Baaghi TV

Tag: وزیرستان

  • شمالی وزیرستان؛ خودکش دھماکے میں 3 اہلکار شہید جبکہ 10شہری زخمی

    شمالی وزیرستان؛ خودکش دھماکے میں 3 اہلکار شہید جبکہ 10شہری زخمی

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے میں تین جوان شہید جبکہ 10 شہری زخمی ہوگئے ہیں اور زخمی شہریوں کو طبعی امداد کے بعد فوری طور پر اسپتال داخل کردیا گیا ہے جبکہ ڈی پی او شمالی وزیرستان سلیم ریاض کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے طلحہ چیک پوسٹ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا دیا جس کے نتیجے میں تین جوان شہید اور 10 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ شہید اور زخمی افراد کو میرانشاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دہشت گردوں کی گرفتاری کےلیے علاقے میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ ڈی پی او کے مطابق حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
    مزید یہ پڑھیں؛
    امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس سے کوکین برآمد
    اسحاق ڈار کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات
    لاہورمیں 285 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوچکی ہے،عامر میر
    سی پیک کے دس سال مکمل،وزیراعظم شہبازشریف کی چین اورپاکستان کو مبارکباد

    تاہم خیال رہے کہ تین روز قبل خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے امن دشمنوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، اس دوران سکیورٹی فورسز اور امن دشمنوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔

    ادھر آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں ایک کار میں سوار خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں 3 فوجی جوان جام شہادت نوش کرگئے۔ شہداء میں میانوالی کے 41 سالہ نائب صوبیدار صاحب خان، ڈی آئی خان کے 40 سالہ نائیک محمد ابراہیم اور مردان کے 24 سالہ سپاہی جہانگیر خان شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے میں 3 بے گناہ شہری بھی زخمی ہوئے جبکہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کا مقصد سیکیورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنانا تھا تاہم ڈیوٹی پر موجود سپاہیوں نے خود کش حملہ آور کو بروقت روکا، سپاہیوں کے بروقت اقدام سے بڑا سانحہ ہونے سے بچ گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    علاوہ ازیں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقہ میران شاہ میں دہشت گردوں کے خودکش حملے میں فوجی جوانوں کی شہادت پر دلی دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ وزیرِ اعظم نے جام شہادت نوش کرنے والے نائب صوبیدار صاحب خان، نائیک محمدابراہیم، سپاہی جہانگیر خان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

    شہباز شریف نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کیلئے جلد صحت یابی اور شہداء کے اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اِن بہادر جوانوں نے چوکی پر حملے کو اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ناکام بنایا اور قوم کو بہت بڑے نقصان سے بچایا، پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج کے بہادر جوان اپنے خون سے اس ملک کی بقاء کی آبیاری کر رہے ہیں۔

  • ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا

    ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا

    انسداد دہشت گردی عدالت بنوں نے ممبر قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ موومنٹ(پی ٹی ایم) کے سرکردہ رہنما علی وزیر کی دو نوں مقدمات میں‌ ضمانت منظور کرلی.،عدالت نے ایک کیس میں 2 لاکھ مچلکے جبکہ دوسرے کیس میں‌80 ہزار مچلکے جمع کرنے کا حکم دیا ہے.
    واضح‌رہے کہ علی وزیر کو 19 مئی کو شمالی وزیرستان میں‌اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ میرانشاہ سے رزمک جارہے تھے.اس سے پہلے 14 جون کو بروز منگل پشاور ہائی کورٹ نے رکن قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما علی وزیر کی 45 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔جسٹس اعجاز انور اور جسٹس سید ایم عتیق شاہ پر مشتمل بنچ نے یہ حکم علی وزیر کی جانب سے دائر درخواست پر جاری کیا تھا جس میں حکومت کو ان کے خلاف درج مقدمات کی تعداد سے آگاہ کرنے اور حفاظتی ضمانت دینے کی ہدایت کی درخواست کی گئی تھی۔

  • بلوچستان،ایف سی کیمپ پرحملہ،جوابی کاروائی میں دو دہشتگرد جہنم واصل

    بلوچستان،ایف سی کیمپ پرحملہ،جوابی کاروائی میں دو دہشتگرد جہنم واصل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں ایف سی کے کیمپ پر حملے کے دوران جوابی کاروائی میں دو دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں ایف سی کے کیمپ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جس کے بعد جوابی کارروائی کی گئی، اس دوران دو ہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ پاک فوج کے دو جوان بھی شہید ہوئے ہیں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے دہشتگردوں کو بلڈنگ کمپلیکس تک محدود کر دیا ہے، کلیئرنس آپریشن جاری ہے جس دوران تین جوان زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں چھپے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے،سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں،شہدا نے دلیری کے ساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور شہید ہوگئے، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں،

    بنوں آپریشن کے بعد سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا وزیرستان،ایس ایس جی ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی اہمیت کا حامل 

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے فائرنگ کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ فوج اور سیکیورٹی اداروں کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں بے مثال ہیں اور پاک فوج دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ اُنکا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ خطے کے امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔چیئرمین سینیٹ نے سیکیورٹی فورسز کے زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحتیاب کےلیے دعا کی اور شہداء کے ورثاء سے یکجحتی کا اظہار کیا۔

  • دتہ خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،6 دہشت گرد جہنم واصل

    دتہ خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،6 دہشت گرد جہنم واصل

    شمالی وزیرستان ،دتہ خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،6 دہشت گرد مارے گئے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی گئیں ہیں مارے جانے والے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق علاقہ مکینوں نے سیکیورٹی فورسز کے ردعمل کو سراہا،علاقہ مکینوں نے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے اپنے مکمل تعاون کا اظہار کیا،

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    واضح رہے کہ سیکورٹی فورسز پاکستان کے امن کے لئے جانوں کے نذرانے دے رہی ہیں، قیام امن کے لئے سیکورٹی اداروں کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، پاکستانی قوم وطن کے دفاع کے لئے جانیں قربان کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت ہیش کرتی ہے،وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی تھی، ہے اور رہے گی،

    محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخواہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: قومی اداروں کی رپورٹ میں ہوشربا انکشاف

    عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

     حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

  • شمالی وزیرستان، خود کش حملے میں پاک فوج کا جوان شہید

    شمالی وزیرستان، خود کش حملے میں پاک فوج کا جوان شہید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں خود کش حملے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا ہے جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ہیں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا خودکش حملے میں حولدارمحمد امیر شہیدہو گئے محمد امیر کی عمر 30 سال اور تعلق میانوالی سے ہے،حملے میں 9 افراد زخمی ہوئے،سکیورٹی فورسز نے متاثرہ علاقے کو حصار میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں پر خودکش حملے کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے ،وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شہید حوالدار محمد امیر اور شہری کے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد دشمنوں کے دست و بازو ہیں، جو پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتے ہیں پاکستانی عوام کے خون کی ہر بوند کا حساب لیں گے، مجرموں کو عبرت کا نشان بنائیں گے عوام اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطنِ عزیز پر اپنی جانیں نچھاور کر دیں

    وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہیں، حوالدار محمد امیر اور ایک عام شہری کی شہادت پر دکھ ہوا، خیبر پختونخواہ میں امن وامان کے صورتحال پر صوبائی حکومت سے تشویش ہے۔ دہشت گردوں کا پیچھا کرینگے، انکے مذموم مقاصد کو ناکام بنائیں گے۔ہماری سکیورٹی فورسز دہشت گرد کاروائیوں کا قلعہ قمہ کرنے نے بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں۔ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستانی قوم اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ کے ساتھ کھڑی ہے، وطن کی خاطر جان دینے والوں کو پوری قوم خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ اُنکی جرآت کو سلام۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا عمران خان کو "خوش” کرنے کا ایک اور "پروگرام”

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    عدالت جاتے ہوئے بھی عمران خان پولیس والے ساتھ لے کر جاتے ہیں، آئی جی اسلام آباد

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

  • شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک،1 جوان شہید

    شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک،1 جوان شہید

    راولپنڈی:شمالی وزیرستان کے علاقے جھلر الگاد میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان فرض پر قربان ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فوجیوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں تلاش کیا، جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد مارے گئے، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 25 سالہ سپاہی ناصر خان شہید ہوگئے۔

    اس حوالے سے آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں سرگرم رہے۔

  • پولیوپاکستان میں پھرسراٹھانےلگا،پولیوکیسزمیں اضافہ

    پولیوپاکستان میں پھرسراٹھانےلگا،پولیوکیسزمیں اضافہ

    وزیرستان:جنوبی وزیرستان سے چھ ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد ملک میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 19 ہوگئی انسداد پولیو پروگرام کے مطابق پولیو وائرس سے متاثر ہونے والے چھ ماہ کے بچے کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے، پولیو کیس کی تصدیق قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے کی ہے۔

    شمالی وزیرستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، ملک میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 19 گئی۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں بچے میں پولیو وائرس پایا گیا، نیا کیس سامنے آنے کے بعد ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 19 ہوگئی۔

    رپورٹ کے مطابق 22 اگست سے ملک بھر میں پولیو مہم جاری ہے، پولیو ورکرز مشکل حالات کے باوجود گھر گھر جا کر بچوں کی ویکسینیشن کر رہے ہیں۔وزارت سحت نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔

    واضح رہے کہ اب تک رپورٹ ہونے تقریباً تمام پولیو کیسز خیبرپختونخوا سے ہیں۔

    یہ بھی واضح رہے کہ گزشتہ سال 2021کے دوران پولیو کا صرف ایک کیس بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہواتھا جبکہ سال 2020 میں ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 84 اور سال 2019 میں پولیو کی موذی مرض سے سب سے زیادہ 147 بچے متاثر ہوئے تھے۔

    سال 2020 کے دوران پولیو سے کل 84 متاثرہ بچوں میں سب سے زیادہ 25 کا تعلق بلوچستان سے تھا جبکہ صوبہ خیبرپختونخوا میں متاثرہ بچوں کی تعداد23 ‘ صوبہ سند ھ میں 22 اور صوبہ پنجاب میں متاثرہ بچوں کی تعداد 14تھی۔

    سال 2019 میں ملک بھر میں کل 147 بچے پولیو سے متاثرہوچکے تھے جن میں سب سے زیادہ 93 کا تعلق صوبہ خیبرپختونخوا سے تھا جن میں صوبہ کے جنوبی اضلاع لکی مروت اور بنوں سے بالترتیب 32 اور26 بچے پولیو سے متاثرہوئے تھے۔ رواں سال اپریل میں قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں پولیو کا پہلا کیس رپورٹ ہواجس کے تین ماہ کے اندر اندر وہاں 12 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔اس تشویشناک صورتحال کے باعث حکومت نے رواں سال کے دوران چھ جنوبی اضلاع بنوں- لکی مروت‘ شمالی وزیرستان‘ ڈیرہ اسماعیل خان‘ ٹانک اور جنوبی وزیرستان میں خصوصی انسداد پولیو مہمات بھی چلائیں تاہم خاطرخواہ کوئی مثبت نتائج سامنے نہیں آسکے اور روزبروز پولیو کے نئے کیس سامنے آرہے ہیں۔

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

  • دہشتگردی کےخلاف افواج پاکستان کی قربانیاں تاریخ کا سنہرا باب ہے،وزیر اعظم

    دہشتگردی کےخلاف افواج پاکستان کی قربانیاں تاریخ کا سنہرا باب ہے،وزیر اعظم

    وزیراعظم شہبازشریف نے وزیرستان میں دہشتگردوں کےحملے کی شدید مذمت کی اور جام شہادت نوش کرنےوالےسپاہی ظہوراورسپاہی رحیم گل کوخراج عقیدت پیش کیا-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھرپور جوابی کارروائی پر پاک فوج کے بہادر جوانوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں وزیراعظم شہباز شریف نے شہداکےاہلخانہ سےاظہار ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا-

    یوکرین جنگ سے معاشی طور پر متاثرہ ممالک میں پاکستان بھی شامل

    وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کےخلاف افواج پاکستان کی قربانیاں تاریخ کا سنہرا باب ہے،پوری پاکستانی قوم دہشتگردی کےخلاف جنگ میں اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے-

    شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ،2 جوان شہید

    واضح رہے کہ 23 مئی کو دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے عام علاقے میں ایک فوجی چوکی پر حملہ کیا آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی جانب سے کئے گئے حملے کے جواب میں فوجیوں نے فوری جوابی کارروائی شروع کی اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے تلاش کیا شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی ظہور خان (عمر 20 سال، رہائشی لوئر دیر) اور سپاہی رحیم گل (عمر 23 سال، رہائشی ایبٹ آباد) نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا –

    سعودی ولی عہد اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

  • جنوبی وزیرستان:امن دشمنوں کیخلاف لڑتےہوئے پاک فوج کےدوجوان شہید

    جنوبی وزیرستان:امن دشمنوں کیخلاف لڑتےہوئے پاک فوج کےدوجوان شہید

    راولپنڈی:خیبرپختونخوا میں امن دشمنوں کیخلاف لڑتے ہوئے پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں دہشتگردو ں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ اس دوران سکیورٹی فورسز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔

    بیان کے مطابق لڑائی کے دوران پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں لانس نائیک عمر علی خان اور سپاہی محمد سراج الدین شامل ہیں۔ 23 سالہ شہید سپاہی محمد سراج الدین کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے جبکہ 26 سالہ لانس نائیک شہید عمر علی خان کا تعلق بنوں سے ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں باقی ماندہ دہشت گردوں کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے، ہمارے سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو اور پختہ کرتی ہیں۔

  • شہباز شریف وزیرستان  کے دورے پر روانہ

    شہباز شریف وزیرستان کے دورے پر روانہ

    اسلام آباد: وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف وزیرستان کے پہلے دورے کے لیے روانہ ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف شمالی وزیرستان میں قبائلی عمائدین سے ملاقات کریں گے اور اس دوران وزیراعظم شہباز شریف کو وزیرستان میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائےگی۔

    وزیراعظم کا عمران خان فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم،وزیر داخلہ نے متعلقہ…

    ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم وزیرستان میں آپریشن کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ بھی لیں گے اور دورے کے دوران عوام کے مسائل پر بھی بات ہو گی۔

    دوسری جانب وزیر اعظم سے بی این پی کے سر براہ اختر مینگل کی ملاقات ہوئی وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کے تحفظات جلد دور کرنے کی یقین دہانی کرائی-

    پشاور :پولیس چیک پوسٹوں پر حملے،2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد جانبحق،1 دہشتگرد ہلاک

    دونوں رہنماوں نے ملکی مفاد میں حکومتی اتحاد کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ذرائع کے مطابق بی این پی نے آج کی ملاقات کے بعد بھی کابینہ میں شمولیت کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالامال ہےبلوچ افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہے، بلوچ نوجوانوں کی قومی دھارے میں شمولیت یقینی بنائیں گے-

    علاوہ ازیں فضل الرحمان سے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال اور قومی امور سے متعلق بھی مشاورت کی گئی-

    پاکستان کا واحد ہسپتال تعمیراتی مراحل میں لینٹر تک