Baaghi TV

Tag: وزارت خارجہ

  • چین پاکستان کی خوشحالی کیلئے حمایت جاری رکھے گا.  ترجمان زاؤ لیجیان

    چین پاکستان کی خوشحالی کیلئے حمایت جاری رکھے گا. ترجمان زاؤ لیجیان

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان زاؤ لیجیان نے کہا ہے کہ چین پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

    چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان زاؤ لیجیان نے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کی معاشی ترقی، لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور مالی استحکام کوبرقرار رکھنے کے لیے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

    انھوں نے انٹرنیشنل پریس سینٹر (آئی پی سی) میں معمول کی نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ چین اور پاکستان سدا بہار سٹرٹیجک شراکت دار ہیں ، چین نے معاشی ترقی، لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے۔ چین دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات استوار کرنے کیلیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور چینی سفارتخانہ چینی اداروں کے تحفظ کے حوالے سے قریبی رابطے اور ہم آہنگی کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان حکومت نے سی پیک اور بین الحکومتی تعاون کے منصوبوں میں شامل چینی اہلکاروں کے تحفظ کیلیے ایک خصوصی سیکیورٹی فورس قائم کی اور پاکستان میں چینی عہدیداروں کی حفاظت بھی

  • 287 برطانوی ارکان پارلیمان کی روس میں داخلے پر پابندی عائد

    287 برطانوی ارکان پارلیمان کی روس میں داخلے پر پابندی عائد

    روس نے برطانوی پارلیمان کے 287 ارکان کے روس میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی : روسی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق برطانوی حکومت کی طرف سے 11 مارچ کو روسی پارلیمان دومہ کے 386 ارکان پر پابندی عائد کیں تھیں۔

    روس اورجرمنی میں اختلافات شدت اختیارکرگئے: 40جرمن سفارت کاروں کوملک چھوڑنےکاحکم

    برطانوی ارکان پارلیمنٹ پر انہیں پابندیوں کے جواب میں پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔ خیال رہے کہ برطانوی پارلیمان کے ایوان زیریں کے ارکان کی کل تعداد 650 ہے۔

    قبل ازیں روس نے جوابی اقدام کے طور پر جرمنی کے 40 سفارت کاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیتے ہوئے ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا اِس سے قبل روس یوکرین جنگ کے تناظر میں جرمنی نے روسی سفارت کاروں کو جرمنی سے نکل جانے کا کہا تھا جس پر روس کی وزارتِ خارجہ نے ملک میں متعین جرمن سفارت کار کو طلب کر کے جرمن حکومت کے اس فیصلے پر شدید احتجاج کیا تھا۔

    بعد ازاں روس نے اپنے ردعمل میں 40 جرمن سفارت کاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا تاہم جرمنی کی وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے الزام عائد کیا تھا کہ جرمنی سے بے دخل کیا گیا روس کا سفارتی عملہ سفارت کاروں کی بجائے جا سو سوں پر مشتمل تھا۔

    جوہری جنگ کےامکانات بڑی تیزی سے بڑھ رہے ہیں :روس کی وارننگ

    جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے مزید کہا تھا کہ روس سے بے دخل کیے جانے والے سفارت ک‍اروں نے کوئی غلط کام نہیں کیا انہوں نے روسی حکومت کے اِس اقدام کو نا انصافی پر مبنی فیصلہ قرار دیا تھا –

    قبل ازیں روس نے کہا تھا کہ دنیا سنگین جوہری جنگ کے خطرے کو سنجیدگی سے دیکھے، یہ قابل غور ہےروس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے سرکاری ٹی وی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ نیٹو یوکرین کو ہتھیاروں کی سپلائی کرکے دراصل روس کے ساتھ با لو اطہ جنگ میں مصروف ہے اِن ہتھیاروں سے یقینی طور پر روسی افواج کو نشانہ بنایا جائے گا۔

    روس نے بڑی فتح کے بعد یوکرین کے ساتھ جنگ کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا

  • پاکستان کی ابوظبی ایئرپورٹ پر بزدلانہ دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

    پاکستان کی ابوظبی ایئرپورٹ پر بزدلانہ دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

    پاکستان نے ابوظبی ایئرپورٹ پر بزدلانہ دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

    باغی ٹی وی : وزارت خارجہ کے آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان آج ابوظہبی میں حوثیوں کی طرف سے شہری علاقوں پر کیے گئے گھناؤنے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے جس میں ایک پاکستانی شہری سمیت متعدد افراد کی جانیں گئیں ہم متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔

    بریکنگ، ابوظہبی ڈرون حملہ،ایک پاکستانی اور 2 بھارتی شہری مارے گئے

    پاکستان وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ اس طرح کے حملے متحدہ عرب امارات کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہیں۔ پاکستان ان کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے پاکستان متحدہ عرب امارات کے برادر عوام اور حکومت کے ساتھ دہشت گردی کی اس بے رحمانہ کارروائی کے خلاف یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔

    قبل ازیں سعودی عرب نے ابوظبی ایئرپورٹ پر بزدلانہ دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے ریاض سے جاری سعودی وزارت خارجہ کے اعلامیہ میں متحدہ عرب امارات کی سیکیورٹی استحکام کو یقینی بنانے کیلیے مکمل تعاون کا اعادہ کیا ہے۔

    سعودی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ دہشت گردانہ حملے کے حوثی باغی ذمہ دار ہیں۔ حملہ خطے اور دنیا کے امن و استحکام کے لیے درپیش خطرے کی نشاندہی کرتا ہے۔

    سیکیورٹی کیوں نہیں دی،شہزادہ ہیری برطانوی حکومت کیخلاف عدالت پہنچ گئے

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دارالحکومت ابوظبی میں مشتبہ ڈرون حملے کیے گئے حملوں کے نتیجے میں آئل ٹینکرز میں دھماکوں سے ایک پاکستانی اور بھارتی شہری ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ہیں۔ اماراتی حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔

    ابوظبی پولیس کے مطابق مصفح صنعتی علاقے میں آئل کمپنی کے ذخائر کے قریب تین آئل ٹینکرز میں دھماکوں سے آگ بھڑک اٹھی، جس پر بعد میں قابو پالیا گیاابوظبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب نئی تعمیرات میں بھی آگ بھڑک اٹھی تھی آگ لگنے کا دوسرا واقعہ ابوظبی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نئی تعمیراتی سائٹ پر ہوا-

    ابوظبی پولیس نے کہا ہے کہ ’دونوں مقامات پر آگ بجھانےکی کوشش جاری ہے ادنوک تیل کمپنی کے قریب مصفح آیکاد 3 کے علاقے میں جہاں قریب ہی ادنوک کے تیل ذخائر ہیں، وہاں آئل ٹینکروں میں دھماکے کے باعث آگ لگ گئی ہےابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں چھوٹے اجسام کی پروازیں ریکارڈ کی گئی ہیں جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ کوئی چھوٹے ڈرون تھے جن کی وجہ سے حادثے ہوا ہوگا۔

    دوسری شادی کی خواہش، بیوی نے شوہر کی انگلیاں توڑ دیں

    دوسری جانب ادنوک تیل کمپنی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسے اپنے تین ملازمین کی موت پر ’انتہائی دکھ ‘ ہوا ہے ’آج صبح تقریباً 10 بجے ابوظبی میں ہمارے مصفح آئل ڈپو میں ایک حادثے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔ ادنوک کو یہ تصدیق کرتے ہوئے انتہائی دکھ ہو رہا ہے کہ ہمارے تین ساتھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اس وقت پورا ادنوک خاندان آج صبح ہلاک ہونے والے ہمارے ساتھیوں کے خاندانوں اور دوستوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہے (حادثے میں) مزید چھ ساتھی زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اعلیٰ طبی امداد فراہم کی گئی۔ جبکہ پیشہ ورانہ امدادی ٹیمیں متاثرہ خاندانوں کی مدد کر رہی ہیں ادنوک تیل کمپنی نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ’ہم اصل وجہ کا تعین کرنے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    ‏امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارک ملی بھی کورونا سے نہ بچ سکے

    جبکہ اتحاد ایئرویز کے ترجمان نے کہا ہے کہ ابوظبی ایئرپورٹ پر ’احتیاطی اقدامات‘ کی وجہ سے پروازوں کی تھوڑی سے تعداد میں کچھ دیر کے لیے خلل پڑا، لیکن معمول کے آپریشنز کا تیزی سے دوبارہ آغاز ہوگیا۔

    خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے ابوظبی میں ڈرون حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ حوثی ملیشیا کے ترجمان کے مطابق امارات کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے اور جلد حملوں کے حوالے سے مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ 2014 سے یمن میں شروع ہونے والی خانہ جنگی میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں افراد قحط سالی شکار ہو رہے ہیں۔

    افغانستان میں شدید زلزلہ،12 افراد جاں بحق