Baaghi TV

Tag: وزیرِ اعظم عمران خان

  • وزیراعظم نےسینئر پارٹی رہنماؤں کو کل وزیر اعظم ہاؤس طلب کرلیا

    وزیراعظم نےسینئر پارٹی رہنماؤں کو کل وزیر اعظم ہاؤس طلب کرلیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے ناراض ارکان اور اپوزیشن جماعتوں کی صف بندی کے پیش نظر سینئر پارٹی رہنماؤں کو کل وزیر اعظم ہاؤس طلب کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی :عمران خان کی جانب سے مذکورہ فیصلہ ملکی سیاست میں رونما ہونے والی سیاسی ہلچل کے تناظر میں لیا گیا ہے ایک جانب تحریک انصاف کے ناراض رہنما علیم خان نے ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا اور دوسری جانب اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تاریخ پر اتفاق کیا ہے۔

    عدم اعتماد والے شوق پورا کر لیں،وزیراعظم

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے موجودہ صورتحال میں سینئر پارٹی رہنماؤں سے پھر مشاورت کافیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں اپوزیشن کی ممکنہ تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کی حکمت عملی پربھی غور ہوگا۔

    واضح رہے کہ کل ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس پہلے ہی ملتوی کیا جا چکا ہے۔

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں شاہ محمودقریشی ، اسد عمر، پرویز خٹک، بابر اعوان، گورنر خیبرپختونخوا، گورنر سندھ اورپنجاب نے اجلاس میں شرکت کی تھی اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیاگیا تھا-

    وزیر اعظم کا یورپی یونین کونسل سے یوکرین تنازع پرتشویش کا اظہار

    مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے قانونی امور پر بریفنگ دی،وزیراعظم عمران خان اجلاس کے دوران پر اعتماد نظر آئے،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چوروں کا ایجنڈا ناکام بنا دیں گے،عدم اعتماد والے شوق پورا کر لیں، ہماری تیاری مکمل ہے،جمہوری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،جن کو مقدمات سے خطرہ ہے وہ لوٹی ہوئی دولت سے انقلاب نہیں لا سکتے وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب صوبہ کا بل قومی اسمبلی لانے کا فیصلہ کیا اورقانونی و پارلیمانی ٹیم سے بل کی تیاری مکمل کرنے کی ہدایت کی-

    پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرا لی

  • وزیر اعظم کا یورپی یونین کونسل سے یوکرین تنازع پرتشویش کا اظہار

    وزیر اعظم کا یورپی یونین کونسل سے یوکرین تنازع پرتشویش کا اظہار

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے یورپی یونین کونسل کے صدر سے روس اور یوکرین فوجی تنازع پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آج یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس مائیکل سے یوکرین کی صورت حال پر بات کی اور یوکرین میں جاری عسکری تنازع پر تحفظات کے اظہار کے ساتھ ساتھ ترقی پذیر ممالک پر مرتب ہونے والے اس کے مہلک معاشی اثرات پر روشنی ڈالی اس کے ساتھ جنگ بندی اور صورت حال کی شدت میں فوری کمی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔


    عمران خان نے انسانی امداد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تنازع کو بات چیت اور سفارت کاری سے حل کرنے کی ضرورت ہےہم نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ پاکستان کی طرح کے ممالک اس صورت حال میں سہولت کاری کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔


    وزیر اعظم نے کہا کہ وہ مشترکہ مقاصد کے فروغ کے لیے قریبی روابط کے خواہش مند ہیں۔

    وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق چارلس مائیکل سے گفتگو میں وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کا اصولی مؤقف ہے کہ وہ صرف امن میں شراکت دار ہوگا اور یوکرین انسانی ریلیف کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

    انہوں نے یورپیئن کونسل کے صدر کو بتایا کہ پاکستان کے یوکرین اور روس دونوں سے دوستانہ مراسم ہیں اور وہ دونوں سے قریبی رابطے میں ہیں۔

    وزیراعظم نے تنازع کو مذاکرات اور سفارت کاری سے حل کرنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس تنازع کے حل میں سفارت کار کا کردار ادا کر سکتا ہے اور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے قریبی رابطے میں رہنے کا عزم ظاہر کیا۔

  • وزیراعظم نے اہم اجلاس کل طلب کر لیا

    وزیراعظم نے اہم اجلاس کل طلب کر لیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اہم اجلاس کل طلب کر لیا،اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال اور ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس کل بنی گالہ میں ہو گا، معاشی ٹیم موجودہ صورتحال پر وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ دے گی۔

    میرے عزیز ہم وطنو،وزیراعظم کا جلد خطاب متوقع

    وزیر اعظم خطاب سے قبل معاشی ٹیم کے ہمراہ تمام صورتحال کا جائزہ لیں گے اور معاشی ٹیم سے مشاورت کے بعد وزیر اعظم کے خطاب کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا وزیر اعظم آفس کی معاشی ٹیم کو اسلام آباد میں ہی رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پیر کو قوم سے خطاب کریں گےاسلام آباد میں جسلے سے خطاب کے دوران اسدعمر نے کہا کہ وزیراعظم کے خطاب کا انتظار کریں ، وہ قوم کو خوشخبری دیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ خطاب سن کر آپ کو بھی خوشی ہوگی کہ ایک سچا اور محب وطن لیڈر اپنے عوام کا درد رکھتا ہے وزیراعظم رات کو جاگ کر روس سے واپس پہنچے ، اسی دوپہر میٹنگ کی ، چھٹی والے دن بھی کام کررہے ہیں۔

    گندم کی فی من قیمت میں 400 روپے اضافے کا امکان

    اسد عمر نے کہا کہ نیا پاکستان کسی کے سامنے سر جھکانے کیلئے تیار نہیں ہے، ساڑھے تین سال سے ایک نیا پاکستان نظر آ رہا ہے، اس وقت پاکستان کی عزت ہو رہی ہے جب نئے پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ ہوتا ہے تو جواب نا میں ہوتا ہے ، عمران خان نے کہا ہم امن کے فروغ کیلئے ہر کسی کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔

    اسد عمر نے کہا کہ کسی کی چوری کی دولت کو چھپانے کیلئے ملکی مفادات کو قربان نہیں کریں گے، آج کل دوبارہ سے لانگ مارچ کی باتیں ہو رہی ہیں، ہمیشہ میں سردیوں میں نئی نئی بیماریاں آتی ہیں سردیاں شروع ہوتی ہیں تو پی ڈی ایم کی بیماری بھی آ جاتی ہے، پی ڈی ایم کی بیماری بھی ختم ہوجائے گی کوئی نقصان نہیں پہنچائے گی، سردیاں ختم ہوتے ہی پی ڈی ایم بھی ختم ہو جاتی ہے۔

    بلاول زرداری سندھ کی تباہی کے بعد کس منہ سے اسلام أباد أ رہا ہے:اسد عمر

  • پاکستان عالمی سطح پر کسی گروپ کا حصہ نہیں بننا چاہتا،وزیراعظم

    پاکستان عالمی سطح پر کسی گروپ کا حصہ نہیں بننا چاہتا،وزیراعظم

    وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر کسی گروپ کا حصہ نہیں بننا چاہتا بلکہ پاکستان خطے کے تمام ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات چاہتا ہے-

    باغی ٹی وی : روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان روس کےساتھ بہترین تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے، دورہ روس اہمیت کا حامل ہو گا، سب جانتے ہیں کہ روس اور یوکرین تنازعہ شدت اختیار کرگیا تو اس کے نتائج کیا ہوں گے، روس اور یوکرین معاملات کے پرامن طریقے سے حل کے خواہاں ہیں، سمجھتا ہوں کہ کسی بھی تنازعہ کو جنگ سے حل کرنا بڑی بے وقوفی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کےدرمیان تسلیم شدہ معاملہ ہے جس کا حل ضروری ہے، اقتدار میں آیا تو سب سے پہلے بھارت کو امن کے لیے مذاکرات کی پیشکش کی لیکن بھارت میں انتہا پسند نظریے کی حکومت ہے، کسی بھی ملک پر اپنا نظریہ زبردستی لاگو کرنا کسی بھی قوم کےلیےقابل قبول نہیں ہوتا ہم نے بھارت سے خطےمیں امن کےلیے ملکر چلنے کے لیے ہاتھ بڑھایا تھا، بھارت نے ہماری پیش کش مسترد کردی۔

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنے ملک میں غربت کم کرنے کے لیے اقدام کرے، افغانستان جن حالات سے گزر رہا ہے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان نے ماضی میں افغانستان سے متعلق اہم کردار ادا کیا اور کررہا ہے، پاکستان 30لاکھ سے زائد مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے دنیا میں غربت کو ختم کرنے کے لئے توازن برقرار رکھنا ہو گا-

    وزیر اعظم نے کہا کہ انسان کو اپنے وجود کے مقصد سے آگاہ ہونا چاہیے،انسانی رجحان ہمیشہ مادی اور روحانی معاملات کی جانب ہوتا ہے، انسان کو انسان کی بھلائی کی فکر ہونی چاہیے دوسرے انسانوں کی بہتری کے لئے سوچنا ہماری ذمہ داری ہے دنیا میں بھوک وافلاس ،غربت اور دیگر مسائل کی جڑ پیسہ چوری اورمنی لانڈرنگ ہے-

    منی لانڈرنگ اور پیسہ چوری کےخلاف آواز اٹھا نا میرے مقصد کا حصہ ہے، دولت کی غیرمنصفانہ تقسیم سےغربت میں اضافہ ہورہا ہے۔ ترقی پذیرممالک سےپیسےکی منتقلی بڑامسئلہ اور چیلنج ہے حکمرانوں کی کرپشن سے ترقی پذیر ممالک کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے –

    عمران خان نے مزید کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے دنیا متاثر ہوئی ہے، ہمیں صورتحال کی بہتری کے لیے اقداما ت کرنے ہوں گے ، حکمرانوں کی کرپشن سے ادارے تباہ ہوجاتے ہیں۔

  • صابر محمود ہاشمی کا دن دہاڑے اغوا حکومت کی بدحواسی کی گواہی  ہے،مریم نواز

    صابر محمود ہاشمی کا دن دہاڑے اغوا حکومت کی بدحواسی کی گواہی ہے،مریم نواز

    لاہور :ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم عمران خان کے خلاف غیر اخلاقی پوسٹ کرنے پر ايک شخص کو حراست ميں لے ليا تھا جس پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ صابر محمود ہاشمی کا دن دہاڑے اغوا حکومت کی بدحواسی کی گواہی دیتا ہے کیا عمران خان کوئی مقدس گائے ہے کہ جس کی لوٹ مار اور ناکامیوں پر تنقید نہیں کی جاسکتی؟


    انہوں نے کہا کہ پوری پارٹی اس وقت مقصود صابر کے ساتھ کھڑی ہے ایف آئی اے کو بھی چاہیے کہ اس ختم ہوتی حکومت کا آلہِ کار بننے سے گریز کریں۔

    واضح رہے کہ ملزم کو ايف آئی اے سائبرکرائم نے ماڈل ٹاون سے حراست میں لے لیا ہے ایف آئی اے سائبر کرائم ذرائع کے مطابق حراست میں لئے جانے والے شخص کا نام صابر محمود ہے اس شخص کا تعلق مسلم لیگ ن سے بتایا جا رہا ہے۔
    https://twitter.com/arshdchaudhary/status/1493261483949576195?s=20&t=6uvt_3SV5OcRgVYRqKtCuw
    ايف آئی اے سائبرکرائم نے حراست ميں لئے گئے شخص کا موبائل بھی قبضہ ميں لے ليا ہے۔ اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ خیال رہے کہ معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے متنبہ کیا تھا کہ وزیراعظم اور خاتون اوّل بشری عمران خان کے بارے گھٹیا اور من گھڑت خبریں دینے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے انھیں عدالت میں لے جایا جائے گا۔

    وزیراعظم اور خاتون اول میں علیحدگی کی خبریں، حقیقت سامنے آ گئی

    ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ پہلے ہی نجم سیٹھی کے خلاف ہم عدالت میں ہیں۔ ابھی بھی جو لوگ خاتون اوّل کے بارے جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ خاتون اوّل اور وزیراعظم دونوں اسلام آباد میں موجود ہیں۔ پورے ایک سال میں خاتون اوّل صرف ایک ہفتے کے لئے لاہور تگئیں پچھلے چند مہینوں سے وہ لاہور تشریف نہیں لے کر گئیں اور اسلام آباد میںہیں۔

    شہباز گل نے متنبہ کیا کہ سیاست اور صحافت کریں لیکن اہلخانہ جو سیاست میں موجود ہی نہیں، ان کے بار جھوٹی جعلی خبریں دیں گے تو عدالت لے کر جائیں گے-

    جبکہ وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا تھا کہ بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں، ان کا کوئی سیاسی اثر و رسوخ نہیں، اس کے پیچھے وہی لوگ ہیں جو بے نظیر بھٹو اور نصرت بھٹو کی کردار کشی کیا کرتے تھے گھٹیا حرکتوں والوں کو تنبیہہ کرتے ہیں کہ باز آجائیں، بشریٰ بی بی کے خلاف جعلی خبریں چلوائی جاتی ہیں۔

    بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں ان کا کوئی سیاسی اثر و رسوخ نہیں، فرخ حبیب

  • ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ  ثبوت ہےکہ عمران نیازی نے کرپشن میں 10 سال کا ریکارڈ توڑ دیا

    ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ ثبوت ہےکہ عمران نیازی نے کرپشن میں 10 سال کا ریکارڈ توڑ دیا

    مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ ثبوت ہے کہ عمران نیازی کے نئے پاکستان میں صرف کرپشن ہوئی۔

    باغی ٹی وی : قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر غور کرنا ہوگا کہ ایک نااہل، نالائق اور کرپٹ شخص ملک و قوم کے لئے کتنا خطرناک ثابت ہوتا ہے، غیرملکی ادارے کی یہ رپورٹ نظام بیٹھ جانے کا اعلان ہے، اور ثبوت ہے کہ عمران نیازی کے نئے پاکستان میں صرف کرپشن ہوئی عمران نیازی نے کرپشن میں 10 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے-

    وزیراعظم صاحب، ہم گھبرا لیں،لوگوں کی جانیں بچانیوالے طبی عملہ کی دہائی

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ کرپشن میں انہیں پیچھے چھوڑ گئے جن کے خلاف سیاست میں آنے کا دعویٰ کیا تھا، وہ پاکستان اور پاکستانیوں کے لئے خطرناک نہیں بلکہ مہلک ترین ثابت ہوئے، وہ اس سے زیادہ اور کیا خطرناک ہوں گے کہ 16 درجے کرپشن بڑھ گئی، معیشت تباہ، مہنگائی اور بے روزگاری آسمان پر پہنچ چکی ہے، عمران نیازی کو اب بھی ملک یا اس کے نام کی نہیں، اپنے جھوٹے امیج کوبچانے کی فکر پڑی ہوئی ہے، ان کی سوچ پر افسوس ہے۔

    کیوں نہ اپنے ملک کے لیے لڑوں، وزیراعظم

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ رپورٹ ہمیں قومی سطح پر اصلاح احوال کی دعوت فکر دے رہی ہے، اسے چھپانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، رپورٹ جھٹلانے کے بجائے گریباں میں جھانکنا اور خود احتسابی درکار ہے، ہمیں ان عوامل، محرکات اور مضمرات پر غور کرنا چاہئے جس سے یہ رپورٹ مرتب ہوئی ہے،مجموعی طور پر پاکستان کرپشن انڈیکس میں 23 پوائنٹس گرا ہے جس سے پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری اور کاروباری ماحول کو شدید نقصان پہنچے گا۔

    مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ عثمان بزدار کی کارکردگی میں نمبر ون نہیں ”دو نمبری “میں نمبر ون ہیں دنیا کا کرپٹ ترین شخص کا”چابی والے کھلونے“ وزیراعلیٰ کو نمبر ون کہنا باعث حیرت نہیں ایک بڑا کرپٹ اور نالائق چھوٹے کرپٹ اور نالائق کی تعریفیں کر رہا ہے چینی مافیا،گندم مافیا،رنگ روڈ مافیا اور فرنٹ مین مافیا کی پشت پناہی کرنے والا شخص ہی اس لسٹ میں نمبر ون ہو سکتا ہے بزدار صاحب،پنجاب کے ہسپتالوں میں مفت ادویات اور مفت ٹیسٹوں کی سہولت بندکرکے کونسا نیا پاکستان بنارہے ہیں؟ عثمان بزدار نے پنجاب میں ہیلتھ سسٹم کا بیڑا غرق کردیا ہے شہبازشریف دور میں تمام سرکاری ہسپتالوں میں شہریوں کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات مہیا تھیں شہبازشریف نے میو ہسپتال،جناح ہسپتال،سروسز اور جنرل ہسپتال کےلئے اربوں روپے کی جدید مشینری خریدی ،آج انہیں ہسپتالوں میں وہ مشینری عرصہ دراز سے خراب پڑی ہیں پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات ہی موجود نہیں تو ہیلتھ کارڈ کے عوام تعویذ بناکے گلے میں ڈالے گی؟ عثمان بزدار چار سالوں سے پنجاب میں 9نئے ہسپتال بنانے کے جھوٹے وعدے کررہے ہیں یہ 9ہسپتال شاید تونسہ اور بنی گالہ میں بن رہے ہیں ؟

    واضح رہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ سامنے آنے پر اپوزیشن نے وزیر اعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کر دیا وزیراعظم سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

    فی الحال کسی پلیئر نے پاکستان کے ٹور سے انکار نہیں کیا،جلد اسکواڈ کا اعلان کریں گے، آسٹریلوی…

    قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ حکومت کےخلاف چارج شیٹ ہے۔ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پاکستان میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کردیے گئے ہیں پاکستان دنیا کے 40کرپٹ ترین ممالک میں شامل ہو گیا ہے پاکستان مہنگائی کے حوالے سے دنیامیں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ کے مطابق موجودہ حکومت پاکستان کی کرپٹ ترین حکومت ہے۔ پاکستان میں کرپشن بڑھنے کے ذمہ دار وزیراعظم عمران خان ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کو فوری مستعفی ہو جانا چاہیے۔

    شہزاد اکبر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، اسمبلی میں قرارداد جمع

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 180ممالک کا کرپشن پرسیپشن انڈیکس جاریکی تھی، جس میں پاکستان کرپشن رینکنگ میں 16درجے اوپر چلا گیا ہے ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کے مطابق پاکستان 180ممالک میں سے 140 ویں نمبر پر آگیا ہے، کرپشن پرسیپشن انڈیکس اسکورکا کم ہونا بدعنوانی میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے2021 میں پاکستان کا اسکور 28 رہا، 2020 میں 31 جبکہ 2019 میں اسکور 32 تھا ، پی ٹی آئی کے تین سالہ دور حکومت میں چاردرجےتنزلی ہوچکی کرپشن کی عالمی درجہ بندی کرنے والے ادارے کی رپورٹ میں لکھا گیا کہ پاکستان میں حکومتی دعووں کے برعکس کرپشن کم ہونے کے بجائے بڑھی ہے۔

    غلط تاثر دیا جا رہا ہے کہ اسٹیٹ بینک حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہو گا ،گورنر اسٹیٹ…

    جس کے بعد فاقی کابینہ کے اجلاس میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی پاکستان میں کرپشن کے حوالے سے حالیہ رپورٹ پر تبادلۂ خیال کیا گیا تھا وزیراعظم عمران خان نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ حکومت نے کرپشن کے خلاف سب سے زیاد اقدامات کیےوزیراعظم نے کابینہ اراکین کو کہا کہ موجودہ حکومت نے کرپشن کے خلاف سب سے زیادہ اقدامات کیے، کرپشن کرنے والے مقدمات کا سامنا کرنے کی بجائے ملک سے باہر بیٹھے ہوئے ہیں کرپشن کرنے والے مقدمات میں غیر ضروری التوا کے بہانے بنا رہے ہیں، حکومت نے کرپشن کے زیر التوا کیس جلد نمٹانے کے لیے عدالتوں میں مؤثر پیروی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    شہزاد اکبر کا استعفیٰ اچھا چھٹکارا ہے،سربراہ براڈ شیٹ

  • وزیراعظم فطری طورپرمثبت شخصیت ہیں،شاداب، وزیراعظم کھلاڑی رہےلیکن ان کےدورمیں کھیلوں کیلئےکچھ نہیں ہوا،حفیظ

    وزیراعظم فطری طورپرمثبت شخصیت ہیں،شاداب، وزیراعظم کھلاڑی رہےلیکن ان کےدورمیں کھیلوں کیلئےکچھ نہیں ہوا،حفیظ

    اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ شاداب خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان فطری طور پر مثبت شخصیت ہیں-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تیاری اچھی ہے اور میری کوشش ہے کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔

    انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان نہ ہونے کی وجہ سے میری کرکٹ پر توجہ نہیں تھی لیکن جب راولپنڈی منتقل ہوئے تو کرکٹ میں تیز بال پر توجہ دی جبکہ انڈر 16 میں لگا کہ کرکٹ میں کچھ کرنا ہے اور انڈر 19 میں کارڈ بنا اور کرکٹ کھیلنا شروع کر دی۔

    شاداب خان نے کہا کہ ایک روزہ کرکٹ کھیلنا مشکل ہے۔ سعید اجمل سے بہت کچھ سیکھا اور دیگر تمام سینئر کھلاڑیوں سے بھی بہت اچھی کرکٹ سیکھی۔

    وزیر اعظم عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی وہ فطری طور پر مثبت شخصیت ہیں اور انہوں نے ملاقات میں ہماری حوصلہ افزائی کی وزیر اعظم نے ہار کے باوجود کپتان اور ٹیم کا حوصلہ بڑھایا تھا۔

    دوسری جانب جی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ بطو کھلاڑی ہمارا ساتھی وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہوا مگر ان کے دور میں اسپورٹس کے لیے کچھ نہیں ہو رہا میں عمران خان کا بہت بڑا مداح ہوں اور ہمیشہ رہوں گا، اگر ان کے ہوتے ہوئے کھیلوں میں بہتری نہیں آئی تو پھر کیسے آئی گی میں حیران اور پریشان ہوں کہ وزیراعظم عمران خان کے دور میں کھیلوں کا کلچر پیدا نہیں ہوا۔

    این سی او سی کا پی ایس ایل سیون ایڈیشن کے حوالے سے بڑا فیصلہ

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ویلفیئر اسٹیٹ نہیں ہے، آسٹریلیا اور انگلینڈ ایک ویلفیئر اسٹیٹ ہیں، احسان مانی اور وسیم خان کے دور میں کوئی کام نہ ہواڈیپارٹمنٹل کرکٹ نے ہمیں عمران خان، وسیم اکرم اوردیگر کھلاڑی دیئے، اسی نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت تھی ہم اس معاملے کو لے کر وزیراعظم عمران خان کے پاس گئے تھے اور بات کی تھی ۔

    پی ایس ایل7 : بیک اپ کیلئے 15 متبادل کرکٹرز منتخب

  • وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس کیلئے 15 نکاتی ایجنڈا تیار کرلیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : وفاقی کابینہ پاکستان اور تاجکستان بین الاقوامی ہوائی روٹ کے قیام کی منظوری دے گی،وفاقی کابینہ اجلاس میں افغانستان سے متعلق پاکستان کی ویزا پالیسی معاملے پر بھی غور ہوگا-

    وزیراعظم کے امیدوار شہباز شریف یا مریم نواز؟ شاہد خاقان عباسی نے بتا دیا

    کابینہ پاکستان اور عراق ایئرسروسز معاہدے میں کوڈ شیئرنگ شامل کرنے کی منظوری دےگی،وفاقی کابینہ پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں توسیع کی منظوری دے گی،اوگرا کی سالانہ رپورٹ 2019-20 وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی-

    میچز اسٹیڈیم میں اسٹوڈنٹس کی انٹری مفت کردیں، اسد عمرکی رمیز راجہ سے درخواست

    دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزراتعلیم کا اجلاس بھی آج ہوگا،اجلاس میں اسکولز کے بچوں کی ویکسی نیشن سے متعلق بھی غور ہوگا،اجلاس میں سردیوں کی چھٹیاں جنوری میں کرنے کی تجویز پر غور کیا جائے گا-

    خیبر پختونخوابلدیاتی انتخابات:ایک ہی شخص کی دو بیویاں میدان میں

    اجلاس میں صوبائی نظام تعلیم سے متعلق اصلاحات کا جائزہ لیا جائے گا،اجلاس میں سالانہ امتحانات 2021 کی پروموشن پالیسی کا بھی جائزہ لیا جائے گا-

    گوادر،غیر قانونی ماہی گیری بارے اجلاس میں ہوا بڑا فیصلہ

  • اداکار شان کا وزیراعظم سے پاکستان میں بھارتی فلمیں ریلیز نہ کرنے کا مطالبہ

    اداکار شان کا وزیراعظم سے پاکستان میں بھارتی فلمیں ریلیز نہ کرنے کا مطالبہ

    پاکستانی اداکار شان شاہد نے وزیراعظم عمران خان سے پاکستان میں بھارتی فلمیں ریلیز نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر شان شاہد نے اپنے ٹوئٹ میں یہ مطالبہ کیا انہوں نے ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا مہربانی کرکے پاکستان کی ثقافتی سرحدوں کی حفاظت کریں۔


    شان شاہد نے مزید لکھا پاکستان میں بھارت کی کوئی بھی فلم ریلیز نہ کی جائے، جیسا کہ بھارت نے پاکستانی گلوکاروں، آرٹسٹوں، فلم اور موسیقی سمیت تمام پاکستانی مواد پر اپنے ملک میں پابندی عائد کردی ہے احترام اور مساوات کسی بھی تجارت میں ایک اہم حصہ ہونا چاہئے۔

    سعودی عرب میں کنسرٹ، سلمان خان کے رقص پر حاضرین خوش:عربی جھومنے لگے

    واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق سیریز "ارطغرل غازی ” کو بھی اردو زبان میں ڈب کر کے نشر کرنے کی مخلافت کی تھی جس پر انہیں عوام کی جانب سے خوب تنقید کا سامنا بنایا گیا مذکورہ سیریز کو پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا گیا تھا اس سیریز اور اس کے اداکاروں کو پاکستان میں خوب پذیرائی ملی تھی جبکہ اس نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے تھے-

    عاطف اسلم کے ڈیبیو ڈرامے "سنگ ماہ” کا ٹیزر جاری

    دوسری شادی اور افئیرکی افواہوں پر محب مرزا کا بیان

  • جنگلات کے تحفظ و بحالی کے حوالے سےوزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس۔

    جنگلات کے تحفظ و بحالی کے حوالے سےوزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس۔

    اسلام آباد، وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت صوبہ پنجاب میں جنگلات کے تحفظ اور بحالی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم، وزیر برائے جنگلات پنجاب سبطین خان و دیگر شریک تھے۔وزیرِ اعظم کو چھانگا مانگا و دیگر جنگلات کی بحالی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ گذشتہ چند سالوں میں چھانگا مانگا کے ڈھائی ہزار ایکٹر رقبے کو درختوں سے محروم کرکے بنجر بنا دیا گیا۔ موجودہ دورِ حکومت میں ٹین بلیئن سونامی مہم میں ایک ہزار ایکڑ رقبے پر شجر کاری کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے۔ ڈھائی ہزار ایکڑ رقبے پر سال 2023تک یہ عمل مکمل کر لیا جائے گ۔
    وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے اثرات کم کرنے کے حوالے سے جنگلات اور شجرکاری کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ جنگلات کا تحفظ و بحالی موجودہ حکومت کی ترجیحات کا حصہ ہیں۔ جنگلات کے تحفظ و بحالی کے لئے ٹیکنالوجی کو برؤے کار لایا جائے۔ صوبہ بھر میں جنگلات کی بحالی کے لئے مربوط پالیسی مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔ غیر قانونی شکار اور درختوں کی کٹائی کی روک تھام کے حوالے سے بھی منظم اقدامات یقینی بنائیں جائیں