Baaghi TV

Tag: ٌاتازہ ترین

  • روس کا چینی شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان

    روس کا چینی شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان

    روس نے چینی شہریوں کے لیے ویزا کے بغیر ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

    روسی وزارت خارجہ اورمتعلقہ امیگریشن حکام کے مطابق یہ سہولت 15 ستمبر 2025 سے نافذ العمل ہو گی اور ابتدائی طورپرایک سال کے لیے فراہم کی جائے گی،اس فیصلے کا مقصد روس اور چین کے درمیان سیاحت، تجارتی روابط اور عوامی سطح پر تبادلوں کو فروغ دینا ہےروسی حکومت نے واضح کیا ہے کہ چینی شہریوں کو اس سہولت کے تحت روس میں مقررہ مدت تک بغیر ویزا قیام کی اجازت حاصل ہو گی۔

    اینکر رضوان الرحمان عرف رضی دادا کو پی ٹی وی نے معطل کردیا

    چینی وزارت خارجہ کے مطابق جوابی اقدام کے طور پرچین نے بھی روسی شہریوں کو ویزا فری سفر کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے، عام پاسپورٹ رکھنے والے روسی شہریوں کو چین میں ویزا کے بغیر داخلے اور 30 دن تک قیام کی اجازت دی جائے گی،دونوں ممالک کے درمیان اس باہمی اقدام کو دوطرفہ اعتماد، تجارتی تعلقات کی مضبوطی اور سفارتی تعلقات کی نئی جہت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق یہ فیصلہ خطے میں عوامی روابط اور سیاحتی سرگرمیوں میں مثبت پیشرفت کا باعث بنے گا۔

    یورپی یونین صدر کا جہاز حادثے سے بال بال بچ گیا

  • اینکر رضوان الرحمان  عرف رضی دادا کو پی ٹی وی نے معطل کردیا

    اینکر رضوان الرحمان عرف رضی دادا کو پی ٹی وی نے معطل کردیا

    پی ٹی وی نے اپنے کرنٹ افیئرز پروگرام کے اینکر رضوان الرحمان عرف رضی دادا کو معطل کردیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی وی انتظامیہ کے علم میں آیا کہ اینکر نے اپنے وی لاگ میں ایک مخصوص نسلی گروہ کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس دیے ہیں، جس کے باعث عوام کو شدید دکھ اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،یہ رویہ قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کے منافی ہے، لہٰذا انہیں معطل کیا جارہا ہے اور آئندہ احکامات تک پی ٹی وی اسکرین پر ان کی شرکت ممنوع ہوگی،یہ فیصلہ ڈپٹی کنٹرولر ایڈمنسٹریشن اینڈ پرسنل-II محمد ابراہیم کی جانب سے جاری کیا گیا۔

    https://x.com/Moubasherhassan/status/1962833909785481513

    واضح رہے کہ،رضوان الرحمان نے اپنے ایک ولاگ میں ملک میں ڈیموں کی تعمیر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کچھ نامناسب الفاظ استعمال کیے تھے، وہ پی ٹی وی کے پروگرام سیاست ٹونائٹ میں بطور تجزیہ کار شریک ہوتے تھے۔

    بیجنگ : شہباز شریف اور پیوٹن کی ملاقات

    یورپی یونین صدر کا جہاز حادثے سے بال بال بچ گیا

    افغانستان میں زلزلے سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 1100 سے تجاوز

  • بیجنگ : شہباز شریف اور  پیوٹن کی ملاقات

    بیجنگ : شہباز شریف اور پیوٹن کی ملاقات

    بیجنگ میں وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر کی ملاقات، ولادیمیر پیوٹن نے سیلاب سے ہونےوالے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم شہباز کی تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کے سربراہی اجلاس کے بعد بیجنگ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات ہوئی، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ملاقات میں شریک تھے-

    شہبازشریف اور ولادیمیر پیوٹن نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا، ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، پاکستان کو اس وقت قدرتی آفات کاسامنا ہے پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر افسوس ہے، پاک روس تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

    یورپی یونین صدر کا جہاز حادثے سے بال بال بچ گیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک روس تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہورہے ہیں، پاکستان خطے میں امن ،ترقی اور خوشحالی کا فروغ چاہتا ہےوزیراعظم شہباز شریف نے روس سے بہتر تعلقات کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ روس سے تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔

    دوران ملاقات روسی صدر نے شہباز شریف کو ماسکو میں ہونے والے ایس سی او سمٹ میں شرکت کی دعوت دی جس پر وزیراعظم نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

    قبل ازیں چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں وزیراعظم شہباز شریف نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے غیر رسمی ملاقات کی، ساتھ ہی وزیراعظم کی صدر بیلاروس الیکزانڈر لوکاشینکو اور آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔

    افغانستان میں زلزلے سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 1100 سے تجاوز

    ایس سی او اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب ایردوان اور تاجکستان کے صدر سے بھی غیر رسمی ملاقات ہوئی، شہباز شریف نے ترکمانستان اور کرغستان اور مالدیپ کے صدور سے بھی اہم ملاقاتیں کیں،وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل اینتونیو گوتیرس سے بھی غیر رسمی ملاقات ہوئی۔

  • یورپی یونین صدر  کا جہاز حادثے سے بال بال بچ گیا

    یورپی یونین صدر کا جہاز حادثے سے بال بال بچ گیا

    یورپی یونین کی صدر ارسلا فان ڈیر لائن کو لے جانے والا طیارہ بلغاریہ میں لینڈنگ کے دوران جی پی ایس جیمنگ کا شکار ہوا-

    امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق، یورپی کمیشن کی نائب ترجمان اریانا پوڈیسٹا نے بتایا کہ بلغاریہ کے حکام نے اس جی پی ایس مداخلت کو روس سے منسوب کیا ہے پائلٹس کو نیویگیشن سسٹم ناکارہ ہونے کے بعد کاغذی نقشوں کے ذریعے جہاز لینڈ کرانا پڑا،یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صدر ارسلا فان ڈیر لائن مشرقی یورپی ممالک کے دورے پر تھیں تاکہ یوکرین کے لیے مزید حمایت حاصل کی جا سکے، وہ ان رہنماؤں میں شامل ہیں جو روس کے خلاف کیف کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور یورپی ممالک پر زور دیتی رہی ہیں کہ یوکرین کو مزید وسائل فراہم کریں،یہ واقعہ صدر کے دورے کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے کیونکہ وہ خود روسی خطرات کو قریب سے دیکھ رہی ہیں، حکام کو ابھی تک یہ علم نہیں کہ آیا حملہ آوروں نے براہِ راست اسی پرواز کو نشانہ بنایا یا یہ عام مداخلت تھی۔

    خیبرپختونخوا :سیلاب متاثرین کے لیے مالی معاونت میں اضافہ

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسکینڈینیوین اور بالٹک ریاستیں روس پر مسلسل جی پی ایس جیمنگ کے الزامات عائد کر چکی ہیں۔ ماہرین کے مطابق روس اپنے جہازوں اور کالینن گراڈ کے علاقے کو استعمال کر کے اس قسم کی مداخلت کرتا رہا ہےیورپی یونین اس معاملے پر پہلے ہی کئی روسی اداروں اور شخصیات پر پابندیاں لگا چکی ہے اور امکان ہے کہ یہ واقعہ مزید سخت اقدامات کا باعث بنے گا۔

    افغانستان میں زلزلے سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 1100 سے تجاوز

  • خیبرپختونخوا :سیلاب متاثرین کے لیے مالی معاونت میں اضافہ

    خیبرپختونخوا :سیلاب متاثرین کے لیے مالی معاونت میں اضافہ

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے میں ہونے والے کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں اب تک 411 افراد جاں بحق اور 12 ہزار سے زائد خاندان متاثر ہوئے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے بتایا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں 3 مقامات پر کلاؤڈ برسٹ کے واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں پتھر، درخت اور پہاڑ زمین بوس ہوئے جبکہ درجنوں مکانات بھی تباہ ہوئے، اب تک کے اعداد و شمار میں 411 افراد جاں بحق اور 12 ہزار 500 سے زائد خاندان متاثر ہوئے ہیں، 86 پل تباہ، 413 چھوٹی بڑی سڑکوں کو نقصان پہنچا جبکہ 12 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

    علی امین گنڈا پور نے بتایا کہ متاثرہ افراد کو فوری طور پر ریسکیو آپریشن کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا اور انہیں خیموں، خوراک اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں ریسکیو آپریشن مکمل کیا گیا،حکومت نے متاثرین کے لیے مالی معاونت میں اضافہ کیا ہے،اموات کا معاوضہ 10 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کر دیا گیا،زخمیوں کا معاوضہ ڈھائی لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کیا گیا،مکمل منہدم گھروں کا معاوضہ 4 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے مقرر کیا گیا۔

    افغانستان میں زلزلے سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 1100 سے تجاوز

    انہوں نے مزید کہا کہ اب تک جاں بحق ہونے والے 411 افراد میں سے 352 کے لواحقین کو 70 کروڑ روپے معاوضہ دیا جا چکا ہے اسی طرح 60 زخمیوں کو 3 کروڑ روپے اور مکمل طور پر منہدم مکانات کے مالکان کو 36 کروڑ 70 لاکھ روپے ادا کیے گئے ہیں،اگلے 2 روز کے اندر تمام متاثرین کو ہر قسم کی رقم فراہم کر دی جائے گی۔

    ٹک ٹاک انفلوئنسر خاندان سمیت قتل

  • افغانستان میں زلزلے سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 1100 سے تجاوز

    افغانستان میں زلزلے سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 1100 سے تجاوز

    افغانستان میں زلزلے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 1100 سے تجاوز کر گئی جبکہ زخمیوں کے تعداد 3 ہزار ہے۔

    افغان ہلال احمرنے بتایا کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب آنے و الے زلزلے سے 8 ہزار گھر تباہ ہوئے ہیں جبکہ 1124 لاشیں مل چکی ہیں،افغانستان کے سرکاری میڈیا کے مطابق زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان صوبے کنڑ میں ہوا ہے ،زلزلے سے کم از کم پانچ صوبوں میں اموات ہوئی ہیں،مشرقی صوبہ کنڑ میں آفات سے نمٹنے کے محکمے کے سربراہ احسان اللہ احسان نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن اب بھی جاری ہے، بہت سے لوگ اپنی چھتوں کے ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    زلزلے کے بعد پانچ آفٹر شاکس بھی آئے جن کی شدت 4.3 سے 5.2 کے درمیان تھی۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے افغان ادارے کے مطابق سب سے زیادہ جانی نقصان صوبہ کنڑ کے علاقوں نورگل، سواکئی، واٹا پور، منوگی اور چپہ درہ اضلاع میں ہوا، جہاں کئی گاؤں مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

    سیلاب جنوبی پنجاب میں داخل

    خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اب بھی سینکڑوں لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ امدادی کارروائیاں اب بھی جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت اس مشکل گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    واضح رہے زلزلے کا مرکز صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب تھا اور اس کی گہرائی 8 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

    سوڈان : لینڈ سلائیڈنگ سے پورا گاؤں تباہ ، صرف ایک شخص زندہ بچا

  • سیلاب جنوبی پنجاب میں داخل

    سیلاب جنوبی پنجاب میں داخل

    سیلاب جنوبی پنجاب میں داخل ہوگیا، ملتان میں دریائے چناب کا بڑا آبی ریلا ہیڈ محمد والا سے گزر رہا ہے، پانی متعدد بستیوں میں داخل ہونے کے بعد ریسکیو ٹیموں کی جانب سے متاثرہ بستیوں سے لوگوں کو محفوط مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔

    ملتان میں دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، اکبر فلڈ بند کے قریب پولیس نے بیریئر لگاکر ہیڈ محمد والا روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے، ہیڈ محمد والا پر 4 لاکھ 90 ہزار کیوسک کا ریلا پہنچ گیا، آج ملتان میں 8 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا گزرے گا، پانی زیادہ ہونے کی صورت میں بند پر شگاف ڈالا جائے گا، جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔

    ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب فواد ہاشم ربانی نے مظفرگڑھ کا ہنگامی دورہ کیا، اور دریائے چناب کے کنارے دوآبہ کے مقام پر ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی انتظامیہ اور عوام کو سیلاب کے چیلنج کا سامنا ہے، ہماری اولین ترجیح انسانی جان کو محفوظ بنانا ہے، ہم نے تدبر اور بہتر حکمت عملی سے اس چیلنج سے نمٹنا ہے، عوام خوفزدہ نہ ہوں لیکن الرٹ رہیں۔

    ٹک ٹاک انفلوئنسر خاندان سمیت قتل

    بہاولنگر میں دریائے ستلج میں آنے والے بڑے سیلابی ریلے سے چاویکا بہادر کا بند ٹوٹنے سے متعدد بستیاں پانی کی لپیٹ میں آگئیں۔۔مین شاہراہ میں پانی موجود ہونے سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہےچیچہ وطنی میں سیلاب سے متعدد دیہات زیر آب آنے کے بعد لوگوں کی مویشوں کے ہمراہ محفوظ مقامات پر نقل مکانی جاری ہے،جھنگ کے موضع پکے والا میں 45 سالہ خاتون سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔

    ننکانہ صاحب میں دریائے راوی میں ہیڈبلوکی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، سیلاب سے قریبی علاقے زیر آب آگئے ہیں، سیلاب متاثرین کا شکوہ ہے کہ انہیں ابھی تک کوئی امداد نہیں پہنچی،پنجاب میں سیلاب سے 24 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوچکے ہیں، جب کہ تقریباً 10 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے، سندھ سے اگلے 48 سے 72 گھنٹے بعد 13 لاکھ کیوسک کا ریلا گزرنے کا امکان ہے۔

    سوڈان : لینڈ سلائیڈنگ سے پورا گاؤں تباہ ، صرف ایک شخص زندہ بچا

    صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق راوی، ستلج اور چناب دریاؤں میں شدید سیلاب کے باعث 24 لاکھ سے زائد افراد اور 3 ہزار 200 دیہات متاثر ہوئے ہیں،پی ایم ڈی نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تمام بڑے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں آندھی اور کہیں کہیں بارش کی پیشگوئی کی ہےان مقامات میں اسلام آباد، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژنز شامل ہیں،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران فیصل آباد اور شمال مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

    سندھ کے 3 بیراجوں پر بدستور نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہےسندھ حکومت کی جانب سے آج 8 لاکھ کا سیلابی ریلا آنے کی توقع کی جارہی ہے، ضلع کونسل سکھر کی جانب سے کچے میں پانی میں پھنسے کئی خاندانوں کو کشتیوں پر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

    سندھ میں کوٹری بیراج کے مقام پر دریائے سندھ کے سیلابی ریلے سے 78 دیہات زیر آب آگئے، بے گھر لوگوں نے کشتتیوں پر محفوظ مقامات پر نقل مکانی شروع کردی،ٹھٹھہ میں سیلاب سے کچے کے متعدد گاؤں زیر آب آنے سے 100 سے زائد مکانات ڈوب گئے، سیلاب سے متاثرہ افراد اپنی مدد آپ کے تحت کیمپ لگانے میں مصروف دکھائی دیے۔

    گھوٹکی میں دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافے سے کچے کے متعدد دیہات زیر آب ہیں، لوگوں کی کشتیوں پر محفوط مقامات پر نقل مکانی جاری ہے،سیہون میں بھی دریائے سندھ کے پانی نے کچے کے مختلف دیہات کو ڈبودیا ہےنوشہروفیروز میں دریائے سندھ میں مسلسل پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے، دریائے سندھ کے حفاظتی پشت ایس ایم بچاؤ بند پر پانی کا دباؤ بڑھ رہا ہے، متعدد دیہات زیر آنے کے بعد مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔

    وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد 12 سے 13 لاکھ کیوسک پانی گڈو بیراج تک پہنچے گا،5 لاکھ 50 ہزار کیوسک پانی سکھر اور کوٹری بیراج سے بغیر کسی نقصان کے گزر چکا ہے، 4 ستمر کو بڑا ریلا سندھ میں داخل ہوگا جس کی تیاریاں کر رکھی ہے، سندھ کے کسی بیراج کو سیلابی صورت حال سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

  • ٹک ٹاک انفلوئنسر خاندان سمیت قتل

    ٹک ٹاک انفلوئنسر خاندان سمیت قتل

    ٹک ٹاک انفلوئنسرکو پورے خاندان سمیت قتل،کردیاگیا-

    میکسیکو کے شہر گوادالاجارا میں ٹک ٹاک انفلوئنسر اسمرالڈا فیریر گریبے، ان کے شوہر، اور 2 بچوں کو گن پوائنٹ پر قتل کر کے پلاسٹک میں لپیٹ کر پک اپ ٹرک کے اندر پھینک دیا گیا، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ کسی کارٹل کی واردات ہو اس خونی واقعے کی تمام 4 لاشیں ایک خالی گرے فورڈ رینجر ٹرک میں پائی گئیں۔

    پراسیکیوٹر الفونسو گٹیرز سانتیان نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ٹرک کا راستہ قریب ہی واقع ایک آٹو ورکشاپ تک ٹریس کیا گیا، قتل اسی مقام پر کیا گیا تھا، وہاں خون کے داغ، فائر کی گئی گولیوں کے خول اور دیگر شواہد ملےابتدائی طور پر اس ورکشاپ کے 2 ملازمین کو گرفتار کیا گیا، تاہم ثبوتوں کی کمی کی وجہ سے انہیں ضمانت پر چھوڑ دیا گیاحیرت انگیز طور پر، چند منٹ بعد وہ دونوں مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا ہو گئے، جس میں ان کے 2 رشتہ دار بھی شامل تھے، جبکہ ایک بچ نکلا۔

    پاکستانی معیشت اب زیادہ مستحکم بنیادوں پر کھڑی ہے, گورنر اسٹیٹ بینک

    یہ حملہ پوری مسلح افراد نے منصوبہ بندی کے ساتھ انجام دیا، جس سے اس واقعے کی منظم نوعیت کا پتہ چلتا ہے حالانکہ کوئی واضح ثبوت اس بات کی تصدیق نہیں کرتا کہ اسمرالڈا یا ان کے شوہر کارٹل کا حصہ تھے، تاہم میکسیکو کے نشریاتی ادارے El Financiero کی رپورٹ کے مطابق، ان کے شوہر، رابرٹو کارلوس گل لیسیہ، جو مشیواکان میں گاڑیوں کی فروخت اور ٹماٹر کی کاشت میں ملوث تھے، غالباً منظم جرائم پیشہ گروہوں کا ہدف بنے ۔

    سوڈان : لینڈ سلائیڈنگ سے پورا گاؤں تباہ ، صرف ایک شخص زندہ بچا

  • سوڈان : لینڈ سلائیڈنگ سے پورا گاؤں تباہ ، صرف ایک شخص زندہ بچا

    سوڈان : لینڈ سلائیڈنگ سے پورا گاؤں تباہ ، صرف ایک شخص زندہ بچا

    مغربی سوڈان کے دور دراز علاقے مارا کے پہاڑوں خوفناک شدید لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ایک ہزار افراد ہلاک ہو گئے۔

    باغی گروپ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کئی دنوں کی جاری موسلادھار بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کی وجہ سے تاراسین نامی پورا گاؤں ملبے تلے دب کر تباہ ہو گیا ، گاؤں میں صرف ایک فرد زندہ بچا،باغی گروپ لبریشن موومنٹ نے اقوام متحدہ اور دیگر علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں سے انسانی امداد کی اپیل کی ہے۔

    واضح رہے کہ سوڈان کی خونریز خانہ جنگی کا تیسرا سال جاری ہے ، سوڈانی فوج اور پیرا ملٹری فورس کے درمیان لڑائی کے باعث ہزاروں افراد نے دور دراز پہاڑی علاقوں میں پناہ لے رکھی ہے، باقاعدہ حکومتی ڈھانچہ نہ ہونے کے باعث متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔

    علی امین گنڈاپور کی مولانا فضل الرحمن اورگورنر کے پی،پر کڑی تنقید

    پی ٹی آئی کا سرگرم حمایتی جنسی ہراسانی میں ملوث

    بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا

  • علی امین گنڈاپور کی مولانا فضل الرحمن اورگورنر کے پی،پر کڑی تنقید

    علی امین گنڈاپور کی مولانا فضل الرحمن اورگورنر کے پی،پر کڑی تنقید

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے مولانا فضل الرحمن پر کڑی تنقید کی-

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اگر حق کا کلمہ پڑھنے کے لیے راضی ہو گئے ہیں تو میں ان کو ویلکم کروں گا، مگر مولانا فضل الرحمان کو میں جانتا ہوں، وہ حق کا کلمہ نہیں پڑھیں گے،مولانا فضل الرحمان نے 26 ویں آئینی ترمیم میں پیسے لیے ہیں اور ووٹ بھی دیے ہیں ، ہماری پارٹی نے مولانا کے پیچھے نمازیں پڑھیں مگر مولانا نے حکومت کا ساتھ دے دیا –

    صحافی نے سوال کیا کہ آپ مولانا پر پیسے لینے کا الزام لگا رہے ہیں، یہ پہلی بار سامنے آیا ہے ، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ تو مولانا ووٹ کیوں دیں گے؟ پیسے ہی لیے ہوں گے ،عورت کی حکمرانی کو حرام کہنے والا ڈیزل کے پر مٹ پر بک گیا اور عورت کی حکمرانی کو قبول کر لیا ،ڈی آئی خان کے عوام کو کہا جاتا تھا مولانا کو ووٹ دیں مولانا فضل الرحمان کی ڈیرہ اسماعیل خان میں ضمانت ضبط ہوئی یہ بلوچستان سے بھی فارم 47 پر جیتے ہیں مولانا ہمیشہ باسز کا حکم مانتے ہیں مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ نوٹ وکھا میرا موڈ بنے کا راستہ اختیار کیا ہے۔

    علی امین گنڈا پور کی کالا باغ ڈیم بنانے کی بات سے متفق ہوں،عظمیٰ بخاری

    علی امین گنڈاپور نے گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ گورنر کا کام ایک آئینی کام ہے، فیصل کریم کنڈی پی پی پی کا انفارمیشن سیکرٹری ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں ہے میں نے کنڈی کو بہت دفعہ پیغام بھجوایا ہے کہ باز آجاؤ، سیاست مت کرو ، میں گورنر کو خیبر پختونخوا سے نکال سکتا ہوں وہ گھر میری حکومت کی ملکیت ہے میں نے اسلام آباد کے پی ہاؤس سے فیصل کریم کو نکالا، آج تک یہاں نہیں آ سکا، پاکستان میں 95 فیصد سیاست دان پٹرول ، سرکاری گاڑی اور سکیورٹی گارڈ پر مرتے ہیں، فیصل کریم ان میں سے ایک ہے ۔

    بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا