Baaghi TV

Tag: وزیراعظم شہباز شریف

  • وزیراعظم نے گرین پولیسنگ کا افتتاح کردیا

    وزیراعظم نے گرین پولیسنگ کا افتتاح کردیا

    وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے گرین پولیسنگ کا افتتاح کردیا-

    اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران وزیراعظم نے اسلام آباد پولیس کو جدید، محفوظ اور ماحول دوست پولیسنگ کے فروغ کے لیے 50 الیکٹرک گاڑیاں فراہم کیں،وزیراعظم نے الیکٹرک گاڑیوں کی چابیاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی کے حوالے کیں۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو جدید ٹیکنالوجی، سازوسامان اور دیگر ضروری وسائل سے لیس کیا جا رہا ہے تاکہ وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

    انہوں نے اسلام آباد پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو ملک کے دیگر شہروں کے لیے رول ماڈل ہونا چاہیے پولیس کو فراہم کی جانے والی الیکٹرک گاڑیوں کا مقصد پولیسنگ کے نظام میں گرین اور ماحول دوست پولیسنگ کو فروغ دینا ہے،جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پولیس کی کارکردگی اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات میں مزید بہتری آئے گی۔

    تقریب کے دوران انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی نے وزیراعظم کو وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی کے لیے قائم کی گئی نئی فورس ’کیپٹل پٹرول‘ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی،وزیراعظم کو بتایا گیا کہ کیپٹل پٹرول فورس وزیراعظم کے محفوظ، اسمارٹ اور گرین کیپیٹل کے وژن کے تحت تشکیل دی گئی ہے اور اس میں مجموعی طور پر 200 پولیس اہلکار شامل ہوں گے۔

    بریفنگ کے مطابق کیپٹل پٹرول کے ہر یونٹ میں ایک مرد اور ایک خاتون پولیس اہلکار تعینات ہوں گے، جبکہ فورس میں موٹر سائیکل سوار اہلکار بھی شامل کیے جائیں گے تاکہ مختلف علاقوں میں فوری رسپانس اور مؤثر گشت کو یقینی بنایا جا سکےتمام اہلکاروں کو باڈی کیمروں سے لیس کیا جائے گا، جس سے پولیسنگ کے عمل میں شفافیت، نگرانی اور جوابدہی کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔

    وزیراعظم کو بتایا گیا کہ کیپٹل پٹرول فورس کے لیے فراہم کی گئی 50 الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے ایندھن کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی، الیکٹر ک گاڑیوں کے استعمال سے ایندھن کی مد میں ماہانہ تقریباً 3 کروڑ 40 لاکھ روپے کی بچت متوقع ہے، جبکہ ایک گاڑی کی لاگت تقریباً ساڑھے 10 ماہ میں ایندھن کی بچت سے پوری ہو جائے گی۔

    وزیراعظم نے اسلام آباد پولیس کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، گرین پولیسنگ کے فروغ اور شہریوں کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ جدید پولیسنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

    تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، وزیر مملکت طلال چوہدری اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان روانہ

    وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان روانہ

    وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان روانہ ہو گئے-

    دفتر خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کرغزستان کے صدر صادر نگوژوئچ جپاروف کی خصوصی دعوت پر شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے اجلاس میں شرکت کے لیے 31 اگست سے 2 ستمبر تک بشکیک کے 3 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو رہے ہیں اس دورے کے دوران پاکستان اگلے کیلیینڈر کے لیے تنظیم کی صدارت سنبھالے گا، جبکہ وزیراعظم مختلف عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس دورے کے دوران وزیراعظم ایس سی او کے مرکزی اجلاس کے ساتھ ساتھ ’ایس سی او پلس سمٹ‘ میں بھی شرکت کریں گے اس اہم دورے کی خاص بات یہ ہے کہ پاکستان سال 2026-2027 کے لیے ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کی صدارت کا قلمدا ن باقاعدہ طور پر سنبھالے گا، جبکہ اگلے برس کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

    وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود ہے، جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مواصلات عبدالعلیم خان، اور وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کے علاوہ دیگر سینئر حکام شامل ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے کے آغاز میں 31 اگست کو ‘ورلڈ نومیڈ گیمز’ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گےبعد ازاں 2 ستمبر کو وہ کرغز صدر سے ملاقات کریں گے جس میں پاک کرغزستان تعلقات کی تمام جہتوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا ،اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سر مایہ کاری، توانائی، علاقائی رابطوں (کنیکٹیوٹی)، تعلیم، سیاحت اور عوامی سطح پر روابط بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی، دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے علا قائی و عالمی امور اور بین الاقوامی فورمز پر تعاون کے فریم ورک پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

    دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور کرغزستان کے مابین مشترکہ تاریخ، عقیدے اور ثقافتی ہم آہنگی پر مبنی دیرینہ برادرانہ تعلقات قائم ہیں، یہ دورہ حالیہ اعلیٰ سطحی رابطوں کو مزید تقویت دینے اور دونوں ممالک کی سیاسی خیرسگالی کو ٹھوس اور عملی معاشی تعاون میں بدلنے کا ایک اہم موقع ثابت ہوگا۔

    واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 25 سال مکمل ہونے پر 10 رکن ممالک (پاکستان، چین، روس، بھارت، ایران، کرغزستان، بیلاروس، قازقستان، تا جکستان اور ازبکستان) کے عالمی رہنما بشکیک میں جمع ہو رہے ہیں، جبکہ افغانستان اور منگولیا بطور مشاہدہ کار (آبزرور) اس تنظیم کا حصہ ہیں۔

  • وزیر اعظم نے پاکستان میں گوگل دفتر کا افتتاح کر دیا

    وزیر اعظم نے پاکستان میں گوگل دفتر کا افتتاح کر دیا

    وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل کے آفس کا افتتاح کر دیا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے گوگل کے نائب صدر ولسن اور ان کی ٹیم کا پاکستان آمد پر خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان گوگل کے لیے ایک اہم اور خوبصورت نئے سفر کا آغاز ہےگوگل دنیا بھر میں معروف ٹیکنالوجی کمپنی ہے اور پاکستان میں گوگل کے لیے بے پناہ مواقع موجود ہیں گوگل پاکستان میں نوجوانوں اور ٹیکنالوجی کے شعبے کے لیے اہم کردار ادا کرسکتا ہے، پاکستان اور گوگل کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

    گوگل کے نائب صدر ولسن نے کہا کہ گوگل پاکستان کے ساتھ طویل المدتی شراکت داری کا خواہاں ہے۔ اور پاکستان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزا فاطمہ نے اعلان کیا تھا کہ گوگل نے پاکستان میں اپنی رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیا ہے اور جلد پاکستان میں ان کا دفتر کھل جائے گا۔

  • وزیراعظم کا انڈونیشیا میں زلزلے سے نقصان پر اظہار افسوس

    وزیراعظم کا انڈونیشیا میں زلزلے سے نقصان پر اظہار افسوس

    وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا میں آنے والے زلزلے کے باعث بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    وزیراعظم نے زلزلے سے متاثرہ افراد اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مشکل کی اس گھڑی میں انڈونیشیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا،وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے انڈونیشیا کے صدر اور عوام سے بھی اظہار تعزیت کیا-کہاکہ،پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور پاکستان مشکل وقت میں اپنے برادر ملک کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں اور دعائیں زلزلے سے متاثرہ تمام افراد کے ساتھ ہیں، انہوں نے قدرتی آفت کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی، جبکہ متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر، حوصلے، طاقت اور استقامت کی دعا بھی کی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ زلزلے کے نتیجے میں ہونے والا جانی نقصان انتہائی افسوسناک ہے پاکستان اس مشکل گھڑی میں برادر ملک انڈونیشیا کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہے۔

    وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کا نقصان ناقابل تلافی ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ انڈونیشیا کی حکومت اور عوام باہمی اتحاد اور عزم کے ساتھ اس قدرتی آفت کے اثرات پر قابو پانے میں کامیاب ہوں گے۔

  • وزیر اعظم آج دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

    وزیر اعظم آج دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

    وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر آج شام سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ سعودی عرب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اور خطے کی صورت حال پرگفتگو ہوگی۔

    دوسری،جانب،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے مسجد نبویؐ میں حاضری دی، روضۂ رسولؐ پر سلام پیش کیا اور نوافل ادا کیے۔

    دفتر خارجہ پاکستان کے مطابق اسحاق ڈار نے اپنے دورے کے دوران پاکستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ پوری امتِ مسلمہ کی سلامتی، اتحاد اور فلاح کے لیے خصوصی دعائیں کیں،اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے جبلِ اُحد کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے حضرت امیر حمزہؓ کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور غزوۂ اُحد کے تمام شہدا کے لیے دعائے مغفرت کی،اسحاق ڈار کا یہ روحانی دورہ ان کے سعودی عرب کے سرکاری دورے کا حصہ ہے، جس کے دوران وہ مختلف سفارتی سرگرمیوں میں بھی شرکت کریں گے۔

  • تعلیم یافتہ، ہنر مند نوجوان ہماری قوم کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں،وزیراعظم

    تعلیم یافتہ، ہنر مند نوجوان ہماری قوم کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں،وزیراعظم

    تعلیم یافتہ، ہنر مند نوجوان ہماری قوم کے روشن مستقبل کے ضامن ہیںشہباز شریف سے چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود کی ملاقات ہوئی –

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی ملاقات آج اسلام آباد میں ہوئی ملاقات میں رانا مشہود احمد خان نے وزیراعظم کو یوتھ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیاوزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ یوتھ پروگرام کے منصوبوں کے تحت روزگار کے مواقعوں کے لئے موثر اور جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے.

    وزیرِ اعظم نے اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ نوجوانوں کے لیے بہترین تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کا انتظام حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (AI)، ڈیجیٹل مہارتوں اور کاروباری صلاحیتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تعلیم یافتہ، ہنر مند نوجوان ہماری قوم کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں۔

  • آئل ریفائنریز کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے ان کی اپ گریڈیشن ناگزیر ہے،وزیراعظم

    آئل ریفائنریز کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے ان کی اپ گریڈیشن ناگزیر ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف،نےکہاہےکہ، آئل ریفائنریز کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے ان کی اپ گریڈیشن ناگزیر ہے-

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2023 میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آئل ریفائنریز کی اپ گریڈیشن وقت کی اہم ضرورت ہے، ریفائنریز کی اپ گریڈیشن توانائی تحفظ کے نظام کا اہم ستون ہےجدید ریفائنریز توانائی ضروریات کو بہتر انداز میں پورا کریں گی،جدید ریفائنریز درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنےمیں بھی معاون ثابت ہوں گی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریفائنریز کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے ان کی اپ گریڈیشن ناگزیر ہے،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اوگرا کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیےاصلاحات متعارف کرائی جائیں،نئی پالیسی کے نفاذ کے بعد اس پر مؤثر اور بروقت عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

    وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت شعبہ توانائی میں اصلاحات کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی،وزیراعظم نے براؤن فیلڈ ریفائنریز پالیسی میں ترمیم پر وزیر پیٹرولیم کی کارکردگی کی تعریف کی،وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹریٹجک ریزروز بڑھانے،آئل ریفائننگ پالیسی کی ترویج کے لیے قطر، سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں روڈ شوز کی ہدایت بھی کی ۔

  • وزیراعظم سے چیئرمین این ڈی ایم اے  کی ملاقات

    وزیراعظم سے چیئرمین این ڈی ایم اے کی ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ملاقات کی جس میں ملک میں مون سون بارشوں کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

    ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مون سون کے دوران صوبائی حکومتوں اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز (پی ڈی ایم ایز) کے ساتھ رابطوں اور ہم آہنگی کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وزیراعظم کو ملک میں مون سون بارشوں کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال کی تیاری پر بریفنگ دی، اس کے علاوہ وزیراعظم کو پیشگی اطلاع نظام کو مکمل فعال بنانے اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ اس حوالے سے تعاون پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

  • وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ پہنچیں گے

    وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ پہنچیں گے

    وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے، جہاں وہ نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے، جہاں ان کے ہمراہ وفاقی وزراء بھی موجود ہوں گے وزیراعلیٰ سیکر ٹریٹ کوئٹہ میں نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوگا، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے، اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان، وفاقی وزراء، اعلیٰ عسکری اور سول قیادت شرکت کرے گی، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بھی اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بلوچستان کی امن و امان کی مجموعی صورتحال، دہشتگردی کے خلاف اقدامات اور صوبے میں سیکیورٹی کی موجودہ صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اجلاس کے دوران امن و استحکام کو مزید مضبوط بنانے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافے اور سیکیورٹی سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری بھی متوقع ہے بلوچستان میں امن و استحکام کو یقینی بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے وفاقی اور صوبائی قیادت کے درمیان اہم مشاورت بھی اجلاس کا حصہ ہوگی۔

  • ملک کی آبادی کنٹرول کرنے کیلئے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی نگرانی میں کونسل تشکیل

    ملک کی آبادی کنٹرول کرنے کیلئے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی نگرانی میں کونسل تشکیل

    ×+وفاقی حکومت نے ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی پر مؤثر انداز میں قابو پانے کے لیے نیشنل پاپولیشن کونسل تشکیل دے دی ہے،وفاقی حکومت نے نیشنل پاپولیشن کونسل کے قیام کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے-

    نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 16 رکنی کونسل کے چیئرمین ہوں گے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بھی کونسل کا رکن مقرر کیا گیا ہے، جبکہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی کونسل میں شامل ہوں گےاس کے علاوہ وفاقی وزیر خزانہ، وزیر منصوبہ بندی، وزیر صحت، وزیر تعلیم، وزیر قانون، وزیر اطلاعات اور وزیر مذہبی امور کو بھی کونسل کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔

    حکومت کے مطابق نیشنل پاپولیشن کونسل ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے جامع اور مؤثر پالیسی مرتب کرے گی، جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان آبادی پر قابو پانے سے متعلق اقدامات میں ہم آہنگی پیدا کرے گی آبادی پر قابو پانے کی قومی مہم میں مذہبی اسکالرز، سول سوسائٹی اور نجی شعبے کو بھی فعال کردار دیا جائے گا تاکہ خاندانی منصوبہ بندی اور آبادی کے حوالے سے آگاہی کو مؤثر بنایا جا سکے، کونسل آبادی سے متعلق قومی پا لیسی پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی اور اس حوالے سے مختلف اداروں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سفارشات بھی مرتب کرے گی۔