Baaghi TV

Tag: ٌاتازہ ترین

  • افغانستان، چین اور پاکستان کا انسداد دہشت گردی امور پر سہ فریقی اجلاس آج ہوگا

    افغانستان، چین اور پاکستان کا انسداد دہشت گردی امور پر سہ فریقی اجلاس آج ہوگا

    کابل آج پاکستان اور چین کے ساتھ انسداد دہشت گردی اور دیگر امور پر سہ فریقی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔

    افغان وزارت خارجہ نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ 20 اگست کو چینی حکمران جماعت کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ژی، اور پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کابل کا دورہ کریں گے اور سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    توقع ہے کہ ان مذاکرات میں پہلے سے کیے گئے وعدوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، جن میں انسداد دہشت گردی کے تعاون، چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو افغانستان تک توسیع دینے اور علاقائی تجارت و روابط کو مضبوط بنانے جیسے موضوعات شامل ہوں گے، اجلاس کے شرکا مشترکہ مفادات، باہمی سمجھوتے اور وسیع تعاون کی بنیاد پر مستقبل کے تعلقات کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کریں گے۔

    پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی صورتحال

    یہ طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد افغانستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اجلاس ہے جو ایک روزہ ڈائیلاگ پر مشتمل ہوگا، جس میں وانگ ژی، اسحاق ڈار اور افغان قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی شرکت کریں گے،نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار آج کابل پہنچ گئے ہیں،وزیر خارجہ کے ہمراہ افغانستان کے لیے خصوصی نمائندہ اور سینئر مشیر، سفیر محمد صادق اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی اس دورے میں موجود ہیں۔

    اس دوران نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ کی افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ سے دوطرفہ ملاقات بھی متوقع ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی امور اور تعاون پر بات چیت ہوگی۔

    ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی

    وانگ ژی کابل میں اجلاس کے بعد اسلام آباد روانہ ہوں گے، تاکہ 21 اگست کو پاک-چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کریں،اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا پانچواں دور مئی 2024 میں بیجنگ میں اسحٰاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی مشترکہ صدارت میں منعقد ہوا تھا۔

  • پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی صورتحال

    پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی صورتحال

    صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔

    پنجاب کے مختلف دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے مون سون بارشوں اور گلیشیئر پگھلنے کے باعث کئی علاقوں میں نچلے اور درمیانے درجے کا سیلاب پیدا ہو چکا ہے،دریائے سندھ میں تربیلا اور کالا باغ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، جب کہ چشمہ اور تونسہ بیراج پر پانی کی سطح درمیانے درجے کے سیلاب کے برابر پہنچ چکی ہے۔ دریائے ستلج میں بھی گنڈا سنگھ والا اور ہیڈ سلیمانکی کے مقامات پر نچلے درجے کی سیلابی کیفیت دیکھی جا رہی ہے۔

    ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی

    پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے کابل، جہلم، راوی اور چناب میں اس وقت پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، تاہم لاہور میں نالہ ایک، پلکھو اور نالہ بسنتر میں نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں صورتحال حساس ہو سکتی ہےادھر تربیلا ڈیم 99 فیصد بھر چکا ہے اور اس وقت اس کا واٹر لیول 1549 فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ منگلا ڈیم 74 فیصد بھر چکا ہے جس کا موجودہ سطحی لیول 1216.55 فٹ ہےپانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث قریبی نشیبی آبادیوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

    پاک فضائیہ کا گلگت بلتستان میں بڑے پیمانے پر ریلیف آپریشن شروع

    ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دریاؤں، نہروں، ندی نالوں اور تالابوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور نہ ہی ان میں نہانے کی کوشش کریں،دریاؤں کے پاٹ میں رہائش پذیر افراد فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم

  • ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی

    ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور شمال مشرقی و جنوبی بلو چستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں تیز اور شدید موسلادھار بارش کا امکان ہےبالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، شمال مشرقی و جنوبی پنجاب اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے،خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی 22 اگست تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے

    محکمہ موسمیات نے سندھ بلوچستان سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں 22 اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، اس دوران اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی پنجاب کے مختلف اضلاع بشمول راولپنڈی، اٹک، مری، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے۔

    پاک فضائیہ کا گلگت بلتستان میں بڑے پیمانے پر ریلیف آپریشن شروع

    سندھ کے علاقوں سانگھڑ، سکھر، بے نظیر آباد(نواب شاہ)، مٹھی، تھرپارکر، عمر کوٹ، میرپورخاص، حیدرآباد، کراچی، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، ٹنڈوالہیار، ٹنڈو محمد خان، جامشورو، خیبرپور، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں معمول سے تیز بارش ہو سکتی ہےبلوچستان کے علاقوں سبی، بارکھان، قلعہ سیف اللہ، کیچ، موسیٰ خیل، لورالائی، ژوب، خضدار، لسبیلہ، آواران، گوادر اور پنجگور میں بھی22 اگست تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم

  • پاک فضائیہ کا گلگت بلتستان میں بڑے پیمانے پر ریلیف آپریشن شروع

    پاک فضائیہ کا گلگت بلتستان میں بڑے پیمانے پر ریلیف آپریشن شروع

    پاک فضائیہ نے گلگت بلتستان میں بڑے پیمانے پر سیلاب ریلیف آپریشن شروع کر دیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سی 130 طیاروں نے پی اے ایف بیس نور خان سے 7 ٹن خشک راشن، روزمرہ استعمال کی اشیا اور جان بچانے والی ادویات گلگت پہنچائیں امدادی سامان نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے دور دراز متاثرہ علاقوں میں تقسیم ہوگا،زمینی راستے منقطع ہونے کے باوجود متاثرہ خاندانوں تک ضروری سامان بروقت پہنچایا گیا، پاک فضائیہ کی ٹیموں نے سیلاب میں پھنسے 75 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مربوط اور بروقت کارروائی ملک گیر ایمرجنسی ریلیف مہم کا حصہ ہے، جو قدرتی آفات کے دوران انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے پاک فوج کے عزم کی عکاس ہے امدادی کارروائیاں مربوط اور انتہائی سرعت کے ساتھ جاری رہیں گی،پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے امید کی کرن ثابت ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آنے والے دنوں میں بھی پاک فضائیہ کے طیارے اور زمینی ٹیمیں مسلسل امدادی کارروائیوں میں مصروف رہیں گی اور متاثرہ خاندانوں کو خوراک، ادویات، رہائش اور طبی امداد فراہم کی جائے گی،پاک فضائیہ کے بروقت اور جرات مندانہ ردعمل نے گلگت بلتستان کے متاثرہ خاندانوں کو نئی امید دلائی ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلح افواج ہر مشکل گھڑی میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔

  • 19 سے 22 اگست تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

    19 سے 22 اگست تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

    ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ جاری ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آئندہ 4 روز کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کردی ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق 19 سے 22 اگست تک بالائی پنجاب کے شہروں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں شدید بارشوں کا امکان ہےاسلام آباد اور راولپنڈی کے نشیبی علاقے زیرِ آب آنے جبکہ اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے جبکہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے-

    اس کے علاوہ بلوچستان کے اضلاع قلات، خضدار، لسبیلہ اور تربت میں ندی نالوں میں طغیانی کی پیش گوئی کی گئی ہےمحکمہ موسمیات نے عوام اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور برساتی نالوں کے قریب احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

    پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کردیا ہےپی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 5 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر گیا، جس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، کمشنر ڈیرہ غازی خان ، بہاولپور ڈویژن اور تونسہ کی انتظامیہ کو ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

    پی ڈی ایم اے نے دریائے سندھ کے پاٹ میں موجود شہریوں کے فوری انخلاء کا حکم جاری کر دیا ہےعرفان علی کاٹھیا نے ہدایت کی کہ مساجد میں اعلانات کے ذریعے شہریوں کو آگاہ کیا جائے، شہریوں کو ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو کیا جائے، فلڈ ریلیف کیمپس میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

    ادھرکراچی کے مختلف علاقوں میں تین گھنٹے سے مسلسل تیز بارش جاری ہے جس کے باعث گلیاں، محلے پانی میں ڈوب گئےکراچی میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جب کہ ٹریفک پولیس نے ناظم آباد، لیاقت آباد، غریب آباد ، خیابان اقبال، کلفٹن سمیت دو تلوار انڈر پاس بھی ٹریفک کیلئے بند کر دیا ہےشہر کے مختلف علاقوں میں 600 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی بھی بند ہوگئی۔ بارش کے بعد کے الیکٹرک کا ڈسٹری بیوشن نظام تاحال غیر مستحکم ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مون سون بارشوں کے دوران متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے شدید بارشوں کے پیش نظر ریسکیو اور انتظامیہ کو متحرک رہنے کی ہدایت کی ہےوزیراعلیٰ نے میئر کراچی کو ہدایت کی کہ بارش کے پانی کے فوری اخراج کے لیے مشینری اور عملہ متحرک رکھا جائے، شدید بارشوں کے دوران عوام کو غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرے۔

  • آسٹریلیا نے انتہا پسند اسرائیلی سیاستدان پر پابندی لگادی

    آسٹریلیا نے انتہا پسند اسرائیلی سیاستدان پر پابندی لگادی

    آسٹریلوی حکومت نے اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے سیاستدان سیمخا روتھ مین کا ویزا منسوخ کر دیا ہے۔

    آسٹریلوی حکومت نے اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے سیاستدان سیمخا روتھ مین کا ویزا منسوخ کر دیا ہے،روتھ مین آسٹریلین جیوش ایسوسی ایشن کی دعوت پر آسٹریلیا کا دورہ کرنے والے تھے، تاہم حکومتی فیصلے کے بعد وہ آئندہ تین سال تک آسٹریلیا کا سفر نہیں کر سکیں گے۔

    وزیر داخلہ ٹونی برک نے اپنے بیان میں کہا کہ آسٹریلیا ایسے افراد کو خوش آمدید نہیں کہے گا جو ’’نفرت اور تقسیم‘‘ کا پیغام پھیلائیں،آسٹریلیا ایک ایسا ملک ہے جہاں ہر شخص محفوظ ہے اور ہر کسی کو خود کو محفوظ محسوس کرنے کا حق ہے‘‘۔

    عمرہ پروازوں میں تاخیر پر سعودی ایوی ایشن کا پاکستان کو سخت مراسلہ

    دوسری جانب، روتھ مین کی مجوزہ تقاریر کے منتظمین نے ویزا منسوخی کو ’’انتہائی سامیت دشمنی‘‘ قرار دیا ہے، آسٹریلین جیوش ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو رابرٹ گریگوری نے الزام عائد کیا کہ آسٹریلوی حکومت یہودی برادری اور اسرائیل کو نشانہ بنانے کے ’’جنون‘‘ میں مبتلا ہے۔

    سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف فیصلہ کن آپریشن کیلئےاعلیٰ سطحی مانیٹرنگ کمیٹی قائم

    روتھ مین اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کے رکن ہیں اور وہ سخت گیر نظریات رکھنے کے باعث بین الاقوامی سطح پر متنازع شخصیت تصور کیے جاتے ہیں۔

  • عمرہ پروازوں میں تاخیر پر سعودی ایوی ایشن کا پاکستان کو سخت مراسلہ

    عمرہ پروازوں میں تاخیر پر سعودی ایوی ایشن کا پاکستان کو سخت مراسلہ

    کراچی:عمرہ پروازوں میں تاخیر پر پاکستانی ایئر لائنز کو جرمانے عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

    سعودی ایوی ایشن نے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان کو سخت مراسلہ ارسال کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق پروازوں کی بروقت آمد و رفت کی شرح 80 فیصد تک ہونی چاہیے، پاکستانی ایئرلائنز کی بروقت آمد و رفت کی شرح صرف 37 سے 69 فیصد ہے۔

    خط میں کہا گیا کہ صورتحال کو فوری طور پر درست کرایا جائے بصورت دیگر جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے، پی آئی اے کی شرح 69 فیصد، ایئر سیال 46 فیصد، ایئر بلیو 65 فیصد اور سیرین ایئر 37 فیصد ہے، پاکستانی ایئر لائنز کی تاخیر کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے، اگر فوری طور پہ حالات درست نہیں کیے گئے تو ایئر لائنز پر جرمانے بھی عائد کرنا شروع کر دیئے جائینگے،خط سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے صدر نے ڈی جی سی اے اے کو تحریر کیا ہے۔

    سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف فیصلہ کن آپریشن کیلئےاعلیٰ سطحی مانیٹرنگ کمیٹی قائم

    مصطفیٰ عامر قتل کیس : ملزم ارمغان کو نفسیاتی مریض ثابت کرنے کی کوشش ناکام

    ایشیاکپ 2025:بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

  • مصطفیٰ عامر قتل کیس : ملزم ارمغان کو نفسیاتی مریض ثابت کرنے کی کوشش ناکام

    مصطفیٰ عامر قتل کیس : ملزم ارمغان کو نفسیاتی مریض ثابت کرنے کی کوشش ناکام

    کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے نفسیاتی علاج کی درخواست مسترد کر دی-

    انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ملزم ارمغان کو نفسیاتی مریض ثابت کرنے کے لیے ملزم کی والدہ نے نفسیاتی معائنے کی درخواست دائر کر دی،جس میں ارمغان کا نفسیاتی معائنہ کرانے کی درخواست کی گئی ہے-

    دوران سماعت سرکاری وکیل نے ملزم کے نفسیاتی علاج کی مخالفت کی، اور مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے پولیس سے کئی گھنٹے تک مقابلہ کیا تھا،ملزم کی فائرنگ سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) اور ایک اہلکار زخمی ہوا تھا،لزم کا دوران ریمانڈ کئی بار میڈیکل معائنہ ہو چکا ہے، میڈیکل ریکارڈ کے مطابق ملزم کو کسی قسم کا نفسیاتی عارضہ لا حق نہیں ہے۔

    عدالت نے ملزم ارمغان کے نفسیاتی علاج کی درخواست مسترد کر دی۔

    واضح رہے کہ 12 اگست کو پولیس نے مصطفیٰ عامر کے قتل کے کیس میں 2 ماہ کے وقفے کے بعد حتمی چالان (چارج شیٹ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) میں جمع کروایا تھااس سے قبل مئی میں عبوری چالان جمع کروایا گیا تھا، جس میں مرکزی ملزم ارمغان قریشی اور شیراز عرف شاہ ویز بخاری کو نامزد کیا گیا تھا-

    حتمی چالان میں تفتیشی افسر (آئی او) محمد علی نے بتایا تھا کہ مقتول اور دونوں مشتبہ افراد کی آخری معلوم جگہ ارمغان کے گھر، ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں تھی،مقتول مصطفیٰ نے مرکزی ملزم کے گھر جانے سے قبل اپنے دوست رفیع کو فون پر اطلاع دی تھی، رفیع کا بیان ریکارڈ کیا گیا ہے، ارمغان کے گھر سے جمع کیے گئے خون کے نمونے مبینہ طور پر حب کے علاقے میں کار سے برآمد کیے گئے لاش کے نمونوں سے میچ کرتے ہیں۔

  • ایشیاکپ 2025:بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    ایشیاکپ 2025:بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    بھارت نے ایشیا کپ 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سوریا کمار یادیو کو بھارتی ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ شبھمن گل نائب کپتان ہوں گے، شبھمن گل کی ٹی ٹوئںٹی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے انہیں اکشر پٹیل کی جگہ ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے،یشسوی جیسوال اور شریاس ایئر اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

    اسکواڈ میں ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، شیوام دوبے، رنکو سنگھ، وکٹ کیپرز کے طور پر جیتیش شرما اور سنجو سیمسن کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہےباؤلنگ میں جسپریت بمرا، ارشدیپ سنگھ، ہرشت رانا اور کلدیپ یادیو کو منتخب کیا گیا ہے، ورون چکرورتی، تلک ورما، ابھیشیک شرما بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

    ادھربھارت کے سابق کرکٹر کیدار جادھو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ نہیں ہوگا،بھارت کے پاس پاکستان سمیت کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت موجود ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ میچ نہیں ہونا چاہیے اور میں اعتماد کے ساتھ کہتا ہوں کہ بھارت نہیں کھیلے گا،میرے خیال میں بھارتی ٹیم کو پاکستان سے نہیں کھیلنا چاہیے، بھارتی ٹیم جہاں بھی کھیلے گی وہ ہمیشہ جیتے گی۔

  • ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان

    ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان

    ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

    پاکستان اور عمان کے بھارت میں کھیلنے سے انکار کے بعد بنگلہ دیش اور قازقستان کو ایشیا کپ میں شامل کرلیا گیا،29 اگست سے شروع ہونے والے ایونٹ میں شریک آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہےگروپ اے میں بھارت، جاپان، چین اور قازقستان شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں ملائیشیا، کوریا، بنگلہ دیش اورچائنیز تائپے شامل ہیں۔

    افتتاحی میچ 29 اگست کو ملیشیا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ اسی روز بھارت اپنا پہلا میچ چین کے خلاف کھیلے گا۔ فائنل، تیسری پوزیشن اور پانچویں/چھٹی پوزیشن کے میچز 7 ستمبر کو ہوں گے،بھارتی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کیے جائیں گے، تاہم پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت جانے سے انکار کر دیا ٹورنامنٹ منتظمین نے پیشگی طور پر پاکستان کی جگہ بنگلہ دیش سے رابطہ کر رکھا تھا۔

    خیال رہے کہ بھارتی انتہاء پسند تنظیموں نے پاکستان ہاکی ٹیم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی تھیں، جس پر پاکستان نے بھارت اور ایشین ہاکی فیڈریشن کو اپنے تحفطات سے اگاہ کر دیا تھا، ساتھ ہی حکومتِ پاکستان نے دھمکیوں اور سیکیورٹی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے قومی ٹیم کو بھارت میں کھیلنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا-