Baaghi TV

Tag: ٌاتازہ ترین

  • معرکہ حق میں،فیلڈ مارشل نے اپنے جوانوں کو تیار کیا اور کمال کی کارکردگی دکھائی ،وزیراعظم

    معرکہ حق میں،فیلڈ مارشل نے اپنے جوانوں کو تیار کیا اور کمال کی کارکردگی دکھائی ،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں بھارت کو جو سبق سکھایا وہ زندگی بھر یاد رکھے گا،میرے پاس فیلڈ مارشل کا فون آتا ہے کہ میں آپ کو یہ خبر دینا چاہتا ہوں کہ دشمن نے ہم پر حملہ کردیا مجھے کہنے لگے وزیراعظم آپ مجھے اجازت دیں، ہم ان کو وہ سبق سکھائیں گے کہ وہ زندگی بھر یاد رکھے گا۔

    لندن میں اوورسیز پاکستانیز کے کنونشن سے خطاب کے دوران شہباز شریف نےکہا کہ میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے سامنے کھڑا ہوں، آپ کے پاکستان کے وہ سفیر ہیں جو بیرون ملک دن رات محنت کرتے ہیں،دن میں آپ دیار غیر میں انتہائی محنت سے رزق حلال کماتے ہیں، میں اس بات کا اعتراف کرنا چاہتا ہوں کہ آپ اپنی محنت سے جو رزق کماتے ہیں، یہ جو سال گزرا ہے آپ نے پاکستان اپنی خون پسینے کی کمائی سے ساڑے 38 ارب ڈالر اپنے ملک بھجوائے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ نہ صرف معاشی طور پر بلکہ سیاسی طور پر جس طرح آپ ہر جگہ پاکستان کا دفاع کرتے ہیں، اس کے لیے بھی آپ سب کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں،سب سے پہلے آپ سب کو 10 مئی 2025 کی عظیم فتح کی مبارکباد دینا چاہتا ہوں، یہ وہ فتح ہے جس نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جو وہ زندگی بھر یاد رکھے گا، جب ہم پر الزامات لگائے گئے تو ہم نے یہ بیان دیا کہ پاکستان کا پہلگام واقعے سے دور دور تک تعلق نہیں،پہلگام واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے میں نے عالمی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے کہ یہ پاکستان کے خلاف جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں لیکن ہمسایہ ملک نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔

    دنیا پاکستان کو مسائل کے حل میں ایک شریکِ کار کے طور پر جانتی ہے،صدرِ مملکت

    انہوں نے کہا کہ اس کے جواب میں 6 مئی کو دشمن نے پاکستان کے خلاف حملہ کیا جس میں بے گناہ پاکستانی شہید ہوئے، مساجد کو شہید کیا گیا اور سویلینز پر حملے کیے گئے، جس پر پاکستان کو اپنے دفاع میں کارروائی کرنی پڑی، ایک جھٹکے میں دشمن کے 6 جہاز زمین بوس ہوگئے، دشمن کو چند گھنٹوں میں پتا چل گیا کہ یہ بات بہت دور تک چلی جائے گی، میرے پاس فیلڈ مارشل کا فون آتا ہے کہ میں آپ کو یہ خبر دینا چاہتا ہوں کہ دشمن نے ہم پر حملہ کردیا مجھے کہنے لگے وزیراعظم آپ مجھے اجازت دیں، ہم ان کو وہ سبق سکھائیں گے کہ وہ زندگی بھر یاد رکھے گا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ دوست ممالک میں ایک سربراہ نے مجھ سے پوچھا وہ کون سی دو باتیں جو اس عظیم فتھ کی وجہ بنی، میں نے کہا کہ افواج پاکستان کی دلیری، شجاعت، پروفیشنلزم ، اللہ پر بھروسہ اور دوسرے نمبر پر سیاسی وعسکری قیادت کی سوچ میں یکسانیت جب کہ تیسری بات جب فیصلہ ہوا تو ملٹری لیڈرشپ نے مڑ کر نہیں دیکھا، فیلڈ مارشل نے اپنے جوانوں کو تیار کیا اور کمال کی کارکردگی دکھائی جب کہ ہمارے شاہنیوں نے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت میں دشمن کے جہازوں کو گرایا،عظیم پاکستانیوں اللہ نے آپ کو وہ فتح دی ہے کہ آج مغرب سے لیکر مشرق تک لوگ جب پاکستان کے سبز پاسپورٹ کو دیکھتے ہیں تو کہتے ہیں ہم سلام پیش کرتے ہیں۔

    9 مئی کیس: خدیجہ شاہ نے سزا کیخلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

    ان کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کے آپریشن کے بعد سیز فائر ہوچکا اور اب ہم امن چاہتے ہیں، ہم ترقی وخوشحالی، ملک میں بیروزگاری کا خاتمہ اور سرمایہ کاری چاہتے ہیں اور میں نے یہ آفر کئی مرتبہ دی ہے جو پوری دنیا نے سنی ہے، میں نے کہا ہے کہ ہم کشمیر، پانی، تجارت اور کاؤنٹر ٹیررازم پر بات کرنا چاہتے ہیں اور برابری کی بنیاد پر بات کرکے یہ مسائل حل کرنا چاہتے ہیں،کشمیر کا مسئلہ حل ہونا، بنیادی ستون ہے، اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے بغیر باہمی تعلقات استوار ہوسکتے ہیں تو وہ احمقوں کے جنت میں رہتے ہیں، کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، انہیں اپنا حق ملے گا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں جو اس وقت ظلم وستم کیا جارہا ہے، 64 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں جس میں بچے، خواتین اور بزرگ شامل ہیں جب کہ جو زندہ ہیں ان کا کھانا پانی اور ادویات تک بند کردی گئی ہیں، غزہ کی پٹی کے تناسب سے جتنی شہید ہوچکی ہیں، پچھلے 100 سال کے دوران ہونے والی جنگوں میں بھی اتنی زندگیاں تباہ نہیں ہوئیں،میں سمجھتا ہوں کہ اب وقت آگیا ہے کہ اس خطے کو امن چاہیے جس کے لیے اسلامی ممالک کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، اگر ہم فیصلہ کرلیں تو جس طرح ہم نے بھارت کے 6 جہاز گرائیں ہیں ویسے ہم غربت کا خاتمہ بھی کرکے دکھائیں گے اور پاکستان کو قرضوں سے نجات دلائیں گے، یہ مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں ہے۔

    9 مئی کیس: خدیجہ شاہ نے سزا کیخلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

  • دنیا  پاکستان کو مسائل کے حل میں ایک شریکِ کار کے طور پر جانتی ہے،صدرِ مملکت

    دنیا پاکستان کو مسائل کے حل میں ایک شریکِ کار کے طور پر جانتی ہے،صدرِ مملکت

    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یوم امن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں حقِ خودارادیت کے بغیر دنیا کا امن ادھورا ہے۔

    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یوم امن پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج جب دنیا میں قانون کی حکمرانی اور جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے درمیان ایک معرکہ جاری ہے، پاکستان نہ صرف تاریخ کی درست سمت میں کھڑا ہے بلکہ عالمی اور علاقائی استحکام میں اپنا بھرپور کردار بھی ادا کر رہا ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا کی متحارب قوتوں کے ساتھ بھی پاکستان کے متوازن تعلقات ہیں، دنیا اب پاکستان کو مسائل کے حل میں ایک شریکِ کار کے طور پر جانتی ہے، دنیا آج علاقائی اور عالمی امن میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتی نظر آتی ہے۔

    صدرِ مملکت آصف علی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قیادت نے ہمیشہ عالمی امن اور انصاف کے لیے بھرپور آواز بلند کی ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ترقی پذیر ممالک کے حقوق اور عالمی امن کے لیے جرات مندانہ مؤقف اپنایا، جبکہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے دنیا بھر میں امن، جمہوریت، خواتین کے حقوق اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی،فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی دہائیوں سے جاری محرومیاں عالمی ضمیر کو جھنجوڑ رہی ہیں، ان خطوں میں حقِ خودارادیت کے بغیر دنیا کا امن ادھورا ہے۔

    9 مئی کیس: خدیجہ شاہ نے سزا کیخلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

    صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کو اس بات پر فخر ہے کہ اس نے ہمیشہ عالمی امن کے فروغ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے، اقوام متحدہ کے امن مشنز میں ہماری طویل خدمات، قدرتی آفات اور تنازعات سے متاثرہ ممالک کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد فراہم کرنا اور عالمی سطح پر مکالمے اور تعاون کی حمایت ہمارے اسی عزم کا حصہ ہیں ہمیں اپنے نوجوانوں کو اس قابل بنانا ہوگا کہ وہ امن، برداشت، رواداری اور مکالمے کی اقدار کو اپنا کر انہیں آگے بڑھائیں اور دنیا کو ایک زیادہ محفوظ اور انصاف پر مبنی مستقبل کی طرف لے جائیں، اس عالمی دن پر میں عالمی برادری سے اپیل کرتا ہوں کہ ہتھیاروں اور محاذ آرائی کے بجائے مکالمے، تعاون اور ترقی کو ترجیح دیں۔

    سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے رینجرز کی خدمات طلب

  • 9 مئی کیس: خدیجہ شاہ نے  سزا کیخلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

    9 مئی کیس: خدیجہ شاہ نے سزا کیخلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

    فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے 9 مئی کے کیس میں اپنی سزا کو چیلنج کر دیا ہے۔

    خدیجہ شاہ نے اپنے وکیل سمیر کھوسہ کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ ان کا جناح ہاؤس کے قریب سپریم کورٹ کے جج کی اسکواڈ گاڑی کو آگ لگانے کے واقعے سے کوئی تعلق نہیں تھا، مجھے نہ تو انہیں ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا تھا اور نہ ہی ضمنی بیانات میں ملوث کیا گیا جب کہ ان کی موجودگی ثابت کرنے کے لیے کوئی شناختی پریڈ بھی نہیں کرائی گئی۔

    دوسری جانب، کوٹ لکھپت جیل کے اندر ہونے والے ٹرائل میں 51 ملزمان میں سے 21 کو بری کر دیا گیا، 12 کو اشتہاری قرار دیا گیا جب کہ خدیجہ شاہ ان 18 افراد میں شامل تھیں جنہیں سزا سنائی گئی، انہیں حال ہی میں 5 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی گئی تھی۔

    سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے رینجرز کی خدمات طلب

    خدیجہ شاہ نے اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ استغاثہ کا مقدمہ صرف 9 مئی 2023 کے بعد ان کی سوشل میڈیا سرگرمیوں پر مبنی تھاتاہم ٹرائل کورٹ نے بغیر کسی قانونی بنیاد کے ان کا مکمل آن لائن ڈیٹا کھنگالا، اور الزامات کو ’ناقابلِ اعتبار، مبہم اور غیر پائیدار‘ قرار دیا۔

    اپیل میں زور دیا گیا ہے کہ فیصلہ محض ’قیاس آرائی‘ پر مبنی تھا اور اس میں کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں تھا جو خدیجہ شاہ کو مبینہ جرم سے جوڑ سکےان کی قانونی ٹیم نے لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی ہے کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے 9 ستمبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں تمام الزامات سے بری کیا جائے۔

    فلسطینی صدر اقوام متحدہ اجلاس میں ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے

    واضح رہے کہ خدیجہ شاہ نے 9 مئی ہنگامہ آرائی کے الزامات میں 23 مئی 2023 کو خود کو لاہور پولیس کے حوالے کردیا تھا، وہ کئی ماہ تک جیل میں قید رہیں اور سماعت کے لیے عدالت میں بھی پیش ہوتی رہیں آخر کار دسمبر 2023 میں کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی نے انہیں ضمانت پر رہا کردیا تھاپولیس کا دعویٰ تھا کہ وہ 9 مئی کو کور کمانڈر ہاؤس لاہور پر ہونے والے حملوں کے لیے اکسانے والے افراد میں سرفہرست تھیں اور انہیں دہشت گردی اور دیگر الزامات کے تحت سرور روڈ پولیس میں درج ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا تھا۔

    کراچی: 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں برآمد، وزیراعلیٰ سندھ نے رپورٹ طلب کرلی

  • سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے رینجرز کی خدمات طلب

    سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے رینجرز کی خدمات طلب

    سندھ کےمختلف اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے رینجرزکی خدمات طلب کرلی گئیں-

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 24 ستمبرکوشیڈول ضمنی بلدیاتی انتخابات میں کراچی ڈویژن کے 3 اضلاع اور ضلع عمر کوٹ میں نہایت حساس پولنگ اسٹیشنزپر رینجرز کی تعیناتی کے لیےوفاقی وزارت داخلہ کوخط لکھ دیا-

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے وفاقی وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں درخواست کی گئی ہے کہ کراچی میں ضلع شرقی، غربی، کیماڑی اور عمرکوٹ کے تمام نہایت حساس پولنگ اسٹیشنز پر سندھ رینجرز کو تعینات کیاجائےالیکشن کمیشن نے جامد خدمات، پیٹرولنگ اور کوئک رسپانس فورس کے طور پر سندھ رینجرز کی تعیناتی مانگی ہے تاکہ 24 ستمبر 2025 کو کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے اور انتخابات پُرامن انداز میں مکمل ہو سکیں۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نےخط میں کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 220 کے تحت وفاق اورصوبوں میں تمام انتظامی حکام پر لازم ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کو ان کے فرائض کی ادائیگی میں معاونت فراہم کریں چونکہ مناسب سیکیورٹی فراہم کرنا وفاقی اورصوبائی حکومتوں کافریضہ ہے، اس لیے ضروری ہے کہ آزاد، پرامن اور شفاف انتخابات کو یقینی بنایاجا سکے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) نے کراچی کے ضلع شرقی، غربی، کیماڑی اور عمرکوٹ کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کو نہایت حساس قراردیا ہے کراچی کے ضلع شرقی میں ٹی ایم سی سہراب گوٹھ کی یو سی۔8، ضلع غربی میں ٹی ایم سی اورنگی کی یو سی۔10 اور ٹی ایم سی منگھوپیر کی یو سی۔1 اور یو سی۔7 جبکہ ضلع کیماڑی میں ٹی ایم سی بلدیہ کی یوسی۔8 کو نہایت حساس قرار دیا گیا ہے۔

    اسی طرح ضلع عمر کوٹ میں یو سی۔19 گپنو اور یو سی۔41 شاہ مردان شاہ کے پولنگ اسٹیشنز کو موجودہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر نہایت حساس قراردیا گیاہے، اس لیے سندھ رینجرزکی تعیناتی کی درخواست کی گئی ہے تاکہ تمام نہایت حساس پولنگ اسٹیشنزپر سیکیورٹی یقینی بنائی جاسکے۔

  • کراچی: 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں برآمد، وزیراعلیٰ سندھ نے رپورٹ طلب کرلی

    کراچی: 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں برآمد، وزیراعلیٰ سندھ نے رپورٹ طلب کرلی

    کراچی کے علاقے میمن گوٹھ سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں ملی ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایم نائن موٹر وے کے ساتھ میمن گوٹھ سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں ملی ہیں، تینوں خواجہ سراؤں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، تینوں کے سر سینے اور ہاتھوں پر گولیاں لگی ہوئی ہیں، بظاہر لگتا ہے تینوں افراد سڑک کنارے لفٹ لینے کے لیے کھڑے تھے، ممکنہ طور پر تینوں کو فائرنگ کرکے قتل کیاگیا اور ملزم فرار ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جائے واقعے گولیوں کے دو خول ملے ہیں، تینوں لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد مزید شواہد سامنے آسکیں گے، تمام پہلوؤں پر تحقیقات کر رہے ہیں، جائے وقوعہ ویران جگہ ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کا خواجہ سراؤں کے قتل کا نوٹس، آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی، مراد علی شاہ نے میمن گوٹھ کے قریب سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں ملنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس کو قاتلوں کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

    ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ خواجہ سراؤں کے قاتلوں کو ہرصورت گرفتار کر کے رپورٹ پیش کی جائےخواجہ سرا معاشرے کا وہ مظلوم طبقہ ہے جسے ہم سب نے عزت اور احترام دینا ہے، ریاست کسی بھی مظلوم اور معصوم شہری کا قتل برداشت نہیں کرے گی۔

    دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی ملیر واقعے سے متعلق ابتدائی معلومات سے آگاہ کریں، جائے وقوعہ سے شواہد کی تفتیش جدید اور ماڈرن تیکنیک کی بنیاد پر کی جائے، قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری میں انٹیلیجینس ذرائع بھی استعمال کیے جائیں۔

  • باجوڑ میں گرینڈ جرگہ، قبائلی عمائدین کا پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے عزم کا اعادہ

    باجوڑ میں گرینڈ جرگہ، قبائلی عمائدین کا پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے عزم کا اعادہ

    گرینڈ جرگے میں قبائلی عمائدین نے ایک بار پھر وطن کی خاطر پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے اور ہر قسم کی قربانیاں دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    باجوڑ کے علاقےماموند میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام گرینڈ جرگے کا اہتمام ہوا جس میں آئی جی ایف سی نارتھ، سول انتظامیہ، قبائلی عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی،جرگے کو بتایا گیا کہ خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر ان علاقوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز ہو رہے ہیں جبکہ قبائلی عمائدین اور مشران نے پاک فوج کے شانہ بہشانہ لڑنے اور وطن کی خاطر ہر قربانی دینے کا عزم دہرایا۔

    گرینڈ جرگے میں قبائلی عمائدین اور مشیران نے پاک فوج کی امن کے لیے دی گئی قربانیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا جبکہ عوام کی جانب سے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے بھی بلند کیے گئے،قبائلی عمائدین اور عوام نے جرگے کے انعقاد اور ٹی ڈی پیز کی بر وقت واپسی پر پاک فوج کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    توشہ خانہ ٹو کیس :عمران خان کے سابق ملٹری سیکرٹری کا بیان سامنے آگیا

    لندن میں کنونشن،اوورسیز پاکستانیوں کی شرکت،وزیراعظم و دیگر کا اہم خطاب،رپورٹ:شہزاد قریشی

    بارکھان میں شرپسندوں نے سڑک کی تعمیراتی مشینری کو آگ لگا دی

  • توشہ خانہ ٹو کیس :عمران خان کے سابق ملٹری سیکرٹری کا بیان سامنے آگیا

    توشہ خانہ ٹو کیس :عمران خان کے سابق ملٹری سیکرٹری کا بیان سامنے آگیا

    راولپنڈی: توشہ خانہ ٹو کیس کے جشم دید گواہ اور عمران خان کے سابق ملٹری سیکرٹری کا اہم بیان سامنے آگیا۔

    دستاویزات کے مطابق سابق ملٹری سیکرٹری بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمداحمد عدالت میں بیان ریکارڈکراچکے ہیں جس میں انہوں نے بلغاری سیٹ توشہ خانہ میں جمع نہ کرانے کا بتایا، کہا کہ 15مئی 2020 سے 10 اپریل 2022 تک بطور ملٹری سیکرٹری فرائض انجام دیے، 7 مئی 2021 سے 10مئی 2021 تک دورہ سعودی عرب میں سابق وزیراعظم کے ساتھ تھا،عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سعودی ولی عہدکے تحائف توشہ خانہ میں جمع نہ کرانےکاکہا، تحائف میں جیولری سیٹ، عود کی بوتلیں، زیتون کا تیل،کھجور اور ایک کتاب شامل تھی۔

    سابق ملٹری سیکرٹری کے بیان میں کہا گیا کہ تمام تحائف کی سرکاری پروٹوکول کے مطابق تصاویر بنائی گئیں، نیب اور ایف آئی اے کے سامنے بھی بیان ریکارڈ کرا چکا ہوں، غیر ملکی دوروں میں تحائف وصولی کے وقت وزارتِ خارجہ کے نمائندےموجود ہوتے ہیں، سعودی عرب میں ملنے والے تحائف پر وزارتِ خارجہ نے پی ایم آفس کو تحریری طورپربتایا،توشہ خانہ کابینہ ڈویژن کے ماتحت ہے، سعودی عرب سے ملےتحائف کی مالیت 29 لاکھ14ہزار 500روپے لگائی گئی، بشریٰ بی بی کو سعودی ولی عہد کے تحائف کے عوض رقم جمع کرائی گئی، توشہ خانہ سیکشن کی طرف سے کوئی اعتراض نہیں آیا، مالیت کا تعین اور توشہ خانہ سےخط وکتابت ڈپٹی ملٹری سیکرٹری نے عمران خان کےحکم پرکی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات بھی سامنے آچکے ہیں جن میں عمران خان کے سابق پرسنل سیکرٹری انعام اللہ شاہ، پرائیویٹ اپریزر صہیب عباسی شامل ہیں۔

  • بھارتی ایئرپورٹ کوآسیب زدہ قرار دینے پر یوٹیوبر گرفتار

    بھارتی ایئرپورٹ کوآسیب زدہ قرار دینے پر یوٹیوبر گرفتار

    بھارت میں ایک ایئرپورٹ کو آسیب زدہ بتا کر عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے جرم میں یوٹیوبر اکشے وشیشت کو گرفتار کرلیا ہے۔

    یوٹیوبر کو دہلی سے گرفتار کیا گیا ہے تاہم یوٹیوبر نے گوا کے منوہر انٹرنینشنل ایئرپورٹ سے متعلق افواہ پھیلائی تھی،یوٹیوبر نے ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ ہوائی اڈا مردوں کو جلانے کی جگہ پر بنایا گیا ہے اور ہوائی اڈے پر پرانی مافوق الفطرت سرگرمیاں ہو رہی ہیں یوٹیوبر نے مزید کہا کہ طیارے رات میں پرواز کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ویڈیو کا مقصدعوام میں خوف و ہراس پیدا کرنا اور اپنے چینل کی مقبولیت بڑھانا تھا پولیس نے یوٹیوبر کو گرفتار کرکے ایف آئی آر بھی درج کرلی ہے،گرفتاری دہلی کے دوارکا سے کی گئی اور موبائل فون، لیپ ٹاپ اور کیمرہ سب ضبط کر لیے گئے۔

    سعودی عرب کا یمن کے لیے 1.38 بلین ریال اضافی امداد کا اعلان

    وزیرِاعظم نیویارک میں ڈونلڈ ٹرمپ اور مسلم رہنماؤں کی ملاقات میں شریک ہوں گے، دفترِ خارجہ

    رواں سال کا دوسرا سورج گرہن آج رات کو ہو گا

  • ایران کے پاس حالات بدلنے اور نئی راہیں نکالنے کی طاقت موجود ہے، ایرانی صدر

    ایران کے پاس حالات بدلنے اور نئی راہیں نکالنے کی طاقت موجود ہے، ایرانی صدر

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد مسترد ہونے کے بعد ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سخت ردعمل دیا ہے۔

    ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ ایران ایک بار پھر پابندیوں کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہےپابندیوں سے راستے روکے جا سکتے ہیں لیکن خیالات اور عزم نئے راستے بناتے ہیں،مسعود پزشکیان نے اپنی جوہری تنصیبات کے حوالے سے واضح کیا کہ نطنز اور فردو کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، مگر دشمن یہ نہیں سمجھتے کہ ان تنصیبات کو بنانے والے انسان ہیں اور وہی دوبارہ انہیں تعمیر کر سکتے ہیں،ایران کبھی بھی حد سے بڑھے مطالبات کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا کیونکہ ایران کے پاس حالات بدلنے اور نئی راہیں نکالنے کی طاقت موجود ہے۔

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی تھی، جس کے بعد ایران پر جوہری اور اقتصادی پابندیاں برقرار رہیں گی اس ووٹنگ میں پاکستان، چین، روس اور الجزائر نے ایران کے حق میں ووٹ دیا۔

    امریکا کی پارٹی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے،پوپ لیو

    انتہاپسندی، غربت اور عدم مساوات امن کے لیے بڑے خطرات ہیں، ،بلاول بھٹو

    بارکھان میں شرپسندوں نے سڑک کی تعمیراتی مشینری کو آگ لگا دی

  • امریکا کی پارٹی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے،پوپ لیو

    امریکا کی پارٹی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے،پوپ لیو

    کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے کہا ہے کہ وہ امریکا میں جاری پارٹی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے اور اس حوالے سے امریکی پادری خود اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پوپ لیو نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں امریکا میں ہونے والی بعض سیاسی سرگرمیوں پر تشویش ضرور ہے لیکن وہ بطور مذہبی پیشوا کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں جڑیں گےامریکا میں مقیم پادری خود طے کرسکتے ہیں کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ سے کس طرح تعلقات رکھیں۔

    دوسری جانب پوپ لیو نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے اپنی شخصیت کا ورژن بنانے کے منصوبے کو بھی مسترد کردیا انہوں نے کہا کہ مذہبی قیادت انسانی وجود اور اقدار سے جڑی ہے، مشین یا مصنوعی ذہانت سے اس کی نقل نہیں بنائی جاسکتی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سابق پوپ فرانسس نے امریکی پادریوں کو ایک خط میں تارکین وطن سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی پر کھل کر مخالفت کی تھی-