Baaghi TV

Tag: وزیراعظم

  • ڈیووس:وزیراعظم  عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے

    ڈیووس:وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے

    وزیراعظم شہباز شریف ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے-

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف 20 سے 22 جنوری تک سویٹزرلینڈ کے ڈیووس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس میں سیاسی رہنما، کاروباری شخصیات اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے، جہاں وزیراعظم پاکستان کے مؤقف، معیشت، سرمایہ کاری اور ترقی کے مواقع اجاگر کریں گے۔

    اجلاس میں وزیراعظم ’منقسم دنیا میں مکالمے کی روح کی بحالی‘ کے موضوع پر خطاب کریں گے اور مختلف بین الاقوامی رہنماؤں کے ساتھ پاکستان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی ’بزنس راؤنڈ ٹیبل‘ کی صدارت بھی کریں گےدورے کے دوران وزیراعظم مختلف عالمی رہنماؤں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے اور پاکستان کی معیشت، تجارت، سرمایہ کاری کے شعبے اور حکومت کے وژن و کامیابیوں کو اجاگر کریں گے۔

    ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں سیاسی قائدین، کاروباری رہنما، بین الاقوامی اداروں کے سربراہان اور سول سوسائٹی کے نمائندے ایک جگہ جمع ہوتے ہیں اور یہ فورم جغرافیائی سیاسی، معاشی، سماجی اور ماحولیاتی امور پر غور و خوض کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔

  • وزیراعظم کی فسران کی کارکردگی جانچنے کے لیے موثر نظام کی سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم کی فسران کی کارکردگی جانچنے کے لیے موثر نظام کی سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ وفاقی سیکریٹریز سمیت افسران کی کارکردگی جانچنے کے لیے ایک جامع اور موثر نظام کی سفارشات مرتب کی جائیں-

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت مجوزہ سول سروسز اصلاحات اور وزارتوں میں کارکردگی کی جانچ کے نظام سے متعلق سفارشات پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں سول سروس میں اصلاحات کی پیشرفت اور افسران کی کارکردگی جانچنے کے نظام پر تفصیلی غور کیا گیا،ملکی سول سروس کو بین الاقوامی معیار اور عالمی سطح کی کارکردگی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اصلاحات ناگزیر ہیں۔

    انہوں نے ہدایت کی کہ وفاقی سیکریٹریز سمیت افسران کی کارکردگی جانچنے کے لیے ایک جامع اور موثر نظام کی سفارشات مرتب کی جائیں، تاکہ اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کی تحسین ممکن ہو اور اس کے ذریعے سول سروس کی مجموعی بہتری کو فروغ دیا جا سکے۔

    وزیراعظم نے متعلقہ کمیٹی کو ہدایت کی کہ ملکی سول سروس میں ارتقائی مگر موثر اور جامع اصلاحاتی سفارشات جلد از جلد مرتب کی جائیں،انہوں نے زور دیا کہ افسران کی کارکردگی کی جامع جانچ کی بنیاد پر ترقی، مالی فوائد اور دیگر سہولیات کے نظام سے متعلق واضح سفارشات تیار کی جائیں سول سروس میں اصلاحات کا بنیادی مقصد موثر عوامی خدمت اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے ذریعے عوام کی زندگی میں واضح بہتری لانا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملکی معاشی آسودگی اور سماجی ہم آہنگی کے حصول کے لیے ہمہ جہت سول سروس اصلاحات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مجوزہ سول سروس اصلاحات کی تیاری میں سول انتظامیہ، تمام سروسز اور گروپس کے اسٹیک ہولڈرز سے بامعنی مشاورت کی جائے سول سروس کسی بھی ملک کی گورننس اور عوامی فلاح و بہبود کا بنیادی ڈھانچہ ہوتی ہے، اس لیے افسران کی کارکردگی اور قابلیت کو دورِ حاضر کے عصری تقاضوں اور عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لیے خصوصی سفارشات مرتب کی جائیں۔

    وزیراعظم نے سول سروسز اصلاحات کے لیے قائم کمیٹی کو ہدایت دی کہ ایسی سفارشات پیش کی جائیں جو قابلِ عمل، دیرپا اور موثر عوامی سہولت کا باعث بن سکیں حکومت کی اصلاحاتی اور عوامی فلاح و بہبود پر مبنی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے میں سول سروس کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

    اجلاس میں سول سروسز اصلاحات پر قائم کمیٹی نے وزیراعظم کو اب تک کی مشاورت اور تیار کردہ سفارشات پر بریفنگ دی،اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور دیگر نے شرکت کی۔

  • وزیراعظم کی اسی سال حج کے تمام ضروری مراحل کو مکمل ڈیجیٹائز کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم کی اسی سال حج کے تمام ضروری مراحل کو مکمل ڈیجیٹائز کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم نے کہا ہے کہ حجاج کرام کی سہولت کے لیے اسی سال حج کے تمام ضروری مراحل کو مکمل ڈیجیٹائز کیا جائے۔

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت این آئی ٹی بی کے امور پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ، وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ اور اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔

    جس میں انہوں نے ہدایت کی کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے شہریوں کے لیے حکومتی سہولیات تک رسائی کو مزید آسان بنایا جائے،حجاج کرام کی سہولت کے لیے اسی سال حج کے تمام ضروری مراحل کو مکمل ڈیجیٹائز کیا جائے،ا نہوں نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر متعلقہ وزارتوں کی طرف سے اسلام آباد میں آسان خدمت مرکز کے قیام کے لیے بھرپور تیاریوں کو سراہا،وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کیو آر بیسڈ فیڈ بیک سسٹم کا جلد جائزہ لینے کا بھی اعلان کیا۔

    قطر میں سابق بھارتی نیوی افسر کی دوبارہ گرفتار ی،مودی حکومت کی سفارتی کارکردگی پر سنگین سوالات

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ این آئی ٹی بی کے نئے سی ای او کی تعیناتی کے بعد ادارے کے پورے ڈھانچے کو عصری تقاضوں کے مطابق ازسرنو ترتیب دیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں شہریوں کے لیے آسان خدمت مرکز کھولنے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

    اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ سرکاری شعبے کے تمام اداروں کے لیے ایک محفوظ نئے ایپ کا جلد اجرا کیا جائے گا اسپتالوں میں سروس کی بروقت اور بہتر فراہمی کے لیے ’ون پیشنٹ ون آئی ڈی‘ کا مربوط نظام تیاری کے آخری مراحل میں ہے، جس سے اسپتالوں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور مریضو ں کی بہتر دیکھ بھال ممکن ہوگی، بگ ڈیٹا کے استعمال سے عدلیہ کے لیے انالیٹکس ڈیش بورڈ بھی جلد تیار کیا جا رہا ہے این آئی ٹی بی اس وقت 145 سے زائد سرکاری ویب سائٹس، 126 سے زیادہ پورٹلز اور 31 سے زائد موبائل فون ایپلی کیشنز چلا رہا ہے۔

    سعودی عرب کے معمر ترین شخص انتقال کر گئے

  • وزیر اعظم نے چراہ ڈیم بنانے کی منظوری دے دی

    وزیر اعظم نے چراہ ڈیم بنانے کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت میں پانی کی قلت پر قابو پانے کے لیے چراہ ڈیم کی تعمیر کی منظوری دے دی۔

    وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا کہ چراہ ڈیم منصوبے پر جلد عملی کام کا آغاز کر دیا جائے گ 4 ارب 30 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ منصوبہ تین سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا، جس کے بعد اسلام آباد کو روزانہ 15 ملین گیلن اضافی پانی دستیاب ہو گا، چراہ ڈیم منصوبے کے لیے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت مشترکہ طور پر فنڈز فراہم کریں گی، یہ منصوبہ اسلام آباد میں پانی کے دیرینہ مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اور شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی ممکن بنائے گا۔

    دوسری جانب اسلام آباد میں پانی کی کمی کے سدباب کیلئے جامع پلان پر ہنگامی بنیادوں پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہےسی ڈی اے اور پنجاب حکومت کے تعاون سے جڑواں شہروں کیلئے مشترکہ طور پر ڈیمز بنائے جائیں گے ‎وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں پانی کی قلت پر قابو پانے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔

    وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور وزیراعظم کے مشیر سید توقیر شاہ نے خصوصی شرکت کی۔ ‎اجلاس میں جڑواں شہروں میں پانی کی فراہمی بڑھانے کیلئے شارٹ اور لانگ ٹرم اقدامات کا جائزہ لیا گیاپانی ذخیرہ کرنے کے نئے چھوٹے ڈیمز اور واٹر ریزروائرز کی تعمیر پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اسلام آباد میں پانی فراہمی کے موجودہ نظام کی خامیوں کو دور کرنے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔

    ‎واٹر ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک میں خامیوں کی نشاندہی اور مؤثر ترسیل کیلئے موثر نظام کی ضرورت پر زور بھی دیا گیا واپڈا اور سی ڈی اے نے پانی کی فراہمی بڑھانے کیلئے مختلف آپشنز، فزیبلٹی رپورٹس اور متوقع ٹائم لائنز پیش کیں، اجلاس کو چراہ، دوتارہ اور شاہدرہ ڈیم منصوبوں پر جامع بریفنگ دی گئی جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے روڈ میپ پر عملدرآمد کا جامع پلان 10 روز میں طلب کر لیا،اجلاس میں سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، چیئرمین سی ڈی اے، کمشنر راولپنڈی، ممبران سی ڈی اے سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

  • وزیراعظم  رحیم یار خان پہنچ گئے،متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات متوقع

    وزیراعظم رحیم یار خان پہنچ گئے،متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات متوقع

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف رحیم یار خان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات کریں گے۔

    متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان 26 دسمبر کو پاکستان پہنچے تھے اور اس کے بعد شکار کے لیے رحیم یار خان میں موجود ہیں۔</strong>یو اے ای کی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا پاکستان پہنچنے پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے استقبال کیا تھا۔

    27 دسمبر کو پریس بریفنگ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بتایا تھا کہ یو اے ای کے صدر شکار کے لیے رحیم یار خان گئے ہیں۔

    یکم جنوری کو بینک بند رہیں گے، اسٹیٹ بینک

    پارلیمنٹ ہاؤس کیفے ٹیریا، سینیٹر کی پلیٹ سے کاکروچ نکل آیا

    ٹرمپ کی تہران پر قیامت برپا کرنے کی دھمکی ،ایران کاسخت ردعمل سامنے آگیا

  • تمام ریاستی اداروں کے تعاون سے ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے, وزیراعظم

    تمام ریاستی اداروں کے تعاون سے ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے, وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز کی نجکاری کے حوالے سے کامیاب بڈنگ کے انعقاد پر اظہار تشکر کرتے ہوئے قوم کو مبارکباد دی کہا کہ الحمدللہ بولی کا عمل انتہائی شفاف رہا۔

    اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اقتدار سنبھالنے پر قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے, پی آئی اے کی نجکاری کا یہ عمل اس حوالے سے انتہائی اہم سنگ میل ہے، الحمدللہ بولی کا عمل انتہائی شفاف رہا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کو مزید مستحکم کرنے میں پی آئی اے اور دیگر ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری اہم کردار ادا کرے گی، ملکی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے, پی آئی اے کی نجکاری اس بات کا ثبوت ہے، ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

    پی آئی اے کی 135 ارب میں فروخت ملکی معیشت پر بڑھتا ہوا اعتماد ہے،خواجہ آصف

    وزیراعظم نے کہا کہ تمام ریاستی اداروں کے تعاون سے ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے, نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف مشیر برائے نجکاری محمد علی، نجکاری کمیشن اور دیگر متعلقہ افراد کی کوششیں لائق تحسین ہیں، نجی شعبے کے اشتراک سے ملک کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے پرعزم ہیں۔

    فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کی منظوری مل گئی

  • اگر تمام صوبے مل کر ترقی کریں تو پاکستان عظیم بن سکتا ہے،وزیراعظم شہباز شریف

    اگر تمام صوبے مل کر ترقی کریں تو پاکستان عظیم بن سکتا ہے،وزیراعظم شہباز شریف

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوان نسل قوم کے ہیروز اور معمار ہیں اور پاکستان کی ترقی کی کنجی بھی نوجوانوں میں مضمر ہے-

    وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے عوام کی بہادری اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام دہشتگردی کے خلاف نبردآزما ہیں اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے ملک میں امن و امان قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر چکے ہیں، تاریخ آپ کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور افواج پاکستان نے 6 اور10 مئی کی جنگ میں بھارت کو ایسا سبق سکھایا جو وہ کبھی نہیں بھولے گا،10 مئی کی فتح قوم کی دعاؤں اورافواج پاکستان کی بہادری کا نتیجہ تھی جس نے پاکستان کوعالمی سطح پرعزت دلائی، وزیراعظم نے تعلیم کے شعبے میں بھی کئی اہم اقدامات کا اعلان کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ پورے خیبر پختونخوا میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے اورملک بھر سے میرٹ کے اصول پراعلیٰ ٹریننگ کیلئے نوجوانوں کو زرعی شعبے میں مواقع فراہم کیے جائیں گے نوجوان نسل قوم کے ہیروز اور معمار ہیں اور پاکستان کی ترقی کی کنجی بھی نوجوانوں میں مضمر ہے،بطور وزیراعلیٰ پنجاب وہ 600 بچوں کو چینی زبان سکھانے کے لیے بھی بھیج چکے ہیں اور تمام صوبوں سے بچوں کو تعلیم کے لیے بیرون ملک بھیجنے کا عمل جاری رہے گا۔

    وزیراعظم نے ہری پورکے لیے بھی کئی ترقیاتی اقدامات کا اعلان کیا ان میں دانش اسکول کے قیام، خواتین کے لیے علیحدہ کیمپس، پل کی تعمیراورمعیاری تعلیم کی فراہمی شامل ہے پاکستان میکرو لیول پر مستحکم ہے اوراب اسے ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جانا ہے شہباز شریف نے عوام سے اپیل کی کہ وہ چیلنجز قبول کریں اور آگے بڑھیں کیونکہ پاکستان جادو ٹونے سے نہیں بلکہ محنت، بھائی چارے اوراتحاد سے ترقی کرے گا۔

    وزیراعظم نے چاروں صوبوں کے مشترکہ تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر تمام صوبے مل کر ترقی کریں تو پاکستان عظیم بن سکتا ہے عسکری میدان میں جس طرح افواج آگے بڑھیں اسی طرح معاشی اور تعلیمی شعبوں میں بھی سب کو آگے بڑھنا ہوگا انہوں نے ماہم بتول کے حوصلے کی تعریف کی اور کہا کہ خیبر پختونخوا کے کلچر کا احترام بھی ہماری ذمہ داری ہے، اقدامات میں تعلیم، انفراسٹرکچر، خواتین کی ترقی اور نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنا شامل ہے جس سے صوبے اور ملک کی ترقی میں تیزی آئے گی۔

  • یورپی ملک  بلغاریہ کے وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا

    یورپی ملک بلغاریہ کے وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا

    بلغاریہ کے وزیر اعظم روزن ژیلیازکوف(Rosen Zhelyazkov) نے اپنی کابینہ سمیت عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    سرکاری خبر رساں ادارے BGNES کے مطابق حکومت نے یہ فیصلہ اس وقت کیا جب پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی چھٹی عدم اعتماد کی تحریک پر رائے شماری شروع ہونے ہی والی تھی،عدم اعتماد کا ووٹ مقامی وقت کے مطابق 1 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا، تاہم There Is Such a People پارٹی کی رکن پاویلا میٹووا نے اپنی جماعت کی جانب سے 30 منٹ کا وقفہ طلب کرلیا،اس دوران وزیر اعظم اور کابینہ کے ارکان اسمبلی میں موجود نہیں تھے حکمران جماعت GERB-SDS کے سربراہ بویکو بورسوف اور دیگر اہم رہنما بھی اجلاس میں شریک نہ ہوئے۔

    وزیر اعظم ژیلیازکوف نے استعفیٰ کے اعلان میں کہا کہ اگرچہ انہیں یقین تھا کہ حکومت کو عدم اعتماد ووٹ میں حمایت مل جائے گی، لیکن حکومت کا وجود عوامی اعتماد سے ہے، اور جب عوام سڑکوں پر نکل آئیں تو ان کی آواز سننا سب سے پہلے ہماری ذمہ داری ہے،ہم عوام کی آواز سنتے ہیں، ان کے مطالبات واضح ہیں،حکومت کا استعفیٰ، ملک بھر میں نوجوانوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد حکومت مخالف مظاہروں میں شریک ہوئی، جو ظاہر کرتا ہے کہ عوام کی ناراضی رویوں اور طرز حکمرانی سے ہے، نہ کہ صرف پالیسیوں سے۔

    وفاقی آئینی عدالت کو شرعی عدالت میں منتقل کرنے کافیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

    ژیلیازکوف نے کہا کہ ان کی مخلوط حکومت نے چیلنجنگ حالات کے باوجود بلغاریہ کو اس کی یورپی سمت پر گامزن رکھا اور معاشی استحکام کو یقینی بنایا، ان کی حکومت نے اگلے سال کا بجٹ منظور کرلیا ہے، جو عوامی فلاح اور قوتِ خرید بڑھانے پر مبنی ہے تاہم اپوزیشن اس مؤقف سے متفق نہیں تھی۔

    عادل راجا نے سابق فوجی افسر سے معافی مانگ لی

    اس سے قبل بھی ژیلیازکوف کابینہ نے ستمبر میں پانچویں عدم اعتماد تحریک کا سامنا کیا تھا، جس میں حکومت نے 133 ووٹوں کی حمایت سے کامیابی حاصل کی تھی، لیکن اس بار عوامی دباؤ، سیاسی انتشار اور بڑھتے احتجاج نے صورتحال کو بدل دیا،اب نگراں حکومت کی تشکیل اور 2026 کے انتخابات تک ملک کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

  • معرکہ حق میں،فیلڈ مارشل نے اپنے جوانوں کو تیار کیا اور کمال کی کارکردگی دکھائی ،وزیراعظم

    معرکہ حق میں،فیلڈ مارشل نے اپنے جوانوں کو تیار کیا اور کمال کی کارکردگی دکھائی ،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں بھارت کو جو سبق سکھایا وہ زندگی بھر یاد رکھے گا،میرے پاس فیلڈ مارشل کا فون آتا ہے کہ میں آپ کو یہ خبر دینا چاہتا ہوں کہ دشمن نے ہم پر حملہ کردیا مجھے کہنے لگے وزیراعظم آپ مجھے اجازت دیں، ہم ان کو وہ سبق سکھائیں گے کہ وہ زندگی بھر یاد رکھے گا۔

    لندن میں اوورسیز پاکستانیز کے کنونشن سے خطاب کے دوران شہباز شریف نےکہا کہ میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے سامنے کھڑا ہوں، آپ کے پاکستان کے وہ سفیر ہیں جو بیرون ملک دن رات محنت کرتے ہیں،دن میں آپ دیار غیر میں انتہائی محنت سے رزق حلال کماتے ہیں، میں اس بات کا اعتراف کرنا چاہتا ہوں کہ آپ اپنی محنت سے جو رزق کماتے ہیں، یہ جو سال گزرا ہے آپ نے پاکستان اپنی خون پسینے کی کمائی سے ساڑے 38 ارب ڈالر اپنے ملک بھجوائے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ نہ صرف معاشی طور پر بلکہ سیاسی طور پر جس طرح آپ ہر جگہ پاکستان کا دفاع کرتے ہیں، اس کے لیے بھی آپ سب کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں،سب سے پہلے آپ سب کو 10 مئی 2025 کی عظیم فتح کی مبارکباد دینا چاہتا ہوں، یہ وہ فتح ہے جس نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جو وہ زندگی بھر یاد رکھے گا، جب ہم پر الزامات لگائے گئے تو ہم نے یہ بیان دیا کہ پاکستان کا پہلگام واقعے سے دور دور تک تعلق نہیں،پہلگام واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے میں نے عالمی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے کہ یہ پاکستان کے خلاف جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں لیکن ہمسایہ ملک نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔

    دنیا پاکستان کو مسائل کے حل میں ایک شریکِ کار کے طور پر جانتی ہے،صدرِ مملکت

    انہوں نے کہا کہ اس کے جواب میں 6 مئی کو دشمن نے پاکستان کے خلاف حملہ کیا جس میں بے گناہ پاکستانی شہید ہوئے، مساجد کو شہید کیا گیا اور سویلینز پر حملے کیے گئے، جس پر پاکستان کو اپنے دفاع میں کارروائی کرنی پڑی، ایک جھٹکے میں دشمن کے 6 جہاز زمین بوس ہوگئے، دشمن کو چند گھنٹوں میں پتا چل گیا کہ یہ بات بہت دور تک چلی جائے گی، میرے پاس فیلڈ مارشل کا فون آتا ہے کہ میں آپ کو یہ خبر دینا چاہتا ہوں کہ دشمن نے ہم پر حملہ کردیا مجھے کہنے لگے وزیراعظم آپ مجھے اجازت دیں، ہم ان کو وہ سبق سکھائیں گے کہ وہ زندگی بھر یاد رکھے گا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ دوست ممالک میں ایک سربراہ نے مجھ سے پوچھا وہ کون سی دو باتیں جو اس عظیم فتھ کی وجہ بنی، میں نے کہا کہ افواج پاکستان کی دلیری، شجاعت، پروفیشنلزم ، اللہ پر بھروسہ اور دوسرے نمبر پر سیاسی وعسکری قیادت کی سوچ میں یکسانیت جب کہ تیسری بات جب فیصلہ ہوا تو ملٹری لیڈرشپ نے مڑ کر نہیں دیکھا، فیلڈ مارشل نے اپنے جوانوں کو تیار کیا اور کمال کی کارکردگی دکھائی جب کہ ہمارے شاہنیوں نے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت میں دشمن کے جہازوں کو گرایا،عظیم پاکستانیوں اللہ نے آپ کو وہ فتح دی ہے کہ آج مغرب سے لیکر مشرق تک لوگ جب پاکستان کے سبز پاسپورٹ کو دیکھتے ہیں تو کہتے ہیں ہم سلام پیش کرتے ہیں۔

    9 مئی کیس: خدیجہ شاہ نے سزا کیخلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

    ان کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کے آپریشن کے بعد سیز فائر ہوچکا اور اب ہم امن چاہتے ہیں، ہم ترقی وخوشحالی، ملک میں بیروزگاری کا خاتمہ اور سرمایہ کاری چاہتے ہیں اور میں نے یہ آفر کئی مرتبہ دی ہے جو پوری دنیا نے سنی ہے، میں نے کہا ہے کہ ہم کشمیر، پانی، تجارت اور کاؤنٹر ٹیررازم پر بات کرنا چاہتے ہیں اور برابری کی بنیاد پر بات کرکے یہ مسائل حل کرنا چاہتے ہیں،کشمیر کا مسئلہ حل ہونا، بنیادی ستون ہے، اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے بغیر باہمی تعلقات استوار ہوسکتے ہیں تو وہ احمقوں کے جنت میں رہتے ہیں، کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، انہیں اپنا حق ملے گا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں جو اس وقت ظلم وستم کیا جارہا ہے، 64 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں جس میں بچے، خواتین اور بزرگ شامل ہیں جب کہ جو زندہ ہیں ان کا کھانا پانی اور ادویات تک بند کردی گئی ہیں، غزہ کی پٹی کے تناسب سے جتنی شہید ہوچکی ہیں، پچھلے 100 سال کے دوران ہونے والی جنگوں میں بھی اتنی زندگیاں تباہ نہیں ہوئیں،میں سمجھتا ہوں کہ اب وقت آگیا ہے کہ اس خطے کو امن چاہیے جس کے لیے اسلامی ممالک کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، اگر ہم فیصلہ کرلیں تو جس طرح ہم نے بھارت کے 6 جہاز گرائیں ہیں ویسے ہم غربت کا خاتمہ بھی کرکے دکھائیں گے اور پاکستان کو قرضوں سے نجات دلائیں گے، یہ مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں ہے۔

    9 مئی کیس: خدیجہ شاہ نے سزا کیخلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

  • وزیرِاعظم کی ہدایت پر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے جامع پالیسی کی تیاری

    وزیرِاعظم کی ہدایت پر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے جامع پالیسی کی تیاری

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر موسمیاتی تبدیلی اور مون سون سے پیدا ہونے والے اثرات سے بروقت نمٹنے کے لیے ایک جامع اور مؤثر پالیسی پر کام جاری ہے۔

    وزیراعظم آفس کے مطابق پالیسی کا ورکنگ پیپر تمام صوبائی حکومتوں کے ساتھ شیئر کیا جائے گا تاکہ مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیا جا سکے ہنگامی صورتحال کے بعد وزیراعظم ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کریں گے جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور متعلقہ اداروں کے سربراہان شریک ہوں گے-

    وزیرِاعظم نے کہا کہ آبی ذخائر کی تعمیر اور پانی کے بہتر انتظام کے لیے حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے جو صوبوں کی مشاورت اور ہم آہنگی سے بنائی جائے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے اور اس کی مؤثر تیاری سے ہی قدرتی آفات کے نقصانات کم کیے جا سکتے ہیں،یہ ایک قومی مسئلہ ہے، جس پر چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور وفاق کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ عوام کو موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے محفوظ بنایا جا سکے۔

    روس کا یوکرین پر بڑا فضائی حملہ،بچوں،سمیت 18 افراد جاں بحق

    اوکاڑہ: سول ڈیفنس کا سیلاب متاثرین کے لیے ریسکیو آپریشن جاری

    راوی میں 40 سال پانی نہیں آیا، لوگ دریا کی زمین پر کاشت کرتے، ڈی جی پی ڈی ایم اے