Baaghi TV

Tag: ٌاتازہ ترین

  • سپریم کورٹ میں کل سے نئے عدالتی سال کا آغاز

    سپریم کورٹ میں کل سے نئے عدالتی سال کا آغاز

    سپریم کورٹ میں سالانہ عدالتی چھٹیاں ختم ہوگئی ہیں جس کے بعد کل سے نئے عدالتی سال کا آغاز ہو گا۔

    8 ستمبر کو صبح ساڑھے 9 بجے نئے عدالتی سال کے حوالے سے جوڈیشل کانفرنس منعقد کی جائے گی جس سے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی خطاب کریں گے،اس کے بعد ساڑھے 10 بجے چیف جسٹس فیسیلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کریں گے جبکہ ساڑھے 11 بجے سے دوپہر ایک بجے تک سپر ٹیکس سے متعلق مقدمے کی سماعت ہو گی،یہ سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ کرے گا۔

    آئینی بینچ کے سامنے سپر ٹیکس سے متعلق 1250 درخواستیں مقرر ہیں،اسی دن ایک بجے انتظامی نوعیت کا فل کورٹ اجلاس بھی ہو گا جس کی صدارت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ رولز 2025 کے حوالے سے سپریم کورٹ بار کی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔

    صدر نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025 کی منظوری دیدی

    جاپانی وزیراعظم کے مستعفی ہونے کا اعلان

    پاک فضائیہ مکمل یکسوئی سے اپنے مشن کی انجام دہی کے لیے پرعزم ہے،سربراہ پاک فضائیہ

  • جاپانی وزیراعظم کے مستعفی ہونے کا اعلان

    جاپانی وزیراعظم کے مستعفی ہونے کا اعلان

    جاپان کے وزیراعظم شیجرو ایشیبا نے جولائی میں ہونے والے انتخابات میں حکمران جماعت کی بڑی ناکامی کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے،پارٹی کے اندرونی دباؤ اور قیادت کے بحران کے باعث انہوں نے اقتدار چھوڑنے کا اعلان کیا-

    جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب کچھ ہفتے قبل شیگیرو اشیبا نے ان رپورٹس کی تردید کی تھی کہ وہ جولائی میں ہونے والے انتخابات میں ایل ڈی پی کی تاریخی ناکامی کے بعد عہدہ چھوڑنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں،اس وقت جاپانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ امریکا کے ساتھ ٹیرف معاہدے کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے اکتوبر 2024 میں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تھا، مگر اکتوبر میں ہی انتخابی ناکامی کے بعد ان کی جماعت کو پارلیمان کے ایوان زیریں میں اکثریت سے محروم ہونا پڑا تھا، اس ناکامی نے شیگیرو اشیبا کے لیے پالیسیوں کا نفاذ مشکل بنا دیا تھاجاپان میں سیاسی عدم استحکام بڑھنے کے بعد وزیراعطم کی اپنی جماعت کے اندر موجود دائیں بازو کے حریفوں نے ان سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    صدر نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025 کی منظوری دیدی

    ان کے حریفوں کا کہنا تھا کہ شیگیرو اشیبا کو جولائی میں انتخابات میں ہونے والی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے عہدہ چھور دینا چاہئے، جاپان کے وزیر زراعت نے 6 کی شب شیگیرو اشیبا سے ملاقات کرکے زور دیا کہ وہ مستعفی ہو جائیں۔

    ابھی تک وزیراعظم آفس کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا مگر شیگیرو اشیبا کی جانب سے کسی وقت پریس کانفرنس میں مستعفی ہونے کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے،کل حکمران جماعت کی جانب سے پارٹی قیادت کے لیے انتخابات کرائے جائیں گے۔

    بھارت کا پاکستان کو دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کا انتباہ

    شیجرو ایشیبا آئندہ پریس کانفرنس میں اپنے استعفے کی وجوہات پر باضابطہ بیان دیں گے،ان کے مستعفی ہونے کے بعد حکمران جماعت کے نئے لیڈر کے انتخاب کے لیے دوڑ شروع ہوگی، جس میں شینجرو کوئزوومی اور سانائے تاکائیچی جیسے رہنماؤں کے نام نمایاں سمجھے جا رہے ہیں۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق یہ پیشرفت جاپان میں سیاسی عدم استحکام اور قیادت کی نئی تبدیلی کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

  • صدر نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025 کی منظوری دیدی

    صدر نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025 کی منظوری دیدی

    صدر آصف علی زرداری نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔

    ایوانِ صدر کے پریس وِنگ کی جانب سے اتوار کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر کی منظوری کے بعد یہ ڈیوٹیز یکم جولائی 2020 سے مؤثر ہوں گی، یہ بل قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری کے بعد صدر مملکت کو بھیجا گیا تھا،یہ ترمیمی بل چینی گرانٹس سے فنڈ ہونے والے منصوبوں پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز کے نفاذ کے حوالے سے قانونی وضاحت فراہم کرنے کے لیے منظور کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس ترمیم کا فیصلہ اکتوبر 2022 میں گوادر منصوبوں کے جائزہ اجلاس کے دوران کیا گیا تھا۔

    بھارت کا پاکستان کو دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کا انتباہ

    پاک فضائیہ مکمل یکسوئی سے اپنے مشن کی انجام دہی کے لیے پرعزم ہے،سربراہ پاک فضائیہ

    ملک بھر میں بارشوں اور فلڈ وارننگ جاری

  • بھارت کا پاکستان کو دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کا انتباہ

    بھارت کا پاکستان کو دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کا انتباہ

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق بھارت نے پاکستان کو دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کی اطلاع دے دی۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق ستلج ہریکے کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کی اطلاع دی گئی ہے،ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق وزارت آبی وسائل نے صوبائی حکومتوں اور اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ہے،این ڈی ایم اے اور واپڈا سمیت تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں جبکہ تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو سیلاب الرٹ بھجوا دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے سیلاب سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئےپنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سیلاب سے متعلق اعدادوشمار بتاتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے 14 لاکھ 96 ہزار 363 ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا اور پنجاب میں 42 لاکھ سے زائد لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

    پاک فضائیہ مکمل یکسوئی سے اپنے مشن کی انجام دہی کے لیے پرعزم ہے،سربراہ پاک فضائیہ

    ان کا کہنا تھا کہ دریائے چناب کے 1957 اور دریائے راوی کے 1477 موضع جات متاثر ہوئے جبکہ دریائے ستلج کے سیلابی پانی سے پنجاب کے 625 موضع جات متاثر ہوئےوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرنگرانی تاریخی ریسکیو آپریشن جاری ہے،سیلاب متاثرین کو خوراک اور صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے اور فیلڈ اسپتالوں کے ذریعے متاثرین کو انسولین اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں، جن شہروں میں سیلابی پانی کا بہاؤ زیادہ ہے وہاں مشینری اور عملہ تعینات ہے۔ اور ممکنہ مقامات سے پانی کا بہاؤ موڑا کر آبادیوں کو بچایا جا رہا ہے۔

    انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کا خدشہ

  • پاک فضائیہ مکمل یکسوئی سے اپنے مشن کی انجام دہی کے لیے پرعزم ہے،سربراہ پاک فضائیہ

    پاک فضائیہ مکمل یکسوئی سے اپنے مشن کی انجام دہی کے لیے پرعزم ہے،سربراہ پاک فضائیہ

    پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا ہے کہ یوم شہداء پاکستان کی مسلح افواج کی غیر معمولی بہادری، بے مثال پیشہ ورانہ مہارت اور لازوال جذبہء ایثار و قربانی کی علامت ہیں-

    پاک فضائیہ کی جانب سے 7 ستمبر کو ملک بھر کی تمام ایئر بیسز پر یوم شہداء منایا گیا ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ یوم شہداء کی مرکزی تقریب میں سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،دن کا آغاز 1965 اور 1971 کے معارکوں کے دوران شہادت کا مرتبہ حاصل کرنے والے ان تمام افراد کے لیے خصوصی دعاؤں اور قرآن خوانی سے ہوا، جنہوں نے قیام پاکستان سے لے کر اب تک اپنے فرائض کی انجام دہی میں لازوال قربانیاں پیش کیں۔

    اپنے خطاب کے دوران سربراہ پاک فضائیہ نے ایثار، حوصلہ مندی اور پیشہ ورانہ مہارت کا ذکر کرتے ہوئے ان اوصاف کو پاک فضائیہ کی میراث اور اسکی پہچان قرار دیا انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ یوم شہداء پاکستان کی مسلح افواج کی غیر معمولی بہادری، بے مثال پیشہ ورانہ مہارت اور لازوال جذبہء ایثار و قربانی کی علامت ہیں،پاک فضائیہ مکمل یکسوئی سے اپنے مشن کی انجام دہی کے لیے پرعزم ہے اور ہمہ،وقت تغیر پزیر عالمی سلامتی کے محرکات سے بخوبی آگاہ ہے۔

    ملک بھر میں بارشوں اور فلڈ وارننگ جاری

    سربراہ کا فضائیہ نے کہا کہ معرکہ حق آپریشن بُنيانُ المّرصُوص کے دوران پاک فضائیہ کی جانب سے حاصل کردہ فتوحات کی ایک طویل فہرست نے ایک بار پھر یہ باور کروایا کہ ہم اپنی مکمل قوت ارادی اور عسکری صلاحیتوں کے ساتھ مادر وطن کی فضائی سرحدوں کے دفاع کے لیے پر عزم ہیں۔

    پاک فضائیہ کے شہداء اور ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایئر چیف نے کہا کہ ہم اپنے ہیروز کی عظیم قربانیوں پر انکے شکر گزار ہیں، یہ وہ قربانیاں ہیں جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہیں اس پروقار موقع پر ہم مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، مقبوضہ کشمیر کی عوام کی جانب سے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے جاری جدوجہد میں انکی غیر متزلزل حمایت کی بھی یقین دہانی کروائی۔

    خاتون پر درخت سے باندھ کر تشدد اور بے لباس کرنے کی کوشش

    تقریر کے اختتام پر سربراہ پاک فضائیہ نے عالمی سطح پر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیاانہوں نے اس امر کی بھی یقین دہانی کراوئی کہ پاک فضائیہ قوم کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے خلائی، الیکٹرانک وارفیئر، سائبر ٹیکنالوجیز، جدید شعبہ جات اور مقامی سطح پر دفاعی پیداوار میں اپنی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے،بعد ازاں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور انکے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

  • ملک بھر میں بارشوں اور فلڈ وارننگ جاری

    ملک بھر میں بارشوں اور فلڈ وارننگ جاری

    دریائے ستلج اور فیروزپور بیراج کے قریب بھارتی وارننگ پر ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے 8 سے 14 ستمبر تک ملک بھر میں شدید بارشوں، شہری و فلیش فلڈنگ اور دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کی پیشگوئی کی ہے،وزارتِ آبی وسائل کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے حکومت پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ7 ستمبر2025 صبح 8 بجے دریائے ستلج کے علاقے ہریکے اور فیروزپور کے نیچے حصوں میں اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

    مشترکہ کمشنر برائے سندھ طاس، محمد خورشید اصغر نے ہنگامی مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ اطلاع باقاعدہ منظوری کے بعد تمام متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی گئی ہے،مراسلے کی نقول چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA)، انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (IRSA)، فوجی اور کور انجینئرز کے اداروں، محکمہ موسمیات اور دیگر متعلقہ محکموں کو بھیجی گئی ہیں۔

    انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کا خدشہ

    ماہرین کے مطابق بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی کے اچانک اخراج کے باعث پاکستان کے نشیبی علاقے خصوصاً پنجاب اور جنوبی حصے متاثر ہوسکتے ہیں،متعلقہ اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور عوام کو بروقت آگاہی فراہم کی جائے۔

    محکمہ موسمیات اور فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے 8 ستمبر سے 14 ستمبر تک ملک بھر میں شدید بارشوں، شہری و فلیش فلڈنگ اور دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کی پیشگوئی کر دی ہےمراسلے کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بھاری سے انتہائی بھاری بارشیں اور کہیں کہیں انتہائی شدید بارشیں متوقع ہیں،سب سے زیادہ بارشوں کا امکان سکھر، میرپور خاص، شہید بینظیرآباد، کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ اور بہاولپور ڈویژن میں ہے۔

    اسی طرح بالائی دریائی علاقے بشمول اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، مردان، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال اور ڈی جی خان میں بھی شدید بارشیں برسنے کا خدشہ ہےدریاؤں کی صورتحال کے بارے میں جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب جاری ہے جو آئندہ دنوں میں برقرار رہنے کا امکان ہے.

    جبکہ دریائے راوی بلکیسر کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب اور سدھنائی و جسر کے مقامات پر درمیانے درجے کے سیلاب کا سامنا کر رہا ہےدریائے پنجند میں بھی انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے جو آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہنے کا خدشہ ہے،اسی طرح ڈی جی خان، راجن پور، کوہِ سلیمان اور مشرقی بلوچستان کے علاقوں میں بھی فلیش فلڈنگ کے امکانات ہیں۔

    مون سون بارشوں کا سلسلہ 9 ستمبر تک جاری رہے گا، پی ڈی ایم اے

    ماہرین کا کہنا ہے کہ مون سون کا ایک مضبوط سسٹم بھارت کے علاقے راجستھان سے پاکستان میں داخل ہوا ہے جس نے بارشوں کے امکانات کو مزید بڑھا دیا ہے۔ اس دوران وسطی اور بالائی سندھ، جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں مسلسل بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔

  • انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کا خدشہ

    انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کا خدشہ

    دنیا کے مختلف ممالک میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    بحیرہ احمر میں متعدد انٹرنیٹ کیبلزکٹ گئی ہیں جس کی وجہ سے رابطوں میں خلل کا اندیشہ ہے،مائیکروسافٹ نے انٹرنیٹ کیبلزکٹنے کی وجہ سے متعدد ممالک میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    مائیکروسافٹ کے مطابق سمندر میں انٹرنیٹ کیبلز کٹنے کے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، گزشتہ روز پاکستان میں انٹرنیٹ میں سست روی رہی،اس بارے میں پی ٹی سی ایل کی جانب سے کہا گیا تھا کہ جدہ کے قریب سب میرین کیبل کٹ گئی ہے جس کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ میں خلل پیدا ہوا۔

  • خاتون پر درخت سے باندھ کر تشدد اور بے لباس کرنے کی کوشش

    خاتون پر درخت سے باندھ کر تشدد اور بے لباس کرنے کی کوشش

    بھارتی ریاست تمل ناڈو کے ضلع کڈالور میں ایک افسوسناک اور شرمناک واقعہ پیش آیا جہاں 4 خواتین نے ایک خاتون کو درخت سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے کپڑے اُتارنے کی کوشش کی۔

    اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس نے عوامی سطح پر شدید غم و غصہ پیدا کر دیا،وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متاثرہ خاتون کو اس کی اپنی ساڑی سے درخت کے ساتھ باندھا گیا ہے جبکہ خواتین اسے گالیاں دیتے ہوئے لاٹھی اور ہاتھوں سے تشدد کر رہی ہیں،ایک خاتون اس کے بال پکڑ کر کھینچتی ہے جبکہ دوسری اس کا بلاؤز اتارنے کی کوشش کرتی ہے تاکہ اسے ذلیل کیا جا سکےدورانِ تشدد ایک خاتون کہتی ہے کہ ’تم کتے کے برابر ہو‘۔

    https://x.com/ndtv/status/1964558428648722473

    ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک عورت واقعہ کی ریکارڈنگ کر رہی ہے اور ملزم خواتین کو خبردار کر رہی ہے کہ وہ سب جیل جا سکتی ہیں، لیکن اس کے باوجود وہ باز نہیں آتیں،پولیس کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور تمام ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گاحکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس بربریت پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

    مون سون بارشوں کا سلسلہ 9 ستمبر تک جاری رہے گا، پی ڈی ایم اے

    پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ واقعہ زمین کے جھگڑے کے باعث پیش آیا،پولیس نے ایک خاتون کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر 3 ملزم خواتین تاحال مفرور ہیں،خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں تاکہ باقی ملزمان کو بھی جلد گرفتار کیا جاسکے۔

    امریکی نیوی سیلز کا شمالی کوریا میں خفیہ مشن ناکام

  • مون سون بارشوں کا سلسلہ 9 ستمبر تک جاری رہے گا، پی ڈی ایم اے

    مون سون بارشوں کا سلسلہ 9 ستمبر تک جاری رہے گا، پی ڈی ایم اے

    ڈائریکٹر جنرل صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ 9 ستمبر تک مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بہاولپور، بہاولنگر اور گجرات میں ابھی بارش ہو رہی ہے اور ساتھ ہی پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن جاری ہے پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی اور گجرات میں اربن فلڈنگ کی صورتحال ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے بھی دورہ کیا،گجرات کی بڑی سڑکیں کلیئر ہیں، اور اگلے 24 گھنٹوں میں گجرات کو کلیئر کر دیا جائے گا گجرات کی کئی سڑکوں پر پانی نکالنے کا عمل جاری ہے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آج اتوار کو صبح سویرے گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی۔ جس کے باعث موسم ٹھنڈا ہو گیا۔ تاہم سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

  • امریکی نیوی سیلز کا شمالی کوریا میں خفیہ مشن ناکام

    امریکی نیوی سیلز کا شمالی کوریا میں خفیہ مشن ناکام

    امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ 2019 میں امریکی نیوی سیلز کا ایک خفیہ آپریشن شمالی کوریا میں بری طرح ناکام ہوا، جس کے نتیجے میں کئی شہری ہلاک ہوگئے۔

    امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق یہ مشن شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن کی جاسوسی کے لیے ’’سننے والے آلات‘‘ نصب کرنے کے مقصد سے شروع کیا گیا تھا۔ تاہم کارروائی فوری طور پر بے نقاب ہوگئی اور امریکی کمانڈوز نے شہریوں کو نشانہ بنا دیا جو بظاہر غوطہ خوری میں مصروف تھے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ آپریشن انتہائی حساس نوعیت کا تھا اور براہِ راست صدارتی منظوری درکار تھی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاہم دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اس کارروائی کا کوئی علم نہیں تھا مہینوں کی تیاریوں کے باوجود مشن بری طرح ناکام رہا یہ وہی یونٹ تھا جس نے 2011 میں اسامہ بن لادن کو ہلاک کیا تھا۔ کمانڈوز آبدوزوں کے ذریعے شمالی کوریا پہنچے لیکن ایک چھوٹی کشتی کے عام افراد کی موجودگی نے ان کی موجودگی کو بے نقاب کردیا۔

    لڑکیوں کا روپ دھارنے والا ٹک ٹاکر گرفتار

    فائرنگ کے نتیجے میں مبینہ طور پر دو سے تین عام شہری مارے گئے،بعدازاں امریکی سیلز بحفاظت فرار ہوگئے اور تحقیقات کے باوجود ان ہلاکتوں کو ’’جائز‘‘ قرار دیا گیا،یہ واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ امریکی ایلیٹ فورسز دنیا بھر میں کس قدر خفیہ اور آزادانہ کارروائیاں کرتی ہیں، چاہے اس کے نتائج کتنا ہی سنگین کیوں نہ ہوں۔

    پاک فضائیہ کا نیا نغمہ ’’شاہین‘‘ جاری