Baaghi TV

Tag: ٌاتازہ ترین

  • اسپارکو نے ربیع الاول کے چاند کی متوقع رویت کے بارے میں پیشگوئی کر دی

    اسپارکو نے ربیع الاول کے چاند کی متوقع رویت کے بارے میں پیشگوئی کر دی

    اسپارکو نے ربیع الاول 1447 ہجری کے چاند کی متوقع رویت کے بارے میں پیشگوئی کر دی،جسکےمطابق24 اگست کی شام چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں-

    ترجمان اسپارکو نے کہاہے کہ ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند 23 اگست 2025 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 11:06 بجے پیدا ہونے کی توقع ہے24 اگست 2025 کو غروبِ آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر تقریباً 32 گھنٹے اور 13 منٹ ہوگی، ملک کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر کے درمیان وقت کا دورانیہ تقریباً 45 منٹ ہوگا۔

    اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    ترجمان نے کہا کہ فلکیاتی اعداد و شمار کے مطابق 24 اگست 2025 کی شام کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، یکم ربیع الاول 25 اگست 2025 کو ہونے کا امکان ہےماہ ربیع الاول کا آغاز اگر 25 اگست سے ہوتا ہے تو 12 ربیع الاول 5 ستمبر بروز جمعہ کو ہو گی، ترجمان نے کہا کہ چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

    گھوٹکی کا نوجوان فوجی اہلکار ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے شہید

  • اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا –

    کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں استحکام دیکھا گیا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 389 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 51 ہزار 215 پوائنٹس پر پہنچ گئی، گزشتہ روز بھی ہنڈریڈ انڈیکس تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک لاکھ ، 51 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا۔

    دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کمی ہو گئی ،ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 90 پیسے ہو گئی ہے۔

    2 منشیات فروش گرفتار،لاکھوں روپیہ کی منشیات پکڑی گئی

    گھوٹکی کا نوجوان فوجی اہلکار ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے شہید

    اوکاڑہ : سیلاب متاثرین کا انخلاء جاری، 468 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا

  • شہریوں کی ذاتی معلومات کو محفوظ بنانے کے لیے نیشنل سرٹ کی ایڈوائزری جاری

    شہریوں کی ذاتی معلومات کو محفوظ بنانے کے لیے نیشنل سرٹ کی ایڈوائزری جاری

    قومی سائبر ایمرجنسی سروسز ریسپانس ٹیم ( نیشنل سرٹ) نے شہریوں کی ذاتی معلومات کو محفوظ بنانے کے لیے اداروں کے لیے ڈیٹا پروٹیکشن گائیڈ لائنز جاری کر دیں ہیں۔

    یہ ایڈوائزری ان کمپنیوں پر لاگو ہوگی جو شہریوں کی ذاتی شناختی معلومات (پی آئی آئی ) رکھتی ہیں، اس میں فوری، درمیانی اور طویل المدتی اقدامات تجویز کیے گئے ہیں جن میں ڈیٹا کی حساسیت کی بنیاد پر درجہ بندی کرنا، جدید انکرپشن کے طریقے استعمال کرنا، ملٹی فیکٹر آتھنٹیکیشن کو اپنانا وغیرہ شامل ہیں۔

    ایڈوائزری کے مطابق وہ ادارے جو پی آئی آئی جمع کرتے، پراسیس کرتے، محفوظ رکھتے یا منتقل کرتے ہیں ان میں مالیاتی ادارے، ٹیلی کمیونیکیشن اور انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیاں، تجارت اور لاجسٹکس کمپنیاں، سرکاری محکمے، صحت اور تعلیم کے ادارے، تھرڈ پارٹی اور آؤٹ سورسڈ سروس فراہم کرنے والے شامل ہیں۔

    ہمارے اراکین اسمبلی دہشتگرد نہیں ہیں، ہم سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں، لیکن اب بس ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر

    سرٹ نے کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ پی آئی آئی ہینڈلنگ سسٹمز کو اپ ڈیٹ رکھیں، معلومات کو صرف قانونی مدت تک محفوظ کریں اور پرانی معلومات کو ختم کر دیں تاکہ وہ چوری نہ ہو سکیں،ادارے اپنے طریقہ کار کو نیشنل سائبر سیکیورٹی پالیسی 2021 اور پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 سے ہم آہنگ کریں، ایڈوائزری کے مطابق، نیشنل سائبر سیکیورٹی پالیسی شہریوں کے ذاتی ڈیٹا کی رازداری، سالمیت اور دستیابی کو قومی سلامتی اور عوامی اعتماد کا معاملہ قرار دیتی ہے۔

    نیشنل سرٹ نے اداروں کو فوری طور پر شہریوں کی ذاتی شناختی معلومات کی ہینڈلنگ سسٹمز کا جائزہ لینے، ذاتی معلومات سے متعلق کام کرنے والے عملے کو سیکیورٹی ٹریننگ دینے اور غیر مجاز رسائی کو روکنے کے لیے مسلسل نگرانی کرنے کی ہدایت دی ہےممکنہ خطرات اور کمزوریوں کی نشاندہی کرتے ہوئے سائبر سیکیورٹی ادارے نے کہا کہ چونکہ سائبر کرمنلز زیادہ جدید طریقے استعمال کر رہے ہیں، غلط کنفیگرڈ سسٹمز کا غلط استعمال عام ہے اور ڈیٹا ہینڈلنگ میں غفلت برتی جاتی ہے، اس لیے فوری حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔

    سعودی عرب کی جانب سے خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان فراہم

    ممکنہ خطرناک عناصر میں سائبر کرمنل گروہ، جو چوری شدہ معلومات کو شناختی فراڈ، فشنگ کِٹس اور ڈارک ویب مارکیٹ میں بیچ کر پیسہ کماتے ہیں شامل ہیں،اس کے علاوہ ریاستی سرپرستی یافتہ (اے پی ٹی) گروپ، جو شہریوں کے ڈیٹا کو نگرانی، سیاسی طور پر اثرانداز ہونے اور انٹیلی جنس مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

    ہیکٹیوسٹس، جو نظریاتی بنیادوں پر اداروں کو نشانہ بناتے اور حساس ریکارڈز عوام میں لیک کرتے ہیں، ساتھ ہی مذموم اندرونی عناصر، جو ملازمین یا کنٹریکٹرز جو ذاتی فائدے یا انتقام کے لیے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہیں، ناکافی ڈیٹا پروٹیکشن کے نتیجے میں شناختی چوری، فراڈ، بڑے پیمانے پر پرائیویسی کی خلاف ورزیاں، آپریشنل خلل، عوامی اعتماد کا خاتمہ، قومی سلامتی کے خدشات، قانونی اور ریگولیٹری کے نقصانات ہوسکتے ہیں۔

    پی ٹی آئی نے سینیٹ کی خالی نشست پر اعجاز چوہدری کی اہلیہ کو ٹکٹ جاری کردیا

    نیشنل سرٹ نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ شہری صرف ضرورت پڑنے پر ہی شناختی کارڈ یا ذاتی دستاویزات جمع کروائیں، مضبوط پاس ورڈز کا استعمال کریں، ملٹی فیکٹر آتھنٹیکیشن آن کریں اور ذاتی معلومات کو آن لائن شیئر کرنے سے گریز کریں-

  • ہمارے اراکین اسمبلی دہشتگرد نہیں ہیں، ہم سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں، لیکن اب بس ہونا چاہیے،  بیرسٹر گوہر

    ہمارے اراکین اسمبلی دہشتگرد نہیں ہیں، ہم سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں، لیکن اب بس ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ خزاں میں درختوں سے اتنے پتے تیزی سے نہیں گرتے جیسے ہمارے اراکین اسمبلی نااہل کیے گئے، ہمارے اراکین اسمبلی دہشتگرد نہیں ہیں، ہم سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں، لیکن اب بس ہونا چاہیے، 9 مئی غلط تھا ، دوبارہ نہیں ہونا چاہیے۔

    پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن میں ہم نے 170 سیٹیں جیتیں، اسمبلی میں گئے تو91 سیٹیں تھیں، اب ہمارے اراکین اسمبلی کی تعداد 76 ہے، ہمارے اراکین اسمبلی دہشتگرد نہیں ہیں، ہم سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں، لیکن اب بس ہونا چاہیے، جیل میں دہشتگرد کو بھی بنیادی حقوق ملتے ہیں، بانی پی ٹی آئی ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بنیادی حقوق نہیں مل رہے۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ قوم کو اتحاد کی ضرورت ہے، بونیر میں سیلابی صورتحال کے دوران تعاون پر لوگوں اور حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ عوام کو ریلیف دینے کی بات ہے، اس پر سیاست نہیں کرتے، وفاقی حکومت کو بھی سراہتے ہیں، وہ بہت مدد کر رہی ہے، آج آرمی چیف آئے ہیں، ان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں، الخدمت فاؤنڈیشن، خدائی خدمت اور دیگر تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ہم نے وفاق سے بھاری مشینری کی درخواست کی ہے وہ ابھی تک نہیں آئی، ہمارے پاس جو مشینری ہے، اس سےآج تمام روڈ کلیئر کر دیےجائیں گے۔

    صوبائی حکومت اس پوزیشن میں ہے کہ متاثرہ لوگوں کو دوبارہ اپنے پاؤں پرکھڑا کر سکے،علی امین گنڈاپور

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے مجھے نہیں جانے دیا گیا، گزشتہ روز میرا نام لکھا تھا لیکن میں بونیر میں مصروف تھا، میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے وقت پر پہنچ نہیں پایا، بانی پی ٹی آئی جو فیصلہ کرتے ہیں وہی ہمارا فیصلہ ہوتا ہے، ہم تحریک بھی چلائیں گے، کورٹس بھی جائیں گے، دیکھتے ہیں کب تک ریلیف ملے گا، ہماری کوشش جاری رہےگی،ہمارے ساتھ قانون کے مطابق سلوک نہیں کیا گیا، ہم 9 مئی کے ٹرائل پر انکاری نہیں۔

    پی ٹی آئی نے سینیٹ کی خالی نشست پر اعجاز چوہدری کی اہلیہ کو ٹکٹ جاری کردیا

  • سعودی عرب کی جانب سے خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان فراہم

    سعودی عرب کی جانب سے خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان فراہم

    سعودی عرب کی جانب سے خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان فراہم کیا گیا-

    سعودی امدادی سامان میں 10 ہزار شیلٹر کٹس اور 10 ہزار فوڈ پیکٹس شامل ہیں،وزیراعظم اور حکومت پاکستان کی جانب سے سعودی حکومت سے اظہارتشکر کیا گیا،سعودی سفیر نے متاثرین کو بحالی تک امدادی سلسلہ جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی،سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دوستانہ تعلقات ہیں، پاکستان میں سیلاب کے باعث جانی نقصان پر افسوس ہے،مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مشکل گھڑی میں سعودی عرب کے تعاون کے مشکور ہیں،سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا،سعودی امداد این ڈی ایم اے کے حوالے کی ،این ڈی ایم اے انتظامیہ کیساتھ ملکرمتاثرین تک امداد پہنچائے گی،متاثرین کی بحالی و آباد کاری تک حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

    صوبائی حکومت اس پوزیشن میں ہے کہ متاثرہ لوگوں کو دوبارہ اپنے پاؤں پرکھڑا کر سکے،علی امین گنڈاپور

    پی ٹی آئی نے سینیٹ کی خالی نشست پر اعجاز چوہدری کی اہلیہ کو ٹکٹ جاری کردیا

    متنازع یوٹیوبر اور بگ باس او ٹی ٹی کے فاتح کے گھر پر مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ

  • پی ٹی آئی نے سینیٹ کی خالی نشست پر اعجاز چوہدری کی اہلیہ کو ٹکٹ جاری کردیا

    پی ٹی آئی نے سینیٹ کی خالی نشست پر اعجاز چوہدری کی اہلیہ کو ٹکٹ جاری کردیا

    تحریک انصاف نے سینٹ کی خالی نشست پر اعجاز چوہدری کی اہلیہ کو ٹکٹ جاری کر دیا۔

    پنجاب اسمبلی میں سلمہ اعجاز پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹر کی امیدوار ہوں گی پنجاب میں پی ٹی آئی کو 100 کے قریب ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی نشست پر الیکشن 9 ستمبر کو ہو گا،الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی سے جنرل نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق کاغذات نامزدگی 19 سے 20 اگست تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 23 اگست کو ہوگی، ٹریبونلز اپیلوں پر فیصلہ 28 اگست تک سنائیں گی۔ کاغذات نامزدگی 30 اگست تک واپس لیے جاسکتے ہیں۔

    متنازع یوٹیوبر اور بگ باس او ٹی ٹی کے فاتح کے گھر پر مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ

    سندھ حکومت اور بلدیاتی اداروں کے دعوے پانی میں بہہ گئے،فاروق ستار

    مرتضیٰ سولنگی صدر مملکت کے ترجمان مقرر

  • متنازع یوٹیوبر اور بگ باس او ٹی ٹی کے فاتح کے گھر پر مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ

    متنازع یوٹیوبر اور بگ باس او ٹی ٹی کے فاتح کے گھر پر مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ

    بھارت کے مشہور اور متنازع یوٹیوبر اور بگ باس او ٹی ٹی کے فاتح ایلویش یادیو کے رہائش گاہ پر تین موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد اندھا دھند فائرنگ کردی۔

    پولیس کے مطابق یہ واقعہ صبح ساڑھے پانچ سے چھ بجے کے درمیان پیش آیا حملہ آوروں نے یوٹیوبر کے مکان پر دو درجن سے زیادہ گولیاں برسائیں اور پھر موقع سے فرار ہوگئے گولیوں کے نشانات مکان کی نچلی اور پہلی منزل کی دیواروں پر صاف نظر آ رہے ہیں،خوش قسمتی سے ایلویش یادیو حملے کے وقت گھر پر موجود نہیں تھے وہ عموماً اسی عمارت کی دوسری اور تیسری منزل پر رہائش پذیر رہتے ہیں۔

    مرتضیٰ سولنگی صدر مملکت کے ترجمان مقرر

    پولیس نےبتایا کہ،واقعے کے دوران ان کا کیئر ٹیکر اور کچھ اہل خانہ گھر میں موجود تھے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، فرانزک شواہد اکٹھے کیے اور علاقے کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج قبضے میں لے لی، اہل خانہ کی باضابطہ شکایت درج ہونے کے بعد تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے گا ایلویش یادیو اس وقت ہریانہ سے باہر ہیں اہل خانہ کے مطابق اس واقعے سے قبل انہیں کسی قسم کی دھمکی موصول نہیں ہوئی تھی۔

    سندھ حکومت اور بلدیاتی اداروں کے دعوے پانی میں بہہ گئے،فاروق ستار

  • سندھ حکومت اور بلدیاتی اداروں کے دعوے پانی میں بہہ گئے،فاروق ستار

    سندھ حکومت اور بلدیاتی اداروں کے دعوے پانی میں بہہ گئے،فاروق ستار

    ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی میں 200 ملی میٹر بارش سے سندھ حکومت اور بلدیاتی اداروں کے دعوے پانی میں بہہ گئے،طوفانی بارش کے دوران میئر کراچی اور سندھ حکومت فیلڈ سے غائب رہی۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا کہ میئر کراچی 40 ملی میٹر بارش کی گنجائش والے نالوں کے بہانے بنا رہے ہیں، اگر شہر سے بروقت کچرا اٹھا لیا جاتا تو 40 کیا 400 ملی میٹر بارش کا پانی بھی انہی نالوں سے 2 سے 3 گھنٹوں میں نکل جاتا، کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے،،شہر قائد میں تقریباً 200 ملی میٹر بارش نے نظام زندگی مفلوج کر دیا، سڑکیں اور نشیبی علاقے زیرآب آگئے گورنر سندھ نے بارش کے دوران مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور عوام کو یقین دلایا کہ مشکل وقت میں وہ ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

    فاروق ستار نے کہا کہ گزشتہ روز کی بارش سے تاجروں کو ہونے والے نقصان کون پورے کرے گا، دکانوں میں پانی داخل ہوا، اس کا ازالہ کون کرے گا، کراچی کے لیے کوئی رین ریلیف فنڈ نہیں اور نہ ہی کسی پیکج کا اعلان کیا گیا،مرتضیٰ وہاب لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں، اب تو سب کچھ آپ کا ہے، وسائل، زمینیں، ایس بی سی اے، سسٹم بھی تمھارا، وزیر اعلیٰ آپ کا ، کراچی پر قبضہ بھی آپ کا، کراچی تمھاری کالونی، اب کیا بہانہ ہے، 40 ملی میٹر کے چکر میں جان بچا کر نکل گئے۔

    مرتضیٰ سولنگی صدر مملکت کے ترجمان مقرر

    فاروق ستار نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اپنی غلطی تسلیم کرے کہ کچرا وقت پر نہیں اٹھایا گیا اور اسی وجہ سے نالے بلاک ہوئے، ورنہ یہ پانی ندیوں کے ذریعے سمندر تک جا سکتا تھاجب وسیم اختر میئر تھے تو 50 کروڑ روپے نالوں کی صفائی پر دیے جاتے تھے، لیکن اب تو حکومت بھی پیپلز پارٹی کی ہے اور وسائل بھی اسی کے پاس ہیں، پھر بھی نالے کیوں صاف نہیں کیے گئے؟ حکمران چھپنے کے بجائے سامنے آئیں اور ایم کیو ایم و پیپلز پارٹی کے دو دو سابق میئرز ٹی وی پر مناظرہ کرلیں تاکہ عوام کو معلوم ہو سکے کہ شہر کیسے چلایا جاتا ہے؟

    انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں 175 سگنلز ہوتے تھے، آج 69 سگنلز ہیں، 106 کہاں گے، اس میں بھی آپ کے سپاہی سائڈ پر کھڑے ہوں گے تو ٹریفک تو جام ہوگا، شہید ملت پر آج بھی پانی جمع ہےہم میئر کراچی پر تنقید نہیں بلکہ جائزہ رپورٹ پیش کر رہے ہیں، بہانے نہ کریں، کچرا وقت پر اٹھ،جائے تو 40 ملی میٹر کی گنجائش والے نالے 400 ملی میٹر بارش کا پانی بھی نکال دیں گے۔

    موجودہ موسمی حالات میں مل کر کام کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،وزیراعظم

    ڈاکٹر فاروق ستار نےکہا کہ وزیراعلیٰ صاحب ایک سڑک سے ہو کر آگئے اور کہا کہ شہر سے پانی نکال دیا گیا، پاکستان کو بچانا ہے تو کراچی کو بچانا ہوگا، وزیراعظم شہباز کو فون کر کے وزیراعلیٰ کی اپنی زمہ داری سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے، سندھ حکومت گزشتہ 17 برسوں کے دوران ملنے والے 22 ہزار ارب روپے کا حساب دے، میئر کراچی بھی ساڑھے 6 سال کا حساب عوام کو دیں، شہر کے مسائل کے حل کے لیے سیاسی جماعتوں کو بلائیں، بیٹھ کر بات کرتے ہیں، شہر کے مسائل کا حل نکالتے ہیں،مرتضیٰ وہاب، بارش سے قبل رین ایمرجنسی سینٹر بناتے، متعلقہ افسران کے نمبرز شیئر کرتے، لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا، کراچی کو آپ نے سندھ سے الگ کر دیا ہے، مرتضیٰ وہاب بول نہیں سکتے ، ہمیں انداز ہ،ہے کہ ان کی کیا مشکلات ہیں۔

    فاروق ستار نے جماعت اسلامی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ جماعت اسلامی والے کہاں ہیں، انہوں نے شہریوں کے لیے کیا اقدامات اٹھائے، جاگتے ہوئے بھی ان کے اعصابوں پر ایم کیو ایم سوار ہے، سلیبس بدل گیا کوچ بدل گیا لیکن جماعت اسلامی اسی پرانے کورس پر چل رہی ہے۔

    حکومتی فیصلے پر عمل نہیں ہوتا لیکن حکومت پر تنقید کی جاتی ہے،وزیراعلیٰ سندھ

    فاروق ستار نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئیاں اب درست ثابت ہو رہی ہیں۔’اللہ کرے کہ اگلا اسپیل نہ ہو، کیونکہ جتنی بارش ہوگئی ہے وہی حکومت سے نہیں سنبھالی جارہی اور پھر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اگلے اسپیل کے لیے تیار ہیں۔‘

  • مرتضیٰ سولنگی صدر مملکت کے ترجمان مقرر

    مرتضیٰ سولنگی صدر مملکت کے ترجمان مقرر

    سینئر صحافی اور سابق نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کو صدر مملکت کا ترجمان مقرر کر دیا گیاہے، وہ کل سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔

    ریڈیو پاکستان کے سابق ڈائریکٹر جنرل مرتضیٰ سولنگی اگست 2023 سے مارچ 2024 تک نگران وزیر اطلاعات و نشریات کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں،صدر مملکت کے سیکریٹری محمد شکیل کی جانب سے جاری نوٹیفکشین میں کہا گیا ہے کہ مرتضیٰ سولنگی کو اعزازی طور پر صدر مملکت کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔

    https://x.com/murtazasolangi/status/1958093754700845351

    ایکس پر ایک پوسٹ میں مرتضٰی سولنگی نے لکھا کہ میں صدر پاکستان کا ترجمان مقرر ہو گیا ہوں، کل سے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالوں گا-

    بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں کتنا نقصان ہوا؟ اعداد و شمار جاری

    مرتضیٰ سولنگی نے 2008 سے 2013 تک ریڈیو پاکستان میں اپنے دور میں 64 نشریاتی یونٹس اور 3 ہزار سے زائد افراد پر مشتمل ایک وسیع ورک فورس کی نگرانی کی، اس دوران انہوں نے وائس آف امریکا، چائنا ریڈیو انٹرنیشنل اور ڈوئچے ویلے سمیت بین الاقوامی نیوز اداروں کے ساتھ شراکت داری قائم کی،وہ ایشیا پیسیفک براڈکاسٹنگ یونین کے پہلے پاکستانی نائب صدر اور قائم مقام صدر منتخب ہوئے تھے، 2011 میں صدرِ پاکستان کی جانب سے مرتضیٰ سولنگی کو ستارہ امتیاز کے اعزاز سے نوازا گیا۔

    موجودہ موسمی حالات میں مل کر کام کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،وزیراعظم

  • بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں کتنا نقصان ہوا؟ اعداد و شمار جاری

    بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں کتنا نقصان ہوا؟ اعداد و شمار جاری

    نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) نے بارشوں اور سیلاب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے جانی نقصان کی اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

    ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے باعث ملک بھر میں 41 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 29 مرد، 9 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں، بارشوں اور سیلاب کے باعث خیبر پختونخوا میں 19 افراد جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوا، گلگت بلتستان میں 11 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے، سندھ میں بھی بارشوں سے 11 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوئے۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق مون سون سیزن کے دوران،بارشوں کے باعث اب تک ملک بھر میں 748 افراد جاں بحق اور 978 زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 459 مرد، 11 خواتین اور 178 بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 475 مرد، 243 خواتین اور 260 بچے شامل ہیں، بارشوں اور سیلاب میں ملک بھر میں 990 مکان گرے اور 3 ہزار 898 مویشی بھی ہلاک ہوئے،اب تک پنجاب میں 165، خیبر پختونخوا میں 446 اور سندھ میں 40 افراد جاں حق ہو چکے، اسی طرح گلگت بلتستان میں45، آزاد کشمیر میں 22 اور اسلام آباد میں 8 افراد جاں بحق ہوئے۔

    دوسری جانب پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) نے خیبرپختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ، بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ڈیٹا بھی جاری کیا ہےجس کے مطابق کے پی میں بارشوں اور سیلاب سے مجموعی طور پر377 افراد جاں بحق جبکہ 182 زخمی ہوئے، کے پی میں سیلاب سے مجموعی طور پر1377 گھروں کو نقصان پہنچا، 1022 گھروں کو جزوی جبکہ 355 گھر مکمل گر گئے،بونیر،صوابی،باجوڑ،مانسہرہ میں کلاؤڈ برسٹ،بارشیں اور سیلاب کےباعث حادثات پیش آئے، صرف بونیر میں 228 افراد جاں حق ہوئے۔