Baaghi TV

Tag: وفاقی کابینہ

  • وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج شام طلب

    وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج شام طلب

    اسلام آباد:وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام طلب کرلیا گیا ہے، جس میں وزیراعظم عالمی ایشوز پر ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔

    وفاقی کابینہ کا اجلاس آج بدھ کی شام طلب کر لیا گیا ہے، جس کی صدارت وزیراعظم کریں گے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کابینہ کے ارکان کو عالمی امور اور موجودہ بین الاقوامی صورتحال پر اعتماد میں لیں گےوفاقی کابینہ کے اجلاس میں متعدد اہم ایجنڈا آئٹمز بھی شامل ہیں، جن پر غور کے بعد منظوری دی جائے گی۔

  • نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانے کا فیصلہ ، ڈیزائن پر غور کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل

    نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانے کا فیصلہ ، ڈیزائن پر غور کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل

    حکومت نے نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بدھ کے روز وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں 100، 500، 1,000 اور 5,000 روپے کے بینک نوٹس کے نئے ڈیزائن متعارف کرانے کی منظوری دی گئی۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزارت خزانہ نے کابینہ کو اسٹیٹ بینک سے جاری ہونے والے بینک نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر کابینہ کو بریفنگ دی ،کابینہ نے کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر غور کے لیے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئے کرنسی نوٹوں کو جدید عصری تقاضوں کے حوالے سے ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔ نوٹوں کے ڈیزائن کے لیے عالمی ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں،100، 500، 1000 اور 5000 روپے کے نئے نوٹ متعارف کروائے جائیں گے۔ نئے نوٹوں میں زیادہ بہتر سکیورٹی تھریڈ استعمال کیا جائے گا۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ نئے کرنسی نوٹس جدید بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیے جا رہے ہیں، جس کے لیے عالمی ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، جعلی نوٹوں کی روک تھام کے لیے نئے نوٹس میں جدید اور مضبوط سکیورٹی تھریڈز شامل کیے جائیں گےنئے ڈیزائن میں پاکستان کی علاقائی اور جغرافیائی تنوع کے ساتھ ساتھ تاریخی مقامات کو نمایاں کیا جائے گا، جبکہ خواتین کے قومی ترقی میں کردار اور موسمیاتی تبدیلی جیسے موضوعات کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔

    سرکاری نوکریوں کے نام پر لاکھوں کا فراڈ منظر عام پر

    کرنسی نوٹس کے حتمی اجرا سے قبل مجوزہ ڈیزائنز کا مزید جائزہ لینے کے لیے کابینہ نے ایک خصوصی کابینہ کمیٹی کے قیام کی بھی منظوری دی،اجلاس کے دوران کابینہ نے نجی حج پالیسی 2027ء تا 2030ء کے مسودے کو مزید غور و خوض کے لیے دوبارہ حج پالیسی کمیٹی کو بھجوانے کی ہدایت کی مسودہ نجی حج آپریٹر کمپنیوں کی رجسٹریشن اور تھرڈ پارٹی ویریفکیشن سے متعلق امور کا احاطہ کرتا ہے۔

    تہران میں خوف،بے چینی کی فضا،اٹلی کا شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت

  • وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

    وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

    وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔

    وفاقی کابینہ کا اجلاس کل جمعہ کو صبح دس بجے ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گےاجلاس میں پنجاب کے طرز پر بلدیاتی نظام کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی چیف کمشنر اسلام آباد وفاقی کابینہ کو نئے بلدیاتی نظام پر خصوصی بریفنگ دیں گے۔

    پی آئی اے کو منافع بخش ایئرلائن بنانا اولین ترجیح ہے،عارف حبیب

    دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت پیٹرولیم ڈویژن کے امور پر اجلاس ہوا،اجلاس کوپیٹرولیم اورگیس سیکٹر کے روڈ میپ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ،بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع کوہاٹ میں ناشپا بلاک میں تیل وگیس کے بڑے ذخائر دریافت کیے گئے،دریافت ذخائر سے یومیہ4ہزار100بیرل تیل نکالا جاسکے گا۔

    شیوا گیس فیلڈ اوربٹانی گیس فیلڈ کیلئے پائپ لائنز کو کمیشن کیا جاچکاہے،کوٹ پالک گیس فیلڈ سے پائپ لائن پر کام جاری ہے۔جون 2026تک 3لاکھ 50ہزارآرایل این جی کنکشنز کاٹارگٹ مکمل کرلیاجائےگا۔

    آرٹیفیشل چیٹ بوٹ نے مودی کو احمق اور جاہل قرار دیدیا

    اس موقع پر وزیراعظم نے تیل وگیس سپلائی چین کوترجیحی بنیادوں پر ڈیجیٹائزکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سپلائی چین کی ڈیجیٹائزیشن سے سمگلنگ کی روک تھام ہوسکے گی،قومی خزانے کوفائدہ پہنچےگاتیل وگیس کے نئے ذخائر کی دریافت ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے۔

    گوشوارے جمع نہ کرانیوالے ارکان اسمبلی کو 16 جنوری تک الیکشن کمیشن کی آخری مہلت

  • وفاقی کابینہ کی منظوری، گوادر عمان فیری سروس جلد شروع ہوگی

    وفاقی کابینہ کی منظوری، گوادر عمان فیری سروس جلد شروع ہوگی

    وفاقی کابینہ نے گوادر سے عمان تک فیری سروس کے آغاز کی منظوری دے دی ہے۔

    وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کے مطابق گوادر–عمان فیری سروس جلد باقاعدہ طور پر شروع کی جائے گی۔وزیر کے مطابق پاکستان اور عمان جلد فیری لنک کے قیام کے لیے مفاہمت کی دستاویز (MoU) پر دستخط کریں گے، جبکہ انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے عمان کا ایک وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ نئے فیری روٹ کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم اور سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے، جب کہ پاکستانی تارکینِ وطن کے لیے سفر بھی خاصا آسان ہو جائے گا۔ اس روٹ سے خطے کے ممالک کو وسط ایشیا کی منڈیوں تک رسائی میں بھی سہولت ملے گی

    امریکا نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم شروع، وینزویلا کے خلاف کارروائی کا امکان

    غزہ میں پہلی بارش سے ہزاروں خیمے زیرِ آب، بیماریوں کے خدشات

  • وفاقی کابینہ کی پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدے اور ای سی سی فیصلوں کی توثیق

    وفاقی کابینہ کی پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدے اور ای سی سی فیصلوں کی توثیق

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے باہمی اسٹریٹجک دفاعی معاہدے سمیت اقتصادی رابطہ کمیٹی اور دیگر کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔

    اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں وزیراعظم نے کابینہ کو اپنے سعودی عرب، قطر، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اور ملائیشیا کے سرکاری دوروں کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کی منظوری دی اور دونوں ممالک کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ یاد رہے کہ یہ معاہدہ 18 ستمبر 2025 کو وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران طے پایا تھا، جس کے تحت کسی بھی ایک ملک پر جارحیت کو دونوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔

    مزید برآں، کابینہ نے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی سفارش پر محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے 15 ناقابل پرواز ہوائی جہاز (8 سیسنا اور 7 فلیچر) مختلف اداروں کو تعلیمی، یادگاری یا نمائش کے مقاصد کے لیے عطیہ کرنے کی منظوری دی، جبکہ ادارے کے زیر استعمال 4 قابل پرواز بیور ہوائی جہاز ٹڈی دل کے خلاف آپریشنز کے لیے برقرار رہیں گے۔اجلاس میں وزارت آبی وسائل کی سفارش پر واپڈا کے ڈیموں اور ہائیڈرو پاور منصوبوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی فورس کے قیام کے لیے "واپڈا سیکیورٹی فورس ایکٹ، 2025” کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔

    وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 2 اکتوبر 2025 اور کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 22 ستمبر 2025 کو ہونے والے اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی، تاہم آلٹرنیٹ میڈیسنز اینڈ ہیلتھ پراڈکٹس اینلسمینٹ رولز 2014 میں مجوزہ ترامیم پر خصوصی کابینہ کمیٹی مزید غور کرے گی۔

    اقوام متحدہ کا غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم

    سینیٹ میں ہنگامہ آرائی: پی ٹی آئی کا قائم مقام چیئرمین کے استعفے کا مطالبہ

    سینیٹ میں ہنگامہ آرائی: پی ٹی آئی کا قائم مقام چیئرمین کے استعفے کا مطالبہ

    ترکیہ کا غزہ جنگ بندی معاہدے کی ٹاسک فورس میں شامل ہونے کا اعلان

  • 12 ربیع الاول پر قیدیوں کی سزاؤں میں 100 دن کمی کی سفارش

    12 ربیع الاول پر قیدیوں کی سزاؤں میں 100 دن کمی کی سفارش

    وفاقی کابینہ نے صدر پاکستان کو آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت 12 ربیع الاول کی مناسبت سے قیدیوں کی سزاؤں میں 100 دن کی کمی کی سفارش کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق یہ سفارش ’اسپیشل ریمیشن پالیسی 2025‘ کے تحت پیش کی گئی ہے۔تاہم یہ رعایت ان قیدیوں کو نہیں دی جائے گی جو سنگین جرائم، دہشتگردی، ریاست مخالف سرگرمیوں، زنا، قتل یا بدعنوانی کے مقدمات میں ملوث ہیں۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق اس اقدام کا مقصد 12 ربیع الاول کے مبارک دن کے موقع پر خصوصی ریلیف فراہم کرنا ہے۔

    سہ ملکی ٹی20 سیریز: افغانستان نے یو اے ای کو 171 رنز کا ہدف دے دیا

    بھارت کی طرف سے مزید پانی،دریائے ستلج میں شدید سیلاب، 49 اموات

    محسن نقوی کا سیلاب متاثرین کے لیے امریکی تعاون پر شکریہ

    محسن نقوی کا سیلاب متاثرین کے لیے امریکی تعاون پر شکریہ

  • وفاقی  کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب ریلیف فنڈ میں دینے کا فیصلہ واپس

    وفاقی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب ریلیف فنڈ میں دینے کا فیصلہ واپس

    وفاقی کابینہ کے ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب ریلیف فنڈ میں دینے کا معاملہ وفاقی حکومت نے فیصلہ واپس لے لیا، وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    وفاقی حکومت نے کابینہ ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیےدینے کااعلان کیا تھا، یہ رقم وزیراعظم کے سیلاب متاثرین ریلیف فنڈ میں جانی تھی،وفاقی حکومت نے وفاقی بیوروکریسی کے گریڈ 19 سے 22 کے افسران کی ایک دن کی تنخواہ بھی ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا تھا تاہم افسران کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینے کا فیصلہ واپس نہیں لیا گیا،لیکن،وفاقی کابینہ کے ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب ریلیف فنڈ میں دینے کا معاملہ وفاقی حکومت نے فیصلہ واپس لے لیاہے-

    لاہور: آئندہ ہفتے کچرا اٹھانے کے بل بھیجے جائیں گے،ایل ڈبلیو ایم سی

    ورلڈ بینک نے پنجاب میں تعلیمی منصوبے کیلئے 47.9 ملین ڈالر گرانٹ منظور کر لی

    دریائے راوی اور ستلج میں پانی کے بہاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ

  • وفاقی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنیکا اعلان

    وفاقی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنیکا اعلان

    وزیر اعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کیلئے وفاقی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیلاب متاثرین کیلئے جاری امدادی سرگرمیوں سے متعلق اجلاس ہوا ، وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے وفاقی اداروں کو مزید متحرک ہونے کی ہدایت کی، کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہمیں متاثرہ لوگوں کی مدد و بحالی یقینی بنانی ہے، یہ سیاست نہیں، لوگوں کی خدمت کرنے کا وقت ہے،وفاقی حکومت وزیراعظم پیکیج کے تحت سیلاب متاثرین میں امدادی رقوم فراہم کرے گی ، امدادی اشیا کی تقسیم و بحالی کے آپریشن کی نگرانی وزیرِ امور کشمیر جبکہ بجلی، پانی اورسڑکوں کی بحالی کی نگرانی وفاقی وزرا کریں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ وزراءخیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان خود جائیں، این ایچ اے صوبائی یا قومی شاہراہوں میں تخصیص نہ کرے، امداد کیلئے راستے کھولنا پہلی ترجیح ہونی چاہیے،وزیر بجلی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کامعائنہ کرے جبکہ این ڈی ایم اے فوری طور پر نقصانات کا حتمی جائزہ پیش کرے ، اس کے علاوہ امدادی اشیاء کی متاثرین میں تقسیم کا لائحہ عمل پیش کیا جائے۔

    عدالت نے حمیرا اصغر کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

    وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو این ڈی ایم اے کو ضروری وسائل فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آخری شخص تک مدد اور بنیادی انفراسٹرکچر کی بحالی تک وفاقی وزرا وہیں رہیں گے، وزرات صحت ادویات و ڈاکٹرز کی ٹیموں کو خیبر پختونخوا بھیجے اور کیمپس قائم کیے جائیں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بھی متاثرین کی مدد کیلئے متحرک کیا جائے۔

    صحافی خاور حسین کی میت کا دوبارہ پوسٹمارٹم

  • وفاقی کابینہ نے افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دےدی

    وفاقی کابینہ نے افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دےدی

    وفاقی کابینہ نے افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دےدی۔

    افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی وزارت تجارت کے سمری کی منظوری وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے لی گئی۔ ارلی ہارویسٹ پروگرام کے تحت وفاقی کابینہ نے ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دی اور پروگرام کے تحت پاک، افغان دوطرفہ تجارت میں اضافہ کیا جائے گا۔

    دستاویزات میں بتایا گیا ہےکہ دونوں ممالک4، 4 زرعی مصنوعات پرکسٹمز ڈیوٹی ختم یاکم کریں گے تاہم رعایت کے باوجود دونوں ممالک کی جانب سے 22 سے27 فیصد ٹیکس لاگو رہیں گے جب کہ ٹیکس رعایتوں کا اطلاق یکم اگست 2025 سے 31 جولائی2026 تک ہوگاپروگرام کے تحت مخصوص زرعی مصنوعات پرترجیحی ٹیرف رعایتیں ملیں گی، افغانستان کی 4 مصنوعات پر پاکستان 5 سے 26 فیصدٹیکس رعایت دے گا۔

    خیبرپختونخواسینیٹ کا ضمنی الیکشن، مشال یوسفزئی 86ووٹ لے کر سینیٹر منتخب

    دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان کے ٹماٹر پر پاکستان 5 فیصد ڈیوٹی ختم کرے گا، اس کمی کے بعد ٹماٹر پر ٹیکس27سےکم ہوکر 22 فیصد رہ جائےگا، اس کے علاوہ انگور، انار اور سیب پرپاکستان26 فیصد ڈیوٹی کم کرےگا جس کے بعد ان 3 مصنوعات پرٹیکسز 53 سےکم ہوکر27 فیصد رہ جائیں گے افغانستان 4 پاکستانی مصنوعات پر 20 سے 35 فیصد ٹیکس رعایت دےگا جن میں پاکستانی آلو پر 35 فیصد اور کیلے پر 30 فیصدکسٹمز ڈیوٹی کم کی جائیگی جس کے بعد افغانستان کو آلو کی برآمدات پر ٹیکسز 57 سےکم ہوکر 22 فیصد رہ جائیں گے۔

    پی ٹی آئی کو مزید ارشد شریف جیسا کھیل نہیں کھیلنے دوں گا،فیصل واوڈا

  • ہر 2 ماہ بعد ہر وزارت کی کارکردگی کو جانچیں گے،شہباز شریف

    ہر 2 ماہ بعد ہر وزارت کی کارکردگی کو جانچیں گے،شہباز شریف

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ این ڈی ایم اے اب ایک ”جاندار ادارہ“ بن چکا ہے تاہم سوات میں پیش آنے والا افسوسناک واقعہ ہمیں آئندہ کیلئے سبق دے رہا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مزید بہتر تیاری کی ضرورت ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اہم سیاسی اور اقتصادی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں 15فیصد اضافے کی منظوری دے دی، اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2025سے کیا جائے گا۔

    اجلاس کے دوران وزیراعظم نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں مجالس اور جلوسوں کے پُرامن انعقاد پر وزرائے اعلیٰ، وزیر داخلہ محسن نقوی اور متعلقہ اداروں کو مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ یہ قومی اتحاد، وحدت اور بھائی چارے کا مظہر ہے اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے مربوط اقدامات سے ہی یہ ممکن ہوا۔

    قومی ہاکی کھلاڑیوں کے واجبات کی ادائیگی کا معاملہ حل نہ ہوسکا،کھلاڑی سخت ناراض

    وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے کابینہ کو ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر گیا ہے، اب ہر 2 ماہ بعد ہر وزارت کی کارکردگی کو جانچیں گے، اچھے نتائج پر شاباش دیں گے اور خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے اور اس کے لیے میں کسی تادیبی کارروائی سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

    وزیراعظم نے حالیہ بارشوں اور ان کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصانات کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ انہوں نے این ڈی ایم اے سے تفصیلی بریفنگ لی ہے انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے اب ایک ”جاندار ادارہ“ بن چکا ہے تاہم سوات میں پیش آنے والا افسوسناک واقعہ ہمیں آئندہ کیلئے سبق دے رہا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مزید بہتر تیاری کی ضرورت ہے۔

    ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

    وزیراعظم نے معیشت سے متعلق کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے، جو سرمایہ کاروں کے اعتماد کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کے لیے حکومت تمام تر اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہےوزیراعظم نے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق وفاقی وزیر احسن اقبال کی کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا کہ ان پر سوالات اٹھ رہے تھے، لیکن انہوں نے ترقیاتی بجٹ کو 10 کھرب روپے سے تجاوز کر کے سب کو حیران کر دیا ہے، جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

    آخر میں وزیراعظم نے دوٹوک لہجے میں کہا کہ دوٹوک الفاظ میں کہنا چاہتا ہوں کہ کسی کو جھوٹا تاثر پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، صرف کارکردگی اور قوم کی خدمت ہی ترجیح ہے، جو معیار پر پورا اترے گا وہ ہمارے سروں کا تاج ہوگا اور جو معیار پر پورا نہیں اترا اسے احساس دلائیں گے ، اور کسی بھی وزارت یا فرد کو غلط بیانی یا کارکردگی کے حوالے سے فریب دہی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    چینی کی قیمت :حکومت اور شوگر ملز کے مذاکرات بے نتیجہ ختموآّ34444444444444ظ