

    سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ایاز صادق

    ایک اور یوٹرن، عمران نےسول نافرمانی تحریک ملتوی کردی

    چنئی ائیرپورٹ سے ایئر انڈیا کا ملازم سونا اسمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا