Baaghi TV

Tag: وزیراعظم شہباز شریف

  • وزیراعظم شہباز شریف  نے کل کابینہ اجلاس طلب کر لیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے کل کابینہ اجلاس طلب کر لیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے کل کابینہ اجلاس طلب کر لیااجلاس دن دو بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد کیا جائے گا ، پہلی مرتبہ کابینہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے ، قومی اسمبلی کا اجلاس بھی کل شام چار بجے ہو گا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ کے فیصلے میں حمزہ شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے کل کابینہ اجلاس طلب کر لیا،اجلاس دن دو بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد کیا جائے گا، قومی اسمبلی کا اجلاس بھی کل شام چار بجے ہو گا،پہلی مرتبہ کابینہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے۔

    ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں اہم سیاسی فیصلے متوقع ہیں،کابینہ اجلاس کا تاحال ایجنڈا جاری نہیں کیا گیا،کل قومی اسمبلی کا اجلاس بھی شام چار بجے ہو گا،حکومتی ارکان کو قومی اسمبلی اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    عدالت نے حکم دیا ہےکہ آج رات 11:30 تک پرویز الٰہی بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف لیں، گورنر پنجاب آج رات ساڑھے گیارہ بجے تک پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ کا حلف لیں، فیصلے پر فوری عمل یقینی بنایا جائے،گورنر اگر پرویز الٰہی سے حلف نہ لیں تو صدر مملکت وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں گے، فیصلے کی کاپی فوری طور پر گورنر پنجاب، ڈپٹی اسپیکر اور چیف سیکرٹری کو بھیجی جائے سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کی جانب سے بطور وزیر اعلیٰ تقرریاں بھی کالعدم قرار دے دی ہیں۔

    کیس کی سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی تھی، بینچ میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل تھے ،

    سپریم کورٹ میں مونس الہیٰ اور حسین الہیٰ سپریم کورٹ میں موجود ہیں. ق لیگ کے 9 ارکان بھی چوہدری مونس کے ہمراہ سپریم کورٹ میں موجود تھے، ڈاکٹر بابر اعوان بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے شبلی فراز بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے سپریم کورٹ کی سیکورٹی سخت کی گئی تھی ، پولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر موجود تھی ،خواتین پولیس اہلکاروں کو بھی سپریم کورٹ کے باہر تعینات کیا گیا تھا، عدالت کے باہر قیدیوں کی گاڑی بھی موجود تھی ،سپریم کورٹ کے باہر مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان بھی موجود تھے-

  • آقا کریم ﷺ  کی حرمت کے لئے ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں،وزیر اعظم

    آقا کریم ﷺ کی حرمت کے لئے ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں،وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں بھارت میں ہونے والے قابل مذمت واقعہ کے خلاف قرارداد مںظورکی جائے۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم نے اسپیکرقومی اسمبلی راجا پرویز اشرف سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پربات کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی رہنماوں کی ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہیں دنیا کے سوا ارب مسلمانوں کے دلوں کا خون کیاگیا ، لوگ احتجاج کررہے ہیں۔

    اس معاملے پرقومی اسمبلی میں بات ہونی چاہئیے ایوان اس واقعہ کے خلاف قرارداد منظورکرے آقا کریم ﷺسے عقیدت و محبت کے اہم اور نازک معاملے پر ایوان میں بحث کرائی جائے قرارداد کے ذریعے بھارت سمیت پوری دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ آقا کریم ﷺ کی حرمت کے لئے ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں-

    قبل ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدرعبداللہ شاہد کو بی جے پی کے سینئر رہنمائوں کی جانب سےتوہین رسالت کے معاملے پر آگاہ کیا تھا وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ جان بوجھ کر اشتعال انگیزی کے ذریعے دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی،بھارت میں اسلاموفوبیا اور نفرت انگیز بیانئے کا نوٹس لیا جائے،بھارتی قیادت کی خاموشی اس واقعے میں ان کی تائید و اعانت کے مترادف سمجھی جانی چاہیے جس کے نتیجے میں تشدد اور نفرت انگیز واقعات میں اضافہ ہو گا۔

    اس سے قبل توہین آمیز کلمات پرمعاملے پر بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کہ شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، بھارت کسی اور کو نہیں بلکہ اپنے آپ کو ہی بیوقوف بنا رہا ہےبھارت کو کشمیرمیں مظالم بند کر کہ وہاں فوری اقوام متحدہ کی نگرانی میں آزادانہ استصواب رائےکرانا چاہیے۔

    عاصم افتخار نے کہا تھا کہ بھارتی بی جے پی کے دو حکام کی جانب سے توہین آمیز کلمات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے مختلف سفارتکاروں کو بھارت میں توہین آمیز کلمات، ہندوتوا کے فروغ اور اقلیتوں پر بھارتی مظالم سے آگاہ کیا، اگر بھارت میں تھوڑی سی بھی اخلاقی جرات ہے تو وہ فوری طور پر ان بی جے پی حکام کے بیانات کی مذمت کرے، بھارت ان حکام کو کٹہرے میں لائے-

  • وزیراعظم کی مختلف سیکٹرزمیں سرمایہ کاری بڑھانےکیلئےٹاسک فورس بنانےکی ہدایت

    وزیراعظم کی مختلف سیکٹرزمیں سرمایہ کاری بڑھانےکیلئےٹاسک فورس بنانےکی ہدایت

    وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف سیکٹرزمیں سرمایہ کاری بڑھانےکیلئےٹاسک فورس بنانےکی ہدایت کر دی-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ برآمدی صنعتوں کےخام مال پرتمام ٹیکس ختم کیےجائیں،حکومت ملک میں ایکسپورٹ کوالٹی کی زرعی اجناس کی پیداواریقینی بنارہی ہے،تاریخ میں پہلی بارپالیسیوں کےتسلسل کی بات ہم نےکی-

    زراعت کے شعبے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں. سید خورشید شا

    وزیرِ اعظم نے سیکٹری کامرس اور سیکٹری سرمایہ کاری بورڈ کو سرمایہ کاروں کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی، کہا ایک ہفتے کے اندر تمام مسائل کا سدِ باب کرکے رپورٹ پیش کی جائے.

    انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان میں ایکپسورٹ کوالٹی کی زرعی اجناس کی پیداوار یقینی بنا رہی ہے. تاریخ میں پہلی مرتبہ پالیسیوں کے تسلسل کی بات ہم نے کی ہے. ملکی معیشت اور عام آدمی کی فلاح سیاست سے بالاتر ہے.

    وزیرِ اعظم شہباز شریف سے امریکن بزنس کونسل کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات میں فارما، فوڈ پراسیسنگ، آئی ٹی سیکٹر، ای کامرس، ریٹیل سیکٹر، ٹیکسٹائل، سپورٹس اور لاجسٹکس کے شعبوں کے نمائندوں شریک تھے۔

    ملاقات میں وفاقی وزراء سید نوید قمر، مخدوم مرتضی محمود، مریم اورنگزیب اور متعلقہ اعلی افسران نے بھی شرکت کی، شرکاء نے کہا کہ حکومت کی پالسیوں کی بدولت سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے. بجٹ سے پہلے حکومت کی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت خوش آئند ہے-

    پنجاب میں فلورملزمالکان اور ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال،آٹا سپلائی بند،عوام کو…

    دوسری جانب ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال 1232ارب روپےکی گرانٹس دی جائیں گی، وفاق سےصوبوں کو 4215 ارب روپےمنتقل ہوں گے،قرض اورسودکی ادائیگیوں کیلئے 3523 ارب روپےکاتخمینہ لگایا گیا ،حکومتی امورکیلئے 550 ارب روپے اور نان ٹیکس کی مدمیں 1626 ارب روپےحاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا فیڈرل بورڈآف ریونیو 7255 ارب کاٹیکس جمع کرےگا، وفاق کےاخراجات کاتخمینہ 9 ہزارارب روپےسےزائد ہوگا-

    ذرائع کے مطابق پنشن کی مدمیں 530 ارب روپےمختص کرنےکا،سبسڈیزکی مدمیں 578 ارب روپےمختص کرنےکاتخمینہ لگایا گیا جبکہ آئندہ مالی سال ترقیاتی بجٹ کاحجم 800 ارب ہوگا،بجٹ خسارہ 4282 ارب روپےتک محدودرکھنےکا،بجٹ خسارہ معیشت کا 5.5 فیصدتک محدودرکھنےکا کا تخمینہ لگایا گیا آئندہ مالی سال معیشت کاحجم 78 ہزار 197 ارب روپے ہوگا-

    کوہ پیما شہروز کاشف کو ایوان صدر کی جانب سے دعوت نامہ موصول

  • وزیراعظم شہباز شریف کا عربی زبان میں ٹوئٹر اکاؤنٹ فعال

    وزیراعظم شہباز شریف کا عربی زبان میں ٹوئٹر اکاؤنٹ فعال

    وزیراعظم شہباز شریف کا عربی زبان میں ٹوئٹر اکاؤنٹ فعال کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ابو بکر عمرنے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان کا عربی زبان میں ٹوئٹر اکاؤنٹ فعال کرنے کا مقصد عرب عوام اور ممالک کے ساتھ تعلقات اور روابط کو مضبوط بنانا ہے۔

    وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال


    وزیراعظم کے نامی سے بنائے گئے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی عربی زبان میں ٹوئٹ کیا گیا جس میں کہا گیا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا عربی میں آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ برادر عرب عوام اور ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے شروع کیا گیا ہے-

    خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنی آفیشل اکاؤنٹ سے عربی زبان میں ٹوئٹ کرتے رہے ہیں۔

    پی آئی اے نے اپنا حج آپریشن کا آج سے باضابطہ آغاز کردیا

    قبل ازیں رواں سال ارپریل میں رمضان المبار ک میں وزیر اعظم واضح رہے کہ شہباز شریف نے سفیروں کے افطار ڈنر سے خطاب میں عربی میں بھی تقریر کی تھی اپنے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ پاکستان برادر مسلم ملکوں سے مل کر کام کرنے کو تیار ہے ترقی اور عالمی امن کیلئے یورپی یونین کی طرز پر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

  • وزیراعظم نے بہاؤ الدین زکریا ٹرین میں خاتون سے زیادتی کا نوٹس لے لیا

    وزیراعظم نے بہاؤ الدین زکریا ٹرین میں خاتون سے زیادتی کا نوٹس لے لیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے بہاو الدین زکریا ٹرین میں خاتون سے زیادتی کا نوٹس لے لیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پی ایم اسٹریٹجک ریفارمز نے خواتین کےتحفظ کے لیے ریلوے سیکیورٹی کے طریقہ کار میں تبدیلیوں کی تجویز پیش کی ہے –

    ملتان سے کراچی جانیوالی ٹرین میں خاتون کے ساتھ ٹرین عملے کی اجتماعی زیادتی

    اسٹریٹجک ریفارمز نے اپنی تجویز میں کہا کہ لیڈی ریلوے پولیس فورس کی ٹیمیں ٹرین اسٹیشنز پر تعینات کی جائیں گی، خاتون مسافروں کی رہنمائی اور سیکیورٹی کے لیے سفر سہیلی موبائل ایپ لانچ کی جائے گی-

    پی ایم اسٹریٹجک ریفارمز نےاپنی تجویز میں کہا کہ پرنٹ شدہ ٹکٹوں پر ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی ہدایات ہوں گی،ایمرجنسی نمبر بھی پرنٹ کیا جائے گا ،اسٹیشنز پر لیڈی سب انسپکٹر اور 2 لیڈی کانسٹیبل کی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی-

    تجویز میں مزید کہا گیا کہ ٹرینوں میں مسافروں کی تعداد کے مطابق ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا،ٹرینوں میں ایمرجنسی ایس اوایس بٹن نصب کیے جائیں گے-

    بچوں سے زیادتی، ملزم کو پھانسی،ویڈیو بنانیوالے کو قید،نوکری نہ دینے کا بل تیار

    واضح رہے کہ ملتان سے کراچی جانے والی زکریا ایکسپریس میں خاتون کے ساتھ ٹرین عملے نے اجتماعی زیادتی کی تھی خاتون کا تعلق شہر قائد کراچی سے تھا، دوران سفر ٹکٹ چیکر ،انچارج اور ایک اور شخص نے خاتون کے ساتھ زیادتی کی ہے، خاتون مظفر گڑھ سے اپنے سسرال سے واپس کراچی جا رہی تھی-

    مقدمہ درج کرانے کے بعد ‏زکریا ایکسپریس واقعہ میں نامزد تینوں ملزمان گرفتار کر لیے گئے تھے ملزمان کو سمندری، جہانیاں اور شور کوٹ سے گرفتار کیا گیا ملزمان زوہیب، زاہد اور عاقب واقعہ سامنے آمنے پر فرار تھے-

    ایئر پورٹس پر خاتون بمبار حملہ کر سکتی ہے، الرٹ جاری

  • وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے

    وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے

    وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی : ترکی کے دارالحکومت انقرہ پہنچنے پر ترک وزیردفاع اور دیگر اعلیٰ حکام نے وزیر اعظم اور وفد کا پرتپاک استقبال کیاانقرہ ائیرپورٹ پروزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنےکے بعد شہبازشریف کا یہ پہلا دورہ ترکی ہے۔


    دورے میں وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر سے ون آن ون ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امورپرتبادلہ خیال ہوگا وزیراعظم اور ترک صدر ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔


    اس کے علاوہ پاکستان اور ترکی کے درمیان وفود کی سطح پر بھی بات ہوگی جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ترکی کے ممتاز کاروباری افراد بھی ملاقات کریں گے۔

    قبل ایں وزیراعظم شہباز شریف نے ترک خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان اور ترکی باہمی مفادات کے تمام معاملات میں ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں، 7 دہائیوں میں پاکستان اور ترکی ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے،جموں وکشمیر کے مسئلہ پر پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت پر ترک قیادت کے مشکور ہیں-


    انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ اقتصادی تعلقات کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہا ہے،پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں،ترکی میں کاروباری شخصیات اور سرمایہ کارکمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کروں گا پاکستان میں توانائی ،ای کامرس،ایگروبیس انڈسٹری اور آئی ٹی کے شعبوں میں وسیع مواقع موجود ہیں،

  • پیٹرول سے متعلق ہم نے دل پر پتھر رکھ کرفیصلہ کیا ، شہباز شریف

    پیٹرول سے متعلق ہم نے دل پر پتھر رکھ کرفیصلہ کیا ، شہباز شریف

    لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ غریب ایک وقت کی روٹی کو ترستے ہیں، ہم نے ماہانہ 28 ارب روپے قومی خزانے سے خرچ کرکے پاکستان کے پسے ہوئے کروڑوں لوگوں کے لیے سبسڈی دی ہے۔

    باغی ٹی وی : لاہور کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی میں پسے ہوئے ہیں غریب لوگ رل گئے ہیں ، ان کے پاس دوائی اور علاج کرانے کے پیسے نہیں ہیں مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے اور بیروزگاری ہے نوکریاں نہیں ہیں جب کہ پیٹرول سے متعلق ہم نے دل پر پتھر رکھ کرفیصلہ کیا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ غریب ایک وقت کی روٹی کو ترستے ہیں، ہم نے ماہانہ 28 ارب روپے قومی خزانے سے خرچ کرکے پاکستان کے پسے ہوئے کروڑوں لوگوں کے لیے سبسڈی دی ہے۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عوام کوجوریلیف دیاوہ ان کاحق تھا،ریلیف پیکج کے تحت پسے ہوئے لوگوں کے لیےماہانہ 2ہزار مختص کیے ،نواز شریف نے کہا کہ مجھے پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے،نواز شریف نے بڑے ممالک کے سربراہان سے تلخ انداز میں بات نہیں کی ،دھماکے نہ کرنے پر امریکہ نے پاکستان کو 5 ارب ڈالر کی امداد کی پیش کش کی،نوازشریف نے امریکہ سے کہا آپ کی امداد کا شکریہ ہم زندہ رہیں گے پاکستان پر آنچ نہیں آنے دیں گے-

    انہوں نے کہا کہ 1997سےآج تک ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک پاس سے ڈلواتا ہوں،ایٹمی دھماکوں پر نوازشریف کوکسی نے دھمکیاں نہیں دیں-

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس میں عدالت میں پیش ہوئے لاہور کی اسپیشل کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو طلب کیا تھا کیس کی سماعت کے آغاز پر شریک ملزم سلیمان شہباز، طاہر نقوی، ملک مقصود اور غلام شبیر کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہورنے عملدرآمد رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہارکیا،عدالت نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق ملزمان تو متعلقہ ایڈریس پر موجود ہی نہیں ہیں،تفتیشی افسر نے کہا کہ متعلقہ تھانے کے ذریعے وارنٹ گرفتاری بھجوائے گئے ہیں، جو ایڈریس تھا وہاں پر ملزم موجود ہی نہیں جو ایڈریس دیا گیا وہاں ملک مقصود رہتا ہی نہیں,عدالت نے کہا کہ آپ کی کس بات ہر یقین کروں؟ ایک سال پہلے کی بات ہے، اس کا مطلب پہلے والی رپورٹ غلط تھی،جلدی پڑی ہوئی تھی کہ کسی طرح رپورٹ عدالت کو دے آؤں، کیوں ناں انویسٹی گیشن افسر کو شو کاز جاری کر دیا جائے،

    جج نے شہباز شریف کے وکیل سے سوال کیا کہ کیا آج باہر سیکیورٹی کے حالات ٹھیک ہیں ؟وکیل نے کہاکہ آج باہر سیکیورٹی کے حالات ٹھیک ہیں ،شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کاغذ پیش نہیں کر رہا جو حکومت کے بدلنے کے بعد ریکارڈ پر آیا ہو، تمام ریکارڈ پچھلے دور حکومت کا ہے-وکیل نے کہ کہ 10سال میں کھلنےاور بند ہونے والے کسی اکاؤنٹ کا شہباز شریف سے تعلق نہیں، پچھلی حکومت کا شہباز شریف پر مقدمات بنا کر پابند سلاسل رکھنے پرفوکس تھا، قانون کے مطابق کسی کے خلاف 10 مقدمات ہوں توباری باری گرفتاری نہیں کی جائےگی۔ سرکاری مشینری کو استعمال کر کے یہ مقدمات بنائے گئے استغاثہ کو پتہ تھا کہ یہ مقدمات بے جان ہیں عدالت میں ثابت نہیں کیے جا سکتے ،ہائیکورٹ نے نیب کیسز میں ضمانت کے وقت ان ریفرنسز کو غلط قرار دیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے روسٹرم پر آکر بیان دیا کہ میں صوبے کا خادم رہا ہوں، سرکاری خزانے سےتنخواہ لی نہ کبھی ٹی اے ڈی اے لیا، پیٹرول بھی خود ڈلواتا تھا جب کہ تنخواہ اور ٹی اے ڈی اے کی رقم 7، 8 کروڑ بنتی تھی جو میرا قانونی حق تھا۔وزیراعظم نے کہا کہ میں نےتو شوگرملزکو سبسڈی نہیں دی، جس سے میرے خاندان کو 2 ارب کا نقصان ہوا، اس کیس میں مجھ پر 25 ،25 لاکھ روپے کی منی لانڈرنگ کے الزام لگائے گئے، ایک طرف تو میں اربوں روپے کا اپنے خاندان کی ملوں کو نقصان پہنچاؤں؟ کیا دوسری جانب میں 25 ،25 لاکھ روپے حرام کھاؤں گا؟

    بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے عدالت سے واپسی کی اجازت طلب کی جس پر عدالت نے انہیں اور حمزہ شہباز کو جانے کی اجازت دےدی۔

    وزیراعظم شہباز شریف کےوکیل امجد پرویز دلائل کی جانب سے دلائل میں کہا گیا کہ استغاثہ یہ کہتا ہے کہ اکاونٹ سلمان شہباز کی ٹرانزکشن کے لیے کھولا گیا کوئی پیسے بھی آتے ہیں تو ہر طرح سےاسے دیکھا جاسکتا ہے دیکھا جاسکتا ہے کیا یہ پیسہ کیسی غیر قانونی سرگرمی میں استعمال ہوا انہوں نے ایف آئی آر درج کی،8ارب 45 کڑور روپےبنتے ہیں یہ بے نامی اکاؤنٹ مشتاق چینی کا ہے اکاؤنٹ میں زائد رقم آئی تو مشتاق چینی کے خلاف مقدمہ درج کیوں نہیں کیا،مشتاق چینی کے خلاف ابھی تک کسی سرکاری سطح پر ذکر نہیں ہوا ،وہ پبلک ہولڈر نہیں 4ارب روپے 10 سال محتلف اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کریں تو کیا ایک اکاؤنٹ میں یہ روپے رہ سکتے ہیں ؟

  • وزیراعظم شہباز شریف کےنام سے فیک اکاؤنٹ بنا کر بالی ووڈ اداکارہ کی تعریف کرنے والا شخص گرفتار

    وزیراعظم شہباز شریف کےنام سے فیک اکاؤنٹ بنا کر بالی ووڈ اداکارہ کی تعریف کرنے والا شخص گرفتار

    ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک اسٹوری سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے-

    باغی ٹی وی : کنگنا رناوت کی جانب سے شئیر کی گئی اس اسٹوری میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے کئے گئے ایک پیغام کا اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے جو سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔

    اس پیغام میں وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کی جانب سے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی صلاحیتوں کو خاصا سراہا گیا ہے اور ان کی آنے والی فلم دھاکڑ میں ان کی بہترین کارکردگی کے لئے تعریف کی گئی ہے-

    اس اسٹوری نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے کی کیا مشکل ملکی صورتحال سے نبردآزما وزیراعظم پاکستان کے پاس اتنی فرصت ہے وہ بھارتی اداکارہ کی پرفارمنس دیکھیں اورسوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تعریف بھی کریں؟

    لیکن اداکارہ کی جانب سے شئیر کئے گئے اسکرین شارٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہبازشریف کے نام سے اس مصدقہ اکاؤنٹ کا ہینڈل ‘رمیزراجہ لائیو’ لکھا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ایک فیک اکاؤنٹ ہے-


    تاہم ڈیجیٹل میڈیا کے لیے وزیراعظم کے فوکل پرسن ابوبکرعمرنے بھی ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے مذکورہ اکاؤنٹ کے فیک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے وضاحت کی کہ کنگنا کے اسکرین شاٹ میں نظرآنے والا یہ جعلی اکاؤنٹ ہے نہ کہ اصلی۔


    تاہم وزیراعظم کے نام سے منسوب کیا جانے والا یہ جعلی اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا ہے جبکہ شہباز شریف کےفوکل پرسن ابوبکر نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں انکشاف کیا ہے کہ جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ بنانے والے ’رمیز راجہ لائیو‘ نامی ٹوئٹر صارف کو ٹریس کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا ہےاور اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جاچکا ہے۔

  • پرتعیش اشیا کی درآمدات پر پابندی سے سماجی عدم توازن کا بھی خاتمہ ہو گا،وزیراعظم

    پرتعیش اشیا کی درآمدات پر پابندی سے سماجی عدم توازن کا بھی خاتمہ ہو گا،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پرتعیش اشیا کی درآمدات پر پابندی سے سماجی عدم توازن کا بھی خاتمہ ہو گا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بات کرنے کی دعوت پر کراچی کی کاروباری برادری کا شکر گزار ہوں۔ پرتعیش اشیا پر پابندی کے حوالے سے کاروباری طبقے کو وضاحت دی۔

    پانچ سال میں 36 ارب 87 کروڑ روپے بجلی صارفین سے پی ٹی وی فیس کی مد میں وصول

    انہوں نے کہا کہ اشیائے پرتعیش پر درآمدی پابندی کا مقصد زرمبادلہ کی بچت، مستحکم کرنسی اور مقامی صنعت کا تحفظ ہے پرتعیش اشیا کی درآمدات پر پابندی سے سماجی عدم توازن کا بھی خاتمہ ہو گا۔

    ملاقات میں وزیر مملکت برائے خارجہ امورحنا ربانی کھر بھی موجود تھیں-

    واضح رہے کہ قبل ازیں بھی ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر کے بحران سے نمٹنے کیلئےغیر ضروری اور پرتعیش اشیاء کی درآمد پر مکمل پابندی عائدکرنے کا فیصلہ کیا گیاتھا بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا تھا جس میں ملک کی معاشی تشویشناک صورتحال کا جائزہ لیا گیا تھا شرکا نے معاشی مشکلات سے نمٹنے کیلئے سخت فیصلے کرنے پر اتفاق کیا تھا

    شہباز شریف نے ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر کے بحران سے نمٹنے کیلئے غیر ضروری اور لگژری اشیاء کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس فیصلے کا فوری طور پر اطلاق ہوگاغیر ضروری اورلگژری اشیاء کی درآمد پر قیمتی زرمبادلہ خرچ نہیں ہونے دیں گے وزیراعظم نے امپورٹ ایکسپورٹ بل میں فرق کی وجہ سے پابندی عائد کی –

    اگلے مالی سال کا بجٹ 10جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

    وزیراعظم نے درآمدی بل میں ماہانہ ایک ارب ڈالر کمی کیلئے وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) کی تجاویز منظور کرتے ہوئے 1000CC سے بڑی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی دگنی کاسمیٹکس، موبائل فون، سمیت 80 سے زائد مصنوعات کی درآمدات پر پابندی لگانے، بجلی سے چلنے والے گھریلو آلات پر 50فیصد، ٹائلز کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 40 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا تھا تاہم کہا گیا تھا کہ ان تمام اقدامات کی حتمی منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اور وفاقی کابینہ سے لی جائیگی.

    بجلی بنانے کے کارخانوں کے لیے درآمدی مشینری پر ڈیوٹی 30 فیصد بڑھانے اور درآمدی اسٹیل اور اسٹیل مصنوعات پر ڈیوٹی کی شرح میں 10 فیصد اضافے کی تجویز حکومت کو دی گئی تھی نئی تجاویز میں سرامکس پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح میں 40 فیصد اضافے کی تجویز بھی دی گئی تھی-

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فیصلے سے ایک ارب ڈالر زرمبادلہ کی بچت اور روپے بے قدری میں کمی ہوگی۔

    پشاورفوڈ سیفٹی اتھارٹی کا چکن شاپ پر چھاپہ،3 ہزار سے زائد مردہ مرغیاں برآمد

    وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق جن اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کی گئی ان میں موبائل فونز، ہوم اپلائنسز، فروٹس اور ڈرائی فروٹس (ماسوائے افغانستان)، کراکری، نجی اسلحہ و ایمونیشن، جوتے، فانوس اور لائٹنگ (ماسوائے انرجی سیورز)، ہیڈ فونز اور لائوڈ اسپیکرز، ساسز اور کیچپ وغیرہ، دروازوں اور کھڑکیوں کے فریم، سفری بیگز اور سوٹ کیسز، سینٹری ویئر، مچھلی اور فروزن فش، کارپٹس(ماسوائے افغانستان)، پریزروڈ فروٹس، ٹشو پیپر، فرنیچر، شیمپو، آٹو موبائلز، کنفیکشنری، پرتعیش میٹرس اور سلیپنگ بیگز، جام اور جیلی، کارن فلیکس، باتھ روم ویئرز/ٹوائلٹریز، ہیٹرز/بلورز، سن گلاسز، کچن ویئر، ایریٹڈ واٹر، فروزن گوشت، جوسز، پاستہ وغیرہ، آئسکریم، سگریٹس، شیونگ کا سامان، چمڑے کے پرتعیش ملبوسات، میوزیکل آلات، سیلون آئٹمز جیسے ہیئر ڈرائرز وغیرہ اور چاکلیٹس شامل ہیں۔

    عمران خان کی گندی ذہنیت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کو نکال دیا گیا ،چئیرمین رانا تنویر مستعفیٰ

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کو نکال دیا گیا ،چئیرمین رانا تنویر مستعفیٰ

    اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے وزیراعظم شہباز شریف اور اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کو نکال دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : باخبر ذرائع کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن کے مطابق کمیٹی سے وزیراعظم شہبازشریف اور اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کو نکال دیا گیا ہے وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ عامر ڈوگر اور ریاض فتیانہ کو بھی کمیٹی سے نکالا گیا ہے، جب کہ کمیٹی میں نورعالم خان اور وجیہہ قمر کو شامل کرلیا گیا ہے۔

    وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی پیشی،سیکیورٹی کی بد نظمی،عدالت شدید برہم

    چئیرمین پی اے سی رانا تنویر نے کمیٹی چئیرمین شپ سے استعفی دے دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے قائد حزب اختلاف راجہ ریاض پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔

    اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ بطور اپوزیشن لیڈر اپنا مثبت کردار ادا کروں گا تنقید برائے تنقید نہیں بلکہ تنقید برائے اصلاح کے تحت ایشوز کو اجاگر کیا جائیگا قومی اسمبلی کےایوان میں دیگر اپوزیشن ارکان کو ساتھ لیکر چلوں گا ایوان میں اپوزیشن اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرے گی۔

    نیب کو تحقیقات میں کچھ نہ ملا،خدانخواستہ میں نے کرپشن کی ہوتی تو میں اس عدالت کے…

    یاد رہے کہ گزشتہ روز راجا ریاض نے اپوزیشن لیڈر کیلئے اپنےکا غذات نامزدگی 16 اراکین کے دستخط کے ساتھ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروائے تھے جنہیں منظور کرتے ہوئے انہیں قائد حزب اختلاف بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

    آئی جی اسلام آباد احسن یونس اور ایس ایس پی آپریشنز تبدیل،نوٹیفیکیشن جاری