Baaghi TV

Tag: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

  • محسن نقوی کی برطانوی ہائی کمشنر اور امریکی ناظم الامور سے ملاقاتیں

    محسن نقوی کی برطانوی ہائی کمشنر اور امریکی ناظم الامور سے ملاقاتیں

    وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریئٹ اور امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزارتِ داخلہ کے مطابق اتوار کو ہونے والی ان ملاقاتوں میں پاکستان کی جانب سے برطانیہ اور امریکا کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کو اجاگر کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ برطانیہ کے ساتھ تعلقات 5 سال کے وقفے کے بعد فضائی آپریشنز کی بحالی اور اسلام آباد میں نئے سینٹر آف ایکسی لینس کے افتتاح جیسے اقدامات سے ازسرِنو فعال ہوئے ہیں، جبکہ امریکا کے ساتھ روابط سیکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون کی عکاسی کرتے ہیں۔

    وزارتِ داخلہ کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق بات چیت کے دوران منشیات کے خلاف کارروائی، انسانی اسمگلنگ اور سیکیورٹی کے معاملات میں تعاون مزید بڑھانے پر زور دیا گیا۔محسن نقوی نے برطانیہ کی حکومت اور ہائی کمشنر جین میریئٹ کا پانچ سال بعد فضائی آپریشن کی بحالی پر شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے 5 سال کے بعد برطانیہ کے لیے پروازیں بحال کر دی ہیں، اسلام آباد سے پہلی پرواز 350 مسافروں کو لے کر مانچسٹر روانہ ہوئی۔

    قومی ایئرلائن کو برطانیہ میں پروازوں کے آغاز کے لیے تھرڈ کنٹری آپریٹر کی منظوری ملی تھی، اور دوسرے مرحلے میں برمنگھم اور لندن کے لیے پروازیں شروع کی جائیں گی۔جولائی میں برطانیہ نے پاکستان کو اپنی ’ایئر سیفٹی لسٹ‘ سے نکال دیا تھا، جس کے بعد پاکستانی ایئرلائنز کو دوبارہ برطانوی فضائی حدود میں پروازوں کی اجازت ملی۔

    افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام ، 25 دہشت گرد ہلاک، 5 جوان شہید

    اسموگ ، پنجاب بھر میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی

    ٹک ٹاک معاہدے کی تفصیلات طے،چین سویا بین دوبارہ خریدے گا: امریکی وزیر خزانہ

  • کسی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا ، پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے: محسن نقوی

    کسی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا ، پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے: محسن نقوی

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات میں واضح کیا ہے کہ کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا، اس حوالے سے کیا جانے والا پروپیگنڈہ بے بنیاد ہے۔

    وزارت داخلہ کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری تفصیلات کے مطابق ملاقات کراچی میں ہوئی، جس میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی شریک تھے۔ملاقات کے دوران علمائے کرام کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور مذہبی ہم آہنگی و اتحادِ امت کے فروغ پر زور دیا گیا۔محسن نقوی نے کہا کہ دینِ اسلام امن و محبت کا درس دیتا ہے، تشدد اور شرانگیزی کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن ہے، اس موقع پر سب کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج سب کا حق ہے، مگر انتشار کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔چیئرمین سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے وزیر داخلہ کو مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر سنی تحریک کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے.

    پاکستان کے فضائی حملوں میں دہشت گرد کمانڈر گل بہادر ساتھیوں سمیت ہلاک

    اسرائیلی پارلیمنٹ کی مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق بل کی منظوری

    نئے پاکستانی پاسپورٹس میں جدید سیکیورٹی فیچرز، والدہ کا نام بھی شامل

  • شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر غور

    شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر غور

    وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن و امان کی صورتحال، انسدادِ دہشتگردی کے اقدامات اور سیکیورٹی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا، جس پر وزیراعظم نے محسن نقوی اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ، قانون کی بالادستی اور دہشتگردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مربوط اور مؤثر اقدامات بلا تعطل جاری رکھے جائیں۔

    سرحد کو خودمختار ریاست کی طرح ٹریٹ، امیگریشن لازمی ہونی چاہیے،خواجہ آصف

    سرحد کو خودمختار ریاست کی طرح ٹریٹ، امیگریشن لازمی ہونی چاہیے،خواجہ آصف

    یحییٰ سنوار کی تحریر شدہ حملے کی منصوبہ بندی کی دستاویز برآمد،اسرائیل کا نیا دعویٰ

    وزیرِ اعظم کل امن سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے مصر روانہ ہوں گے

  • محسن نقوی کا سیلاب متاثرین کے لیے امریکی تعاون پر شکریہ

    محسن نقوی کا سیلاب متاثرین کے لیے امریکی تعاون پر شکریہ

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی کمانڈ سینٹر (CENTCOM) اور اس کی نمائندہ کیپٹن نیٹالی اے بیکر کے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے تعاون کو سراہا ہے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ وہ CENTCOM اور کیپٹن نیٹالی اے بیکر کے مشکور ہیں جنہوں نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے قیمتی تعاون فراہم کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات دونوں ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری کا مظہر ہیں اور مشکل وقت میں عوام کے لیے نہایت ضروری ریلیف فراہم کرتے ہیں۔

    محسن نقوی کے مطابق یہ تعاون نہ صرف انسانی ہمدردی کی مثال ہے بلکہ پاکستان اور امریکا کے دیرپا تعلقات کی عکاسی بھی کرتا ہے، جو قدرتی آفات کے دوران عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

    بھارت اور روس چین کے ہوگئے ہیں،ٹرمپ کا بیان

  • پاکستان ہمیشہ امن کا داعی رہا ہے،محسن نقوی کی  برطانوی ہائی کمشنر سے گفتگو

    پاکستان ہمیشہ امن کا داعی رہا ہے،محسن نقوی کی برطانوی ہائی کمشنر سے گفتگو

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، سکیورٹی تعاون، انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات، بارڈر سکیورٹی اور انسانی سمگلنگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیابرطانوی ہائی کمشنر نے محسن نقوی کو حال ہی میں ملنے والے نشان امتیاز پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

    ملاقات کے دوران پاکستان میں حالیہ سیلاب اور بارشوں کے باعث ہونے والے جانی نقصانات پر بھی بات ہوئی جین میریٹ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا،وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کا داعی رہا ہے اور ہم دہشت گردی کی ہر شکل کی پرزور مذمت کرتے ہیں،برطانیہ ترقی کے سفر میں پاکستان کا اہم شراکت دار ہے اور ہم باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

    دیامر بھاشا ڈیم سمیت موجودہ ڈیموں کی گنجائش میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے،وزیراعظم

    کل سے پنجاب میں مون سون کا 9 ویں اسپیل کی پیشگوئی

    بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں اضافے کا خدشہ

  • دین اسلام  عقیدے کی آزادی اور انسانیت کا احترام درس دیتا ہے، محسن نقوی

    دین اسلام عقیدے کی آزادی اور انسانیت کا احترام درس دیتا ہے، محسن نقوی

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان مساوات اور رواداری پر قائم ہوا اور انہی بنیادوں پر ہمیشہ قائم رہے گا،دین اسلام جبر کی ممانعت، عقیدے کی آزادی اور انسانیت کا احترام درس دیتا ہے-

    محسن نقوی نے اقلیتوں کے قومی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے جان و مال، عقیدے اور عبادت کی آزادی کو آئینی ذمہ داری ہی نہیں، ریاستی پہچان سمجھتا ہے، پاکستان میں بسنے والا ہر شہری خواہ کسی بھی مذہب سے ہو، برابر کا پاکستانی ہے،دین اسلام جبر کی ممانعت، عقیدے کی آزادی اور انسانیت کا احترام درس دیتا ہے، قائداعظم نے 11 اگست 1947 کے خطاب میں واضح کیا کہ پاکستان کا ہر فرد مساوی حیثیت رکھتا ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اقلیتیں عزت، مساوات اور شراکت کے ساتھ قومی ترقی میں شریک اور قابل فخر ساتھی ہیں، ریاست ہمیشہ اقلیتوں کے جان و مال اور مقدس مقامات کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتی ہے، پاکستان اقلیتوں کو ان کا پورا حق دیتا ہےکیونکہ وہ ریاست کے برابر کے وارث ہیں۔

    دین اسلام عقیدے کی آزادی اور انسانیت کا احترام درس دیتا ہے، محسن نقوی

    صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اقلیتوں کے قومی دن پر اپنے پیغامات جاری،کئےہیں-

    صدر زرداری نے کہا کہ آج اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور قومی ہم آہنگی کے عزم کی تجدید کا دن ہے، آج کا دن قائداعظم کے اس وژن کی یاد دہانی کراتا ہے جس میں ہر شہری کو برابری اور باہمی احترام کا حق حاصل ہے،اقلیتوں نے مسلح افواج، عدلیہ، سول سروسز، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں شاندار خدمات انجام دی ہیں، اقلیتوں کو بااختیار بنانے، ان کی ترقی اور فلاح کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

    سب سے زیادہ گدھے پنجاب میں ،انکشاف

    وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقوام عالم کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی مذہبی آزادی کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے گا، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 11 اگست 1947 کی تاریخی تقریر اقلیتوں کے محفوظ مستقبل کی نظریاتی ضمانت ہے، ہم اس عزم کی تجدید کرتے ہیں کہ اقلیتوں کو مساوی مواقع فراہم کرکے قومی ترقی میں ان کا کردار مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

  • ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،محسن نقوی

    ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،محسن نقوی

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

    ڈان نیوز کے مطابق کوئٹہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا، جس میں فتنہ الہندوستان کے خلاف مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں پر تفصیلی غور کیا گیاوزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے امن و امان کی مجموعی صورت حال اور سیکیورٹی اقدامات پر بریفنگ دی، صوبائی ایکشن پلان پر عمل درآمد اور اس میں درپیش رکاوٹوں کا جائزہ لیا گیا۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرت ناک موت ہے، ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان حکومت کی مکمل سپورٹ جاری رکھیں گےاجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان دشمن عناصر کے لیے زمین تنگ کر دی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ جنگ سیکیورٹی فورسز کی نہیں بلکہ پوری قوم کی جنگ ہے، سب ورژن اور دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردی گئی ہیں بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے ریاستی ادارے مکمل ہم آہنگی سے سرگرم ہیں، سیکورٹی فورسز اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ہر قیمت پر امن قائم کریں گے۔

    اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) بلوچستان، آئی جی فرنٹیئر کور (ایف سی نارتھ) محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اسپیشل برانچ اور لیویز کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے،محکمہ داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔

  • کابل میں  محسن نقوی اور سراج الدین حقانی کی اہم ملاقات

    کابل میں محسن نقوی اور سراج الدین حقانی کی اہم ملاقات

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کابل کا اہم دورہ کیا، جہاں اُن کی ملاقات افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سے ہوئی۔

    اس اعلیٰ سطحی ملاقات میں پاک افغان دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت کی گئی، جس میں انسداد دہشت گردی، سرحدی دراندازی اور کالعدم تحریک طالبان سے متعلق امور سرفہرست رہے۔محسن نقوی کے کابل پہنچنے پر افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ بعد ازاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی اعتماد اور تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا۔ملاقات میں پاک افغان سرحد کی مؤثر نگرانی، منشیات کی روک تھام، اور سرحد پار آمد و رفت کے عمل کو بہتر اور منظم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

    فریقین نے دہشتگرد عناصر کے خلاف مشترکہ اقدامات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔مزید برآں، پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی رضاکارانہ واپسی کے عمل پر بھی بات چیت کی گئی، تاکہ اس معاملے کو انسانی ہمدردی کے اصولوں کے تحت باعزت اور پُرامن طریقے سے آگے بڑھایا جا سکے۔

    ملاقات میں دونوں وزرائے داخلہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پرامن بقائے باہمی، علاقائی استحکام اور باہمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس ملاقات میں افغانستان کے سینئر نائب وزیر داخلہ ابراہیم سردار، پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق، وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم آغا، دونوں ممالک کے اعلیٰ سفارتی حکام اور افغان وزارت داخلہ کے دیگر عہدیداران بھی شریک تھے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق اس ملاقات کو پاک افغان تعلقات میں بہتری کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب خطے کو سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔

    تبت میں چین کے میگا ڈیم کا سنگِ بنیاد، بھارت میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

    پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کا قتل ،سیاسی و مذہبی رہنماؤں کا شدید ردعمل

    قلعہ عبداللہ: دو قبائل میں مسلح تصادم، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

  • صدر استعفیٰ اور آرمی چیف کے صدر بننے کی خبریں بے بنیاد قرار

    صدر استعفیٰ اور آرمی چیف کے صدر بننے کی خبریں بے بنیاد قرار

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر آصف علی زرداری کے استعفے اور چیف آف آرمی اسٹاف کے صدر بننے سے متعلق خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔

    اپنی ٹوئٹ میں وزیر داخلہ نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف کے خلاف بدنیتی پر مبنی ایک منظم پروپیگنڈا مہم جاری ہے، جس کے پس پردہ عناصر، ان کے مقاصد اور سرپرستوں سے حکومت بخوبی آگاہ ہے۔محسن نقوی نے واضح کیا کہ نہ تو صدر مملکت سے استعفیٰ لینے کی کوئی بات ہوئی ہے، نہ ہی آرمی چیف کو صدر بنانے کی کوئی تجویز یا تصور زیر غور ہے۔ ان کے بقول یہ سب جھوٹ اور افواہوں پر مبنی ایک مہم ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صدر مملکت اور عسکری قیادت کے درمیان قریبی، مضبوط اور باعزت تعلقات قائم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خود صدر آصف علی زرداری اس بات سے آگاہ ہیں کہ یہ جھوٹ کس نے اور کیوں پھیلایا، اور اس کا فائدہ کسے پہنچنا ہے۔محسن نقوی نے زور دے کر کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف کا واحد مقصد ملک کا استحکام اور سلامتی ہے، اور وہ کسی سیاسی عہدے کے خواہشمند نہیں۔

    ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

    یو اے ای کا نام ہائی رسک منی لانڈرنگ ممالک کی فہرست سے خارج

  • محسن نقوی کی شرجیل میمن سے ملاقات،سیکیورٹی انتظامات کی تعریف، سیاسی امور پر گفتگو

    محسن نقوی کی شرجیل میمن سے ملاقات،سیکیورٹی انتظامات کی تعریف، سیاسی امور پر گفتگو

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیر کے روز سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

    شرجیل انعام میمن نے رہائشگاہ آمد پر وفاقی وزیر داخلہ کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ملاقات کے دوران محسن نقوی نے محرم الحرام کے دوران سندھ حکومت اور سندھ پولیس کی جانب سے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کو سراہا اور تعریف کی۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، وفاق اور صوبوں کے درمیان تعلقات، اور امن و امان کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ قومی یکجہتی، جمہوری استحکام اور عوامی مفاد کی خاطر تمام سیاسی قوتوں کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔

    قطری شہزادی نانگا پربت سر کرنے والی پہلی قطری خاتون بن گئیں

    سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ نرخ 2 ہزار 500 روپے کم ہو گئے

    اسلام آباد میں سویڈن کی ویزا سروسز بحال، پاکستانی شہری درخواست دے سکیں گے

    وزیراعظم سے ایتسالات گروپ کے سی ای او کی ملاقات، مزید سرمایہ کاری کی پیشکش

    کالے شیشے لگانے پر جنید صفدر کی گاڑی کا چالان، قانونی کارروائی پر رضامندی