Baaghi TV

Tag: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف

  • وزیراعظم  6 روزہ غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

    وزیراعظم 6 روزہ غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بحرین اور برطانیہ کے 6 روزہ سرکاری دورے کے بعد وطن واپس آگئے۔

    وزیراعظم کا خصوصی طیارہ لاہور ایئرپورٹ پر اترا۔ شہباز شریف 26 نومبر کو اسلام آباد سے خصوصی دورے پر بحرین گئے تھے، جہاں ایک روز قیام کے بعد وہ برطانیہ روانہ ہوئے۔لندن میں وزیراعظم نے 4 روز گزارے اور پیر کی صبح لیوٹن ایئرپورٹ سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوئے۔ ان کے ہمراہ سرکاری وفد بھی موجود تھا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف رات لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر قیام کریں گے اور صبح اسلام آباد روانہ ہوں گے

    راولپنڈی میں بھی دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوس ممنوع

    چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن میں تاخیر کا تاثر غلط ہے، رانا ثنااللّٰہ

    تاجکستان میں 5 چینی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق

  • شہباز شریف کی پھر امریکی صدر کو نوبیل انعام دینے کی تجویز

    شہباز شریف کی پھر امریکی صدر کو نوبیل انعام دینے کی تجویز

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب کے دوران کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف امن کے حقیقی سفیر ہیں اور انہیں نوبیل انعام دینے کے لیے ایک بار پھر درخواست کرتے ہیں۔

    شہباز شریف نے خطاب میں کہا کہ انتھک کوششوں کے بعد امن حاصل کرنے میں کامیابی ملی، صدر ٹرمپ کی بدولت جنوبی ایشیا میں امن ممکن ہوا اور لاکھوں زندگیاں بچائی گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے صدر ٹرمپ کو نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا تھا کیونکہ وہ دنیا میں امن کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔ تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ امن معاہدہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی لمحہ دوست ممالک کے تعاون اور مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے، اور مصر کا کردار اس میں کلیدی رہا۔

    ٹرمپ کا وزیراعظم کا شکریہ ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف
    صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا اور اس کے شراکت دار مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام کے خواہاں ہیں اور وہ غزہ کی تعمیرِ نو میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے تقریب کے دوران خود وزیراعظم شہباز شریف کو خطاب کرنے کی دعوت دی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں اور اپنے پسندیدہ فیلڈ مارشل کو نیک تمنائیں بھیجتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس نے امریکی صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے سے اتفاق کیا، جس کے بعد حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا اور اسرائیلی جیلوں میں قید سیکڑوں قیدی بھی آزاد کر دیے گئے۔

    اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کا اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی پر خیرمقدم

    کسی بیرونی مشورے کی ضرورت نہیں،پاکستان کا طالبان بیانات پر سخت ردعمل

    میکسیکو میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 64 ہلاک اور 65 لاپتا

    غزہ امن کانفرنس: اسحٰق ڈار کی امریکی و ترک وزرائے خارجہ سے ملاقات

  • شرم الشیخ امن کانفرنس: وزیراعظم کی ٹرمپ سمیت عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں

    شرم الشیخ امن کانفرنس: وزیراعظم کی ٹرمپ سمیت عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں

    مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقدہ بین الاقوامی امن کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت متعدد عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں غزہ میں جنگ بندی کے بعد کی صورتحال، علاقائی استحکام اور انسانی امداد جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ صدر ٹرمپ نے وزیراعظم سے طویل گفتگو کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے دیگر رہنماؤں سے 20 سے 25 سیکنڈ تک بات کی جبکہ شہباز شریف سے 51 سیکنڈز تک گفتگو جاری رہی۔ اے پی پی کے مطابق وزیراعظم نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف، آرمینیا کے وزیراعظم نیکول پاشینیان، اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم، بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

    اس کے علاوہ وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو، جرمن چانسلر فریڈرش مرز، اسپین کے وزیراعظم پیدرو سانچیز اور اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی سے بھی ملاقات ہوئی۔ ان ملاقاتوں میں خطے میں امن و استحکام کے لیے اقدامات، فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی اور ان کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطین کے صدر محمود عباس سے بھی خصوصی ملاقات کی، جس میں بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ بھی شریک تھے۔

    فلسطینی صدر کا عوام کی سیاسی و سفارتی حمایت پر پاکستان کا شکریہ

    صدر محمود عباس نے فلسطینی عوام کی سیاسی و سفارتی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور فلسطین کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو سراہا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اہل غزہ کی ہمت و بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا۔ خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف شرم الشیخ پہنچنے پر مصر کے وزیر ڈاکٹر اشرف صبحی نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

    پاکستان بیت المال میں بیوروکریسی کی نااہلی، سویٹ ہوم اور شیلٹر ہوم ملازمین تنخواہوں میں اضافے سے محروم

  • وزیراعظم ملائیشیا کے سرکاری دورے پر کل روانہ ہوں گے

    وزیراعظم ملائیشیا کے سرکاری دورے پر کل روانہ ہوں گے

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف 5 اکتوبر سے ملائیشیا کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ یہ دورہ ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔

    وزیراعظم اپنے ملائیشین ہم منصب سے دو طرفہ مذاکرات کریں گے، جن میں علاقائی و عالمی امور اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔دورے کے دوران تجارت، آئی ٹی، ٹیلی کمیونیکیشن، حلال انڈسٹری، سرمایہ کاری، تعلیم، توانائی، انفرا اسٹرکچر، ڈیجیٹل اکانومی اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

    شہباز شریف اور انور ابراہیم کی موجودگی میں کئی نئے اور موجودہ شعبوں میں باہمی تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔یہ دورہ پاکستان اور ملائیشیا کے دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ خطے میں امن، استحکام، تجارت، سرمایہ کاری اور پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار ہے۔

    وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا، جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور سینیئر سرکاری حکام شامل ہیں۔

    وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، سعودی معاہدے پر گفتگو

    سمندری طوفان ’شکتی‘ میں شدت، ساحلی علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کا امکان

  • وزیراعظم  اور مولانا فضل الرحمان کا  رابطہ، سعودی معاہدے  پر گفتگو

    وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، سعودی معاہدے پر گفتگو

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور جمیعت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

    وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے اس معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے سراہا اور کہا کہ پاکستان کو حرمین شریفین کی حفاظت کی سعادت حاصل ہونا خوش آئند ہے۔رابطے کے دوران مشرق وسطیٰ اور خصوصاً غزہ کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ گفتگو میں غزہ میں مستقل امن، فلسطینیوں کے حقوق اور اس مقصد کے لیے پاکستان کے کردار پر تبادلہ خیال ہوا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی ان کا ساتھ دیتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ حماس کے حالیہ بیان کو خطے میں امن قائم کرنے اور فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کا نادر موقع سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ بندی سے نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی روک تھام ممکن ہو سکے گی اور فلسطینی ریاست کے قیام کا دیرینہ خواب پورا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں امن خطے کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نہایت اہم ہے۔

    سمندری طوفان ’شکتی‘ میں شدت، ساحلی علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کا امکان

  • ٹرمپ سے ملاقات،شہباز شریف واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے

    ٹرمپ سے ملاقات،شہباز شریف واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے.

    اینڈریوز ایئر بیس پہنچنے پر وزیرِ اعظم کا ریڈ کارپٹ پر امریکی ایئر فورس کے اعلی عہدیدار نے استقبال کیا. وزیرِ اعظم کا موٹرکیڈ امریکی سیکیورٹی کے حصار میں ایئربیس سے روانہ.وزیرِ اعظم کچھ ہی دیر میں وائٹ ہاؤس پہنچیں گے. وزیرِ اعظم کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوگی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

    وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ملاقات امریکی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے اوول آفس میں ہوگی، جہاں صدر ٹرمپ وزیراعظم شہباز شریف کا خیر مقدم کریں گے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان عالمی اور علاقائی امور پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے۔ اس دوران مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ اور مسئلہ کشمیر بھی ایجنڈے میں شامل ہوگا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل نیویارک میں اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ امریکی صدر کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی ملاقات ہوچکی ہے۔

    ایشیا کپ 2025 کا بڑا معرکہ، پاکستان اور بھارت پہلی بار فائنل میں آمنے سامنے

    پیٹرولیم ڈویژن کی قطر سے ایل این جی درآمد موخر کرنےکی تجویز

    برطانیہ، ہر بالغ کے لیے لازمی ڈیجیٹل شناختی کارڈ کا اعلان متوقع

    گنڈاپور نے پی ٹی آئی جلسے سے قبل ساڑھے 9 کروڑ روپے خرچ کر دیے

  • دوحہ میں شہباز شریف اور سعودی ولی عہد  کی اہم ملاقات

    دوحہ میں شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی اہم ملاقات

    دوحہ میں عرب و اسلامی ممالک کے ہنگامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی۔

    اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ملاقات میں اسرائیلی جارحیت کے بعد کی صورتحال، باہمی تعلقات اور مسلم امہ کے اجتماعی مؤقف پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے حرمین شریفین سے اپنی گہری عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب کی علاقائی سلامتی و خودمختاری کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور وزیراعظم کے متوقع دورۂ ریاض کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔اس ملاقات میں نہ صرف خطے کی تازہ صورتحال پر بات چیت ہوئی بلکہ دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

    وزیراعظم کی اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف کی دوحہ میں عرب اسلامی سربراہ کانفرنس اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات ہوئی۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قطر پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی، اس موقع پر اسرائیلی اقدام کو خطے میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور اردن نے اسرائیلی اقدامات کے خلاف مسلم دنیا کے اتحاد پر زور دیا۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے قریبی مشاورت پر اتفاق کیا۔

    دوحہ میں اسرائیل کا حملہ بہت بڑی جارحیت تھی،امیر قطر

  • وزیراعظم  نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بلوں کی وصولی سے روک دیا

    وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بلوں کی وصولی سے روک دیا

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بلوں کی وصولی سے روک دیا۔

    وزیراعظم کی زیرِ صدارت متاثرہ علاقوں میں بجلی کے بِلوں کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں اعلیٰ حکام نے شرکت کی،وزیراعظم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو سیلاب زدہ علاقوں میں صارفین سے اگست 2025 کے بجلی کے بلوں کی وصولی سے فوری طور پر روک دیا۔

    وزیراعظم نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پانے کے بعد متاثرہ علاقوں کے لیے بجلی کے بلوں کے حوالے سے تفصیلی پیکج کا حتمی اعلان کیا جائے گاانہوں نے ہدایت کی کہ جن سیلاب متاثرہ صارفین سے اگست 2025 کا بجلی کا بل وصول کیا جا چکا ہے وہ آئندہ ماہ ایڈجسٹ کردیا جائے گا،سیلاب نے پورے پاکستان میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا ہے، مشکل کے اس وقت میں عوام کے دکھوں پر مرہم رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

    سپریم کورٹ کی ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی سے متعلق مراسلے پر وضاحت جاری

    انہوں نے کہاکہ متاثرین کے ریسکیو و بحالی کے لیے وفاقی و صوبائی ادارے اپنی تمام تر کوششیں کررہے ہیں اور جب تک سیلاب متاثرین اپنے گھروں میں واپس نہیں چلے جاتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

    سپریم کورٹ کے جج کے اسکواڈ کی گاڑی جلانے کے کیس کا فیصلہ جاری

  • شہباز شریف اور نریندر مودی جنگ کے بعد پہلی بار ایک ہی فورم پر

    شہباز شریف اور نریندر مودی جنگ کے بعد پہلی بار ایک ہی فورم پر

    چین میں ہونے والے 25 ویں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہی اجلاس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جنگ کے بعد پہلی بار ایک ہی فورم پر شریک ہوں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف تیانجن پہنچ چکے ہیں جہاں ایئرپورٹ پر چینی حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وہ اجلاس سے خطاب میں خطے میں امن، علاقائی تعاون اور ترقی کے فروغ سے متعلق پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے اور چینی صدر شی جن پنگ سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراطلاعات عطاء تارڑ اور مشیر طارق فاطمی بھی شریک ہیں۔

    ایس سی او اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی موجود ہوں گے۔ یہ پاک بھارت رہنماؤں کی پہلی باضابطہ موجودگی ہوگی جو پہلگام فالس فلیگ واقعہ، سندھ طاس معاہدے کے تنازع اور حالیہ جنگ کے بعد سامنے آئے ہیں۔دیگر شریک رہنماؤں میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن، ایرانی صدر مسعود پزیشکیان، ترک صدر رجب طیب ایردوان اور مصری وزیراعظم مصطفی مدبولی شامل ہیں۔

    بجاش نیازی حماد اظہر کے خلاف میدان میں آگئے

    اسرائیلی فضائی حملے میں حوثی وزیراعظم شہید، تصدیق ہو گئی

    متاثرین کو اسکولوں میں منتقل ، ریلیف آپریشن میں کمی نہ آئے: مریم نواز

    پشاورمیں موسلادھار بارش، اربن فلڈنگ سے متعدد علاقے زیرآب

  • شہباز شریف کا بھارت سے مذاکرات اور ایران کے نیوکلیئر پروگرام کی حمایت کا اعلان

    شہباز شریف کا بھارت سے مذاکرات اور ایران کے نیوکلیئر پروگرام کی حمایت کا اعلان

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایران کے دارالحکومت تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی پالیسی واضح کر دی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق انہوں نے بھارتی کشیدگی کے دوران ایران کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور ایران کے پُرامن نیوکلیئر پروگرام کی کھل کر حمایت کا اعلان کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پانی، دہشت گردی اور تجارت جیسے اہم مسائل پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان امن چاہتا ہے، لیکن اگر بھارت نے دوبارہ جارحیت کی تو پاکستان بھرپور دفاع کرے گا۔

    وزیراعظم نے کہا، "ہم امن کے لیے بات چیت چاہتے ہیں، اور اگر بھارت امن کی تجویز کو قبول کرتا ہے تو ہم بھی عملی طور پر ثابت کریں گے کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے ثقافتی، تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں، اور ان تعلقات کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایرانی صدر کے ساتھ تعمیری گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے علاقائی امن، تجارت اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

    غزہ پر مؤقف
    وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم پر شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 54 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، اور عالمی برادری اگر خاموش رہی تو تاریخ اسے معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے او آئی سی کے رکن ممالک کے طور پر ایران اور پاکستان کے مشترکہ موقف کی بھی توثیق کی۔

    ایرانی صدر کا خیر مقدم
    ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات ہمیشہ مضبوط رہے ہیں۔ انہوں نے پاک بھارت سیز فائر کا خیر مقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔ایرانی صدر نے بھی غزہ میں مظالم کی مذمت کرتے ہوئے مغربی ممالک کے "خاموش تماشائی” بنے رہنے کے رویے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    علاقائی دورہ
    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد تہران پہنچے، جہاں سعدآباد محل میں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم اس وقت 25 سے 30 مئی 2025 تک ترکی، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے اہم دورے پر ہیں۔ اس دوران وہ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے ساتھ ساتھ عالمی اہمیت کے حامل موضوعات پر بھی بات چیت کر رہے ہیں۔

    وزیراعظم 29 اور 30 مئی کو تاجکستان کے شہر دوشنبے میں ہونے والی بین الاقوامی گلیشیئرز کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی بھی کریں گے۔