Baaghi TV

Tag: ٌاتازہ ترین

  • ٹانک اور شمالی وزیرستان میں پولیو کے 2 نئے کیسز رپورٹ،رواں سال مجموعی کیسز23 ہوگئے

    ٹانک اور شمالی وزیرستان میں پولیو کے 2 نئے کیسز رپورٹ،رواں سال مجموعی کیسز23 ہوگئے

    صوبہ خیبر پختونخوا کے 2 جنوبی اضلاع سے پولیو کے 2 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد پاکستان میں 2025 کے مجموعی کیسز کی تعداد 23 ہوگئی۔

    نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) اسلام آباد میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری فار پولیو ایریڈیکیشن نے جنوبی خیبر پختونخوا سے پولیو کے 2 نئے کیسز کی تصدیق کی ہے، ایک ضلع ٹانک اور دوسرا ضلع شمالی وزیرستان سے سامنے آیاتازہ کیسز میں یونین کونسل ملزئی ضلع ٹانک کی 16 ماہ کی بچی اور یونین کونسل میران شاہ-3 ضلع شمالی وزیرستان کی 24 ماہ کی بچی شامل ہے، ان کیسز کے بعد سال 2025 میں پاکستان میں پولیو کیسز کی کل تعداد 23 ہوگئی ہے، جن میں 15 خیبر پختونخوا، 6 سندھ سے، اور ایک ایک پنجاب اور گلگت بلتستان سے رپورٹ ہوا ہے۔

    پولیو وائرس کی منتقلی روکنے کے لیے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے آئندہ کم ٹرانسمیشن سیزن کے لیے جامع ویکسینیشن شیڈول تیار کیا ہے، اس سیزن کی پہلی مہم یکم سے 7 ستمبر 2025 تک ملک بھر میں چلائی جائے گی، جبکہ جنوبی خیبر پختونخوا میں یہ مہم 15 ستمبر سے شروع ہوگی، اس دوران 5 سال سے کم عمر کے 2 کروڑ 80 لاکھ سے زائد بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج :100 انڈیکس میں386 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

    واضح رہے ملک کے 75 سے زائد اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کے موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے سبب وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز کو ذاتی طور پر 27 اگست کو وزیر اعظم ہاؤس طلب کیا ہے،اس سے قبل ملک کے 4 علاقوں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی سب سے خطرناک قسم پائی گئی تھی جن میں دیامر، جنوبی وزیرستان، لاہور اور راولپنڈی کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

    تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج :100 انڈیکس میں386 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج :100 انڈیکس میں386 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 49 ہزار کی حد عبور کر لی –

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں386 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزار201 پوائنٹس پر پہنچ گیا،گزشتہ روز بھی ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 49 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔

    دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا ، ایکسچیبج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 78 پیسے ہو گئی ہے۔

    معروف مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا گرفتار

    بھارت نے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا ، مزید دیہات زیر آب

    تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

  • معروف مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا گرفتار

    معروف مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا گرفتار

    جہلم : پولیس نے مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کرلیا۔

    جہلم پولیس نے معروف مذہبی اسکالر اور سوشل میڈیا شخصیت انجینئر محمد علی مرزا کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا ہے،جہلم پولیس کے مطابق انجینئر محمد علی مرزاکو 3 ایم پی او کےتحت گرفتار کیاگیا اور انہیں جیل منتقل کردیا گیا ہےپولیس کے مطابق انجینئر علی مرزا کے خلاف مذہبی جماعتوں کی جانب سےدرخواست دائر ہے جس کے نتیجے میں انہیں گرفتار کیا گیا،قانون کے مطابق کارروائی کی گئی ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    واضح رہے کہ مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل بھی بنارکھا ہے۔

    بھارت نے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا ، مزید دیہات زیر آب

    تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    کراچی : ملیر جیل سے 225 قیدی فرار ہونے کی انکوائری مکمل، رپورٹ تیار

  • بھارت نے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا ، مزید دیہات زیر آب

    بھارت نے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا ، مزید دیہات زیر آب

    بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب پیدا ہو گیا ، جس سے مزید درجنوں دیہات متاثر ہو گئے۔

    فلڈ کاسٹنگ ذرائع کے مطابق دریائے ستلج میں پانی کی آمد 1 لاکھ 4 ہزار 664 کیوسک جبکہ اخراج 98 ہزار 353 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہےدریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 95 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے ، گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح 22 فٹ سے بلند ہونے کے باعث مزید دیہات زیر آب آنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہےاپ اسٹریم اور ڈاؤن اسٹریم پر دریائے ستلج کی تباہ کاریاں جاری ہیں ، سیلاب سے 10عارضی بند بہہ گئے ، متاثرہ علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے ، متاثرین اونچے ٹیلوں پر پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

    دریائے ستلج میں ہریکے کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے، ہریکے کے بالائی اور زیریں علاقے اونچے درجے کی سیلابی صورت حال کا سامنا کر رہے ہیں، ستلج اور اس سے منسلک دریاؤں میں پانی کا بہاؤ مزید بڑھنے کا امکان ہے،دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ تربیلا اور تونسہ پر پانی کی سطح معمول کے مطابق ہے-

    تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر اونچے درجے اور سلیمانکی پر درمیانے درجے کا سیلاب ہےاسی طرح دریائے چناب میں مرالہ اور خانکی پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، ڈیموں کی بات کی جائے تو تربیلا ڈیم مکمل بھر چکا ہے جبکہ منگلا 76 فیصد بھرا ہے، بھارتی ڈیموں میں بھاکرا 80 فیصد، پونگ 87 فیصد اور تھیئن ڈیم 85 فیصد بھرے ہوئے ہیں،تاہم بھارت کے مادھوپر ڈیم سے پانی کے اخراج کی وارننگ کے بعد دریائے راوی، چناب اور ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے، این ڈی ایم اے نے اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا۔

    نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں دریائے راوی میں جسر کے مقام پر 80 ہزار سے ایک لاکھ 25 ہزار کیوسک تک کے بہاؤ کے ساتھ اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح ایک لاکھ 50 ہزار سے 2 لاکھ کیوسک تک پہنچ سکتی ہے، اسی طرح دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر ایک لاکھ 90 ہزار سے 2 لاکھ 20 ہزار کیوسک کے بہاؤ کے ساتھ شدید سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔

    کراچی : ملیر جیل سے 225 قیدی فرار ہونے کی انکوائری مکمل، رپورٹ تیار

    ہائیڈرولوجیکل اعداد و شمار کے مطابق راوی اور اس سے منسلک نالوں میں مسلسل درمیانی سے شدید بارش کے باعث تھیئن ڈیم میں پانی 1717 فٹ تک پہنچ گیا ہے، پیر تک دریائے راوی میں کوٹ نیناں کے مقام پر 64 ہزار کیوسک پانی خارج ہو رہا تھا، جو 24 گھنٹوں میں جسر کے مقام پر ’نچلے سے درمیانے درجے‘ کے سیلاب کا باعث بن سکتا ہے اور اگر بارشیں جاری رہیں اور اسپِل وے مزید کھولے گئے تو 27 اگست تک اونچے درجے کے سیلاب میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

    ریسکیو 1122 کے ترجمان فاروق احمد نے بتایا کہ دریائے سندھ، چناب، راوی اور ستلج کے زیریں علاقوں سے ہفتے کے روز سے اب تک 24 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، یہ دریا بالائی علاقوں میں شدید مون سون بارشوں کے باعث نچلے سے اونچے درجے کے سیلاب کا سامنا کر رہے ہیں اور اگلے 48 گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی ہے،انخلا کی یہ کارروائی قصور، اوکاڑا، پاکپتن، بہاولنگر، وہاڑی اور نارووال میں کی گئی، کیونکہ بھارت کی جانب سے سیلابی الرٹ ملنے کے بعد ان اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا تھا۔

    ممتاز صحافی عبدالستار خان کی نیب سے متعلق انگریزی کتاب،کی تقریب رونمائی

    ادھر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بھی پنجاب میں شدید بارشوں کے پیش نظر سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا، اگلے 48 گھنٹوں میں بالائی علاقوں میں بارش کے باعث دریاؤں میں طغیانی کا خطرہ ہے، دریائے چناب، راوی اور ستلج میں ’اونچے سے بہت اونچے درجے‘ کے سیلاب کا خطرہ ہے، جبکہ راولپنڈی، لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

    ممکنہ سیلاب کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں جبکہ لاہور، ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان کے کمشنرز کو بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے، قصور، اوکاڑا، پاکپتن، وہاڑی، بہاولنگر، لودھراں، بہاولپور، ملتان اور مظفرگڑھ کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی سیلاب کے پیش نظر الرٹ پر رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں میں نارووال میں 27 ملی میٹر، سیالکوٹ 5 ملی میٹر، قصور 4 ملی میٹر، لاہور اور گوجرانوالہ 3 ملی میٹر، جبکہ گجرات اور خانیوال میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    پنجاب کے قرضوں میں ریکارڈ اضافہ، 38 دن میں 405 ارب روپے کا بوجھ

  • تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

    کشمیراور شمال مشرقی پنجاب میں بیشتر مقامات پر جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےاس دوران شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں تیز و موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے، ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کا امکان ہے۔

    اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، چکوال، جہلم، لاہور، سیالکوٹ، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، نارووال، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، فیصل آباد، رحیم یار خان، بہاولنگر، بہاولپور، ملتان، خانیوال، راجن پور، ڈیرہ غازی خان اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

    کراچی : ملیر جیل سے 225 قیدی فرار ہونے کی انکوائری مکمل، رپورٹ تیار

    پشاور، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، کوہاٹ، خیبر، مانسہرہ، بونیر، اورکزئی، کرم، ہنگو اور وزیرستان میں بارش کا امکان ہےبارکھان، ژوب، موسیٰ خیل، لورالائی، آوران اور لسبیلہ میں بارش کی توقع ہے، سندھ کے علاقوں سکھر، خیر پور، تھرپارکر، عمر کوٹ اور سانگھڑ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہےآزاد کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

    ممتاز صحافی عبدالستار خان کی نیب سے متعلق انگریزی کتاب،کی تقریب رونمائی

  • کراچی : ملیر جیل سے 225 قیدی فرار ہونے کی انکوائری مکمل، رپورٹ تیار

    کراچی : ملیر جیل سے 225 قیدی فرار ہونے کی انکوائری مکمل، رپورٹ تیار

    کراچی میں ملیر جیل سے 225 قیدی فرار ہونے کی انکوائری مکمل کرلی گئی، کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں واقعے کی ذمہ داری جیل حکام پر عائد کر دی۔

    تحقیقاتی رپورٹ میں غفلت، بدانتظامی اور ناقص سیکیورٹی انتظامات کا انکشاف ہوا ہے، زلزلے کے بعد تیاری اور ایس او پیز پر عمل نہ ہونے سے صورت حال بگڑی،رپورٹ میں سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل ارشد حسین شاہ اور دیگر افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے، انسپکٹر جنرل (آئی جی) اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جیل خانہ جات کو بھی ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

    واضح، رہے کہ جون کے مہینے میں کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کے دوران ملیر جیل سے 200 سے زائد قیدی فرار ہوگئے تھے، 78 سے زائد مفرور قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا، فرار ہونے کے دوران ایک قیدی ہلاک، جب کہ 2 زخمی بھی ہوئے تھے۔

    پنجاب کے قرضوں میں ریکارڈ اضافہ، 38 دن میں 405 ارب روپے کا بوجھ

    جیل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ زلزلے کے دوران نقصان سے بچنے کے لیے قیدیوں کو بیرکوں سے باہر بٹھایا گیا تھا، زلزلے کے دوران قیدیوں نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی تھی، قیدیوں نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ماڑی کا گیٹ بھی توڑ ڈالا، ڈی آئی جی جیل خانہ جات حسن سہتو کے مطابق ملیر جیل میں سرچ آپریشن مکمل کرکے پولیس، رینجرز اور ایف سی نے ملیر جیل کا کنٹرول سنبھال لیا تھاضیاالحسن لنجار نے کہاتھا کہ فرار ہونے والے قیدی سنگین جرائم میں ملوث نہیں تھے، ملیر جیل میں پیش آنے والے واقعے میں کوتاہی بھی ہوسکتی ہے۔

    ممتاز صحافی عبدالستار خان کی نیب سے متعلق انگریزی کتاب،کی تقریب رونمائی

  • پنجاب کے قرضوں میں ریکارڈ اضافہ، 38 دن میں 405 ارب روپے کا بوجھ

    پنجاب کے قرضوں میں ریکارڈ اضافہ، 38 دن میں 405 ارب روپے کا بوجھ

    لاہور: صوبہ پنجاب رواں مالی سال کے آغاز میں ملک کا سب سے بڑا قرض لینے والا صوبہ بن گیا ہے، جہاں صرف 38 دنوں (یکم جولائی سے 8 اگست 2025) کے دوران اسٹیٹ بینک سے 405 ارب روپے کا بھاری قرض لیا گیا۔

    بلوم،پاکستان،کےمطابق،یہ قرضہ دیگر صوبوں کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہے، جو مالیاتی ماہرین کے مطابق صوبے کے معاشی ڈھانچے پر گہرے اثرات مرتب کرسکتا ہےاعداد و شمار کے مطابق سندھ نے اسی مدت میں 16 ارب، خیبرپختونخوا نے 21 ارب جبکہ بلوچستان نے صرف 13 ارب روپے کا قرضہ حاصل کیا جس کے مقابلے میں پنجاب کا قرضہ تقریباً 25 گنا زیادہ ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت آئی ایم ایف کی شرائط کے باعث اسٹیٹ بینک سے براہِ راست قرض نہیں لے سکتی تاہم صوبائی حکومتیں بدستور مرکزی بینک پر انحصار کررہی ہیں۔

    دہلی ہائی کورٹ نے مودی کی تعلیمی اسناد عوامی طور پر ظاہر کرنے کا حکمنامہ منسوخ کر دیا

    دوسری جانب پنجاب حکومت نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ 30 سال سے زائد پرانے 675 ارب روپے کے بینکی قرضوں کی ادائیگی مکمل کرلی گئی ہے جو زیادہ تر گندم کی خریداری اور سبسڈی پروگرامز سے وابستہ تھےاس اقدام کو تاریخی فیصلہ قرار دیا گیا ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں روزانہ 25 کروڑ روپے سود کی ادائیگی کا بوجھ ختم ہوگیا ہے اور وسائل عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے لیے دستیاب ہوسکیں گے، بشمول اپنا گھر اپنی چھٹ پروگرام جس کا مقصد سستی رہائش ہے۔

    حکام کے مطابق قومی بینک کو 13.8 ارب روپے کی آخری قسط بھی ادا کردی گئی ہے اور بینکوں کی طرف سے قرض کو رول اوور کرنے کی تمام درخواستیں مسترد کردی گئی ہیں اگر یہ ادائیگی نہ کی جاتی تو پنجاب کو ماہانہ 50 کروڑ روپے کے سود کا سامنا کرنا پڑتا۔

    آسٹریلیا کا ایران پر یہودی مخالف حملوں میں ملوث ہونے کا الزام، ایرانی سفیر کی ملک بدری کا حکم

    دوسری جانب سرکاری ادارے بدستور خسارے میں چل رہے ہیں اور صرف اپنے وجود کو قائم رکھنے کے لیے مزید 65 ارب روپے کے کمرشل بینکوں سے قرض لینے پر مجبور ہوگئے ہیں ان اداروں کا مجموعی واجب الادا قرض اب 2166 ارب روپے سے تجاوز کرچکا ہے۔

    وفاقی حکومت نے بھی اپنے محدود دائرہ کار میں رہتے ہوئے 55 ارب روپے کی ادائیگی اسٹیٹ بینک کو کی ہے، جس سے 30 جون 2025 تک اس کے واجب الادا قرضے کم ہوکر 5269 ارب روپے رہ گئے ہیں۔

    ڈیرہ غازی خان: ممکنہ سیلاب، ضلعی انتظامیہ نے این جی اوز سے تعاون طلب کر لیا

  • آسٹریلیا کا ایران پر یہودی مخالف حملوں میں ملوث ہونے کا الزام، ایرانی سفیر کی ملک بدری کا حکم

    آسٹریلیا کا ایران پر یہودی مخالف حملوں میں ملوث ہونے کا الزام، ایرانی سفیر کی ملک بدری کا حکم

    آسٹریلوی وزیرِاعظم نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا نے ایران کے سفیر احمد صادقی کو ملک بدر کر دیا ہے۔

    رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق،آسٹریلیا نے منگل کو اعلان کیا کہ وہ کینبرا میں ایران کے سفیر کو ملک بدر کرے گا وزیراعظم انتھونی البانیز نے تہران پر الزام لگایا کہ اس نے سڈنی اور میلبورن کے اہم شہروں میں دو یہود مخالف (اینٹی سیمیٹک) حملے کرائے، اکتوبر 2023 میں اسرائیل-غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے آسٹریلیا میں گھروں، اسکولوں، یہودی عبادت گاہوں (سیناگاگ) اور گاڑیوں کو یہود مخالف توڑ پھوڑ اور آتشزدگی کا نشانہ بنایا گیا۔

    البانیز نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ آسٹریلیا کی سیکیورٹی ایجنسی نے مصدقہ انٹیلی جنس اکٹھی کی ہے کہ ایرانی حکومت نے کم از کم 2حملوں کی ہدایت دی، ان کے مطابق آسٹریلین سیکیورٹی انٹیلی جنس آرگنائزیشن (اے ایس آئی او) کا کہنا ہے کہ ایران نے گزشتہ سال 20 اکتوبر کو سڈنی کے ’لوئس کونٹینینٹل کچن‘ اور 6 دسمبر کو میلبورن کے ’اَداس اسرائیل سیناگاگ‘ پر حملے کروائے، انہوں نے مزید کہا کہ اے ایس آئی او کا اندازہ ہے کہ ایران نے مزید حملوں کی بھی منصوبہ بندی کی تھی۔

    ڈیرہ غازی خان: ممکنہ سیلاب، ضلعی انتظامیہ نے این جی اوز سے تعاون طلب کر لیا

    البانیز نے کہا کہ یہ غیر معمولی اور خطرناک جارحیت تھی جو ایک غیر ملکی ریاست نے آسٹریلوی سرزمین پر منظم کی، یہ ہماری سماجی یکجہتی کو نقصان پہنچانے اور معاشرے میں پھوٹ ڈالنے کی کوششیں تھیں،آسٹریلیا نے تہران میں اپنے سفارتخانے کی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں اور تمام سفارتکار محفوظ ہیں اور ایک تیسرے ملک میں موجود ہیں، ان کی حکومت ایران کی پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد تنظیم قرار دے گی۔

    نارنگ منڈی میں مہنگائی کا طوفان، انتظامیہ کی طوطاچشمی

  • کینیڈا کا یوکرین کے لیے 2 ارب ڈالر کی امداد کااعلان

    کینیڈا کا یوکرین کے لیے 2 ارب ڈالر کی امداد کااعلان

    کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے کیف میں یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے دوران 2 ارب ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا، جس میں ایک ارب ڈالر اسلحے، ڈرونز اور بکتر بند گاڑیوں کی خریداری کے لیے مختص ہیں۔

    کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنی نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات میں کہا کہ وہ یوکرین کے لئے مضبوط سکیورٹی گارنٹی کے مطالبے کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور کینیڈا ایسی کسی امن ڈیل کے تحت فوجی دستے بھیجنے کے امکان کو رد نہیں کرتاروس کی مکمل یلغار کو ساڑھے تین سال گزرنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کوششوں کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ یوکرین اور یورپی اتحادی مستقبل کے سکیورٹی فریم ورک پر کام کر رہے ہیں۔

    مارک کارنی نے اپنے پہلے دورۂ یوکرین میں زیلنسکی کے ساتھ یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کی، جس میں ٹرمپ کے خصوصی ایلچی کیتھ کیلگ بھی شریک ہوئےاس موقع پر زیلنسکی نے کہا کہ اس جنگ کے خاتمے کا مطلب ایسا امن ہونا چاہیے جو آئندہ نسلوں کو جنگ کے خطرے سے محفوظ رکھے۔ انہوں نے زور دیا کہ مستقبل کے سکیورٹی گارنٹی نیٹو کے آرٹیکل 5 کے قریب تر ہوں۔

    ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال میں ٹرینی نرس کے ساتھ مبینہ ہراسانی پر ہیڈ نرس معطل

    مارک کارنی نے کہا کہ صرف یوکرین کی فوجی طاقت پر انحصار کافی نہیں، اس کے لئے عالمی شراکت داری ضروری ہےدونوں رہنماؤں نے ڈرون کی مشترکہ تیاری کا معاہدہ بھی کیا، جبکہ کینیڈا نے اگلے ماہ ایک ارب کینیڈین ڈالر کی فوجی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

    حماد اظہر کا این اے 129 سے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان

  • ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال میں ٹرینی نرس کے ساتھ مبینہ ہراسانی پر ہیڈ نرس معطل

    ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال میں ٹرینی نرس کے ساتھ مبینہ ہراسانی پر ہیڈ نرس معطل

    ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال کراچی میں زیر تربیت نرس کے ساتھ مبینہ ہراسانی کے واقعہ کے معاملے پر اسپتال انتظامیہ نے ہراساں کرنے والے ہیڈ نرس کو معطل کر دیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کی ویڈیو پر وائس چانسلر نے نوٹس لیا تھاپروفیسر جہاں آرا کے مطابق ہراسانی میں ملوث افراد کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، ڈاؤ یونیورسٹی میں ہراسانی کے معاملے میں زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اسپتال انتظامیہ کے مطابق مزید ملزمان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس کے اسپتال کی ایک وڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں میں مرد عملے کی جانب سے نرس کے سامنے غیر اخلاقی حرکات و اشارے کرتے دیکھا جا سکتا ہے یہ واقعہ دو روز قبل اوجھا کیمپس آئی سی یو میں پیش آیا تھا وڈیو میں عملے کے دو افراد نائٹ ڈیوٹی کے دوران نرس کو مجبور کرتے رہے، تاہم نرس نے مزاحمت کی۔

    زرائع کے مطابق ہراساں کرنے میں مبینہ طور پر ٹیکنیشن دلشاد، ہیڈ نرس دانش ملوث بتائے جا رہے ہیں قائم مقام وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی پروفیسر جہاں آرا نے بتایا کہ ملوث ملازمین کو معطل کردیا گیا ہے رجسٹرار کو واقعے کی فوری تحقیقات کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے، تحقیقاتی کمیٹی 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں انسداد ہراسانی کمیٹی موجود ہے، ملوث ہونے پر ملازمین سخت ایکشن لیا جائے گا، یونیورسٹی میں ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، وائس چانسلر نے کہا کہ ہراسگی کے واقعات پر ملازمت سے برطرفی اور بھاری جرمانے بھی کیے جاتے ہیں۔