Baaghi TV

Tag: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

  • عمران خان حکم کریں تو پورا پاکستان بند کردیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

    عمران خان حکم کریں تو پورا پاکستان بند کردیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے عمران خان کو پیغام بھیجا کہ میں بھی تیار ہوں اور قوم بھی تیار ہے ، حکم کریں تو پورا پاکستان بند کر دیں، میرا لیڈر عمران خان ہے میں اس کے ہر حکم کی تعمیل کروں گا۔

    مانسہرہ میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ہزارہ ڈویژن کیلیے 200 ارب روپے کے جامع ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا،200 ارب روپے میں سے 50 ارب روپے صرف سیاحتی منصوبوں پر خرچ ہونگے جبکہ مانسہرہ میں میڈیکل کالج ، نرسنگ کالج، ٹراما سینٹر کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا تناول فیڈر کے قیام اور 15 کلومیٹر اوگی روڈ کی تعمیر جبکہ تناول اور دربند تحصیلوں کو بھی بہت جلد مکمل فعال کرنے کا اعلان بھی کیا۔

    سہیل آفریدی نے کہا کہ کل شیخ ادریس صاحب کو شہید کیا گیا، اس سے قبل بھی قیمتی لوگوں کو شہید کیا گیا، جب ہم دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کرتے تھے تو کہا جاتا یہ جھوٹ بول رہے ہیں، جب معصوم لوگ شہید ہونا شروع ہوگئے تو اب کہتے ہیں آپریشنز کریں گےخیبر پختونخوا کو لیبارٹری سمجھ کر تجربات کیے جا رہے ہیں، اس کا نقصان غریب عوام کو ہو رہا ہے-

    سہیل آفریدی نے کہا کہ 180 نشستیں جیتنے والے شخص کو قید کیا گیا، 17 نشستیں جیتنے والوں کو ہم پر مسلط کیا گیا، جب تک ہم اپنے حق کے لیے کھڑے نہیں ہوں گے تب تک ہم ہر ظلم و جبر کرتے رہیں گے ہم نے متحد ہوکر اپنے حقوق کی جنگ لڑنی ہے، ہم نے عمران خان کے نظریے پر اپنی جانیں قربان کی ہیں ، ان کو تکلیف میں دیکھ کر درد ہوتا ہے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے عمران خان کو پیغام بھیجا کہ میں بھی تیار ہوں اور قوم بھی تیار ہے ، حکم کر یں تو پورا پاکستان بند کر دیں، میرا لیڈر عمران خان ہے میں اس کے ہر حکم کی تعمیل کروں گا۔

    سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے حکم کے بغیر نہ کسی کی بات سنوں گا اور نہ مانوں گا، جب میری نامزدگی کا اعلان ہوا تو طرح طرح کے الزامات لگائے گئے لیکن میں ڈٹا رہا، جب ناکام ہوئے تو میرے آبائی علاقے میں آپریشن کا اعلان کیا گیا میرے لوگ میرے ساتھ کھڑے ہیں، وہ جانتے ہیں ان کے ووٹ پر کس نے ڈاکہ ڈالا، جزیرے کون خریدتا ہے، میں اپنے لیڈر اور لیڈر کی پارٹی کو کبھی نقصان نہیں پہنچاؤں گا، تمام آئینی وقانونی راستے عمران خان سے ملاقات کے لیے استعمال کر چکے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کا ذاتی معالجین و فیملی کی موجودگی میں علاج نہیں کرایا جا رہا، جب سارے رستے بند کر دیئے جائیں ، دیوار سے لگایا جائے ، تو ہمارے پاس صرف احتجاج کا راستہ بچتا ہےہم نے ایک دوسرے کی طاقت بن کر کندھے سے کندھا ملا کر انہیں شکست دینی ہے، ایلیٹ مافیا کبھی بھی نہیں چاہے گا مڈل کلاس آگے آئے، عمران خان نے پہلی دفعہ ایک مڈل کلاس لڑکے کو وزارت اعلیٰ کی کرسی پر بٹھایا ہےآپ سے وعدہ کرتا ہوں عمران خان اور عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا۔

  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  کی ترلائی مسجد آمد، خودکش حملے کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ترلائی مسجد آمد، خودکش حملے کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اسلام آباد میں ترلائی مسجد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے خودکش حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے ملاقات کی –

    وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہونے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہ میں خودکش حملہ انسانیت دشمنی کی بدترین مثال ہے،صوبائی حکومت اس افسوسناک سانحے پر لواحقین کے غم میں شریک ہے اور متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم متحد ہے اور ایسے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

    واضح رہے کہ ترلایہ مسجد و امام بارگاہ میںحملہ گزشتہ جمعے کو ہوا، جس میں کم از کم 32 افراد شہید اور 169 سے زائد زخمی ہوئے تھے، جب مسجد میں نمازیوں کے اجتماع کے وقت خود کش دھماکا ہوا، یہ اسلام آباد میں گزشتہ دہائی کے دوران سب سے شدید حملوں میں سے ایک تھا۔

  • سہیل آفریدی نے پاکستان کے یورپ لاہور کی بہت سیر کرلی، واپس چلے جائیں،عظمیٰ بخاری

    سہیل آفریدی نے پاکستان کے یورپ لاہور کی بہت سیر کرلی، واپس چلے جائیں،عظمیٰ بخاری

    لاہور:پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اسٹریٹ موومنٹ پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے کہا ہے کہ پاکستان کے یورپ لاہور کی بہت سیر کرلی، واپس چلے جائیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ‘‏ماشااللہ اسڑیٹ موومنٹ!، کل رات سے بنگلہ دیش کی تصویریں لگا کے خوش ہو رہے تھےلیکن آج دن کی روشنی میں اسٹریٹ موومنٹ کا پول کھل گیا، اسٹریٹ موو منٹ والوں کو نعروں کا جواب دینے والا بھی کوئی نہیں ملا، بہت سیر کرلی پاکستان کے یورپ لاہور کی، اب خدا کے لیے واپس تشر یف لے جائیں، آپ لاہور کو سکھ کا سانس لینے دیں، بہت پروٹوکول میں لاہور دیکھ لیا، واپس جا کر خیبر پختونخواہ کے لوگوں کی بھی داد رسی کرلیں اور ان کی بھی سن لیں۔

    قلات میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی پنجاب کے دورے پر لاہور میں موجود ہیں جہاں انہوں نے پہلے دن پنجاب اسمبلی کے پی ٹی آئی اراکین سے اسمبلی میں ملاقات کی اور اس کے بعد مختلف شخصیات سےملاقاتیں کیں اور تاریخی مقامات کے دورے بھی کیے۔

    ملک کو اس وقت انتشار نہیں بلکہ استحکام کی ضرورت ہے،فیصل کریم کنڈی

  • بانی نے سہیل آفریدی کو مکمل اختیار دے دیا، ایڈوائزری کونسل کی تجویز مسترد

    بانی نے سہیل آفریدی کو مکمل اختیار دے دیا، ایڈوائزری کونسل کی تجویز مسترد

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو صوبائی کابینہ اپنی مرضی سے تشکیل دینے کا مکمل اختیار دے دیا، جب کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ایڈوائزری کونسلز کے قیام کی تجویز مسترد کردی۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کے قیام کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے، اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بڑی انتظامی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سہیل آفریدی کو ہدایت دی ہے کہ وہ کابینہ کی تشکیل میں مکمل خودمختاری سے کام لیں، تاہم وزرا کے ناموں پر حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔رپورٹ کے مطابق عمران خان نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ایڈوائزری کونسلز کے قیام کی تجویز یہ کہہ کر رد کر دی کہ سہیل آفریدی اور عالیہ حمزہ کو صوبوں میں مکمل بااختیار ہونا چاہیے۔

    ذرائع کے مطابق، عمران خان کا پیغام وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو پہنچا دیا گیا ہے، جس میں واضح ہدایت دی گئی ہے کہ سہیل آفریدی ہی صوبائی حکومت چلائیں گے۔مزید بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں آئی جی پولیس اور چیف سیکریٹری کو تبدیل کرنے پر بھی غور جاری ہے، جب کہ نیا آئی جی پولیس قبائلی اضلاع سے تعینات کیے جانے کا امکان ہے

    پاک اور افغان سیز فائر، توسیع پر تاحال فیصلہ نہیں ہوا،پاکستانی وفد کل دوحہ روانہ ہوگا

    فلمی انداز کا فراڈ، قیدی نے جیل بینک اکاؤنٹ سے 52 لاکھ روپے نکال لیے

    پاک فوج کی پکتیکا میں بڑی کارروائی، گل بہادر گروپ کے 70 خوارج ہلاک

    ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف یو ایس چیمبر آف کامرس کا مقدمہ، ایچ ون بی ویزا فیس کو چیلنج