لاہور ہائیکورٹ ،عمران خان کو ویڈیو لنک پر پیشی او سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی
عمران خان کی سیکیورٹی سے متعلق پنجاب حکومت اور پولیس کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دی گئی ،وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ عمران خان کی سیکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ ہوئی جس میں ریویو کیا گیا،عمران خان کی سیکیورٹی پر 123 پولیس اہلکارمامور ہیں، عمران خان کو دو طرح کی سکیورٹی فراہم کررہے ہیں،ایک سکیورٹی عمران خان کی رہائشگاہ پر اور دوسری موومنٹ کے وقت،جسٹس عابد عزیز شیخ نے کہاکہ سکیورٹی کیلئے فوکل پرسن بنا دیتے ہیں، عدالت نے کہاسی سی پی او لاہور کو فوکل پرسن بنا دیتے ہیں،کیا کہتے ہیں؟
عدالت کی تجویز پر سرکاری وکلا رضامند تھے جبکہ عمران خان کے وکیل نے اعتراض اٹھا دیا اور کہا کہ سی سی پی او بلال صدیق سے متعلق پوری جماعت کو تحفظات ہیں مجھے کچھ وقت دیں اپنے موکل سے مشاورت کرنا چاہتا ہوں، عدالت نے عمران خان کے وکیل کی اپنے موکل سے ہدایات لینے کی استدعا منظور کرلی عدالت نے عمران خان کے وکیل کو 15 مارچ کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا
عمران خان کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہےجس میں کہا گیا ہے کہ انکی جان کو خطرہ ہے، اسلئے وہ عدالتوں میں بذریعہ ویڈیو لنک پیش ہونا چاہتے ہیں، عمران خان نے چیف جسٹس کو بھی خط لکھا ہے عمران خان نے سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ کر ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتی کارروائی کا حصہ بننے کی استدعا کی ہے۔ جبکہ لکھے گئے خط میں انہوں نے کہا کہ ’ایسی مثالیں موجود ہیں کہ اگر سکیورٹی تھریٹ ہو تو بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں حاضری یقینی بنائی جاتی ہے۔ میری زندگی کو درپیش خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی اجازت دی جائے
دوسری جانب لاہورہائیکورٹ میں عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس لاہو ہائیکورٹ کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے سماعت کی ،عدالت نے نوٹیفکیشن کی معطلی کے حکم میں 20 مارچ تک توسیع کردی اورپیمرا کے وکیل کو دائرہ اختیار سے متعلق تحریری دلائل جمع کرانے کی ہدایت کردی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں 12 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور ویڈیو بھی بنا لی گئی،پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے، ترجمان پولیس کے مطابق 12 سالہ لڑکے سے بدفعلی کرکے ویڈیو بنانے والا مرکزی ملزم 1 گھنٹے میں گرفتارکر لیا گیا ہے،ساندہ پولیس نے کارروائی کی،ایس ایچ او ساندہ حماد حسن بٹ نےٹیم کے ہمراہ ملزم بلال کو گرفتار کیا ،ملزم بلال نے 12 سالا لڑکے ایلیا کو اپنے گھر میں بدفعلی کا نشانہ بنایا ،ملزم بلال نے بلیک میل کرنے کیلئے ویڈیو بھی بنائی تھی، ۔ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا ہے کہ باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد گرفتار کر لئیے جائیں گے بچوں و خواتین سے زیادتی کے مرتکب کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ بچوں و خواتین سے زیادتی اور ہراساں کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دوسری جانب آن لائین پتنگیں فروخت کرنے والا بین الاضلاعی ملزم گرفتار کر لیا گیا، ساندہ پولیس نے کارروائی کی،ملزم لاہور سمیت پنجاب کے دوسرے اضلاع میں بھی پتنگیں و ڈور فروخت کرتا تھا ملزم اسرار مانسہرہ کا رہائشی لاہور میں پتنگیں و ڈور کی سپلائی کرتا تھا ملزم مانسہرہ۔پشاور سےپتنگیں و ڈور لاہور میں آن لائین فروخت کرتا تھا ،ایس پی ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا کہنا ہے کہ پتنگ و ڈور فروش ملزم اسرار کے قبضہ سے 400 پتنگیں برآمد کی گئی ہیں،ملزم سے پتنگوں کے 02 کاٹن برآمد ہوئے ہیں،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ایس ایچ او حماد حسن بٹ و پولیس ٹیم کو شاباش دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ کی آڈیو لیک ہوئی ہے
صحافی غریدہ فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مونس الہیٰ کی آڈیو ٹویٹ کی ہے اور ساتھ پیغام میں لکھا ہے کہ مونس الہی کی مبینہ آڈیو لیک!!! مونس الہی کی چوہدری وجاہت حسین سے مبینہ گفتگو؛ قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ؛ ق لیگ کی 80 سالہ بزرگ MNA مسز فرخ کو اغوا کر لینے/غائب کر دینے کی پلاننگ
مونس الہی کی مبینہ آڈیو لیک!!!
مونس الہی کی چوہدری وجاہت حسین سے مبینہ گفتگو؛
قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ؛ ق لیگ کی 80 سالہ بزرگ MNA مسز فرخ کو اغوا کر لینے/غائب کر دینے کی پلاننگ۔۔!!! pic.twitter.com/BGwzQrMeDE
بعد ازاں غریدہ فاروقی نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مونس الہی سے متعلق مبینہ آڈیو لیک! اس مبینہ آڈیو میں آواز موسٰی الہی کی ہے جو مونس الہی سے متعلق بات کر رہے ہیں۔
دوسری جانب غریدہ فاروقی کے دعوے کے برعکس کہا جا رہا ہے کہ مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری وجاہت کی اپنے بیٹے حسین الہٰی کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی ہے مبینہ آڈیو میں چوہدری وجاہت کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’ووٹ کاﺅنٹ ہوگا کہ نہیں؟‘جس کے جواب میں حسین الہٰی کہتے ہیں ’جو ووٹ آف کانفیڈنس ہوگا اس میں ہمارا ووٹ تو کسی طرف نہیں آئے گا۔حسین الہٰی کہتے ہیں ’اُنہوں نے بس 186 پورے کرنے ہیں نہیں 172 پورے کرنے ہیں نیشنل اسمبلی میں، پارلیمانی پارٹی اُن کے پاس ہے، ابھی پارلیمانی لیڈر تو مونس بھائی ہیں۔،مبینہ آڈیو میں حسین الہٰی کہتے ہیں اُن کے پاس تین ہیں اور ہم دو ہیں۔‘چوہدری وجاہت حسین کہتے ہیں ’تو ایک عورت غائب کر دیں گے‘، جواب میں حسین الہٰی کہتے ہیں ’ہاں یہ ہے عورت غائب ہوجائے پھر کچھ ہوسکتا ہے۔مبینہ آڈیو میں چوہدری وجاہت حسین کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’بوڑھی عورت ہے ویسے بھی مرنے والی ہے‘، جواب میں حسین الہٰی کہتے ہیں کہ ’مونس بھائی کو آئیڈیا دیتا ہوں، عورت کو ووکیشن پر بھیج دیں۔چوہدری وجاہت حسین کہتے ہیں ’جی؟‘ حسین الہٰی دوبارہ کہتے سنے جاسکتے ہیں کہ ’مونس بھائی کو آئیڈیا دیتا ہوں، عورت کو ووکیشن پر بھیج دیں‘، جس کے جواب میں چوہدری وجاہت حسین کہتے ہیں ’اس کو غائب کرنے میں 10 منٹ لگنے ہیں اور لاہور میں کردیں گے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم بننے سے قبل کتنی بار جنرل باجوہ سے ملتے تھے، جہانگیر ترین کو عمران خان نے ہی نااہل کروایا، عمران خان نے ہی جنرل باجوہ کو کہا تھا کہ جہانگیر ترین کو اوقات کا پتہ چلنا چاہئے،یہ ہماری پارٹی ٹیک اوور کر رہا ہے،
مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آج ایک عجیب حسن اتفاق ہے ، آج ویک انڈ بھی ہے، مہینے کا آخر بھی اور سال کا آخری دن بھی، یہ اللہ کی قدرت ہے، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میں صبح اٹھا تو لوگوں کے میسجز آئے، ایک قریبی دوست کا فون آیا، جو عمران اور بشریٰ کے درمیان کا دوست ہے، کہتا ہے بہت خراب حالات ہیں،کچھ بھی ہو سکتا ہے،رہتی تو شاید ہے لیکن بات آگے بڑھ سکتی ہے،میں نے کہا وہ کیوں، تو انہوں نے کہا کہ خان صاحب نے لوگوں کو نہیں بتایا تھا کہ میں معصوم ہوں، میرے ارد گرد کے لوگ صحیح نہیں ہیں غلط ہیں،اب جس طرح دوسروں کی ویڈیو کی بات کرتا تھا،اب آپ دیکھیں گے کہ اس کی ویڈیو سامنے آ رہی ہیں، لوگ انگلیاں اٹھا رہے ہیں، باتیں کر رہے ہیں، لوگوں کو ریاست مدینہ اور اپنے بچوں کو کیا سکھا رہا ہے؟
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ خدا کی قدرت ہے جو دوسروں کی برائیاں سامنے لائے اسکی اپنی بھی آتی ہیں،میں اور میرے دوستوں نے عمران خان کا اصلی چہرہ دیکھا تو الگ ہو گئے تھے، ہم سوچتے تھے کہ عمران خان کا کبھی اصلی چہرہ سامنے آئے گا کہ کتنا یہ دھوکے باز ہے، مذہبی ہونے کا ڈھونگ کرتا ہے لیکن اسکا کردار کچھ اور ہے، مذہبی ٹچ سامنے دیا جاتا اور اندر کچھ اور ہے، اب سب کچھ سامنے آ رہا ہے، بچہ بچہ موبائل پر دیکھ رہا ہے، یہ اب لوگوں کو بتا رہا ہے کہ خدا نے حکم دیا کہ دوسروں کے عیبوں پر پردہ ڈالو، تم خود دوسروں کے عیب جلسوں میں ویڈیو پر دکھاتے اور پھر کہتے دیکھو مریم، میرا نام اتنا مت لیا کرو، یاد کرو، اب ، سب گھوم کر واپس آ رہا ہے،
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ کالا جادو جتنا بھی طاقتور ہو، شرک ہے، اللہ کا قہر آتا ہے اس پر جو جادو کرتا ہے یا ٹونہ کرتا ہے، وہ گھوم کر واپس بھی آتا ہے، اس آدمی کو پڑتا ہے،عمران خان اب ہر واٹس ایپ کی زینت بنا ہوا ہے، عائلہ ملک کے ساتھ افیئر ہوا تو پارٹی فنڈ سے پیسے دیئے گئے اور بھی کئی لوگوں کو بقول اکبر ایس بابر کے دیئے گئے، کیوں دیئے گئے، پارٹی کا پیسہ ذاتی افیئر کے لئے کیوں، اب سوشل میڈیا پر بڑا چرچا ہو رہا ہے کئی ٹویٹس بھی دیکھ چکا ہوں، اسلام آباد کے کچھ صحافی کہتے ہیں کہ انہوں نے ویڈیو دیکھی ہے ،لیکن میں نے نہیں دیکھی، خواجہ سرا رمل کی ویڈیو جو عمران خان کے قریب تھا، اسکو بھی پارٹی فنڈ میں سے کروڑوں روپے دے دیئے، یہ تھے تم صادق اور امین، یہ تمہاری حرکتیں کرتی تھیں؟ اس کا ذکر تو ریحام خان نے بھی کیا تھا میں نے اسوقت ریحام خان کا مذاق اڑایا تھا کہ عمران خان اتنا گر جائے گا…لیکن جب کوئی ذہنی طور پر بیمار ہو جائے تو وہ کچھ بھی کر سکتا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ بڑی اہم خبریں ہیں جبکہ عمران خان کی زندگی میں کیسے اندھیرا چھا چکا ہے اور آگے کنواں اور پیچھے کھائی ہے۔ان کا دل ٹوٹ چکا ہے ، گھبراہٹ کا شکار ہیں، نہ گھر میں سکون ہے نہ باہر کوئی ٹھنڈی ہوا کا جھونکا۔
مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ شدید سردی میں سیاسی گرما گرمی نے ہر ایک پر عجیب سی کیفیت طاری کی ہوئی ہے۔ کوئی اپنا لہو آڈیو، ویڈیو سے گرما رہا ہے تو کوئی قومی سلامتی کا مرثیہ پڑھ کر قوم کو حرارت دینے کی کوشش کر رہا ہے ۔ کبھی توجہ ہٹانے کیلئےٹیکنو کریٹ کی بات ہوتی ہے تو کبھی ہمت دلانے کومارچ میں الیکشن کی، کبھی الیکشن دوہزار چوبیس میں سنا کر عمران خان کی سیٹی گم کی جاتی ہے تو کبھی نواز شریف کی ملک واپسی سے ن لیگ اپنے کارکنان کا دل بہلاتی ہے ۔ عمران خان اپنے لیے نئے سیاسی راستے تلاش کرر ہے ہیں تو وہیں دوسری طرف حکمران جماعت بحرانوں سے نبٹنے کے لیے کمر کس رہی ہے۔عمران خان کی زندگی میں جو اندھیرا آڈیو ویڈیو کی برسات لا رہی ہے وہی اندھیرا حکومت بھی معاشی چیلنجز کی صورت میں محسوس کر رہی ہے۔ پانی سر سے گزر چکا ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی میں بڑے فیصلے لے لیے گئے ہیں۔لیکن حکومت کا اندھیرا عمران خان کے اندھیرے کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہے، پہلے آڈیو آئی کہ چلو امریکی سائفر سے کھیلتے ہیں۔پھر آڈیو آئی کے چلو میر جعفر اور میر صادق کاٹائٹل بانٹتے ہیں ، خان صاحب مشرک کا لیبل بیچ رہے تھے کہ پانچ بندے خریدنے کی آڈیو آگئی۔
ابھی مرشد کی گھڑی بیچنے کی آڈیو لیک کے چرچے چل ہی رہے تھے کہمرشد کی خوشگوار گھڑیوں کی آڈیو لیک ہو گئی۔ اور ایسی خوشگوار گھڑیاں کہ کپتان کی زندگی میں اندھیرا پھیل گیا۔اب مرشد کی خوشگوار گھڑیوں سے پورا پاکستان محضوظ ہو چکا ہے ۔
مبشر لقمان کا بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ پورے ملک کو پتا چل چکا ہے کہ مرشد گھڑیاں بیچنے کےساتھ ساتھ محبوب قدموں میں لانے کا منتربھی بڑے اچھے سے پڑھتاہے ۔مرشد کے موکل اتنے طاقت ور ہیں جو دو بچھڑوں کو ملا دیتے ہیں اور مرید خاص اپنے کمزور لمحات میں مرشد سے شفا یاب ہونے آتے ہیں ۔لیکن کپتان نے بھی سوچا کہ مرشد کی آڈیوز آ ہی رہی ہیں تو میں کیسے پیچھے رہ سکتا ہوں ۔میں بھی تھوڑا ریاست مدینہ میں گند گھول لوں لہذا کپتان نے مرشد کےساتھ یکجہتی دکھائی اور کپتان کی غلیظ آڈیو لیک ہو گئی ۔ اور اس کے ساتھ ہی تیسری آڈیو میں توFlying Kicksکے حملے کی گونج کالا باغ سے پورے پاکستان نے سنی ۔ ۔اور اب سوشل میڈیا آڈیو اور ویڈیو کے بارود سے اٹا پڑا ہے۔بچے بچے کے سامنے عمران خان کے کالے کرتوتوں کا پول کھل چکا ہے ۔وہ عمران خان جو دوسروں کو جلسوں میں حیا پرLectureدیتا تھا۔اب وہ پورے ملک میں بے حیائی کی تصویر بنا ہوا ہے ۔ لوگ کہتے ہیں خان کو کوئی فرق نہیں پڑا، یہ اتنا بڑا جھوٹ ہے کہ سورج مشرق نہیں مغرب سے نکلتا ہے، بھائی ، بہن، ماں، باپ، بچوں کے عیب کھل جائیں تو نظروں میں وہ قدر نہیں رہتی تو خان تو پھر سیاسی بُت ہے، جو ہر روز ٹوٹتے اور نئے تراشے جاتے ہیں۔ یہ غلط فہمی بھی بہت جلد پوری ہو جائے گی۔وہ عمران خان جو دوسروں کو شرم دلانے کی بات کیا کرتا تھا اب بے شرمی کی تصویر بن چکا ہے ۔وہ عمران خان جو ریاست مدینہ بنانے کا دعویدار تھا۔اس سے اب ذرا یہ تو پوچھیں کہ جب انسان کے اس طرح کے گناہ سامنے آتے ہیں تو ریاست مدینہ میں کتنے کوڑوں کی سزا دی جاتی ہے ۔ریاست مدینہ میں اس شخص کو کیسے عبرت کا نشان بنایا جاتا ہے ۔
مبشر لقمان کا بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ اور اب نئی سن لو کہ کپتا ن کی ایک نہیں تین چار ویڈیوز لیک ہونے والی ہیں۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اتنی ویڈیوز کس نے بنائی تو جناب جواب یہ ہے کہ کئی دفعہ اہتمام کرنے والے بھی حجت تمام کر جاتے ہیں۔ اسی طرح کی کہانی میرے کپتان کی ہے۔ خبر یہ ہے کہ ویڈیو آ نہیں رہی بلکہ آ چکی ہیں، کافی لوگوں نے وہ ویڈوز پہلے ہی دیکھ لی ہیں ۔ اور جنھوں نے دیکھی ہیں وہ ابھی سے کانوں کو ہاتھ لگا رہے ہیں ۔توبہ اور استغفار کے ورد کر رہے ہیں اور سوچ رہے ہیں کہ دنیا میں کوئی لیڈر اتنا میلا بھی ہوسکتا ہے ۔اگلے چند دن میں کسی بھی وقت وہ مارکیٹ میں آ جائیں گی اور ایک بار پھر پوری دنیا کپتان کے سیاح کارناموں کی گواہ بنے گی ۔ اور یہ اتنی غلیظ قسم کی ویڈیوز ہونگی جس کے بارے میں شاید کوئی سوچ بھی نہیں سکتا دیکھنے والو ں میں کچھ صحافیوں کے ساتھ ساتھ عمران خان کے اپنے کچھ ساتھی شامل ہیں یہ ویڈیوز کسی ادارے نے نہیں ریکارڈ کیں بلکہ موبائل سے ریکارڈ کی ہوئی ہیں اور جس نے ریکارڈ کی ہیں وہ بھی عمران خان کا کافی قریبی بندا ہے
13 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی، بعد ازاں ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ، ملزمان ہوئے گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی
ملزمان نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی اور بعد ازاں اس کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے رہے، والد تھانے جا پہنچا جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے د وملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق 13سالہ لڑکی سے زیادتی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں، ملزمان میں ساجد محمود اور قیصر مصطفیٰ شامل ہیں،
مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے 3 سال قبل میری 13 سالہ بیٹی سے زیادتی کی اور اب اسے بلیک میل کر رہے ہیں،ملزمان نے ویڈیو بنا لی تھی جس کی وجہ سے بلیک میل کیا جا رہا ہے، ایس پی آدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا ہے کہ خواتین سے زیادتی، ہراسمنٹ یا تشدد کے واقعات پر زیرو ٹالیرنس ہے،شہری کسی بھی شکایت کے لئے راولپنڈی پولیس کے آفیشل اکاؤنٹس یا میرے ذاتی ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی شکایت نوٹ کروا سکتے ہیں،
دوسری جانب آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت کے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے تمام ترسہولیات مہیا کر رہی ہے، اس سلسلے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس "Lost&Found”سیل مکمل آپریشنل اور موثر انداز میں کام کر رہا ہے، سیل پرروزانہ کی بنیادپر گمشدہ افراد،تعلیمی اسناد، قیمتی اشیاءاور کاغذات کے متعلق رپورٹس درج ہوتی ہیں،جس میں شہری گمشدہ افراد اور اشیاءکے متعلق اہم معلومات ،تصاویر اور مکمل تفصیلات بذریعہ ہیلپ لائن ” پکار- 15 ” یا واٹس ایپ نمبر پرمہیا کرتے ہیں، ان تفصیلات کو اسلام آباد کے تمام تھانہ جات، پٹرولنگ اسکواڈزسمیت دیگر اضلاع اور اداروں کو ٹرانسفر کیا جاتا ہے ، جسکے ملنے پر درخواست دہندہ کو ااطلاع دی جاتی ہے وہ سیف سٹی اسلام آباد تشریف لا کر اسے وصول کر سکتا ہے،
اسی طرح اس سیل پر رواں ماہ کے دوران کل70گمشدہ افراد کی رپورٹ درج ہوئی جس پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے تمام تر وسائل بروئے کارلاتے ہوئے 57افراد کو قلیل وقت میں تلاش کرکے ورثاءکے حوالے کیا، ان افراد میں عمر رسیدہ مرد و خواتین، نوجوان اور کم عمر بچے شامل ہیں،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کو ہر طرح کی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے کوشاں ہے اور اس سلسلہ میں تمام ایمرجنسی سروسز کو بھی سیف سٹی میں یکجا کر دیا گیا ہے ۔شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
گجرات: سرائے عالمگیر میں شہد کی مکھیوں نے باراتیوں پر حملہ کر دیا،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-
باغی ٹی وی :سرائے عالمگیر کے نواحی علاقے کریالی میں گزشتہ شام باراتیوں پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کیا، مکھیوں کے کاٹنے میں دلہا دلہن سمیت تقریباً 150 سے زائد باراتی متاثر ہوئے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملک اعجاز حجازی نامی صارف نے ویڈیو شئیر کی صارف نے بتایا کہ ناکام عاشق نے دلہے اور باراتیوں پر شہد کی مکھیوں کا حملہ کروا دیا،حملہ اتنا شدید تھا کہ 150 سے زائد افراد شدیدزخمی ہو گئے-
وائرل ویڈیو میں باراتیوں کو شہد کی مکھیوں کے حملے سے بچنے کے لیے زمین پر بیٹھے اور مکھیوں سے بچنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بچے کے پتھر پھینکنے کی وجہ سے شہد کی مکھیوں نے حملہ کیا، باراتیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال سرائے عالمگیر منتقل کیا گیا۔
دوسری جانب صارفین کی جانب سے مزاحیہ تبصرے کئے جا رہے ہیں جبکہ بعض صارفی نے شہد کی مکھیوں کو بھگانے کی ترکیب بھی شئیر کیں-
https://twitter.com/Nafees4217/status/1590232527725219840?s=20&t=TjJFO2tZF0_A-T5AgNF-Ug
ویڈیو: حریم شاہ عدالت پہنچ گئیں،ساتھ عمران خان بارے بھی بڑا دعویٰ کر دیا
ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف ایف آئی اے تحقئقات کا معاملہ ،حریم شاہ نے سندھ ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کے مچلکے جمع کروا دیئے
عدالت نے گزشتہ روز حریم شاہ کی سات روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کی تھی ،سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد کریم خان آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست گزار حریم شاہ کو 25 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی اور واضح کیا تھاکہ اگر وہ مقررہ وقت میں انکوائری افسر کے سامنے پیش نہ ہوئیں تو ضمانت ضبط کر لی جائے گی
سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ ایف آئی اے نے جنوری میں انہیں نوٹس بھیجا تھا اور فروری میں سندھ ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو ان کے خلاف کوئی جبری کارروائی نہ کرنے جبکہ درخواست گزار کو انکوائری میں شامل ہونے کی ہدایت کی تھی لیکن وہ پاکستان پہنچ کر انکوائری میں شامل نہیں ہو سکیں حریم شاہ نے اپنے وکیل کے ذریعے اسی طرح کے ریلیف کے لیے گزشتہ ہفتے دوبارہ سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا لیکن ان کی درخواست خارج کردی گئی اب درخواست گزار ملک واپس آچکی ہیں کمرہ عدالت میں بھی حاضر ہیں اور انکوائری میں شامل ہونے کو تیار ہیںانہوں نے انکوائری میں شامل ہونے کے لیے محدود مدت کے لیے قانونی تحفظ کی استدعا کی۔
سندھ ہائیکورٹ کے بینچ نے حریم شاہ کی ایک ہفتے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی تھی، رواں برس ماہ جنوری میں حریم شاہ نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ برطانوی پاؤنڈز کی دو ڈھیریوں کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھیں اور ویڈیو میں دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے بہت زیادہ رقم کے ساتھ پاکستان سے برطانیہ کا سفر کیا ،ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حریم شاہ کے خلاف ایف آئی اے نے ان کے خلاف منی لانڈرنگ کی انکوائری شروع کی تھی
واضح رہے کہ حریم شاہ کے پاکستان میں دو بینک اکاؤنٹس ہیں اور دونوں ان کے اصل نام فضا حسین کے نام سے بنائے گئے ہیں۔ ایف آئی اے نے حریم شاہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے لیے دونوں بینکوں کے ہیڈ کمپلائز کو خط لکھے تھے۔
عدالت پیشی کے موقع پرحریم شاہ نے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیا ، کہا عمران خان دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے، عمران خان پاکستانی ہیں، عدالت سے بری ہوئے ہیں، میں سیاست میں نہیں آ رہی، عمران خان ہمارے قائد ہیں، میرے اچھے تعلقات ہیں
ویڈیو:اداروں پر تنقید،اداکارہ سائرہ یوسف کا ٹویٹر اکاؤنٹ چلانیوالا پی ٹی آئی کارکن نکلا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کی جانب اداروں کے خلاف پروپیگنڈے کا سلسلہ جاری ہے،
عمران خان جب سے وزیراعظم کی کرسی سے اتارے گئے، تب سے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ملک بھر میں اداروں کے خلاف مہم چلا رہے ہیں، عمران خان خود بھی اداروں کے خلاف تنقید کرتے نظر آتے ہیں، عمران خان کی جانب سے متعدد بار اداروں پر تنقید کی گئی بلکہ کارکنان کو اداروں پر تنقید کرنے کے حوالہ سے ابھارا گیا ,اداروں کے خلاف ٹویٹر پر مہم،جب بھی کسی کو گرفتار کیا جاتا ہے تو وہ عمران خان کا چاہنے والا اور پی ٹی آئی کارکن نکلتا ہے
حال ہی میں اب سوشل میڈیا پر ایک اور انصافی بہروپیا بے نقاب ہوا ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم نے گتھی سلجھا دی . مشہور اداکارہ سائرہ یوسف کا ٹویٹر اکاؤنٹ جعلی نکلا ،سائرہ یوسف کے نام سے ٹویٹرپر اکاؤنٹ کچھ عرصے سے ریاستی اداروں کےخلاف سرگرم تھا پردہ اٹھا تو سائرہ کے بجائے نکلا کامونکی، گجرانوالہ کا میاں نعیم ، جس نے 2019 سے اداکارہ کے نام پر اکاؤنٹ بنا رکھا تھا معصوم فالوور سائرہ یوسف کو پی ٹی آئی کا نمائندہ سمجھتے رہے
پی ٹی آئی کا جذباتی رکن سازشی پروپیگنڈہ میں بھرپور کردار ادا کرتا رہا . میاں نعیم نے پکڑے جانے کے بعد فوری اعتراف جرم کر لیا گھر والے بھی میاں نعیم کے بہروپ پر نادم ہیں، سائبر کرائم قوانین کے تحت کم از کم 7 سال قید بامشقت متوقع ہے.
ملتان کی سیشن عدالت نے 12 سالہ بچے سے زیادتی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کےمقدمے میں گرفتار ملزم محمد رضوان کو 20 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔
دوران سماعت ایڈیشنل سیشن جج نے ٹرائل مکمل ہونے پر مقدمے کا فیصلہ سنایا جس میں جرم ثابت ہونے پر محمد رضوان کو 20 سال قید اور 10 لاکھ روپے کی سزا سنائی گئی۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ اگر جرمانہ ادا نہ کیا گیا مجرم کی سزا میں 6 ماہ کا اضافہ کر دیا جائے گا ،بستی ترگڑ کے رہائشی مجرم محمد رضوان جس کی موبائل اور کمپیوٹر کی دکان ہے نے بستی ملوک کے علاقے میں 2 سال قبل 12 سالہ بچے کے ساتھ دکان پر زیادتی کی اور ویڈیو بنا لی تھی پولیس تھانہ بستی ملوک نے اس وقوعہ کا بروقت مقدمہ 214/20 بجرم 377/292 تھانہ بستی ملوک درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا اور ملزم کے خلاف کارروائی شروع کر دی
پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کیا جس پر معزز عدالت کی طرف مجرم محمد رضوان کو 20 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر نے ٹھوس شواہد کے ساتھ تفتیش کرنے پر تفتیشی افسر کو شاباش دی اور نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا۔