Baaghi TV

Tag: وسیم اکرم

  • وسیم اکرم ساحل پر گندگی پھیلانے والوں پر پھر برس پڑے

    وسیم اکرم ساحل پر گندگی پھیلانے والوں پر پھر برس پڑے

    کراچی: سابق کپتان وسیم اکرم ساحل پر گندگی پھیلانے والوں پھر برس پڑے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم نے ایک بار پھر کراچی کے ساحل سمندر کی صفائی مہم شروع کردی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ویڈیو پیغام میں وسیم اکرم نے ساحل سمندر کی سیر کے لیے آنے والوں سے اپیل کی کہ وہ ساحل دیکھنے ضرور آئیں مگر اس کی صفائی کا بھی خیال رکھیں۔

    کراچی کی کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی،فائربریگیڈ نوگھنٹے تک آگ بھیجتے رہے


    انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم نے کہا کہ پنجاب ، بلوچستان اور کے پی کے سے آنے والے لوگ اس کو اپنا ساحل سمجھیں گندگی نہ پھیلائیں، کوڑے کرکٹ کے لیے پلاسٹک بیگ اپنے ساتھ لے کر آئیں تاکہ جاتے ہوئے وہ بیگ ساتھ لے جائیں۔

    دانش کنیریا کی ڈومسیٹک اور لیگ کرکٹ کھلینے کی درخواست مسترد

    وسیم اکرم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو سمجھاتے ہوئے شرمندگی ہوتی ہے جیسے پانچ سال کے بچے کو سمجھایا جا رہا ہوں، گندگی پھیلانے والے ڈھیٹ ہیں تو میں ان سے بڑا ڈھیٹ ہوں، ویڈیو بناتا رہوں گا جب تک ساحل ہمیشہ صاف نہیں رہتا۔

    کوئٹہ:گوادرشہراورمضافات میں زلزلے کے جھٹکے

    انہوں نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ سب لوگوں سے ایک درخواست ہے کہ آپ پورا ملک تو صاف نہیں کر سکتے لیکن کم از کم یہ کوشش تو کریں کہ آپ جہاں رہتے ہیں وہاں ارد گرد صفائی رکھیں جیسے قطرے قطرے سے دریا بنتا ہے اسی طرح ایک دن پورا پاکستان صاف ہو گا۔


    وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے وسیم اکرم کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کوڑے دان کے باہر پھینکے گئے کچرے کو کوڑے دان کے اندر ڈالنے کا کہا۔

    واضح رہے کہ سانق کپتان وسیم اکرم ماضی میں کئی بار ساحل سمندر کی صفائی اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرچکے ہیں، وقتی طور پر انتظامیہ بھی متحرک ہوتی ہے لیکن پھر وہ ہی گندگی کے ڈھیر دکھائی دینے لگتے ہیں۔

    منی بجٹ معاشی طور پر 22 کروڑ عوام کے لیے موت کا پروانہ ہے،حافظ حمد اللہ

  • ’محمد وسیم آل دا بیسٹ‘، وسیم اکرم نے ویڈیو جاری کردی

    لاہور :محمد وسیم اور وسیم اکرم کی ایک دوسرے کے لیے بہت زیادہ محبت اور دعاوں کا سلسلہ جاری ہے، اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان کے ٹاپ پروفیشنل باکسر محمد وسیم کی اگلی فائٹ سے قبل ان کی حوصلہ افزائی کیلئے وڈیو پیغام جاری کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ محمد وسیم باکسنگ رنگ میں اپنی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

    وسیم اکرم کی جانب سے جاری کردہ وڈیو پیغام میں سابق کپتان نے کہا ہے کہ ان کی نیک خواہشات محمد وسیم کے ساتھ ہیں، وہ ان کو دو مرتبہ کے سابق عالمی چیمپئن کیخلاف فائٹ کیلئے ’آل دا بیسٹ‘ کہنا چاہیں گے۔وسیم اکرم نے قومی باکسر کی پچھلی باؤٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح وسیم نے پچھلی فائٹ میں چند سیکنڈز میں ہی اپنے حریف کو آؤٹ کلاس کیا تھا، امید ہے اس بار بھی ایسا ہی ہو۔

    واضح رہے کہ محمد وسیم 22 نومبر کو دبئی میں میکسیکو کے گینیگن لوپیز کیخلاف ایکشن میں ہوں گے، اس سے قبل ستمبر میں اپنی فائٹ میں دبئی ہی میں وسیم نے اپنے فلپائنی حریف کو 82 سیکنڈز میں چت کردیا تھا۔سابق کرکٹ کپتان نے کہا کہ وہ اور پوری قوم باکسر محمد وسیم کے ساتھ ہیں۔

  • محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ  ، وسیم اکرم نے وہ بات کہہ دی جس کی توقع نہ تھی !

    محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ ، وسیم اکرم نے وہ بات کہہ دی جس کی توقع نہ تھی !

    لاہور : پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر کی اچانک ریٹائرمنٹ کے اعلان سے سنیئر کھلاڑیوں نے بڑے دکھ کا اظہار کیا ہے . پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز لیفٹ آرم فاسٹ بالر وسیم اکرم نے کہاہے کہ محمد عامر کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پرحیرانی ہوئی ہے،فاسٹ بالر27سال کی عمر میں عروج حاصل کرتا ہے وہ ریٹائر ہوگئے.


    وسیم اکرم نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر یہ لکھا ہے کہ بالر کا اصل امتحان ٹیسٹ کرکٹ میں ہوتا ہے،محمد عامر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کی تعریف نہیں کرسکتا۔وہ کہتے ہیں کہ پاکستان نے آسٹریلیا میں 2،اگلے سال انگلینڈ میں 3ٹیسٹ کھیلنے ہیں،پاکستان کو آسٹریلیا،انگلینڈ ٹیسٹ سیریز میں عامر کی ضرورت ہوگی۔