Baaghi TV

Tag: وفاقی کابینہ

  • مناسب ہوگا اگر کابینہ ہی ایسی بنے جس کا نام ای سی ایل پر نہ ہو،چیف جسٹس

    مناسب ہوگا اگر کابینہ ہی ایسی بنے جس کا نام ای سی ایل پر نہ ہو،چیف جسٹس

    مناسب ہوگا اگر کابینہ ہی ایسی بنے جس کا نام ای سی ایل پر نہ ہو،چیف جسٹس

    سپریم کورٹ میں تفتیشی اداروں میں حکومتی مداخلت از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے کے لیے کون کہتا ہے، کبھی کسی سے پوچھا ہے؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ خط آتا ہے کہ متعلقہ شخص سے تفتیش جاری ہے نام ای سی میں ڈال دیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تفتیش ہورہی ہے تو نیب یا اداروں سے پوچھنا چاہیے ، نام نکال رہے ہیں اعتراض تو نہیں نام نکال رہے ہیں اس بارےمیں ہم نہیں پوچھ رہے ہیں، کیا پی پی سی اور نیب کے قانون میں کوئی فرق ہے ؟ اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ پی پی سی اور نیب کے قانون میں فرق ہے، نیب کے پاس اختیار ہے کہ ای سی ایل میں نام رکھنے کے لیے توسیع کا خط لکھے،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کا نام ای سی ایل سے نکال رہے ہیں تو کسی کو نوٹس تو دیں،جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کیا جلدی تھی کہ ای سی ایل سے 400 سے زائد نام نکالے گئے؟ جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانون واضح ہے کہ جب ذاتی مفاد ہو تو اس کو سامنے رکھنا چاہیے ایک شخص جس کا نام ای سی ایل میں ہے اور وزیر بن جاتا ہے کیا تو کیا ہوگا؟آپ ہمیں بتا رہے ہیں کہ معاملہ آزادانہ نقل و حرکت کا ہے، اٹارنی جنرل نے کہا کہ 22اپریل کو سب کمیٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں رولز میں ترمیم کی گئی، جسٹس منیب اختر نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ اس کے بعد کابینہ کی میٹنگ کب ہوئی ہے ؟

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ایگزیکٹو کے فنکشنز میں مداخلت نہیں کررہے،ایک وزیر فنانشل معاملات پر کام کررہا ہے، ہم آپ کو 2ہفتے کا وقت دیتے ہیں ، قانون کے مطابق عمل کریں، ہم چاہتے ہیں قانون پر عملدرآمد کر کے سب سے یکساں انصاف ہو،ای سی ایل رولز میں ترمیم کا اطلاق ماضی سے کیوں کیا گیا، اٹارنی جنرل نے کہا کہ ماضی سے ترمیم کے اطلاق کا مقصد مخصوص افراد کیلئے نہیں تھا، جسٹس منیب اختر نے کہا کہ ترمیم کرنے والوں کےرشتہ دار یا دوستوں کو فائدہ ہورہا تو کیا ایسی ترمیم ہونی چاہیے؟جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ آپ نے لکھا ہے کہ ملک سے باہر جانا ایک بنیادی حق ہے،اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ ہم نے کہا ہے کہ آزادانہ نقل و حرکت ایک شہری کا بنیادی حق ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کی رپورٹ مطابق تبدیلیاں کی گئی ہیں،ایف آئی اے ہائی کلاسیفائیڈ کیسز کیسے کرتے ہیں؟ وکیل نے عدالت میں کہا کہ ہائی کلاسیفائیڈ کیسز مقرر کرنے کا ایک ایس او پی ہے، جسٹس منیب اختر نے کہا کہ ملزمان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی کیا جلدی تھی؟ ای سی ایل رولز میں ترمیم کا اطلاق گزشتہ تاریخوں سے ہونے کا ذکر نہیں، ای سی ایل میں شامل وزرا نام نکالنے کا فیصلہ کیسے کر سکتے ہیں؟ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کا نام عدالت نے شامل کرایا تھا، اٹارنی جنرل نے کہا کہ سعد رفیق کابینہ اجلاس میں موجود نہیں تھے، جسٹس منیب اختر نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق سعد رفیق نے ای سی ایل رولز کی منظوری دی ہے،کیا وزرا کو خود معاملے سے الگ نہیں ہونا چاہیے تھا؟ ذاتی مفاد کیلئے کوئی کیسے سرکاری فیصلے کر سکتا ہے؟ کیا وزرا کیلئے ذاتی کیس سے متعلق کوئی ضابطہ اخلاق ہے ؟ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ اگر وزیر اعظم کا نام ای سی ایل میں ہو تو کیا کابینہ فیصلہ ہی نہیں کرے گی؟ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مناسب ہوگا اگر کابینہ ہی ایسی بنے جس کا نام ای سی ایل پر نہ ہو، کسی کو سزا دینے کیلئے کارروائی نہیں کر رہے،عدالت صرف چاہتی ہے کہ قانون پر عملدرآمد کیا جائے،

    سپریم کورٹ نے حکومت کو ای سی ایل ترمیم کو قانونی دائرہ میں لانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہیں ورنہ حکم جاری کریں گے ممکن ہے عدالتی حکم مشکلات پیدا کرے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ ایک ہفتے میں مناسب اقدامات کرلیں،ایگزیکٹو اختیارات میں فی الحال مداخلت نہیں کرنا چاہتے،نام نہیں لیتے ایک وزیر کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا وہ اہم معاشی امور سرانجام دے رہا ہے،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر بیرون ملک جانا بنیادی حق ہے تو پھر ای سی ایل کا کیا جواز رہ گیا؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ میری رائے میں تو ای سی ایل ہونی ہی نہیں چاہیے ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیس میں ذاتی رائے پر نہیں جائیں گے، اختیارات استعمال کرتے ہوئے ایمانداری،انصاف اور شفافیت کو مد نظر رکھا جائے،عدالت نے جن خامیوں کی نشاندہی کی ہے انکو دور کیا جائے،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی زبردستی کیس بنوانے کی بات کرے تو عدالت کو آگاہ کریں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ آپ سول سرونٹ ہیں کسی کی مداخلت تسلیم نہ کریں،کوئی دباو ڈالتا ہے تو عدالت کو بتائیں تحفظ فراہم کیا جائے گا،سپریم کورٹ نے ایف آئی اے اور نیب کے ہائی پروفائل مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا اور کہا کہ تمام شواہد اور ریکارڈ کی سافٹ کاپی سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے،اگر ریکارڈ گم ہوا تو سپریم کورٹ سے آپکو مل جائے گا، ایف آئی اے تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر کے علاوہ دیگر کو تبدیل کر سکتا ہے، پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہا کہ نیب کو مقدمات کا جائزہ لینے کیلئے وقت دیا جائے، چیئرمین نیب کی تعیناتی کے بعد ہی احکامات پر عمل ممکن ہوگا،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ نیب پر اگر کوئی دباو ڈالے تو عدالت کو آگاہ کریں، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے استفسار کیا کہ کیا چیئرمین نیب کا چارج کسی افسر کو دیا گیا ہے؟ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ توقع ہے حکومت سوچ سمجھ کر چیئرمین نیب کی تعیناتی کرے گی،معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں حکومت سے اچھی توقع ہے،توقع ہے صاف، ایماندار، قابل اور نیک نام شخص کو چیئرمین نیب لگایا جائے گا سسٹم کے باہر سے کوئی دباو قبول کیا جائے نہ ہی تعیناتی کی جائے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے جو کہنا چاہ رہا ہوں آپ سمجھ گئے ہونگے، نیب بھی یقینی بنائے کہ اس کا ادارہ کسی کیخلاف انتقام کیلئے استعمال نہ ہو،

    دو سابق وزراء کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر اعتراض عائد

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

  • ہمارے ساتھ مسلح لوگ تھے،عمران کے بیان کے بعد کسی رپورٹ کی ضرورت نہیں، وزیر داخلہ

    ہمارے ساتھ مسلح لوگ تھے،عمران کے بیان کے بعد کسی رپورٹ کی ضرورت نہیں، وزیر داخلہ

    ہمارے ساتھ مسلح لوگ تھے،عمران کے بیان کے بعد کسی رپورٹ کی ضرورت نہیں، وزیر داخلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان نے سرکاری وسائل کو استعمال کیا

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ قوم کو تقسیم کرنے کے ایجنڈے کوآگے بڑھانے کے لیے وفاق پر حملہ کیاگیا،اسلام آباد میں مسلح افرادکو روکا گیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کی،میاں والی اور اٹک میں مسلح افراد کو روکا گیا تو انہوں نے فائرنگ کی دھوکہ دہی سے کام لیتے ہوئے سپریم کورٹ سے حکم جاری کرایاگیا،کوئی سیاسی سر گرمی نہیں تھی واضح طور پر اسلام آباد پر حملے کی کوشش تھی،ڈی چوک پر 3،4 ہزار لوگ جمع ہوچکے تھے ،ڈی چوک پر جو لوگ جمع تھے ان کا تعلق ایک ہی صوبے سے تھا خیبرپختونخوا ہاوس،پارلیمنٹ لاجز اور دیگر جگہوں پر لوگوں نے قیام کیاتین چار ہزار افراد ایک روز قبل اس جتھے سے پہلے اسلام آباد آچکے تھے، جو لوگ اس جتھے سے قبل یہاں پہنچے وہ کہاں کہاں ٹھہرے؟ رپورٹ مرتب کررہے ہیں،سپریم کورٹ کے فیصلے کا استحصال کیاگیا اور توہین عدالت کی گئی ،

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے بیان کے بعد کہ ہمارے ساتھ مسلح لوگ تھے رپورٹ کی ضرورت نہیں ،عمران خان نے کئی بار کنٹینر پر کھڑے ہوکر کہا کہ اب سپریم کورٹ سے اجازت مل گئی ان کامقصد اسلام آباد میں افراتفری پھیلانا تھا،کابینہ نے اسلام آباد کے شہریوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کا ساتھ نہیں دیا،عمران خان کو ڈی چوک پہنچ کر پتہ چلا کہ آپ کے لوگ مسلح ہیں،پولیس کی طرف سے صرف ربڑ گولیوں اور آنسو گیس سے روکا گیا، میری رائے میں ایک کریمنل ایکٹ ہےکریمنل ایکٹ تعزیرات پاکستان کا کیس ہے، میں نے تجویز رکھی ہے کہ اس کا مقدمہ درج ہونا چاہیے، اس کریمنل گینگ اور اس کے سرغنہ کو گرفتار ہونا چاہیے، میرے موقف میں وزن ہوا تو کمیٹی کابینہ کو آگاہ کرے گی ہم ان کے متعلق ویڈیوز سے سب کچھ ثابت کریں گے، اس فسادی ٹولے کو قرار واقعی سزا ملے گی،

    وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود کا کہنا تھا کہ آئین احتجاج کا اختیار دیتا ہے،حکومت کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کے تحفظ کے اقدامات کرے، جمہوریت میں جمہوریت پسند سیاسی لوگ احتجاج کرتے ہیں،عمران خان تسلیم کرتے ہیں کہ مارچ میں کچھ لوگ مسلح تھے،ہم ہرصورت اسٹیٹ کی رٹ قائم رکھنے کی کوشش کریں گے، آج پھر فورسز کو استعمال کرنے کی بات کی جارہی ہے،ہمارے مارچ میں کوئی مسلح لوگ نہیں تھے،دوبارہ اسمبلی میں بیٹھنے کا بھی سوچا جا رہا ہے،ہم چاہتے ہیں پاکستان آئین کے تحت چلے اوروہ شخص ہوش کے ناخن لے،تجاویز پر جو ہدایات سامنے آئیں گی ان پر عمل کیا جائے گا،

    کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

    اللہ تعالیٰ اس ملک کے سیاست دانوں کو ہدایت دے،لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

    لانگ مارچ، راستے بند، بتی چوک میں رکاوٹیں ہٹانے پر پولیس کی شیلنگ،کئی گرفتار

    پی ٹی آئی عہدیدار کے گھر سے برآمد اسلحہ کی تصاویر سامنے آ گئیں

    وفاقی مشیر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ خان صاحب نے اپنا بیانیہ وقت کے مطابق رکھا وقت کے ساتھ ساتھ ان کے بیانیوں کی مدت تھوڑی ہوتی گئی،پہلے ایک سازش امریکا نے کی اب قتل کی سازش ہورہی ہے،انہوں نے ہائیکورٹ کا انکار کیا، جب پہلے وہ ہائیکورٹ میں گئے تھے اگلے دن یہ سپریم کورٹ گئے، سپریم کورٹ نے انتظامیہ یا حکومت کو کہا کہ آپ راستے کھولیں اسی وقت عمران خان نے کہا میں کسی کو نہیں مانتا ڈی چوک جاؤں گا،کہا گیاامن وامان کی صوتحال خرابی ہوئی تو ذمہ دار حکومت ہوگی،ہم نے کہا تھا کہ عمران خان ہم تم پر جمہوری حملہ کریں گے،ہم نے جمہوری انداز میں اپنا جمہوری حق استعمال کیا،نیب قانون میں کوئی ترمیم کسی غیر کیلئے نہیں کی، ترمیم عدالتوں کے فیصلوں کی بنا پر کی گئی، ایک گھنٹے میں31قانون منظور ہوئے ہم نے اس وقت کہا تھا یہ غلط ہے، ہم نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ کو بلڈوز کیا جارہا ہےہم چاہتے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کو پارلیمنٹ میں نمائندگی ملے، عمران خان کی فوری الیکشن کی بات مان بھی لیں تو کیا ای وی ایم کی تیاری ہے، اگر اوورسیز کے ووٹ کو بھی تسلیم کریں تو اس کے بھی ٹولز نہیں ہیں،

  • ریاست مخالف کوئی لانگ مارچ ہوا توسختی سے نمٹا جائے گا.وفاقی کابینہ کا فیصلہ

    ریاست مخالف کوئی لانگ مارچ ہوا توسختی سے نمٹا جائے گا.وفاقی کابینہ کا فیصلہ

    ریاست مخالف کوئی لانگ مارچ ہوا توسختی سے نمٹا جائے گا.وفاقی کابینہ کا فیصلہ

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس ہوا

    وفاقی کابینہ نے عوام کو عمران خان کے 25 مئی کے لانگ مارچ کو مسترد کرنے پر مبارکباد دی ،کابینہ نے کہا کہ میڈیا اور وزارتِ اطلاعات کی عوام کے لئے مسلح جتھوں اور اِن کے اصل چہرے کے حقائق پر مبنی رپورٹنگ قابلِ ستائش ہے – وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کو بتایا کہ انہوں نے وزارت داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی تھی کہ کسی بھی اہلکار کے پاس اسلحہ نہیں ہونا چاہئے۔

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اجلاس کو بتایا کہ کسی بھی اہلکار کے پاس اسلحہ نہیں تھا۔وفاقی کابینہ نے قانون نافذ کرنے والے تمام اہلکاروں کو اپنے فرائض بخوبی انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا ,وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ سمیت پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ،وزیر داخلہ نے اجلاس کو باور کرایا کہ ریاست مخالف کوئی لانگ مارچ ہوا تو اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ مولانا اسعد محمود نے لانگ مارچ کو مسترد کرنے پر قوم کو مبارکباد دی اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔وفاقی کابینہ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے 25 مئی کے خونی مارچ کے اعلان اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے اسلحہ کے ساتھ اسلام آباد پر حملے کا سختی سے نوٹس لیا اور تشویش کا اظہار کیا

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے لانگ مارچ کو مسترد کرنے پر عوام اور لانگ مارچ کے دوران خدمات انجام دینے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا ،رانا ثناء اللہ نے کابینہ کو بتایا کہ 25 مئی کو پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ کوئی سیاسی سرگرمی نہیں تھی بلکہ ریاست مخالف سوچی سمجھی سازش تھی۔ خیبر پختونخوا حکومت کے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پی ٹی آئی نے ایک دن پہلے کے پی ہائوس میں مسلح جتھوں کو جمع کیا، گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ نے بھی پولیس پر حملہ کیا ،رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ کوئی سیاسی سرگرمی نہیں بلکہ واضح طور پر ریاست پر حملے کی کوشش تھی ،وفاقی کابینہ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیان کا بھی نوٹس لیا اور شدید تشویش کا اظہار کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ ہم پوری قوت کے ساتھ ریاست اور وفاقی دارالحکومت پر حملہ کریں گے۔

    درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

    اللہ تعالیٰ اس ملک کے سیاست دانوں کو ہدایت دے،لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

    لانگ مارچ، راستے بند، بتی چوک میں رکاوٹیں ہٹانے پر پولیس کی شیلنگ،کئی گرفتار

    پی ٹی آئی عہدیدار کے گھر سے برآمد اسلحہ کی تصاویر سامنے آ گئیں

  • ایک سے زائد پاسپورٹ منسوخ،نیا ڈی جی آئی بی مقرر،کابینہ کے مزید اہم فیصلے

    ایک سے زائد پاسپورٹ منسوخ،نیا ڈی جی آئی بی مقرر،کابینہ کے مزید اہم فیصلے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے،

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کابینہ کو دورہ سعودی عرب کے حوالے سے آگاہ کیا،عوام کو ریلیف دینا حکومت کی پہلی ترجیح ہے،عید کے دن یواے ای کی معاشی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا، لوڈ شیڈنگ، ٹرانسمیشن کے حوالے سے کابینہ کوبریف کیا گیا،کابینہ نے ایک سے زائد پاسپورٹ منسوخ کرنے کی منظوری دی ہے،فواد اسد اللہ خان کو ڈی جی آئی بی مقرر کرنے کی منظوری دی، تمام اتحادی جماعتوں سے پنجاب کی صورت حال پر مشاورت کی،کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین کا چیئرمین واپڈا کے عہدہ سے استعفیٰ منظور کرلیا ہے ممبر فنانس واپڈا کو چیئرمین واپڈا کی تعیناتی کا پراسیس مکمل ہونے تک چیئرمین واپڈا کے عہدہ کا اضافی چارج دیا گیا ہے،

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے ارکان اپنے قائد نوازشریف سے لندن ملنے جارہے ہیں، سیاسی جماعتوں میں مشاورت کا سلسلہ غیر معمولی چیز نہیں ہے آپ کے پاس دھیلے کی کارکردگی بھی ہوتی تو جھوٹا خط نہ لہراتے،عمران خان کی طرف سے پنجاب کے ندر دوبارہ آئین شکنی کی سازش کی جا رہی ہے عمران خان کی آئینی شکنی میں غنڈہ گردی بھی شامل ہے

    اعظم نذیر تاڑڑ کا کہنا تھا کہ کابینہ نے گورنر کو ہٹانے کی سمری کو وزیراعظم نے منظور کیا،اکوئی آئینی عہدیدار آئینی حدود سے تجاوز نہ کرے،وفاقی کابینہ نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کے فیصلے کی توثیق کی،گورنر پنجاب اور صدر نے اپنے اختیارات کاناجائز استعمال کیا، آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے مشاورت کا عمل جاری ہے

    وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف وسیع البنیاد جمہوری حکومت کی قیادت کررہے ہیں،وزیراعظم نے یکم مئی سے لوڈ شیڈنگ صفر کرنے کا اعلان کیا،یکم مئی سے آج تک ملک میں لوڈ شیڈنگ صفر ہے،پورے ملک میں کہیں بھی لوڈ شیڈنگ نہیں ہے،وزارت سنبھالی تو7ہزار میگاواٹ کے پلانٹ بند تھے،100 ارب اضافی دی جائے تو موسم گرما میں لوڈشیڈنگ محدود کر سکتے ہیں،آئین کے تحت صدر وزیراعظم کی ایڈوائس کے پابند ہیں،

    پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج 

    کس ویڈیو کی آمد ہے کہ بنی گالا کانپ رہا ہے،احمد جواد

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری

    عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

  • چودھری سالک حسین کو کونسی وزارت مل گئی ؟

    چودھری سالک حسین کو کونسی وزارت مل گئی ؟

    وفاقی کابینہ میں توسیع، صدر مملکت نے حلف لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ق لیگ کے سربراہ ، سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت کے بیٹے چوہدری سالک حسین کو چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا چارج دے دیا گیا ہے سالک حسین کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا

    قبل ازیں وفاقی کابینہ میں توسیع کر دی گئی ،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی مان گئے، نئے وفاقی وزرا سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حلف لیا، وزیراعظم شہباز شریف نے بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کی، ن لیگ کے جاوید لطیف،بی این پی کے آغاحسن اورہاشم نوتیزئی نے حلف اٹھایا چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے ق لیگ کے ممبر قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین نے بحثیت وفاقی وزیر حلف اٹھا لیا .

    وفاقی کابینہ میں مزید توسیع بھی ہو گی، وفاقی کابینہ میں دیگر اتحادی جماعتیں بھی شامل ہوں گی، بلاول زرداری کی لندن سے واپسی پر کابینہ میں مزید توسیع ممکن ہے،

    قبل ازیں گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے حلف اٹھانے کے دو روز بعد ہی قلمدان میں تبدیلی وزیر اعظم نے وفاقی وزیر احسان مزاری سے انسانی حقوق کا قلمدان واپس لے لیا ،وزیر اعظم نے احسان مزاری کو وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ کا قلمدان دیدیا وزیر اعظم کی منظوری کے بعد قلمدان میں تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

    وزیر اعظم نے طارق فاطمی کی بطور معاون خصوصی تعیناتی میں تبدیلی کردی طارق فاطمی معاون خصوصی برقرار رہیں گے,خارجہ امور کی زمہ داری واپس لی گئی طارق فاطمی کو گزشتہ روز ہی معاون خصوصی برائے خارجہ مقرر کیا گیا تھا،

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ڈیجیٹل میڈیا ونگ ختم،ملک میں جاری انتشار اب بند ہونا چاہیے،وفاقی وزیر اطلاعات

    پارلیمنٹ لاجز میں صفائی کرنے والے لڑکے کو مؤذن بنا دیا گیا تھا،شگفتہ جمانی

  • بلاول کا مشن لندن، مبارکباد یا کچھ اور؟

    بلاول کا مشن لندن، مبارکباد یا کچھ اور؟

    بلاول کا مشن لندن، مبارکباد یا کچھ اور؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری سابق وزیراعظم نواز شریف کو ملنے کے لئے لندن روانہ ہو گئے ہیں

    بلاول لندن میں نواز شریف سے ملاقات کریں گے، بلاول نجی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہوئے ہیں، سابق صدر آصف زرداری نے اہم پیغام بلاول کے ذریعے نواز شریف تک بھجوایا ہے،نواز شریف سے ملاقات کے لیے پیپلز پارٹی کا وفد بھی آج لندن جائے گا وفد میں خورشید شاہ، نوید قمر، شیری رحمان اور قمر زمان کائرہ شامل ہیں

    بلاول بھٹوزرداری وفد کے ہمراہ لندن میں نواز شریف سے ملاقات کریں گے ،ملاقات میں صدر، چیئرمین سینیٹ اور گورنر پنچاب کے عہدوں پر مشاورت ہوگی

    گزشتہ روز نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے انکشاف کیا تھا کہ کل رات آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی، اس میں کافی ان بن ہوئی ہے، آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے صدارت کا عہدہ مانگ لیا ،اور کہا کہ مجھے صدر بننے دیں، اس پر مولانا نے انکار کر دیا، اس کے بعد پیپلز پارٹی کی دو رکنی کمیٹی رات کو مولانا فضل الرحمان کے پاس گئی اور منانے کی کوشش کی، اس میں قیوم سومرو بھی شامل تھے، لیکن مولانا نے انکار کر دیا اور کہا کہ ڈیڑھ مہینہ پہلے میں نے کہا تھا کہ صدر بننا ہے تو میں نے ہی بننا ہے اور الیکشن لڑنا ہے، صدر کے لئے سادہ اکثریت چاہئے ہوتی ہے، تو فیصلہ ہوا کہ بلاول زرداری فوری طور پر لندن جائیں گے اور نواز شریف سے ملاقات کریں گے ، اس ملاقات میں وہ نواز شریف سے بات کریں گے کہ صدر کے عہدے کے لئے مسلم لیگ ن انہیں ووٹ دے

    سینئر صحافی و اینکر پرسن سلیم صافی نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار اور اسکے "فوائد” ہر سیاستدان کو عزیز ہوتے ہیں لیکن انکے لئے پیپلزپارٹی کی قیادت کی ہوس کا کوئی ثانی نہیں ۔ بلاول یہ جھوٹا تاثردے رہے ہیں کہ وہ اتحادیوں کی خاطرلندن جا رہے ہیں حالانکہ وہ پنجاب کی گورنرشپ اور وہاں زیادہ وزارتوں کی بھیک مانگنے اور زرداری کو صدر بنانے کا منصوبہ بنانے جا رہے ہیں۔

    دوسری جانب ن لیگ کے رہنما ایاز صادق نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف عید کے بعد پاکستان میں نظر آئیں گے وہ واپس آکر مقدمات کا سامنا کریں گے بلاول بھٹو زرداری لندن واپسی پر وزیر خارجہ کا حلف اٹھائیں گے

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے حلف اٹھانے کے 9 دن بعد وفاقی کابینہ نے کل حلف اٹھایا ہے کابینہ میں 30 وزراء، 4 وزرائے مملکت اور 3 مشیر شامل ہیں قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا،بلاول کو وزیر خارجہ کے طور پر کہا جا رہا تھا کہ وہ حلف لیں گے لیکن بلاول حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئے، حلف نہیں لیا اور اچانک لندن جانے کا پروگرام بنا لیا

    اب آئین شکن اور گھڑی چور جیلوں میں جائیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ

    وزیراعظم کے حکم پر عملدرآمد،آٹا سستا ہو گیا

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    عمران خان کا دور اقتدار،دعوے کیا کئے؟ کام کیا کیا؟ کیا ہو گا خان کا بھی احتساب؟

    عمران خان کا ٹویٹر سپیس پر عوام سے مخاطب ہونے کا فیصلہ

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ڈیجیٹل میڈیا ونگ ختم،ملک میں جاری انتشار اب بند ہونا چاہیے،وفاقی وزیر اطلاعات

    پارلیمنٹ لاجز میں صفائی کرنے والے لڑکے کو مؤذن بنا دیا گیا تھا،شگفتہ جمانی

    کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا

    https://login.baaghitv.com/pm-shehbaz-sahreef-ki-zere-sadart-ifaqi-kabina-ka-pehla-ajlaas/

  • توقع ہے باہمی مشاورت سے تمام چیلنجز پر قابو پا لیں گے،وزیراعظم کا کابینہ اجلاس سے خطاب

    توقع ہے باہمی مشاورت سے تمام چیلنجز پر قابو پا لیں گے،وزیراعظم کا کابینہ اجلاس سے خطاب

    توقع ہے باہمی مشاورت سے تمام چیلنجز پر قابو پا لیں گے،وزیراعظم کا کابینہ اجلاس سے خطاب
    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس شروع ہو گیا ہے

    اجلاس میں کابینہ کو مختلف ڈویژنز کی طرف سے بریفنگ دی گئی کابینہ ارکان کو پہلے ای کابینہ سسٹم کے بارے میں بریفنگ دی گئی کابینہ کومعاشی صورتحال اور چیلنجز پر فائنانس ڈویژن نے بریفنگ دی سیکریٹری پاورڈویژن کی جانب سے توانائی کے معاملات اور ایندھن کے مسائل کی رپورٹ پیش کی گئی داخلہ ڈویژن کی طرف سے امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی وزارت داخلہ ای سی ایل کابینہ کمیٹی کے نوٹیفکیشن کا معاملہ بھی کابینہ میں زیر بحث آیا

    اجلاس میں وفاقی کابینہ کو ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ جی ڈی پی 2017-18 میں 6 عشاریہ ایک تھا اور2021-22میں 4 فیصد ہے، مہنگائی کی شرح 2017-18میں 3عشاریہ9 تھی اور2021-22میں 10عشاریہ 8 فیصد ہے کھانے پینے کی اشیا میں مہنگائی کی شرح 2017-18میں 2اعشاریہ3 تھی ،کھانے پینے کی اشیا میں مہنگائی کی شرح 2021-22میں 10اعشاریہ2 فیصد ہے،بجٹ خسارہ 2017-18میں 260ارب روپے تھا،بجٹ خسارہ 2021-22میں 5600ارب روپے ہے عوامی قرضے 2017-18میں24ہزار 913ارب روپے تھے، عوامی قرضے 2021-22میں 42ہزار 745ارب روپے ہیں ،

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کو 4 سال میں ہونے والی معاشی تباہی پربریفنگ دی جا رہی ہے، 4سال کے دوران مہنگائی، بے روزگاری ، قرض اور خسارے میں اضافہ ہوا، جی ڈی پی کی شرح میں کمی ہوئی عمران خان کا دور کرپشن کی نذر ہو گیا، یہ ہے نیا پاکستان کی حقیقت

    وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ اراکین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں وفاقی کابینہ میں بہت اہل اراکین ہیں عدم اعتماد کی تحریک میں کامیابی کے بعد اتحاد وجود میں آیا، عوام کوریلیف دینا ہی میری حکومت کا بنیادی مقصد ہے ،حکومتی اتحاد ذاتی مفاد سے بالاتراورعوامی مفاد کے لیے ہوگی ،حکومت پر نکتہ چینی کی جارہی ہے ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری ہے ،کابینہ کی تشکیل دیرسے ہوئی ،تنقید بھی ہوئی مگر آج بریفنگ بھی دی گئی،تجربہ کار افراد کابینہ کا حصہ ہیں جنہوں نے قربانیاں دیں،سیاسی اتحاد ذاتی پسند و ناپسند سے بالا تر ہوکے عوام کی خدمت کرے گا، توقع ہے باہمی مشاورت سے تمام چیلنجز پر قابو پا لیں گے، موجودہ صورتحال چیلنج بھی اور کام کرنے کا موقع بھی ہے مشکلات ضرور آئیں گی مگر دیکھنا ہوگا مسائل کیسے حل کرنے ہیں،خلوص اور عزم کے ساتھ کام کیا جائے تو کوئی بھی چیلنج پر قابو پایا جاسکتا ہے،

    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بجلی اور ایندھن نہ ہونے کے باعث سیکڑوں کارخانے بند پڑے ہیں،پاکستان میں بہتری لانا ہے، کابینہ کو جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا، کابینہ کو لوڈشیڈنگ کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے گا،معیشت کی بحالی کے لیے مزید وسائل پیدا کرنا ہوں گے، انتخابات میں اپنے اپنے منشور کے مطابق عوام سے بات کریں گے ہمیں قوم کے بہترین مفاد میں فیصلے کرنے ہیں ،بلوچستان کے عوام کے مسائل پربھرپورتوجہ دینا ہو گی،دیگرصوبوں کے مسائل پر بھی درددل کے ساتھ توجہ دینا ہو گی،آپ کے سامنے مہنگائی،لوڈشیڈنگ سمیت کئی چیلنجز ہیں،چینی کہاوت ہےجہاں چیلنج ہے وہاں موقع بھی ہے ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے،زہریلے پروپیگنڈے کا حقائق کی بنیاد پر جواب دینا ہوگا،چار سال اپوزیشن کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایا گیا،

    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے بچوں کا آخری بال بھی قرضوں میں ڈوب چکا ہے ،بجلی نہ ہونے کی وجہ درجنوں کارخانے بند ہیں ،ساڑھے 3سال میں جوکرپشن عروج پرتھی اسے ختم کرنا ہے،ہم نے ڈوبتی کشتی کوکنارے لگانا ہے،عزت کا تقاضا ہے کہ آپ خود کو مٹی سے مٹی بنا دیں ،کابینہ اراکین نے مجھے گائیڈ کرنا ہے، مشورے اچھے اور تلخ بھی ہوں گے،مجھے احساس رہتاہے کہ سفید پوش طبقے کی مشکلات کم کرنے کے لیے ہم کیا کچھ کر سکتے ہیں،بدقسمتی سے ہمیں قومی خزانہ جس حالت میں ملا ہے وہ میری خواہش کو پورا کرنے کے قابل نہیں ،پھر بھی ماہِ رمضان کے دوران اپنے تنگدست اہلِ وطن کو مایوس نہیں ہونے دیں گے مشکلات کو کچھ کم کرنے کے لیے پنجاب میں 10 کلو آٹے کی قیمت کم کردی

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ صرف 4 ہفتےمیں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 ارب ڈالر سے زائد کی کمی ہوئی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ کمی عدم اعتماد کی قرارداد کے بعد ہوئی پاکستان کل ذخائر کا تقریباً ایک چوتھائی صرف 4 ہفتوں میں چلا گیا،یہ جعلی حکومت جتنی دیر تک رہے گی معاشی بحران اتنا ہی گہرا ہوگا

    تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس سے پہلے آئی جی اسلام آباد وزیر اعظم ہاؤس کو سب جیل قرا ر دیں،اتنے ملزمان اکٹھے ایک جگہ خطرناک ہو سکتے ہیں

    اب آئین شکن اور گھڑی چور جیلوں میں جائیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ

    وزیراعظم کے حکم پر عملدرآمد،آٹا سستا ہو گیا

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    عمران خان کا دور اقتدار،دعوے کیا کئے؟ کام کیا کیا؟ کیا ہو گا خان کا بھی احتساب؟

    عمران خان کا ٹویٹر سپیس پر عوام سے مخاطب ہونے کا فیصلہ

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ڈیجیٹل میڈیا ونگ ختم،ملک میں جاری انتشار اب بند ہونا چاہیے،وفاقی وزیر اطلاعات

    پارلیمنٹ لاجز میں صفائی کرنے والے لڑکے کو مؤذن بنا دیا گیا تھا،شگفتہ جمانی

    کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا

  • کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا

    کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا

    کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا

    خواجہ آصف کو وزیردفاع کا قلمدان سونپ دیا گیا،رانا تنویر وزیر تعلیم اور رانا ثنا اللہ وزیر داخلہ ہوں گے،خواجہ سعد رفیق وزیرریلوے اور ہوابازی کے وزیر ہونگے،مریم اورنگزیب کے پاس وزارت اطلاعات و نشریات ہو گی، سید خورشید شاہ کو وفاقی وزیر آبی وسائل بنادیا گیا نوید قمر کو وزیر تجارت بنادیا گیا، احسن اقبال کو ترقی و منصوبہ بندی کی وزارت دی گئی ہے شازیہ مری کو تخفیف غربت اور سماجی تحفظ کی وفاقی وزیر بنادیا گیا،مولانا اسعد محمود کو وفاقی وزیر مواصلات بنادیا گیا،عبدالواسع کو ہاوسنگ اینڈ ورکس کی وزارت کا قلمدان دے دیا گیا ، اعظم نذیر تارڑ کو وفاقی وزیر برائے قانون تعینات کر دیا گیا . امین الحق کو وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کر دیا گیا ،مفتی عبدالشکور کو وفاقی وزیر مذہبی امور بنادیا گیا سینیٹر طلحہ محمود کو وفاقی وزیر سیفران بنادیا گیا، امین الحق کو آئی ٹی قلمدان دے دیا گیا، فیصل سبزواری کو بحری امور کا قلمدان دے دیا گیا، اسرار ترین کو دفاعی پیداوار کا قلمدان دیا گیا

    وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے، کل بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کا پہلا اجلاس ہو گا، جس میں اہم فیصلے ہوں گے،

    وفاقی کابینہ نے حلف لینے کے بعد اپنے محکموں کے چارج سنبھال لئے ہیں،شاہ زین بگٹی نے بطور وزیر انسداد منشیات اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔وزارت انسداد منشیات کے ترجمان کی منگل کو جاری پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر انسداد منشیات نے سیکرٹری ڈاکٹر سید کلیم امام سے ملاقات بھی کی۔وفاقی وزیر شاہ زین بگٹی نے وزارت سے متعلق ابتدائی بریفنگ لی

    رکن قومی اسمبلی حنا ربانی کھر نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کابینہ میں وزیر مملکت برائے خارجہ امور کا چارج سنبھال لیا حنا ربانی کھر منگل کو اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے وزارت خارجہ پہنچیں تو سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی حنا ربانی کھر اس سے قبل فروری 2011 سے مارچ 2013 تک وزیر خارجہ رہ چکی ہیں۔ اس سے قبل وہ وزیر مملکت برائے خزانہ اور اقتصادی امور بھی رہ چکی ہیں

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت 23 اگست 2023 تک اپنی مدت پوری کرے گی۔عدم اعتماد ہو گیا ہے اور حکومت بن گئی جو اب اپنی مدت پوری کرے گی وزیر اعظم فیصلہ کریں گے کابینہ کیسے بڑھائی جا سکتی ہے

    اب آئین شکن اور گھڑی چور جیلوں میں جائیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ

    وزیراعظم کے حکم پر عملدرآمد،آٹا سستا ہو گیا

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    عمران خان کا دور اقتدار،دعوے کیا کئے؟ کام کیا کیا؟ کیا ہو گا خان کا بھی احتساب؟

    عمران خان کا ٹویٹر سپیس پر عوام سے مخاطب ہونے کا فیصلہ

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ڈیجیٹل میڈیا ونگ ختم،ملک میں جاری انتشار اب بند ہونا چاہیے،وفاقی وزیر اطلاعات

    پارلیمنٹ لاجز میں صفائی کرنے والے لڑکے کو مؤذن بنا دیا گیا تھا،شگفتہ جمانی

  • وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

    وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

    وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا،وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس کل صبح 10 بجے ہوگا-

    باغی ٹی وی : واضح رہے کہ آج ایوان صدر میں وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں 34 اراکان کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف لیا نئی وفاقی کابینہ کے حلف اٹھانےکے بعد وزرا کو ان کے قلمدان سونپ دیے گئے جبکہ ابتدائی طورپر چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کابینہ کا حصہ نہیں ہیں۔

    حلف برداری کی تقریب منعقد نہ ہونے پر نو منتخب وزیراعلیٰ نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    بلاول بھٹو نے وزرا کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی تاہم انہوں نے حلف نہیں لیا اور ان کی نشست خالی رہی اس سے قبل یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ بلاول بھٹو زرداری کو نئی کابینہ میں وزیر خارجہ کا قلمدان دیا جائے گا۔

    وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپا گیا ہے اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ایک بار پھر وزارت خزانہ کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں جب کہ مریم اورنگزیب کو اطلاعات کی وزارت دی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ احسن اقبال کو وزارت منصوبہ بندی، سعد رفیق کو ریلوے، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو وزارت قانون اور مرتضیٰٰ جاوید عباسی کو وزارت پارلیمانی امور کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

    جمہوری وطن پارٹی کے شاہ زین بگٹی کو وزارت انسداد منشیات کا چارج ملا چارج سنبھالنے کے بعد وفاقی وزیرِ انسدادِ منشیات شاہ زین بگٹی نے سیکریٹری ڈاکٹر سید کلیم امام سے ملاقات کی وفاقی وزیر نے اپنی وزارت سے متعلق ابتدائی بریفنگ بھی لی۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی 34 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

    بلوچستان عوامی پارٹی کے اسرار ترین کو وزارت دفاعی پیداوار, جے یو آئی کے مفتی عبدالشکور کو وزارت مذہبی امور ، طلحہٰ محمود کو وزارت سیفران اور مولانا اسعد محمود کو وزارت مواصلات کا قلمدان دیا گیا ہے۔

    مسلم لیگ (ق) کے طارق بشیرچیمہ کو وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی بنایا گیا ہے اور ایم کیو ایم کے سید امین الحق کو وفاقی وزیرآئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کی وزارت دی گئی ہے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی کی ذمے داریاں سنبھال لیںچارج سنبھالنے کے لیے پہنچنے پر احسن اقبال کا وزارتِ منصوبہ بندی میں استقبال کیا گیا، وزارت کے افسران نے انہیں خوش آمدید کہا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا احسن اقبال نے آفس میں بیٹھتے ہی سیکریٹری منصوبہ بندی سے میٹنگز کا شیڈول طے کیا۔

    انہوں نے سیکرٹری منصوبہ بندی کو آج ہی پی ایس ڈی پی پر مکمل جائزہ اجلاس بلانے اور سی پیک پر پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس کل رکھنے کی ہدایت کی۔

  • وزیراعظم شہباز شریف  کی 34 رکنی وفاقی کابینہ  نے حلف اٹھا لیا

    وزیراعظم شہباز شریف کی 34 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

    اسلا م آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ نے حلف اٹھالیا۔

    باغی ٹی وی : وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی جہاں چیئرمین سینیٹ و قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے پہلے وفاقی وزرا سے حلف لیا جس کے بعد انہوں نے وزرائے مملکت سے حلف لیا وزیراعظم شہبا ز شریف بھی تقریب میں موجود ہیں-


    کابینہ میں 31 وفاقی وزرا اور 3 وزرائے مملکت ہیں جب کہ تین مشیر بھی کابینہ کا حصہ ہیں وفاقی کابینہ میں (ن) لیگ کے 14 اور پیپلزپارٹی کے 9 ارکان شامل ہیں۔


    واضح رہے کہ ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نئی کابینہ کا حلف لینے سے معذرت کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نئی کابینہ سے حلف لینے کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں-


    وفاقی وزرا میں مسلم لیگ ن سے خواجہ محمد آصف احسن اقبال رانا ثناء اللہ سردار ایازصادق رانا تنویرحسین خرم دستگیر مریم اورنگزیب خواجہ سعد رفیق میاں جاوید لطیف ریاض حسین پیرزادہ مرتضی جاوید عباسی اعظم نزیر تارڑ شامل ہیں۔


    پیپلز پارٹی سے سید خورشید شاہ نوید قمر شیری رحمان عبدالقادر پٹیل شازیہ مری سید مرتضی محمود ساجد توری احسان الرحمان عابد حسین بھائیوکابینہ میں شامل ہیں۔

    جے یو آئی سے اسد محمود عبدالواسیع عبدلشکور محمد طلحہ محمود جبکہ ایم کیو ایم سے سید امین الحق اور فیصل سبزواری کابینہ کے رکن ہوں گے۔اسرار ترین شاہزین بگٹی اور طارق بشیر چیمہ بھی حلف اٹھائیں گے۔

    وزرائے مملکت میں عائشہ غوث پاشا ،حنا ربانی کھر، عبدالرحمن خان کانجو اور مصطفے نواز کھوکھر شامل ہیں. قمر زمان کائرہ ، انجینئیر امیر مقام اور مفتاح اسماعیل مشیر ہوں گے۔