Baaghi TV

Tag: وزیر اعظم شہباز شریف

  • وزیراعظم کا آپریشن بنیان المرصوص  کی فرنٹ لائنز کا دورہ

    وزیراعظم کا آپریشن بنیان المرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان المرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم نے پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان المرصوص میں شریک افسروں و جوانوں سے ملاقات کی،وزیراعظم نے آپریشن میں شریک تمام فورسز کو ملک کے دفاع اور امن و استحکام کے لیے اہم کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کے حوصلے کو سراہتے ہوئے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

    نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وفاقی وزراء احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، کور کمانڈر سیالکوٹ، اعلی سول اور عسکری قیادت وزیرِ اعظم کے دورے میں ان کے ہمراہ تھی۔

    وزیرِ اعظم آئندہ چند روز کے دوران پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے افسران و جوانوں سے ملاقات کیلئے ایئر بیسز اور نیول بیسسز کا بھی دورہ کریں گے-

  • پاکستان  کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ،وزیر اعظم شہباز شریف

    پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ،وزیر اعظم شہباز شریف

    وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتا، اور جو بھی اس پر ہاتھ ڈالے گا، اسے سیسہ پلائی دیوار کی طرح جواب دیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف دے کر عسکری تاریخ کا ایک سنہرا باب رقم کیا ہے۔ بھارت نے اپنی غرور میں پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کرنے کی ناکام کوشش کی، لیکن ہماری خودمختاری ہمارے لیے جان سے بڑھ کر عزیز ہے۔وزیر اعظم کے مطابق، بھارت نے پہلگام واقعے کا الزام لگا کر پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی۔ پاکستان نے ان الزامات پر تحقیقات کی پیشکش کی، لیکن بھارت نے اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری رکھا۔ دشمن کی جانب سے حالیہ کارروائیاں کھلی جارحیت تھیں، جن کا بھرپور جواب دیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جوابی کارروائی میں دشمن کے فوجی اڈے تباہ کر دیے گئے اور بھارتی طیارے ایسے انجام کو پہنچے کہ تاریخ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو بات مذاکرات کی میز پر طے ہونی تھی، وہ اب میدان جنگ میں ہو رہی ہے، اور دنیا نے دیکھ لیا کہ پاکستان ایک خودمختار قوم ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پوری قوم جنگ کے دوران افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی رہی اور ہم نے دشمن کو اسی کی زبان میں جواب دیا۔ انہوں نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، آرمی چیف، ائیر چیف اور نیول چیف سمیت تمام افواج کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کے جدید رفال طیارے پاکستان کے شیر دل جوانوں کے سامنے ناکام ہو گئے اور ان کے ایئربیس دیکھتے ہی دیکھتے کھنڈر بن گئے۔ ہم نے بھارت کے الزامات پر ابتدا میں صبر اور تحمل کا مظاہرہ کیا، لیکن جب دشمن حد پار کر گیا، تو ہم نے بھرپور جواب دیا۔آخر میں وزیر اعظم نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر اور پانی کی تقسیم جیسے اہم معاملات کو بہتر اور مستقل حل کی طرف لے جایا جائے۔

    سیز فائر کے بعد فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بحال

    سیزفائر کے باوجود پاکستان اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں

    پشاور میں حالیہ ڈرو ن دھماکے کی خبریں جھوٹی ثابت

  • وزیراعظم کا امریکا  سے بھارت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

    وزیراعظم کا امریکا سے بھارت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

    وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امریکا بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ ایسے اشتعال انگیز ی سے گریز کرے اور ذمہ داری سے کام لے ۔

    باغی ٹی وی کے مطاق وزیر اعظم شہباز شریف نے ے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فونک رابطے کے ووران کہا کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان نے 90,000 سے زائد جانوں کی قربانی دی۔ پاکستان کو 152 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کا معاشی نقصان برداشت کرنا پڑا ۔وزیراعظم نے دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر میں مذمت کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے اہم کردار کا ذکر کیا۔وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں پر امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے سیکریٹری روبیو کو پہلگام واقعہ کے بعد جنوبی ایشیاء میں حالیہ پیش رفت پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔

    وزیراعظم نے بھارت کے بڑھتے ہوئے اشتعال انگیز رویے کو انتہائی مایوس کن اور تشویشناک قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی اشتعال انگیزی دہشت گردی بالخصوص افغان سرزمین سے سرگرم آئی ایس کے پی، ٹی ٹی پی، اور بی ایل اے سمیت عسکریت پسند گروپوں کو شکست دینے کے لیے پاکستان کی جاری کوششوں سے توجہ ہٹانے کا کام کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے پہلگام واقعے سے پاکستان کو جوڑنے کی بھارتی کوششوں کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کیا۔ انہوں نے حقائق سامنے لانے کے لیے شفاف، قابل اعتماد اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکہ بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ ایسے اشتعال انگیز بیانات سے گریز کرے اور ذمہ داری سے کام لے ۔ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کا انتخاب کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پانی پاکستان کے 240 ملین لوگوں کے لیے لائف لائن ہے۔ سندھ طاس معاہدے میں کسی بھی فریق کے لیے یکطرفہ طور پر دستبردار ہونے کی کوئی شق نہیں ہے۔ جموں و کشمیر تنازعہ کا پرامن حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کا واحد راستہ ہے۔ وزیراعظم نے پاک – امریکہ دوطرفہ تعاون پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا نے گزشتہ 70 سالوں میں مل کر کام کیا ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں فریق مزید کئی شعبوں بشمول انسداد دہشت گردی اور معاشی تعاون کو بڑھانے، معدنیات کا شعبہ میں بھی تعاون کر سکتے ہیں۔ہماری حکومت نے گزشتہ ایک سال کے دوران بڑی اقتصادی اصلاحات کی ہیں اور اس کے نتیجے میں پاکستان اب اقتصادی بحالی کی راہ پر گامزن ہے۔ امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ روبیو نے تفصیلی بات چیت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ۔مارکو روبیو نے جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کے لیے دونوں فریقوں کو مل کر کام جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    پہلگام واقعہ، بھارتی مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندی کے واقعات میں اضافہ

  • ایم کیو ایم  بجلی کی قیمتوں میں کمی پر  وزیراعظم کی  مشکور

    ایم کیو ایم بجلی کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم کی مشکور

    کراچی:ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی بجلی کی قیمتوں میں کمی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں کم کرنے کا یہ فیصلہ موجودہ اتحادی حکومت کے اس مشتر کہ عزم کا حصہ ہے کہ ہم ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزان کریں گے، عام پاکستانیوں کی خوشحالی سے ہی ملک کی خوشحالی منسلک ہے، ہم نے مل کر سیاست کے بجائے مملکت کو ترجیح دی ہے، ان حالات میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی اور منہگائی تیز ی سے کمی دلیرانہ فیصلوں کی وجہ ممکن ہوئی۔

    خالد مقبول نے کہا کہ بجلی کی بروقت کمی کے ذریعہ عوام اور معیشت اور صنعت کو ریلیف دینا ایک مشکل لیکن قومی امنگوں سے ہم آہنگ فیصلہ ہے، اس سے مہنگائی میں مزید کمی بھی ہوگی، بجلی کی قیمت کم کرنے پر وزیر اعظم اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ایم کیو ایم کے اس دیرینہ مطالبہ پورا کیا۔

    پانی کی قلت اور ممکنہ خشک سالی، پنجاب میں نئےکار واش اسٹیشنز بنانے پر پابندی

    سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزہ پابندی لگا دی

    یمنی شہری کی اپنے بچے کے سامنے بھوک سے مرنے کی ویڈیو نے دنیا کو ہلا دیا

  • وزیر اعظم شہباز کی قوم کو عید الفطر کی مبارکباد

    وزیر اعظم شہباز کی قوم کو عید الفطر کی مبارکباد

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عید الفطر کے بابرکت موقع پر میں پوری پاکستانی قوم کو دل کی گہرائیوں سے عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ دن ہمیں خوشی، شکرگزاری، اخوت اور ہمدردی کا درس دیتا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف نے عید الفطر 1446ھ کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ رمضان المبارک میں تقویٰ، صبر اور قربانی کی جو تربیت ہمیں ملی، ہمیں چاہیے کہ اسے اپنی زندگیوں میں رمضان کے بعد بھی جاری رکھیں اور اسلامی اصولوں پر کاربند رہیں۔ آج پاکستان کو اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے خطرات لاحق ہیں۔ ہمیں ہر قسم کی انتہا پسندی، نفرت اور فرقہ واریت سے بچنا ہوگا۔ ملک کی سالمیت اور استحکام کے لیے ہمیں متحد ہونا ہوگا اور کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ معیشت، معاشرت اور قومی یکجہتی کو مستحکم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ حکومت پاکستان اس وقت ملک کی اقتصادی بحالی، امن و امان کے قیام اور سماجی استحکام کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم متحد ہو کر اپنے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں۔پاکستان دہشت گردوں کے خلاف ایک جنگ سے گزر رہا ہے اور ہماری پاک فوج کے افسران اور جوان اس ملک میں امن و امان کی بحالی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔ آج کے دن ہم اُن تمام شہدا کی بلندی درجات کے لیے دعاگو ہیں۔اور اُن کے خاندانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج کے دن ہم جعفر ایکسپریس کے سانحے کے شہیدوں کے لئے بھی دعاگو ہیں کہ اللہ ان کے درجات بلند فرمائے۔ اور ان کے پسماندگان کے غم برابر کے شریک ہیں۔ ہمیں اپنے ان مظلوم بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے جو ظلم و بربریت کا شکار ہیں، خاص طور پر فلسطین اور بھارتی زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام جو آزادی کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ پاکستان ہمیشہ اُن کے ساتھ کھڑا ہے اور رہے گا۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکے اور ان بے گناہ مسلمانوں کی داد رسی کرے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ میں پاکستانی قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ عید کی خوشیوں میں اپنے کمزور اور ضرورت مند بہن بھائیوں رشتہ داروں اور پڑوسیوں کو شریک کریں، ان کی مدد کریں اور ایک فلاحی معاشرہ تشکیل دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس بابرکت دن کے حقیقی پیغام کو سمجھنے اور اسے اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔

    سندھ حکومت کا زائد کرایوں کے خلاف سخت کریک ڈائون

    آذربائیجان کی پاکستان کو قرض کی پیشکش

    عید کا چاند نظر آتے ہی بازاروں میں رش

  • صدر اور وزیر اعظم کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکے کی مذمت

    صدر اور وزیر اعظم کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکے کی مذمت

    صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش دھماکے کی مذمت کردی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خود کش دھماکا ہوا جس کےنتیجے میں جے یو آئی (س) کے مرکزی رہنما مولانا حامد الحق حقانی سمیت 4 افراد شہید ہوگئے ہیں۔آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے مطابق دھماکے میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو 1122 نے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا ہے۔

    صدر مملکت کی مذمت

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک جامع مسجد میں خودکش دھماکے اور حملے میں نمازیوں کو نشانہ بنانے کے مکروہ فعل کی شدید مذمت کردی۔صدر مملکت نے دہشت گرد حملے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنانا مذموم اور گھناؤنا عمل ہے، دہشت گرد ملک و قوم اور اِنسانیت کے دشمن ہیں۔صدر مملکت نے واقعے میں جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے دہشت گرد حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور صبر جمیل کی دعا دی۔

    وزیر اعظم کا مولانا حامد الحق کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دارلعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے دھماکے کے نتیجے میں جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کی بلندی ،درجات کی دعا کی اور شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

  • آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 برس، وزیراعظم کا افواج پاکستان  کو خراج تحسین

    آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 برس، وزیراعظم کا افواج پاکستان کو خراج تحسین

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 برس مکمل ہونے کے موقع پر افواج پاکستان کی جرات و بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانی کے جذبے کو خراج تحسین کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بیان میں کہا کہ آج سے 6 برس قبل 27 فروری 2019 کو پاکستان ائیر فورس کی جانب سے دشمن کو ایک واضح پیغام دیا گیا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارت کی خطے میں جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ہماری افواج نے یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان کی سلامتی کے لیے ہمارے جوان ہر دم تیار ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں پاکستان ائیر فورس نے اپنی عسکری صلاحیتوں اور وطن سے حفاظت کے غیر متزلزل عزم سے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ افواج پاکستان ملکی سلامتی کے لیے کسی بھی طرح کی جارحیت کے مقابلے کی بھرپور صلاحیت و قابلیت رکھتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان وطن عزیز کی حفاظت کے لیے ہر دم تیار ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے، افواج پاکستان کی ملک کی حفاظت کی خاطر عظیم قربانیاں ہیں جسے پاکستانی قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کو فروغ دینے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہا ہے لیکن جب کبھی پاکستان کی قومی سلامتی اور استحکام پر ضرب لگانے کی کوشش کی گئی تو پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند متحد ہوگئی۔

    پاکستان میں جاری چیمپئنز ٹرافی میں سنچریوں کا نیا ریکارڈ قائم

    واٹس ایپ پر وائس نوٹ کو تحریر میں تبدیل کرنے کا طریقہ جانیے

    رمضان میں ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بجلی کے 300بڑے ڈیفالٹرز کی فہرستیں طلب کرلیں

    وزارت داخلہ کو ملی ضمنی گرانٹ منظوری کے بغیر دی گئی

  • وزیرِ اعظم  2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے

    وزیرِ اعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے

    وزیرِ اعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور وفد کا باکو آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا، ایئر پورٹ پر آذربائیجان کے اول نائب وزیراعظم اور نائب وزیرخارجہ نے وفد کا استقبال کیا۔اس موقع پر آذربائیجان کےسفیر خضر فرہادوف اور پاکستانی سفیر قاسم محی الدین پر باکو ایئرپورٹ پر موجود تھے۔سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار، وفاقی وزرا جام کمال خان، عبدالعلیم خان، چوہدری سالک حسین، عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی دورے کے دوران وزیرِاعظم کے ہمراہ ہیں۔

    قبل ازیں، رپورٹ میں وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف 24 سے 25 فروری 2025 تک جمہوریہ آذربائیجان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔شہباز شریف کا مارچ 2024 میں وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد آذربائیجان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔

    رمضان المبارک : یواے ای کا پاکستان میں راشن تقسیم کرنے کا اعلان

    کراچی:پھر پانی کی لائن ٹوٹ گئی، 48 گھنٹوں کے لیے سپلائی بند

    سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسمعٰیل خان میں کارروائیاں، 7 خارجی دہشتگرد ہلاک

    چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

  • وزیر اعظم دور ے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

    وزیر اعظم دور ے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

    وزیر اعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دور ے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔

    نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء خواجہ آصف، حد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، اویس لغاری، عطاء تارڑ اور دیگر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف دورے کے دوران وہ ورلڈ گورنمنٹ سمٹ دبئی سمٹ میں شرکت کریں گے، یہ سربراہی اجلاس گورننس، اختراعات اور بین الاقوامی تعاون کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے منعقد ہو رہا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف دورہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم متحدہ عرب امارات کی قیادت کیساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گےاور شریک ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت اور بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سرکردہ سربراہان سے بھی ملاقات کریں گے۔

    سندھ ہائی کورٹ نے صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

    بحر ہند کو دشمنی کے بجائے مواقع اور امکانات کا مرکز ہوناچاہیے، احسن اقبال

    عمران خان کی کال ناکام، اوورسیزپاکستانیوں کی جنوری میں 3 ارب ڈالر کی ترسیلات

    عمران خان کی کال ناکام، اوورسیزپاکستانیوں کی جنوری میں 3 ارب ڈالر کی ترسیلات

  • لاہور میں نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح  ہو گیا

    لاہور میں نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح ہو گیا

    وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سابق چیئرمین نجم سیٹھی، ذکا اشرف، قومی ٹیم کے کھلاڑی اور دیگر اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم سب کے لیے بڑی خوشی کا دن ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو بہت ہی شاندار طریقے سے مکمل ہوئی، ابھی آپ نے سنا کہ ایک ٹیم کے طور پر چاہے، کنٹریکٹرز ہیں یا مزدور اور محسن نقوی کی نگرانی میں اس کام کو ممکن کر دکھایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس اسٹیڈیم کی تعمیر نو میں بھرپور مدد کی ہے، میں آپ کا بھی اور حکومت پنجاب کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، شہباز اسپیڈ تو ماضی کی بات ہے، میں اس حوالے سے محسن اسپیڈ کی بات کرتا ہوں۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شاباش اور مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں کہ آپ نے حالیہ مہینوں میں بہت اعلیٰ کرکٹ کھیلی، پوری قوم کا آپ نے دل جیتا اور اب چیمپئنز ٹرافی آپ کی جیت کی منتظر ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی جیت کر آپ پوری قوم کے ہیرو ہوں گے بلکہ جو ہمارا ہمسایہ (بھارت) ہے اس کو شکست دے کر آپ 24 کروڑ عوام کے دل جیتیں گے، ہم سب آپ کے لیے دعاگو ہیں۔ ہم اس وقت کا انتظار کریں گے جب آپ بھارت کو شکست دیں گے۔
    انشا اللہ اللہ تعالیٰ ٹرافی پاکستان کی جھولی میں ڈالے گا، مزید کہا کہ ایک واقعہ سنانا چاہتا ہوں، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ تھا، ڈرک مارکس ان کے بڑے لمبے باؤلر تھے، شفقت رانا (مرحوم) اسپن باؤلنگ کو اچھا کھیلتے تھے، لیکن فاسٹ باؤلنگ سے ہچکچاتے تھے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ شفقت رانا نے 96 رنز بنا لیے، آخر اوور تھا ڈرک مارکس نے گیند کرائی شفقت نے بیٹ اوپر کیا اور بال چھوڑ دی، اگلے دن جب وہی باؤلر آئے، انہوں نے پھر بال کرائی، شفقت رانا نے شارٹ مارا اور وہ آؤٹ ہو گئے، انتہائی سست رفتاری سے ناامید ہو کر وہ پویلین کی طرف چل رہے تھے، جب پویلین پر پہنچے تو ان کا ایک بہت بڑا فین آگے بڑھ کر کہا کہ بیڈ لک، جس پر شفقت رانا نے کہا تھا کہ واقعی میں لک بڑا خراب ہے۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آپ نے آج سے تقریباً چار ماہ پہلے سنگ بنیاد رکھا تھا، یہ ایک پرانا اسٹیڈیم تھا اور ہمارا ہدف تھا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل اس کو تعمیر کیا جائے۔ تقریباً 2500 کے قریب مزدروں نے دن رات محنت سے کام کیا، اور اسے 177 روز کی ریکارڈ مدت میں جدید ترین اسٹیڈیم تیار کیا، مزید کہنا تھا کہ ایف ڈبلیو او نے اس ناممکن کو ممکن بنایا، ہمارے اس مشکل موقع پر بھی پاکستان آرمی ہماری مدد کو آئی ورنہ اتنے مختصر وقت میں یہ پروجیکٹ نہیں بن پاتا۔تقریباً 30 سال بعد ملک میں بڑا ٹورنامنٹ ہونے جارہا ہے، ہم مل کر اس کو کامیاب کریں گے۔

    یاد رہےکہ چیمپیئنز ٹرافی کا باضابطہ آغاز 19 فروری سے کراچی میں کرکٹ میچ سے ہوگا، ایونٹ کے بعض میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھی ہوں گے۔چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا، جس وجہ سے پاکستان اور بھارت کے میچز کے علاوہ بھارت کے تمام میچز یو اے ای میں ہوں گے۔افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کراچی میں ہوگا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 23 فروری کو دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو ہوگا، اگر فائنل میں بھارت پہنچا تو ایونٹ کا آخری میچ پاکستان میں نہیں ہوگا۔