Baaghi TV

Tag: وزیر تعلیم

  • وزیر تعلیم کا استعفیٰ:سوناکشی سنہا کا منفرد انداز میں نوجوانوں کو خراج تحسین

    وزیر تعلیم کا استعفیٰ:سوناکشی سنہا کا منفرد انداز میں نوجوانوں کو خراج تحسین

    بھارت کے نوجوان جین زیز کی بنائی گئی کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کے بعد وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جس پر اداکارہ سوناکشی سنہا نے منفرد انداز اپناتے ہوئے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

    اداکارہ سوناکشی سنہا نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بہت خوش نظر آئیں اور کان پکڑ کر اٹھک بیٹھک کر کے جین زی سے غلط فہمی پر معذرت بھی کر ڈالی،کہاکہ،میں سمجھتی تھی جین زی کچھ نہیں کرسکتے، یہ تھکتے اور گھر جاکر سوجاتے ہیں مگر انہوں نے تو تاریخ رقم کردی ہے، اداکارہ نے کہا کہ جین زی آپ کو سیلوٹ کرتی ہوں اور میں بھی اب جین زی بننا چاہتی ہوں،میں ایک فنکار ہوں، لیکن جین زی خود آرٹ ہی،۔ آپ لوگوں نے ثابت کر دیا کہ آپ کتنی طاقت رکھتے ہیں۔ آپ کچھ بھی کر سکتے ہیں، میں اپنی خوشی کا اظہار نہیں کر سکتی۔

    بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی جانب سے طلبہ احتجاج سے متعلق سوشل میڈیا سرگرمیوں پر بحث شروع ہو گئی ہے، سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ سوناکشی سنہا نے بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے بعد فوری طور پر ایک ریل شیئر کی،پوسٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ کافی عرصے سے سی جے پی احتجاج سے متعلق روزانہ متعدد اسٹوریز اور ریلز شیئر کر رہی ہیں، جس پر بعض صارفین نے ان کی شمولیت اور مقصد پر سوالات اٹھائے۔

  • پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ پنجاب کے وزیر تعلیم  کا اپنا بیٹا بھی سرکاری اسکول میں زیر تعلیم ہے،مریم نواز

    پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ پنجاب کے وزیر تعلیم کا اپنا بیٹا بھی سرکاری اسکول میں زیر تعلیم ہے،مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عارف والا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سرکاری اسکولوں کو جدید تعلیمی اداروں میں تبدیل کر رہی ہے، جہاں غریب اور امیر کے بچوں کو یکساں سہولتیں اور مواقع میسر ہوں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عارف والا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے والدین پر زور دیا کہ وہ بارشوں کے موسم میں بچوں کو غیر محفوظ مقامات پر نہ بھیجیں،حالیہ دنوں میں ایک زیرِ تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 14 بچوں کی جانیں ضائع ہوئیں، جس کا انہیں بے حد دکھ ہے جب بھی کسی بچے کے نا لے، ٹرین یا کھلے مین ہول میں گرنے کی خبر سنتی ہوں تو شدید تکلیف ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت مسلسل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو کھلے مین ہول بند کرنے کی ہدایات دے رہی ہے، تاہم بعض شرپسند عناصر رات کے وقت ان کے ڈھکن چرا لیتے ہیں، جس سے شہریوں خصوصاً بچوں کی جان خطرے میں پڑ جاتی ہے ان پر پنجاب کے 13 کروڑ عوام اور لاکھوں طلبہ کی ذمہ داری ہے، اسی لیے حکومت تعلیم اور طلبہ کے تحفظ کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جن بچوں کے پاس معیاری سفری سہولت نہیں، ان کے لیے گرین الیکٹرک بسوں کا دائرہ کار مسلسل بڑھایا جا رہا ہے تاکہ وہ محفوظ اور آرا م دہ سفر کر سکیں،وزیراعلیٰ نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ فخر سے کہیں کہ وہ سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، کیونکہ حکومت نے سرکاری اسکولوں میں بھی وہی سہولتیں فراہم کرنے کا عزم کیا ہے جو مہنگے نجی تعلیمی اداروں میں دستیاب ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تعلیم سب سے بڑی برابری پیدا کرنے والی قوت ہے اور اعلیٰ تعلیم انسان کے لیے ترقی کے نئے راستے کھول دیتی ہے نواز شریف سکول آف ایمیننس میں داخلوں کے لیے غیرمعمولی دلچسپی دیکھنے میں آئی، جہاں ایک ہزار نشستوں کے لیے پانچ پانچ ہزار طلبہ نے ٹیسٹ دیا ان اسکولوں میں ایک ڈی ایس پی کا بچہ بھی پڑھتا ہے اور ایک مزدور کا بچہ بھی، کیونکہ ٹیلنٹ کا تعلق دولت سے نہیں ہونا چاہیے۔

    مریم نواز نے اعلان کیا کہ طلبہ کے لیے ایک لاکھ لیپ ٹاپ اور مزید 50 ہزار ہونہار اسکالرشپس دی جائیں گی، پنجاب بھر کے سرکاری اسکولوں میں 40 ارب روپے کی لاگت سے تمام بنیادی سہولتوں کی کمی دور کی جا رہی ہے، جن میں نئے کلاس رومز، فرنیچر، باتھ روم، صاف پانی، پنکھے اور دیگر ضروری سہو لتیں شامل ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ حکومت سائنس، ٹیکنالوجی، ریاضی، کمپیوٹر اور آئی ٹی لیبز قائم کر رہی ہے، جبکہ پہلی مرتبہ مصنوعی ذہانت کی لیبز بھی بنائی جا رہی ہیں تاکہ پنجاب کے طلبہ بھی دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے بچوں کی طرح جدید علوم حاصل کر سکیں انہوں نے طلبہ کو مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ اور روبو ٹکس سیکھنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ یہی مہارتیں مستقبل میں کامیابی کی ضمانت ہیں۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اپنا بیٹا بھی سرکاری اسکول میں زیر تعلیم ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت سرکاری تعلیمی نظام پر اعتماد رکھتی ہےپنجاب میں تعلیم کے شعبے میں تبدیلی کا یہ صرف آغاز ہے اور جلد ہی صوبے بھر میں 300 جدید اسکول قائم کیے جائیں گے۔

  • نجی اسکولوں سے ٹیکس وصول کرکے سرکاری اسکولوں میں استعمال کرنے کا فیصلہ

    نجی اسکولوں سے ٹیکس وصول کرکے سرکاری اسکولوں میں استعمال کرنے کا فیصلہ

    لندن:برطانیہ میں یکم جنوری 2025 سے نجی اسکولوں پر 20 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس عائد کرکے رقم سرکاری اسکولوں کے معیار کو بہتر بنانے اور اساتذہ کے بہبود کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: بزنس ریکارڈر کے مطابق برسوں کی بگڑتی ہوئی تعلیمی عدم مساوات کے بعد، یکم جنوری سے، نجی اسکولوں کو ٹیوشن فیس پر 20 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس ادا کرنا ہوگا، جو ہزاروں نئے اساتذہ کو فنڈ دینے اور ریاستی اسکولوں میں معیار کو بہتر بنانے کے لیے استعمال ہوگا، جس کیلئے برطانیہ کی نئی حکومت نے نجی اسکولوں کو 20 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے حاصل استثنیٰ کو ختم کردیا۔

    وزیر تعلیم برجیٹ فلپسن نے کہا کہ مہنگی اور اعلیٰ معیاری تعلیم صرف امراء و روساء کے لیے نہیں ہو سکتے بلکہ ہر ایک شہری کا حق ہے،جبکہ وزیر خزانہ ریچل ریوز نے کہا کہ اب تبدیلی کا وقت آگیا ہے اس ٹیکس سے حاصل فنڈز سرکاری اسکولوں میں استعمال کیے جائیں گے جہاں ملک کے 94 فیصد بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

    یکم رجب المرجب جمعرات کو ہو گی ، سیکرٹری جنرل رویت ہلال

    اس ٹیکس سے تعلیمی سال 2025-26 کے لیے ڈیڑھ ارب پاؤنڈ جمع پونے کی امید ہے جب کہ 2029-30 تک یہ فنڈ سالانہ ایک ارب 70 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ جائے گا اس فنڈز کو سرکاری اسکولوں کے ساڑھے چھ ہزار اساتذہ کی بہبود سمیت تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

    دوسری جانب نجی اسکولوں کی نمائندگی کرنے والی انڈیپینڈنٹ اسکولز کونسل نے حکومتی فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں میں ٹیوشن فیس پہلے ہی اوسطاً 18 ہزار پاؤنڈ سالانہ ہے اور ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے سے یہ مزید بڑھ جائے گی۔

    غزہ کے باسیوں کیلئے سرد موسم بھی آزمائش،چھ بچوں کی اموات

    ادھر حکومت کا اندازہ ہے کہ ٹیوشن فیس میں تقریباً 10 فیصد تک اضافہ ہوگا جو کہ ناگزیر ہے۔

    حکومتی اصلاحات کے مخالفین کا کہنا ہے کہ ایسا ہوا تو سرکاری اسکولوں میں طلبا کی تعداد قابو سے باہر ہوجائے گی جو کہ بذات خود حکومتی لاگت میں اضافے کا باعث ہوگا۔

    تاہم انسٹی ٹیوٹ فار فسکل اسٹڈیز نے مخالفین کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آبادی میں متوقع کمی کی وجہ سے 2030 تک ریاستی اسکولوں میں بچوں کی تعداد میں اضافہ نہیں بلکہ کمی آئے گی۔

    گوجرانوالہ: اصلاحی جماعت کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل میلاد و حق باہو کانفرنس کا انعقاد

    واضح رہے کہ لیبر پارٹی نے اپنی انتخابی مہم میں دہرے تعلیمی نظام پر تنقید کی تھی اور اقتدار میں آنے کے بعد سرکاری اسکولوں کا معیار بلند کرنے کا وعدہ کیا تھا اس سے قبل کنزرویٹو پارٹی کے 14 سالہ دورِحکومت میں نجی اور سرکاری اسکولوں کے درمیان طبقاتی فرق بہت بڑھ گیا تھا۔

  • خواتین کو بااختیار و محفوظ ماحول دیا جائے تو بہتر پرفارم کر سکتی ہیں،وزیر تعلیم

    خواتین کو بااختیار و محفوظ ماحول دیا جائے تو بہتر پرفارم کر سکتی ہیں،وزیر تعلیم

    لاہور: وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمہ کے عالمی دن کے موقع پر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فی میل سٹاف سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی –

    باغی ٹی وی :وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ خواتین کو ترقی کرتا دیکھ کر دلی اطمینان ہوتا ہے خواتین کو ہر میدان میں آگے بڑھتے دیکھنے کا قائل ہوں خواتین پر تشدد قابل مذمت فعل ہے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں خواتین اساتذہ کے حوالے سے ٹھوس مؤقف اپنا رکھا ہے فی میل اساتذہ کی ہراسمنٹ کے خلاف خود ایکشن لےرہا ہوں اس ضمن میں ہراسمنٹ کاشکار خواتین اساتذہ کی ہراسمنٹ کے خلاف 20 سے زائد ایف آئی آر خود درج کروا چکا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی قیادت میں تعلیمی اداروں میں خواتین اساتذہ کو محفوظ ماحول دینے کیلئے کوشاں ہیں خواتین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی پنجاب کی پہلی ای ٹرانسفر پالیسی متعارف کروائی پنجاب میں لڑکیوں کی تعلیم پر بالخصوص فوکس کیا جا رہا ہے، بچیوں کو تعلیمی سہولیات دینے کیلئے محکمہ تعلیم کو خصوصی ہدایات دے رکھی ہیں دوسری جانب تعلیمی اداروں میں لڑکیوں کی سکلز ڈویلپمنٹ کیلئے بھی کام کر رہے ہیں، وائس چانسلرز، ڈائریکٹر کالجز، سی ای اوز کو بھی خواتین اساتذہ اور وزٹرز کو محفوظ ماحول کی فراہمی اور سائل خواتین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل یقینی بنانے کی ہدایت کر رکھی ہے خواتین کو بااختیار و محفوظ ماحول دیا جائے تو بہتر پرفارم کر سکتی ہیں۔

  • سندھ میں کوئی بھی اسکول استاد نہ ہونے کی وجہ سے بند نہیں ،سردار شاہ

    سندھ میں کوئی بھی اسکول استاد نہ ہونے کی وجہ سے بند نہیں ،سردار شاہ

    وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے پنجاب کی وزیر عظمٰی بخاری کے بیان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے تعلیمی نظام کی طرح وزیر اطلاعات پنجاب بھی اپڈیٹڈ نہیں ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں پاکستان کی پہلی ٹیچرز لائسنس پالیسی کا اطلاق ہوچکا ہے۔ لائسنس پالیسی سے ہم نے ٹیچنگ معیار کو بہتر کرنے کا آغاز کردیا ہے۔ سندھ نے اسکولز کی اپگریڈیشن پالیسی منظور کردی ہے۔ سندھ میں 60 ہزار سے زائد اساتذہ کی میرٹ پر بھرتیاں کی جا چکی ہیں ،سندھ میں کوئی بھی اسکول استاد نہ ہونے کی وجہ سے بند نہیں ہے۔ پنجاب میں ایک کروڑ 20 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ ایک کروڑ 20 لاکھ بچوں کے مستقبل کے حوالے سے پنجاب کی کوئی پالیسی واضح نہیں مگر پنجاب میں اس وقت بھی سرکاری اسکولوں میں 80 ہزار سے زائد اساتذہ کی کمی ہے۔ سردار شاہ نے کہا کہ تمام تر چیلنجز کے باوجود سندھ میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ سندھ میں سیلاب کی وجہ سے اسکولز متاثر ہوئے ہیں، مگر پنجاب میں ایسی کوئی صورتحال بھی نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے گورنمنٹ اسکولز کے طالب علم نے بورڈ کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔یونیسکو کے ٹیچنگ پریکٹسز کے مقابلے میں سندھ کے اساتذہ نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،25 ممالک کے درمیاں ہونے والے مقابلے میں سندھ کے رورل ایریا کے سرکاری اسکول کی استاد تبسم لغاری نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے تعلیمی اصلاحات میں کئی اقدامات میں پہل کی ہے۔ پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ایجوکیشن پالیسی متعارف کروائی جا رہی ہے۔اپنے خاندان کی کفالت کرنے والے بچوں کو تعلیم کے ساتھ ہنر سکھانے کے لیے سندھ میں نصاب لانچ کیا گیا ہے۔ سندھ میں تمام مذاہب کے بچوں کو ان کے اپنے مذہب کے مطابق تعلیم دینے کے لیے نصاب مرتب کیا گیا ہے ،یونیسکو کے تھرڈ پارٹی تجزیے نے سندھ کے نصاب کو کئی زاویوں سے بہتر قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے امتحانی مراکز فروخت ہونے کی گواہی خود وزیر پنجاب اپنے ایک وڈیو بیان میں دے چکے ہیں۔پنجاب کے وزاء کو ان کی اپوزیشن سے ملنے والی تکالیف سے آگاہ ہیں اور اس پر ہمدردی کرتے ہیں۔ سندھ میں ہم نے اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر تعلیم کے معاملے پر سیاست نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اپوزیشن کی خدمات سندھ کی تعلیم کی ترقی کے لیے حاصل کرنا ہماری سیاسی کامیابی ہے۔ 19 صدی کے اسکولوں کا طعنہ دینے والوں کو یاد دلاتا چلوں کہ سندھ کے اپنے لوگوں نے 19 صدی میں جو اسکولز قائم کیے جو آج بھی قائم ہیں۔سندھ میں 19ویں صدی میں تعلیم حاصل کرنے والی شخصیات نے پاکستان کی تحریک میں نمایاں کردار ادا کیا۔پالاننگ کمیشن آف پاکستان کی حال ہی میں جاری کردہ رپورٹ میں لرننگ آئوٹ-کم میں سندھ کا نوشہروفیروز ضلع پنجاب کے 60 اضلاع سے آگے ہے۔

    سابق گورنر سندھ حکیم محمد سعید کی برسی 17اکتوبر کومنائی جائے گی

    کراچی،صدر میں ہوٹلوں کی چیکنگ کے دوران 6 مشکوک افراد گرفتار

    سابق گورنر سندھ حکیم محمد سعید کی برسی 17اکتوبر کومنائی جائے گی

  • وزیر تعلیم پنجاب نے سکولوں میں ہفتہ کا دن ویکلی آف ڈے قرار دے دیا

    وزیر تعلیم پنجاب نے سکولوں میں ہفتہ کا دن ویکلی آف ڈے قرار دے دیا

    وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سکولوں میں ہفتہ کا دن یومیہ چھٹی کا دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیچرز کمیونٹی کی آسانی کیلئے ہفتہ کا دن بطور ویکلی آف قرار دینے کا اعلان کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ تعلیم کی خدمت کر رہے ہیں۔ ان کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ اساتذہ پر ورک لوڈ زیادہ ہونے کے باعث ہفتہ کے دن کی چھٹی کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ ہفتہ کے روز چھٹی کی وجہ سے سکولوں میں سوموار سے جمعہ تک یومیہ تدریسی اوقات کار بڑھائے جائیں گے جبکہ ہفتہ کا دن اساتذہ کی ٹریننگ، کپیسٹی بلڈنگ، لیسن پلاننگ اور دیگر متعلقہ امور کیلئے مرحلہ وار استعمال ہوا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کی پروموشن کے مسائل بھی جلد حل ہونے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں ریفارمز لائی جا رہی ہیں جن کا ہنگامی بنیادوں پر اطلاق ہوگا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ بہت جلد 14 ہزار اے ای اوز اور ایس ایس ای کی ریگولرلائزیش پلان بھی آ رہا ہے

    آپریشن عزم استحکام کا مقصد کیا؟ وزیراعظم آفس سے اعلامیہ جاری

    آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کر کے کیا پی ٹی آئی ملک دشمن قوتوں کی حمایت کر رہی ہے؟ شیری رحمان

    ماضی کے جتنے آپریشن ہوئےانکے نتائج تو سامنے رکھیں،مولانا فضل الرحمان

    ایپکس کمیٹی میں ایک نام عزم استحکام آیا لیکن آپریشن کا ذکر نہیں تھا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ

    آپریشن عزم استحکام،کامیابی کیلئے اتحاد ضروری،تجزیہ: شہزاد قریشی

    وفاقی کابینہ اجلاس، آپریشن عزم استحکام کی منظوری دے دی گئی

  • شام کے نائب وزیر تعلیم کی خالد مقبول صدیقی سے ملاقات

    شام کے نائب وزیر تعلیم کی خالد مقبول صدیقی سے ملاقات

    شام کے نائب وزیر تعلیم رامی الدھولی کی قیادت میں ایک اعلی سطحی شامی وفد نے وفاقی وزیر تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی۔

    وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ شام اور پاکستان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔ پاکستان شام کو اپنے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔ باہمی تعاون اور مہارت کے تبادلے سے ہی دونوں ممالک تعلیم کے شعبے میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔ انہوں نے تکنیکی مہارتوں کی ترقی اور توسیع کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان کا مقصد لاکھوں نوجوانوں کو انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کورسز کی پیشگی سطح پر تربیت دینا ہے۔

    سیکرٹری تعلیم محی الدین احمد وانی نے وفد کو تعلیم کے شعبے میں جدید ترین طریقوں کو اپنانے کے لیے حکومت کے مختلف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ احمد وانی نے موجودہ حکومت کی طرف سے اسکول سے باہر بچوں کی تعداد کو کم کرنے اور تعلیم تک رسائی اور معیار کو بڑھانے کے لیے شروع کیے گئے متعدد پروگراموں کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت، آزاد جموں و کشمیر اور جی بی میں شروع کیے گئے سکول میلز پروگرام کے شاندار نتائج سامنے آئے ہیں اور انہیں امید ہے کہ ایسے تخلیقی اقدامات کے ذریعے بچوں کے ساتھ ساتھ ان کے والدین کو بھی اپنے بچوں کی تعلیم جاری رکھنے کی طرف راغب کیا جا سکتا ہے۔

    شام کے نائب وزیر تعلیم رامی الدھولی نے کہا کہ پاکستان اور شام کے درمیان 1971 سے تعلیمی تبادلے کے حوالے سے متعدد ایم او یوز ہوئے ہیں، اس طرح کے تبادلے میں اضافہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے پاکستانی حکومت کی جانب سے سکولوں سے باہر بچوں کی تعداد کو کم کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فنی تعلیم ملکی معیشت کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔

    ہوشیار، آپکی جمع پونجی پر بڑا ڈاکہ تیار،الرحمان ڈیویلپرز ،اربن سٹی کی دو نمبریاں پکڑی گئیں

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف

    چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

    مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

  • ملک بھر میں آئندہ 4 سال کیلئے تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ

    ملک بھر میں آئندہ 4 سال کیلئے تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: ملک بھر میں آئندہ 4 سال کے لیے تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم شہباز شریف منگل کو تعلیمی ایمرجنسی کا باضابطہ اعلان کریں گے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ ہوگا،اس سلسلے میں وفاقی وزارت تعلیم کے زیرانتظام تعلیمی ایمرجنسی نفاذ کی کانفرنس کل ہو گی، وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت کانفرنس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور وزرائے تعلیم شرکت کریں گے، تعلیمی بجٹ کو بھی صفر اعشاریہ پانچ سے بڑھا کر آئندہ 4 سال میں 5 فیصد کرنے کا ہدف ہےوفاقی وزارت تعلیم نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں 2 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، 4 سال میں یہ تعداد کم کرکے 90 لاکھ تک لانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے تعلیمی ایمرجنسی لگانے کا مطالبہ کیا تھا،ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ سائنس یہ کہتی ہے کہ تعمیر و ترقی کی دوڑ میں ایک ارب لوگ غیر ضروری نا ہوجائیں، اگر ہم آئینے کے سامنے کھڑے ہوں گے تو یہ ہمارے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے، لہذا تعلیمی ایمرجنسی لگائی جائے اور ہر جگہ کو تعلیم سے بھر دینا چاہیے۔

  • امتحانات میں نقل کا معاملہ: ڈپٹی کنٹرولر  امتحانات سمیت 7 اہلکار معطل

    امتحانات میں نقل کا معاملہ: ڈپٹی کنٹرولر امتحانات سمیت 7 اہلکار معطل

    لاہور: وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے میٹرک امتحانات میں نقل کے معاملے پر ڈپٹی کنٹرولر امتحانات سمیت 7 اہلکاروں کو معطل کردیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان وزیرتعلیم کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم کی ہدایت پر ڈپٹی کنٹرولر امتحانات سمیت 7 اہلکاروں کو معطل کیا گیا، معطل ہونے والوں میں ڈپٹی سیکرٹری قیصر محمود، جونئیرکلرک اور کمپیوٹر آپریٹر شامل ہیں،جبکہ ڈپٹی سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو ڈپٹی کنٹرولر ریکارڈ کا چارج دے دیا گیا،کنڈکٹ برانچ کے مزید ملازمین کو بھی عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ کنڈکٹ برانچ کا عملہ ہی امتحانی ڈیوٹیاں لگانےکا ذمہ دار تھا۔

    قبل ازیں گزشتہ ماہ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں بوٹی مافیا کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے چیئرمین لاہور بورڈ کو معطل اور کنٹرولر امتحانات کو عہدے سے ہٹا دیا تھامیٹرک امتحانات میں شفافیت برقرار نہ رکھنے پر دونوں افسران کو معطل کیا گیا تھا-

    حافظ نعیم الرحمان نئے امیر جماعت اسلامی منتخب

    وزیرتعلیم کی ہدایت پر کمشنر کو چیئرمین لاہور بورڈ کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا تھا جبکہ محکمہ تعلیم کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا ، وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ شفاف امتحانات ریڈلائن ہیں کوتاہی برداشت نہیں کی جاسکتی، امتحانات میں نقل ناقابل قبول ہے تاہم اگلے مرحلے میں غفلت برتنے والے دیگر عملے کی باری آئے گی۔

    جعلی ادویا ت بنانے والے گینگ کے کارندے گرفتار

    واضح رہے کہ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا تھا کہ لاہور میں میٹرک کے امتحانات کے دوران 80 ہزار روپے میں امتحانی سینٹرز بیچے گئے اور یکم اپریل کو ہونے والے ریاضی کے پرچے کی ایڈوانس بکنگ بھی ہوچکی تھی۔

    وزیر تعلیم کا بوٹی مافیا کے خلا ف ایکشن، چیئرمین لاہور بورڈ معطل

    زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری

  • وزیر تعلیم کا بوٹی مافیا کے خلا ف ایکشن، چیئرمین لاہور بورڈ معطل

    وزیر تعلیم کا بوٹی مافیا کے خلا ف ایکشن، چیئرمین لاہور بورڈ معطل

    لاہور: وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں بوٹی مافیا کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے چیئرمین لاہور بورڈ کو معطل اور کنٹرولر امتحانات کو عہدے سے ہٹا دیا۔

    باغی ٹی وی : وزیر تعلیم پنجاب نے گزشتہ 3 روز کے دوران میٹرک امتحانی سینٹرز پر چھاپے مارے، جہاں پر انہوں نے نقل کرتے ہوئے بچوں کو موقع پر پکڑا، جس پر رانا سکندر نے چیئرمین لاہور بورڈ کو معطل کردیا اور کنٹرولر امتحانات کو بھی عہدے سے ہٹادیامیٹرک امتحانات میں شفافیت برقرار نہ رکھنے پر دونوں افسران کو معطل کیا گیا۔

    وزیرتعلیم کی ہدایت پر کمشنر کو چیئرمین لاہور بورڈ کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا جبکہ محکمہ تعلیم کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا، وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ شفاف امتحانات ریڈلائن ہیں کوتاہی برداشت نہیں کی جاسکتی، امتحانات میں نقل ناقابل قبول ہے تاہم اگلے مرحلے میں غفلت برتنے والے دیگر عملے کی باری آئے گی۔

    قبل ازیں وزیر تعلیم کا خفیہ ٹیم کی نشان دہی پر مزنگ امتحانی سنٹر پر چھاپہ، سنٹر سیل ، اپنی موجودگی میں 4 پرائیویٹ انویجیلیٹرز اور 2 سنٹر انچارج سمیت 8 افراد کو گرفتار کروا دیا، چیئرمین لاہور بورڈ نے بھی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے تین دن میں رپورٹ طلب کی تھی،وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اپنی خفیہ ٹیم کی نشان دہی پر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہائی سکول مزنگ پر چھاپہ مارا جہاں انہوں نے نقل کرتے طلبہ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، پورے سنٹر میں سنٹر انچارج اور انویجیلیٹرز کی نگرانی میں نقل کی جا رہی تھی، وزیر تعلیم نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز اور متعلقہ پولیس حکام موقع پر طلب کر لیا تھا-

    رانا سکندر حیات نے اپنی نگرانی میں سنٹر سیل کروایا امتحان دینے والے طلبہ وزیر تعلیم کے سامنے پھٹ پڑے، نگران عملہ کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئیے اور تمام بھید کھول دیئے امیدواروں نے وزیر تعلیم کو بتایا کہ انویجیلیٹرز کا نعرہ "پیسے دو پاس ہو جاؤ” ہے، سنٹر کے 500 سے زائد طلبہ نے سنٹر انچارج اور انویجیلیٹرز کے خلاف گواہی دی اور بتایا کہ پیپر کے 30 ہزار اور ایم سی کیوز کا 20 ہزار مانگے جا رہے تھے۔