Baaghi TV

Tag: وزیرستان

  • جنوبی وزیرستان میں 2 دہشتگرد ہلاک، میجر سمیت 2 جوان شہید

    جنوبی وزیرستان میں 2 دہشتگرد ہلاک، میجر سمیت 2 جوان شہید

    جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں میجر سمیت دو جوان شہید جب کہ جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا یہ واقعہ 11 اور 12 اپریل کی رات کو پیش آیا۔

    فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ ہلاک دہشت گردفورسزکے خلاف کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے میجرشجاعت حسین اور سپاہی عمران خان شہید ہوگئے۔ علاقےمیں دہشت گردکی موجودگی ختم کرنےکیلئےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پرعزم ہے افسروں اور جوانوں کی قربانیاں عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

  • وزیرستان: سیکیورٹی چیک پوسٹ میں گھسنے کی کوشش ،جوابی کاروائی میں دہشت گرد ہلاک

    وزیرستان: سیکیورٹی چیک پوسٹ میں گھسنے کی کوشش ،جوابی کاروائی میں دہشت گرد ہلاک

    ،فعشمالی وزیرستان کےعلاقےڈوسالی میں حملہ آورکی ملٹری پوسٹ میں گھسنےکی کوشش،سیکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں دہشت گرد ہلاک-

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں ایک دہشت گرد نے چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کرکے فوجی چوکی میں گھسنے اور دستی بم پھینکنے کی کوشش کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق چوکی پر موجود دستوں نے الرٹ اور صورتحال کے لیے تیار رہتے ہوئے فوری جوابی کارروائی شروع کی اور دہشت گردوں کو مؤثر طریقے سے روک دیا جس کے نتیجے میں دہشت گرد مارا گیا۔

    صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہےمارے گئے دہشت گرد کی شناخت شریف کے نام سے ہوئی ہے سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم عمل رہے علاقے کے مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کے فوری ردعمل کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

    سندھ کے اسپتالوں کے دروازے ہر کسی کے لیے کھلے ہیں،بلاول بھٹو

  • جنوبی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن جاری:برقعے میں فرارہونےوالا دہشت گرد گرفتار

    جنوبی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن جاری:برقعے میں فرارہونےوالا دہشت گرد گرفتار

    راولپنڈی:جنوبی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن جاری:برقعے میں فرارہونےوالا دہشت گرد گرفتار،اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سرواکئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گرد اللہ نور کو حراست میں لے لیا۔

     

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد اللہ نور کا تعلق کالعدم تحریک طالبا پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے، اللہ نور آپریشن کے دوران برقعہ پہن کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔آپریشن میں مختلف ہتھیار، گولیاں، گرینیڈز اور آلات مواصلات برآمد ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں آپریشن کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔آپریشن کے دوران ایم 16 رائفلز اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا، ملزمان اسلحہ درہ آدم خیل منتقل کرنے والے کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

    خیال رہے کہ سکیورٹی فورسز نے نوشکی اور پنجگور میں کلیئرنس آپریشنز مکمل کر لیے ہیں، اس دوران 20 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔دہشت گردوں نے 2 فروری کی رات نوشکی اور پنجگور میں سکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے کیے تھے جسے فورسز نے ناکام بنا دیا تھا۔

     

  • وزیرستان، تاریخ کے جھروکوں میں ۔۔۔ زین خٹک

    وزیرستان، تاریخ کے جھروکوں میں ۔۔۔ زین خٹک

    سر زمین وزیرستان کی بدقسمتی کہیے کہ یہ خطہ گذشتہ صدی سے میدان جنگ بنا ہوا ہے ۔1884 میں تخت برطانیہ کے قبضے میں آنے کے بعد جرمن حکومت نے مقامی لوگوں کی مدد شروع کی۔ اور تخت برطانیہ کے خلاف تحریک مجاہدین کی بنیاد رکھی ۔ پروپیگنڈہ کرنے کے لیے یہاں ریڈیو اسٹیشن قائم کیے گئے۔ پہلی اور دوسری جنگ عظیم میں بھی وزیرستان میدان جنگ بنا رہا۔ مقامی لوگوں اور تخت برطانیہ کی کاروائیاں جاری رہیں۔ 1947 میں پاکستان کے قیام کے بعد تحریک مجاہدین نے نہ صرف پاکستان کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا بلکہ افغانستان کی مدد سے پاکستان کے خلاف کارروائی بھی شروع کی۔ تحریک مجاہدین کے امیر فقیر ایپی وزیر کی وفات 1960 تک وزیرستان میں بے چینی رہی۔ 1970 کے دہائی میں افغانستان میں کمیونسٹ حکومت کے آنے کے بعد وزیرستان متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکا۔ افغان جہاد میں وزیرستان اسامہ بن لادن اور دیگر بین الاقوامی جنگجوؤں کا ہیڈ کوارٹر مانا جاتا تھا۔ ان جنگجوؤں میں زیادہ تر نے’انصار اور مہاجرین کی تاریخی مثالیں دہراتے ہوۓ مقامی لوگوں سے شادی بیاہ جیسے رشتے استوار کیے۔ اور یہاں سکونت اختیار کی۔ افغان جنگ کے بعد تحریک طالبان کے دور میں ممتاز تحریکی لیڈرشپ نے وزیرستان میں سکونت اختیار کی جن میں حقانی نیٹ ورک کے جلال الدین حقانی سرفہرست ہیں ۔1997 میں امریکہ نے پہلی بار نوازشریف کے دور حکومت میں وزیرستان میں مجاہدین کے کیمپوں پر میزائل داغے۔ ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کے بعد وزیرستان مسلسل آپریشنز اور جنگو ں کی زد میں رہا۔ پاکستان آرمی نے جانی قربانیاں دے کر وزیرستان کو دہشتگردوں سے پاک صاف کیا۔ لیکن ابھی ایک نئے فتنے پی ٹی ایم نے جنم لیا ہے۔ اور وزیرستان کو دوبارہ تباہی، دہشتگردی ،بدامنی کی آگ میں دھکیلنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ اس بارے آئندہ ایک تحریر میں مفصل بات ہو گی۔