Baaghi TV

Tag: وزیر خارجہ

  • آرمی چیف سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دہشتگردی مشترکہ خطرہ  ،بہترروابط  سے  نمٹنے پراتفاق

    آرمی چیف سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دہشتگردی مشترکہ خطرہ ،بہترروابط سے نمٹنے پراتفاق

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ایران کے وزیر خارجہ کی ملاقات ہوئی ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ، ایران کے تاریخی ، مذہبی اور ثقافتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے اور ایک دوسرے کے تحفظات کو بہتر انداز میں سمجھنے پر بھی گفتگو کی گئی، دہشتگردی مشترکہ خطرہ ،بہترروابط سے نمٹنے پراتفاق کیا گیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی جیسے خطرے سے نمٹنے کیلئےمربوط کاوشوں ، بہتر روابط کی ضرورت ہے،خودمختاری اورسرحدوں کا احترام بین الریاستی تعلقات کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی رابطہ کار افسروں کی تعیناتی کے میکانزم کو فعال بنانے پراتفاق کیا گیا، ملاقات کے دوران سرحدی علاقے میں امن و استحکام اور خوشحالی کے حوالے سے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ایرانی وزیر خارجہ نے خطے کی صورت حال، مشرقِ وسطیٰ کے حالات اور غزہ پر صہیونیوں کے مظالم پر بھی گفتگو کی۔
    coas iran

    وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے،وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ہم منصب کو وزارت خارجہ آمد پر خوش آمدید کہا، وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے 19 جنوری کو ہو نے والی گفتگو میں پاکستان آنے کی میری دعوت قبول کی،دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کو درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال ہوا،پاکستان اور ایران خطے کے اہم ممالک ہیں اور دونوں کو سیاسی اور دفاعی سطح پر تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے ، دونوں ممالک کو دہشتگردی کا سامنا ہے جس کے خاتمے کےلئے دونوں ممالک پرعزم ہیں، پاکستان اور ایران بارڈر پر سیکیورٹی کی صورتحال بہتر کرنے کےلیے باہمی دلچسپی رکھتے ہیں ،

    مشترکہ بارڈر پر موجود دہشت گرد دونوں ممالک کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں،ایرانی وزیر خارجہ
    ایرانی وزیرِ خارجہ حسین امیر اللہیان کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان دہشت گردوں کو کسی قسم کا موقع نہیں دیں گے،پاکستان کے ساتھ اہم برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان سے جغرافیائی تعلقات بھی اہمیت کےحامل ہیں، پاکستان کی سیکیورٹی ہمارے لیے مقدم ہے، ایران اور پاکستان کے عوام کو ایک ہی قوم سمجھتے ہیں، دہشت گردوں نے ایران کو بہت نقصان پہنچایا ہے، ایران اور پاکستان میں مقیم افراد کو ایک ہی قوم سمجھتے ہیں، دہشت گردوں نے ایران کو بہت نقصان پہنچایا ہے، مشترکہ بارڈر پر موجود دہشت گرد دونوں ممالک کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں

    قبل ازیں ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی وزارت خارجہ آمد ہوئی ہے،نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایرانی وزیر خارجہ کا وزارت خارجہ میں استقبال کیا،نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور ایرانی وزیر خارجہ کے مابین وزارت خارجہ میں ون آن ون ملاقات ہوئی،ملاقات میں پاک ایران دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا،ون آن ون ملاقات کے بعد وزارت خارجہ میں پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے

    قبل ازیں ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان پاکستان پہنچ گئے ہیں،ایرانی وزیر ٌخارجہ کے پاکستان پہنچنے پر ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ نے نورخان ایئر بیس پر انکا استقبال کیا،دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ امیرعبداللہیان نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کریں گے جبکہ اپنے دورے کے دوران وہ وزارت خارجہ کے حکام کے علاوہ سکیورٹی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے،
    irani

    پاکستان روانگی سے قبل ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان کا کہنا تھا کہ ہم دشمنوں کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ خطے میں دوستی امن اور سکیورٹی کو ہدف بنائیں  اچھی ہمسائیگی کے ذریعے ہی سلامتی کا حصول ممکن ہے

    ایران کے پاکستان پر میزائل حملے اور پاکستان کی جوابی کاروائی کے بعد ایران کے وزیر خارجہ کا یہ دورہ پاک ایران تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے،

    ایرانی وزیر خارجہ کے دورے سے قبل پاکستان سے تعلق رکھنے والے 9 مزدروں کو ایران کے سرحدی علاقے میں قتل کردیا گیا ،قتل کیے جانے والے افراد مزدوری کے لئے ایران گئے تھے تعلق پنجاب اور سندھ سے ہے۔دفتر خارجہ نے ایران کے سرحدی علاقے سراوان میں 9 پاکستانیوں قتل کے ہولناک واقعے کی شدید مذمت کی ہے ،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات اور گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے

    پاکستان کا جوابی وار، ایران میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،

     پاکستانی خود مختاری کی خلاف ورزی تعلقات، اعتماد اور تجارتی روابط کو نقصان پہنچاتی ہے

    شہباز شریف نے ملکی فضائی حدود میں ایرانی دراندازی کی مذمت کی

    وجہ سمجھ نہیں آتی جو ایران کی طرف سے ہوا

     انڈین وزیر خارجہ کے دورہ ایران سے شکوک وشبہات میں اضافہ ہورہا ہے ۔

    پاکستان نے بدلہ لے لیا،بڑی کاروائی،میزائلوں کی بارش،دشمنوں پر کاری ضرب

  • کشیدگی کے بعد پاکستان اور ایران میں مثبت پیغامات کا تبادلہ

    ایران اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے بادل چھٹنے لگے، دونوں ممالک کے حکام ایک دوسرے کو مثبت پیغامات دے رہے ہیں۔پاکستان اور ایران کے درمیان مثبت پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے

    پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کی صورتحال کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ایک بار پھر ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،پاکستانی وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے درمیان ہونے والے ٹیلیفونک رابطے میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے حالیہ تناؤ ختم کرنے پر اتفاق کیا ، نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی قومی سلامی کمیٹی کو ایرانی ہم منصب سے بات چیت سے آگاہ کریں گے ،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کو پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا اور کہا ہے کہ پاکستان کے لیے ملکی سلامتی و خودمختاری کا دفاع سب سے اہم ہے ،پاکستان کی سلامتی سےتعلق ریڈ لائینز واضح ہیں ، ایران پڑوسی اور برادر ملک ہے ، معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں ، دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان حالیہ کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کیا گیا

    قبل ازیں پاکستان اور ایرانی حکام کے مابین مثبت پیغامات کا یہ تبادلہ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہوا ، ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نےبھی پیغامات کے تبادلہ پر اپنا رد عمل دے دیا،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کچھ مثبت پیش رفت سامنے آ رہی ہیں،ایرانی سفارتکار اور ایڈیشنل سکریٹری امور خارجہ رسول موسوی نے پہلا پیغام بھیجا ، رسول موسوی نے کہا کہ تناؤ کا کا فائدہ دشمنوں اور دہشت گردوں کو ہوگا، دونوں ملکوں کی قیادت یہ بات جا نتی ہے،آج کا سب سے بڑا مسئلہ غزہ میں صیہونیوں کے جرائم ہیں،

    ایڈیشنل سکریٹری رحیم حیات قریشی نے یہ کہہ کر جواب دیا کہ "آپ کے مثبت جذبات کا جواب دیتا ہوں، بھائی رسول موسوی،پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، مثبت بات چیت کے ذریعے آگے بڑھیں گے ، دہشت گردی سمیت مشترکہ چیلنجرز کے کئے مربوط کارروائی کی ضرورت ہے".

    ٹویٹر پر مثبت پیغامات کے علاؤہ ایرانی حکومت اور وزیر خارجہ کی جانب سے ابھی مزید پیش رفت سامنے نہیں آئی

    پاکستان کا جوابی وار، ایران میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،

     پاکستانی خود مختاری کی خلاف ورزی تعلقات، اعتماد اور تجارتی روابط کو نقصان پہنچاتی ہے

    شہباز شریف نے ملکی فضائی حدود میں ایرانی دراندازی کی مذمت کی

    وجہ سمجھ نہیں آتی جو ایران کی طرف سے ہوا

     انڈین وزیر خارجہ کے دورہ ایران سے شکوک وشبہات میں اضافہ ہورہا ہے ۔

    پاکستان نے بدلہ لے لیا،بڑی کاروائی،میزائلوں کی بارش،دشمنوں پر کاری ضرب

    ایران کے پاس اب آپشن ہے کہ یا تو خاموش ہو جائے یا پھر جنگ کے طویل سفر کے لئے تیار ہو جائے

    پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت پر یہ حملہ ایران کی طرف سے جارحیت کا کھلا ثبوت

    پاکستان نے ایران سے اپنے سفیر کو بلانے اور ایرانی سفیر کو واپس بھیجنے کا اعلان کیا 

    نئی عالمی سازش،ایران کا پاکستان پر حملہ،جوابی وار تیار،تحریک انصاف کا گھناؤنا کھیل

    پاکستان میں ہمارا ہدف دہشت گرد تھے ، پاکستانی شہری نہیں

    واضح رہے کہ ایران نے بلوچستان پر میزائل حملہ کیا جس کے بعد پاکستان نے فوری مذمت کی، اب پاکستان نے ایران سے اپنے سفیر کو بلانے اور ایرانی سفیر کو واپس بھیجنے کا اعلان کیا ہے,پاکستان نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے، ایرانی سفیر کو واپس جانے کا کہہ دیا ہے،پاکستانی حکام کے ایران کے تمام دورے ملتوی کر دیئے گئے،یہ ردعمل ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر دیا گیا ہے۔پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ایرانی قدم کے جواب کا حق رکھتے ہیں ساری زمہ داری ایران کی ہو گی،بعد ازاں پاکستان نے ایران کو منہ توڑ جواب دیا،ایران میں دہشت گرد وں کے کیمپوں‌کو نشانہ بنایا،پاکستانی فضائیہ نے ایران کے اندر علیحدگی پسندوں کے کیمپوں پر فضائی حملہ کیا۔پاکستان کے جوابی حملوں میں کسی سویلین یا ایرانی اہداف کو نشانہ نہیں بنایا گیا ہے پاکستان کو بلوچ دہشت گردوں کے ٹھکانے عرصہ دراز سے معلوم ہیں اور پاکستان نے کئی مرتبہ ایران کو بتایا ہے۔

  • پاکستان نے بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کر دیا

    پاکستان نے بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کر دیا

    بھارتی سپریم کورٹ کا جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق فیصلہ، پاکستان کا ردعمل آ گیا، پاکستان نے بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کر دیا

    نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر یبن الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ایک متنازع علاقہ ہے لہذا بھارت کو مقبوضہ کشمیر کے متنازع علاقے کے تعین کا کوئی حق نہیں ہے، کشمیری عوام بھارت کا 5 اگست 2019 کا یکطرفہ اقدام مسترد کر چکے ہیں، ریاست پاکستان بھی مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی سے متعلق درخواستیں مسترد کرنے کا بھارتی سپریم کورٹ فیصلہ مسترد کرتی ہےبھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں ہے،پاکستان بھارت کے ایسے اقدام سے بے خبر نہیں،بھارت کو اختیار نہیں کہ ایسے فیصلے کرے،کشمیر ایک الگ حیثیت ہے، اس حوالے سے پاکستان تمام اسٹیک ہولڈرز کا جلد اجلاس بلائے گا،تنازع گزشتہ 7 دہائیوں سے زیر التوا ہے،پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا،بھارت کا جموں کشمیر پر قبضے کا پلان ناکام ہوگا،

    واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے جموں کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کیس کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو برقرار رکھا ہے،بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ” جموں کشمیر میں آرٹیکل 370 کا نفاذ عبوری تھا اور اس کو ہٹانے کا فیصلہ درست تھا” سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں جموں کشمیر میں 30 ستمبر 2024 تک اسمبلی انتخابات کروانے کی الیکشن کمیشن آف انڈیا کو ہدایت کی،بھارتی سپریم کورٹ نے جموں کشمیر کو جلدہی ریاست کا درج بحال کرنے کی ہدایت بھی کی، عدالت نے لداخ کو یوٹی بنانے کے فیصلہ کو بھی برقراررکھا

  • فلسطین مسئلہ،او آئی سی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا،نگران وزیر خارجہ

    فلسطین مسئلہ،او آئی سی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا،نگران وزیر خارجہ

    نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ فلسطین کے مسئلہ پر او آئی سی کا اجلاس 18 اکتوبر کو جدہ میں ہو رہا ہے،میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا، او آئی سی وزراء خارجہ اجلاس میں انسانی المیہ ایجنڈے پر ہے، اجلاس میں سیز فائر پر عملدرآمد کے لئے غور ہو گا،

    نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل چھ دہائی سے فلسطینیوں پر مظالم کر رہاہے، وہ فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے،ہم غزہ کے گھیراؤ کی مذمت کرتے ہیں، غزہ میں خوراک پانی ختم ہو چکا ہے،اسرائیل کو کہتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی قرارداداروں کا احترام کرے، ہم اقوام متحدہ اور سعودی عرب سے رابطے میں ہیں،اسرائیل سے متعلق پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ، پاکستان 1967 سے قبل کی سرحدیں، القدس الشریف دارالحکومت کیساتھ آزاد فلسطین ریاست چاہتا ہےپاکستان کی فلسطین پر پوزیشن ماضی سے پیوستہ ہے۔

    نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا سعودی عرب مشرق وسطیٰ، مسلم امہ اور خطے میں انتہائی اہم ملک ہے پاکستان اورسعودی عرب تمام اہم امور پر انتہائی اہم مشاورت کا حصہ رہتے ہیں، پاکستان کا اقتصادی،اسٹریٹجک اور دفاعی سطح پر بھی سعودی عرب کے ساتھ کلیدی تعاون جاری ہے.

    اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

    بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان

     پرتشدد کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ 

    اسرائیلی میجر جنرل حماس کے ہاتھوں یرغمال؛ کیا اب فلسطینی قیدی چھڑوائے جاسکیں گے؟

    اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی

    بھارتی اداکارہ نصرت اسرائیل سے پہنچیں ممبئی،بتایا آنکھوں دیکھا حال

    امریکہ کے بعد برطانیہ کا بھی اسرائیل کی مدد کا اعلان

  • کینیڈین حکومت نئی دہلی کے ساتھ کشیدہ سفارتی صورتحال کو حل کرنے کی کوششیں کر رہی ہے،برطانوی اخبار

    کینیڈین حکومت نئی دہلی کے ساتھ کشیدہ سفارتی صورتحال کو حل کرنے کی کوششیں کر رہی ہے،برطانوی اخبار

    برطانیہ :برطانوی اخبار نے دعویٰ کیاہے کہ کینیڈین حکومت نئی دہلی کے ساتھ کشیدہ سفارتی صورتحال کو حل کرنے کی کوششیں کر رہی ہے-

    باغی ٹی وی : برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی وزیرخارجہ میلانیا جولی نے چند روز قبل واشنگٹن میں بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ایک خفیہ ملاقات کی ہے،کینیڈین حکومت نئی دہلی کے ساتھ کشیدہ سفارتی صورتحال کو حل کرنے کی کوششیں کر رہی ہے، ان اطلاعات کے بعد کہ کینیڈین سفارت کاروں کو ہندوستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے یا ان کی سفارتی استثنیٰ کھونے کا خطرہ ہے۔

    یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں کی گئی جب کینیڈا کی جانب سے خالصتان دہشت گرد ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے الزام پر دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی جاری ہے،تاہم کینیڈا اور بھارت کی وزارت خارجہ نے اس ملاقات کی تصدیق نہیں کی ہے۔

    یہ طرز خاص ہے کوئی کہاں سے لائے گا ،جو ہم کہیں گے کسی سے …

    کینیڈین وزیرخارجہ نے رواں ماہ کے اوائل میں کہا تھا کہ وہ نجی طور پر اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،ہم بھارتی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ہم کینیڈا کے سفارت کاروں کی حفاظت کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں اور نجی طور پر بات چیت جاری رکھیں گے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ سفارتی بات چیت اس وقت بہترہے جب وہ نجی رہے۔

    کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا بھی کہنا تھا کہ ان کا ملک بھارت کے ساتھ ”صورتحال کو خراب“ نہیں کرنا چاہتا ہے، انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ کینیڈا “نئی دہلی کے ساتھ ذمہ داری اور تعمیری طور پر بات چیت جاری رکھے گا-

    پی آئی اے پروازں کا شیڈول پانچ دن تک متاثر رہ

  • انتخابات آئینی مدت کے اندر ہی ہوں گے. نگران وزیر خارجہ

    انتخابات آئینی مدت کے اندر ہی ہوں گے. نگران وزیر خارجہ

    نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ انتخابات آئینی مدت کے اندر ہی ہوں گے اور ہم غیر سیاسی ہیں لہذا سیاست میں مداخلت نہیں کریں گے اور ہم عالمی سطح پر پاور پالیٹکس کا حصہ نہیں بنیں گے جبکہ نگراں وزیر خارجہ کا میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن کرانا نگراں حکومت کا نہیں الیکشن کمیشن کا کام ہے اور کوئی شک نہیں یہ مختصر مدت کی نگراں حکومت ہے، ہم اپنے دائرہ میں رہ کر بہت سے کام کر سکتے ہیں۔

    علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ افغان حکومت نے پاکستان میں دہشت گردی کے بعض ذمہ داروں کو گرفتار کیا ہے جبکہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امریکی انڈر سکرٹری سے انتخابات بروقت کرانے پر بات ہوئی تھی اور امریکا نے کسی ملک سے تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ نہیں کیا لہذا امریکا کے ساتھ تعلقات اور تعاون بہت مضبوط ہے۔

    جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت سے مذاکرات صرف اصولوں کی بنیاد پر ہوسکتے ہیں، بھارتی دہشت گردی کے ہمارے پاس مضبوط شواہد ہیں۔ امید ہے بھارت پاکستان ٹیم کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرے گا، بھارت نے کوئی منفی فیصلہ کیا تو عالمی برادری کو مایوسی ہوگی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    چندریان تھری کا لینڈر موڈیول ڈیزائن کرنے کا دعویٰ کرنیوالا جعلی سائنسدان گرفتار
    ایشیا کپ ،پاکستان کا نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
    سائفر کیس،شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا
    خیال رہے کہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ کرکٹ ورلڈ کپ ایک عالمی ایونٹ ہے، بھارت کے ساتھ تعلقات کی نوعیت تبدیل نہیں ہوئی پے لہذا مسئلہ کشمیر یو این قرار دادوں کے مطابق حل طلب ہے، 5 اگست 2019 کو بھارت نے غیرقانونی اقدامات کئے، بھارت سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزیاں کرچکا ہے۔

  • افغان طالبان حکومت کے 2 سال پورے ہونے پر امریکی وزیر خارجہ کا بیان

    افغان طالبان حکومت کے 2 سال پورے ہونے پر امریکی وزیر خارجہ کا بیان

    کابل پر طالبان قبضے کے 2 سال مکمل ہونے پر امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جب تک خواتین کو تحفظ نہیں دیا جائے گا طالبان کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آسکیں گے-

    باغی ٹی وی: امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغان طالبان نے وعدے کیے، مگر پورے نہیں کیے ، طالبان کو وعدوں کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں،جب تک خواتین کو تحفظ نہیں دیا جائے گا طالبان کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آسکیں گے-

    انٹونی بلنکن کا کہنا تھاکہ 2 برس میں تقریباً 34 ہزار افغان شہریوں کو خصوصی امیگرنٹ ویزے جاری کیے گئے جبکہ اگست 2021 سے اب تک 1.9 بلین ڈالر افغان عوام کی امداد کے لیے عطیہ کیے افغانستان میں شراکت داروں کے ساتھ وعدوں کی تکمیل پر پیشرفت جاری ہے۔

    یونیورسٹیاں خواتین کو دوباہ داخلہ دینے کیلئے تیارہیں، افغان محکمہ تعلیم

    یاد رہے کہ طالبان حکام نے امریکی فوج کے انخلا کے بعد 15 اگست 2021 کو افغانستان پر قبضہ کرلیا تھا،طالبان نے دسمبر 2022 میں خواتین کی یونیورسٹی تعلیم پر پابندی لگا دی تھی جس سے عالمی سطح پر غم و غصہ پیدا ہوا تھا اگست 2021 میں اقتدارسنبھالنے کے بعد چھٹی جماعت کےبعد سےلڑکیوں کو اسکول جانے سے روک دیا تھا،طالبان کے عبوری حکومت سنبھالنے کے بعد سے اففانستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں خواتین کی تعلیم پرپابندی عائد کی گئی۔

    امریکا میں بھارتی شہریوں پر فراڈ کا جرم ثابت،ملزمان کو15 سال سے زائد قید کی …

    دوسری جانب حال ہی میں افغان محکمہ تعلیم کے ایک اہلکار نے کہا تھا کہ یونیورسٹیاں خواتین کو دوباہ داخلہ دینے کیلئے تیارہیں، تاہم اس بات کی منظوری طالبان کی اعلٰی قیادت دے گی،افغان وزیرتعلیم ندا محمد ندیم کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں میں مخلوط تعلیم پرپابندی لازمی تھی کیونکہ کچھ مضامین پڑھائے جانے سے اسلام کے اصولوں کی خلاف ورزی ہوتی ہے،یہ پابندی طالبان سپریم کمانڈر ملا ہیبت اللہ اخونزادہ کی طرف سے لگائی گئی تھی،یہ عارضی ہے ، مخلوط تعلیم، نصاب اور ڈریس کوڈ کا مسئلہ حل ہو جائے گا تو یونیورسٹیاں دوبارہ کھول دی جائیں گی ہیبت اللہ اخوندزادہ کی طرف سے جنوبی شہر قندھار سے جاری کردہ پابندی اگلے نوٹس تک برقرار ہے۔

    نریندرمودی کی انوکھی اپیل ماننے پر بی سی سی آئی گولڈن ٹک سے محروم ہوگیا

  • بلاول کل یو اے ای کا دورہ کرینگے

    بلاول کل یو اے ای کا دورہ کرینگے

    وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے

    بلاول بھٹو زرداری متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران، یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کریں گے۔ وزیر خارجہ اپنے اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ملاقات کریں گے جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔بلاول بھٹو زرداری مادام تساؤ میں بے نظیر بھٹو کے مومی مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کیا تھا اور صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی تھی

  • ایرانی وزیرخارجہ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

    ایرانی وزیرخارجہ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

    ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبدالہیان اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے-

    باغی ٹی وی : ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبدالہیان 3 اگست کو پاکستان پہنچیں گے، ان کے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو سے باضابطہ مذاکرات ہوں گے، جس میں دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ پر مشاورت کی جائے گی، اور دونوں وزرائے خارجہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

    چینی وزیر خارجہ کوعہدے سے فارغ کر دیا گیا

    ذرائع کے مطابق افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں دونوں ممالک کے لیے باعث تشویش ہیں، ایرانی وزیرخارجہ کے دورہ کے موقع پر افغانستان میں سلامتی کی صورت حال پر خصوصی طور بات ہوگی۔

    بھارت کے 26 جماعتی اتحاد کا مودی کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

    قبل ازیں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ،امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ انٹونی بلنکن نے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول سے گفتگو میں پاک امریکا تعلقات میں تعمیری شراکت داری قائم رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ،امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام دہشت گردی سے شدید متاثر ہوئے ہیں انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے ،ترجمان امریکی دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے روس کی یوکرین کے خلاف جنگ کے اثرات سمیت پرامن اور مستحکم افغانستان پر تبادلہ خیال کیا-

    بلاول بھٹو سے مثبت گفتگو رہی،امریکی وزیرخارجہ

    انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سے مثبت گفتگو رہی،پاکستان کی معیشت کی بحالی اور علاقائی بالخصوص افغانستان کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا امریکا پاکستان سے مثبت جمہوری اور تعمیری تعلقات کی حمایت کرتا ہے

    پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن سے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا اس دوران دونوں وزرائے خارجہ نے پاک امریکا تعلقات میں مثبت رفتار کا جائزہ لیا ، فریقین نے امن، سلامتی اور ترقی کے فروغ کے لیے تعمیری رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا-

    ایرانی وزیرخارجہ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

  • چینی وزیر خارجہ کوعہدے سے فارغ کر دیا گیا

    چینی وزیر خارجہ کوعہدے سے فارغ کر دیا گیا

    چین نے اپنے وزیر خارجہ چِن گینگ کوعہدے سے فارغ کردیا چین نے منگل کے روز اپنے وزیر خارجہ چن گینگ کو عہدے سے ہٹا دیا اور ان کی جگہ اپنے پیشرو وانگ یی کو نیا وزیر خارجہ مقرر کیا جنہوں نے پہلے ہی چین کی کمیونسٹ پارٹی کی اشرافیہ کی ذاتی زندگیوں اور سیاسی دشمنیوں پر افواہوں کو ہوا دی ہے۔

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ چین کے اعلیٰ ترین قانون ساز ادارے نے وانگ ای کو وزیر خارجہ مقرر کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے اور چن گینگ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے-

    چن گینگ کو عہدے سے ہٹائے جانے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی تاہم رپورٹس میں یہ کہا گیا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے چن گینگ کو فارغ کیے جانے کے فرمان پر دستخط کردیئے ہیں۔

    خطرناک پرواز،آسمان پر دو جہاز 60 میٹر کے فاصلے پر آگئے

    نئے وزیر خارجہ حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کے فارن افیئرز چیف وانگ ای ہوں گے، وہ پہلے بھی اس عہدے پر فائز رہ چکے ہیں،عہدے سے ہٹائے جانے والے 57 سالہ وزیر خارجہ چن گینگ کو آخری بار 25 جون کو عوامی سطح پر دیکھا گیا تھا جس کے بعد سے ان کا کچھ پتہ نہیں تھے، ان کی غیر حاضری پر وزارت خارجہ نے بھی چپ سادھ رکھی تھی جس نے قیاس آرائیوں کا جنم دیا تھا۔

    چن گینگ کو گزشتہ برس دسمبر میں وزیر خارجہ تعینات کیا گیا تھا انہیں تقرری کے 7 ماہ سے بھی کم عرصے میں عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے انہیں چینی صدر شی جن پنگ کا معتمد خاص سمجھا جاتا ہے۔

    یہ حکمران کمیونسٹ پارٹی کے انتہائی مبہم سیاسی نظام کے اندر اہلکاروں کے معاملات کے بارے میں معیاری نقطہ نظر کے مطابق ہے جہاں میڈیا اور آزادی اظہار پر سخت پابندی ہے،وزارت نے منگل کو اپنی روزانہ کی بریفنگ میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ یہ اقدام چین کی بڑھتی ہوئی جارحانہ خارجہ پالیسی کے خلاف غیر ملکی ردعمل کے درمیان سامنے آیا ہے، جس میں چن ایک اہم حامی تھے۔

    کوپن ہیگن؛ قرآن کی ایک بار پھر بے حرمتی، ڈنمارک کا سفارتی عملہ بغداد نکال …

    چن کو ہٹانے کے بارے میں راز میں اضافہ کرتے ہوئے، اسے چین کی ربڑ اسٹیمپ مقننہ، نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں منظور کیا گیا، جو عام طور پر مہینے کے آخر میں جمع ہوتی ہے۔

    چین کی سفارت کاری میں تبدیلی واشنگٹن کی طرف سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور دیگر اعلیٰ حاضر سروس اور ریٹائرڈ اہلکاروں کو بیجنگ بھیجنے کے بعد ایسے تعلقات کو بحال کرنے کی کوشش میں ہے جو تجارت، انسانی حقوق، ٹیکنالوجی، تائیوان اور چین کے دیگر علاقائی دعوؤں پر گہرے تنازعات کا شکار ہے۔

    ویڈیو،بھارتی انجو فاطمہ بن گئی، اسلام قبول کر لیا،شادی بھی کر لی