Baaghi TV

Tag: وزیراعظم

  • وزیراعظم نے  نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

    وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہبازشریف نے نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ،اجلاس میں سروسز چیفس بھی شریک ہوں گے۔

    باغی ٹی وی : 18 نومبر کو ہونے والے اجلاس میں قومی سلامتی امور کا جائزہ لیا جائےگا،اجلاس میں شرکت کیلئے اپیکس کمیٹی کے ارکان کو دعوت دےدی گئی،حساس اداروں کے سربراہان بھی اجلاس میں شرکت کریں گے-

    قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے قوم سے باران رحمت کے لیے نمازاستسقا ادا کرنےکی اپیل کردی، اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ علمائے کرام اور مشائخ عظام نماز استسقا کے اہتمام میں کردار ادا کریں، ‎بارش سے ماحول بہترہوگا اور بیماریوں سےنجات میں بڑی مدد مل سکتی ہے،وفاق اور صوبوں کے زیر اہتمام تمام مساجد میں نماز استسقا کا اہتمام کیا جائے، ‎موجودہ صورتحال میں باران رحمت کی شدت سے ضرورت ہے۔

    دریں اثناء آج پنجاب میں محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام مساجد میں باران رحمت کے لیے نماز استسقا ادا کی گئی اس حوالے سے سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ کل نماز جمعہ کے بعد بھی صوبے بھر کی جامع مساجد میں نماز استسقا ادا کی جائےگی، عالمی موسمیاتی تبدیلیوں سے پورا خطہ شدید متاثر ہوا ہے۔

  • ذیابیطس کے تقریباً 80 سے 90 لاکھ افراد کی تشخیص نہیں ہو پاتی، وزیراعظم

    ذیابیطس کے تقریباً 80 سے 90 لاکھ افراد کی تشخیص نہیں ہو پاتی، وزیراعظم

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نےذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ذیابیطس کے عالمی دن کو منانے کا مقصد ذیابیطس اور اس کی روک تھام بارے میں آگاہی کو اجاگر کرنا ہے۔ آج، پاکستان انٹرنیشنل ذیابیطس فیڈریشن اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر ذیابیطس کے شکار لاکھوں لوگوں کی زندگی بہتر بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ 2024 سے لے کر 2026 تک کے دورانیے میں ذیابیطس کے عالمی دن کا موضوع "ذیابیطس اور فلاح و بہبود” ہے جس میں ذیابیطس کے مریضوں کی دیکھ بھال اور ان کی مدد تک رسائی پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ دنیا میں سائنسی میدان میں بے شمار ترقی کے باوجود ہر دسواں شخص ذیابیطس کا شکار ہے۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ ذیابیطس کے 50 فیصد مریض اب بھی غیر تشخیص شدہ ہیں۔ اس سے ذیابیطس کے مریضوں میں دل کی بیماری، گردے کی خرابی، اعصابی عوارض، فالج اور اندھے پن جیسی پیچیدگیوں کی شرح بڑھ جاتی ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھی ذیابیطس کے چیلنج کا سامنا ہے اور ہمارے تقریباً 33 ملین شہری ذیابیطس کا بوجھ برداشت کر رہے ہیں۔ اس خطرناک شرح کی وجہ سے پاکستان سب سے زیادہ ذیابیطس کے مریضوں کی آبادی رکھنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔ پاکستان میں مزید 11 ملین بالغ افراد میں اس مرض کی ابتدائی علامات دیکھنے میں آئی ہیں۔ ذیابیطس کے تقریباً 80 سے 90 لاکھ افراد کی تشخیص نہیں ہو پاتی، جس کی وجہ سے بروقت علاج میں تاخیر ہو جاتی ہے۔ پاکستان میں ذیابیطس کے خطرے کے بڑے عوامل میں جینیاتی تغیرات، خوراک اور غیر فعال طرز زندگی کے علاوہ ماحولیاتی اور جغرافیائی وجوہات شامل ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان ذیابیطس کے مریضوں میں اس بڑھتے ہوئے اضافے پر قابو پانے اور ذیابیطس کے مریضوں کی فلاح و بہبود کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ حکومت نے غیر متعدی بیماریوں سے نمٹنے کے لیے صحت کے شعبے میں اہم اصلاحات شروع کی ہیں، جن میں ذیابیطس کو اہم ترجیح دی گئی ہے۔ حکومتی سطح پر ذیابیطس کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے مختلف پروگرام تیار کیے جا رہے ہیں۔ وفاق میں ہم وزارت صحت کے تعاون سے ذیابیطس کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے وزیر اعظم کا پروگرام (Prime Minister’s Program for Prevention and Control of Diabetes Mellitus) شروع کریں گے۔ اس پروگرام کا مقصد وفاقی علاقوں میں اس بیماری پر قابو پانا اور تمام صوبوں میں ذیابطیس کے مریضوں کے لیے یونیورسل ہیلتھ کوریج، تشخیص اور علاج فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ آگاہی اور طرز زندگی بہتر بنانا ہے۔ حکومت پاکستان سب کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔ ایک خوشحال مستقبل کے لیے، معیشت کا انحصار شہریوں سے بیماریوں کے بوجھ کو کم کرنے پر ہے۔صحت مند پاکستان ذیابیطس جیسی بیماریوں کے خاتمے کے لیے مل کر کام کرنے سے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

    غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی وی پی اینز کی رجسٹریشن کیلئے ایک محفوظ عمل متعارف

    سوشل میڈیا،فحش مواد دیکھنے کیلئے پاکستانی وی پی این استعمال کرنے لگے

    پاکستان میں سوشل میڈیا پر فحش مواد دیکھنےکا رجحان بڑھنے لگا

    گن پوائنٹ پر خواجہ سرا ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کروا کر ویڈیو کر دی گئی وائرل

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

  • وزیراعظم  کی ترک،اماراتی،ازبک،تاجک،نیپالی صدر، برطانوی وزیراعظم سے ملاقات

    وزیراعظم کی ترک،اماراتی،ازبک،تاجک،نیپالی صدر، برطانوی وزیراعظم سے ملاقات

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی باکو، آذربائیجان میں کانفرنس آف پارٹیز (COP-29) کے کلائیمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں ہوئی ہیں

    وزیراعظم شہباز شریف نے اماراتی صدر محمد بن زاید، ترک صدر رجب طیب ایردوان، ازبک صدر شوکت مرزیویف، تاجک صدر امام علی رحمن، نیپالی صدر رام چندر پاؤڈیل، اور بنگلہ دیشی چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے موسمیاتی تبدیلی، آبی وسائل کے تحفظ اور باہمی تعلقات پر گفتگو کی۔

    وزیرِاعظم کی متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب محمد بن زاید النہیان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں پاکستان-متحدہ عرب امارات کے مابین موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی،

    وزیرِ اعظم کی ترک صدر رجب طیب ایردوان اور ترکیہ کی خاتون اول امینہ ایردوان سے بھی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں ترکیہ پاکستان کے ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے حوالے سے تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی،

    وزیرِ اعظم کی اس موقع پر عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں بھی ہوئیں. وزیرِ اعظم کی برطانیہ کے وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر   سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان برطانیہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے گفتگو کی.

    وزیرِ اعظم کی ازبکستان کے صدر عزت مآب شوکت مرزیویف اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمن سے بھی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں وسط ایشیائی ممالک اور پاکستان میں گلیشیئرز و آبی وسائل کے تحفظ پر گفتگو کے ساتھ ساتھ پاکستان کے تاجکستان اور ازبکستان سے مواصلاتی روابط کو وسعت دینے پر گفتگو کی گئی،

    وزیرِ اعظم کی نیپال کے صدر رام چندر پاؤڈیل اور بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے بھی ملاقات ہوئی. ملاقات میں جنوبی ایشیاء میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت، بلند ہوتی سطح سمندر کے خطرات اور جنگلات کے تحفظ پر گفتگو کی گئی، اسکے علاوہ بنگلہ دیش اور نیپال کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی،

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کوپ 29 کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کے فریم ورک کے مطابق خصوصی فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ کیا ہے،باکو میں کلائمیٹ فنانس گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کو 2030ء تک ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے 6 ہزار 8 سو ارب ڈالر کی ضرورت ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں گزشتہ برسوں میں آنے والے سیلاب کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ماضی قریب میں دو تباہ کن سیلابوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، اب تک سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے نکل نہیں سکے ہیں، ترقی یافتہ ملکوں کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے آگے آنا ہوگا، یو این فریم ورک پر عمل کرنا ہوگا،

  • وزیراعظم تین روزہ دورے پر آذر بائیجان میں

    وزیراعظم تین روزہ دورے پر آذر بائیجان میں

    وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کا تین روزہ دورہء آذربائیجان،وزیرِاعظم آج باکو میں مصروف دن گزاریں گے.

    وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کانفرنس آف پارٹیز کے 29ویں کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس (COP-29) کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے. وزیرِ اعظم، پاکستان کی جانب سے منعقدہ کلائیمیٹ فنانس گول میز کانفرنس کی میزبانی کریں گے جس میں متعدد عالمی رہنما شرکت کریں گے. وزیرِ اعظم ترقی پذیر ممالک بالخصوص پاکستان جن کا زہریلی اور ماحول کو آلودہ کرنے والی گیسوں کے اخراج میں کم ترین حصہ ہے مگر وہ موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے دوچار ہیں، کے چیلینجز پر روشنی ڈالیں گے. وزیرِ اعظم اس کے ساتھ ساتھ تاجک صدر عزت مآب امام علی رحمن کی جانب سے گلیشیئرز کے تحفظ کیلئے منعقدہ اعلی سطح تقریب "گلیشئیرز 2025: گلیشیئرز کیلئے اقدامات” میں بھی شرکت کریں گے.

    وزیرِ اعظم COP-29 میں شرکت کیلئے آئے ڈنمارک اور چیک ریپبلک کے وزراءِ اعظم سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کریں گے جہاں نہ صرف باہمی تعلقات کے فروغ پر گفتگو ہوگی بلکہ وزیرِاعظم، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے لاحق خطرات پر بھی روشنی ڈالیں گے

    قبل ازیں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کانفرنس آف پارٹیز کے 29ویں اجلاس (COP-29) میں شرکت کیلئے باکو، آذربائیجان پہنچ گئے. آذربائیجان کے وزیرِ دفاعی صنعت وگار والح اوعلو مصطفییف ے وزیرِ اعظم کا باکو ائیر پورٹ پر پرتپاک استقبال کیا.نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ ہیں. وزیرِ اعظم باکو میں منعقدہ کانفرنس آف پارٹیز کے 29 ویں کلائیمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے.

    اپووا کی تربیتی ورکشاپ،لکھاریوں کی تحسین

    یوم اقبال پر اپووا کی تقریب،تحریر:عینی ملک

    اپووا تربیتی ورکشاپ کی یادیں،تحریر: فیصل رمضان اعوان

    اپووا کی سنگ رنگی تقریب،تحریر:ریاض احمد احسان

    اپووا تربیتی ورکشاپ کے یادگار لمحات،تحریر:اورنگزیب وٹو

  • وزیراعظم سے سعودی وزیر سرمایہ کاری،ایڈوائرز رائل کورٹ کی ملاقات

    وزیراعظم سے سعودی وزیر سرمایہ کاری،ایڈوائرز رائل کورٹ کی ملاقات

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے سعودی عرب کے وزیر برائے سرمایہ کاری عزت مآب خالد بن عبدالعزیز الفالح اور ایڈوائزر رائل کورٹ عزت مآب محمد التویجری کی عرب-اسلامک سمٹ کی سائیڈ لائینز پر ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان حالیہ اقتصادی تعاون کے حوالے سے پیشرفت پر تبادلہء خیال کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات ہیں جو ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں، سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ،وزیراعظم نےخادم حرمین شریفین عزت مآب شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ فیوچر انوسٹمینٹ انیشی ایٹو فورم کی سائیڈ لائینز پر سعودی ولی عہد و وزیراعظم عزت مآب محمد بن سلمان سے ملاقات انتہائی مفید رہی ،آپ کا حالیہ دورہء پاکستان دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل تھا ،سعودی وزیر سرمایہ کاری کے دورہء پاکستان میں تعاون کی 2.8 ارب ڈالر کی جن مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ان میں سے 8 پر کام کا آغاز ہو چکا ہے ،

    وزیراعظم نے  عرب- اسلامک ممالک کے غیر معمولی سربراہی اجلاس کے انعقاد پر سعودی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا،وزیراعظم نے سعودی عرب میں پرتپاک میزبانی پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ملاقات میں پاکستان سے بڑی تعداد میں ہنر مند افرادی قوت کے لئے سعودی عرب میں روزگار کے مواقع پر تبادلہء خیال؛ اس حوالے سے جلد ایک بڑی پیشرفت متوقع ہے، دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں وسیع تر تعاون عملی شکل اختیار کررہا ہے، جو کہ انتہائی خوش آئند ہے ،اکتوبر میں پاک-سعودی بزنس فورم میں پاکستانی اور سعودی کاروباری اداروں کے درمیان بات چیت نے نئی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کی ہے اور پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون کو گہرا کیا ہے ،خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے ہونے والی پیش رفت، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو تیز کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ،

    وزیراعظم نے سعودی عرب کے ویژن 2030 کی حمایت کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا، وزیراعظم نے سعودی عرب کے ویژن 2030 کے حوالے سے سعودی قیادت کی تعریف کی اور کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار کر رہے ہیں،ملاقات میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات

    سعودی عرب اور قطر دورہ انتہائی مفید رہا،وزیراعظم

    وزیراعظم سے سعودی وزیر سرمایہ کاری،شاہی دیوان کے مشیر کی ملاقات

    پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت کے درمیان دو طرفہ اقتصادی تعاون میں اضافے پر اتفاق

    سعودی عرب، عمران خان کی تصویر لہرانے پر شیرافضل مروت کا اسٹاف آفیسر گرفتار

    مناہل ملک کی لیک”نازیبا "ویڈیو اصلی،مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے

  • سفارتی برادری کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، وزیراعظم

    سفارتی برادری کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈپلومیٹک انکلیو میں "کیس کیڈ” پولیس خدمت مرکز کا دورہ کیا ہے
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سفارتکاروں اور غیر ملکی شہریوں کے لئے جدید سہولتوں سے آراستہ خدمت مرکز کے قیام کی تعریف کی،وزیراعظم نے پولیس خدمت مرکز کے قیام کے لئے وزیر داخلہ محسن نقوی کے اقدام کو سراہا، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سفارتی برادری کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کے مطابق اور دور حاضر کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کیس کیڈ خدمت مرکز کا قیام لائق تحسین ہے، خدمت مرکز میں سفارتی برادری اور غیر ملکی شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء و تجدید، کریکٹر سرٹیفکیٹ ، جنرل پولیس ویریفکیشن، گمشدگی رپورٹ ، کرایہ داروں کی رجسٹریشن، فارنرز رجسٹریشن، گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن، والنٹئیرز رجسٹریشن، گاڑیوں کی ویریفکیشن اورایف آئی آر کی کاپی کے حصول جیسی خدمات مہیا کی جائیں گی،آئی جی اسلام آباد پولیس نے وزیراعظم کو سفارتی برادری اور غیر ملکی شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کے متعلق بریفنگ دی، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ہمراہ تھے

  • معاشی جکڑ بندیوں کی وجہ سے ہم معاشی طور پر آزاد نہیں ہیں،شہباز شریف

    معاشی جکڑ بندیوں کی وجہ سے ہم معاشی طور پر آزاد نہیں ہیں،شہباز شریف

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی جکڑ بندیوں کی وجہ سے ہم معاشی طور پر آزاد نہیں ہیں، اقبالؒ کے پیغام کو فراموش کرنے کی وجہ سے ہم منزل سے دور ہیں، ہمیں علامہ اقبال کے پیغام کو آگے لے کر بڑھنا ہے۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں یوم اقبال کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ علامہ اقبال کے فلسفے اور خودی کے پیغام پرعمل کی ضرورت ہے، مفکر پاکستان کی شاعری میں قوموں کی تقدیر بدلنے کا پیغام ہے، علامہ اقبال نے ہمیں خودی کا پیغام دیا ہے، علامہ اقبال کی شاعری دنیا بھر میں پڑھی جاتی ہے، ایران، ترکیہ مشرق وسطیٰ والے بھی اقبال کےکلام سےواقف ہیں، برصغیر سمیت عالمی سطح پر بھی اقبال کا کلام اثر رکھتا ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے اخراجات کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں، ملک کی معاشی صورتحال آہستہ آہستہ بہتر ہورہی ہے، ہم نے اخراجات پر قدغن لگائی ہے، حکومت اپنے اخراجات پر بہت دھیان سے فیصلے کرتی ہے، میں آپ کو ایک اچھی خبر دینا چاہتا ہوں جس سے معیشت ترقی کرے گی اور زراعت و صنعت تیزی سے آگے بڑھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معیشت ترقی کررہی ہے، پچھلے سال جو مہنگائی 32 فیصد پر تھی آج 6 اعشاریہ 7 فیصد پر پہنچ گئی ہے، شرح سود 22 فیصد سے کم ہوکر 15 فیصد پر آگئی ہے، ہم سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کام کررہے ہیں، سرمایہ کاری سے ملک میں روزگار بڑھے گا حکومت ہر شعبےمیں اصلاحات کی پالیسی پرعمل پیرا ہے، پنجاب میں وسائل سے محروم طلبا کو آگے بڑھنے کے لیے مواقع دیے جاتے ہیں، انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے لاکھوں ہونہار طلبا کو وظائف دیے گئے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے سردیوں کے تین ماہ دسمبر تا فروری بجلی کے اضافی استعمال پر پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی جارہی ہے، بجلی سہولت پیکج کا اطلاق اس سال دسمبر 24 سے اگلے سال فروری 25 تک کے بلوں پر ہوگا اس پیکیج کے تحت گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ ریٹ 26 روپے 7 پیسے ہوگا اور اس سے گھریلو صارفین کو 11 روپے 42 پیسے سے لے کر 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ تک کی بچت ہوگی۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ پیکج پورے پاکستان کیلئے ہے جس میں صنعتوں کیلئے 5.72 روپے سے لے کر 15 روپے تک کی بچت ہوگی، صنعتوں کو 18 سے 37 فیصد تک بچت ہوگی، اسی طرح کمرشل صارفین کے لیے یہ پیکج 13.46 روپے سے 22 روپے بچت ہوگی، ایسے صارفین کو 34 فیصد تک بل میں بچت ہوگی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی کمی میں لاگت سے زراعت، صنعت اور کاروبار و برآمدات کو بڑھانے میں مدد ملے گی، اس سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے پاکستانی معیشت مضبوط اور درجہ بندی تیزی سے بہتر ہوگی بجلی کی کمی کے پیکج پر وزیر توانائی اویس لغاری، سیکرٹری توانائی اور وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ سب کچھ صرف میری وجہ سے نہیں بلکہ ٹیم ورک کی وجہ سے ممکن ہوا ہے، ہم سب ملکر ملک کو ترقی دینے کے لیے کوشاں ہیں۔

  • آئی ٹی برآمدات   25 بلین ڈالر کے ہدف کے حصول کیلئے پر عزم ہیں،وزیراعظم

    آئی ٹی برآمدات 25 بلین ڈالر کے ہدف کے حصول کیلئے پر عزم ہیں،وزیراعظم

    وزیراعظم سے وی آن گروپ کے چئرمین جناب آوگی کے فیبیلا کی قیادت میں 5 رکنی وفد کی ملاقات ہوئی ہے

    اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے کی ترقی و ترویج کے لیے کوشاں ہے ،آئندہ تین سالوں میں پاکستان سے آئی ٹی کی برآمدات کو 25 بلین ڈالر تک پہنچانے کے ہدف کے حصول کیلئے پر عزم ہیں،دور دراز علاقوں میں بھی تیز تر موبائل انٹرنیٹ کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ،پاکستان میں تیز تر اور قابل اعتماد انٹر نیٹ سروسز کے لئے فائیو جی انٹرنیٹ کی سروسز متعارف کرانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ،فائیو جی سروسز کی بدولت ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کا حصول ممکن ہو سکے گا ،پاکستان میں کیش لیس اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے حوالے سے ٹیلی کام سیکٹر کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،وی آن کی سبسیڈئری JAAZ گروپ پاکستان میں ٹیلی کمیونی کیشن اور فنانشل ٹیکنالوجی کے شعبے میں اہم کردار کر رہا ہے ،پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ، ڈیجیٹائز یشن اور مصنوعی ذہانت کے فروغ کے حوالےسے وی آن گروپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں

    وفد نے ملک میں حالیہ معاشی استحکام کے حوالے سے حکومتی کوششوں کی تعریف کی،اور کہا کہ پاکستان آئی ٹی و ٹیلی کام کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک اہم ملک بن چکا ہے، ملاقات میں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ ، وزیرمملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک ،وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔

    تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

    تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

    تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

    تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

    ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

  • وزیراعظم سے ترک سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم سے ترک سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں جمہوریہ ترکیہ کے سفیر عزت مآب عرفان نذیراوعلو نے آج وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

    وزیراعظم نے نئے تعینات ہونے والے ترک سفیر عزت مآب نذیراوعلو کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ترکیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے جموں و کشمیر پر ترکیہ کی پاکستان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان بھی بنیادی مفادات کے حوالے سے ترکیہ کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ ملاقات میں علاقائی صورتحال بالخصوص غزہ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال بھی گفتگو ہوئی۔

    وزیراعظم نے صدر رجب طیب ایردوان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ترک صدر کو جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع میں تعاون کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ترکیہ کے سفیر نذیراوعلو نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے مضبوط اور تاریخی رشتوں کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اپنے مکمل عزم اور حمایت کا یقین دلایا۔

    ٹرمپ کی جیت،زلفی بخاری کی مبارکباد،ملاقات کی تصویر بھی شیئر کر دی

    ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر روس،ایران کا ردعمل

    ٹرمپ کو برطانوی،بھارتی وزیراعظم،فرانسیسی،یوکرینی صدر و دیگر کی مبارکباد

    امریکی انتخابات،سیاسی منظر نامے میں اہم تبدیلیاں

    وزیراعظم کی ٹرمپ کو مبارکباد،پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط کرنے کا عزم

    اپریل 2022 میں عمران خان سے ملاقات کرنیوالی الہان عمر چوتھی بار کامیاب

    ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی امریکہ کے لیے ایک نیا آغاز،اسرائیلی وزیراعظم

    ٹرمپ کی فاتحانہ تقریر،ایلون مسک کی تعریفیں”خاص”شخص کا خطاب

    ٹرمپ کا شکریہ،تاریخی کامیابی دیکھی،جے ڈی وینس

    ٹرمپ کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر بلاول کی مبارکباد

  • وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ایران کے وزیر خارجہ عزت مآب سید عباس عراقچی نے آج وزیراعظم ہاؤس، اسلام آباد میں ملاقات کی ۔
    ایران کے وزیر خارجہ کے طور پر پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر جناب عراقچی کا خیرمقدم کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر مسعود پیزشکیان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کی ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ مزید برآں وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ۔

    قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ کی وزارت خارجہ آمد ہوئی ہے جہاں انکی نائب وزیراعظم و پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی ہے، وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج وزارتِ خارجہ میں ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

    کون بنے گا وائیٹ ہاؤس کا مکین،پہلا حیران کن نتیجہ موصول

    امریکی صدارتی انتخابات،فیصلہ کن دن،ٹرمپ اور کملا کی نظریں کن ریاستوں پر

    کملا کی آخری ریلی،میوزک سپراسٹار لیدی گاگاکی شرکت،مداحوں کو پرجوش کر دیا

    انتخابی مہم،ٹرمپ کے 900 جلسے،گالیاں،کملاہیرس کو "سیکس ورکر”کہہ دیا