Baaghi TV

Tag: وزیر اعلی

  • سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد  پرویز الہیٰ کی رہائش گاہ پر جشن

    سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پرویز الہیٰ کی رہائش گاہ پر جشن

    سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد لاہور میں پرویز الہیٰ کی رہائش گاہ پر جشن شروع ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قراردے دی اور پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دے دیا۔

    سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد لاہور میں پرویز الہیٰ کی رہائش گاہ پر جشن شروع ہوگیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف اور ق لیگ کے حامی پرویز الہیٰ کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

    خیال رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ درست نہیں، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دی جاتی ہے۔

    فیصلے میں کہا گیا ہےکہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا کوئی قانونی جواز نہیں، پنجاب کابینہ بھی کالعدم قرار دی جاتی ہے، حمزہ شہباز اور ان کی کابینہ فوری طور پر عہدہ چھوڑیں۔

    عدالت نے حکم دیا ہےکہ آج رات 11:30 تک پرویز الٰہی بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف لیں، گورنر پنجاب آج رات ساڑھے گیارہ بجے تک پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ کا حلف لیں، فیصلے پر فوری عمل یقینی بنایا جائے،گورنر اگر پرویز الٰہی سے حلف نہ لیں تو صدر مملکت وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں گے، فیصلے کی کاپی فوری طور پر گورنر پنجاب، ڈپٹی اسپیکر اور چیف سیکرٹری کو بھیجی جائے سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کی جانب سے بطور وزیر اعلیٰ تقرریاں بھی کالعدم قرار دے دی ہیں۔

    کیس کی سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی تھی، بینچ میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل تھے ،

    سپریم کورٹ میں مونس الہیٰ اور حسین الہیٰ سپریم کورٹ میں موجود ہیں. ق لیگ کے 9 ارکان بھی چوہدری مونس کے ہمراہ سپریم کورٹ میں موجود تھے، ڈاکٹر بابر اعوان بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے شبلی فراز بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے سپریم کورٹ کی سیکورٹی سخت کی گئی تھی ، پولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر موجود تھی ،خواتین پولیس اہلکاروں کو بھی سپریم کورٹ کے باہر تعینات کیا گیا تھا، عدالت کے باہر قیدیوں کی گاڑی بھی موجود تھی ،سپریم کورٹ کے باہر مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان بھی موجود تھے-

  • وزیراعلیٰ بننے کیلئے حمزہ شہباز فارمولا قابل قبول ہے تو باقی صوبے اپنی فکر کریں،گورنر پنجاب

    وزیراعلیٰ بننے کیلئے حمزہ شہباز فارمولا قابل قبول ہے تو باقی صوبے اپنی فکر کریں،گورنر پنجاب

    گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بننے کے لیے حمزہ شہباز فارمولا قابل قبول ہے تو باقی صوبے اپنی فکر کریں-

    باغی ٹی وی : گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ آئینی اور قانونی بحران کا شکار پنجاب کو طاقت کے زور پر یرغمال بنا لیا گیا ہے بڑی سیاسی جماعتوں کی خاموشی انتہائی تشویشناک ہے، وزیراعلیٰ بننے کے لیے حمزہ شہباز فارمولا قابل قبول ہے تو باقی صوبے اپنی فکر کریں، ایسے تو پھر اواب علوی اگلے وزیراعلیٰ سندھ ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے سیاسی جدوجہد کے دوران ہمیشہ نیوٹرل امپائر کا مطالبہ کیا، حقیقی معنوں میں نیوٹرل امپائر دونوں ٹیموں کے لیے یکساں اصول رکھتا ہے مجھے ایک صوبیدار اور 4 جوان مہیا کر دیں تو میں حمزہ شہباز کو گرفتار کر کے جیل میں ڈالوا دوں۔

    دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے آرمی چیف کو لکھے گئے خط پر انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ کیا معزول اور مفلوج گورنر کی آرمی چیف سے مداخلت کی دہائی آئین سے کھلی بغاوت نہیں؟ کیا پاگل پن کی حدوں کو چھوتے ان مسخروں کو اس خط کا کوئی دو ٹوک جواب ملے گا؟۔

    مریم نواز کے جلسوں کا شیڈول جاری

    واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی خط لکھ کر مداخلت کی درخواست کی تھی خط میں گورنر پنجاب نے آرمی چیف سے پنجاب کی موجودہ صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی خط میں کہا گیا کہ آرمی چیف پنجاب میں آئینی فریم ورک پر عمل درآمد کے لیے کردار ادا کریں خط میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر عوامی اعتماد بحال کرنے کے لیے بھی کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی-

    پنجاب کا سیاسی و آئینی بحران۔ گورنر پنجاب نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

  • اسپیکر قومی اسمبلی آج  نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے حلف لیں گے

    اسپیکر قومی اسمبلی آج نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے حلف لیں گے

    اسپیکر قومی اسمبلی آج ساڑھے 11 بجے حمزہ شہباز سے حلف لیں گے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو حمزہ شہباز سے حلف لینے کا حکم دیا تھا حمزہ شہباز کی حلف لینے کی تیسری درخواست پرجسٹس جواد الحسن نے فیصلہ سنایاتھا-

    گورنر ہاؤس،وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر نے کی ہدایت کی گئی سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنا،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے-

    سی سی پی اوڈولفن اسکواڈ کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس آنے والے مہمانوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی-

    دوسری جانب لاہورہائیکورٹ فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی اراکین پنجاب اسمبلی آج اپیل دائر کریں گے پی ٹی آئی کی جانب سے اپیل میں حمزہ شہباز، وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے-

    موقف اپنایا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے قانون کیخلاف حمزہ شہباز کی حلف برداری کا حکم دیا فیصلہ آئین آرٹیکل 48، 87، 133، 187، 190، 204، 248 اور 255 کی خلاف ورزی قرار دیا-

    پی ٹی آئی نے موقف اپنایا کہ اہم نوعیت کے معاملہ پر کم از کم لارجر بینچ بنانا ضروری تھا-

    قبل ازیں گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کر مسترد کر دیا ہے اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کو خط لکھ دیا ہے گورنر پنجاب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ آرٹیکل 130کے سب سیکشن 8 کے تقاضے پورے نہیں کرتا، عثمان بزدار نے استعفیٰ گورنر کے نام دیا ہی نہیں عثمان بزدارنےاستعفیٰ وزیراعظم کےنام دیاجوآئینی طورپرغلط ہے مبینہ استعفیٰ ٹائپ کر کے وزیر اعظم کو لکھا گیا تھا اور مذکورہ دفتر میں جمع کرایا گیا آئین آرٹیکل 130 (8) 1973 کے مطابق مواصلت کو استعفیٰ کا خط نہیں سمجھا جا سکتا وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ کا ہاتھ سے لکھا ہو اور گورنر پنجاب سے مخاطب ہونا ضروری ہوتا ہے اس وقت کے گورنر پنجاب نے آرٹیکل 130 (8) کے مضمرات کو مدنظر نہیں رکھا-

    دوسری جانب پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ عثمان بزدار بحیثیت وزیراعلیٰ پنجاب بحال ہو گئے ہیں پی ٹی آئی حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کا استعفیٰ مسترد ہونے کے بعد پنجاب کابینہ بھی بحال ہو گئی ہے، عثمان بزدار کو فوری پنجاب کابینہ کا اجلاس بلانے کی تجویز دے دی گئی ہے پنجاب کابینہ کا اجلاس پنجاب اسمبلی میں بلایا جائے گا، پنجاب کابینہ کا اجلاس عثمان بزدار کی زیر صدارت آج ہو گا۔

    عید کی چھٹیوں پر ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا ، محکمہ موسمیات نے پیشگی اطلاع دیدی

  • متاثرہ فریق مطمئین ہے تو آپ نے درخواست کیوں دائر کی؟ عدالت

    متاثرہ فریق مطمئین ہے تو آپ نے درخواست کیوں دائر کی؟ عدالت

    متاثرہ فریق مطمئین ہے تو آپ نے درخواست کیوں دائر کی؟ عدالت

    عثمان بزدار کو بطور وزیر اعلیٰ عہدے پر بحال کرنے سے متعلق درخواست نمٹادی گئی-

    عثمان بزدار کے بطور وزیر اعلی استعفی منظوری کی قانونی حیثیت کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے درخواست واپس لیے جانے کی بناء پر درخواست کو مسترد کردیا درخواست گزار کی جانب سے درخواست واپس لینے کی استدعا کی گئی

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے بطور اعتراض کیس درخواست پر سماعت کی عدالت نے درخواست گزار کے وکیل پر سخت اظہار برہمی کیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ متاثرہ فریق نہیں ہیں کیوں درخواست دائر کی،وکیل ندیم سرور نے کہا کہ میں نے بطور قانون کے طالب علم درخواست دائر کی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ جب متاثرہ فریق مطمئین ہے تو آپ نے درخواست کیوں دائر کی آپ لوگوں نے عدالتوں کو مذاق بنایا ہوا ہےکیا یہ جمہوری نظام ہے پورے سسٹم کو نچایا ہوا ہے، ،جمہوریت جمہوریت جمہوریت کیا ذرا سا صبر نہیں ہے کیا یہ جمہوریت ہوتی ہے

    دائر درخواست میں عمران خان ، عثمان بزدار ،حمزہ شہباز اور عمر سرفراز چیمہ کو فریق بنایا گیا تھا، درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ عثمان بزدار نے اپنا استعفی اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کو بھجوایا،قانون کے مطابق وزیر اعلی استعفی گورنر کو بھجوا سکتا ہے،سابق گورنر چوہدری سرور نے غیر قانونی طور پر عثمان بزدار کا استعفی منظور کیا، لاہور ہائیکورٹ عثمان بزدار کا استعفی منظور کرنے کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دے، وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کا سارا پراسس کالعدم قرار دیا جائے، حمزہ شہباز کو بطور وزیر اعلی کام کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کیے جائیں ،عثمان بزدار کو بطور وزیر اعلی پنجاب بحال کیا جائے،

    زخمی ہونے کے بعد پرویز الہیٰ کی ہاتھ اٹھا کر بددعا، ویڈیو وائرل

    حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، شہزاد اکبر کو کیوں نکالا؟

    عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ

    میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان

    کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

    این اے 33 ہنگو،ضمنی انتخابات، پولنگ جاری،سیکورٹی سخت

    پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

    ایسی کون سی دوائی ہے جس سے 24 گھنٹوں میں ٹوٹا ہوا ہاتھ ٹھیک ہوگیا؟ حمزہ شہباز

     

  • وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے NTS لیک کیس پے نوٹس لیا؟

    وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے NTS لیک کیس پے نوٹس لیا؟

    اساتذہ کی بھرتی کے لئے این ٹی ایس پیپرز لیک ہونے کا معاملہ، وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا نوٹس۔
    وزیر اعلی نے پراونشل انسپکشن ٹیم کو معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔
    وزیر اعلی سیکرٹریٹ کی طرف سے پراونشل انسپکشن ٹیم کو مراسلہ جاری۔ پراونشل انسپکشن ٹیم معاملے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر کے سات دنوں میں واضح سفارشات پیش کرے گی۔
    پراونشل انسپکشن ٹیم معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں اعانت کے لئے محکمہ تعلیم، داخلہ ، اسپیشل برانچ اور آئی ٹی کے گریڈ 19 کے کسی بھی آفیسر کو ٹیم میں بطور ممبر شامل کر سکتی ہے۔
    بقول محمود خان، میرٹ کی بالادستی اور شفافیت صوبائی حکومت کی سب سے اہم ترجیح ہے، ,معاملے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جائیں گی ،اس واقعے میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جو بھی اس معاملے ملوث پایا گیا اسے نہیں چھوڑا جائے گا صوبہ بھر میں ٹیسٹس کے نتائج روک دئے گئے ہیں، امیدوار اطمینان رکھیں کسی کے ساتھ بھی نا انصافی نہیں ہونے دیں گے.

  • ووٹوں کی منڈی لگانے والوں کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑیگا۔  وزیر اعلی

    ووٹوں کی منڈی لگانے والوں کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑیگا۔ وزیر اعلی

    اوپن بیلٹ آرڈیننس کی مخالفت نے ڈی ایم کی تاجرانہ ذہنیت قوم پر آشکار کردی،فردوس عاشق  
     ووٹوں کی منڈی لگانے والوں کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑیگا۔ معاون خصوصی وزیر اعلی
    لاہور07 فروری:……عوام کے مسترد کردہ کرپٹ سیاسی عناصر انفرادی طور پر بھی ناکام تھے اب نام نہاد پی ڈی ایم میں اجتماعی طور پر بھی ناکام ہی رہیں گے۔ اوپن بیلٹ آرڈیننس کی مخالفت کر کے سینیٹ الیکشن میں PDM نے اپنی تاجرانہ ذہنیت قوم پر آشکار کر دی ہے اور اب پاکستانیوں کے سامنے ان کا ذاتی مفاد کا ایجنڈہ مکمل طور پر ایکسپوز ہو جائے گا۔ ووٹوں کی منڈی لگانے والوں کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑیگا۔ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو جنوری میں گھر بھیجنے کی بھڑکیں مارنے والی جعلی راجکماری خواب میں بھی عمران خان کے نام سے ہڑ بڑانے لگتی ہے۔ عمران خان ناصرف حکومتی آئینی مدت پوری کرینگے بلکہ عوامی اعتماد کے ساتھ 2023 میں بھی وزیراعظم منتخب ہوکر مفاد پرستی کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کرینگے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صوبہ بھر میں یکساں ترقی کے کیلئے پرعزم ہیں اور حکومت صوبے کے پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ بزدار حکومت نے راجن پور کی تعمیر و ترقی کے لئے 15ارب روپے کے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ راجن پور میں یونیورسٹی قائم کی جائے گی جبکہ ترقیاتی پیکیج میں گرلز ڈگری کالج روجھان، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ٹراما سنٹر، فاضل پور اور کوٹ مٹھن میں ریسکیو 1122 سنٹر، داجل اور فاضل پور کے رورل ہیلتھ سنٹرز کی اپ گریڈیشن بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ 300ملین روپے لاگت سے 34ویٹرنری کلینکس،400 ملین سے سیوریج، ڈرینج سسٹم کی بحالی کا کام مکمل کیا جائے گا جبکہ تحصیل کمپلیکس روجھان کیلئے 80ملین، 16ملین لاگت کے جنرل بس سٹینڈ، 88ملین کی لاگت کے لائیوسٹاک سروسز ٹریننگ سنٹر فاضل پور،رکھ عظمت والا جام پور کے لئے کنٹینر کلینک بھی قائم کیا جا رہا ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال، جام پور سے کشمور 2 رویہ سڑک، دیگر سڑکوں کی تعمیر و مرمت سمیت مورنج ڈیم کی تعمیر اور دیگر کئی اہم منصوبے راجن پور کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے میں معاون ثابت ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ راجن پور کو سابقہ حکومتوں نے جان بوجھ کر ترقی کے حق سے محروم رکھا مگر وزیراعلی عثمان بزدار دور دراز علاقوں میں جاکر عوام کے مسائل جاننے اور انکے حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب قصور واقعے پر برہم

    وزیر اعلیٰ پنجاب قصور واقعے پر برہم

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا قصور کے علاقے کھڈیاں میں حافظ قرآن طالبعلم کے قتل کے واقعہ کا نوٹس
    انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی اور واقعہ میں ملوث گرفتار ملزم کو قانون کے تحت عبرتناک سزا دینے کا فیصلہ مذید کہا کے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا عمل جلد سے جلد مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کیاجائے کیونکہ معصوم طالبعلم کو نا حق قتل کرنے والا ملزم کسی رعایت کا مستحق نہیں ہے اور
    مقتول حافظ قرآن کے غمزدہ خاندان کو انصاف دلانا میری ذمہ داری ہے میں یقین دلاتا ہوں کہ مقتول کے لواحقین کو انصاف فراہم کر کے دم لونگا
    وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا مقتول طالبعلم کے اہل خانہ سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا