Baaghi TV

Tag: وزیر اعلی

  • کراچی: سڑکوں کی بحالی کےلیے ڈیڑھ ارب روپے مختص

    کراچی: سڑکوں کی بحالی کےلیے ڈیڑھ ارب روپے مختص

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں بارشوں کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی بحالی کےلیے ڈیڑھ ارب روپے کی منظوری دے دی جبکہ محکمہ بلدیات کو 2022 کے بعد بننے والی سڑکوں کے ٹوٹنے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ غیرمعیاری کام کو برداشت نہیں کیا جائےگا۔ ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائےگا۔ پبلک انفرا اسٹرکچر کی تعمیر اور دیکھ بھال کےلیے احتساب کا ہونا ضروری ہے۔منظوری وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی اور ترقیات ناصر حسین شاہ، وزیر بلدیات سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ نجم شاہ، سیکریٹری بلدیات خالد حیدر زشاہ، سیکریٹری میونسپل کارپوریشن کراچی افضل زیدی اور اسپیشل سیکریٹری مالیات ناصر میمن نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیربلدیات سعید غنی کو ہدایت کی کہ 2022 کے بعد تعمیر یا مرمت ہونے والی سڑکوں کے ٹوٹ جانے کی تحقیقات شروع کریں، ان کا کہنا تھا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کام معیاری نہیں کیا گیا اس لیے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے۔

    مولانا فضل الرحمان کے ساتھ راستے جدا نہیں، تعاون کا عزم برقرار ہے ، خواجہ آصف

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ حالیہ بارشوں میں ایک کروڑ 78 لاکھ ، ا61 ہزار اور 500 مربع فٹ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی ہیں جن میں سے ضلع جنوبی میں 9لاکھ 9 ہزار 500مربع فٹ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئیں۔ ضلع شرقی 7لاکھ 95ہزار مربع فٹ، وسطی میں 8 لاکھ 32 ہزار مربع فٹ، ضلع غربی میں ایک کروڑ 37 لاکھ 50 ہزار مربع فٹ ، کورنگی میں 55 لاکھ 55 ہزار اسکوائر فٹ، ملیر میں 6 لاکھ 25 ہزار مربع فٹ اور 3 لاکھ 95 ہزار اسکوائر فٹ فلائی اوور اور پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ کراچی کی 120 سڑکوں، فلائی اوورز اور انڈرپاسز کو استرکاری کی ضرورت ہے جن میں ضلع جنوبی کی 20 سڑکیں، 22 شرقی، 7 وسطی، 38 غربی، 11 کورنگی، 12 ملیر کی سڑکیں اور 10 فلائی اوورز شامل ہیں۔ میئر کراچی نے کہا کہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں، پلوں اور فلائی اوورز کی مرمت، دوبارہ تعمیر کے لیے ڈیڑھ ارب روپے درکار ہیں، وزیراعلیٰ نے پیسوں کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ معیاری کام کو یقینی بنایا جائے۔

    میئر کراچی نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ کلک پروگرام کے تحت چھ بڑے منصوبے شروع کیے جائیں گے جن میں ضلع ملیر کے خالد بن ولید روڈ کی ریلوے لائن پر فلائی اوور کی تعمیر، ابراہیم حیدری میں ناصر جمپ کو جانے والے مہرالنسا اسپتال روڈ کی تعمیر، اورنگی میں باب خیبر سے چار نمبر روڈ کی بحالی، نارتھ ناظم آباد میں خواجہ اجمیر نگری چورنگی سے منگھوپیر براستہ ڈاڈیکس فیکٹری سڑک اور نکاسی کے نظام کی تعمیر، ضلع غربی میں کیپٹن کرنال شیر خان شہید فٹ بال اسٹیڈیم اور اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر اور ملیر میں شہزاد فٹ بال اسٹیڈیم کی تعمیر شامل ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے ایک الگ اجلاس کی صدارت کی جس میں نشاندہی کی گئی کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے حیدرآباد ڈویژن کی 3 ہزار 545 سے زائد کلومیٹر پر مشتمل 219 سڑکیں اور سکھر ڈویژن کی 124 کلومیٹر سے زائد کی 178سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی ہیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ کو نقصانات کا تخمینہ لگا کر بحالی کا کام شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ یہ اجلاس بھی وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوا۔ صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ناصر شاہ، وزیر ورکس حاجی علی حسن زرداری، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ نجم شاہ، سیکریٹری فنانس فیاض جتوئی، سیکریٹری ورکس محمد علی کھوسو اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

    ٹیکسٹائل سیکٹر ،دو برس بعد برآمدات میں اضافہ

    وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ 2024 کی موسلا دھار بارشوں سے حیدرآباد ڈویژن میں 3 ہزار544 اعشاریہ 39 کلومیٹر تک 219 سڑکیں اور سکھر ڈویژن میں 319 کلومیٹر تک 27 سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئیں ہیں۔ جن میں سڑکوں کی سطح کا خراب ہونا، کھڈے پڑ جانا، پلوں اور کلورٹس کے نقصانات شامل ہیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ناصر شاہ اور وزیر ورکس حاجی علی حسن زرداری کو اپنی اپنی ٹیموں کے ساتھ بیٹھ کر سڑکوں کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کی تاکہ ان پر کام شروع کرنے کی منظوری دی جا سکے۔

  • مذہبی اقلیتوں کو درپیش مسائل مل کر حل کریں گے۔رمیش سنگھ اروڑہ

    مذہبی اقلیتوں کو درپیش مسائل مل کر حل کریں گے۔رمیش سنگھ اروڑہ

    صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ سے مختلف بشپس حضرات سے نے انکے کیمپ آفس میں ایک ملاقات کی۔

    ملاقات کرنیوالوں میں الیگزینڈر جان ملک، بشپ ایمیریٹس، بشپ آف لاہور ندیم کامران، بشپ عرفان جمیل، سیکرٹری لاہور ڈائسس ثمینہ بھٹی، ایم پی اے اینتھنی اعجاز لیموئیل اور پادری زمان سلطان شامل تھے۔ بشپس حضرات کی جانب سے صوبائی وزیر کو ایک یادگاری چادر بھی پہنائی گئی جبکہ رمیش سنگھ اروڑہ نے وفد کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بشپس صاحبان کی خدمات ہمیشہ سے منفرد رہی ہیں۔ مذہبی اقلیتوں کے نوجوانوں کے لئے اعلیٰ تعلیم کا حصول یقینی بنائیں گے۔ رمیش سنگھ اروڑہ نے مزید کہا کہ ایک ٹارگٹ اپروچ کے ذریعے آگے کا لائحہ عمل اپنانا ہوگا۔ ہیلتھ اور ایجوکیشن سیکٹر میں نوجوان نسل کو زیادہ مواقع دینا ہوں گے۔

    صوبائی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ اپنی عبادت گاہوں میں تعلیم کے شعور کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے آپ سب کا تعاون اور قیمتی تجربہ درکار ہوگا۔ رمیش سنگھ اروڑہ نے مزید کہا کہ آپ سب کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔ مذہبی اقلیتوں کو درپیش مسائل مل کر حل کریں گے۔ آپ لوگ بھی گرجا گھروں کی تعمیر ومرمت وغیرہ کی تجاویز دیں اور یقین رکھیں کہ مسلم لیگ ن کی قیادت آپ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی

    رمیش سنگھ اروڑہ کا مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کا عزم

    مجھے نہ صرف سکھوں بلکہ تمام اقلیتوں کے تحفظ کی فکر ہے،رمیش سنگھ اروڑہ

    صدر مملکت ایک بار پھر آئین شکنی کرنا چاہتے ہیں ، اسحاق ڈار

    حکومت پاکستان نے ویساکھی میلہ تقریبات کے انعقاد کے لئے شیڈول کی منظوری دے دی
    قبل ازیں صوبائی وزیر مذہبی اقلیتی امور ،پردھان پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی زیر صدارت ماہ اپریل میں ”ویساکھی میلہ اور 325ویں خالصہ جنم دن“ تقریبات کے انعقاد کے سلسلے میں کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس متروکہ وقف املاک بورڈ کے کمیٹی روم میں کیا گیا۔ دوران اجلاس ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد سلیم نے ویساکھی میلہ 2024 اور خالصہ جنم دن تقریبات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین طے شدہ پروٹوکول کے تحت 3000بھارتی شہریوں کو ویساکھی میلہ میں شرکت کے لئے ویزے جاری کئے جا سکتے ہیں جبکہ حکومت پاکستان نے ویساکھی میلہ تقریبات کے انعقاد کے لئے شیڈول کی منظوری دے دی ہے، یاتری 13 اپریل کو واہگہ چیک پوسٹ راستے پاکستان پہنچیں گے۔ یاتریوں کو پاکستان میں قیام، طعام، میڈیکل کی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی اوران کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔ پاکستان سکھ گورودوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان و صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رامیشن سنگھ اروڑا نے سیکورٹی سمیت اعلی انتظامات پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کی بہترین مہمان نوازی و خاطر داری کی جائے اور یاتریوں کو سیکورٹی، ٹرانسپورٹ میڈیکل اور رہائش کی بہترین و فول پروف سہولیات یقینی بنائی جائیں۔

    وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے یاتریوں کے لیے بہترین انتظامات کے احکامات دے رکھے ہیں،رمیش سنگھ اروڑہ
    رمیش سنگھ اروڑہ نے واضح کیا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے یاتریوں کے لیے بہترین انتظامات کے احکامات دے رکھے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار سکھ کمیونٹی کو صوبائی کابینہ میں شامل کر کے پیغام دیا ہے کہ وہ ملکی اقلیتوں کی فلاح، ترقی اور انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانے کے حوالے سے ترجیحات کا تعین کئے ہوئے ہیں۔ سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے مزید کہا کہ تمام وفاقی،صوبائی اور ضلعی ادارے ایک پیج پر ہیں، مہمانوں کی سیوا کرنا ہمار فرض ہے، اور ہم اپنا فرض بخونی سر انجام دیں گے۔ اجلاس میں سیکرٹری بورڈ فرید اقبال، ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد سلیم، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ثنائاللہ خان، ڈپٹی سیکرٹری شرائنز ندیم دھریجو، ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن پی ایم یو کرتار پور سیف اللہ کھوکھر،بورڈ ترجمان عامر حسین ہاشمی سمیت پاکستان ریلوے، پنجاب رینجرز، اے ایس ایف، پی آئی ڈی، امیگریشن، کسٹمز، پولیس فورس سپیشل برانچ، آئی بی اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے نمائندگان نے شرکت کی

  • سرفراز بگٹی بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب

    سرفراز بگٹی بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب

    سرفراز بگٹی بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہوگئے۔

    سرفراز بگٹی کے مقابلے میں کسی نے کاغذات جمع نہیں کروائے، سرفراز بگٹی کو وزیر اعلیٰ کا پروٹوکول دے دیا گیا
    وزیراعلیٰ بلوچستان کا سیکیورٹی اسٹاف اسمبلی پہنچ گیا،سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ کا کہنا ہے کہ سرفراز بگٹی کے علاوہ کسی رکن کے وزارت اعلیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع نہیں ہوئے۔وزارت اعلیٰ کیلئے سرفراز بگٹی واحد امیدوار تھے جو کامیاب ہو گئے ہیں

    قبل ازیں بلوچستان کے وزیراعلیٰ کے لئے پیپلز پارٹی نے سرفراز بگٹی کو نامزد کر دیا تھا پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما صادق عمرانی کے مطابق سرفراز بگٹی کو وزیراعلیٰ بلوچستان نامزد کیا گیا ہے،سرفراز بگٹی رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے تھے ،انہوں نے گزشتہ روز حلف اٹھایا تھا، وہ سینیٹر تھے تا ہم انہوں نے سینیٹ کی نشست سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے،

    جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پریذائیڈنگ افسر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے نومنتخب رکن میر سرفراز بگٹی سے اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیا تھا، سرفراز بگٹی نے نگراں حکومت کے دور میں وزیرِ داخلہ کے فرائض بھی انجام دیے تھے تا ہم الیکشن کا اعلان ہونے کے بعد سرفراز بگٹی وزارت سے مستعفیٰ ہو گئے تھے اور انتخابات میں حصہ لیا تھا،

    قبل ازیں گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے عبدالخالق اچکزئی بلامقابلہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں،ہ پیپلز پارٹی کی غزالہ بھی بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہو گئی ہیں ،مقررہ وقت تک کسی اور امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے جس کے بعد کامیابی کا اعلان کر دیا گیا،

    نومنتخب وزیراعلیٰ مریم نواز کا تھانہ شالیمار کا دورہ

    مریم نواز کی غیر آئینی ’سلیکشن‘ سے صوبے میں استحکام نہیں آئے گا،بیر سٹر گوہر

    مریم نواز کی جانب سے ہاتھ پیچھے کرنے پر عظمیٰ کاردار کا وضاحتی بیان

    مریم نواز کا پانچ روز میں مہنگائی پر کنٹرول کے لئے ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کا حکم

  • ننکانہ:قواعد و ضوابط ٹھس،کروڑوں کی کرپشن ،ضلع کونسل میں ٹینڈرزکے پول کرادئے گئے

    ننکانہ:قواعد و ضوابط ٹھس،کروڑوں کی کرپشن ،ضلع کونسل میں ٹینڈرزکے پول کرادئے گئے

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)قانون و ضوابط ٹھس،کروڑوں کی کرپشن ،ضلع کونسل کے ٹینڈرزکے پول کرادئے گئے
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ میں کرپشن کا بازار گرم قانون اور ضابطے کو پس پشت ڈال کر کروڑوں روپے کے ٹینڈر کی بندر بانٹ افسران نے مبینہ طور پر 68 لاکھ روپے رشوت وصول کر کے من پسند افراد کو ٹھیکے الاٹ کر دئیے ، حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان

    ضلع کونسل ننکانہ صاحب کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے کرپٹ افسران عوام کے پیسے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں گذشتہ دنوں ضلع کونسل ننکانہ میں ننکانہ صاحب تا واربرٹن روڈ کی مرمت اور ڈی سی ہاؤس اور چیف آفیسر دفتر کی مرمت کے لیے دو ٹینڈرز لگائے گئے جن کی مالیت 4 کروڑ 50 لاکھ روپے تھی ان ٹینڈرز کے لیے اخبار اشتہار سمیت تمام قانونی کارروائی فرضی طور پر مکمل تو کی گئی لیکن افسران نے مبینہ طور پر 68 لاکھ روپے پول کی مد میں وصول کر کے چند ٹھیکیداروں اور افسران کے درمیان بانٹ کر ٹھیکیداروں کو ٹینڈرز جاری نہ کیے اور من پسند افراد کو پورے ریٹس پر ٹھیکے الاٹ کر دئیے جس سے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے من پسند ٹھیکیداروں نے دونوں ٹھیکوں میں ناقص میٹریل کا استعمال کر کے کام شروع کر دئیے ہیں

    باوثوق ذرائع کے مطابق ان ٹھیکوں کے بلز میں بوگس ادائیگی کے لیے بھی افسران اور ٹھیکیداروں کے درمیان بھاری رشوت کے عوض معاملات طے پا چکے ہیں اور ان ٹھیکوں میں ناقص اور کم کام کر کے زیادہ ادائیگی کیے جانے کا امکان ہے جس سے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوگا شہری اور سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کرپشن میں ملوث افسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دوبارہ شفاف انداز میں ٹھیکے دینے کا مطالبہ کیا ہے

    اس بابت چیف آفیسر ضلع کونسل عامر بٹ سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ٹھیکے شفاف انداز میں الاٹ کیے گئے ہیں

  • شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات یقینی بنائیں گے . میر علی مردان خان ڈومکی

    شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات یقینی بنائیں گے . میر علی مردان خان ڈومکی

    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کوئٹہ میں نگراں وزیر اعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی سے ملاقات کی ہے۔ نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ پرُ امن ماحول میں شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات یقینی بنائیں گے اور وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ہونے والی ملاقات میں سندھ اور بلوچستان کے مابین تجارتی و سماجی معاملات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس موقع نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان کے حالات دیگر صوبوں سے قطعی مختلف ہیں ہمیں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے.

    واضح رہے کہ انھوں نے مزید کہا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام ، اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد اور عوام کو تعلیم صحت پینے کے صاف پانی سمیت بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں جبکہ نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت پر امن ماحول میں صاف شفاف و غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے پرعزم ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہم صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل چاہتے ہیں تاکہ عوام کے لیے مختص وسائل کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ سکیں اور عوامی مشکلات کا کسی حد تک ازالہ ممکن ہو۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نگراں وزیراطلاعات سے روسی سفیر کی ملاقات؛ معیشت، تعلیم، ثقافت زیر بحث
    اسرائیل سے بھاگنے والوں کا ائیرپورٹ پر رش
    کارٹون آرٹسٹ نامین ناصر الحبارہ نے گولڈن جوبلی مقابلے میں پوزیشن حاصل کرلی
    خیال رہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نگراں وزیراعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی کو سندھ کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کرلی اور اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو سوینئیر پیش کیا جبکہ گورنر سندھ کی جانب سے میر علی مردان خان ڈومکی کو سندھ کی روایتی سوغات کا تحفہ پیش کیا گیا۔

  • خیبر پختونخواہ نگران کابینہ مستعفی

    خیبر پختونخواہ نگران کابینہ مستعفی

    خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ مستعفی ہوگئی، ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعلی نے چائے پر بلا کر سب سے استعفی طلب کرلیا،کے پی کے اسمبلی کے 25ممبران میں سے 23 ممبران نے استعفی دیدیا،ذرائع نے بتایا کہ دو ممبران نے استعفی دینے کیلئے مزید وقت مانگ لیا ہے ، نگران وزیر اعلی کے زرائع کے مطابق نگران وزیر اعلی نے ممبران کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کا خط آیا ہے کہ کابینہ میں سیاسی ممبران ہیں،کابینہ میں موجود سیاسی لوگوں کو استعفیٰ دینا ہوگا، الیکشن کمیشن کی خط کے تناظر میں خیبرپختونخوا نگراں کابینہ میں 20 ارکان نے استعفی نگراں وزیراعلی کو بھجوا دیے مستعفی اراکین میں مسعود شاہ، عبد الحلیم قصوریہ، ارشاد قیصر، محمد علی شاہ، ہدایت اللہ، سلمی بیگم اور ریاض انور شامل، پیر ہارون شاہ، شیراز اکرم، ملک مہر الہی، حامد شاہ اور بخت نواز نے بھی جمع کروا دےحاجی غفران، فضل الہی، تاج محمد ، حمایت اللہ، ظفر محمود اور رحمت سلام خٹک بھی مستعفی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی اور جے یو ای کے ارکان نے مہلت مانگ لی۔

  • خیبر پختونخوا میں مون سون شجر کاری کا آغاز وزیر اعلی ہاؤس سے کیا گیا

    خیبر پختونخوا میں مون سون شجر کاری کا آغاز وزیر اعلی ہاؤس سے کیا گیا

    محکمہ جنگلات خیبر پختونخواہ میں مون سون کے تحت شجرکاری سال 2023 کا نگران وزیر اعلی محمد اعظم خان نے باضابطہ اجراء کردیا۔ مہم کا آغاز اعظم خان نے وزیراعلی ہاوس کے لان میں پودا لگا کر کیا، نگران صوبائی وزیر جنگلات اور محکمہ جنگلات کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے، محکمہ جنگلات کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی گئی جس کے مطابق مہم کے تحت صوبہ بھر میں ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے، بریفنگ میں بتایا گیا 10 بلین ٹری پراجیکٹ کے تحت صوبے میں جنگلات کے مجموعی رقبے میں 6.3 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے، نگران وزیر اعلی نے صوبے میں جنگلات کے تحفظ اور فروع میں محکمہ جنگلات کا کردار قابل ستائش قرار دیا، اور کہا انسانی زندگی کی بقا کے لئے جنگلات کی اہمیت اور ضرورت سے انکار ممکن نہیں، وزیر اعلی اعظم خان نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لئے جنگلات کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے، پہلے سے موجود جنگلات کا تحفظ اور بڑے پیمانے پر شجرکاری کا فروع وقت کی اہم ضرورت ہے، وزیر اعلی نے بتایا کہ خیبر پختونخواہ حکومت اس مقصد کے لئے ایک جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھا رہی ہے، مون سون شجرکاری مہم کے تحت صوبے میں بڑے پیمانے پر پودے لگائے جائیں گے، انہوں نے بتایا عوام اس شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، شجرکاری ایک قومی فریضہ ہے، شہری اس سلسلے میں بھر پور کردار ادا کریں، تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو آلودگی سے پاک اور سرسبز و شاداب ماحول دے سکیں،

  • کے پی کے،مطیع اللہ خان نے بحثیت نگران صوبائی وزیر حلف لے لی

    کے پی کے،مطیع اللہ خان نے بحثیت نگران صوبائی وزیر حلف لے لی

    نگران وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا کے مشیر مطیع اللہ خان نے بحیثیت نگران صوبائی وزیر حلف اٹھا لیا۔ مطیع اللہ خان کی حلف برداری کی تقریب گورنرہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی جس میں نگران وزیراعلٰی محمد اعظم خان نے بھی شرکت کی،۔ ان کے علاوہ نگران صوبائی وزراء فضل الٰہی، حامد شاہ، حاجی منظورآفریدی، ساول نذیرایڈوکیٹ، مشیر تعلیم رحمت سلام خٹک، حاجی ہدایت اللہ خان، بخت نواز تھاکوٹ اور چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری، سرکاری محکموں کے انتظامی سربراہان سمیت سیاسی وسماجی شخصیات شر یک ہوئے، اس موقع پر گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نامزد نگران صوبائی وزیر مطیع اللہ خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا، گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگران صوبائی وزیر مطیع اللہ خان کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

  • نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے زیر صدارت امن وامان صورتحال کے متعلق اجلاس

    نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے زیر صدارت امن وامان صورتحال کے متعلق اجلاس

    نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا ہے اجلاس میں انسپکٹر جنرل آف پولیس اختر حیات خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری زبیر اصغر قریشی سمیت دیگر اعلیٰ حکام کی شرکت کی ،
    اجلاس میں صوبے بالخصوص ضلع کرم میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ضلع کرم میں جاری کشیدگی پر وزیر اعلیٰ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ انتظامیہ اور پولیس حکام کو کرم میں جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے،اور کہا کہ ضلع کرم میں تمام تنازعات و مسائل پر امن طریقے سے حل کیے جائیں ، نگران وزیر اعلی کے پی کے شہریوں سے اپنے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر امن کے لیے کوشاں رہنے کی اپیل کی ہے،

  • کے پی کے نگران وزیر اعلی نے مالاکنڈ 9 افراد کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا،

    کے پی کے نگران وزیر اعلی نے مالاکنڈ 9 افراد کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا،

    نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے بٹ خیلہ ملاکنڈ میں گھر کے اندر نو افراد کے قتل کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعلی کی پولیس کے اعلی حکام کو واقعے کی تحقیقات اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت جاری کر دی ہے،
    وزیر اعلی نے متاثرہ خاندان سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور جان بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے،وزیر اعلی ایک خاندان کے 9 افراد کو قتل کرنے والے واقعے کا شدید الفاظ میں مذمت کرکے واقعے کو اندوہناک قرار دیا ہے، اعظم خان نے واقعے میں ملوث عناصر کو ہر صورت سزا دلانے کی یقین دہانی کروائی ہے، انہوں نے کہا کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، وزیر اعلی نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی،