Baaghi TV

Tag: وزیراعظم شہباز شریف

  • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،  فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے دو مختلف اضلاع، لورالائی اور کیچ میں کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم "فتنہ الہندوستان” کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، 28 مئی کو بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ دو علیحدہ آپریشنز کیے گئے۔ ضلع لورالائی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، جس میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار دہشت گرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق، ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔ یہ دہشت گرد 26 اگست 2024 اور 18 فروری 2025 کو کیے گئے دہشت گرد حملوں میں ملوث تھے، جن میں 30 معصوم شہری شہید ہوئے تھے۔ یہ تمام عناصر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔دوسری کارروائی ضلع کیچ میں کی گئی، جہاں ایک اور دہشت گرد مارا گیا.

    فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور ملک دشمن عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے عزم کو دہراتی ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
    وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی پراکسیز کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے ہماری سیکیورٹی فورسز شب و روز سرگرم ہیں۔

    کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کبھی دستبردار نہیں ہونگے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • وزیراعظم  کا اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن پر  خصوصی پیغام

    وزیراعظم کا اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن پر خصوصی پیغام

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ امن مشنز کو درپیش خطرات اور چیلنجز پر قابو پانے کی ضرورت ہے، ایک سرکردہ فوجی تعاون کرنے والے ملک اور اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے ایک غیر مستقل رکن کے طور پر میں آج اقوام متحدہ کے امن مشنز کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تمام کوششوں میں پاکستان کے عزم اور حمایت کا اعادہ کرتا ہوں۔

    اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن منا رہے ہیں یہ دن نہ صرف اقوام متحدہ کے امن دستوں کی جانب سے بین الاقوا می امن اور سلامتی کے حصول میں دی گئی لاتعداد قربانیوں کی ایک یاددہانی ہےبلکہ ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال دنیا کے لیے ان امن دوستوں کے اہم کردار کا اعتراف ہے۔

    انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشن کی 7 دہائیوں پر محیط تاریخ میں 235,000 سے زائد پاکستانی امن دستوں نے دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے 48 مشنز میں امتیازی خدمات انجام دی ہیں جب کہ 181 پاکستانی امن فوجیوں نے بین الاقوامی امن و سلامتی کے حصول میں اپنی جان کی لازوال قربانیاں دی ہیں، یہ دن اقوام متحدہ کی امن فوج کو درپیش بہت سے چیلنجوں کا جائزہ لینے کا ایک مناسب موقع ہے-

    وزیراعظم نے کہا کہ آج کے دن میں بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ بین الاقوامی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے اقوام متحدہ کی کامیاب پالیسیوں کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کرے اور اقوام متحدہ کی امن فوج کو ان تیزی سے ابھرتے ہوئے چیلنجوں کے مطابق ڈھالنے کی کوششوں کو دوگنا کیا جائے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ان چیلنجز کو حل کرنے کی کوششوں میں پاکستان نے جمہوریہ کوریا کے ساتھ مل کر 15-16 اپریل 2025 کو اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے وزارتی اجلاس کی مشترکہ میزبانی کی جس کا موضوع ’’ایک محفوظ اور زیادہ موثر امن کی طرف: ٹیکنالوجی کا استعمال اور مربوط نقطہ نظر‘‘تھا

    انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا میں حالیہ واقعات نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق جموں و کشمیر تنازع کے منصفانہ حل کو یقینی بنانے اور UNMOGIP کے کردار اور موجودگی کو مضبوط کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے ایک سرکردہ فوجی تعاون کرنے والے ملک اور اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے ایک غیر مستقل رکن کے طور پر میں آج اقوام متحدہ کے امن مشنز کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تمام کوششوں میں پاکستان کے عزم اور حمایت کا اعادہ کرتا ہوں۔

  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

    وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

    وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف ترکیہ کے 2 روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بھارتی کشیدگی کے دوران ترکیہ کی حمایت پر اظہار تشکر کے لیے وزیراعظم شہباز شریف چار ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ کے دورے پر استنبول پہنچے۔استنبول ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال ترک وزیر دفاع یشار گلر، گورنر استنبول، پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایاترک، پاکستانی سفیر یوسف جنید، قونصل جنرل نعمان اسلم، ترک حکام اور ترکیہ میں پاکستانی سفارتکاروں نے کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ملاقات میں دفاع، معیشت، سیاحت، ثقافت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوگا۔وزیراعظم کے اس دورے کا مقصد ترکیہ کے عوام بالخصوص صدر اردوان کا شکریہ ادا کرنا ہے جنہوں نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کے اصولی مؤقف کی بھرپور حمایت کی۔

    وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف 25 سے 30 مئی 2025 تک ترکی، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے۔ ان دوروں کے دوران وہ ان ممالک کے رہنماؤں سے دو طرفہ تعلقات اور اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر بات چیت کریں گے۔

    وزیراعظم دوست ممالک کی جانب سے بھارت کے ساتھ حالیہ بحران کے دوران پاکستان کی حمایت پر ان کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔29 اور 30 مئی کو تاجکستان کے شہر دوشنبے میں گلیشیئرز پر ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

    خیبر پختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں،9 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد مارے گئے

  • وزیراعظم  25 سے 30 مئی تک  مختلف ممالک کا دورہ کریں  گے

    وزیراعظم 25 سے 30 مئی تک مختلف ممالک کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم شہباز شریف 25 سے 30 مئی تک ایران، ترکیہ، آذربائیجان اور تاجکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس اہم دورے کے دوران وزیراعظم ان ممالک کی قیادت سے دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، علاقائی استحکام اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے وزیراعظم شہباز شریف حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران دوست ممالک کے تعمیری کردار اور سفارتی تعاون پر ان کا شکریہ بھی ادا کریں گےوزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں نئی جہت پیدا کرے گا، جس کا مقصد علاقائی رابطوں کو فروغ دینا اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر پیشرفت کرنا ہے۔

    منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف مقدمے میں بڑی پیشرفت

    ترجمان کے مطابق وزیراعظم 29 مئی کو ایک بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے، جہاں وہ پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے اور عالمی فورمز پر ملک کی نمائندگی کریں گے،وزیراعظم کا یہ دورہ چاروں ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور خطے میں پائیدار امن و ترقی کو فروغ دینے کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

    آسٹریلیا: بارشوں اور سیلاب سے تباہی،150 مقامات پرفلڈ وارننگ جاری

  • 10 ارب ہرجانہ کیس: وزیراعظم کی ویڈیو لنک پر پیشی،جج کو جنگ جیتنے پر مبارکباد

    10 ارب ہرجانہ کیس: وزیراعظم کی ویڈیو لنک پر پیشی،جج کو جنگ جیتنے پر مبارکباد

    عمران خان کے خلاف وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر کیے گئے 10 ارب روپے کے ہرجانے کے دعوے کی سماعت میں وزیراعظم نے جج اور دیگر کو جنگ جیتنے پر مبارکباد دی-

    سیشن عدالت لاہور میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر کیے گئے 10 ارب روپے کے ہرجانے کے دعوے کی سماعت ہوئی سماعت کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں جرح کے لیے پیش ہوئے کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے کی-

    ویڈیو لنک پر پیشی کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے جج اور تمام افراد کو ”جنگ جیتنے“ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’جج صاحب آپ سمیت کمرہ عدالت میں موجود تمام افراد کو فتح مبارک ہو، اس پر جج نے جواب دیا، ’آپ کو بھی بہت مبارک ہو، اس دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ ’یہ بہت خوشی کی بات ہے اور ساری قوم کی فتح ہے۔‘

    بانی پی ٹی آئی کے وکیل میاں محمد حسین نے وزیراعظم پر جرح کا آغاز کیا، وکیل نے سوال کیا کہ کیا یہ درست ہے کہ اپنے دعوے میں ان اخبارات کو فریق نہیں بنایا اور نہ ہی لیگل نوٹس بھجوایا؟ وزیراعظم نے کہا، ’یہ بات درست نہیں ہے۔‘

    وکیل نے سوال کیا، ’کیا یہ درست ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے خود اخبارات کو ایسا کوئی بیان نہیں دیا تھا؟‘ اور مزید پوچھا کہ اسی لیے آپ نے اخبارات کو فریق بنانے کی ضرورت محسوس نہیں کی؟ جس پر شہباز شریف نے انکار کیا، بتایا کہ ’دعویٰ ہذا 7 جولائی 2017 کو دائر ہوا،یہ درست ہے کہ 28 اپریل کو بانی پی ٹی آئی نے ایک جلسہ اسلام آباد میں کیا تھا،’29 اپریل کو نجی اخبار میں اسی تقریر سے متعلق خبر شائع ہوئی۔‘

    بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے سوال کیا کہ کیا اس کے علاوہ آپ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی اور دعویٰ دائر کیا ہے؟‘ جس پر شہباز شریف نے جواب دیا، ’کوئی دوسرا دعویٰ دائر نہیں کیا۔‘

    سماعت کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ان پر دس ارب روپے کا جھوٹا اور بددیانتی پر مبنی الزام لگایا تھا، بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے سوال کیا، ’پانامہ کیس کیا تھا؟‘ جس پر شہباز شریف کے وکلاء نے اعتراض کیا، وکیل نے کہا، ’اگر دعویٰ میں نہ لکھا ہوتا تو سوال نہ کرتا۔

    دوان سماعت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’محمد حسین چوٹیا صاحب بہت پروفیشنل ہیں، یہ بات پھر کہہ رہا ہوں، بہت بڑا بددیانتی کا الزام عائد کیا گیا تھا، دس ارب کا الزام لگایا گیا، یہ سیدھا سادھا کیس ہے، پانامہ کیس اخبارات اور ٹی وی پر آیا تھا، اس لیے تحریر کیا، وکیل نے الزام لگایا کہ ’پانامہ کیس کے حوالے سے حقائق چھپا رہے ہیں، اس پر شہباز شریف نے کہا کہ یہ درست نہیں ہے،غیر ضروری سوال نہ کیے جائیں۔

    شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ ’مجھے ترکی، آذربائیجان، ایران کے دورے پر جانا ہے۔‘ وکیل محمد حسین نے جواب دیا،آپ کے دعویٰ سے سوال کیے جا رہے ہیں۔‘ عدالت نے شہباز شریف سے استفسار کیا، ’میاں صاحب، آئندہ کون سی تاریخ رکھی جائے، بتا دیں؟‘

    عدالت نے مزید کارروائی کے لیے سماعت 2 جون تک ملتوی کر دی۔

  • مودی سرکار پاکستان پر دوبارہ حملہ آور ہونے کیلئے سو بار سوچے گی،وزیراعظم

    مودی سرکار پاکستان پر دوبارہ حملہ آور ہونے کیلئے سو بار سوچے گی،وزیراعظم

    مظفرآباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مودی سرکار پاکستان پر دوبارہ حملہ آور ہونے کے لیے سو بار سوچے گی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے مظفر آباد میں بھارتی حملے میں شہید اور زخمی افراد کے اہل خانہ میں رقومات کے چیکس تقسیم کئے، شہید کے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے اور زخمیوں کو دس سے بیس لاکھ روپے دیئے گئے جو لوگ رہ گئے ہیں انہیں بھی زرتلافی مل جائے گا، تقریب میں وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

    تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ چند دن قبل پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایسی جنگ چھڑی جو کسی بھی وقت خطرناک رخ اختیار کرسکتی تھی جس کے نتائج بھیانک ہوتے، پہلگام کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے مگر ہندوستان نے اس کی آڑ میں پاکستان پر بے بنیاد الزامات کی بوچھاڑ کردی۔

    پی آئی اے کا لاہور سے پیرس کیلیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

    انہوں نے کہا کہ ہم نے پوری دنیا کو باور کرایا کہ یہ جھوٹا الزام ہے اور سازش کا حصہ ہے جو خطے کے امن کو برباد کرسکتا ہے، چنانچہ ہم نےواقعے کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ اورتعاون کی پیشکش کی مگر ہندوستان کو یہ ہضم نہ ہوا اور اس نے آزاد کشمیر اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جواب میں پاکستان نے نہتے شہریوں کے بجائے بھارتی کے چھ جہاز گرائے جن میں رافیل اور مگ 29 شامل تھے، الفتح میزائل نے ہندوستان کو چھٹی کا دودھ یاد دلایا، مگر ہندوستان باز نہ آیا اور پاکستان پر حملے جاری رکھے، ہندوستان کو غرور تھا کہ دنیا کی طاقتیں اس کے ساتھ کھڑی ہوگئیں مگر ایسا نہ ہوا۔

    صرف پاگل ہی 24 کروڑ انسانوں کا پانی روکنے کا سوچ سکتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے جوابی حملے کے بعد آرمی چیف نے مجھے فون کرکے پیغام دیا کہ بھارت سیز فائر کرنے یعنی گھٹنے ٹیکنے کے لیے تیار ہے، اب مودی سرکار پاکستان پر دوبارہ حملہ آور ہونے کے لیے سو بار سوچے گی، ہماری تینوں افواج مل کر بھارت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، تینوں افواج نے اس موقع پر آج 1971 کا بدلہ لے لیا۔

    پاکستان کے خلاف افغانستان استعمال کرنے کی مودی سرکار کی ناکام کوشش

  • وزیراعظم ہنگامی دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

    وزیراعظم ہنگامی دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

    وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی دورے پر بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ پہنچ گئے، جہاں امان و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس متوقع ہے۔

    وزیراعظم کے ہمراہ وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ بھی موجود ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کابینہ اراکین کے ہمراہ وزیراعظم اور وفاقی وزرا کا استقبال کیا وزیراعظم کی آمد خضدار واقعے کے تناظر میں انتہائی اہم ہے، شہباز شریف اہم ملاقاتوں اور بریفنگز میں شرکت کریں گے، اس کے علاوہ وزیراعظم شہبازشریف اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے، شہباز شریف کو امن وامان کی صورتحال پربریفنگ دی جائے گی۔

    اس سے قل سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنگ میں کسی کی جیت ہوتی ہے تو ایک کی ہار ہوتی ہے، جنگ مستقل حل نہیں دیرپا امن ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے ، پاکستان اور بھارت زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آ رہے ہیں،جنگ کے دوران اسرائیل نے بھارت کی خوب مدد کی۔ سری نگر اور دیگر مقامات پر بھارت نے اسرائیلی ہتھیار استعمال کیے، بھارت سے جب بھی مذاکرات ہوئے تو کشمیر، پانی، تجارت اور دہشتگردی کے حوالے سے بات ہو گی۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کیساتھ مذاکرات کے لیے اگر کوئی تیسرا ملک کردار ادا کرتا ہے تو ہم تیار ہیں، پاکستان ہمیشہ امن کی ہی بات کرتا ہے اپنا پانی کا حق ہرصورت میں لے کر رہیں گے خضدار میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، دہشتگردی کا قلع قمع کریں گے، پاکستان معاشی اہداف حاصل کر رہا ہے، بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کریں گے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کا مصری صدر سے رابطہ، سرکاری دورے کی دعوت قبول

    وزیراعظم شہباز شریف کا مصری صدر سے رابطہ، سرکاری دورے کی دعوت قبول

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور غزہ بحران پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے مصری صدر کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی، جسے صدر السیسی نے قبول کرلیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے صدر السیسی کو جنوبی ایشیا کے حالیہ بحران کے دوران مصر کے تعمیری کردار، متوازن موقف اور فعال سفارت کاری پر تہہ دل سے خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مصر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔وزیراعظم نے ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے بھارت کے ساتھ جنگ بندی مفاہمت برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

    گفتگو کے دوران وزیراعظم نے سندھ طاس معاہدے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور بتایا کہ بھارت کی جانب سے اس معاہدے کو التواء میں ڈالنے کی دھمکی پاکستان کے لیے ناقابل قبول ہے۔دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ خصوصاً غزہ کی صورت حال پر بھی گفتگو کی۔ وزیراعظم نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ غزہ کے مظلوم عوام کو درکار انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے آئندہ اقوام متحدہ کی کانفرنس کے مثبت نتائج کی امید ظاہر کی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور مصر کے مابین تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ اس موقع پر صدر السیسی نے جنوبی ایشیا میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور کہا کہ مصر پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔مکالمے کے اختتام پر وزیراعظم نے مصری صدر کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی، جسے صدر عبدالفتاح السیسی نے خوش دلی سے قبول کر لیا۔

    مورو واقعہ: گڈز ٹرانسپورٹرز کا ملک گیر احتجاج، گاڑیاں کھڑی کردیں

    اوگرا کی گیس نرخوں میں رد و بدل کی منظوری، حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی

    جنرل عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی، نوٹیفکیشن جاری

    پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

    چینی سفیر کا ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، ایئر چیف سے اہم ملاقات

  • افواج پاکستان نے دشمن کو ناقابل فراموش سبق سکھایا، قوم  ساتھ کھڑی ہے،شہباز شریف

    افواج پاکستان نے دشمن کو ناقابل فراموش سبق سکھایا، قوم ساتھ کھڑی ہے،شہباز شریف

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بری، فضائی اور بحری افواج نے دشمن کو ایسا سبق سکھایا ہے جسے وہ قیامت تک یاد رکھے گا، اور اس تاریخی کامیابی میں پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح اپنی افواج کے ساتھ کھڑی رہی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے کراچی میں نیول افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج کا آپس میں مربوط اور منظم تعاون تاریخ کا سنہری باب ہے، اور حالیہ صورتحال میں جس انداز سے تینوں مسلح افواج نے دشمن کے عزائم خاک میں ملائے، وہ ہماری قومی طاقت کی واضح عکاسی کرتا ہے۔بری فوج نے دشمن کے ٹھکانوں پر ٹھیک نشانے لگائے، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دشمن کو سبق سکھایا، اور پاک بحریہ نے اپنی زبردست تیاری سے دشمن کے عزائم کو سمندر میں ڈبو دیا۔”بحریہ نے دوارکا کی تاریخ دہرانے کے لیے مکمل تیاری کر رکھی تھی، لیکن دشمن نے ہماری تیاری اور ماضی کی پٹائی دیکھ کر مزید رسوائی سے بچنے کے لیے حملے کی ہمت نہ کی۔

    وزیراعظم نے پی این ایس مہران کے شہید لیفٹیننٹ یاسر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دشمن کے سامنے سینہ سپر ہو کر مادرِ وطن کی حفاظت میں جان قربان کی، اور پاکستان کے وقار پر آنچ نہ آنے دی۔یہ شہداء اور غازی ہمارے قومی فخر اور قربانی کی روشن مثال ہیں.

    "شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کا فخریہ ایئرکرافٹ کیریئر ’وکرانت‘ 400 ناٹیکل میل کے اندر آنے کی جرات نہ کرسکا، اور پانچ گنا بڑی بھارتی بحریہ مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئی۔رافیل طیاروں کی تباہی اور ہمارے جوانوں کی جرأت دیکھ کر بھارت کی نام نہاد طاقت میدان چھوڑ گئی، ہماری شارکس نے ہندوستانی وہیل کو مار بھگایا۔”پاکستان کی بندرگاہیں، بالخصوص کراچی اور بن قاسم، جنگی دباؤ کے باوجود مکمل طور پر فعال رہیں، جبکہ بھارت کے مغربی ساحل پر تجارتی سرگرمیاں ٹھپ ہو گئیں۔ یہ ہماری عمدہ حکمت عملی اور دفاعی برتری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    انہوں نے اس کامیابی کو چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان کی بہترین کوآرڈینیشن کا نتیجہ قرار دیا۔شہباز شریف نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور تمام تنازعات کا پرامن حل چاہتا ہے، تاہم اگر دشمن نے دوبارہ جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو اُسے ہر محاذ پر تیار پائے گا۔ہمیں اپنے وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنا آتا ہے، ہم کسی پر جارحیت نہیں کرتے، لیکن کسی جارح کے لیے زمین تنگ کر دینا جانتے ہیں۔”

    کرنل صوفیہ دہشت گردوں کی بہن کہنے والے بی جے پی وزیر کی معافی مسترد

    پی ایس ایل،اسلام آباد کا طوفانی آغاز، کراچی کو جیت کے لیے 252 رنز کا ہدف

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، 9 دہشتگرد ہلاک

    سینیٹ اجلاس میں سیکیورٹی فورسز پر الزام لگانے پر اراکین میں تلخ کلامی

    چین کی پاک بھارت کشیدگی پر تشویش، تحمل کا مشورہ

  • وزیراعظم شہباز شریف کل کراچی کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم شہباز شریف کل کراچی کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کل کراچی کا دورہ کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آپریشن بنیان مرصوص میں کردار ادا کرنے والے پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران سے ملاقا ت کریں گے،پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف وزیراعظم کا استقبال کریں گے، آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارتی بحر یہ کے جارحانہ عزائم ناکام بنانے پر وزیراعظم پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کریں گے،وزیراعظم بحریہ کے افسران اور جوانوں سے خطا ب بھی کریں گے، وزیراعظم کراچی میں قیام کے دوران گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کریں گے۔

    حکومت کی معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، شزا فاطمہ

    ثابت ہوگیا افواج پاکستان کوکوئی شکست نہیں دےسکتا،عطا تارڑ

    پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے نئی تاریخ رقم کردی