وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اسلام آباد میں ترلائی مسجد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے خودکش حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے ملاقات کی –
وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہونے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہ میں خودکش حملہ انسانیت دشمنی کی بدترین مثال ہے،صوبائی حکومت اس افسوسناک سانحے پر لواحقین کے غم میں شریک ہے اور متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم متحد ہے اور ایسے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
واضح رہے کہ ترلایہ مسجد و امام بارگاہ میںحملہ گزشتہ جمعے کو ہوا، جس میں کم از کم 32 افراد شہید اور 169 سے زائد زخمی ہوئے تھے، جب مسجد میں نمازیوں کے اجتماع کے وقت خود کش دھماکا ہوا، یہ اسلام آباد میں گزشتہ دہائی کے دوران سب سے شدید حملوں میں سے ایک تھا۔


