Baaghi TV

Tag: ٌاتازہ ترین

  • ایشیاکپ:پاک-بھارت ٹاکرا،  گودی میڈیا سیخ پا، میچ کے بائیکاٹ پر زور

    ایشیاکپ:پاک-بھارت ٹاکرا، گودی میڈیا سیخ پا، میچ کے بائیکاٹ پر زور

    ایشیا کپ میں ہونے والا پاک-بھارت ٹاکرا بھارتی میڈیا سے برداشت نہیں ہورہا اور وہ مسلسل پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ پر زور دے رہا ہے۔

    بھارتی میڈیا نے ایک مرتبہ پھر کھیل اور سیاست کو ایک کردیا، پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ کرنے پر رونا دھونا شروع کردیا، براڈ کاسٹرز اور پلیئرز کو بھی برا بھلا کہنے لگے،بھارتی اینکر ارنب گواسمی نے اپنے پروگرام میں بھارت کے لیجنڈری کرکٹر پر کڑی تنقید کی اور اس دوران ان کے لیے غیر مہذب الفاظ بھی استعمال کیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سارو گنگولی، سچن ٹنڈولکر، راہول ڈریوڈ اپنی خاموشی توڑو اور بات کرو اور اس میچ کے بائیکاٹ سے متعلق بولو، ملک نے آپ لوگوں کو اتنا کچھ دیا ہے تو پھر خاموش کیوں ہو، سارو گنگولی اتنے اشتہارات میں آتے ہو، بہت پیسے ملتے ہیں اور پھر بھارتی کرکٹ بورڈ سے ڈرتے کیوں ہو، بولتے کیوں نہیں، ملک نے اتنا کچھ دیا ہے تو پھر ڈرتے کیوں ہو، بولتے کیوں نہیں، پوری بھارت کی کرکٹنگ فوج خاموش ہوگئی ہے، سمجھوتہ کر رہی ہے، عوام کے جذبات سے یہ بڑا کھیل نہیں ہوسکتا،سب کو اس میچ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے اور سب سے کم ٹی آر پی اس میچ کی آنی چاہیے، کسی کو دیکھنا نہیں چاہیے، ہر اسپانسر اور ایڈوائٹرز کو پیچھے ہٹنا چاہیے جب کہ براڈ کاسٹرز اور بی سی سی آئی کو بھی چاہیے ہر چیز کا تماشہ نہ کریں۔

    https://x.com/imransiddique89/status/1966948144140398883

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اتوار (14 ستمبر) کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کے مقابلے میں آمنے سامنے ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا،شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ ملکی ٹی 20 سیریز جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم نے ایشیا کپ کا آغاز 12 ستمبر کو عمان کے خلاف شاندار 93 رنز کی فتح کے ساتھ کیا تھا۔

  • قطر پر اسرائیلی حملہ:او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس آج دوحہ میں ہوگا

    قطر پر اسرائیلی حملہ:او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس آج دوحہ میں ہوگا

    قطر پر اسرائیلی حملے کے خلاف اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس آج دوحہ میں ہوگا۔

    اجلاس میں مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے اور پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کریں گےاجلاس میں ممکنہ طور پر اسرائیلی جارحیت کے جواب میں مشترکہ لائحہ عمل اپنانے اور ایک قرارداد کی منظوری متوقع ہے حکام کے مطابق یہ قرارداد کل ہونے والے او آئی سی سربراہی اجلاس کے لیے پیش کی جائے گی،سربراہی اجلاس پیر 15 ستمبر کو ہوگا جس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ شرکت کریں گے وزیراعظم اس سے قبل اظہارِ یکجہتی کے طور پر قطر کا ایک روزہ دورہ بھی کر چکے ہیں۔

    قطر کی وزارتِ خارجہ کے مطابق اس اجلاس میں اسرائیلی حملے پر باضابطہ قرارداد کے مسودے پر غور کیا جائے گا وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد بن محمد الانصاری نے کہا کہ یہ کانفرنس عرب اور اسلامی دنیا کی وسیع تر یکجہتی اور قطر کے ساتھ اظہارِ حمایت کی علامت ہے۔

    ایران کے مشہور گلوکار کنسرٹ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاںبحق

    ادھربرطانیہ، فرانس اور جرمنی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی فضائی حملے کی سخت مذمت کی ہےیورپی وزرائے خارجہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ حملہ نہ صرف قطر کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ خطے میں جاری امن معاہدے کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے، وہ قطر کی ثالثی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور دوحہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اسرائیل نے 9 ستمبر کو دوحہ میں کارروائی کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی تاہم حماس کے رہنما اس حملے میں محفوظ رہے تھے۔

    عظمیٰ بخاری کی معروف تھیٹر آرٹسٹوں سے ملاقات

  • ایران کے مشہور گلوکار کنسرٹ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاںبحق

    ایران کے مشہور گلوکار کنسرٹ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاںبحق

    ایران کے مشہور گلوکار امید جہاں کنسرٹ کے دوران،دل کا دورہ پڑنے کے باعث 43 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    امید جہاں جنوبی ایران کی لوک موسیقی کو پاپ رنگ دینے کے منفرد انداز کے باعث شہرت رکھتے تھے وہ ایران کے شہر بم میں ایک فیسٹیول کے دوران اسٹیج پر پرفارم کر رہے تھے کہ اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ گر گئے،ایمرجنسی ٹیم نے انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے انکی جان بچانے کی کوشش کی اور آئی سی یو منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔

    1982 میں ایران کے شہر آبادان میں پیدا ہونے والے امید جہاں نامور موسیقار محمود جہاں کے بیٹے تھے اور انہوں نے اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے موسیقی کو اپنا پیشہ بنایا،34 برس کی عمر میں انہوں نے اپنا پہلا باضابطہ البم ریلیز کیا جس نے انہیں موسیقی کی دنیا میں الگ پہچان دلائی،ان کے مقبول گانے اور جداگانہ انداز نے انہیں نہ صرف ایرانی مداحوں بلکہ دنیا بھر کے موسیقی کے شائقین میں مقبول بنایا، ان کی اچانک موت پر مداحوں اور فنکار برادری نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    عظمیٰ بخاری کی معروف تھیٹر آرٹسٹوں سے ملاقات

    وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر مریم اورنگزیب کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

    مون سون بارشوں کے گیارویں اسپیل کا الرٹ جاری

  • عظمیٰ بخاری کی معروف تھیٹر آرٹسٹوں  سے ملاقات

    عظمیٰ بخاری کی معروف تھیٹر آرٹسٹوں سے ملاقات

    وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے معروف تھیٹر آرٹسٹوں قیصر ثناء اللہ اور نسیم وکی سے ملاقات کی۔

    اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی اور ای ڈی پکار اطہر مسعود بھی موجود تھے، ملاقات میں تھیٹر ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے نئے ڈراما ایکٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا،عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ حکومت ایسا ڈرامہ ایکٹ لانا چاہتی ہے جو تھیٹر انڈسٹری کی مشاورت سے مرتب کیا جائے،تھیٹر ایسوسی ایشن کی دو تجاویز کو نئے ایکٹ میں شامل کرنے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔

    https://x.com/saifullahawan40/status/1967112682156474732

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تھیٹر میں فحاشی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کے بعد ڈراموں کے معیار میں بہتری آئی ہے، تاہم بعض تھیٹرز کے بارے میں اب بھی شکایات موصول ہو رہی ہیں،انہوں نے واضح کیا کہ جب تک تھیٹر سے فحاشی کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا، چین سے نہیں بیٹھیں گے،گلی محلوں میں تھیٹر قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ تھیٹر کے اوقاتِ کار میں بھی تبدیلی ناگزیر ہے ہم ایسا ماحول چاہتے ہیں جہاں فیملیز اعتماد کے ساتھ ڈرامے دیکھنے آئیں، تھیٹر ڈراموں میں خواتین کو نشانہ بنا کر جملے بازی بند ہونی چاہیے اور اچھے، سماجی موضوعات پر مبنی ڈرامے پیش کیے جائیں،پڑھی لکھی نوجوان نسل کو تھیٹر میں پروموٹ کیا جائے تاکہ تھیٹر کا مجموعی ماحول تبدیل ہو سکے۔

    وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر مریم اورنگزیب کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

    مون سون بارشوں کے گیارویں اسپیل کا الرٹ جاری

    مون سون بارشوں کے گیارویں اسپیل کا الرٹ جاری

  • وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر مریم اورنگزیب کا  سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

    وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر مریم اورنگزیب کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے بوٹ پر سیت پور کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی-

    وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر سیت پور کے اندرونی علاقوں میں ٹینٹ اور دیگر امدادی سامان کی ترسیل جاری ہے،مریم اورنگزیب نے فلڈ ریلیف کیمپوں میں متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور کہا کہ مجھے آپ کی بہن، بیٹی اور ماں مریم نواز نے آپ کی تکلیف میں آپ کے پاس بھیجا ہے ان شاءاللہ آپ کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا،سیلاب متاثرین کو کھانا، خشک راشن، ٹینٹ اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جارہا ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ علی پور مکمل طور پر ڈوب گیا ہے اور وہاں بڑا نقصان ہوا ہے، جس کا تخمینہ لگانے کا عمل شروع کردیا گیا ہےوزیر اعلیٰ مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ ہر متاثرہ فرد کے نقصان کا تعین کیا جائے تاکہ بروقت معاوضہ فراہم کیا جا سکے،دن کے وقت سیت پور کے دورے کے بعد وہ رات کو دوبارہ علی پور بھی پہنچیں۔

    مون سون بارشوں کے گیارویں اسپیل کا الرٹ جاری

    متاثرین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی میاں نواز شریف سیلاب کے دوران خود ان کے درمیان آئے تھے اور آج اُن کی بیٹی مریم نواز نے انہیں بھیجا ہے، جس سے ان کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔

    ہدف صرف بھارت کے خلاف میچ نہیں بلکہ ایشیا کپ کی ٹرافی جیتنا ہے،صائم ایوب

  • مون سون بارشوں کے گیارویں اسپیل کا الرٹ جاری

    مون سون بارشوں کے گیارویں اسپیل کا الرٹ جاری

    صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے مون سون بارشوں کے گیارویں اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا 11واں اسپیل 16 ستمبر سے شروع ہو گا جو 19 ستمبر تک جاری رہے گا اس دوران دریاؤں کے بالائی علاقوں میں زیادہ بارشوں کا امکان ہے، مون سون بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہےڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دریاؤں کے اطراف اکٹھے ہونے اور سیر و تفریح سے گریز کریں۔

    واضح رہے کہ پنجاب میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 104 سے تجاوز کر گئی ہے۔ جبکہ لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ دریائے راوی، دریائے چناب اور ستلج کے سیلابی ریلوں نے صوبے کے مختلف علاقوں میں تباہی مچائی،شدید سیلاب کے باعث پنجاب میں 45 لاکھ 70 ہزار لوگ اور 4700 سے زائد موضع جات متاثر ہوئے ہیں۔

    ہدف صرف بھارت کے خلاف میچ نہیں بلکہ ایشیا کپ کی ٹرافی جیتنا ہے،صائم ایوب

    ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کے مطابق متاثرہ علاقوں سے 25 لاکھ 12 ہزار لوگوں اور 20 لاکھ 19 ہزار سے زائد جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے،جبکہ متاثرہ اضلاع میں 392 ریلیف کیمپس، 493 میڈیکل کیمپس اور 422 ویٹرنری کیمپس بھی قائم کیے ہیں، منگلا ڈیم 93 فیصد اور تربیلا ڈیم 100 فیصد تک بھر چکا ہے۔ جبکہ بھارت میں دریائے ستلج پر موجود بھاکڑا ڈیم 88 فیصد، پونگ ڈیم 94 فیصد اور تھین ڈیم 89 فیصد تک بھر چکا ہے۔

    گلگت بلتستان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

  • وفاقی حکومت کا  ملازمین کے بچوں کو وظائف دینے کا اعلان

    وفاقی حکومت کا ملازمین کے بچوں کو وظائف دینے کا اعلان

    وفاقی حکومت کے ملازمین کے بچوں کو تعلیمی سال 2025-26کے لیے وظیفہ جات دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

    اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کے بچے جو مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں، انہیں میرٹ کی بنیاد پر وظائف دیے جائیں گے،تعلیمی وظائف کیلئے فارمز اسٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، چوہدری رحمت علی کمیونٹی سنٹرG-7سے دفتری اوقات میں حاصل کئے جاسکتے ہیں،یہ فارمز اسٹبلیشمنٹ ڈویژن ، بی بلاک کیفے ٹبریا ، کوہسار بلاک سے بھی 31اکتوبر 2025 تک حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

    ہدف صرف بھارت کے خلاف میچ نہیں بلکہ ایشیا کپ کی ٹرافی جیتنا ہے،صائم ایوب

    گلگت بلتستان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    قطر پر اسرائیلی حملے سے امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے،امریکی وزیر خارجہ

  • ہدف صرف بھارت کے خلاف میچ نہیں بلکہ ایشیا کپ کی ٹرافی جیتنا ہے،صائم ایوب

    ہدف صرف بھارت کے خلاف میچ نہیں بلکہ ایشیا کپ کی ٹرافی جیتنا ہے،صائم ایوب

    قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف صرف بھارت کے خلاف میچ نہیں بلکہ ایشیا کپ کی ٹرافی جیتنا ہے۔

    دبئی میں پاک بھارت میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم کے خلاف ہم بے خوف کرکٹ کھیلیں گے، صائم ایوب نے کہا کہ پلیئنگ الیون ہمیشہ پچ کی صورتحال کے مطابق منتخب کی جاتی ہے اگروکٹ خشک ہو تو اسپنرز کو موقع ملتا ہے، دباؤمیں رہ کر فتح حاصل کرناضروری ہے،کوئی کھلاڑی میچ جتوادے تو سب پچھلی کارکردگی بھول جاتے ہیں، ٹیم ورک کے ساتھ بڑا میچ جیتنا مقصد ہے، امریکہ میں کھیلے جانے والے پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی میچ کی کچھ خاص یادیں نہیں ہیں، مینجمنٹ کا مشورہ ہے کہ ماضی سے سبق سیکھیں اور حال پر فوکس رکھیں۔

    دوسری،جانب،ایشیا کپ کا سب سے اہم میچ آج کھیلا جائے گا، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی،دونوں ٹیموں نے ایونٹ کا کامیاب آغاز کیا۔ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں عمان کو 93 رنز سے شکست دی پہلے میچ میں محمد حارث نے اچھی کارکردگی دکھائی اور 66 رنز کی اننگز کھیلی، بھارت نے بھی متحدہ عرب امارات کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ایشیا کپ کا شاندار آغاز کیا۔ میزبان ٹیم 57 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بھارت نے آسان ہدف صرف 4.3 اوورز میں حاصل کر لیا تھا۔

    میچ کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں پولیس نے شائقین کو بہتر رویہ اپنانے کی ہدایت کرنے کے ساتھ قانون کی خلاف ورزی پر جرمانے اور سزاؤں کی بھی یاد دہانی کرا دی ہے۔

  • گلگت بلتستان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    گلگت بلتستان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد:گلگت، اسکردو، استور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آیا تاہم زلزلے سے کسی بڑے نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی، جس کی گہرائی زیر زمین 25 کلو میٹر تھی،زلزلے کا مرکز اسکردو سے جنوب مغرب کی جانب 34 کلو میٹر دور تھا۔

    گلگت بلتستان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    موساد نے دوحہ میں حماس قیادت پر زمینی کارروائی سے انکار کیا، امریکی اخبار

    موساد نے دوحہ میں حماس قیادت پر زمینی کارروائی سے انکار کیا، امریکی اخبار

  • قطر پر اسرائیلی حملے سے امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے،امریکی وزیر خارجہ

    قطر پر اسرائیلی حملے سے امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے،امریکی وزیر خارجہ

    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واضح کیا کہ واشنگٹن اور تل ابیب کے تعلقات بہت مضبوط ہیں اور رہیں گے۔

    روبیو نے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ ناخوش ہیں لیکن اس صورتحال سے امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گےکئی ممالک قطر میں پیش آنے والے واقعے پر ناراض ہیں اور امریکا نے بھی اس سلسلے میں ہونے والی میٹنگ میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، صدر ٹرمپ یرغمالیوں کی رہائی اور تنازع کے خاتمے کے خواہاں ہیں تاکہ اگلے مرحلے کی طرف بڑھا جا سکے، جو کہ غزہ کی تعمیر نو اور وہاں سکیورٹی کی فراہمی ہے۔

    موساد نے دوحہ میں حماس قیادت پر زمینی کارروائی سے انکار کیا، امریکی اخبار

    امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم سے قطر پر حملے کے اثرات پر بات کریں گے تاہم انہوں نے غزہ پر اسرائیلی حملے میں امریکی حمایت کے سوال کا براہِ راست جواب دینے سے گریز کیا، فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے ممالک کو پہلے ہی خبردار کیا گیا تھا اور اسرائیل کا سخت ردعمل انہی فیصلوں کا نتیجہ ہے۔

    میڈرڈ کیفے میں دھماکا، 21 افراد زخمی، 3 کی حالت نازک