Baaghi TV

Tag: ٌاتازہ ترین

  • کوشش ہوگی اقوام متحدہ سے بھی بی ایل اے، مجید بریگیڈ پر پابندی لگوائیں، بلاول بھٹو

    کوشش ہوگی اقوام متحدہ سے بھی بی ایل اے، مجید بریگیڈ پر پابندی لگوائیں، بلاول بھٹو

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکا کے بعد دیگر ممالک بھی بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد ڈکلیئر کرسکتے ہیں۔

    بلاول بھٹو نے حیدرآباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جانب سے کالعدم دہشت گرد تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ (المعروف فتنۃ الہندوستان) کو دہشت گرد تنظیم قرار دینا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، بی ایل اے جیسی تنظیمیں معصوم شہریوں کو نشانہ بناتی ہیں، پاک بھارت جنگ کے دوران بی ایل اے اور مجید بریگیڈ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو سپورٹ کیا۔

    وفاقی دارالحکومت میں13 اگست کو بھی عام تعطیل کا اعلان

    بلاول بھٹو کے مطابق امریکا نے پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کیا ہے اور اس کی توثیق کی ہے، جس کے بعد امکان ہے کہ دیگر ممالک بھی ان تنظیموں کو دہشت گرد قرار دیں گے،ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ اقوام متحدہ سے بھی ان تنظیموں کو دہشت گرد قرار دلوایا جائے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا نے کالعدم بی ایل اے، مجید بریگیڈ اور ان کے تمام اتحادیوں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ گروہ متعدد حملوں اور سیکڑوں پاکستانی شہریوں کے قتل کے ذمہ دار ہیں۔

    فیلڈ مارشل کادورہ امریکا: پاکستان کی سفارتی تاریخ میں ایک اہم باب رقم، بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ پھر بےنقاب

    چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ مودی سرکار دریائے سندھ کا پانی روکنے کے اعلان سے باز نہیں آرہی، لیکن سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت کو پاکستان کو اس کے حق کا پانی دینا پڑے گا، دریائے سندھ پاکستانیوں کے لیے لائف لائن ہے، اس معاملے پر سندھ کے لوگوں کا ساتھ چاہیے، تمام پاکستانی اس پر یکساں آواز اٹھائیں، یہ پاکستان کے کروڑوں عوام کی زندگی کا سوال ہے، ہمیں پانی کی عالمی کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے زراعت کے لیے جدید طریقے اپنانے ہوں گے، ڈریپ ایریگیشن سمیت جدید تکنیکس اپنا کر ہم پانی کو بچاسکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صوبوں کو ان کا حق دینا پڑے گا، ہم چاہتے ہیں کہ نئے مالیاتی ایوارڈ (این ایف سی) کے لیے فوری طور پر اجلاس بلایا جانا چاہیے، آئین کے تحت ہر 5 سال بعد این ایف ایوارڈ دینا چاہیے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ٹیکس جمع نہ کرنے کی سزا صوبوں کو نہ دی جائے، اسلام آباد میں بیٹھے بابے اپنی ناکامی کی سزا صوبوں کو نہ دیں، حکومت یا کسی سیاسی جماعت نے ہم سے 27 ویں آئینی ترمیم کے لیے رابطہ نہیں کیا، 27 ویں ترمیم کی افواہیں چل رہی ہیں، یہ میڈیا کے دوستوں سے سن رہا ہوں، لیکن بطور سیاسی جماعت ہم سے حکومت نے اب تک اس حوالے سے کوئی مشاورت نہیں کی۔

    وفاقی دارالحکومت میں13 اگست کو بھی عام تعطیل کا اعلان

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر میں ایئرپورٹ ہونا چاہیے، تاہم یہ وفاق کا کام ہے، سندھ میں پرانے ایئرپورٹ بند کیے گئے ہیں، حیدرآباد میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قیام کے لیے وزیر اعظم کے ساتھ بات کروں گا، اگر کامیابی نہ ملی تو سیالکوٹ کی طرح ہم بھی حیدرآباد میں ایئرپورٹ قائم کرنے کا سوچ سکتے ہیں، رنگ روڈ منصوبہ مکمل ہونے سے حیدرآباد کے عوام کو سفر میں سہولت میسر آئے گی، پہلی دفعہ حیدرآباد کی ترقی کو تیزی سے بڑھتے ہوئے دیکھ رہے ہیں، ماضی میں الگ الگ سیاسی جماعتوں کی بلدیاتی اور صوبائی حکومتیں ہونے کی وجہ سے ترقی نہیں ہوسکی۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ماضی میں بعض سیاسی جماعتیں عوامی مفاد میں کام کرنے کے بجائے نفرت پھیلانے کا کام کرتی رہی ہیں، تاہم اس بار عوام نے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو فتح دلواکر ہم پر یہ فرض کر دیا ہے کہ ہم عوام کو سہولتیں دیں،میئر حیدرآباد اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے عوامی مفاد کی کئی اسکیمیں شروع کی ہیں، حیدر آباد میں آئندہ دو سال میں مزید منصوبے مکمل ہوجائیں گے، جس کے بعد ہم یہاں کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں بہتری لانے کے قابل ہوجائیں گے۔

    باجوڑ: گرینڈ جرگے کا دہشت گردوں کو پناہ نہ دینے کا اعلان

  • ایکسٹیشن نہیں تسلسل جاری رہے گا، اسد قیصر کے  بیان پر فیصل واوڈا کاردعمل

    ایکسٹیشن نہیں تسلسل جاری رہے گا، اسد قیصر کے بیان پر فیصل واوڈا کاردعمل

    سینیٹر فیصل واوڈا نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور سابق اسپیکر اسد قیصر کے حالیہ بیان پر ردعمل دیا، کہا کہ ایکسٹیشن نہیں تسلسل جاری رہے گا، کسی کے باپ میں دم ہے تو روک کر دکھائے۔

    تحریک انصاف حکومت کے سابق وفاقی وزیر اور موجودہ سینیٹر فیصل واوڈا نے اسد قیصر کی ویڈیو اپنی ایکس پوسٹ میں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایکسٹینشن نہیں (کنٹی نیوایشن) تسلسل جاری رہے گا،اللہ کرم رکھے، کسی کے باپ میں دم ہے تو اس تسلسل کو روک کے دکھائے، پاکستان کی کامیابیوں کا یہ سفر جاری رہے گا۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے گزشتہ دنوں محمود اچکزئی اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ سابق آرمی چیف جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ کو ایکسٹینشن دینا تحریک انصاف کی سب سے بڑی غلطی تھی، جس پر پی ٹی آئی قوم سے معذرت خواہ ہے، ان کی جماعت آئندہ کبھی ایسی کسی ایکسٹینشن کی حمایت نہیں کرے گی۔

    پاکستان کے ٹرمپ سے بڑھتے روابط، بھارت کی تشویش میں اضافہ

    اسد قیصر نے ملک کے طرزِ حکمرانی کو غیر قانونی، غیر آئینی اور غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک عملاً مارشل لا کے تحت چل رہا ہے اور فیصلے ذاتی پسند وناپسند کی بنیاد پر ہو رہے ہیں، ملک کو اس موجودہ ہائبرڈ نظام کے تحت نہیں چلایا جاسکتا۔

    محموداچکزئی نے کہا تھا کہ مدتِ ملازمت میں توسیع کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند کر دینے چاہئیں۔

    باجوڑ: گرینڈ جرگے کا دہشت گردوں کو پناہ نہ دینے کا اعلان

  • پاکستان کے ٹرمپ سے بڑھتے روابط، بھارت کی تشویش میں اضافہ

    پاکستان کے ٹرمپ سے بڑھتے روابط، بھارت کی تشویش میں اضافہ

    فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے درمیان بڑھتے سفارتی روابط نے دوطرفہ تعلقات میں بہتری پیدا کی ہے، جس پر بھارت نے تشویش کا اظہار کیا ہے،یہ پیشرفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت اور پاکستان کے درمیان حالیہ سفارتی رابطوں کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔

    فنانشل ٹائمز‘ کی ایک تفصیلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے حالیہ سفارتی روابط امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات میں نمایاں بہتری کا باعث بنے ہیں اور اس پر بھارت نے سخت ردعمل دیا ہے،اسلام آباد، نئی دہلی اور واشنگٹن میں موجود نمائندوں کی رپورٹ میں ’فنانشل ٹائمز‘ نے اسے اسلام آباد اور واشنگٹن کے تعلقات میں ایک غیر متوقع بحالی قرار دیا۔

    اخبار کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اس سال گرمیوں میں دو مرتبہ امریکا میں اعلیٰ سطح کے مواقع پر خوش آمدید کہا گیا، جن میں سب سے حالیہ موقع فلوریڈا کا تھا جہاں انہوں نے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے کمانڈر جنرل مائیکل کُرلا کی ریٹائرمنٹ تقریب میں شرکت کی،عاصم منیر نے جون میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دوپہر کے کھانے پر دو گھنٹے نجی ملاقات بھی کی تھی، جو اس وقت ہوئی جب پاکستان اور بھارت کو دہائیوں میں سب سے خونریز جھڑپ کا سامنا کرنا پڑا تھا، یہ ملاقات خاص طور پر اس لیے قابل ذکر تھی کہ اس سے قبل ٹرمپ نے پاکستان پر کھلے عام تنقید کی تھی۔

    باجوڑ: گرینڈ جرگے کا دہشت گردوں کو پناہ نہ دینے کا اعلان

    ایشیا پیسفک فاؤنڈیشن کے نان ریزیڈنٹ سینئر فیلو مائیکل کوگل مین نے ’فنانشل ٹائمز‘ کو بتایا کہ امریکا،پاکستان تعلقات میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ حیران کن ہے، وہ اس تعلق کو اس وقت ایک غیر متوقع بحالی بلکہ ایک نئی شروعات سے تعبیر کریں گے، پاکستان نے بہت کامیابی سے یہ سمجھ لیا ہے کہ ایک غیر روایتی صدر کے ساتھ کس طرح روابط قائم کیے جانے چاہئیں۔

    فنانشل ٹائمز نے اس نرم رویے کی وجہ سینیئر پاکستانی حکام کی سفارتی حکمت عملی کو قرار دیا جس میں انسداد دہشت گردی تعاون، ٹرمپ کے کاروباری نیٹ ورک میں موجود شخصیات تک رسائی اور توانائی، معدنی وسائل اور کرپٹو کرنسی سے متعلق معاہدے شامل ہیں، ان اقدامات کے ساتھ وائٹ ہاؤس کے لیے مثبت پیغام رسانی بھی کی گئی۔

    رپورٹ میں ایک اہم پیشرفت مارچ میں داعش-خراساں کے ایک مشتبہ رکن کی گرفتاری اور اسے امریکی تحویل میں دینے کو قرار دیا گیا، جس پر 2021 میں کابل ایئرپورٹ بم دھماکے کا الزام تھا، صدر ٹرمپ نے اپنے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں اس گرفتاری پر پاکستان کو سراہا تھا۔

    بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا امکان، الرٹ جاری

    اخبار نے اپریل میں ٹرمپ کی حمایت یافتہ کرپٹو کرنسی اسکیم ورلڈ لبرٹی فنانشل اور پاکستان کی کرپٹو کونسل کے درمیان ہونے والے ایک معاہدے کی تفصیلات بھی بیان کیں، اس منصوبے کے بانیوں میں سے ایک نے پاکستان کے دورے کے دوران ملک کے معدنی وسائل کی وسعت پر بات کی تھی۔

    علاقائی ردعمل کے حوالے سے ’فنانشل ٹائمز‘ نے کہا کہ بھارت نے تعلقات کی اس گرم جوشی پر شدید جھنجھلاہٹ کا اظہار کیا، خاص طور پر اس وقت جب اسے امریکی درآمدی ٹیرف میں 50 فیصد کا اضافہ برداشت کرنا پڑا، جب کہ پاکستان کی شرح 19 فیصد مقرر کی گئی۔

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ امریکا نے مئی میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی میں ثالثی کی تھی اور نئی دہلی نے زور دیا کہ یہ معاہدہ براہِ راست دونوں ممالک کی افواج کے درمیان طے پایا تھا۔

  • باجوڑ:  گرینڈ جرگے کا دہشت گردوں کو پناہ نہ دینے کا اعلان

    باجوڑ: گرینڈ جرگے کا دہشت گردوں کو پناہ نہ دینے کا اعلان

    سالارزئی کی لرآمدک قوم کے گرینڈ جرگے نے دہشت گردوں کو پناہ نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

    سالارزئی کی لرآمدک قوم کے گرینڈ جرگے نے دہشت گردوں کو پناہ نہ دینے کا اعلان کیا ہے،سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ باجوڑ کی تحصیل ماموند اور لوئی ماموند میں دہشتگرد موجود ہیں، ماموند اور لوئی ماموند میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں، ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران عوام کی سہولت کے لیے صوبائی اور مقامی انتظامیہ، ریاستی اداروں کیساتھ مل کر انتظامات کر رہی ہے۔

    سالارزئی کی لرآمدک قوم کے گرینڈ جرگے نے دہشت گردوں کو پناہ نہ دینے کا اعلان کیا ہے، گرینڈ جرگے نے فیصلہ کیا ہے کہ سالارزئی میں کسی کو بھی اجازت نہیں دیتے کہ وہ امن خراب کرے یا دہشت گردی پھیلائے۔

    ترکیہ: صوبہ چناق قلعہ میں خوفناک جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی

    سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام اور مقامی مشران دہشت گرد خارجیوں کے خلاف ریاست کاساتھ دے رہے ہیں، ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 200 سے زائد انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کرتی ہیں،باجوڑ میں کئی دن سے تحصیل لوئی ماموند سے کثیر تعداد میں لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے، ضلعی انتظامیہ نے متاثرین کے لیے 107 سرکاری اسکول اور کالجز خالی کرا دیے ہیں،باجوڑ اسپورٹس کمپلیکس میں 450 ٹینٹس پر مشتمل کیمپ قائم کیا گیا ہے-

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز ان ملک دشمن عناصر کیخلاف برسرِ پیکار رہیں گی۔

    بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا امکان، الرٹ جاری

  • ترکیہ:  صوبہ چناق قلعہ میں خوفناک جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی

    ترکیہ: صوبہ چناق قلعہ میں خوفناک جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی

    ترکی کے شمال مغربی صوبے چناق قلعہ (Canakkale) کے مرکزی علاقے میں پیر کے روز خوفناک جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی جو تیز ہواؤں کے باعث تیزی سے پھیل گئی۔

    مقامی حکام اور میڈیا کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ سینکڑوں افراد کو احتیاطی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے،صوبائی گورنر عمر تورامان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ آگ بجھانے کے لیے تقریباً 700 اہلکار، درجنوں گاڑیاں، فائر ٹرک، طیارے اور ہیلی کاپٹر تعینات کیے گئے ہیں۔

    آگ کے خطرے کے پیشِ نظر ایک یونیورسٹی کیمپس، رہائشی علاقے اور فوجی تنصیبات کو خالی کرایا گیا شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ ایمرجنسی گاڑیاں باآسانی آمدورفت کر سکیں،ریسکیو کارروائی کے دوران شہر کا ایئرپورٹ، اہم شاہراہ کا کچھ حصہ اور آبنائے داردانیلز (Dardanelles Strait) کئی گھنٹوں کے لیے بند کر دی گئی، تاہم سورج غروب ہونے کے بعد یہ دوبارہ کھول دی گئیں۔

    ترکی کے محکمہ موسمیات کے مطابق علاقے میں درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جبکہ ہواؤں کی رفتار 66 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جس نے آگ کو مزید پھیلنے میں مدد دی،گورنر کے مطابق تقریباً 50 افراد دھوئیں سے متاثر ہوئے اور قریبی اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم کسی کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔

    یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ترکی میں جولائی کا مہینہ گزشتہ 55 سالوں کا سب سے گرم مہینہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث ملک میں جنگلاتی آگ کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔

  • توشہ خانہ میں موصول نئے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ

    توشہ خانہ میں موصول نئے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ

    کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ میں موصول نئے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ کرلیا، ای پیڈز کے ذریعے 29 اگست تک تخمینہ کاروں سے بولیاں طلب کرلی گئیں۔

    کابینہ ڈویژن نے ای پیڈز کے ذریعے 29 اگست تک تخمینہ کاروں سے بولیاں طلب کی ہیں، تاکہ توشہ خانہ میں موصول نئے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جاسکےکابینہ ڈویژن موصول ہونے والی بولیاں ای پیڈزکے ذریعے 29 اگست کو ہی کھولے گا، توشہ خانہ میں مختلف کیٹیگریز کے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جائے گا۔

    بولیوں کی منظوری کے بعد توشہ خانہ میں بطور تحائف موصول ہونے والے زیورات،گھڑیوں، قالینوں سمیت دیگر اشیا کی قدرمعلوم کی جائے گی، کابینہ ڈویژن کامیاب تخمینہ کاروں کےساتھ ایک سال کا معاہدہ کرے گا،کامیاب اپریزرز کو تحائف کا تخمینہ لگانے کے عوض سروس چارجز ادا کیے جائیں گے۔

    ٹرمپ کے 50 فیصد ٹیرف کے بعد بھارت میں امریکی برانڈز کی بائیکاٹ مہم زور پکڑ گئی

    کرپٹو کے لیے بجلی کا ابھی تک کوئی ریٹ آفر نہیں کیا،اویس لغای

    وفاقی دارالحکومت میں13 اگست کو بھی عام تعطیل کا اعلان

  • عدالت نے شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

    عدالت نے شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔

    عدالت نے 9 مئی کے 2 کیسز میں شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دیا، عدالت نے سپریٹنڈنٹ جیل کو ملزم کی رہائی کا مراسلہ جاری کر دیا،راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں رہائی کا مراسلہ جاری کیا گیا، اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے مراسلہ جاری کیا،مراسلے میں کہا گیا کہ اگر ملزم شاہ محمود قریشی کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے۔

    عدالت نے گزشتہ روز ملزمان کے خلاف دونوں مقدمات کا فیصلہ سنایا تھا،عدالت نے 9 مئی کو راحت بیکری کے باہر گاڑیاں جلانے اور تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو دونوں مقدمات سے بری کردیا تھا-

    ایشیا کپ 2025: بھارتی اسکواڈ کا اعلان رواں ماہ کئےجانےکاامکان

    جلسے کے دوران فائرنگ سے زخمی کولمبیا کے صدارتی امیدوار جاں بحق

    9 مئی مقدمات :ڈاکٹر یاسمین راشدسمیت پی ٹی آئی کے 4 رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم

  • ایشیا کپ 2025:  بھارتی اسکواڈ کا اعلان  رواں ماہ  کئےجانےکاامکان

    ایشیا کپ 2025: بھارتی اسکواڈ کا اعلان رواں ماہ کئےجانےکاامکان

    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کیجانب،سےایشیا کپ 2025 کیلئےاسکواڈکااعلان،رواں،ماہ،کئےجانےکاامکان،ہے-

    بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ بورڈ کے سلیکٹرز اور مینجمنٹ نے ایشیا کپ کی ٹیم کے لیے سوچ بچار شروع کردی ہے اور ٹورنامنٹ کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان 19 یا 20 اگست کو ہو سکتا ہے،ٹیم کے اعلان سے قبل تمام کرکٹرز کی فٹنس رپورٹ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ایشیا کپ کے لیے کئی کرکٹرز کو زیر غورنہ لانےکا امکان ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یشسوی جیسوال ، سئی سدھرسن اور کےایل راہول ایشیا کپ مس کرسکتے ہیں، ابھیشیک شرما اور سنجو سیمسن کی ٹیم میں شمولیت یقینی ہے جب کہ شبمن گل کے حوالے سے فیصلہ نہیں کیا گیاشبمن گل کی فارم کی وجہ سے انہیں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جب کہ فاسٹ بولر جسپریت بمرا کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے، ٹاپ آرڈر میں تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کی دستیابی نے سلیکشن کو مشکل بنا دیا ہےبھارتی سلیکٹرز ایشیا کپ کے لیے مضبوط ترین اسکواڈ تشکیل دینا چاہتے ہیں۔

    جلسے کے دوران فائرنگ سے زخمی کولمبیا کے صدارتی امیدوار جاں بحق

    واضح رہے کہ ایشیا کپ 9 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو گا اور بھارت ، پاکستان ، عمان اور یو اے ای گروپ اے میں شامل ہیں۔

    امریکا: طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا

  • جلسے کے دوران فائرنگ سے زخمی کولمبیا کے صدارتی امیدوار جاں بحق

    جلسے کے دوران فائرنگ سے زخمی کولمبیا کے صدارتی امیدوار جاں بحق

    کولمبیا کی صدارت کے امیدوار میگوئل یوریبے 2 ماہ تک زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کرگئے، انہیں انتخابی مہم کے ایک جلسے میں گولی ماری گئی تھی۔

    ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق 39 سالہ قدامت پسند سینیٹر جو سابق صدر خولیو سیزر ٹربے (1978-1982) کے نواسے تھے کو 7 جون کو دارالحکومت بگوٹا میں ایک جلسے کے دوران سر اور ٹانگ میں گولی ماری گئی تھی،حالیہ ہفتوں میں صحت میں بہتری کے آثار کے باوجود، ڈاکٹروں نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ انہیں دماغ میں دوبارہ خون بہنے (برین ہیمرج) کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    ان کی اہلیہ ماریا کلاڈیا تارازونا نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’محبت سے بھری زندگی کا شکریہ‘۔

    کولمبیا کی نائب صدر فرانشیا مارکیز نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ’آج ملک کے لیے افسوس ناک دن ہے‘, تشدد ہمارا مقدر نہیں ہونا چاہیے، جمہوریت گولیوں یا خون سے نہیں بنتی بلکہ احترام اور مکالمے سے بنتی ہے-

    امریکا: طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا

    سابق صدر الوارو یوریبے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’برائی سب کچھ تباہ کر دیتی ہے‘ انہوں نے امید کو قتل کر دیا، میگوئل کی جدوجہد ایک روشنی ہو جو کولمبیا کے صحیح راستے کو روشن کرے۔

    حکام نے حملے سے منسلک 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے، جن میں مبینہ شوٹر بھی شامل ہے، جو 15 سالہ لڑکا ہے جسے اُریبی کے محافظوں نے موقع پر پکڑ لیا تھاملک گیر آپریشن کے بعد پولیس نے حملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ ایلڈر خوسے آرٹیگا ہرنینڈز، عرف ایل کوستینو کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا تھا، پولیس نے اس قتل کے پیچھے تحلیل شدہ فارک گوریلا گروپ کے ایک منحرف دھڑے کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

    میگوئل یوریبے 2026 کے صدارتی انتخابات میں ایک نمایاں امیدوار تھے، ان پر حملے نے تشدد سے چور ملک میں پرانے زخم تاہ کر دیے ہیں، ان کی اپنی والدہ، صحافی ڈیانا ٹربے، 1991 میں پولیس کے ایک ناکام آپریشن کے دوران ہلاک ہو گئی تھیں، جب منشیات کے بادشاہ پابلو اسکوبار کے میڈیئن کارٹیل کے قبضے سے انہیں چھڑانے کی کوشش کی جا رہی تھی،1980 اور 1990 کی دہائی میں تشدد کے بدترین دور میں 4 صدارتی امیدوار قتل کر دیے گئے تھے، جب اسکوبار نے بوگوٹا، میڈیئن اور دیگر شہروں کے شہریوں کو بم دھماکوں کی مہم سے خوفزدہ کر رکھا تھا۔

    انڈیکس تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گیا

    میگوئل یوریبے کولمبیا کے پہلے بائیں بازو کے صدر گستاوو پیٹرو کے سخت ناقد تھے، جو ملک کے باقی مسلح گروپوں سے امن قائم کرنے میں ناکام رہے ہیں،یوریبے نے اکتوبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ مئی 2026 کے صدارتی انتخابات میں، مدت پوری کرنے والے پیٹرو کی جگہ، امیدوار بنیں گے، وہ 26 سال کی عمر میں بگوٹا کی سٹی کونسل کے رکن منتخب ہوئے، بعد میں اس کے سب سے کم عمر چیئرمین بنے اور پھر میئر کے قریبی ساتھی کے طور پر خدمات انجام دیں۔

    2019 میں انہوں نے بگوٹا کے میئر کے لیے ناکام انتخاب لڑا، لیکن 3 سال بعد وہ سینیٹر منتخب ہو گئے، اور ملک میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والے امیدوار بنے،انہوں نے قدامت پسند ڈیموکریٹک سینٹر پارٹی میں نشست سنبھالی، جو سابق صدر الوارو اُریبی نے قائم کی تھی، جن کا ان سے کوئی رشتہ نہیں تھا۔

    9 مئی مقدمات :ڈاکٹر یاسمین راشدسمیت پی ٹی آئی کے 4 رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم

    حالیہ مہینوں میں پیٹرو (جو بائیں بازو کے سابق گوریلا رہنما ہیں) پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ اپنے دائیں بازو کے مخالفین کو ’نازی‘ کہہ کر سیاسی ماحول کو مزید کشیدہ کر رہے ہیں،بائیں بازو کی پیٹرو حکومت کے کڑے ناقد امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے یوریبے کی موت کے اعلان کے بعد انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

  • امریکا: طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا

    امریکا: طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا

    پیر کے روز امریکی ریاست مونٹانا کے ہوائی اڈے پر ایک چھوٹا طیارہ لینڈنگ کے دوران وہاں پہلے سے موجود ایک ہوائی جہاز سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگیا۔

    فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق ایئرپورٹ پر دوپہر تقریباً 2 بجے چار افراد لے جانے والا سنگل انجن طیارہ لینڈ کرنے کی کوشش کر رہا تھا جس دوران حادثے کا شکار ہواابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ پائلٹ جہاز کا کنٹرول کھو بیٹھا تھا جس کے باعث طیارہ رن وے پر کھڑے ہوائی جہاز سے ٹکرا گیا جس کے باعث شدید آگ بھڑک اٹھی، آگ گھاس کے ایک علاقے تک پھیل گئی تھی جو بعد میں بجھا دی گئی۔

    القادر ٹرسٹ کیس،علی ریاض کی بنی گالاکی اراضی نیلام،فرح گوگی کا گاہک نہ آیا

    کلپسِل فائر چیف جے ہیگن کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ طیارہ رن وے کے آخر میں حادثاتی لینڈنگ کے بعد دوسرے جہاز سے ٹکرایا،کلپسِل فائر چیف جے ہیگن کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ طیارہ رن وے کے آخر میں حادثاتی لینڈنگ کے بعد دوسرے جہاز سے ٹکرایا۔

    https://x.com/MarioNawfal/status/1955016023217705181

    9 مئی مقدمات :ڈاکٹر یاسمین راشدسمیت پی ٹی آئی کے 4 رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم