Baaghi TV

Tag: وزیراعظم

  • نوازشریف:شہبازشریف سمیت ساری شریف فیملی کو بھی صحت کارڈ جاری کیے جارہے ہیں‌:اہم شخصیت کا دعویٰ‌

    نوازشریف:شہبازشریف سمیت ساری شریف فیملی کو بھی صحت کارڈ جاری کیے جارہے ہیں‌:اہم شخصیت کا دعویٰ‌

    لاہور:نوازشریف:شہبازشریف سمیت ساری شریف فیملی کو بھی صحت کارڈ جاری کیے جارہے ہیں‌:اہم شخصیت کا دعویٰ‌ ادھر یہ خبریں بھی گردش کرنا شروع ہوگئی ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کل لاہور کس چیز کا افتتاح کرنے آرہےہیں؟معاون خصوصی نے قبل ازوقت ہی بتا دیا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ‌پنجاب عثمان بزدار کے معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب حسان خاور نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے حوالے سے قبل ازوقت ہی انکشاف کردیا ہے ،

    معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب حسان خاور نےسینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی سائٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کا دورہ کرنے آئے ہیں جو نیا منصوبہ ہے۔حسان خاورکاکہنا تھا کہ لاہور ڈاؤن ٹاؤن کا جلد افتتاح کریں گے اس کے بعد ڈیجیٹل اور ریزیڈینٹل سٹی کا افتتاح ہوگا، یہاں پر نیلے رنگ کی سڑکیں ہوں گی اور زیادہ تر گاڑیوں کو انڈر گراونڈ رکھا جائیگا۔

    وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی حسان خاور نے کہا کہ وزیراعظم کا ویژن تھا پرائیویٹ اپرٹنر شپ وہاں کی جائے جہاں اشد ضرورت ہو یا ہماری انویسٹمنٹ ہو۔ حسان خاور نے کہا کہ یہ منصوبہ ماحول دوست منصوبہ ہوگا، اس کا دوسرا مقصد شہر کی تخلیق نو ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب کی تاریخ کی سب سے بڑی آکشن یہاں کی جس کے زریعے یہ اب تک چالیس ارب روپے جنریٹ کر چکے ہیں۔

    حسان خاور کا کہنا تھا کہ لاہور ڈاؤن ٹاؤن کا جلد افتتاح کریں گے اس کے بعد ڈیجیٹل اور ریزیڈینٹل سٹی کا افتتاح ہوگا، یہاں پر نیلے رنگ کی سڑکیں ہوں گی اور زیادہ تر گاڑیوں کو انڈر گراونڈ رکھا جائیگا۔ معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب حسان خاور کا کہنا ہے کہ ہم ایسا بلدیاتی انتخاب لارہے ہیں جسکے ذریعے اختیار عام عوام تک پہنچے گا۔۔

    حسان خاور نے کہا کہ کل وزیراعظم لاہور تشریف لا رہے ہیں جو ہیلتھ کارڈ تقریب سے خطاب کریں گے جبکہ تارکین وطن بھی اس ہیلتھ کارڈ سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ حسان خاور کا کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن لیڈروں خواہ وہ پاکستان ہوں یا لندن ہیلتھ کارڈ دے سکتے ہیں تاکہ وہ یہاں علاج کروا سکیں۔اس میں نوازشریف ، اسحاق ڈار سمیت سب کو دیئے جائیں گے

    دوسری طرف وزیراعظم کے دورہ لاہور کے سلسلے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جارہےہیں اوریہ بھی امکان ہے کہ وزیراعظم کل کسی اہم تقریب میں شرکت بھی کریں ، ادھر لاہور میں اس وقت وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے حوالے سے تاجراور دیگرکاروباری حضرات بہت خوش دکھائی دیتےہیں

  • یہ لوگ حکومتیں گرانے کی طاقت رکھتے ہیں،عدالت میں کس نے کیا اظہار بے بسی

    یہ لوگ حکومتیں گرانے کی طاقت رکھتے ہیں،عدالت میں کس نے کیا اظہار بے بسی

    یہ لوگ حکومتیں گرانے کی طاقت رکھتے ہیں،عدالت میں کس نے کیا اظہار بے بسی
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں پولیس آرڈر 2002 پرعمل نہ کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ عالمی سطح پر انصاف کی فراہمی میں عدلیہ کا کیا نمبر بتایا جا رہا ہے؟ ریٹنگ کا یہ تاثر غلط ہے، چالیس سال سے یہ عدالت وفاقی حکومت سے کہہ رہی ہے پراسیکیوشن برانچ بنا دیں،پراسیکیوشن برانچ نہ بننے سے شہریوں کو پریشانی ہوتی ہے، سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس کو اس آرڈر سے کوئی غرض نہیں،ریاست کی تمام مشینری قبضہ گروپ میں ملوث ہے،ہر ادارے نے اپنا ریئل اسٹیٹ کا بزنس کھول رہا ہے یہ جرم ہے،جرائم روکنے والے ادارے جرائم میں ملوث ہیں اور مجرموں کا تحفظ کرتے ہیں

    عدلیہ سے متعلق ریٹنگ کا یہ تاثر غلط ہے،ایک قیدی نے بھکر جیل سے خط لکھا ہے کہ کس طرح زیادتی کی جاتی ہے،قیدی نے خط میں لکھا ہے کہ پوری ریاست کی مشینری اس میں شامل ہے، اصل مجرم پکڑے ہی نہیں جاتے کیونکہ ریاست کی ساری مشینری ملوث ہے، اسلا م آباد پر ایلیٹ کلاس کا قبضہ ہے،وزارت داخلہ کے حاضر سروس افسران ریئل اسٹیٹ کا بزنس چلا رہے ہیں،آئی بی کی بہت بڑی ہاؤسنگ سوسائٹی ہے، پولیس بھی ہاؤسنگ سوسائٹی بنا رہی ہے شہری تکلیف میں ہیں کیونکہ جن اداروں نے تحفظ کرنا ہے وہ اپنے بزنس چلا رہے ہیں، اس عدالت نے معاملہ وفاقی حکومت کو بھیجا انہوں نے کچھ نہیں کیا،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کون ریاست کے کمزور شہریوں کی داد رسی کریگا؟ کس طرح قبضے ہوتے ہیں اور لوگوں کو اٹھایا جاتا ہے،ایس ایچ او اور پٹواری کے ملوث ہوئے بغیر قبضہ ہو ہی نہیں سکتا،ادارے اپنے نام سے سوسائٹیاں بنا کر پرائیویٹ بزنس کر رہے ہیں، اس سے بڑا مفادات کا ٹکراؤ کیا ہو سکتا ہے،پولیس آرڈر کا نفاذ 2015 میں کیا گیا عدالت بار بار عمل کا کہہ چکی ہے، ریاست کے تمام اداروں کوشہریوں کی خدمت کرنی چاہئیں،جیل سے لکھے گئے اس ایک خط پر پوری حکومت کو ہل جانا چاہیے،غریب آدمی کیلئے فیصلہ آتا ہے تو میڈیا بھی اس طرح نہیں چلاتا،بڑی مشکل سے کچہری کو منتقل کیا جا رہا ہے، اور اسکا کریڈٹ وزیراعظم کو جاتا ہے، کسی ایک بڑے آدمی کو کچھ ہو جائے تو پوری مشینری ادھر پہنچ جاتی ہے،پولیس آرڈر سے متعلق عدالتی آرڈر کی کاپی سب کو گئی کسی نے نہیں پڑھی ہو گی،پولیس کے تفتیشی افسروں کو تفتیش سے متلعق کچھ پتہ ہی نہیں،پھر بدنام عدالتیں ہوتی ہیں کہ 136 میں سے 130 نمبر پر آ گئیں،یہ پورا سسٹم عام آدمی کیلئے ہے لیکن سارے اسکے خلاف کام کر رہے ہیں،کیا دنیا میں کہیں ریاستی اداروں کے نام پر پرائیویٹ بزنس ہوتا ہے،ایف آئی اے کا ڈائریکٹر ایف آئی اے کی سوسائٹی کا ڈائریکٹر ہوتا ہے،پولیس کی اپنی سوسائٹی ہے، اور یہ سب جرائم کی جڑ ہے ڈپٹی کمشنر بے بس ہیں، جہاں وزارت داخلہ کا مفاد ہو گا وہ اسکے خلاف کچھ کر سکتے ہیں؟ اس عدالت کے غریب کیلئے دیئے گئے ہر فیصلے کو ہر ایک نے دراز میں رکھ دیا، جو کیسز اس عدالت میں آ رہے ہیں وہ لرزہ خیز ہیں،عدالت کے پاس آبزرویشنز دینے کے علاوہ کچھ کرنے کا اختیار نہیں،اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ عدالت نے جو کچھ کہا ایک ایک حرف حقیقت کا حصہ ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ افسوسناک ہے کہ ریاست صرف طاقتور کا تحفظ کرتی ہے،

    صحافیوں کا دھرنا،حکومتی اتحادی جماعت بھی صحافیوں کے ساتھ، بلاول کا دبنگ اعلان

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سپریم کورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کا نوٹس لے لیا

    کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ

    پریس کلب پر اخباری مالکان کا قبضہ، کارکن صحافیوں نے پریس کلب سیل کروا دیا

    صحافیوں کو کرونا ویکسین پروگرام کے پہلے مرحلے میں شامل کیا جائے، کے یو جے

    کیوں ان صحافیوں کے پیچھے پڑ گئے جو حکومت یا کسی اور کے خلاف رائے دے رہے ہیں،عدالت

    مینار پاکستان واقعہ کے ملزم پکڑے جاسکتے تو صحافیوں کے کیوں نہیں؟ سپریم کورٹ

    مقامی صحافیوں کو کان پکڑوا کر تشدد کروانے والا ملزم گرفتار

    حکومت بتائے صحافیوں کے حقوق تحفظ کے لیے کیا اقدامات اٹھائے؟ عدالت

    پبلک آفس ہولڈر کا عزیز لاپتہ ہو جائے توریاست کا ردعمل کیا ہوگا؟چیف جسٹس اطہرمن اللہ کے اہم ریمارکس

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاملہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے کہا کہ اب یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے اور واضح تبدیلی نظر آنی چاہیے، وفاقی حکومت اس عدالت کو دکھائے کہ وہ بہتری لانے کے خواہش مند ہیں،اٹارنی جنرل نے کہا کہ یہ کوشش وفاقی حکومت کی بقا کی جنگ ہوتی ہے میں جواز پیش نہیں کر رہا لیکن ذرا سی کارروائی کی جائے تو ہلا کر رکھ دیا جاتا ہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے مفادات کا ٹکراؤ ختم کیا جائے،یہ صرف قانون سازی سے نہیں ہو گا کچھ کر کے دکھانا ہو گا،اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ شوگر مافیا پر ہاتھ ڈالا تو انہوں نے اس عدالت میں بھی درخواستیں دائر کر دیں،یہ لوگ حکومتیں گرانے کی طاقت رکھتے ہیں،ہم نے شوگر مافیا، پیٹرول مافیا اور دیگر پر بھی ہاتھ ڈالا ہے ، جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جس کا جو کام ہے وہ اگر نہیں کر سکتا تو وہ بیچارا نہیں ہے،اگر کوئی اپنا کام نہیں کر سکتا تو وہ اپنے گھر جائے، اٹارنی جنرل نے کہا کہ میں کمزور اٹارنی جنرل نہیں ہوں میری وزیراعظم تک رسائی ہے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر آئی جی اور ایس ایچ او نہ چاہیں تو انکی حدود سے کسی کو اٹھایا جا سکتا ہے؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ کاش میں 1789 میں فرانس میں ہوتا جب وہاں انقلاب آیا تھا،فرانس انقلاب میں سب صفائی کر دی گئی تھی، عدالت نے کہا کہ انقلاب تب آئے گا جب ہم سب دیانتدار ہو جائیں اور سچی بات کرنے لگیں،وزیراعظم اور کابینہ کے سامنے رکھیں اور اس عدالت کو کچھ کر کے دکھائیں، اگر آئی جی اور ایس ایچ او ملوث نہ ہوں تو جرائم نہیں ہو سکتے، اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ میں گزشتہ روز وزیراعظم سے ملا تو وہ پریشان تھے،وزیراعظم نے کہا کہ 3سال میں کوئی ریفارمز نہیں ہوئیں جو انکے ایجنڈے پر تھیں،سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ کبھی کسی کو قانون کے خلاف کوئی کام کرنے کا نہیں کہا،

    علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی ،سپریم کورٹ نے دیا بڑا جھٹکا

    تین سو ارب روپے کے میگا سکینڈل میں اینٹی کرپشن کی تحقیقات آخری مرحلے میں داخل

    سرکاری زمین پر قبضہ کرکے سینما بنانے پر ن لیگی رہنما پر مقدمہ درج

    پی ڈی ایم کا جلسہ:اپوزیشن کا آخری شوبھی فلاپ:سچ کیا اورجھوٹ کیا:ممتازاعوان نے منظرکشی کردی

    پی ڈی ایم کو لاہورجلسہ الٹا پڑ گیا،مولانا ،بلاول اور نواز شریف کے واضح اشارے، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا

    ابصار عالم کو کس نے گولی ماری ؟ جسٹس فائز عیسیٰ کا تاریخی فیصلہ آگیا ، سنئے مبشرلقمان کی زبانی

    حکومت کے حق میں آرٹیکلز لکھنے پر اشتہارات ملتے ہیں، قائمہ کمیٹی میں انکشاف

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے ساری سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کرتی ہے خود چلا رہی ہے،آئے روز جس طرح کیسز آ رہے ہیں وہ اس عدالت کیلئے بھی افسوسناک ہیں، بتائیں عدالت اپنے آرڈر میں کیا لکھے کہ ضمیر تو جگا دیئے جائیں، چار ہفتے میں بتائیں کہ مفادات کا ٹکراؤ کس طرح ختم کیا جائے گا؟اگر اسلام آباد ہائیکورٹ کوئی کاروبار شروع کر دے تو یہ مفاد کا ٹکراؤ نہیں ہو گا، کتابی اور سیمینار والی باتیں نہیں بلکہ تبدیلی گراؤنڈ پر نظر آنی چاہیے،یہ عدالت اٹارنی جنرل کو کمیشن بنا دیتی ہے،جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ مجھے کمیشن نہ بنائیں،میں یہ وزیراعظم کے سامنے رکھوں گا اور سیکریٹری داخلہ سے مشاورت کرونگا، لینڈ مافیا ایک لعنت ہے،جس پر عدالت نے کہا کہ ریاست اور ریاستی ادارے لینڈ مافیا بن چکے ہیں،

    صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف ازخود نوٹس کیس،سپریم کورٹ کا بڑا حکم

    انڈس نیوز کی بندش، صحافیوں کا ملک ریاض کے گھر کے باہر دھرنا

    تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے ملک ریاض کو کہا جائے،آپ نیوز کے ملازمین کا جنرل ر عاصم سلیم باجوہ کو خط

    پنجاب پولیس نے ملک ریاض فیملی کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے، حسان نیازی

    جب تک قانون کے مطابق سخت سزا نہیں دی جائے گی، قوم کرنل کی بیوی اور ٹھیکیدار کی بیٹی جیسے ٹرینڈ بناتی رہے گی۔ اقرار

    ملک ریاض کے باپ سے پیسے لے کر نہیں کھاتا، کوئی آسمان سے نہیں اترا کہ بات نا کی جائے، اینکر عمران خان

    صحافیوں کے خلاف کچھ ہوا تو سپریم کورٹ دیوار بن جائے گی، سپریم کورٹ

    صحافیوں کا کام بھی صحافت کرنا ہے سیاست کرنا نہیں،سپریم کورٹ میں صحافیوں کا یوٹرن

    مجھے صرف ایک ہی گانا آتا ہے، وہ ہے ووٹ کو عزت دو،کیپٹن ر صفدر

    پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے میں مصروف

    بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    ریاست خود کرمنلز کو تحفظ دیتی،قانون کو دیکھ کر فیصلہ کریںگے،عدالت

  • وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان میں گیس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس

    وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان میں گیس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس

    اسلام آباد :وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان میں گیس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان میں گیس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس کو ملکی ذخائر سے طلب، رسد، شارٹ فال اور ایل این جی کی درآمد کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

    اس اہم اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ملک میں گیس کی موجودہ طلب 4700 ایم ایم سی ایف ڈی ہے جو سردیوں کے موسم میں بڑھ کر 6000 سے 6500 ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ جاتی ہے۔ موجودہ ملکی سپلائی 3300 MMCFD ہے جو ہر سال کم ہو رہی ہے۔ نتیجے میں ہونے والی کمی کو ایل این جی درآمد کرکے پورا کرنا ہوگا۔ موجودہ انفراسٹرکچر کے ساتھ سردیوں میں تقریباً 1000 MMCFD کی کمی پیدا ہوتی ہے جس کے لیے متعدد آپشنز اپنائے جا رہے ہیں۔ مختصر مدت کے لیے، گھریلو ٹرمینلز کی موجودہ صلاحیت کو بہتر بنایا جا رہا ہے اور ورچوئل پائپ لائن لائسنس کے اجراء کے عمل کو تیز کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ دو نئے ایل این جی ٹرمینلز کی تنصیب کا کام جاری ہے اور تمام رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جا رہا ہے۔

    وزیراعظم نے ہدایت کی کہ گھریلو تلاش کے لائسنس کے اجراء کو تیز کیا جائے کیونکہ یہ قدرتی گیس کا سب سے سستا ذریعہ ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو نئے ایل این جی ٹرمینلز اور ورچوئل پائپ لائن منصوبوں کی تنصیب کے عمل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اس سلسلے میں وزارت بحری امور، وزارت پٹرولیم اور اوگرا کو ہدایت کی گئی کہ وہ ہم آہنگی پیدا کریں اور سرمایہ کاروں سمیت دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھی آن بورڈ لیں۔

    علاوہ ازیں وزیراعظم نے نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ طے شدہ ٹائم لائنز میں مزید تاخیر کیے بغیر اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر شوکت فیاض ترین، حماد اظہر، اسد عمر، علی حیدر زیدی، ایس اے پی ایم محمود مولوی اور متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔

  • نواز شریف کیسے واپس آئیں گے؟ حکومت کا بڑا اعلان

    نواز شریف کیسے واپس آئیں گے؟ حکومت کا بڑا اعلان

    نواز شریف کیسے واپس آئیں گے؟ حکومت کا بڑا اعلان
    وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا

    وفاقی کابینہ نے پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دیدی،نیشنل سیکیورٹی پالیسی قومی سلامتی ڈویژن کی جانب سے پیش کی گئی،قومی سلامتی پالیسی 2022 تا 2026 کیلئے ہے. قومی سلامتی پالیسی کے تحت شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائیگا .

    وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دیدی،قومی سلامتی پالیسی عام آدمی کی زندگی سے منسلک ہے قومی سلامتی پالیسی سے عام آدمی کے تحفظ کویقینی بنایاجائے گا،قومی سلامتی پالیسی معاشی صورتحال سے منسلک ہے،کابینہ کویوریا کی پیدوار پر بریفنگ دی گئی،اچھی پیداوار سے کاشتکاروں کو 1100 ارب روپے اضافی آمدن ہوئی،زراعت کے شعبے پر حکومت توجہ دے رہی ہے،کھاد کا بحران پیدا ہوا ہے عالمی منڈی میں ڈی اے پی کی قیمت 12 ہزار روپے ہے ،یوریا کھاد ملک میں بن رہی ہے اور بڑی پیدوار حاصل کی حکومت کے پاس یوریا کا اسٹاک موجود ہے ،پنجاب حکومت کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا کہا ہے ٹریکٹر اور زرعی آلا ت کی طلب میں اضافہ ہوا ہے ،2019 کی ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری شائع کرنے کی منظوری دی گئی ناظم جوکھیو کے قاتلوں کوبچانے کے لیے کوششیں کی گئیں ناظم جوکھیو قتل کی تحقیقات کے لیے مشترکہ ٹیم کی منظوری دی

    وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہاوس بلڈنگ بورڈ آف ڈائریکٹر تعینات کرنے کی منظور ی دی گئی ،سیکیورٹی ایکس چینج کمپنی کے چیئرمین کا استعفٰی منظور کرلیا گیا تعلیمی بورڈز میں رابطے کے لیے انٹر بورڈ ایکٹ 2021 کی منظوری دے دی پیمرا میں محمد عاصم کو ایگزیکٹو ممبر تعینات کیا گیا اسلام آباد ایف 9 پارک میں سیٹیزن پارک گندھارا کلچر سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ،بینکنگ کورٹ نمبرایک ملتان کو ڈیرہ غازی خان منتقل کرنے کی منظوری دے دی گئی گوادر میں 12 لاکھ گیلن واٹر پلانٹ منصوبے کی منظوری دے دی گئی کیوبا کو کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے 23 ملین روپے کا سامان بھیجا جارہا ہے آج پاکستان کویڈ سے متعلقہ میڈیکل سامان باہر بھیج رہا ہے

    وزیر اطلاعات فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت گرانے کی باتیں پہلے بھی ہوئی تھیں اب بھی ہورہی ہیں، مولانا فضل الرحمان نے بھی مارچ کااعلان کیا تھا اور کیا ہوا،یہ سارے دیہاڑی دار سیاست دان ہیں ،نوازشریف کو ہم واپس لائیں گے وہ خود نہیں آئیں گے ،نوازشریف اورزرداری نے ملک کونقصان پہنچایا اس لیے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑرہا ہے،منی بل اسی سیشن میں لے آئیں گے رانا شمیم کیس میں سیسلین مافیا بے نقاب ہوا ملزمان کی حوالگی پر برطانیہ سے بات کررہے ہیں ،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اپنے زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دی تھی

    قبل ازیں وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے دعویٰ کیا کہ منی بجٹ سے مہنگائی کی نئی لہر نہیں آئے گی موبائل فون، امپورٹڈ کپڑوں اور جوتوں پر ٹیکس چھوٹ ختم ہونے سے عام آدمی پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

    یاد رہے کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے سے حکومت کے قرض کی حالیہ قسط کے لیے کیے جانے والے مذاکرات میں طے ہوا تھا کہ حکومت منی بجٹ کے ذریعے 350 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کرے گی۔

    مزمل اسلم کے مطابق منی بجٹ سے عام آدمی متاثر نہیں ہو گا دیکھیں اگر 350 ارب روپے ٹیکس اگر پٹرولیم مصنوعات پر لگتا تو پھر آپ کہتے کہ مہنگائی بڑھے گی مگر موبائل فون، امپورٹڈ کپڑوں اور جوتوں پر ٹیکس لگنے سےعام آدمی پر کیا فرق پڑے گا؟ لگژری آئٹمز جیسے پین، گھڑیاں اور آئی فون مہنگے بھی ہو جائیں تو مہنگائی کی لہر نہیں آتی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے بورڈ کا اجلاس 12 جنوری کو ہو گا جس میں پاکستان کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی اس لیے حکومت منی بجٹ اور سٹیٹ بینک کی خودمختاری کے بلز کو اس سے پہلے پارلیمنٹ سے منظور کروانا چاہتی ہے۔

    جبکہ اس ضمن میں وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہےکہ کابینہ کی منظوری کے بعد منی بجٹ بدھ کو ایوان میں منظوری کے لیے پیش کیاجائےگا بجٹ منظوری کے وقت اپوزیشن شور مچانا شروع کردیتی ہے۔اہم قانون سازی کے وقت بھی اپوزیشن والے اپنا چورن بیچنا شروع کردیتےہیں تحریک انصاف کی حکومت زرداری اور نوازشریف کے پیدا کردہ مسائل کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پاس گئی اس وقت دنیا مہنگائی کی لپیٹ میں ہے۔

    دوسری جانب اپوزیشن نے حکومت کے منی بجٹ کو بلڈوز کرنے کیلئے پلان تیار کرتے کہا کہ عوام مہنگائی میں پس رہے ہیں، یہ آئی ایم ایف کا منی بجٹ ہے جس کا پاکستانی عوام سے کوئی تعلق نہیں۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ منی بجٹ میں 500 ارب کے ٹیکس لگائے جا رہے ہیں پارلیمان میں بحث نہ ہوئی تو سخت احتجاج ہوگا۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی کمیٹی کا گزشتہ روز شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ جس میں منی بجٹ، فنانس بل اور اسٹیٹ بینک کی خودمختاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں منی بجٹ کے حوالے سے پارٹی حکمت عملی طے کی گئی۔

    اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی اور مریم اورنگزیب کا کہنا تھا حکومت منی بجٹ میں 500 ارب کے ٹیکس لگانے جا رہی ہے جس سے ہر پاکستانی متاثر ہوگا، منی بجٹ پر پارلیمان میں بحث نہ ہوئی تو سخت احتجاج ہوگا۔

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا حکومت جو منی بجٹ لا رہی ہے وہ مہنگائی کا سونامی لیکر آئے گا، منی بجٹ مہنگائی میں مزید اضافے کا سبب بنے گا، منی بجٹ کو بلڈوز کرنے کے لیے اپوزیشن نے مکمل پلان تیار کرلیا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے ازراہ تفنن کہا تھا کہ آج میری سالگرہ ہے لیکن کیک نہیں کاٹا کیونکہ کیک کوئی نہیں لایا۔ آصف زرداری کے اسلام آباد میں قیام اور اہم ملاقاتوں سے متعلق شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ اللہ ان کی ملاقاتوں میں برکت ڈالے اور کہا کہ اللہ ہم سب کی ملاقاتوں میں برکت ڈالیں۔

  • مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،وزیراعظم

    مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،وزیراعظم

    مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،وزیراعظم
    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس شروع ختم ہو گیا ہے

    اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، عسکری حکام اور وفاقی وزرا شریک تھے، وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی اجلاس میں شریک تھے ،فواد چودھری، شوکت ترین، شیریں مزاری اور اسد عمر بھی اجلاس میں شریک تھے ،مشیر قومی سلامتی امور معید یوسف بھی اجلاس میں شریک تھے، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی اجلاس میں افغانستان اور بارڈر کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،پاکستان کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی گئی ،مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے نیشنل سیکیورٹی پالیسی کے مسودے پر بریفنگ دی

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ترجیحی شعبوں پر جائزہ اجلاس ہوا ، اجلاس میں ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان اور خصوصی اقتصادی زونز کے حوالے سے عملدرآمد پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ معیاری بیج کی فراہمی کیلئے منظوری کے بعد فنڈز کی فراہمی کا عمل تیزی سے جاری ہے. لائیو سٹاک کی پیداوار بڑھانے اور جنیاتی بہتری کیلئے سیمن کی درآمد پر بھی کام تیزی سے جاری ہے. مویشی پال کسانوں کی معاونت کیلئے پنجاب میں 9211 سروس بحال کر دی گئی ہے جبکہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بھی جلد بحال کر دی جائے گی. زراعت میں جدید مشینری کے استعمال میں معاونت کا منصوبہ بھی تقریباْ مکمل ہے اور مشینری تقسیم کرنے کا عمل جلد شروع کر دیا جائے گا. مشینری کے استعمال سے نہ صرف فی ایکڑ اوسط پیداوا میں اضافہ ہوگا بلکہ کسانوں کی فی ایکڑ مجموعی لاگت میں بھی کمی آئے گی. زرعی معاونت کیلئے انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کا نظام بھی تکمیل کے قریب ہے جس کے تحت کسانوں میں آگاہی پھیلانے میں بھی معاونت ملے گی.زرعی شعبے کی پیداوار میں اضافے کیلئے تحقیقی اداروں میں مجوزہ اصلاحات کا نفاذ بھی تیزی سے جاری ہے. اس امر کیلئے چین کی ایگریکلچر ریسرچ اکیڈمی سے تعاون سے زرعی جدتیں متعارف کروائی جائیں گی.زرعی تحقیق میں کپاس کی پیداوار میں اضافے اور درآمدی فصلوں کے تعارف و پیداوار پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے.جھینگے کی فارمنگ کیلئے پنجاب اور بلوچستان میں ہیچریز قائم کی گئی ہیں جن کا افتتاح جلد کر دیا جائے گا. یتون کی 20 ہزار ایکڑ پر کاشت کیلئے پودوں کی درآمد شروع کر دی گئی ہے.یوریا اور ڈی اے پی کے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف آپریشن اور سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی،وزیرِ اعظم نے اقدامات پر معینہ مدت میں عملدرآمد کو یقینی بنانے اور کھاد کے ذخیرہ اندوزوں و سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں.

    اسپیشل اکنامک زون کے حوالہ سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں اس وقت چھوٹے بڑے 21 اکنامک زونز فعال ہیں. علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی، رشکئی، دھابے جی اور بوستان چار بڑے کنامک زونز ہیں. سرمایہ کار بورڈ کی طرف سے ون سٹاپ شاپ ماڈل تیار ہے جس کا افتتاح جلد کر دیا جائے گا. سٹاپ شاپ سرمایہ کاروں کو بجلی، گیس پانی اور تعمیراتی پرمٹ کے حصول میں معاونت کرے گا. وفاقی و صوبائی اداروں سے منظوریوں کیلئے ایک مشترکہ کمپلائنس رجیم بھی بنایا گیا ہے. اجلاس میں این او سی اور کمپلائنس کی منظوری کیلئے مینیجمنٹ کمپنیز کی تجویز بھی پیش کی گئی.وزیرِ اعظم نے اقدامات پر جلد عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں.

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے تاریخ میں پہلی بار ایک جامع ایگریکلچر ٹرانفارمیشن پلان بنایا اور اسے ترجیحی بنیادوں پر نافذ کر رہی ہے۔ زراعت کے شعبے کی میکانائزیشن، معیاری بیج کی فراہمی، پانی کا موثر انتظام اور لائیو سٹاک فارمنگ میں کسانوں کی مدد اس کو زیادہ پیداوار دینے والے معاشی شعبے میں تبدیل کر رہی ہے۔ کسان کارڈ متعارف کرانے، کھاد پر سبسڈی اور مویشیوں کی جینیاتی بہتری کے ساتھ، حکومت کا مقصد پچھلے سال کی ریکارڈ پیداوار کے مقابلے میں اس سال اور بھی زیادہ پیداوار حاصل کرنا ہے۔ ہماری حکومت کی توجہ برآمدی صنعتوں کے قیام کے لیے SEZs میں سرمایہ کاری کو بڑھانا ہے۔ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں اور کاروبار کرنے میں آسانی پر توجہ دینے کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اس اعتماد کا نتیجہ ہے جو حکومت نے اپنے موثر پالیسی اقدامات سے حاصل کیا ہے۔

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

    ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،عدالت نے لڑکے اور لڑکی کو کیا طلب

    خواتین کو ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کا کیس، درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ

    شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

  • وزیراعظم عمران خان نےپاکستان تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کر دیا

    وزیراعظم عمران خان نےپاکستان تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کر دیا

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نےپاکستان تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کر دیا،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کر دیا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی تنظیموں کی تحلیل کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کیا ہے، اسد عمر تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل ہوں گے جبکہ پرویز خٹک خیبر پختونخواہ کے اور علی زیدی سندھ کے صدر ہوں گے۔

    اس کے علاوہ قاسم سوری کو بلوچستان، شفقت محمود کو پنجاب اور خسرو بختیار کوجنوبی پنجاب کا صدور نامزد کیا گیا ہے۔ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے عامر کیانی کو ایڈیشنل سیکرٹری جنرل بنا دیا ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں شکست پر گزشتہ روز پی ٹی آئی کی تمام تنظیمیں اور ونگز تحلیل کرتے ہوئے 21 رکنی آئینی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں نئی تنظیم سازی کی جائے گی۔

    دوسری طرف کارکنان نے وزیراعظم کے اس فیصلے کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ ہمیں اپنے قائد پرپورا پورا بھروسہ ہے کہ وہ پارٹی کارکنان کو ضائع نہیں کریں‌ گے اور انہیں کارکنان کی محنت کے ذریعے پاکستان کومشکلات سے نکالیں گے

     

  • وزیراعظم کی”میرا گھر میرا پاکستان” ہاؤسنگ اسکیم، 20 لاکھ قرض پرماہانہ قسط کتنی ادا کرنا ہوگی؟

    وزیراعظم کی”میرا گھر میرا پاکستان” ہاؤسنگ اسکیم، 20 لاکھ قرض پرماہانہ قسط کتنی ادا کرنا ہوگی؟

    اسلام آباد: وزیراعظم کی”میرا گھر میرا پاکستان” ہاؤسنگ اسکیم، 20 لاکھ قرض پرماہانہ قسط کتنی ادا کرنا ہوگی؟ اطلاعات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر رضا باقر نے میرا گھر ہاؤسنگ منصوبے کے لیے دیے جانے والے قرض اور ماہانہ قسط کے حوالے سے عوام کی پریشانی دور کردی۔

    اسلام آباد میں منعقدہ میرا گھر میرا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا باقر نے کہا کہ ماضی میں کبھی قرض کی قسط اتنی کم نہیں تھی، جتنی اس منصوبے کے لیے مختص کی گئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اگر کوئی 20 لاکھ کا قرضہ لیتا ہے تو اس کی ماہانہ قسط صرف11 ہزار روپے بنے گی، تاریخ میں اس سے پہلے کبھی قرض پر اتنا ریلیف فراہم نہیں کای گیا۔

    رضا باقر کا کہنا تھا کہ پہلےبینک اسٹاف اتنے ٹرینڈ نہیں تھےجو لوگوں کی مدد کرسکے مگر اب صورت حال بہت تبدیل ہے کیونکہ لوگوں کو ہر حوالے سے مطمئن بھی کیا جارہا ہے، بینکوں نے اب تک اس پروجیکٹ کے لیے آنے والی درخواستوں پر 109 ارب روپے قرضوں کی منظوری دی۔

    انہوں نے بتایا کہ 260 ارب روپے سے زائد مالیت کی درخواستیں آچکی ہیں، جس میں سے بینک اب تک 32 ارب روپے تقسیم بھی کرچکے ہیں، ابتدا میں تھوڑی رکاوٹیں آئیں مگر اب بہترین کام بہتر انداز سے چل رہا ہے اور ہر ہفتے تقریباً 1.7 ارب روپے قرض کی رقم تقسیم کی جارہی ہے۔

    گورنر اسٹیٹ بینک نے اس کامیابی پر وزیر خزانہ شوکت ترین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اُن کی طرف سے بھی بھرپور مدد ملی۔ رضا باقر نے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کاخواب اپناگھرہے تو نزدیکی بینک جا کر درخواست حاصل کریں اور آشیانہ بنانے کے لیے قرض حاصل کریں۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ لوگوں کوسمجھ نہیں ہےکہ آپ نےکتنا بڑا کام کر دیا، ہم اس منصوبے کے حوالے سے ہر ہفتےگورنر اسٹیٹ بینک کے ساتھ میٹنگ کرتے تھے، اب تک 260ارب روپےکی درخواستیں آئیں جس میں سے 106 ارب روپے کی منظوری دی جاچکی ہے۔

  • پاکستان سارک سربراہی اجلاس کی بھی مہمان نوازی کرنا چاہتاہے     :وزیراعظم نے درخواست کردی

    پاکستان سارک سربراہی اجلاس کی بھی مہمان نوازی کرنا چاہتاہے :وزیراعظم نے درخواست کردی

    اسلام آباد: سارک سربراہی اجلاس پاکستان مہمان نوازی کرنا چاہتاہے:وزیراعظم نے درخواست کردی ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں سارک سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے آج سیکریٹری جنرل سارک ایسالا رووَن ایراکون نے ملاقات کی، جو اِن دنوں دورہ پاکستان پر ہیں، وزیر اعظم نے سارک سیکریٹری جنرل سے سیالکوٹ واقعے میں سری لنکن شہری کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔

    وزیر اعظم نے کہا اس طرح کی کارروائیوں کا کوئی جواز نہیں تھا، قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

    انھوں نے کہا سارک اقتصادی ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے خطے میں سازگار ماحول فراہم کر سکتا ہے، سارک کا کردار جنوبی ایشیا کے لوگوں کے معیار زندگی کو بدل دے گا۔

    عمران خان نے ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی، تعلیم، اور غربت کے خاتمے کے چیلنجز پر تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا، اور سارک کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے سیکریٹری جنرل کی کوششوں کو سراہا۔

    وزیر اعظم نے اپنی حکومت کی جانب سے سارک کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے حمایت جاری رکھنے کا عزم کیا، اور پاکستان میں سارک سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے کا عندیہ دیا۔

    سیکریٹری جنرل سارک نے متعلقہ امور پر رہنمائی پر وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا، انھوں نے کہا جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے کوششیں تیز کریں گے۔

    یاد رہےکہ اس سے پہلے پاکستان کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ پاکستان نے 40 سال بعد اوآئی سی کی میزبانی کا شرف حاصل کرکے اداسیاں ختم کردی تھیں ، ادھر یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پاکستان نے اوآئی سی جنرل سیکرٹری سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ وزرائے خارجہ کی سطح پرہونے والا آو آئی سی کا اجلاس بھی پاکستان میں منعقد کروانے کےلیے پاکستان نے میزبانی کا شرف ایک بارپھرحاصل کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں‌

  • وزیراعظم صاحب:سچ سچ بتا رہا ہوں :کے پی میں کپتان کوہرانے والے پی ٹی آئی رہنما سامنے آگئے

    وزیراعظم صاحب:سچ سچ بتا رہا ہوں :کے پی میں کپتان کوہرانے والے پی ٹی آئی رہنما سامنے آگئے

    پشاور: وزیراعظم صاحب:سچ سچ بتا رہا ہوں :کے پی میں کپتان کوہرانے والے پی ٹی آئی رہنما سامنے آگئے ،اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی شکست کے معاملے پر الیکشن سے قبل رکن اسمبلی ہشام انعام کا وزیراعظم کو لکھا گیا خط منظرعام پر آگیا ہے

    تحریک انصاف کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ڈاکٹر ہشام انعام اللہ اور وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے درمیان اختلافات برقرار ہیں۔یاد رہے کہ ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے بلدیاتی الیکشن سے قبل وزیراعظم عمران خان کے نام خط میں لکی مروت میں ٹکٹوں کی غلط تقسیم کی نشاندہی کی تھی۔

    تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ڈاکٹر ہشام انعام اللہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں علی امین گنڈا پورکے من پسند امید وار بری طرح ہار گئے جبکہ علی امین کے من پسند لوگوں کے مقابل میرے لوگ جیت گئے۔ڈاکٹر ہشام انعام اللہ کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کو جیتے ہوئے امید وار دوں گا لیکن پارٹی میں مجھے میرا مقام ملنا چاہیے۔

    تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی کا مزید کہنا تھا علی امین گنڈا پور نے پریس کانفرس میں کہا ہے کہ ہشام انعام اللہ کو پارٹی سے بھی نکالوں گا۔ہشام انعام اللہ نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ گورنر کے پی شاہ فرمان اور وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے سازش کر کے مجھے وزارت سے ہٹوایا۔

    ہشام انعام نے وزیراعظم کے نام خط میں لکھا تھا کہ میرے حلقے میں علی امین گنڈا پور نے میرے سیاسی مخالفین کو پار ٹی ٹکٹ دیا اور لکی مروت میں ایسے لوگوں کو ٹکٹ دیے گئے جن کا پارٹی سے تعلق نہیں تھا، میرے سیاسی دوست پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری کے بجائے ٹکٹ کسی عام شخص کو دیا گیا۔

    ہشام انعام کا خط میں کہنا تھا کہ پارٹی کے سینئر رہنما کو اس طرح خلاف ورزی کے لیے چھوڑنا پارٹی کے لیے نقصان دہ ہے، مجھے پارٹی سے نکالنے کے لیے میرے علاقے میں پارٹی کی بدنامی کی جارہی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے خط میں وزیراعظم سے درخواست کی تھی کہ پارٹی کو تباہی سے بچانے کے لیے نوٹس لیا جائے۔

    واضح رہے کہ خیبر پختونخوا (کے پی) بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) تحصیل چیئرمین کی 18 اور سٹی میئر کی 3 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے، اے این پی نے میئر کی ایک اور تحصیل کونسل کی 5 نشستیں جیتیں، تحریک انصاف نے تحصیل چیئرمین کی 13، آزاد امیدوار 8، ن لیگ 3، جماعت اسلامی 2، پی پی اور تحریک اصلاحات کو ایک ایک نشست ملی۔

  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم دے دیا

    پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم دے دیا

    لاہور:پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم دے دیا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فوری طور پر پنجاب کے اضلاع میں بلدیاتی ہوم ورک شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی ابھی سے تیاری کرنا ہو گی۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور سینئر رہنماؤں نے مشاورت کی۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار، گورنر پنجاب چودھری سرور، وفاقی وزرا فواد چودھری، شفقت محمود اور شہباز گل ، وزیر بلدیات محمود الرشید اور وزیر صحت یاسمین راشد نے شرکت کی۔ اجلاس میں دیرینہ کارکنان نے پارٹی کو مزید پروان چڑھانے کے لیے تجاویز دیں۔

    وزیراعظم نے فوری طور پر پنجاب کے اضلاع میں بلدیاتی ہوم ورک شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی کی خود نگرانی کروں گا۔ چاہتے ہیں اختیارات کی منتقلی نچلی سطح پر ہو۔ عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل کرنے کے لیے مضبوط بلدیاتی نظام دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی ابھی سے تیاری کرنا ہو گی، پارٹی کی حکومتی اور سیاسی قیادت مشترکہ حکمت عملی اختیار کرے، پنجاب کی اعلیٰ قیادت پرانے رہنماؤں سے مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کرے۔ پرانے ورکرز اور پارٹی رہنماؤں کی آراء کا ہمشہ احترام کیا۔ صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کے عمل کو تیز کیا جائے۔

    وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں وزیرِ اعظم کو پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، انتظامی امور اور امن و امان کی صوتحال سے آگاہ کیا گیا۔

    ملاقات میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل، آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان اور پرنسپل سیکٹری پنجاب عامر جان بھی شریک ہوئے۔

    ملاقات میں پنجاب میں کھاد کی کسانوں کو بلا تعطل فراہمی کیلئے اٹھائے گئے انتظامی اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    وزیرِ اعظم نے صوبے میں انتظامی اور امن و امان کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں. اسکے علاوہ حکومت کے فلاحی منصوبوں کے اثرات کو عوام تک پہنچانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں۔