Baaghi TV

Tag: ٌاتازہ ترین

  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکی تعلقات کو نئی جہت دے رہے ہیں،برطانوی جریدہ

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکی تعلقات کو نئی جہت دے رہے ہیں،برطانوی جریدہ

    برطانوی جریدے دی اکانومسٹ میں شائع ہونے والے مضمون میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے-

    برطانوی جریدے دی اکانومسٹ،میں شائع مضمون کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکی تعلقات کو نئی جہت دے رہے ہیں، 18 جون کو ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ان کی نجی ملاقات خطے میں سفارتی تبدیلی کا آغاز تھی، امریکی صدرنے بھارت کو مردہ معیشت قرار دے کر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا امریکی صدر نے پاکستان سے تجارتی معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے صرف 19 فیصد ٹیرف عائد کیا۔

    برطانوی جریدے کے مطابق امریکا پاکستان سے تجارت،اسلحہ اور انسداد دہشتگردی تعاون کی بحالی پر کام کر رہا ہے، یہ جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ میں امریکی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اشارہ ہے،امریکی عہدیدار نے پاکستان کی داعش کیخلاف کارروائیوں کا اعتراف کیا، امریکا پاکستان کو بکتر بند گاڑیاں اور نائٹ ویژن آلات دینے پر غور کر رہا ہے، جریدے کے مطابق امریکی پالیسی ساز بھارت کی تخریبی سرگرمیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    ملک کےمختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    جریدے کے مطابق عالمی سفارتکار اور سرمایہ کار براہ راست فیلڈ مارشل سے رابطے میں ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چین اور خلیجی ممالک کے ساتھ متوازن تعلقات برقرار رکھےبھارت کے ساتھ تنازعہ کے بعد فیلڈ مارشل کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، غیر ملکی دباؤ کے باوجود فیلڈ مارشل نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کی۔

    دوبارہ حج کرنے اور عمر کی بالائی حد کی پابندی ختم

  • ملک کےمختلف حصوں میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    ملک کےمختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہےشمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ اس دوران چند مقامات پر تیز موسلادھار بارش ہونے کا بھی امکان ہے،اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، جہلم، اٹک، چکوال، خوشاب، میانوالی اور ڈیرہ غازی خان میں بھی بارش کا امکان ہے-

    پشاور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرم، نوشہرہ، مالاکنڈ، چترال، دیر، سوات، بونیر، شانگلہ،کوہستان، بٹگرام، صوابی، مردان، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی اورکوہاٹ میں بارش جبکہ ہنگو، کرک، بنوں اور وزیرستان میں موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہےبلوچستان کے علاقے ژوب، بارکھان،کوہلو، خضدار اور مو سیٰ خیل میں بارش کا امکان ہے، سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

    غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون قتل، شوہر سمیت تین افراد گرفتار

    واضح رہے کہ آج سے 7 اگست کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کا چھٹا سلسلہ 7 اگست تک جاری رہے گا موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، طوفانی بارش سے مری کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

    اجیت ڈوول اور ایس جے شنکر رواں ماہ ماسکو کا دورہ کریں گے

  • دوبارہ حج کرنے اور عمر کی بالائی حد کی پابندی ختم

    دوبارہ حج کرنے اور عمر کی بالائی حد کی پابندی ختم

    رجسٹرڈ عازمین حج سے واجبات کی وصولی کا آغاز آج سے ہوگیا، دوبارہ حج کرنے اور عمر کی بالائی حد کی پابندی ختم کر دی گئی ہے-

    وزارت مذہبی امور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رجسٹریشن کروانے افراد سے پہلی قسط 9 اگست تک وصول کی جائے گی، 11 سے 16 اگست تک نئے عازمین حج بھی اپلائی کرسکیں گے،حج پیکیج 2026‘ ساڑھے 11 سے ساڑھے 12 لاکھ روپے کے درمیان ہوگا، خواہشمند افراد نامزد بینکوں اور آن لائن پورٹل کے ذریعے حج درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔

    وزارت مذہبی امور کے مطابق پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر رجسٹرڈ افراد سے پہلی قسط آج سے 9 اگست تک وصول کی جائے گی، نشستیں دستیاب ہونے پر 11 سے 16 اگست تک نئے عازمین حج بھی اپلائی کرسکیں گےنشستیں مکمل ہوتے ہی حج واجبات کی وصولی روک دی جائے گی،حج پیکیج 2026‘ 11 لاکھ 50 ہزار روپے سے 12 لاکھ 50 ہزار روپے کے درمیان ہوگا۔

    وزارت مذہبی امور کے مطابق دوسری قسط یکم نومبر سے وصول کی جائے گی، دوبارہ حج کرنے اور عمر کی بالائی حد کی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

    بھارتی محکمہ ڈاک کا یکم ستمبر سے رجسٹرڈ پوسٹ سروس بند کر نے کا اعلان

    لوئر دیر:دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، اہلکار شدید زخمی

    یومِ شہداء پولیس: آئی جی پنجاب کا پولیس شہداء کو خراجِ عقیدت

  • لوئر دیر:دہشت گردوں  کا پولیس چوکی پر حملہ،  اہلکار شدید زخمی

    لوئر دیر:دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، اہلکار شدید زخمی

    لوئر دیر:دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، اہلکار شدید زخمی ، دہشت گرد کارروائی کے بعد فرار ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق لوئر دیر کے علاقے میدان گل میں قائم پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی جانب سے ہینڈ گرینیڈ اور بھاری ہتھیاروں سے اچانک حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کا ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

    واقعے کے فوراً بعد پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کے باعث دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہوگئے، حملے کے بعد پولیس کی مزید نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے،سکیورٹی فورسز مکمل الرٹ ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جب کہ سکیورٹی اداروں نے حساس مقامات پر نگرانی مزید سخت کر دی ہے۔

    یومِ شہداء پولیس: آئی جی پنجاب کا پولیس شہداء کو خراجِ عقیدت

    راولپنڈی :لڑکی کے قتل میں استعمال ہونے والا تکیہ بھی برآمد ،مزید انکشافات

    اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی تاریخی بلندی

  • یومِ شہداء پولیس: آئی جی پنجاب کا پولیس شہداء کو خراجِ عقیدت

    یومِ شہداء پولیس: آئی جی پنجاب کا پولیس شہداء کو خراجِ عقیدت

    لاہور: انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیاہے-

    آئی جی پنجاب نے کہا کہ اپنے لختِ جگر وطن پر قربان کرنے والی ماؤں کو بھی میرا سلام ہے، جنہوں نے اس قوم کو ایسے عظیم بیٹے دیے، پنجاب پولیس کے 1700 سے زائد بہادر افسران و جوانوں نے دہشت گردی کے خاتمے، امن و امان کے قیام اور جرائم کے خلاف جنگ میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا یومِ شہداء پولیس، شہداء کے ساتھ تجدیدِ عہد کا دن ہے، اور زندہ قومیں کبھی اپنے ہیروز کو فراموش نہیں کرتیں، انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ شہداء کے اہلخانہ کی بہترین فلاح و بہبود اور دیکھ بھال ان کی اولین ترجیح ہے۔

    یومِ شہداء پولیس 4 اگست کو انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے،اس موقع پر ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق، شہداء کی قبروں پر گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا، ان کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعائیں کی جائیں گی، صوبے بھر کی مساجد میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے، جبکہ سینئر پولیس افسران شہداء کے اہلخانہ سے ملاقاتیں کریں گے اور ان کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کریں گے۔

    راولپنڈی :لڑکی کے قتل میں استعمال ہونے والا تکیہ بھی برآمد ،مزید انکشافات

    اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی تاریخی بلندی

    شہدائے قصور پولیس کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں،کثیر تعداد میں شرکت

  • راولپنڈی :لڑکی کے قتل  میں استعمال ہونے والا تکیہ بھی برآمد ،مزید انکشافات

    راولپنڈی :لڑکی کے قتل میں استعمال ہونے والا تکیہ بھی برآمد ،مزید انکشافات

    راولپنڈی:پولیس،نےغیرت کے نام پر شادی شدہ لڑکی کے قتل کے دوران استعمال ہونے والا تکیہ بھی برآمد کر لیا ہے-

    پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو قتل کرنے والے 3 مرکزی ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے، جن میں لڑکی کا والد عرب گل، سسر محمد صالح عرف سلیم اور چچا مانی گل شامل ہیں، تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تینوں ملزمان آپس میں بھائی ہیں اور انہوں نے مل کر مانی گل کے کمرے میں لڑکی کو تکیہ رکھ کر اور گلا دبا کر قتل کیا،قتل کی یہ واردات جرگے کے فیصلے پر عملدرآمد کے طور پر کی گئی، جو ملزم عصمت اللہ کی بیٹھک میں اس کی سربراہی میں منعقد ہوا تھا۔ جرگے کے بعد برادری کی موجودگی میں مقتولہ کو ایک کمرے میں لے جا کر قتل کیا گیا۔

    اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی تاریخی بلندی

    پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر قتل کے دوران استعمال ہونے والا تکیہ بھی برآمد کر لیا ہے، جب کہ بیڈ شیٹ اور غسل کے لیے استعمال کی گئی دیگر اشیا بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں،اس سنگین جرم میں مجموعی طور پر 14 افراد، جن میں مرد و خواتین شامل ہیں، نے منصوبہ بندی اور عملدرآمد میں حصہ لیا ان میں سے 8 ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے، جب کہ تینوں مرکزی ملزمان پولیس کی تحویل میں ہیں اور ریمانڈ پر تفتیش جاری ہے، جلد دیگر ملوث افراد کو بھی گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور اس بہیمانہ قتل کے تمام پہلوؤں کو بے نقاب کیا جائے گا۔

    بھارت روس سے تیل خرید کر یوکرین جنگ میں مالی معاونت کر رہا ہے: امریکی مشیر

  • اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی تاریخی بلندی

    اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی تاریخی بلندی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی بلندی دیکھنے میں آئی۔

    پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق100 انڈیکس میں 859 پوائنٹس کااضافہ دیکھنے میں آیا، انڈیکس ایک لاکھ 41 ہزارسے زائد پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا،کے ایس ایس 100 انڈیکس پہلی بار ریکارڈ ایک لاکھ 42 ہزار کی سطح عبور کر گیا، پیر کے روز کاروبار کے دوران صبح 10 بج کر 10 منٹک تک 406 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، 228 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 148 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، جب کہ 30 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں،سرمایہ کاروں نے آٹوموبائل اسمبلر، آٹوموبائل پارٹس اینڈ ایسیسریز، کیبل اینڈ الیکٹرک گڈز، سیمنٹ، کیمیکل، کلوز اینڈ میچل فنڈز سمیت دیگر شعبہ جات میں سرمایہ کاری کی۔

    لوئر دیر:دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، اہلکار شدید زخمی

    واضح رہے کہ اس سے قبل یکم اگست کو پاک امریکا تجارتی معاہدہ طے پانے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 41 ہزار پوائنٹس کی نئی تاریخی حد عبور کرلی تھی،ایک لاکھ 42 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کا ریکارڈ بننے کی پیشرفت ایران کے صدر اور اعلیٰ سطح کے وفد کے دورہ پاکستان کے بعد دیکھنے میں آئی ہے۔

    گزشتہ ہفتہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لئے ریکارڈ ساز رہا ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 1827 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 1.30 فیصد اضافے سے 1 لاکھ 41 ہزار 34 کی نئی بلند سطح پر بند ہوا،اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے میں 180 ارب روپے مالیت کے 2.81 ارب حصص کا کاروبار ہوا۔

    دوسری جانب نئے کاروباری دن کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں بھی کمی دیکھنے میں آئی، انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر10 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 62 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

    شہدائے قصور پولیس کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں،کثیر تعداد میں شرکت

    بھارت روس سے تیل خرید کر یوکرین جنگ میں مالی معاونت کر رہا ہے: امریکی مشیر

    اوچ شریف: جلالپور روڈ پر تیز رفتاری کے باعث کار اور ٹرک میں تصادم، تین افراد زخمی

  • ایک اور شوبز جوڑی میں علیحدگی

    ایک اور شوبز جوڑی میں علیحدگی

    معروف اداکارہ شرمین حنا رضوی نے شوہر عمار احمد خان سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔

    اپریل 2024 میں حنا رضوی نے اپنے قریبی دوست اور اداکار عمار احمد خان سے شادی کی تھی، جو ڈرامہ سیریل بےشرم کےلیے مشہور ہیں۔ ان کی شادی ایک شاندار تقریب تھی، جس میں دونوں کے قریبی عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی،تاہم آج حنا رضوی نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام کے ذریعے اپنی علیحدگی کی خبر دی۔

    انہوں نے لکھاکہ’بہت دکھی دل کے ساتھ میں اعلان کرتی ہوں کہ میرے اور عمار احمد خان کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے میں سب سے گزارش کرتی ہوں کہ ہماری پرائیویسی کا احترام کریں یہ فیصلہ آسان نہیں تھا اور ہم دونوں کو اس رشتے کے مستقبل کے بارے میں مزید سوچنے کےلیے وقت درکار ہے تب تک، براہِ کرم ہمیں جج نہ کریں کیونکہ شادی کے تعلق کی اصل نوعیت صرف ان دو افراد کو معلوم ہوتی ہے جو اس بندھن میں جڑے ہوتے ہیں،شکریہ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میں اور میرے شوہر عمار اس وقت علیحدگی کے مرحلے میں ہیں، لیکن طلاق کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ ہم دونوں کو کچھ وقت اور جگہ درکار ہے تاکہ ہم اس رشتے کے بارے میں بہترین فیصلہ کرسکیں۔

    حنا نے چند ویڈیوز میں اپنی علیحدگی کی تفصیلات بھی شیئر کیں اور ان لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جو ان کی زندگی کے اس نازک لمحے پر منفی تبصرے کررہے ہیں۔ شرمین حنا رضوی نے سوشل میڈیا پر ملنے والی تنقید پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

  • جس میڈیا میں اداکاراؤں کی لاشیں ملتی ہیں، وہاں کون کام کرنا چاہتا ہے؟  نعیمہ بٹ

    جس میڈیا میں اداکاراؤں کی لاشیں ملتی ہیں، وہاں کون کام کرنا چاہتا ہے؟ نعیمہ بٹ

    پاکستانی اداکارہ نعیمہ بٹ نے حال ہی میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں کام نہ ملنے سے متعلق ویڈیو شیئر کی ہے-

    اداکارہ نعیمہ ان دنوں کسی نئے ڈرامے میں نظر نہیں آ رہیں لیکن وہ سوشل میڈیا پر خاصی سرگرم ہیں ،اپنی ویڈیو میں نعیمہ بٹ نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو کہتے ہیں کہ تمہیں پاکستانی ڈراموں میں کام نہیں ملتا، اس لیے ایسی ویڈیوز بنا رہی ہو تو جس میڈیا میں اداکاراؤں کی لاشیں ملتی ہیں، وہاں کون کام کرنا چاہتا ہے؟ آئیں میرے پالتو کتے سے ملیں، کم از کم وہ تو وفادار ہے۔

    اداکارہ کی اس ویڈیو پر صارفین نے ملے جلے تاثرات دیے، کچھ نے نعیمہ پر طنزیہ انداز اپنانے اور انڈسٹری کو برا بھلا کہنے پر تنقید کی ایک صارف نے لکھا کہ اسی انڈسٹری سے شہرت ملی اور اب اسی پر طنز؟ ایک اور نے کہا کہ اگر کسی نے کام نہیں دیا تو نام لے کر بات کرو، پوری انڈسٹری کو برا کہنے کی کیا ضرورت ہے؟کئی افراد نے نعیمہ کو حسد کرنے والی اور منفی سوچ رکھنے والی شخصیت بھی قرار دیا۔

    جہلم :پولیس انسپکٹر خاندانی دشمنی کی بنا پر قتل

    بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 299 ہوگئی، این ڈی ایم اے

    اسرائیلی وزیرکی قیادت میں سیکڑوں یہودی مسجد اقصیٰ میں داخل

  • جہلم :پولیس انسپکٹر  خاندانی دشمنی کی بنا پر قتل

    جہلم :پولیس انسپکٹر خاندانی دشمنی کی بنا پر قتل

    جہلم :ڈومیلی میں پولیس انسپکٹر کو خاندانی دشمنی کی بنا پر قتل کردیا گیا۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کے مطابق، انسپکٹر ظہور احمد، جو کہ منگلا پولیس اسٹیشن میں تعینات تھے، اپنے آبائی گاؤں ڈھوک لمبر (تھانہ ڈومیلی کی حدود، تحصیل سوہاوہ) گئے ہوئے تھے، اتوار کی صبح انسپکٹر ظہور احمد کی اپنے رشتہ دار ذوالقرنین سے گھر کے سامنے سے گزرنے پر تلخ کلامی ہوئی، جس پر ذوالقرنین نے فائرنگ کر دی اور انہیں قتل کر کے موقع سے فرار ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق، ایک دن قبل بھی مویشیوں کے چرانے کے معاملے پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا دونوں خاندانوں کے درمیان قتل و دشمنی کی پرانی تاریخ بھی بتائی گئی ہے، جس میں کچھ سال قبل صلح ہو چکی تھی،پولیس نے ایک مشتبہ ساتھی کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ تھانہ ڈومیلی کے ایس ایچ او کی قیادت میں دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

    بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 299 ہوگئی، این ڈی ایم اے

    اسرائیلی وزیرکی قیادت میں سیکڑوں یہودی مسجد اقصیٰ میں داخل

    بجلی سستی ہونے کا امکان