Baaghi TV

Tag: ٌاتازہ ترین

  • ہانیہ عامر کی آکسیجن ماسک کے ساتھ تصویر وائرل

    ہانیہ عامر کی آکسیجن ماسک کے ساتھ تصویر وائرل

    پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی آکسیجن ماسک کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی جس کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

    ہانیہ عامر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ آکسیجن ماسک لگائے ہوئے نظر آئیں، تصویر سامنے آتے ہی مداح ان کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش میں مبتلا ہیں، تاہم اداکارہ کی جانب سے کسی قسم کی وضاحت نہیں دی گئی،اداکارہ کی آکسیجن ماسک والی تصویر کے بعد مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کی صحت کے لیے دعائیں کیں اور ان کی صحت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا-

    گزشتہ دنوں انہیں اپنے سابق دوست اور گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں دیکھا گیا،کنسرٹ کے دوران ہانیہ عامر سفید لباس، بڑے چشمے اور دلکش انداز میں اپنی دوستوں یشمہ گل اور کومل میر کے ہمراہ سامنے اسٹیج کے سامنے موجود رہیں اور عاصم اظہر کی جذباتی پرفارمنس پر پُرجوش ردِعمل دیتی رہیں۔

    منتظمین کی ضد پرجلسے کی اجازت دی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بلوچستان

    سیاسی جماعتیں اور عوام سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں، میرسرفراز بگٹی

    ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں پانچویں بار توسیع

  • منتظمین کی ضد پرجلسے کی اجازت دی،  ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بلوچستان

    منتظمین کی ضد پرجلسے کی اجازت دی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بلوچستان

    ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ جلسے کی اجازت نہیں دے رہے تھےلیکن منتظمین کی ضد پر اجازت دی، جلسے کی این او سی 3 بجے کے لیے دی گئی تھی لیکن جلسہ رات 9 بجکر 45 منٹ پر ختم ہوا تھا-

    کوئٹہ میں پریس کانفرنس یں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حمزہ شفقات ور پولیس حکام نے بتایا کہ گزشتہ شب دھماکے میں 15 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے،، دھماکا خودکش تھا اور 8 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، تھریٹس تھے اور جلسے کی اجازت نہیں دے رہے تھے لیکن منتظمین جلسہ کرنے پر بضد تھے، حکومت نےمجبور ہوکرجلسہ منعقد کرنے کےلیے این او سی جاری کیا۔

    حمزہ شفقات نے کہا کہ جلسہ کے منتظمین کو مغرب سے قبل ہی جلسہ ختم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، مگر جلسہ رات پونے 10 بجے ختم ہوا، خود کش حملہ آور کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ہے، سخت سیکورٹی کے باعث خودکش حملہ آور جلسہ گاہ کے اندر نہیں جاسکا، اس وقت کوئٹہ کوسخت تھریٹس کاسامناہے،عیدمیلاد النبی پرسیکورٹی کےسخت انتظامات کررہےہیں، خودکش دھماکے کا واقعہ قابو سے باہر تھا، قانون نافذ کرنے والے ادارے جتنی کوششیں کرسکتے تھے انہوں نے کی۔

    سیاسی جماعتیں اور عوام سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں، میرسرفراز بگٹی

    عالمی بینک پاکستان کو 2 ارب ڈالر سے زائد قرض دے گا

    وینزویلا کی ’منشیات بردار‘ کشتی پر امریکی فوج کا حملہ، 11 افراد ہلاک

  • سیاسی جماعتیں اور عوام سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں، میرسرفراز بگٹی

    سیاسی جماعتیں اور عوام سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں، میرسرفراز بگٹی

    وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی،نےکہاکہ،کسی کو بھی بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی زیر صدارت منعقدہ امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس نے شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے کی تفصیلات اور مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی،وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحالی امن کے اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے اور عوام و میڈیا کو حکومتی اقدامات اور حقائق سے مسلسل آگاہ رکھا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اور عوام سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں، کیونکہ موجودہ تھریٹس الرٹ میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہےانہوں نے واضح کیا کہ شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے کے ذمہ دار دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور کسی کو بھی بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی۔

    عالمی بینک پاکستان کو 2 ارب ڈالر سے زائد قرض دے گا

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سانحے کے شہدا کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، حکومت ہر قدم پر ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ زخمیوں کو بہترین علاج اور سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ شدید زخمیوں کو فضائی سروسز کے ذریعے کراچی منتقل کرنے کا فوری بندوبست کیا جائےوزیر اعلیٰ نے 12 ربیع الاول کے پروگرامز کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان تیار کرنے کی ہدایت بھی دی اورعوام سے اپیل کی کہ جلوسوں اور اجتماعات کے دوران حکومت اور اداروں سے بھرپور تعاون کریں۔

    ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں پانچویں بار توسیع

  • عالمی بینک پاکستان کو  2 ارب ڈالر سے زائد قرض دے گا

    عالمی بینک پاکستان کو 2 ارب ڈالر سے زائد قرض دے گا

    عالمی بینک رواں مالی سال 2025-26 میں پاکستان کو مختلف منصوبوں کے لیے 2 ارب ڈالر سے زائد مالیت کا قرضہ فراہم کرے گا۔

    اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق یہ قرضہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن اور انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن کے ذریعے فراہم کیا جائے گا اس سلسلے میں حکام کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کی فنڈنگ سے پاکستان میں 16.6 ارب ڈالر مالیت کے 57 منصوبے جاری ہیں جن کا تعلق زراعت، پانی، توانائی، فنانس، ریونیو، مواصلات، دیہی و شہری ترقی، ہیومن کیپٹل، سوشل سروسز اور گورننس سے ہے۔

    دستاویز کے مطابق عالمی بینک نے گزشتہ 7 برس میں پاکستان کو 11 ارب 84 کروڑ ڈالر فراہم کیے، جن میں سب سے زیادہ 1.96 ارب ڈالر توانائی کے شعبے کے لیے دیے گئے گزشتہ مالی سال 2024-25 میں پاکستان کو 1 ارب 80 کروڑ ڈالر ملے تھے، اس سے پہلے 2023-24 میں 2.24 ارب ڈالر، 2022-23 میں 2.12 ارب ڈالر، 2021-22 میں 1.59 ارب ڈالر اور 2020-21 میں 2 ارب ڈالر فراہم کیے گئے تھےمالی سال 2019-20 میں پاکستان کو 1.37 ارب ڈالر کا قرضہ دیا گیا تھا۔حکام کے مطابق آئندہ برسوں میں بھی مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے مزید 8.6 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

    ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں پانچویں بار توسیع

    وینزویلا کی ’منشیات بردار‘ کشتی پر امریکی فوج کا حملہ، 11 افراد ہلاک

    دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی حمایت جاری رکھیں گے، بلاول بھٹو

  • ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں پانچویں بار توسیع

    ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں پانچویں بار توسیع

    لاہور کی مقامی عدالت نے مشہور یوٹیوبر سعد الرحمن المعروف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں پانچویں بار توسیع کری۔

    این سی سی آئی اے نے ڈکی بھائی کو دو روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ ملزم سے تفتیش مکمل نہیں ہوئی، اس لیے جسمانی ریمانڈ میں توسیع دی جائے تاکہ مزید تحقیقات کی جا سکیں،عدالت نے ڈکی بھائی کے ریمانڈ میں پانچویں بار توسیع کرتے ہوئے انہیں مزید دو دن تک نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی حراست میں رکھنے کی منظوری دی۔

    عدالت نے ایجنسی کو ہدایت کی کہ وہ یوٹیوبر کے خلاف اپنی تفتیش جلد از جلد مکمل کرے،ڈکی بھائی نے اپنے وکیل کے ذریعے عدالت کو بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ایجنسی اپنی تحقیقات مکمل کرے اور ریمانڈ میں توسیع پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

    وینزویلا کی ’منشیات بردار‘ کشتی پر امریکی فوج کا حملہ، 11 افراد ہلاک

    ڈکی بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے غیر قانونی جوا ایپلیکیشنز کی پروموشن کی، جس کے تحت ان کے خلاف 17 اگست کی نصف شب این سی سی آئی اے لاہور نے ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا،مقدمے میں الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی شقیں 13 (الیکٹرانک جعلسازی)، 14 (الیکٹرانک فراڈ)، 25 (اسپیم) اور 26 (اسپوفنگ) کے علاوہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 294-بی اور 420 بھی شامل ہیں۔

    گلگت بلتستان : 118 جانوروں کے پرمٹ نیلام کرنے کا اعلان

  • وینزویلا کی ’منشیات بردار‘ کشتی پر امریکی فوج کا حملہ، 11 افراد ہلاک

    وینزویلا کی ’منشیات بردار‘ کشتی پر امریکی فوج کا حملہ، 11 افراد ہلاک

    امریکی فورسز نے منگل کو ایک کشتی پر حملہ کیا جو منشیات امریکا لے جا رہی تھی، جس میں 11 منشیات فروش مارے گئے-

    اے ایف پی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں ایک کھلی اسپیڈ بوٹ دکھائی دیتی ہے، جس پر کئی افراد سوار ہیں اور پھر وہ زور دار دھماکے سے پھٹ جاتی ہےیہ اقدام کراکس اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی میں ممکنہ طور پر بڑا اضافہ ہے، امریکا نے حال ہی میں لاطینی امریکا میں 8 جنگی جہاز تعینات کیے ہیں، جسے وہ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جنگ قرار دیتا ہے۔

    ٹرمپ نے پہلے وائٹ ہاؤس میں کہا تھا کہ امریکی فورسز نے ’منشیات سے بھری ایک کشتی کو تباہ کردیا‘، بعد ازاں انہوں نے ٹروتھ سوشل پر اس حملے کی تفصیل اور ویڈیو شیئر کی،کہاکہ،آج صبح میرے حکم پر امریکی فوج نے ٹرین دے اراگوا کے منیشات فروش پر مہلک حملہ کیا، یہ دہشت گرد بین الاقوامی پانیوں میں منشیات امریکا منتقل کر رہے تھے، حملے میں 11 دہشت گرد مارے گئے جبکہ امریکی فورسز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا‘۔

    دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی حمایت جاری رکھیں گے، بلاول بھٹو

    ٹرمپ نے مزید الزام لگایا کہ وینیزویلا کا یہ گروہ نکولس مادورو کی نگرانی میں کام کررہا ہے، امریکا نے رواں سال کے شروع میں اس تنظیم کو دہشت گرد قرار دیا تھایہ پیغام ان سب کے لیے ہے جو امریکا میں منشیات لانے کے بارے میں سوچ بھی رہے ہیں، خبردار رہیں!‘۔

    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی کہا کہ امریکا ’اپنی پوری طاقت‘ استعمال کرتے ہوئے منشیات کے کارٹلز کو ختم کرے گا، انہوں نے بتایا کہ کشتی وینیزویلا سے روانہ ہوئی تھی۔

    ادھر نکولس مادورو نے کہا کہ امریکا کی بحری تعیناتی وینیزویلا کے لیے خطرہ ہے، اس وقت امریکا کے 8 بحری جہاز لاطینی امریکا میں انسدادِ منشیات آپریشنز میں مصروف ہیں، جن میں3 ایمفیبیئس اسالٹ شپس، 2 ڈسٹرائرز، ایک کروز اور ایک لٹریل کامبیٹ شپ شامل ہے۔

    وزیراعظم کاچین کے شہر بیجنگ میں آنژن ہسپتال کا دورہ

    امریکا اور وینیزویلا کے درمیان حالیہ دنوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، اور نکولس مادورو نے ’زیادہ سے زیادہ تیاری‘ کی حالت نافذ کر دی ہے تاکہ ممکنہ امریکی حملے کا مقابلہ کیا جا سکےامریکا نے نکولس مادورو کی گرفتاری پر انعام بھی بڑھا کر 5 کروڑ ڈالر کر دیا ہے، جن کے 2018 اور 2024 کے انتخابات کو امریکا اور بیشتر عالمی برادری نے دھاندلی قرار دیتے ہوئے تسلیم نہیں کیا۔

  • دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی حمایت جاری رکھیں گے، بلاول بھٹو

    دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی حمایت جاری رکھیں گے، بلاول بھٹو

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انتہا پسندی و دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھیں گے۔

    بنوں میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے اور لکی مروت میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے دہشتگردانہ حملے کو ناکام بنانے پر ایف سی اہلکاروں کے عزم و جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیااور ان کے خاندانوں سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا انہوں نے دہشتگرد حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں اور شہریوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

    پی پی پی چیئرمین نے اس موقع پر انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا،بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کی ریلی میں ہونے والے دھماکے کی بھی مذمت کی انہوں نے دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں اور بی این پی(ایم) کی قیادت سے تعزیت کی،کہا کہ یقین ہے کہ اس گھناؤنے جرم میں ملوث دہشتگرد جلد قانون کی گرفت میں آئیں گے۔

    انہوں نے حکومت بلوچستان کو ہدایت کی کہ واقعے میں زخمی ہونے والے شہریوں کے علاج معالجے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

  • گلگت بلتستان : 118 جانوروں کے پرمٹ نیلام کرنے کا اعلان

    گلگت بلتستان : 118 جانوروں کے پرمٹ نیلام کرنے کا اعلان

    گلگت بلتستان کے محکمہ وائلڈ لائف اینڈ پارکس نے 26-2025 کے شکار کے سیزن کے لیے 118 جانوروں کے پرمٹ نیلام کرنے کا اعلان کیا ہے-

    نیلامی کی تقریب آج گلگت میں فاریسٹ، پارکس اینڈ وائلڈ لائف کمپلیکس میں ہوگی،جن میں 4 استور مارخور، 100 ہمالیائی آئی بیکس اور 14 نیلی بھیڑیں شامل ہیں،آنے والے سیزن کے لیے استور مارخور کے پرمٹ کی بنیادی قیمت بڑھا کر 2 لاکھ ڈالر مقرر کی گئی ہے جبکہ نیلی بھیڑ اور ہمالیائی آئی بیکس کے پرمٹ بالترتیب 30 ہزار اور 10 ہزار ڈالر رکھے گئے ہیں۔

    گزشتہ سال کے بنیادی نرخ کم تھے، مارخور کے لیے ایک لاکھ 50 ہزار ڈالر، نیلی بھیڑ کے لیے 9 ہزار ڈالر اور آئی بیکس کے لیے 5 ہزار 500 ڈالر کے نرخ مقرر کیے گئے تھے، 25-2024 کے سیزن میں 118 پرمٹ جاری کیے گئے تھے، مگر صرف 60 خریدے گئے، اس دوران مارخور کے ایک پرمٹ کی سب سے زیادہ بولی ایک لاکھ 61 ہزار ڈالر لگی، جس سے گلگت بلتستان حکومت کو 3 کروڑ روپے سے زائد کی آمدن ہوئی۔

    بلوچستان میں بدامنی کے اثرات پورے معاشرے پر پڑ رہے ہیں، صدر سپریم کورٹ بار

    حکام کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا جیسے دیگر علاقوں میں مارخور کے شکار کے لیے قیمتیں 5 لاکھ ڈالر تک پہنچ جاتی ہیں، تاہم مقامی منتظمین اور ٹور آپریٹرز کا موقف ہے کہ فیسوں میں بھاری اضافہ ان کے کاروبار کو نقصان پہنچا رہا ہے اور غیر ملکی گاہکوں کو بھی بددل کر رہا ہے، ان کے مطابق اس سے نہ صرف منتظمین بلکہ ان مقامی برادریوں کو بھی نقصان ہو رہا ہے جو ٹرافی ہنٹنگ کی آمدن پر انحصار کرتی ہیں۔

    اسی طرح سفاری کلب انٹرنیشنل پاکستان چیپٹر کے چیئرمین سید صمصام علی بخاری نے بتایا کہ تاجکستان میں مارخور کے شکار پر لاجسٹک اخراجات سمیت تقریباً ایک لاکھ 60 ہزار ڈالر خرچ آتا ہے، نیپال میں نیلی بھیڑ کے شکار کی اوسط لاگت 29 ہزار ڈالر ہے اور وسطی ایشیا میں آئی بیکس کے شکار پر 8500 سے 9900 ڈالر کے درمیان اخراجات آتے ہیں۔

    بھارت کاایک بار پھر رابطہ،پاکستان کو دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال سے آگاہ کر دیا

    1990 میں نگر کی وادی بار میں شروع ہونے والا ٹرافی ہنٹنگ پروگرام مقامی برادریوں کی شمولیت سے چلایا جاتا ہے، جنہیں شکار کی آمدن کا تقریباً 80 فیصد تحفظ اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے دیا جاتا ہے،اگرچہ اس پروگرام کو نایاب جانوروں کے تحفظ کا سہرا دیا جاتا ہے، لیکن اسٹیک ہولڈرز کو خدشہ ہے کہ حالیہ نرخوں میں اضافہ اس کی پائیداری کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

  • بلوچستان میں بدامنی کے اثرات پورے معاشرے پر پڑ رہے ہیں، صدر سپریم کورٹ بار

    بلوچستان میں بدامنی کے اثرات پورے معاشرے پر پڑ رہے ہیں، صدر سپریم کورٹ بار

    سپریم کورٹ بار کے صدر میاں رؤف عطا نےکہاہےکہ،گزشتہ روز بلوچستان میں ہونے والا حملہ ایک انتہائی دردناک واقعہ تھا جس میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔

    سپریم کورٹ بار کے صدر میاں رؤف عطا نے سپریم کورٹ کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ صوبے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال فوری توجہ کی متقاضی ہے،گزشتہ روز بلوچستان میں ہونے والا حملہ ایک انتہائی دردناک واقعہ تھا جس میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔

    میاں رؤف عطا نے کہا کہ بلوچستان میں بدامنی کے اثرات پورے معاشرے پر پڑ رہے ہیں، کاروبار شدید متاثر ہے، زمینی راستے تقریباً بند ہوچکے ہیں جبکہ فضائی سفر اتنا مہنگا ہو گیا ہے کہ ایک ٹکٹ 70 ہزار روپے میں فروخت ہورہا ہے،انہوں نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو اس صورتحال پر فوری توجہ دینے کا مطالبہ کیا۔

    چینی فوج کی تاریخی پریڈ، وزیراعظم شہباز شریف کےسوشل میڈیا پر چر چے

    ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کرپشن اور مس مینجمنٹ عروج پر ہے، جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات بڑھ رہی ہیں،تربت میں فورسز کے 5 اہلکاروں کی ہلاکت بھی ہمارا ہی نقصان ہے، وزیر داخلہ بلوچستان میں کیمپ آفس قائم کریں اور براہِ راست عوام سے ملاقات کریں تاکہ عوامی مسائل بہتر انداز میں حل کیے جا سکیں،بدامنی کے باعث بلوچستان کا ہر بچہ نفسیاتی دباؤ کا شکار ہورہا ہے، ایسے میں تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا اور امن و امان پر توجہ دینا ہوگی، بلوچستان کے سیاسی رہنماؤں کو یہ سمجھانا ہوگا کہ مفاہمت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

    میاں رؤف عطا نے کہا کہ ہم مطالبہ کریں گے کہ صوبے میں گڈ گورننس لائی جائے اور سنجیدہ و تجربہ کار لوگوں کو ذمہ داریاں سونپی جائیں، آئین پاکستان انصاف کی فراہمی دہلیز تک پہنچانے کا تقاضا کرتا ہے، اس حوالے سے چیف جسٹس سے بھی رابطہ کیا گیا ہے، انصاف کی عمارت کا دروازہ سب کے لیے کھلا ہونا چاہیے، پنجاب سی سی ڈی کے انکاؤنٹرز کو ایکسٹرا جوڈیشل کلنگ قرار دیا اور کہا کہ یہ کارروائیاں خلافِ قانون ہیں، پنجاب کی اعلیٰ عدلیہ کیسز کا ٹرائل سات سے پندرہ دن کے اندر مکمل کرے تاکہ لوگوں کو جلد انصاف مل سکے۔

    بھارت کاایک بار پھر رابطہ،پاکستان کو دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال سے آگاہ کر دیا

    میاں رؤف عطا نے سپریم کورٹ عمارت میں وکلا پر حالیہ پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے مرکزی دروازے کو کھولنے کا مطالبہ کیا ہےان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کی عدالتوں میں لوگوں کو آزادانہ داخلے کی اجازت ہوتی ہے، لیکن پاکستان کی سپریم کورٹ میں پابندیاں لگائی جا رہی ہیں جو ایک نامناسب عمل ہے،دنیا میں عدالتوں میں جانے والوں کو تحفظ اور اعتماد کا احساس دلایا جاتا ہے جبکہ یہاں اندر جاتے ہی تلاشی اور خوف دیا جاتا ہے، جو اچھی صورتحال نہیں ہے، انصاف کے دروازے سب کے لیے کھلے ہونے چاہئیں اور سپریم کورٹ میں لگائی جانے والی پابندیاں انصاف کے راستے میں رکاوٹ ہیں-

    شادی کا جھانسہ دیکر میٹرک کی طالبہ سے مبینہ جنسی زیادتی ، پرنسپل گرفتار

  • چینی فوج کی تاریخی پریڈ،  وزیراعظم شہباز شریف کےسوشل میڈیا پر چر چے

    چینی فوج کی تاریخی پریڈ، وزیراعظم شہباز شریف کےسوشل میڈیا پر چر چے

    چینی صدر شی جن پنگ نے بدھ کو ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی پریڈ کے موقع پر دنیا کو خبردار کیا ہے کہ انسانیت امن اور جنگ کے درمیان ایک فیصلہ کن انتخاب کے دہانے پر کھڑی ہے-

    چین میں دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی انسداد فاشزم جنگ میں فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر بیجنگ کے تیانمن سکوائر پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں چین نے اپنی بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا اس موقع پر ان کے ساتھ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور شمالی کوریا کے کِم جونگ اُن اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف بھی موجود تھے۔

    جاپانی جارحیت کیخلاف چینی عوام کی بھرپور مزاحمت کی اس یادگاری تقریب کی خاص بات وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر سمیت روسی صدر ولادیمرپیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان کے ہمراہ صف اول میں موجودگی تھی، تیانمن اسکوائر میں ملٹری پریڈ سے قبل ان رہنماؤں نے جنگ عظیم دوئم کے چینی افسروں سے مصافحہ کیا۔

    اس پریڈ کا مقصد چین کی فوجی طاقت اور سفارتی اثرورسوخ کو دنیا کے سامنے پیش کرنا تھا، جبکہ یہ ایسے وقت میں ہوئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی پابندیاں اور غیر یقینی پالیسیوں نے چین کے تعلقات کو اتحادیوں اور حریفوں دونوں کے ساتھ کشیدہ کر رکھا ہے،صدر شی جن پنگ نے تیانمن اسکوائر میں 50 ہزار سے زائد افراد کے مجمعے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’آج انسانیت امن یا جنگ، مکالمہ یا تصادم، باہمی فائدے یا صفر جمعی کھیل کے انتخاب کے سامنے ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ چینی عوام ’تاریخ کے درست رخ پر ڈٹے ہوئے ہیں‘۔

    بعدازاں صدر شی جن پنگ نے کھلی گاڑی میں بیٹھ کر فوجی دستوں اور جدید ہتھیاروں کا معائنہ کیا، جن میں ہائپر سونک میزائل، زیرآب ڈرون اور ہتھیاروں سے لیس ’روبوٹ وولف‘ شامل تھے، 70 منٹ طویل اس مظاہرے میں ہیلی کاپٹروں نے بڑے بینرز لہرائے اور لڑاکا طیارے فارمیشن بناکر پرواز کرتے رہے، جبکہ آخر میں 80 ہزار ’امن کے پرندے‘آزاد کیے گئے۔

    شی جن پنگ نے ماﺅ زے تنگ کے طرز کے لباس میں سرخ قالین پر 25 سے زائد عالمی رہنماؤں کا خیرمقدم کیا، جن میں انڈونیشیا کے پرابوو سبیانتو بھی شامل تھے جن کی شرکت ملک میں بڑے پیمانے پر احتجاج کے باوجود غیر متوقع تھی، شی کی اہلیہ پینگ لی یوان نے کئی مہمانوں سے انگریزی میں ’آپ سے مل کر اچھا لگا‘ اور ’چین میں خوش آمدید‘ کے الفاظ کہے۔

    چینی صدر شی جن پنگ کے استقبال کے موقع پر اُن کی اہلیہ اور خاتونِ اوّل پنگ لی یوان بھی موجود تھیں، گروپ فوٹو میں وزیراعظم شہباز شریف صفِ اوّل میں نمایاں نظر آئے، جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اس تقریب میں مدعو ہی نہیں کیا گیا تھا،دلچسپ اتفاق یہ ہوا کہ جب صدر شی نے وزیراعظم شہباز شریف کا خیرمقدم کیا تو اُن کے فوراً بعد شمالی کوریا کے رہنما کا استقبال کیا گیا، عالمی رہنما پریڈ کا معائنہ کرنے کے لیے تیانمن روسٹرم کی طرف بڑھے، تو سیڑھیاں چڑھتے وقت بھی وزیراعظم شہباز شریف اور شمالی کوریا کے رہنما ایک دوسرے کے قریب دکھائی دیے۔

    چینی فوج کی تاریخی پریڈ کے موقع پر صف اول میں موجود وزیراعظم شہباز شریف سوشل میڈیا پر چھا گئے، جہاں انہیں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر صارفین نے انہیں خراج تحسین پیش کیا، ایک صارف نے وزیر اعظم کی فوجی پریڈ میں شرکت کی ویڈیوشیئر کرتے ہوئے اسے پوری قوم کے لیے باعث فخر قرار دیا،ایک صارف نےمذکورہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس کے فریم کو نایاب قرار دیا جس میں بیک وقت 4 بڑے نام یعنی ’شی، پیوٹن، کم اور شہباز‘ شامل تھے۔