Baaghi TV

Tag: ٌاتازہ ترین

  • ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی کی موت، ڈرائیور کا  لائسنس بھی 8 سال پہلے کا ایکسپائر نکلا

    ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی کی موت، ڈرائیور کا لائسنس بھی 8 سال پہلے کا ایکسپائر نکلا

    کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کی موت کا سبب بننے والے ڈمپر ڈرائیور کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے پاس ایل ٹی وی لائسنس ہے وہ بھی 2016 میں ایکسپائر ہوچکا ہے۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں راشدمنہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے کی سماعت ہوئی،پولیس نے گرفتار ملزم فردوس کو عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے پاس سے ہیوی ٹریفک وہیکل (ایچ ٹی وی) لائسنس نہیں ملا، ملزم کے پاس لائٹ وہیکل ٹریفک (ایل ٹی وی) لائسنس ہے، تاہم وہ بھی 2016 سے ایکسپائر ہے۔

    پولیس نے موقف اپنایا کہ ملزم سے ڈمپر کے مالک کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کرنی ہے، ملزم کے کاغذات کی بھی تصدیق کرانی ہے، حادثے کے بعد عوام کے تشدد سے ملزم کی آنکھ پر چوٹ لگی ہے،عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظورکرتے ہوئے ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، واقعے کا مقدمہ تھانہ یوسف پلازہ میں جاں بحق ہونے والوں کے چچا کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

    بدمعاشوں کو بدمعاشوں کی طرح جواب دیا جائے گا،شرجیل میمن

    واضح رہے کہ ہفتے اتوارکی درمیانی شب راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق اور ان کے والد شدید زخمی ہوگئے تھے، واقعے کے بعد مشتعل افراد نے 7 ڈمپروں کو آگ لگادی تھی جبکہ ڈمپرز ایسوسی ایشن نے سہراب گوٹھ پر احتجاج کرتے ہوئے سپر ہائی وے کر ٹرک اور ٹریلرز کھڑے کرکے بلاک کردیا تھا، بعدازاں حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا تھا۔

    ٹریفک پولیس کے ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کا شکار موٹر سائیکل سلپ ہوئی تھی، ممکنہ طور پر موٹر سائیکل ساتھ چلنے والی گاڑی سے ہلکی سی ٹکرائی تھی، واقعے کے وقت ہلکی بوندا باندی بھی ہو رہی تھی جس سے سڑک گیلی تھی، توازن برقرار نہ رہنے کے باعث بہن بھائی موٹر سائیکل سے گرگئے، پیچھے سے آتے ہوئے تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سے گرنے والے بہن بھائی کو ٹکر مار دی، حادثے کے وقت ڈمپر خالی تھا اور فاسٹ ٹریک پر تیز رفتاری سے جارہا تھا۔

    5اگست احتجاج: پی ٹی آئی کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

  • کاروباری اداروں کا پی  ٹی آئی  کے مقابلے میں،موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار

    کاروباری اداروں کا پی ٹی آئی کے مقابلے میں،موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار

    پاکستان کے کاروباری اداروں کا ملک کی سمت کے بارے میں اعتماد 4سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

    گیلپ پاکستان کے حالیہ بزنس کانفیڈنس سروے کے مطابق ملک میں مہنگائی، بڑھتے ہوئے توانائی اخراجات اور کاروباری آپریشنز چلانے میں لوڈ شیڈنگ جیسی مشکلات کے باوجود کاروباری اعتماد میں بہتری آئی ہے۔

    نتائج کے مطابق ملک کی مجموعی سمت کے بارے میں کاروباری اداروں کی رائے میں نمایاں بہتری آئی ہے اورملکی سمت کا اسکور 2024ء کی آخری سہ ماہی میں سروے رپورٹ کے مقابلے میں ڈرامائی طور پر بہتر ہوکر منفی 2فیصد ہوگیا ہےاگرچہ یہ اسکور اب بھی منفی ہے لیکن 2021ء کی چوتھی سہ ماہی کے بعد اعتماد کی بلندترین سطح پر ہے۔

    سروے کے مطابق کاروباری اعتماد میں اضافہ کاروباری اداروں کے نقطہ نظر سے سیاسی و اقتصادی غیریقینی صورتحال میں بہتری کو ظاہر کرتاہے اور معیشت کے بارے میں موجودہ حکومت کی صلاحیت میں مثبت تاثر رکھنے والے کاروباری اداروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

    سروے کے مطابق 46فیصد کاروباری اداروں نے پاکستان تحریکِ انصاف کے مقابلے میں موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے جب کہ ایک سال قبل یہ شرح 24 فیصد تھی گزشتہ سروے کے مقابلے میں 6فیصد بہتری کے ساتھ سروے کے 61 فیصد شرکا نے موجودہ کاروباری آپریشنز کو اچھا یا بہت اچھا قرار دیا ہے۔

    عمران خان کا شوکت خانم سے معائنہ کرانے کی درخواست دائر

    اس کے علاوہ خدمات اور تجارتی شعبوں میں نمایاں بہتری آئی ہے جب کہ مینوفیکچرنگ سیکٹر میں بحالی کی رفتار نسبتاً سست ہےمستقبل کے بارے میں 61فیصد شرکا پُر امید ہیں تاہم یہ اعتماد گزشتہ سروے کے مقابلے میں صرف ایک پوائنٹ بہتر ہوا ہے جو اس بات کی عکاسی ہے کہ اگرچہ کاروباری اداروں کو حالات خراب ہونے کا خدشہ نہیں ہے لیکن بہتری کی رفتار بھی بہت سست ہے۔

    کاروباری اداروں کو درپیش چیلنجز کے بارے میں سوال کے جواب میں شرکا نے مہنگائی، توانائی اخراجات میں اضافہ اور ٹیکسز بدستور اہم مسائل قراردیا ہے، 28فیصد شرکا نے مہنگائی، 18فیصد نے مہنگے یوٹیلٹی بلزاور 11فیصد نے ٹیکسز کو سب سے اہم مسئلہ بتایاہےاسی طرح 47فیصد شرکا نے لوڈشیڈنگ کی تصدیق کی ہے جوکہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں کچھ کم ہے جو اس بات کا اظہار ہے کہ ملک کے کاروباری شعبے میں اسٹرکچرل چیلنجز اب بھی موجود ہیں۔

    حج 2026 کی درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ شروع

    سروے میں قابلِ ذکر مثبت پہلو رشوت کی شکایات میں کمی ہے اور 2024کی آخری سہ ماہی کے 34فیصد شرکا کے مقابلے میں صرف 15 فیصد شرکا نے گزشتہ 6ماہ میں رشوت دینے کا اعتراف کیا ہے20 فیصد تاجروں، 13فیصد سروس سیکٹر اور 12فیصد مینوفیکچرنگ سیکٹرز کے شرکا نے رشوت دینے کا اعتراف کیا ہے۔

    مجموعی طورپر سروے میں قومی سمت اور موجودہ کاورباری صورتحال پر کاروباری اداروں کے تاثرات میں بہتری آئی ہے تاہم مستقبل کے حوالے سے کاروباری اداروں کے اعتماد میں کمی آئی ہے اور مہنگائی، توانائی اخراجات میں اضافہ اور گورننس جیسے چیلنجز ملک کے کاروباری ماحول میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

    گیلپ پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بلال اعجاز گیلانی نے سروے کے نتائج کے حوالے سے کہا کہ موجودہ سروے ملک کے کاروباری اداروں کے اعتمادمیں محدود سطح پر بہتری کی طرف اشارہ ہے اور کاروباری اسٹیک ہولڈرز میں استحکام کی عکاسی ہے، سب سے نمایاں تبدیلی ملکی سمت بارے میں مثبت تاثر اور حکومتی معاشی پالیسیوں پراعتماد میں اضافہ ہے اس رحجان کو برقرار رکھنے کا انحصار میکرو اکنامک اصلاحات، پالیسیوں میں تسلسل اور ادارہ جاتی کارکردگی میں بہتری پر ہے۔

    5اگست احتجاج: پی ٹی آئی کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

    گیلپ پاکستان کی بزنس کانفیڈنس انڈیکس 2025 کی دوسری سہ ماہی کے سروے کا انعقاد 23سے 27جولائی کے دوران مینو فیکچرنگ، خدمات اور تجارتی شعبوں میں پاکستان کے 524 کاروباری اداروں کے درمیان کیا گیا تھایہ سروے موجودہ کاروباری صورتحال، حکومت معاشی مینجمنٹ اور مستقبل قریب کے بارے میں کاروباری اداروں کی آراء کی عکاسی ہے۔

  • عمران خان کا شوکت خانم سے معائنہ کرانے کی درخواست دائر

    عمران خان کا شوکت خانم سے معائنہ کرانے کی درخواست دائر

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

    بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے درخواست وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی ہے، جس میں محکمہ داخلہ پنجاب، آئی جی جیل خانہ جات، جیل اسپتال اور شوکت خانم اسپتال،کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی عمر 72 سال ہے اور معمول کا طبی معائنہ ضروری ہےجیل میں قید کے دوران ان کا وزن کم ہوا ہے اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہےبانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرانے کا حکم دیا جائے،بانی پی ٹی آئی کی مکمل طبی ہسٹری شوکت خانم اسپتال کے پاس موجود ہے، لہٰذا اسپتال کی طبی ٹیم کو ماہانہ بنیاد پر معائنے کی اجازت دی جائے۔

    5اگست احتجاج: پی ٹی آئی کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

    عدالت سے استدعا کی گئی ہےکہ فریقین کو میڈیکل رپورٹس کی کاپی عدالت اور بانی پی ٹی آئی کے فیملی اراکین کیساتھ شئیر کرنے کا حکم دیا جائے ، فوری ریلیف کے لیے بانی پی ٹی آئی کا 3 دن میں شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹروں سے معائنے کا حکم دیا جائے۔

    حج 2026 کی درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ شروع

  • 5اگست احتجاج: پی ٹی آئی کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

    5اگست احتجاج: پی ٹی آئی کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

    اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 5 اگست احتجاج پر پی ٹی آئی کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

    پی ٹی آئی کارکنان کو 2 دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس کی جانب سے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،ڈیوٹی مجسٹریٹ سید حیدر شاہ کی عدالت میں ملزمان کو پیش کیا گیا، عدالت نے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا،تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان سے ابھی ریکوری کرنی ہے مزید ریمانڈ دیا جائے، وکیل صفائی نے استدعا کی کہ ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے۔

    حج 2026 کی درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ شروع

    پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ درج ہے 9 کارکنان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ 7 خواتین کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاتھا،پی ٹی آئی نےدعویٰ کیا تھاکہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی رہائی کے لیے ملک گیر احتجاجی تحریک کے باضابطہ آغاز کے بعد پنجاب پولیس نے پارٹی رہنما ریحانہ ڈار کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے جبکہ کراچی اور لاہور سمیت دیگر شہروں میں ریلیاں نکالنے اور سڑکوں کی بندش کیخلاف پولیس نے کارروائیاں کر کے 80 سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لینے کی تصدیق کی تھی۔

    سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی

    واضح رہے کہ عمران خان توشہ خانہ کے تحائف سے متعلق کیس میں 5 اگست 2023 سے جیل میں ہیں اور 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں، ان پر 9 مئی 2023 کے پرتشدد واقعات کے سلسلے میں دہشت گردی کے الزامات کے تحت دیگر مقدمات بھی زیرِ التوا ہیں۔

  • حج 2026 کی درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ شروع

    حج 2026 کی درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ شروع

    وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے حج 2026 کی درخواستوں کی وصولی کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے، جو 11 اگست سے 16 اگست تک جاری رہے گا۔

    وزارت کے ترجمان محمد عمر بٹ نے بتایا کہ ہفتے کے روز وزارت نے آئندہ سال کے حج کے لیے پہلے مرحلے کو کامیابی سے مکمل کرلیا تھا، جس میں 71 ہزار سے زائد درخواستیں آن لائن پورٹل اور مقررہ بینکوں کے ذریعے جمع کرائی گئیں، دوسرے مرحلے میں جو آئندہ ہفتے تک جاری رہے گا غیر رجسٹرڈ خواہشمند عازمین بھی اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، درخواستوں کی وصولی کا عمل وزارت کے آن لائن پورٹل اور مقررہ بینکوں کے ذریعے جاری رہے گا، اوورسیز پاکستانی بھی مقررہ بینکوں کے ذریعے اپنے قریبی رشتہ دار کے توسط سے حج کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، جو لوگ بیرونِ ملک مقیم ہیں، انہیں پاکستان پہنچنے پر اپنا میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہوگا۔

    عمران خان کا گھر”بنی گالہ”خریدنے کے خواہشمند سامنے آئیں،نیلامی کا اشتہارجاری

    گزشتہ ماہ وفاقی کابینہ نے باضابطہ طور پر حج پالیسی 2026 کی منظوری دی تھی، جس میں حج سیزن کے لیے اہم طریقہ کار، مالی اور لاجسٹک اقدامات بیان کیے گئے تھےوفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، سردار محمد یوسف نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ سعودی عرب نے پاکستان کے لیے کل ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین کا کوٹہ مختص کیا ہے، (ایک لاکھ 19 ہزار 210 سرکاری اسکیم کے تحت اور 60 ہزار نجی آپریٹرز کے لیے) جو سعودی حکام کی حتمی منظوری سے مشروط ہے،سرکاری اسکیم میں روایتی 38 تا 42 روزہ پیکج کے ساتھ ساتھ مختصر 20 تا 25 روزہ آپشن بھی دیا جائے گاتخمینی اخراجات 11 لاکھ 50 ہزار سے 12 لاکھ 50 ہزار روپے کے درمیان ہوں گے، جو سروس فراہم کرنے والوں کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں پر منحصر ہوگا۔

    پاکستان سےخلیجی ممالک تک پہلی فیری سروس کیلئے کنسلٹنٹ کا تقرر

  • سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی

    سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی

    ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوئی ہے۔

    آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں 24 قیراط کا فی تولہ سونا گزشتہ کاروباری روز کی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 400 روپے سے کم ہو کر 3 لاکھ 58 ہزار 800 روپے میں فروخت ہورہا ہے24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 86 روپے کمی کے ساتھ 3 لاکھ 10 ہزار 699 روپے سے کم ہو کر 3 لاکھ 7 ہزار 613 روپے ہوگئی، جب کہ 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 829 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 84 ہزار 817 روپے سے کم ہو کر 2 لاکھ 81 ہزار 988 روپے ہو گئی۔

    مدنی مسجد کی شہادت،وزارت داخلہ اور علما میں مزید کوئی یکطرفہ اقدام نہ اٹھانے پر اتفاق

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 36 ڈالر کمی کے ساتھ 3 ہزار 397 ڈالر سے کم ہو کر 3 ہزار 361 ڈالر جبکہ چاندی کی قیمت 0.51 ڈالر کمی کے بعد 38.31 ڈالر سے کم ہو کر 37.80 ڈالر ہو گئی،جبکہ،فی تولہ چاندی کی قیمت 51 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 44 روپے کم ہو کر بالترتیب 4 ہزار 13 روپے اور 3 ہزار 440 روپے رہی۔

    جنس تبدیل کرانیوالے سابق بھارتی کرکٹر کے بیٹے نے پہلی بار رکشا بندھن کا تہوار منایا

  • جنس تبدیل کرانیوالے سابق بھارتی کرکٹر کے بیٹے نے پہلی بار رکشا بندھن کا تہوار منایا

    جنس تبدیل کرانیوالے سابق بھارتی کرکٹر کے بیٹے نے پہلی بار رکشا بندھن کا تہوار منایا

    سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ سنجے بانگر کے بیٹے آریان نے جنس تبدیل کرانے کے بعد اس سال پہلی بار بطور بہن رکشا بندھن کا تہوار منایا اور راکھی باندھی۔

    ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق 24 سالہ عنایہ اور ان کے چھوٹے بھائی اتھاروا نے پہلی بار ایسا رکشا بندھن منایا کہ عنایہ نے اتھاروا کو راکھی باندھی، عنایہ بانگر نے کہا کہ وہ جذباتی ہیں کیونکہ انہوں نے زندگی میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ بہن کے طور پر کبھی یہ تہوار مناسکیں گی۔

    اتھاروا کا کہنا تھا کہ جب عنایہ نے اپنی جنس تبدیل کروائی، تب ہی سے میں سوچ رہا تھا کہ رکشا بندھن پر کیا ہوگا لیکن آخر کار یہ تہوار آگیا اور اس نے مجھے راکھی باندھی۔

    بدمعاشوں کو بدمعاشوں کی طرح جواب دیا جائے گا،شرجیل میمن

    واضح رہے کہ پیدائشی طو ر پر لڑکا پیدا ہونے والے آریان نے 2023 میں ہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی (HRT) شروع کی اور پھر انہوں نے ایک ٹرانس جینڈر لڑکی کے طور پر اپنی نئی شناخت حاصل کی جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر کافی عرصہ ٹرینڈ کرتے رہے۔

    پاکستان سےخلیجی ممالک تک پہلی فیری سروس کیلئے کنسلٹنٹ کا تقرر

  • پاکستان سےخلیجی ممالک تک پہلی فیری سروس کیلئے کنسلٹنٹ کا تقرر

    پاکستان سےخلیجی ممالک تک پہلی فیری سروس کیلئے کنسلٹنٹ کا تقرر

    پاکستان سےخلیجی ممالک تک پہلی فیری سروس کیلئے کنسلٹنٹ کا تقررکرلیاگیا-

    بین الاقوامی میری ٹائم لا اینڈ پریکٹس ریسرچ سینٹر (آر سی آئی ایم ایل پی) کو سی کیپرز انٹرنیشنل کی پہلی فیری سروس کے لیے میری ٹائم لا کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا ہے، وزارت بحری امور نے 5 اگست کو ایک بین الاقوامی فیری آپریٹر کو فیری سروس کا لائسنس جاری کیابرطانیہ میں قائم کمپنی سی کیپرز انٹرنیشنل پاکستان کو ایران اور خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممالک سے جوڑنے والے فیری روٹس چلائے گی۔

    قانونی مشیر یقینی بنائے گا کہ فیری سروس ایک مضبوط قانونی ڈھانچے کے تحت چلائی جائے، جو بین الاقوامی سمندری قوانین اور بہترین طریقہ کار کے مطابق ہو اور پاکستان کے سمندری شعبے کے منفرد چیلنجز کو مدنظر رکھے،یہ ادارہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ریگولیٹری پیچیدگیوں سے نمٹنے، حفاظتی معیار کو فروغ دینے اور پائیدار اقدامات اپنانے پر کام کرے گا جو عالمی بحری اصولوں سے ہم آہنگ ہوں۔

    بدمعاشوں کو بدمعاشوں کی طرح جواب دیا جائے گا،شرجیل میمن

    سی کیپرز انٹرنیشنل کا آغاز ملک کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے، جو تجارت، سیاحت اور علاقائی تعاون کے نئے مواقع فراہم کرے گا، آر سی آئی ایم ایل پی اس منصوبے کی قانونی بنیاد تشکیل دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا تاکہ اس کی طویل المدتی کامیابی اور اثرات کو یقینی بنایا جا سکے۔

    وزیراعظم نے 2 نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی

    آر سی آئی ایم ایل پی کے سی ای او اٹارنی مسلم بن عقیل نے کہا کہ ہم سی کیپرز انٹرنیشنل کے ساتھ اس انقلابی منصوبے میں شراکت داری پر فخر محسوس کرتے ہیں اور پاکستان، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لیے میری ٹائم لیگل اسٹرکچر کو مضبوط بنانے کے لیے اسی جذبے سے کام جاری رکھیں گے،ہماری ٹیم اس انقلابی منصوبے کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے جامع قانونی معاونت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، جو نہ صرف پاکستان کی سمندری روابط کو فروغ دے گا بلکہ اس کی بلیو اکانومی کی پائیدار ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

    سینئر وکیل خواجہ شمس کے قتل میں ملوث سہولت کار خیبرپختونخوا سے گرفتار

  • بدمعاشوں کو بدمعاشوں کی طرح جواب دیا جائے گا،شرجیل میمن

    بدمعاشوں کو بدمعاشوں کی طرح جواب دیا جائے گا،شرجیل میمن

    کراچی:وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ،اقلیتوں کو پاکستان میں حقوق ترجیحی بنیادوں پر دیے جاتے ہیں بھارت میں اقلیتوں کے جان و مال اور حقوق محفوظ نہیں ہیں-

    سندھ اسمبلی میں،شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان کے قومی پرچم کا سفید حصہ اقلیتوں کے حقوق کا علم بردار ہے،تمام پاکستانی سازشوں کے باوجود بھی بھائیوں کی طرح رہتے ہیں،اقلیتوں کو پاکستان میں حقوق ترجیحی بنیادوں پر دیے جاتے ہیں بھارت میں اقلیتوں کے جان و مال اور حقوق محفوظ نہیں ہیں پیپلز پارٹی نے جنرل نشستوں پر اقلیتوں کو نمائندگی دی ہے آصف زرادری نے جب بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بنایا تھا تب سب سے زیادہ بینیفشری اقلیتیں تھیں۔

    شرجیل میمن،نے کہا کہ ہم بھارت نہیں ہیں جو اپنی اقلیتوں پر ظلم کریں پاکستان میں کبھی مذہبی فساد نہیں ہونے دیا ہے اقلیتوں کے اوپر مشکل وقت آتا ہے تو مسلمان بھائی گھروں کے باہر بندوقیں لے کر ان کی حفاظت کر رہے ہوتے ہیں، افسوس ہوا کہ اس اہم دن پر بھی متحدہ نے سیاست کرنے کی کوشش کی ایم کیو ایم اور قیدی نمبر 804 میں کوئی فرق نہیں ہے،میرا نام لیا گیا تو مجھے حق ہے کہ میں جواب دوں ڈمپر حادثے میں 2 بچے اللہ کو پیارے ہوگئے، اس کی جتنی مذمت کی جائے اتنی کم ہ۔ واقعے کے بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر کے ڈمپر تحویل میں لے لیا اس کے بعد دہشتگرد سوچ کے لوگ سڑکوں پر آتے ہیں اور مختلف 7 ڈمپرز کو جلایا گیا۔

    وزیراعظم نے 2 نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی

    انہوں نے کہا کہ ہم دہشتگردی کے مقدمے چلائیں گے، کسی کی دھمکیوں سے نہیں ڈریں گے جو اس سوچ کو ترغیب دیں گے ان کو بھی نہیں چھوڑیں گے دوبارہ بھتہ خوری اور غنڈا گردی کی سیاست نہیں ہونے دیں گے۔ وہ کون لوگ ہیں جو شہر کے امن کو تباہ کر رہے ہیں ہم سب چیزوں کو دیکھ رہے ہیں حکومت اپنا کام کرے گی بدمعاشوں کو بدمعاشوں کی طرح جواب دیا جائے گا، سڑکیں کھلوانا سرکار کا کام ہے، ہم نے ایسوسی ایشن سے اسٹامپ پیپر پر معاہدہ کیا ہے کہ 25 تاریخ کے بعد کیمرہ اور ٹریکر والے ڈمپرز سڑکوں پر آئیں گے –

    زرتاج گل پہلے سرنڈر کریں پھر سزا کیخلاف اپیلیں سنیں گے، لاہور ہائیکورٹ

  • وزیراعظم نے 2 نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی

    وزیراعظم نے 2 نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی

    وزیراعظم شہباز شریف نے 2 نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے روس اور متحدہ عرب امارات میں نئے سفیر تعینات کرنے کی منظوری دیدی، شہباز شریف کی جانب سے تعیناتی کی منظوری وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سفارش پر دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں تعینات فیصل نیاز ترمذی روس میں نئے سفیر ہوں گے، شفقت علی خان متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں،گے، شفقت علی خان اس وقت وزارت خارجہ کے ترجمان کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    زرتاج گل پہلے سرنڈر کریں پھر سزا کیخلاف اپیلیں سنیں گے، لاہور ہائیکورٹ

    ایران نے اپنے نئے سائنسدانوں کوخفیہ مقامات پر پہنچا دیا

    مون سون بارشوں کے اگلے اسپیل کی پیشگوئی ، فلڈ ایڈوائزری جاری