Baaghi TV

Tag: ٌاتازہ ترین

  • آٹے کی قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،عظمیٰ بخاری

    آٹے کی قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،عظمیٰ بخاری

    لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مصنوعی قلت پیدا کر کے آٹے کی قیمت نہیں بڑھانے دیں گے۔

    پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیلابی صورتحال ہے اور پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات کر رہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلابی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز آج بھی قوم کی خدمت میں مصروف ہیں، سیلابی صوتحال کے دوران میڈیا کا کردار مثبت رہا تاہم کچھ لوگوں نے سیلابی کیفیت کو سنجیدہ نہیں لیا اور سیلاب پر سیاست کرنا نامناسب ہے، ہیڈ محمد والا پر پانی کی صوتحال کنٹرول میں ہے۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پرائیویٹ کشتیوں کے زائد معاوضے پر نوٹس لے لیا ہے اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کشتیاں سرکاری نگرانی میں چلائی جائیں گی، پرائیویٹ کشتیوں کے مالکان متاثرین سے ہزاروں روپے مانگ رہے ہیں تاہم اب پرائیویٹ کشتیوں کے مالکان کو ادائیگی حکومت پنجاب کرے گی-

    انہوں نے کہا کہ متاثرین سے لوٹ مار کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہو گی، ملتان میں 319 کشتیاں ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں، اور گزشتہ روز کشتی ڈوبنے کا واقعہ سامنے آیا،وزیر اعلیٰ پنجاب نے اسسٹنٹ کمشنر جلالپور کو عہدے سے ہٹا دیا ہے اور مکرم خان کو نیا اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیروالہ تعینات کیا گیا ہے۔

    وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ جلالپور پیروالا میں صورتحال سنگین ہے۔ تاہم ریسکیو اور انخلا کا عمل جاری ہے حکومت کی کوتاہی کی نشاندہی کریں تاکہ ہم ازالہ کریں، پنجاب میں سیلاب کے باعث 4 ہزار سے زائد موضع جات اور 42 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں سے تقریباً 22 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہےسیلابی صورتحال میں 17 لاکھ مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، اور 396 ریلیف اورمیڈیکل کیمپس لگائے گئے ہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی سیلاب متاثرین کی مدد کی جا رہی ہے۔

    آٹے کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آٹے کی سرکاری قیمت کو ہر حال میں لاگو کیا جائے گا اور مصنوعی قلت پیدا کر کے آٹے کی قیمت نہیں بڑھانے دیں گے خانیوال میں گندم بروقت منتقل نہ کرنے پر خراب ہوئی، آٹے کی قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور پنجاب میں گندم کی کسی قسم کی کوئی کمی نہیں اور نہ ہی گندم کی قیمت میں کمی آئی ہے، آٹے کی قیمت کو آویزاں کرنا لازمی ہے ، نہ کرنے پیرا فورس کوکارروائی کی ہدایات دی ہیں، گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع کمانے نہیں دیا جائے گا۔

  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا منشیات کے خلاف مشترکہ کارروائیوں پر اتفاق

    پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا منشیات کے خلاف مشترکہ کارروائیوں پر اتفاق

    پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے منشیات کے خلاف مشترکہ کارروائیوں پر اتفاق کیا ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے متحدہ عرب امارات کی نیشنل اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی کے چیئرمین شیخ زید بن حماد بن حمدان النہیان نے ملاقات کی وزارت داخلہ آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے مہمان ک ا خیرمقدم کیا۔

    اہم ملاقات میں انسداد منشیات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور ‎‎ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان انسداد منشیات کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، انسداد منشیات کے لیے تعاون بڑھانے کی غرض سے پاکستان کی جانب سے ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے بریگیڈئر طاہر غریب نمائندہ خصوصی مقرر کردیے گئے۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے متحدہ عرب امارات میں نیشنل اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی کے قیام کو سراہا انہوں نے شیخ زید بن حماد بن حمدان النہیان کو نیشنل اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی کا پہلا چیئرمین بننے پر مبارکباد بھی پیش کی، انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں نیشنل اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی کے قیام سے دونوں ممالک کے مابین انسداد منشیات کے شعبے میں تعاون کو فروغ ملے گا۔

    وزیر داخلہ نے شیخ زید بن حماد بن حمدان النہیان کو انسداد منشیات میں اشتراک کار کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان منشیات کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے مکروہ کاروبار سے منسلک عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں منشیات اسمگل کرنے میں ملوث 400 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے اور 5 ٹن منشیات پکڑی ہے۔ یہ کامیابی مشترکہ کاوشوں اور معلومات کے بروقت تبادلے سے ہی ممکن ہوئی ہے کچھ عرصہ سنتھیٹک ڈرگز کی اسمگلنگ میں اضافہ ہوا، ہے، جس میں ملوث مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے،منشیات کے جنگ ہماری نسلوں کی جنگ ہے اور اس میں ہار کوئی آپشن نہیں۔

    شیخ زید بن حماد بن حمدان النہیان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسداد منشیات ‎کے ضمن میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھی ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا انسداد منشیات کے حوالے سے باہمی تعاون کو مضبوط تر بنانا ہے تاکہ ہم آئندہ نسوں کو بہتر مستقبل فراہم کر سکیں۔

    اماراتی وفد میں بریگیڈئر طاہر غریب، ڈائریکٹر ابوظبی محکمہ انسدادِ منشیات ۔ بریگیڈیئر عمر خلفان، ڈائریکٹر آپریشنز ڈیپارٹمنٹ فیڈرل اینٹی نارکوٹکس، بریگیڈئر خالد علی، ڈائریکٹر جنرل دبئی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف اینٹی نارکوٹکس، بریگیڈئر ابراہیم جاسم، ڈائریکٹر راس الخیمہ محکمہ انسدادِ منشیات، بریگیڈئر ماجد سلطان، ڈائریکٹر شارجہ ڈیپارٹمنٹ آف پریوینشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس۔ کرنل محمد ماجد، ڈائریکٹر عجمان محکمہ انسدادِ منشیات۔ کرنل خالد راشد، ڈائریکٹر فجیرہ محکمہ انسدادِ منشیات، لیفٹیننٹ کرنل جمال سعید، ام القوین انسدادِ منشیات پولیس،لیفٹیننٹ کرنل سعید محمد، ڈائریکٹر ابوظہبی محکمہ انسدادِ منشیات، میجر محمد سلطان، محکمہ انسدادِ منشیات اور کیپٹن سالم خمیس، اسسٹنٹ ایکسپرٹ کریمنل ایویڈنس شامل تھے ، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، اسپیشل سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹریز داخلہ، ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس اور سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • گڈو بیراج میں اونچے درجے کے سیلاب کی پیشگوئی

    گڈو بیراج میں اونچے درجے کے سیلاب کی پیشگوئی

    دریائے چناب میں ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہونے لگا ہے جس کے باعث سندھ کے بیراجوں میں بھی سطح بلند ہو رہی ہے۔

    محکمہ اطلاعات سندھ نے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے،تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پنجند کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا، اس وقت پانی کی آمد اور اخراج 6 لاکھ 68ہزار195 کیوسک ریکارڈ کی گئی تریموں پر اس وقت پانی کی آمد اور اخراج ایک لاکھ 78ہزار932 کیوسک ہے۔

    دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر ابھی پانی کی آمد 5لاکھ 2ہزار861 کیوسک ریکارڈ کی گئی جبکہ اخراج 4لاکھ 75ہزار970 کیوسک ہے،سکھر بیراج پر پانی کی آمد 4لاکھ 40ہزار985 کیوسک اور اخراج 4 لاکھ 12ہزار735 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ کوٹری بیراج پر آمد 2لاکھ 57ہزار754 کیوسک اور اخراج 2لاکھ 54ہزار354 کیوسک ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں

    وزارتِ آبی وسائل کے مطابق تربیلا ڈیم 27 اگست سے 100 فیصد بھرا ہوا ہے، تربیلا ڈیم کا موجودہ لیول 1550 فٹ ہے۔ منگلا ڈیم 92 فیصد سے زیادہ بھرا ہوا ہے، جس کا موجودہ لیول 1234.60 فٹ ہےفیڈرل فلڈ کمیشن کے مطابق اگلے 12 گھنٹوں میں گڈو بیراج میں اونچے درجے کے سیلاب، سکھر بیراج پر درمیانے درجے کے سیلاب اور کوٹری بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب کی پیشگوئی ہے۔

    دریائے راوی میں سدھنائی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب اور دریائے چناب میں پنجند بیراج پر غیر معمولی اونچے درجے کا سیلاب ہےدریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر بہت اونچے درجے جبکہ سلیمانکی ہیڈ ورکس اور اسلام ہیڈ ورکس کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

    غزہ کی زمین فلسطینیوں کی ہے اور ان کے حقوق ناقابلِ تنسیخ ہیں، محمد بن سلمان

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب، ایف آئی اے اور پولیس سے عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے عمران خان کی جانب نیب، پولیس اور ایف آئی اے کی کارروائیاں روکنے کی درخواست پر سماعت کی جس دوران وکیل سلمان صفدر، عمران خان کی بہنیں اور نیب حکام عدالت میں پیش ہوئے،دوران سماعت عمران خان کے وکیل نے لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی تاہم نیب حکام نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست میں ایسی کوئی گراؤنڈ نہیں جس کی بنا پر لارجر بینچ تشکیل دیا جائے۔

    اسپیشل پراسیکیوٹر نیب نے عدالت میں کہا کہ وقت دیا جائے، عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کردیتے ہیں، اس پر عمران خان کے وکیل نے کہا کہ فریقین کو 7 روز کا وقت دے دیں،بعد ازاں عدالت نے نیب، ایف آئی اے اور پولیس سے عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

    غزہ کی زمین فلسطینیوں کی ہے اور ان کے حقوق ناقابلِ تنسیخ ہیں، محمد بن سلمان

    اس وقت ہماری اولین ترجیح انسانی جانوں کو محفوظ بنانا اور بیراجوں و بندوں کو بچانا ہے،وزیراعلیٰ سندھ

    نیپال میں احتجاج کے دوران 13 ہزار 500 قیدی جیلوں سے فرار

  • غزہ کی زمین فلسطینیوں کی ہے اور ان کے حقوق ناقابلِ تنسیخ ہیں،  محمد بن سلمان

    غزہ کی زمین فلسطینیوں کی ہے اور ان کے حقوق ناقابلِ تنسیخ ہیں، محمد بن سلمان

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےکہاہے کہ اسرائیلی فوج کو اپنی مجرمانہ کارروائیوں سے باز رکھنے کے لیے بھی بین الاقوامی اقدامات ناگزیر ہیں، کیونکہ یہ کارروائیاں خطے کے امن اور استحکام کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔

    سعودی عرب نے خطے میں اسرائیلی حملوں کو مسترد کرتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے، جن میں منگل کو قطر پر ہونے والی ’بربریت پر مبنی جارحیت‘ بھی شامل ہےیہ بات سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کے روز شاہ سلمان کی جگہ شوریٰ کونسل سے سالانہ خطاب میں کہی۔

    سعودی ولی عہد نے کہا کہ ایسے جارحانہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لیے عرب، اسلامی اور عالمی سطح پر عملی اقدامات کی ضرورت ہے، اسرائیلی فوج کو اپنی مجرمانہ کارروائیوں سے باز رکھنے کے لیے بھی بین الاقوامی اقدامات ناگزیر ہیں، کیونکہ یہ کارروائیاں خطے کے امن اور استحکام کو خطرے میں ڈال رہی ہیں،ہم قطر کے ساتھ اس کے تمام اقدامات میں بغیر کسی حد کے کھڑے ہیں اور اس مقصد کے حصول کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

    اس وقت ہماری اولین ترجیح انسانی جانوں کو محفوظ بنانا اور بیراجوں و بندوں کو بچانا ہے،وزیراعلیٰ سندھ

    انہوں نے مزید کہاکہ ہم غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف جاری وحشیانہ حملوں، بھوک اور جبری بے دخلی کے جرائم کی بھی سخت مذمت کرتے ہیں،غزہ کی زمین فلسطینیوں کی ہے اور ان کے حقوق ناقابلِ تنسیخ ہیں، جو نہ جارحیت سے چھینے جا سکتے ہیں اور نہ ہی دھمکیوں سے کالعدم ہو سکتے ہیں،مارا مؤقف غیر متزلزل ہے، ان حقوق کا تحفظ اور ان کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔

    شہزادہ محمد بن سلمان نے یاد دلایا کہ2002 میں مملکت کی جانب سے پیش کی جانے والی عرب امن تجویز، جو آج 2 ریاستی حل کے تناظر میں عالمی سطح پر تسلیم کی جا چکی ہے، فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ایک بے مثال راستہ ہے،مملکت کی ان کوششوں کے ثمرات سامنے آئے ہیں، جن میں مزید ممالک کی جانب سے ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرنا اور جولائی میں نیویارک میں فلسطینی مسئلے کے پرامن حل اور 2 ریاستی فارمولے کے نفاذ کے لیے ہونے والی اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس شامل ہے.

    نیپال میں احتجاج کے دوران 13 ہزار 500 قیدی جیلوں سے فرار

    شام کے بارے میں ولی عہد نے کہا کہ مملکت نے کئی اقدامات کیے ہیں، جن میں بین الاقوامی پابندیاں ختم کرانے کی کامیاب کوششیں اور شام کی علاقائی سالمیت کو یققطری وزیراعظم کا نیتن یاہوکو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہینی بنانے اور اس کی معیشت کی بحالی کے لیے تعاون شامل ہے۔

    مملکت کی معیشت پر بات کرتے ہوئے ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب معیشت کو متنوع بنا رہا ہے اور تیل پر انحصار کم کرنے کی اپنی صلاحیت ثابت کر رہا ہے،ہماری تاریخ میں پہلی بار، غیر تیل شعبوں نے مجموعی قومی پیداوار کا 56 فیصد حصہ حاصل کیا ہے، جو 4.5 کھرب ریال سے تجاوز کر گیا ہے،یہ کامیابیاں اور دیگر اقدامات سعودی عرب کو دنیا بھر کی سرگرمیوں کے لیے ایک عالمی مرکز بنا چکے ہیں، جہاں 660 بین الاقوامی کمپنیوں نے اپنا علاقائی ہیڈکوارٹر بنایا ہے، جو 2030 کے ہدف سے بھی زیادہ ہے،یہ کامیابیاں مملکت کے انفرا اسٹرکچر اور ٹیکنیکل سہولتوں کی سطح کو ظاہر کرتی ہیں اور سعودی معیشت کی مضبوطی اور وسیع مستقبل کی نشاندہی کرتی ہیں۔

    قطری وزیراعظم کا نیتن یاہوکو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ

  • اس وقت ہماری اولین ترجیح انسانی جانوں کو محفوظ بنانا اور بیراجوں و بندوں کو بچانا ہے،وزیراعلیٰ سندھ

    اس وقت ہماری اولین ترجیح انسانی جانوں کو محفوظ بنانا اور بیراجوں و بندوں کو بچانا ہے،وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی انتھک جدوجہد کا نتیجہ ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ ان کے اصول ایمان، اتحاد اور قربانی کو اپنا کر ملک کو ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنایا جائے۔

    بانی پاکستان محمد علی جناح کے یوم وفات کے موقع پر مزارِ قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ،وفاقی حکومت کو حالیہ سیلاب کے تناظر میں ریسکیو اور ریلیف کے لیے فوری طور پر فلیش اپیل کرنی چاہیے، کیونکہ اس وقت متاثرین کو فوری امداد کی ضرورت ہے، یہ وقت تنقید کا نہیں بلکہ تعمیری کردار ادا کرنے کا ہے، ایسی تنقید نہ کی جائے جس سے قوم کو مزید تکلیف پہنچے۔

    مراد علی شاہ نے اس موقع پر سابق وزرائے اعظم ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ دونوں رہنماؤں نے پاکستان کے دفاع اور ایٹمی پروگرام کے لیے لازوال کردار ادا کیا، بھارت کی حالیہ جارحیت کا مؤثر جواب پاکستان کی مسلح افواج اور عوام نے یکجہتی سے دیا اور یہی اتحاد ہماری اصل طاقت ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کشمیری عوام پر بھارتی مظالم اور فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں اور شہریوں پر بمباری کرنے والا اسرائیل مسلم دنیا کی یکجہتی کے باعث ضرور ناکام ہوگا۔

    ملک میں جاری سیلابی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ سمیت کئی علاقے متاثر ہیں، اس وقت ہماری اولین ترجیح انسانی جانوں کو محفوظ بنانا اور بیراجوں و بندوں کو بچانا ہے، انہوں نے خاص طور پر کچے کے علاقوں میں رہنے والوں سے اپیل کی کہ حکومت کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر فوری ریلیف سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں، زرعی اور ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کی جا رہی ہے اور عالمی سطح پر امداد کے حصول کے لیے فلیش اپیل بھی کی جائے گی۔

    کراچی میں اربن فلڈنگ کے حوالے سے تنقید کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بارش کے بعد کئی برساتی مینڈک سامنے آ گئے ہیں جو بے بنیاد افواہیں پھیلا رہے ہیں، ایسے عناصر لسانی اور سیاسی تفریق پیدا کرنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ قوم پہلے ہی اس کی بھاری قیمت ادا کر چکی ہے،انتظامیہ اور عوامی نمائندے بارش اور سیلاب کے دوران سڑکوں پر موجود رہے اور اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہے مراد علی شاہ نے تسلیم کیا کہ بعض کوتاہیاں ضرور سامنے آئیں مگر ان پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پانی سے متعلق ہر ایسے منصوبے کی حمایت کرے گی جو غیر متنازع ہو اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

  • نیپال میں احتجاج کے دوران 13 ہزار 500 قیدی جیلوں سے فرار

    نیپال میں احتجاج کے دوران 13 ہزار 500 قیدی جیلوں سے فرار

    نیپال میں احتجاج کے دوران 13 ہزار 500 قیدی جیلوں سے فرار ہو گئے۔

    نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں کرفیو نافذ، فوجی گشت پر مامور، پارلیمان اور اہم سڑکوں کی نگرانی کر رہے ہیں، جبکہ سابق چیف جسٹس سشیلہ کرکی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ’جنریشن زی احتجاجی مظاہرین‘ کی درخواست پر عبوری حکومت کی قیادت قبول کر لی ہے،یہ پیشرفت 2 روزہ خونریز کرپشن مخالف احتجاج کے بعد سامنے آئی ہے-

    گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر پابندی کے اعلان کے بعد حالات کشیدہ ہونا شروع ہوئے اگرچہ پابندی واپس لے لی گئی، لیکن پیر کو پولیس کی جانب سے مظاہرین پر آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کے استعمال کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوئے بدھ تک ہلاکتوں کی تعداد 25 تک پہنچ گئی اور 633 افراد زخمی ہوئے۔

    احتجاج کے دوران بڑی تعداد میں قیدی جیلوں سے فرار ہوگئےنیپالی پولیس کے ترجمان کے مطابق ملک بھر کی مختلف جیلوں سے 13 ہزار 500 قیدی بھاگ نکلے ہیں جبکہ جھڑپوں کے دوران 3 پولیس اہلکار ہلاک ہوئسوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ کٹھمنڈو کی دلی بازار جیل سے سینکڑوں قیدی فرار ہوئے جنہیں فوجی اہلکار روکنے کی کوشش کرتے رہے۔

    صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس زیادہ تر علاقوں سے پیچھے ہٹ گئی ہے اور صرف ہیڈکوارٹرز تک محدود ہے، جب کہ نیپالی فوج نے دارالحکومت میں گشت شروع کر دیا ہے اور لاؤڈ اسپیکروں کے ذریعے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا۔

    فوج کے سربراہ جنرل اشوک راج سگڈیل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ احتجاج ختم کریں اور مذاکرات کا راستہ اختیار کریں،نیپالی فوج نے کہا ہے کہ متعلقہ فریقین حالات کو قابو میں لانے اور بحران حل کرنے کے لیے مشاورت کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین اور حکام کے درمیان مذاکرات کی تیاری کی جا رہی ہے۔

    سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری رمن کمار کرنا کے مطابق نوجوان مظاہرین نے کرکی کو عبوری وزیراعظم کے طور پر تجویز کیا ہے، جسے کرکی نے بھارتی نیوز چینل سی این این نیوز 18 سے گفتگو میں تسلیم کیا کہ جب انہوں نے مجھ سے درخواست کی تو میں نے قبول کر لی۔

    کٹھمنڈو کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ 24 گھنٹے بند رہنے کے بعد بدھ کو دوبارہ کھول دیا گیا،نیپالی فوج نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ کرفیو جمعرات کی صبح تک نافذ العمل رہے گا فوج نے خبردار کیا کہ کسی بھی قسم کے احتجاج، توڑ پھوڑ، لوٹ مار، آتشزدگی اور افراد یا املاک پر حملے کو جرم تصور کیا جائے گا اور سخت کارروائی کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ پیر کو سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف نوجوانوں کے احتجاج نے شدت اختیار کی تھی، جس کے دوران مظاہرین نے پارلیمنٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی اور پولیس سے جھڑپوں میں کئی ہلاکتیں ہوئیں،بعدازاں صورتحال مزید خراب ہوئی اور وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا تاہم مظاہرین نے احتجاج ختم نہیں کیا اور مختلف سرکاری و نجی عمارتوں پر حملے اور توڑ پھوڑ جاری رکھی۔

    نیپال کی معیشت طویل عرصے سے مشکلات کا شکار ہے، روزگار کی کمی کے باعث لاکھوں نیپالی شہری خلیجی ممالک، ملائیشیا اور جنوبی کوریا میں تعمیراتی مقامات پر کام کرنے پر مجبور ہیں تاکہ اپنے گھر والوں کو پیسے بھیج سکیں، یہی معاشی بدحالی اور بدعنوانی نوجوانوں کے شدید احتجاج کا سبب بنی، جسے ’جنریشن زی مظاہرے‘ کہا جا رہا ہے۔

  • قطری وزیراعظم کا نیتن یاہوکو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا  مطالبہ

    قطری وزیراعظم کا نیتن یاہوکو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ

    قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہاکہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر نیتن یاہوکو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

    امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہاکہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر نیتن یاہوکو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے، اسرائیلی حملے نے یرغمالیوں کی رہائی کی تمام امیدیں ختم کر دیں، حماس پر اسرائیلی حملے سے یرغمالیوں کا مستقبل تاریک ہوگیا ہے۔

    دوسری،جانب،کینیڈا نے قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

    خیبر پختونخوا میں 3 مختلف کارروائیوں کے دوران فتنۃ الخوارج کے 19 دہشت گرد ہلاک

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیڈا کے وزیر خارجہ انیتا آنند نے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، اور خاص طور پر اس وقت جب قطر مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے،ہم اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کا ازسرنو جائزہ لے رہے ہیں، اور اسرائیل پر پابندیوں کے حوالے سے بھی اپنے اگلے اقدامات کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔

    اس سے قبل یورپی کمیشن کے صدر ارزولا فان ڈئرلاین نے اسرائیل پر پابندیاں لگانے اور اس کے لیے تعاون کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    کینیڈا کا اسرائیل کے حوالے سے مؤقف وزیر اعظم مارک کارنی کے اقتدار میں آنے کے بعد سخت ہوا ہے۔ مارک کارنی نے جولائی میں اعلان کیا تھا کہ کینیڈا فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرے گا، جس پر اسرائیل نے شدید ردعمل بھی دیا تھا،مارک کارنی نے اسرائیلی فضائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ “ناقابل برداشت اور تشویشناک” ہے، جو پورے خطے میں تنازع کو مزید بھڑکا سکتا ہے،کینیڈا کے سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو عام طور پر اسرائیل کی حمایت کرتے، لیکن بعض اوقات فوجی کارروائیوں پر تنقید بھی کرتے رہے تھے۔

    واضح رہے کہ 9 ستمبر کو اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر فضائی حملہ کرکے مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی مرکزی قیادت کو نشانہ بنایا تھا،بعد ازاں حماس کی جانب سے جاری بیان میں اسرائیلی حملے میں 6 افراد کی شہادت کا اعلان کیا گیا تھا، حماس کا کہنا تھا کہ حملے میں مرکزی قیادت محفوظ رہی تاہم خلیل الحیہ کے بیٹے سمیت 6 افراد شہید ہوگئے، شہدا میں خلیل الحیہ کے دفتر کے ڈائریکٹر بھی شامل ہیں۔

    قطری وزارت داخلہ نے بتایا تھا کہ اسرائیلی فضائی حملے میں ایک سکیورٹی افسر شہید اور ایک زخمی ہوگیا ۔

    شہری کی جائیداد خرد برد کرنے کا الزام،پٹواری کے خلاف درخواست،کاروائی

  • خیبر پختونخوا میں 3 مختلف کارروائیوں کے دوران  فتنۃ الخوارج کے 19 دہشت گرد  ہلاک

    خیبر پختونخوا میں 3 مختلف کارروائیوں کے دوران فتنۃ الخوارج کے 19 دہشت گرد ہلاک

    آئی ایس پی آر کے مطابق 9 اور 10 ستمبر کو خیبر پختونخوا میں 3 مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 19 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں سے متعلق اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے مہمند ضلع کے علاقے گُلونُو میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا،کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسزنے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو واصلِ جہنم کر دیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں مزید 4 خوارج ہلاک کر دیے گئے،علاوہ ازیں ایک اور مقابلہ ضلع بنوں میں ہوا، جہاں سکیورٹی فورسز نے ایک اور خارجی کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک ہونے والے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

    مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد ان علاقوں میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے تھے، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی دیگر چھپے ہوئے خوارج کو ختم کیا جا سکے، پاک فوج ملک سے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

    شہری کی جائیداد خرد برد کرنے کا الزام،پٹواری کے خلاف درخواست،کاروائی

  • مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،تاہم بعد از دوپہر کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے بارش کی توقع ہے، خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے،کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

    کرا چی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، جامشورو اور دادو میں بارش جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پربارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے،آزاد کشمیر میں چند مقامات پربارش ہونے کی توقع ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔

    کراچی کے علاقے (ڈی ایچ اے (فیز 2) میں سب سے زیادہ بارش 33 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، اورماڑہ 30، پسنی 11، لسبیلہ 10 اور گوادر میں 05ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔