Baaghi TV

Tag: وزیراعظم

  • نیو کلیئر پروگرام 24 کروڑ عوام کا،کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،وزیراعظم

    نیو کلیئر پروگرام 24 کروڑ عوام کا،کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،وزیراعظم

    وزیراعظم پاکستان، شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا نیو کلیئر پروگرام 24 کروڑ عوام کا ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنے دفاعی حقوق کی حفاظت کے لئے کسی بھی دباؤ یا غیر قانونی پابندیوں کو تسلیم نہیں کرے گا۔وزیراعظم نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان کے نیو کلیئر پروگرام کی بنیاد ملک کے عوام کی حفاظت اور قومی سلامتی پر ہے، اور اس پر کسی بھی نوعیت کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی عوام کے تحفظ اور سالمیت کے لئے ملک کے نیو کلیئر پروگرام کو ہر قیمت پر محفوظ رکھا جائے گا۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر جو مذموم کوششیں کی جا رہی ہیں، وہ ہرگز کامیاب نہیں ہوں گی۔

    انہوں نے دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی لہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند ماہ سے دہشتگرد ی کے واقعات میں اضافہ ہواہے.چند دن پہلے خوارجیوں کے حملے میں 17 اہلکار شہید ہوئے.سکیورٹی فورسز نے 8 خوارج کوجہنم واصل کیا.سپہ سالار خودوہاں گئے اور خاندانوں کا حوصلہ بڑھایا. دہشتگردی کا مکمل خاتمےکئے بغیرمعاشی استحکام کےثمرات حاصل نہیں ہو سکتے.دہشتگردی کا بھرپور مقابلہ کیا جارہاہے.ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے.پاکستان کے خلاف مذموم کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے. دہشت گردی کا خاتمہ ملکی ترقی اور معاشی استحکام کے لئے ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی جو دوبارہ سر اٹھا رہی ہے، اس کو کچلنے تک حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی اور ملک کے اندر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کا دفاعی نظام کسی جارحیت کے لئے نہیں بلکہ صرف اپنے دفاع کے لئے ہے، اور اس میں کسی بھی قسم کی کمی یا کمزوری نہیں آنے دی جائے گی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج اور سیکیورٹی ادارے اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لئے ہمیشہ تیار ہیں اور کسی بھی بیرونی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری قوم ایک ساتھ ہے۔

    وزیراعظم نے اس موقع پر امریکی پابندیوں کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نیو کلیئر پروگرام کے حوالے سے لگائی گئی پابندیاں بے بنیاد اور غیر منصفانہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دفاعی اقدامات عالمی قوانین کے مطابق ہیں اور اس حوالے سے کسی بھی ملک کو پاکستان کی خودمختاری پر سوال اٹھانے کا حق نہیں ہے۔نیشنل ڈیفنس کمپلیکس اور دیگراداروں پرپابندیوں کا کوئی جوازنہیں.پاکستان کا دفاعی پروگرام جارحیت کیلئے ہرگزنہیں،ہمارامقصداپنادفاع ہے.وزارت خارجہ نے لگائی جانے والی پابندیوں پرجامع جواب دیاہے. جوہری پروگرام پاکستان کے عوام کوعزیزہے،اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا.پاکستان کے جوہری پروگرام پرپوری قوم یکسواورمتحد ہے.

    امید ہے حکومتی اور پی ٹی آئی کمیٹیوں کی ملاقات مفید رہے گی،وزیراعظم
    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی کا ایک اجلاس ہوا ہے.دونوں کمیٹیوں کی دوسری ملاقات 2 جنوری کو ہوگی.ذاتی پسند کے بجائے قومی مفادات کو مد نظر رکھنا چاہئے.ایسے اقدامات سے ملکی معیشت کا پہیہ رواں دواں رہےگا.امید ہے حکومتی اور پی ٹی آئی کمیٹیوں کی ملاقات مفید رہے گی.قومی یکجہتی اور اتحاد کو فروغ دینے کی کوششیں کارگر ثابت ہونگی.پالیسی ریٹ میں مزید 2 فیصد کمی کی گئی ہے.مہنگائی کی شرح میں کمی اور برآمدات میں اضافہ ہورہاہے.بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر یونس سے قاہرہ میں ملاقات اچھی رہی.بنگلہ دیش کی قیادت نے اچھے جذبے کا اظہار کیاہے.انڈونیشیااور ترکیہ کے صدورسے بھی مفیدملاقاتیں ہوئی ہیں

    پاکستان کا میزائل ، ایٹمی پروگرام امن اور تحفظ کی ضمانت ہے،تابش قیوم

    پاکستانی میزائل پروگرام،امریکی دھمکیاں،قوم یکجا

    میزائل پروگرام،پابندیاں،امریکہ پاکستانی خود مختاری کا پاس رکھے،تجزیہ:شہزاد قریشی

  • وزیراعظم کی زیر صدارت محصولات میں بہتری کے لئے اقدامات پرجائزہ اجلاس

    وزیراعظم کی زیر صدارت محصولات میں بہتری کے لئے اقدامات پرجائزہ اجلاس

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت محصولات میں بہتری کے لیے اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف اقدامات کی تفصیلات پر بات چیت کی گئی۔

    اجلاس میں شوگر انڈسٹری میں ویڈیو اینالیٹکس کی تنصیب اور نگرانی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ایف بی آر کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اور ویڈیو اینالیٹکس کے استعمال سے نہ صرف محصولات کی وصولی میں بہتری آئے گی بلکہ ٹیکس نیٹ کو بھی وسعت دی جا سکے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’ٹیکنالوجی کے استعمال سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچے گا اور ٹیکس کے عمل کو زیادہ شفاف بنایا جا سکے گا۔‘‘وزیراعظم نے شوگر انڈسٹری میں ویڈیو اینالیٹکس کی تنصیب کی اہمیت پر بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے چینی کی ذخیرہ اندوزی پر قابو پانے اور قیمتوں میں توازن قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم نے کہا، ’’ہماری بھرپور کوشش ہے کہ عوام کو سستے داموں چینی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور اس کے لیے چینی کے اسٹاک کی باقاعدہ نگرانی کی جائے تاکہ سپلائی چین متاثر نہ ہو۔‘‘وزیراعظم نے شوگر ملوں میں ٹیکس چوری اور کم ٹیکس دینے والی ملوں کے خلاف سخت اور بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت بھی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہماری اولین ترجیح ہے اور اس کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔‘‘اجلاس میں وزیراعظم نے ایف بی آر کی ویلیو چین کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کے کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کے عمل سے نہ صرف ٹیکس کے نظام میں شفافیت آئے گی بلکہ ٹیکس کی وصولی میں بھی نمایاں بہتری ہو گی۔‘‘وزیراعظم نے سیمنٹ اور ٹوبیکو انڈسٹری میں بھی ویڈیو اینالیٹکس کے استعمال پر زور دیا اور اس کے لیے اقدامات جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

    اس اہم اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ حکومت ملک کے محصولات میں بہتری لانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے تاکہ قومی خزانے کی حالت مضبوط ہو سکے اور عوام کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔وزیراعظم کے اس اقدامات سے مجموعی طور پر حکومت کی ٹیکس پالیسی میں اصلاحات کی راہ ہموار ہو گی جس سے نہ صرف اقتصادی استحکام آئے گا بلکہ عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی میں بھی مدد ملے گی۔

    پاکستان کا میزائل ، ایٹمی پروگرام امن اور تحفظ کی ضمانت ہے،تابش قیوم

    پاکستان کا میزائل ، ایٹمی پروگرام امن اور تحفظ کی ضمانت ہے،تابش قیوم

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول

  • وزیراعظم  سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، مدارس کی رجسٹریشن پر مثبت پیشرفت

    وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، مدارس کی رجسٹریشن پر مثبت پیشرفت

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اہم ملاقات ہوئی جس میں مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے تجاویز پر مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے اس اہم معاملے کو جلد حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزارت قانون کو آئین و قانون کے مطابق اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ملاقات میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے علاوہ رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر کامران مرتضیٰ، رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے بات چیت کی گئی، جس میں حکومت کی جانب سے اصلاحات کے حوالے سے اقدامات پر زور دیا گیا تاکہ مدارس کے نظام کو باقاعدہ اور شفاف بنایا جا سکے۔ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی اس سمت میں اٹھائے جانے والے قدموں کو سراہا اور مختلف مسائل پر اپنی تجاویز پیش کیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کسی بھی ادارے کی رجسٹریشن کے عمل کو شفاف اور آئین کے مطابق کرے گی، تاکہ مدارس کے حوالے سے کسی بھی طرح کی بے چینی پیدا نہ ہو۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزارت قانون اس معاملے کی تکمیل کے لیے جلد اقدامات کرے گی اور تمام فریقین کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

    یہ ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی اور اس میں مختلف سیاسی و حکومتی رہنماؤں نے شرکت کی، جس سے حکومت کے داخلی معاملات میں مزید ہم آہنگی اور تعاون کا اظہار ہوا۔یہ ملاقات ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی ہے جس سے مدارس کے حوالے سے ہونے والے اقدامات میں مزید تیزی آنے کی توقع ہے۔

    وزیراعظم نے اچھی نیت سے بات کی، امید ہے معاملہ حل ہوجائے گا، مولانا فضل الرحمان
    وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے درخواست کی آئین وقانون کے مطابق فوری طور پر عملی اقدامات کریں،امید ہے ہمارے مطالبے کے مطابق آئینی طور پر عملی اقدام ہوگا، وزیراعظم نے قابل اعتماد انداز میں بات کی ہے،آج ہماری گفتگو کا موضوع صرف مدارس بل ہی تھا،صدر نے دوسرا اعتراض آئینی مدت کے بعد بھیجا جس کا اختیار بھی نہیں، ہم نے اپنا موقف ملاقات میں دہرایا، ہم نے واضح کیا کہ دونوں ایوانوں سے بل منظور ہونے کے بعد ایکٹ بن چکا ہے، اگر صدر نے اعتراض کرنا ہے تو ایک اعتراض ہوچکا جس کا جواب اسپیکر نے دے دیا، صدر مملکت نے جو دوسرا اعتراض بھیجا وہ آئینی طور پر بنتا ہی نہیں،صدر مملکت نے اسپیکر کے جواب پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا، دوسرا اعتراض آئینی مدت گزرنے کے بعد بھیجا گیا جو ابھی تک اسپیکر کے دفتر تک نہیں پہنچا، ہمارے موقف کا انتہائی مثبت جواب دیا گیا، وزیراعظم نے وزارت قانون کو فوری ہدایات کیں کہ قانون و آئین کے مطابق عملی اقدامات کریں، امید ہے آئین و قانون کے مطابق عملی اقدامات ہمارے مطالبات کے مطابق ہوں گے،وزیراعظم نے اچھی نیت سے بات کی، امید ہے معاملہ حل ہوجائے گا، شاید اس معاملے پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ضرورت نہ پڑے۔

    مدارس بل:حکومت جلد فیصلہ کر لے تو بہتر ہے،حافظ حمداللہ

    مدارس رجسٹریشن معاملہ: ایم کیو ایم نے مولانا کی حمایت کردی

    مدارس بل ایکٹ ، فوری گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، اتحاد تنظیمات مدارس

    مدارس بل پر علماء کرام کی مختلف تجاویز ہیں،گورنر پنجاب

    دینی مدارس کی رجسٹریشن،حکومت نے نیا مسوودہ جے یوآئی کو دے دیا

    مدارس رجسٹریشن بل،صدر مملکت کا اعتراض،واپس بھجوا دیا

  • انسانی سمگلنگ،وزیراعظم کی ملوث اہلکاروں کیخلاف کاروائی کی ہدایت

    انسانی سمگلنگ،وزیراعظم کی ملوث اہلکاروں کیخلاف کاروائی کی ہدایت

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت انسانی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق اہم اجلاس ہوا

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ پاکستان کے لئے دنیا بھر میں بدنامی کا باعث بنتی ہے، وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے متعلقہ اداروں کو آپس کے رابطے مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی،وزیراعظم نے انسانی اسمگلروں کی سہولت کاری میں ملوث ایف آئی اے اہلکاروں کی نشاندہی اور ان کو خلاف کے سخت کاروائی کی ہدایت کی،اور کہا کہ 2023 کے کشتی الٹنے کے حادثے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کاروائی میں انتہائی سست روی سے کام لیا گیا ذمہ دار افسروں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی ،وزیراعظم نےانسانی اسمگلنگ کے متعلق جاری تحقیقات جلد از جلد مکمل کر کے ٹھوس سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی

    اجلاس کو یونان کشتی حادثے کےاور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی گئی،بتایا گیا کہ یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پانچ پاکستانیوں کی شناخت کر لی گئی، دیگر کہ شناخت کا عمل جاری ہے ،ایتھنز میں موجود پاکستانی سفارت خانہ کشتی حادثے کے حوالے سے یونانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے ، کشتی حادثے کے حوالے سے معلومات اور مدد کے لئے ایتھنز میں موجود پاکستانی سفارت خانے سے ہیلپ لائین helpline +30-6943850188 اور وزارت خارجہ کے کرائسز مینجمینٹ یونٹ کے نمبر 0519207887 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے،گوجرانوالا، گجرات، سیالکوٹ اور منڈی بہاؤ الدین کے اضلاع سے سب سے زیادہ افراد انسانی اسمگلروں کا شکار ہوتے ہیں،انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے قانون سازی مزید بہتر بنائی جا رہی ہے

    اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔ یونان میں تعینات پاکستان کے سفیر نے اجلاس میں بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی-

    انسانی سمگلنگ،وزیراعظم کی سخت کاروائی کی ہدایت،رپورٹ طلب

    معروف کبڈی پلئیرسمیت چارنوجوان انسانی سمگلرزکے ہتھے چڑھ گئے

    عالمی برادری غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے کیلیے کردار ادا کرے،سحر کامران

    بشارالاسد کی بدنام زمانہ جیل،انسانی مذبح خانہ سے مزید قیدیوں کی تلاش

  • وزیراعظم کی  کاروباری سہولت مراکز کی جلد از جلد تعمیر مکمل کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم کی کاروباری سہولت مراکز کی جلد از جلد تعمیر مکمل کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بورڈ آف انویسٹمنٹ کے تحت جاری منصوبوں اور مختلف اقدامات کی پیشرفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا،

    وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں کاروباری سہولت مراکز کی جلد از جلد تعمیر مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ملک میں کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے ریگولیٹری اصلاحات پر کام تیز کیا جائے.بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے ساتھ بی ٹو بی معاہدوں کی تکمیل اور دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مؤثر اور جامع روڈ میپ تشکیل دیا جائے. سرمایہ کاری کے لیے اس نوعیت کے اہداف مقرر کیے جائیں جن کا حصول جلد از جلد ممکن ہو.پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کی مؤثر مارکیٹنگ بیرونی سرمایہ کاروں کو مائل کرنے کے لیے ناگزیر ہے.بزنس فیسیلیٹیشن سینٹرز کی تعمیر، روڈ شوز کا انعقاد اور ان جیسے دیگر اقدامات ملک میں بیرونی سرمایہ کاری لانے کے لیے انتہائی اہم ہیں،

    دوران اجلاس وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں 35 خصوصی اقتصادی زونز کا جیوگرافکل انفارمیشن سسٹم (GIS) کے ذریعے سروے کیا جا چکا ہے.خصوصی اقتصادی زونز میں جاری منصوبوں کی پیشرفت میں تیزی لانے کے لیے وسیع ڈیٹا موجود ہے.خصوصی اقتصادی زونز کو مزید مؤثر بنانے کے لیے 18 نکاتی پلان تشکیل دیا جا چکا ہے.متعدد چینی کمپنیوں کے ساتھ 200 سے زائد بی 2 بی معاہدے طے پا چکے ہیں اور 70 ملین ڈالر کی مالیت کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں .اجلاس میں آسان کاروبار ایکٹ 2024 کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں .آسان کاروبار ایکٹ 2024 کے تحت بورڈ آف انویسٹمنٹ ملک میں کاروبار کے لیے ریگولیٹری فریم ورک کو دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق تشکیل دے سکے گا.اجلاس میں وفاقی وزیر نجکاری عبد العلیم خان اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے

    کراچی میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ،پولیس اہلکاروں کے کپڑے پھاڑ دیئے،چھ گرفتار

    ہم جنس پرستوں کو سعودی عرب آنے کی اجازت

  • وزیراعظم پاکستان اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر کے درمیان ملاقات

    وزیراعظم پاکستان اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر کے درمیان ملاقات

    وزیراعظم پاکستان اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر کے درمیان ملاقات ہوئی ہے

    وزیراعظم محمد شہباز شریف اور عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کے درمیان قاہرہ میں D-8 سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی، جو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان موجودہ خیر سگالی اور برادرانہ تعلقات کی حقیقی عکاسی کرتی ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی روابط کو اجاگر کیا۔ انہوں نے دوطرفہ تعاون بالخصوص تجارت، عوام کے درمیان رابطوں اور ثقافتی تبادلوں کے شعبوں میں پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کیمیکلز، سیمنٹ کلینکرز، آلات جراحی ، لیدر مصنوعات اور آئی ٹی سیکٹر جیسے شعبوں میں تجارت کو فروغ دینے کے لیے وسیع امکانات سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیراعظم شہباز نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت اور سفر کی سہولت کے لیے کیے گئے حالیہ اقدامات پر بنگلہ دیش کا شکریہ ادا کیا۔ جس میں پاکستان سے آنے والے سامان کے 100% فزیکل معائنہ کی شرط کو ختم کرنا اور ڈھاکہ ایئرپورٹ پر پاکستانی مسافروں کی جانچ پڑتال کے لیے قائم کیے گئے خصوصی سیکیورٹی ڈیسک کو ختم کرنا شامل ہے۔ وزیراعظم نے پاکستانی ویزا کے درخواست دہندگان کے لیے اضافی کلیئرنس کی شرط ختم کرنے پر بنگلہ دیش کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ ،شعیب شاہین کی درخواست پرحکم امتناع جاری

    بھارتی لوک سبھا میں لڑائی،راہول گاندھی کیخلاف تھانے میں مقدمہ کی درخواست

  • پوری قوم کو پاک فوج کے شہداءاور ان کے اہلخانہ پر فخر ہے،وزیراعظم

    پوری قوم کو پاک فوج کے شہداءاور ان کے اہلخانہ پر فخر ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد:سن 1971 کی جنگ میں جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کو وزیراعظم نے ان کے 53 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    باغی ٹی وی:وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ 1971 میں واہگہ بارڈر پر مثالی جوانمردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر دشمن کو پسپا کرتے رہے، لانس نائیک محمد محفوظ شہید نے دشمن کے طاقت اور عددی برتری کے نشے کو خاک میں ملا دیا۔

    انہوں نے کہا کہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید فرض شناسی اور حب الوطنی کی وہ سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے جس نے وطن عزیز کو دشمنوں کے ناپاک عزائم سے محفوظ رکھا، لانس نائیک محمد محفوظ شہید کا وطن سے عہد وفا اور ملک کے دفاع کی خاطر اپنی جان تک قربان کر دینے کا جذبہ نسل نو کیلئے مشعل راہ ہے ،مجھ سمیت پوری قوم کو پاک فوج کے شہدااور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے، پاکستانی قوم افواج پاکستان کی دفاع وطن کیلئے قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی-

  • انسانی سمگلنگ،وزیراعظم کی سخت کاروائی کی ہدایت،رپورٹ طلب

    انسانی سمگلنگ،وزیراعظم کی سخت کاروائی کی ہدایت،رپورٹ طلب

    وزیر اعظم شہباز شریف نے یونان میں کشتی الٹنے کے حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکت اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی،

    اجلاس میں وفاقی وزراء خواجہ آصف، سید محسن رضا نقوی، احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی. اجلاس میں انسانی سمگلنگ اور اسکی روک تھام کے حوالے سے لئے گئے اقدامات پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی.وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک 174 کیسز کو عدالت میں پیش کیا جا چکا، جن میں سے 4 کو سزا ہوئی. وزیرِ اعظم نے اس گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی میں سست روی پر اظہار برہمی کیا، وزیر اعظم نے اس حوالے سے عوامی آگاہی کے لئے چلائی گئی مہم کی تفصیلات طلب کر لیں.وزیر اعظم نے ایف آئی اے اور وزارت خارجہ کو پچھلے ایک سال میں ہونے والے ایسے تمام واقعات جن میں پاکستانی شامل تھے کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی.وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اس سلسلے میں الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون بڑھایا جائے، تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے.

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ اور معصوم پاکستانیوں کو بیرون ملک جانے کے غیر قانونی طریقوں کا جھانسہ دینے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کر دی ہے،وزیرِ اعظم نے گزشتہ ایک سال میں دنیا بھر میں ایسے تمام واقعات جن میں پاکستانی ملوث پائے گئے کی رپورٹ طلب کر لی. وزیرِ اعظم نے 2023 کے کشتی الٹنے کے حادثے کے بعد ایسے عناصر کے خلاف کاروائی میں سست روی پر اظہار برہمی کیا،وزیرِ اعظم نے انسانی اسمگلنگ اور معصوم لوگوں کو غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک پہنچانے کا جھانسہ دینے والوں کے خلاف کاروائی کے حوالے سے سست روی میں ملوث افسران کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت کی،

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 2023 میں یونان کے اسی علاقے میں ایک دردناک واقع ہوا جس میں 262 پاکستانی جان سے گئے.انسانی سمگلنگ پاکستان کے لئے دنیا بھر میں بدنامی کا باعث بنتی ھے اور اسکو روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے.سست روی سے لئے گئے اقدامات کی بدولت اس قسم کے واقعات کا دوبارہ رونما ہونا ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے.

    عراق میں 44 پاکستانی ایجنٹس انسانی سمگلنگ کے جرم میں قید

    انسانی سمگلنگ مجرموں کے خلاف کاروائی،اداروں کو بااختیار بنایا، وزیر داخلہ

    انسانی سمگلنگ میں ملوث مجرم کو سزا

  • وزیراعظم تین روزہ دورے پر مصر روانہ

    وزیراعظم تین روزہ دورے پر مصر روانہ

    وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اپنے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد سے مصر روانہ ہو گئے

    وزیرِ اعظم قاہرہ میں "آئندہ کل کی معیشت کیلئے نوجوانوں، چھوٹے و درمیانے طبقےکے کاروبار میں سرمایہ کاری کے موضوع پر منعقدہ ترقی پذیر ممالک کے 11 ویں سربراہی اجلاس (D-8) میں شرکت کریں گے. وزیرِ اعظم سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے روزگار کی فراہمی، جدت کے فروغ اور مقامی کاروبار کی ترویج کی بنیادوں پر مضبوط اور شراکت داری پر مبنی معیشت کیلئے نواجوانوں، چھوٹے و درمیانے طبقے کے کاروبار (SMEs) میں سرمایہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کریں گے.

    وزیرِ اعظم ترقی پذیر ممالک کی تنظیم D-8 کے وضع کردہ بنیادی اصولوں پر تعاون و عملدرآمد کے حوالے سے پاکستان کے عزم کے مضبوط عزم کا اظہار کریں گے. وزیرِاعظم کانفرنس میں شریک ممالک کے مابین باہمی استفادے و ترقی کیلئے شراکت داریوں کے ساتھ ساتھ زراعت، غذائی تحفظ اور سیاحت میں تعاون کی اہمیت پر زور دینگے. وزیرِ اعظم نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انکی معاشی ترقی کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالیں گے.

    وزیرِ اعظم اسرائیلی جارحیت اور وحشیانہ بربریت کے نتیجے مشرق وسطی کی صورتحال، انسانی بحران اور غزہ و لبنان میں تعمیر نو و بحالی کے مسائل پر منعقدہ D-8 کے خصوصی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے. وزیرِ اعظم فلسطین کے حوالے سے پاکستان کے اصولی مؤقف سے آگاہی دیتے ہوئے مشرق وسطی میں امن کے قیام پر زور دینگے.وزیرِ اعظم اس موقع پر سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آئے مختلف ممالک کے سربراہاں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے.نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ کانفرنس میں شرکت کریں.

    زراعت، مویشی بانی، دیہی معیشت کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے،مریم نواز

    وزیراعلیٰ سندھ کا کیڈٹ کالج پٹارو کیلئے سولرسسٹم کی تنصیب کا اعلان

    لڑکے کا لڑکی کا لباس پہن کر رقص،یونیورسٹی انتظامیہ حرکت میں آ گئی

  • وفاقی وزرا کی پارلیمنٹ میں غیر حاضری،وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

    وفاقی وزرا کی پارلیمنٹ میں غیر حاضری،وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے علاوہ پولیو کا دنیا بھر سے خاتمہ ہو چکا ہے،صدیق الفاروق مرحوم نوازشریف کےقریبی ساتھی تھے ،صدیق الفاروق مرحوم ایک وفادار شخص تھے

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے میں رکا وٹیں قابل افسوس ہیں ،بدقسمتی ہے کہ پولیو کا دنیا سے ہر جگہ سے خاتمہ ہو گیا ماسوائے پاکستان اور افغانستان کے ، سیکورٹی کا عملہ پولیس کے سپاہی، افسر،پولیوورکرز انتہائی دلیری کے ساتھ مہم میں شریک ہیں، پولیس کا جو سپاہی شہید ہوا اسکے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں، یونان میں کشتی ڈوبی، جس میں پانچ پاکستانی بھی ڈوبے اور اللہ کو پیارے ہوئے، چالیس سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا، بدقسمتی سے ایسا واقعہ جولائی 2023 میں بھی ہوا تھا جس میں 260 پاکستانی کشتی میں ڈوب گئے تھے اور سب سے زیادہ تعداد پاکستانیوں کی تھی، اس وقت بڑی گہرائی میں جا کر فیصلے کئے تھے،میں سمجھتا ہوں‌کہ یہ ایک سیریس چیلنج ہے، چند دن میں متعلقہ وزرا اور سیکرٹریز کی میٹنگ بلا رہا ہوں، 2023 میں جو واقعہ ہوا تھا اسکو ریویو کریں گے اور پالیسی بنائیں گے

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ شرح سود میں دو فیصد کمی ہوئی ہے یہ پاکستانی معیشت کے لیے خوش آئند بات ہے، ہمیں امید ہے کہ پیداواری قابلیت، سرمایہ کاری بڑھے گی، اس سے پاکستانی اکانومی کو فائدہ ہو گا، مہنگائی 2018 کے بعد کم ترین سطح پر ہے، یہ ہم سب کے لئے اللہ کا فضل و کرم ہے، موقع ہے کہ پاکستانی معیشت کے پہیے کو تیزی سے گھمائیں، معیشت مستحکم ہو رہی ہے، اندرون ملک سرمایہ کاری کو فروغ دیں،

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزراء کی پارلیمنٹ میں غیر حاضری کا نوٹس لے لیا ،وزیراعظم کی ہدایت پر سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر نےکابینہ ارکان کو خط لکھ دیا ،وزیراعظم نے تمام وزراء کو پارلیمانی کارروائی میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی، خط میں کہا گیا کہ وزراء کی ایوان میں غیر حاضری سے احتساب کے اصولوں اور شفافیت کے عمل کو نقصان پہنچتا ہے،وزرا کی ایوان میں حاضر نہ ہونے سےعوام کی جمہوری اداروں پر اعتماد کو بھی نقصان پہنچے کا خدشہ ہے،وزرا کا اپنے ماتحت افسران کو آئینی ذمہ داریاں دینا قابل قبول نہیں،یہ عمل وزرا کی جانب سے گورننس میں غیر سنجیدگی بھی ظاہر کرتی ہے،وزیراعظم کی وفاقی وزرا کو ایوان کی کارروائیوں میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت، وزیراعظم نے وزراء کو وقفہ سوالات اور ایوان میں بحث کے دوران دیگر میٹنگز میں شرکت کی ہدایت کی،

    سیالکوٹ: مریم نواز کا 300 ارب کا کسان دوست پیکج، زرعی انقلاب کی امید

    ڈیلٹا ایئر لائنز کی پرواز میں چھپ کرسفر کرنے والی روسی خاتون دوبارہ گرفتار