Baaghi TV

Tag: ٌاتازہ ترین

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکا، اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکا، اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا کے دورے کے دوران اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا کا سرکاری دورہ کیا،آئی ایس پی آر کے مطابق امریکا کے دورے کے دوران فیلڈ مارشل کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں ہوئیں، فیلڈ مارشل نے پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کیں،جنرل عاصم منیر نے ٹیمپا میں امریکی سینٹکام کےکمانڈرجنرل مائیکل کریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب میں شرکت کی، فیلڈ مارشل کمانڈ تبدیلی کی تقریب میں بھی شریک ہوئے اور ایڈمرل بریڈ کوپر نےکمان سنبھالی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل کوریلا کی شاندار اور دوطرفہ عسکری تعاون مضبوط بنانے میں خدمات کو سراہا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایڈمرل کوپر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، آرمی چیف نے اعتماد کا اظہار کیا کہ باہمی تعاون سے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز کا سامنا جاری رکھا جائے گا، فیلڈ مارشل نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف نے جنرل کین کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔
    خواجہ آصف کا بھارت کو طیاروں کے ذخیرے کی آزادانہ تصدیق کا چیلنج

    آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے دوست ممالک کے ڈیفنس چیفس سے بھی ملاقاتیں کیں جبکہ پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ انٹر ایکٹو سیشن بھی ہوا، آرمی چیف نے پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے پُراعتماد رہنے، سرمایہ کاری کے فروغ میں کرداراداکرنےکی ترغیب دی جبکہ پاکستانی کمیونٹی نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ 8 دن بند ہونے کی خبریں گمراہ کن قرار

  • حکومت پنجاب کا گندم کی کاشت سے قبل  بلاسود قرضے دینے کی تجویز پر اتفاق

    حکومت پنجاب کا گندم کی کاشت سے قبل بلاسود قرضے دینے کی تجویز پر اتفاق

    حکومت پنجاب نے گندم کی کاشت سے قبل 100 ارب روپے کے بلاسود قرضے دینے کی تجویز پر اتفاق کر لیا ہے۔

    وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت گندم کے کاشتکاروں کی سپورٹ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں پنجاب میں گندم کی بوائی سے قبل زرعی مداخل کی لاگت میں کمی کیلئے اقدامات کا حکم دیا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے گندم کی بوائی سے قبل کھاد کی وافر دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گندم کے چھوٹے کاشتکار کو ریلیف کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے۔

    بریفنگ میں کہا گیا کہ پنجاب میں بہتر پیدوار کیلئے گندم کی بروقت بوائی ضروری ہے، پنجاب میں 2 ماہ کے دوران کاشتکاروں کو 63 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی، کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں نے 50 ارب روپے کے بلاسود قرضے حاصل کئے ہیں۔

    بریفنگ میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب گندم سپورٹ پروگرام کے تحت 13 ارب روپے سبسڈی دی گئی ہے، جس پر مریم نواز نے کہا کہ گندم کے کاشتکار کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، حکومت پورا ساتھ دے گی، پنجاب کے کاشتکاروں کو سب سے زیادہ سہولت اور حکومتی معاونت حاصل ہے۔

  • حوالہ ہنڈی اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزم گرفتار

    حوالہ ہنڈی اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزم گرفتار

    ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے اعظم کلاتھ مارکیٹ لاہور سے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت گل امیر کے نام سے ہوئی ، جس کا تعلق پشاور سے ہے، ملزم کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث پایا گیا، چھاپہ مار کارروائی میں ملزم سے 64 لاکھ پاکستانی روپے برآمد ہوئے، حوالہ ہنڈی کی رسیدیں اور دیگر ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔

    ایف آئی اے لاہور زون کی ایک اور کارروائی میں انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزم کو دھر لیا گیا۔ ملزم کو ننکانہ صاحب سے گرفتار کیا گیا، شناخت محمد طلحہ لطیف کے نام سے ہوئی گرفتار ملزم سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث ہے، ملزم نے ساتھی کی ملی بھگت سے شہریوں کو دبئی اور بحرین ملازمت کا جھانسہ دیکر مجموعی طور پر 16 لاکھ 50 ہزار روپے بٹورے اور بعد میں شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا، ملزم بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا۔

  • پنجاب خزانے پر 31 سال سے بوجھ بننے والا قرضہ  ادا کردیا گیا

    پنجاب خزانے پر 31 سال سے بوجھ بننے والا قرضہ ادا کردیا گیا

    پنجاب خزانے پر 31 سال سے بوجھ بننے والا قرضہ مکمل ادا کردیا گیا-

    3 دہائیوں بعد پنجاب حکومت مقامی بینک کے قرضوں کے بوجھ سے آزاد ہوگئی جب کہ بینک قرضوں کا باب بند ،اب وسائل عوامی فلاح پر خرچ ہوں گے،گندم خریداری و سبسڈی کا 675 ارب روپے قرض صفر کردیا، 25 کروڑ روپے یومیہ سود سے عوام کی جان چھوٹ گئی۔

    وزیراعلی مریم نواز، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد زمان، سیکرٹری خزانہ مجاہد شیردل کی کوششیں کامیاب ہوگئیں جب کہ صوبائی معیشت کو استحکام، قرض اتارنے سے سالانہ اربوں کی بچت ہوگی،نیشنل بینک کو آخری قسط 13 ارب 80 کروڑ روپے ادا کر دی گئی، قرض رول اوور کی بینکوں کی تمام درخواستیں پنجاب حکومت نے مسترد کر دیں، بروقت ادائیگی نہ ہوتی تو ماہانہ 50 کروڑ روپے سود دینا پڑتا، 675 ارب روپے کی واپسی سے مالی خودمختاری کی نئی مثال قائم ہو گئی۔

    یوم آزادی پریڈ کی ریہرسل:اسلام آباد ایئرپورٹ پر 8 روز تک پروازیں معطل رکھنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت نے کہا کہ پنجاب کی عوام کے ساتھ ساتھ صوبے کے مالی حالات میں تاریخی بہتری آگئی، سود کی مد میں اربوں روپے کی سالانہ بچت ہوئی، خزانے کا بہترین استعمال صوبائی معیشت کو نئی زندگی ملی،قرض اتارنے سے پنجاب حکومت کے مالیاتی استحکام میں اضافہ ہوگا، بینک قرضوں کا باب بند — اب وسائل عوامی فلاح پر خرچ ہوں گے۔

    فیاض چوہان کےعمران خان پر سنگین الزامات،لوٹا چور کا لقب دے دیا

  • یوم آزادی پریڈ کی ریہرسل:اسلام آباد ایئرپورٹ  پر 8 روز تک پروازیں معطل رکھنے کا فیصلہ

    یوم آزادی پریڈ کی ریہرسل:اسلام آباد ایئرپورٹ پر 8 روز تک پروازیں معطل رکھنے کا فیصلہ

    یوم آزادی پریڈ کی ریہرسل کیلئے چچ پر 8 روز تک مختلف اوقات میں پروازیں معطل رکھنے کا فیصلہ کیاہے-

    پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اگست میں مخصوص دنوں پر یوم آزادی پریڈ کی ریہرسل کے باعث اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و روانگی عارضی طور پر معطل رہے گی،نوٹس ٹو ایئرمین (NOTAM) کے مطابق، 11، 12 اور 13 اگست کو رات 8 بجے سے 10 بجے تک تمام پروازیں معطل رہیں گی اور ایئرلائنز کو ہدایت دی گئی ہے کہ ان اوقات میں کوئی پرواز شیڈول نہ کی جائے۔

    نوٹم میں مزید بتایا گیا ہے کہ 6 سے 9 اگست اور 11 سے 14 اگست کے دوران دن کے اوقات میں بھی پروازیں مختلف اوقات میں معطل رہیں گی، جن میں صبح 11 بجے سے دوپہر 1 بجے تک خصوصی معطلی شامل ہے،اتھارٹی نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ روانگی سے قبل اپنی پروازوں کے اوقات کی تصدیق کر لیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔ ایئرلائنز کو شیڈول میں ضروری تبدیلیاں کر کے مسافروں کو مطلع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

    فیاض چوہان کےعمران خان پر سنگین الزامات،لوٹا چور کا لقب دے دیا

    یہ عارضی معطلیاں پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کی تقریبات کے لیے سیکیورٹی اور انتظامی تیاریوں کا حصہ ہیں، جو وفاقی دارالحکومت میں مکمل سرکاری تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوں گی۔

    ہفتہ آزادی،مرکزی مسلم لیگ کے ملک گیر پروگرام دوسرے روز بھی جاری

  • فیاض چوہان کےعمران خان پر  سنگین الزامات،لوٹا چور کا لقب دے دیا

    فیاض چوہان کےعمران خان پر سنگین الزامات،لوٹا چور کا لقب دے دیا

    پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور عمران خان کے سابق میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا نام لیے بغیر انہیں بہت بڑا نوسز باز، لالچی اور حریص قرار دیا-

    ایک انٹرویو کے دوران فیاض الحسن چوہان نےانکشاف کیاکہ آپ نے بڑی بڑی کرپشن دیکھی ہوگی لیکن جنوری یا فروری 2019 میں کرتار پور راہداری کا افتتاح ہوا، تقریب میں جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ، اس وقت کے وزیراعظم (عمران خان) بھی موجود تھے، اس موقع پر سکھوں نے عمران خان کو سونے کا لوٹا بطور تحفہ پیش کیا۔

    فیاض الحسن چوہان نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا نام لیے بغیر انہیں بہت بڑا نوسز باز، لالچی اور حریص قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے وہ سونے کا لوٹا راولپنڈی کے صرافہ بازار سے پیتل کے لوٹے میں تبدیل کروایا، پھر پیتل کے لوٹے پر سونے کی قلعی کروا کر اسے توشہ خانہ میں جمع کروایا اور اصل سونے کا لوٹا اپنے پاس رکھ لیا، یہ ان کا کرپشن کا لیول ہے،سابق وزیراعظم کو ملائیشیا سے ایک ڈنر سیٹ ملا پرچ اور پیالیوں کا، انہوں نے پرچ پیالیاں بھی راولپنڈی کے راجا بازار میں بیچ دیں۔

    ٹرمپ نےامبانی کوبھی مشکل میں ڈال دیا

    فیاض الحسن چوہان نے کہا پھر یہ کہتے ہیں کہ میں نے دنیا دیکھی ہے، میں شہرت، عزت، وقار، پیسہ اور سب کچھ دیکھ چکا ہوں، یہ لالچی انسان اور لوٹا چور ہے، آج پوری دنیا کے سامنے میں انہیں لوٹا چور کا لقب دوں گا، بدقسمتی سے یہ پاکستان کا وہ سابق وزیراعظم ہے جو لوٹا چور ہے، یہ بات ٹھیک ہے کہ لوٹا سونے کا تھا لیکن یہ ہے تو لوٹا چور،یہ بندہ آج 14 اگست ہو یا 6 ستمبر، پاکستان کی عزت، وقار، خوشحالی، سالمیت، خود داری اور مستقبل کا جنازہ نکالنے میں لگا ہوا ہے کہ مجھے رہا کرو، باقی سب کچھ جائے بھاڑ میں، تو ان کا 14 اگست پر جو پلان ہے یہ اس میں بھی ذلیل و خوار ہوں گے۔

    جشن آزادی کو خاص جوش و خروش سے منانے کا فیصلہ کیا ہے،سعید غنی

  • ٹرمپ نےامبانی کوبھی مشکل میں ڈال دیا

    ٹرمپ نےامبانی کوبھی مشکل میں ڈال دیا

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ جاری تجارتی کشیدگی میں اپنا نیا ہدف تیل صاف کرنے کی صنعت کو بنایا ہے-

    مریکی جریدے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہدف کی زد میں دو بڑی بھارتی ریفائنریز آگئی ہیں،اگرچہ صدر ٹرمپ نے کسی کمپنی کا براہِ راست ذکر نہیں کیا، مگر تمام اشارے بھارتی ارب پتی مکیش امبانی اور ان کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کی طرف جاتے ہیں،ان میں سب سے نمایاں گجرات کے شہر جام نگر میں واقع ریلائنس ریفائنری ہے، جو دنیا کی سب سے بڑی ریفائنری سمجھی جاتی ہے اور اپنے تیل کا تقریباً ایک تہائی حصہ روس سے حاصل کرتی ہے اسی شہر میں نایارا انرجی کی ایک اور بڑی ریفائنری بھی موجود ہے، جس کے 49 فیصد حصص 2017 سے روس کی سرکاری آئل کمپنی روسنیفٹ کے پاس ہیں۔

    جشن آزادی کو خاص جوش و خروش سے منانے کا فیصلہ کیا ہے،سعید غنی

    رپورٹ کے مطابق یوکرین جنگ کے پہلے ہی سال میں یہ دونوں بھارتی نجی ریفائنریز دنیا بھر میں روسی خام تیل کی سب سے بڑی خریدار بن گئیں امریکا نے تیل کی عالمی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے اس رجحان کو چند برس برداشت کیا، مگر اب صدر ٹرمپ کی دھمکیوں نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی حکومت اور مکیش امبانی جیسے صنعتی اداروں کو مشکل صورتِ حال سے دوچار کر دیا ہے،روس سے تیل کی خریداری ختم کرنا اس وقت بھارت کے لیے پسپائی کے مترادف ہوگا، اور موجودہ سیاسی ماحول میں کوئی بھی منتخب بھارتی رہنما اس کے نتائج برداشت کرنے کو تیار نظر نہیں آتا۔

    ٹرمپ اور مودی کے موجودہ تعلقات کی اصل وجوہات کیا؟

  • پاکستان اور تاجکستان کے درمیان  مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’’دوستی II ‘‘کا انعقاد

    پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’’دوستی II ‘‘کا انعقاد

    پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مشترکہ انسدادِ دہشت گردی کی مشق’’ دوستیIٰٰI‘‘ تاجکستان کے فخروبود بیس پر منعقد ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق،مشق میں پاکستان آرمی کی لائٹ کمانڈو بٹالین کی 2 جنگی ٹیموں اور تاجکستان سپیشل فورسز کی 4 جنگی ٹیموں نے حصہ لیا،مشق کا اختتام 9 اگست کو ہوا، جس میں پاکستان کی جانب سے ڈیفنس اتاشی تاجکستان کرنل محمد معظم ظفر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ تاجکستان کے سینئر عسکری حکام بھی موجود تھے دونوں ممالک کے دستوں نے مشق کے دوران اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مشق’’ دوستیII‘‘ کا مقصد دونوں دوست ممالک کے تاریخی عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور انسدادِ دہشت گردی آپریشنز میں استعمال ہونے والے طریقہ کار، حربی منصوبہ بندی اور عملی مہارت کو مزید نکھارنا تھا۔

  • علی امین گنڈا پور اچھے بچے ہیں، وکٹ کے دونوں اطراف کھیلتے ہیں،  فیصل کریم کنڈی

    علی امین گنڈا پور اچھے بچے ہیں، وکٹ کے دونوں اطراف کھیلتے ہیں، فیصل کریم کنڈی

    گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کسی کی حکومت گرانے کے حق میں نہیں ہیں،خدشہ ہے پی ٹی آئی خود وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرعدم اعتماد کردے گی۔

    گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ایوان میں ہمارا ایک رکن بھی زیادہ ہوا تو تحریک عدم اعتماد لائیں گے،خدشہ ہے پی ٹی آئی خود وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرعدم اعتماد کردے گی، خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے جس کا کردار ہوگا اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے، پی ٹی آئی والے عدالتوں سے ریلیف لیں، ان کو این آر او نہیں ملنا۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ،جو لوگ ماضی میں کہتے تھے این آر او نہیں دیں گے، وہ آج خود مانگ رہے ہیں، فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو ضرور سزا ملنی چاہیے، جزا سزا کا نظام ٹھیک کیے بنا ملک ٹھیک نہیں ہو سکتا،علی امین گنڈا پور اچھے بچے ہیں، وکٹ کے دونوں اطراف کھیلتے ہیں، گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خود کو بہت کچھ سمجھنے والے سینیٹ میں حلف لینے بھی نہیں آ سکے۔

    ٹرمپ اور مودی کے موجودہ تعلقات کی اصل وجوہات کیا؟

    اپنی سرزمین پر امریکی فوجیوں کوکارروائیوں کی اجازت نہیں دیں گے، میکسیکن صدر

    مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد اضافہ

  • ٹرمپ اور مودی کے موجودہ تعلقات کی اصل وجوہات کیا؟

    ٹرمپ اور مودی کے موجودہ تعلقات کی اصل وجوہات کیا؟

    امریکی جریدے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بگڑتے تعلقات کی وجوہات بتا دیں۔

    نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ کے بعد پاکستان کو بھارت کے برابر کھڑا کر کے بھارت کو ایک ایسے مقام پر پہنچا دیا جہاں اُسے اپنی عالمی حیثیت کی کمزوریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،مودی یہ تسلیم کرنے پر مجبور ہو گئے کہ امریکا کے ساتھ تجارتی تنازع اُن کے لیے سیاسی نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے ساتھ بھارت کے تعلقات درحقیقت اُس وقت بگڑنے لگے تھے جب صدر ٹرمپ نے روسی تیل کے مسئلے پر توجہ دینا شروع بھی نہیں کی تھی،نریندر مودی نے گزشتہ برس ٹرمپ کے لیے باقاعدہ الیکشن مہم میں حصہ لیا اور ہیوسٹن میں ہونے والی تقریب میں شرکت کر کے امریکا اور بھارت کو بہترین دوست قرار دیتے ہوئے اے آئی (امریکا انڈیا) سے تشبیہ دی۔

    مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد اضافہ

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ،امریکی صدر نے بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر کے مودی کی مشکلات مزید بڑھائیں جبکہ پاکستان جنوبی ایشیا میں واحد ملک ہے جس کا امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ بہتر انداز میں طے پایاامریکی صدر نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ جب تک بھارت روس سے تیل خریدتا رہے گا اس وقت تک بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں ہو سکتے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلیفونک گفتگو کر کے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سیاسی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہےاس کے علاوہ نریندر مودی کی جانب سے چین کے صدر شی جن پنگ کے لیے ریڈ کارپٹ استقبال اور برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا سے گفتگو بھی ٹرمپ مودی تعلقات میں خرابی کی بڑی وجوہات قرار دی جا رہی ہیں،اس لیے بعض تجزیہ کاروں کے خیال میں یہ بگاڑ شاید ذاتی رنجش کا نتیجہ ہے،جب صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کا کریڈٹ لیا تو پاکستان نے اُس کا خیر مقدم کیا اور صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد بھی کیا لیکن بھارت نے امریکی صدر کے دعوے کی بار بار اور بھرپور تردید کی اور یہی بات ٹرمپ کو بُری لگ گئی-

    اپنی سرزمین پر امریکی فوجیوں کوکارروائیوں کی اجازت نہیں دیں گے، میکسیکن صدر