Baaghi TV

Tag: ٌاتازہ ترین

  • رائٹرز پر غزہ میں صحافیوں کے قتل کی سہولت کاری کا سنگین الزام

    رائٹرز پر غزہ میں صحافیوں کے قتل کی سہولت کاری کا سنگین الزام

    برطانوی خبر رساں ادارے رائٹر سے وابستہ کینیڈین صحافی ویلیری زنک نے غزہ میں گزشتہ دو برس میں 245 صحافیوں کے قتل کی سہولت کاری کا سنگین الزام اپنے ادارے پر لگاتے ہوئے ملازمت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

    ویلیری زنک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ’رائٹرز‘ کے لیے کام جاری نہ رکھنے کا بیان پوسٹ کیا ہےکینیڈین صحافی نے اپنی پوسٹ پر لکھا کہ گزشتہ 8 برسوں سے میں ’رائٹرز نیوز ایجنسی‘ کے ساتھ بطور اسٹرنگر کام کر رہی ہوں، میرے فوٹوگراف نیویارک ٹائمز، الجزیرہ اور دیگر عالمی میڈیا اداروں میں شائع ہوئے ہیں، اور شمالی امریکا، ایشیا، یورپ اور دنیا کے دیگر حصوں میں پہنچےاس مقام پر آ کر میرے لیے ’رائٹرز‘ کے ساتھ تعلق برقرار رکھنا ناممکن ہو گیا ہے، کیوں کہ اس کا کردار غزہ میں 245 صحافیوں کے منظم قتل کی توجیہ دینے اور اسے سہولت فراہم کرنے میں ہے، اپنے فلسطینی ساتھیوں کے لیے مجھ پر کم از کم اتنا تو قرض ہے، یا اس سے کہیں زیادہ۔

    کینیڈین صحافی نے لکھا کہ جب اسرائیل نے 10 اگست کو غزہ سٹی میں انس الشریف اور الجزیرہ کی پوری ٹیم کو قتل کیا تو رائٹرز نے اسرائیل کا وہ بالکل بے بنیاد دعویٰ شائع کرنے کا انتخاب کیا کہ انس الشریف حماس کا رکن تھا، یہ ان بے شمار جھوٹوں میں سے ایک تھا جنہیں رائٹرز جیسے میڈیا ادارے بار بار دہراتے اور انہیں وقعت دیتے ہیں، اسرائیلی پروپیگنڈے کو آگے بڑھانے کی ’رائٹرز‘ کی آمادگی نے ان کے اپنے رپورٹرز کو بھی اسرائیل کی نسل کشی سے محفوظ نہیں رکھا، آج صبح ایک اور حملے میں النصر ہسپتال میں 20 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 5 مزید صحافی بھی شامل تھے، جن میں رائٹرز کے کیمرا مین حسام المسری بھی تھے۔

    سی ڈی اے کا اسلام آباد کو فری وائی فائی سٹی بنانے کا اعلان

    کینیڈین صحافی نے لکھا کہ یہ وہی تھا، جسے ’ڈبل ٹیپ‘ حملہ کہا جاتا ہے، یعنی اسرائیل کسی اسکول یا ہسپتال جیسے شہری ہدف پر بمباری کرتا ہے، پھر میڈیکس، ریسکیو ٹیموں اور صحافیوں کے پہنچنے کا انتظار کرتا ہے، اور دوبارہ حملہ کرتا ہےمغربی میڈیا براہِ راست اس ماحول کا ذمہ دار ہے، جس میں ایسا ممکن ہو سکتا ہے، جیسا کہ ڈراپ سائٹ نیوز کے جیریمی سکاہل نے کہا کہ ’ہر بڑا ادارہ نیویارک ٹائمز سے لے کر واشنگٹن پوسٹ تک، اے پی سے رائٹرز تک، اسرائیلی پروپیگنڈے کے لیے ایک کنویئر بیلٹ کا کردار ادا کرتا رہا ہے، جنگی جرائم کو صاف و شفاف بنا کر پیش کرتا ہے، متاثرین کو غیر انسانی بناتا ہے، اپنے ساتھیوں اور صحافت کی سچائی و اخلاقیات کے دعووں کی نفی کرتا ہے۔

    ویلیری زنک نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ مغربی میڈیا اداروں نے اسرائیل کے نسل کش بیانیے کو بغیر کسی تصدیق کے دہرا کر، صحافت کی بنیادی ذمہ داری کو ترک کرتے ہوئے اس قتلِ عام کو ممکن بنایا، جس میں صرف دو برس میں ایک چھوٹی سی زمینی پٹی پر اتنے صحافی مارے گئے جتنے پہلی جنگِ عظیم، دوسری جنگِ عظیم، کوریا، ویتنام، افغانستان، یوگوسلاویہ اور یوکرین کی جنگوں میں بھی نہیں مرے، اس کے علاوہ ایک پوری آبادی کو بھوکا رکھنا، بچوں کو چیر دینا اور لوگوں کو زندہ جلانا تو اپنی جگہ ہے۔

    اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ سے ملاقات،فلسطین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ

    ویلیری زنک نے لکھا کہ انس الشریف کے کام کی وجہ سے ’رائٹرز‘ کے لیے پلٹزر انعام کی جیت بھی رائٹرز کو اس پر مجبور نہ کر سکی کہ جب اسرائیلی قابض افواج نے انہیں ’ہٹ لسٹ‘ پر ڈال دیا تو وہ ان کا دفاع کرتے، یہ جیت انہیں مجبور نہ کر سکی کہ جب انہوں نے عالمی میڈیا سے تحفظ کی اپیل کی اور ایک اسرائیلی فوجی ترجمان نے ویڈیو میں ان کے قتل کی نیت کا اعلان کیا تو وہ ان کا ساتھ دیتے، اور یہ جیت انہیں مجبور نہ کر سکی کہ جب چند ہفتوں بعد انہیں تلاش کر کے قتل کر دیا گیا تو وہ ان کی موت پر سچائی سے رپورٹنگ کرتےمیں نے ان 8 برس میں رائٹرز کے ساتھ کیے گئے اپنے کام کی قدر کی ہے، لیکن اس مقام پر میں اس پریس پاس کو شرمندگی اور غم کے سوا کسی جذبے کے ساتھ پہننے کا تصور نہیں کر سکتی، میں نہیں جانتی کہ غزہ کے صحافیوں (جو سب سے بہادر اور بہترین تھے) کی ہمت اور قربانی کو عزت دینے کا آغاز کیسے کیا جائے، لیکن آئندہ جو کچھ بھی میں کر سکوں گی، وہ اسی جذبے کے ساتھ ہوگا-
    توشہ خانہ ٹو کیس:عمران خان کے وکلا اور اہلخانہ کو سماعت میں شامل ہونے کی اجازت

  • سی ڈی اے کا  اسلام آباد کو فری وائی فائی سٹی بنانے کا اعلان

    سی ڈی اے کا اسلام آباد کو فری وائی فائی سٹی بنانے کا اعلان

    کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت کو فری وائی فائی سٹی بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

    سی ڈی اے کے مطابق اس منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں اسلام آباد کے 30 مختلف مقامات پر شہریوں اور سیاحوں کو بلا معاوضہ مفت انٹرنیٹ سہولت فراہم کی جائے گی، میٹرو اور فیڈر بس اسٹیشنز، پارکس اور دیگر عوامی مقامات پر مفت انٹرنیٹ دستیاب ہوگا، جس کے بعد منصوبے کو مزید وسعت دی جائے گی۔

    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) اس نیٹ ورک کو چلائے گی اور اس کی دیکھ بھال کرے گی، جبکہ سی ڈی اے کی ٹیم تکنیکی معاونت فراہم کرے گی،منصوبے کو پائیدار بنانے کے لیے ایک مارکیٹنگ اور ریونیو ماڈل بھی تیار کیا جائے گا، تاکہ حاصل ہونے والی آمدن سے نظام کو اپ گریڈ اور برقرار رکھا جا سکے۔

    اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ یہ منصوبہ اسلام آباد کو اسمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کے اقدامات کا حصہ ہے، جس سے شہریوں کو جدید ٹیکنالوجی کی سہولتیں اور بہتر روابط اور آن لائن سروسز تک آسان رسائی حاصل ہوگی

  • اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ سے  ملاقات،فلسطین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ

    اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ سے ملاقات،فلسطین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ

    نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکی کے وزیر خارجہ سے اہم ملاقات کی ہے،ملاقات میں فلسطین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا گیا-

    دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج او آئی سی کے 21ویں غیر معمولی اجلاس برائے وزرائے خارجہ کے موقع پر اپنے ترک ہم منصب حکان فیدان سے ملاقات کی،اسحاق ڈار نے 51ویں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کی چیئرمین شپ کے دوران ترکی کے قائدانہ کردار پر ستائش کا اظہار کیا-

    ملاقات میں فلسطین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ فلسطین میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران خصوصاً غزہ میں قحط کے پیشِ نظر فوری انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے،دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات کی توثیق کی اور کثیرالجہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

    عظمیٰ بخاری نے صوبے کے قرضوں سے متعلق خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا

    توشہ خانہ ٹو کیس:عمران خان کے وکلا اور اہلخانہ کو سماعت میں شامل ہونے کی اجازت

    توشہ خانہ ٹو کیس:عمران خان کے وکلا اور اہلخانہ کو سماعت میں شامل ہونے کی اجازت

  • عظمیٰ بخاری نے صوبے کے قرضوں سے متعلق خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا

    عظمیٰ بخاری نے صوبے کے قرضوں سے متعلق خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا

    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے صوبے کے قرضوں سے متعلق خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دے دیا۔

    اپنے بیان میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ یہ خبر جھوٹ اور غلط فہمی پر مبنی ہے اور مالیاتی معاملات کی بنیادی سمجھ بوجھ نہ رکھنے والے افراد ایسی اطلاعات پھیلا رہے ہیں،انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب نے سٹیٹ بینک آف پاکستان سے ایک روپیہ بھی قرض نہیں لیا، رپورٹ میں جس رقم کا ذکر ہے وہ دراصل پنجاب حکومت کی فیڈرل گورنمنٹ کے ٹی بلز میں سرمایہ کاری ہے، جس کا مقصد منافع حاصل کرنا ہے، قرض لینا نہیں، پنجاب اس وقت ایک سرپلس صوبہ ہے اور صوبائی حکومت کے اکاؤنٹس میں ایک ٹریلین روپے سے زائد رقم موجود ہے، اس لئے پنجاب کو کسی سے قرض لینے کی ضرورت ہی پیش نہیں آتی۔ٕ

    پنجاب کے قرضوں میں ریکارڈ اضافہ، 38 دن میں 405 ارب روپے کا بوجھ

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ رپورٹ میں جن اداروں کا ذکر ہے وہ ممکنہ طور پر وفاقی حکومت کے ہیں، پنجاب کے زیر انتظام کسی ادارے نے کوئی قرض نہیں لیا، حیرت کی بات یہ ہے کہ خبر لکھنے والے کو یہ بنیادی بات بھی معلوم نہیں تھی کہ 2019 کے بعد سٹیٹ بینک ایکٹ کے تحت کسی بھی حکومت، چاہے وفاقی ہو یا صوبائی، کو براہ راست سٹیٹ بینک سے قرض لینے کی اجازت نہیں،جھوٹی اور بے سروپا خبریں پھیلانے والے صحافی کو اپنی خبر پر شرمندگی کا اظہار کرنا چاہیے، بصورت دیگر حکومت قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

    توشہ خانہ ٹو کیس:عمران خان کے وکلا اور اہلخانہ کو سماعت میں شامل ہونے کی اجازت

  • زرتاج گل کی نااہلی کیخلاف دائر درخواست پر  الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری

    زرتاج گل کی نااہلی کیخلاف دائر درخواست پر الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری

    پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔

    پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس اعجاز خان نے کی،درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت فیصل آباد نے درخواست گزار کو 10 سال قید کی سزا سنائی تھی، 5 اگست کو الیکشن کمیشن نے زرتاج گل کو بھی نااہل قرار دیا۔

    جسٹس وقار احمد نے ریمارکس میں کہا کہ آپ لاہور ہائی کورٹ کیوں نہیں گئے؟وکیل درخواست گزار نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نہ جانے کی کچھ وجوہات ہیں، عمر ایوب، شبلی فراز کی بھی اسی طرح کی درخواستیں یہاں پر زیر سماعت ہیں، عمر ایوب، شبلی فراز کو بھی اسی کیس میں نااہل کیا گیا تھا،جسٹس وقار احمد نے کہا کہ دیگر درخواستوں کے ساتھ اس کو بھی سنیں گے، آئندہ سماعت پر اس کیس کے دائرہ اختیار پر بھی آپ کو سنیں گے۔

    امریکی دباؤ:کوریا ایئر اور امریکی فضائی کمپنی بوئنگ کے درمیان تاریخی معاہدہ

    عدالت نے الیکشن کمیشن کو 5 اگست کے نوٹی فکیشن پر مزید کارروائی سے روکتے ہوئے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا، عدالت نے فریقین سے 14 دن کے اندر جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

    یاد رہے کہ 6 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے نااہلی کے خلاف اور عبوری ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، اپوزیشن لیڈر عمرایوب اور شبلی فرازسمیت زرتاج گل نے پشاور ہائی کورٹ میں درخواستیں جمع کرائی تھیں،عمر ایوب نے نااہلی کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس میں انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ نے ان کی نااہلی پر مزید کارروائی کو روکنے کا حکم جاری کیا تھا۔

    عشرہ رحمت اللعالمینؐ، ملک بھرمیں عقیدت و احترام سے منانے کا اعلان

  • امریکی دباؤ:کوریا ایئر اور امریکی فضائی کمپنی بوئنگ کے درمیان  تاریخی معاہدہ

    امریکی دباؤ:کوریا ایئر اور امریکی فضائی کمپنی بوئنگ کے درمیان تاریخی معاہدہ

    کوریا ایئر اور امریکی فضائی کمپنی بوئنگ نے پیر کو ایک تاریخی معاہدے کا اعلان کیا ہے،یہ معاہدہ ایسے موقع پر ہوا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے تجارتی شراکت داروں پر امریکی کمپنیوں کے ساتھ زیادہ کاروبار کرنے کا دباؤ ڈال رہے ہیں۔

    کوریا ایئر کے سی ای او، والٹر چو کے مطابق یہ معاہدہ کوریا ایئر کے بیڑے کو جدید بنانے کے لیے اہم ہے، خاص طور پر جب یہ ایئرلائن اسایانا ایئرلائنز کے ساتھ انضمام کی تیاری کر رہی ہے یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے واشنگٹن میں صدر ٹرمپ سے 15 فیصد ٹیکسز کے مسئلے پر ملاقات کی۔

    معاہدے کی تقریب میں دونوں ممالک کے حکومتی اہلکار اور کاروباری شخصیات موجود تھیں، جن میں امریکی وزیر تجارت ہوارڈ لوٹ نک اور جنوبی کوریا کے وزیر تجارت کم جونگ-کوان شامل تھے سام سنگ، ہنڈائی موٹر گروپ اور نیویڈا کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے، معاہدےکے تحت 103 طیارے خریدے جائیں گے جن کی مالیت قریباً 36 ارب ڈالر (24 ارب پاونڈ) ہے اس میں بوئنگ 787، 777 اور 737 طیارے شامل ہیں۔

    عشرہ رحمت اللعالمینؐ، ملک بھرمیں عقیدت و احترام سے منانے کا اعلان

    بوئنگ-کوریا ایئر معاہدے کے تحت، ایئرلائن 50 بوئنگ 737-10 طیارے، 45 طویل فاصلے کے مسافر طیارے اور 8 777-8 فریٹر کارگو طیارے خریدے گی۔ بوئنگ کے مطابق یہ معاہدہ امریکا میں قریباً 135,000 روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔ اس تازہ خریداری کے بعد، کوریا ایئر نے اس سال بوئنگ طیاروں کے لیے 150 سے زائد آرڈرز اور وعدے کیے ہیں۔

    یہ معاہدہ عالمی سطح پر امریکی تجارتی شراکت داروں کی بڑی بوئنگ خریداری کی رجحان کا حصہ ہے۔ جولائی میں، جاپان نے 100 طیارے خریدنے کا وعدہ کیا تھا، جبکہ انڈونیشیا کی گارڈا ایئر لائن نے 50 طیارے خریدے تاکہ امریکی ٹیکسز میں کمی ہو سکے۔ یہ معاہدے بوئنگ کو یورپی حریف ایئر بس کے مقابلے میں مارکیٹ شیئر بحال کرنے میں مدد دے رہے ہیں۔

    ٹانک اور شمالی وزیرستان میں پولیو کے 2 نئے کیسز رپورٹ،رواں سال مجموعی کیسز23 ہوگئے

    اگرچہ بوئنگ نے گزشتہ چند برس میں کئی بحرانوں کا سامنا کیا، جن میں 2 مہلک حادثات، درمیانی پرواز کے دوران تکنیکی نقص اور 2024 میں کارکنوں کی 8 ہفتے کی ہڑتال شامل ہیں، کمپنی نے کوریا ایئر کے اس معاہدے کو “تاریخی” قرار دیا ہے اور اسے امریکی فضائی صنعت اور دوطرفہ تجارتی تعلقات مضبوط کرنے کی اہم پیشرفت قرار دیا ہے-

    دیگر تجارتی معاہدے بھی سامنے آئے، جن میں سام سنگ کی شپ بلڈنگ شاخ اور امریکی کمپنی ویگور میرین گروپ کے درمیان امریکی بحریہ کی دیکھ بھال کے لیے تعاون شامل ہے اس سے قبل، جنوبی کوریا نے واشنگٹن کے ساتھ اپنے تجارتی معاہدے کے تحت امریکی شپ بلڈنگ صنعت کی مدد کے لیے 150 ارب ڈالر کی یقین دہانی کرائی تھی،ہنڈائی نے بھی امریکا میں اپنے سرمایہ کاری منصوبے کو 21 ارب ڈالر سے بڑھا کر 26 ارب ڈالر کرنے کا اعلان کیا اور نئی فیکٹری قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جہاں سالانہ 30,000 روبوٹس تیار کیے جائیں گے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج :100 انڈیکس میں386 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

  • عشرہ رحمت اللعالمینؐ، ملک بھرمیں عقیدت و احترام سے منانے کا اعلان

    عشرہ رحمت اللعالمینؐ، ملک بھرمیں عقیدت و احترام سے منانے کا اعلان

    وزارت مذہبی امور نے عشرہ رحمت اللعالمین ﷺآج سے پورے مذہبی عقیدت و احترام سے منانے کا اعلان کیا ہے۔

    وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ،یہ عشرہ ملک بھر میں بھرپور دینی جوش و جذبے سے منایا جائے گا، قومی اسمبلی اور سینیٹ سے پاس قرار دادوں کی روشنی میں ملک بھر میں سیرت النبیؐ کی محافل کا انعقاد ہو گا، وزارت مذہبی امور نے 1447 ہجری کو 1500 ویں ولادت و با سعادت کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے،اس سلسلے میں ملک بھر میں تقریبات یکم تا 12 ربیع الاوّل قومی و صوبائی سطح پر جاری رہیں گی۔

    انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اس کا سب سے اہم حصہ پچاسویں سیرت النبیﷺ کانفرنس کا انعقاد ہوگا، اس کانفرنس میں اہم سیاسی و سرکاری و بین الاقوامی شخصیات شریک ہوں گی، چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان و کشمیر کو بھی سیرت النبیﷺ کانفرنسز کے انعقاد کی ہدایات کی گئی ہیں، 11 ویں ربیع الاول کی شب خصوصی محفل نعت کا انعقاد کیا جائے گا، وزارت مذہبی امور کے ساتھ مل کر چاروں صوبوں بشمول کشمیر و گلگت بلتستان میں تقاریب منعقد کی جائیں گی، ان تقاریب سے امن، محبت اور رواداری کا پیغام دیا جائے گا۔

    ٹانک اور شمالی وزیرستان میں پولیو کے 2 نئے کیسز رپورٹ،رواں سال مجموعی کیسز23 ہوگئے

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج :100 انڈیکس میں386 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

    بھارت نے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا ، مزید دیہات زیر آب

  • ٹانک اور شمالی وزیرستان میں پولیو کے 2 نئے کیسز رپورٹ،رواں سال مجموعی کیسز23 ہوگئے

    ٹانک اور شمالی وزیرستان میں پولیو کے 2 نئے کیسز رپورٹ،رواں سال مجموعی کیسز23 ہوگئے

    صوبہ خیبر پختونخوا کے 2 جنوبی اضلاع سے پولیو کے 2 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد پاکستان میں 2025 کے مجموعی کیسز کی تعداد 23 ہوگئی۔

    نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) اسلام آباد میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری فار پولیو ایریڈیکیشن نے جنوبی خیبر پختونخوا سے پولیو کے 2 نئے کیسز کی تصدیق کی ہے، ایک ضلع ٹانک اور دوسرا ضلع شمالی وزیرستان سے سامنے آیاتازہ کیسز میں یونین کونسل ملزئی ضلع ٹانک کی 16 ماہ کی بچی اور یونین کونسل میران شاہ-3 ضلع شمالی وزیرستان کی 24 ماہ کی بچی شامل ہے، ان کیسز کے بعد سال 2025 میں پاکستان میں پولیو کیسز کی کل تعداد 23 ہوگئی ہے، جن میں 15 خیبر پختونخوا، 6 سندھ سے، اور ایک ایک پنجاب اور گلگت بلتستان سے رپورٹ ہوا ہے۔

    پولیو وائرس کی منتقلی روکنے کے لیے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے آئندہ کم ٹرانسمیشن سیزن کے لیے جامع ویکسینیشن شیڈول تیار کیا ہے، اس سیزن کی پہلی مہم یکم سے 7 ستمبر 2025 تک ملک بھر میں چلائی جائے گی، جبکہ جنوبی خیبر پختونخوا میں یہ مہم 15 ستمبر سے شروع ہوگی، اس دوران 5 سال سے کم عمر کے 2 کروڑ 80 لاکھ سے زائد بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج :100 انڈیکس میں386 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

    واضح رہے ملک کے 75 سے زائد اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کے موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے سبب وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز کو ذاتی طور پر 27 اگست کو وزیر اعظم ہاؤس طلب کیا ہے،اس سے قبل ملک کے 4 علاقوں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی سب سے خطرناک قسم پائی گئی تھی جن میں دیامر، جنوبی وزیرستان، لاہور اور راولپنڈی کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

    تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج :100 انڈیکس میں386 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج :100 انڈیکس میں386 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 49 ہزار کی حد عبور کر لی –

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں386 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزار201 پوائنٹس پر پہنچ گیا،گزشتہ روز بھی ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 49 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔

    دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا ، ایکسچیبج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 78 پیسے ہو گئی ہے۔

    معروف مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا گرفتار

    بھارت نے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا ، مزید دیہات زیر آب

    تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

  • معروف مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا گرفتار

    معروف مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا گرفتار

    جہلم : پولیس نے مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کرلیا۔

    جہلم پولیس نے معروف مذہبی اسکالر اور سوشل میڈیا شخصیت انجینئر محمد علی مرزا کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا ہے،جہلم پولیس کے مطابق انجینئر محمد علی مرزاکو 3 ایم پی او کےتحت گرفتار کیاگیا اور انہیں جیل منتقل کردیا گیا ہےپولیس کے مطابق انجینئر علی مرزا کے خلاف مذہبی جماعتوں کی جانب سےدرخواست دائر ہے جس کے نتیجے میں انہیں گرفتار کیا گیا،قانون کے مطابق کارروائی کی گئی ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    واضح رہے کہ مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل بھی بنارکھا ہے۔

    بھارت نے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا ، مزید دیہات زیر آب

    تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    کراچی : ملیر جیل سے 225 قیدی فرار ہونے کی انکوائری مکمل، رپورٹ تیار