Baaghi TV

Tag: ٌاتازہ ترین

  • آئندہ کی جنگی صورتِحال میں پاکستان کیطرف سے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، بھارتی آرمی چیف

    آئندہ کی جنگی صورتِحال میں پاکستان کیطرف سے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، بھارتی آرمی چیف

    بھارتی آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے پاکستان کی کامیاب حکمت عملی کا اعتراف کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ اگر بھارت نے دوبارہ پیش قدمی کی، تو صورتحال مختلف ہوسکتی ہے۔

    بھارتی آرمی چیف اپیندر دویدی نے آئی آئی ٹی مدراس میں بھارتی فوج کے تحقیقاتی سیل کے افتتاح کے دوران کہا کہ بھارت کی سلامتی صرف فوج کی ذمہ داری نہیں ہے، بلکہ یہ ایک مشترکہ قومی کوشش ہے جس میں فوج، سائنسدان، صنعت، تعلیمی ادارے اور عوام کا کردار شامل ہےپاکستان کے ساتھ جنگ میں فتح دماغ میں ہوتی ہے، اور پاکستان نے اپنی کامیابی کو عوام میں مقبول بنانے کے لیے ایک مؤثر حکمت عملی اپنائی ہے،پاکستان میں تو جنگ کے بعد آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنا دیا گیا۔

    اس خطاب میں جنرل دویدی نے سائبر دفاعی اقدامات کی اہمیت پر بھی زور دیا اور تسلیم کیا کہ اگلی بار بھارت نے پیش قدمی کی تو صورتحال مختلف ہوسکتی ہے،اگر بھارت نے پھر سے حملہ کیا، تو ہمیں نہیں معلوم کہ آیا وہ ملک جو پاکستان کے ساتھ لڑ رہا ہے، تنہا ہوگا یا کسی دوسرے ملک کی مدد حاصل کرے گا، اس صورت میں بھارت کو مزید احتیاط برتنی ہوگی کیونکہ اس بات کا امکان ہے کہ پاکستان تنہا نہ ہو۔

    پاکستانی طیارے گرانے کے نئے بھارتی دعوے بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہیں،عرفان صدیقی

    جنرل دویدی نے اپنے خطاب میں آپریشن سندور کا ذکر کیا، جس میں مئی میں پاکستان اور آزاد کشمیر میں کی جانے والی حملوں کا مقصد پہلگام دہشت گرد حملے کا جواب دینا تھا ان حملوں میں جدید ٹیکنالوجی اور میڈیا کے ذریعے معلومات کی جنگ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا،پاکستان نے اپنی فوجی کامیابی کو عالمی سطح پر مؤثر طریقے سے پیش کیا اور بھارتی فوج کو مزید احتیاط برتنی ہوگی-

    خیبرپختونخوا: صحت انصاف کارڈ میں اربوں روپےکی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

  • پاکستانی طیارے گرانے کے نئے بھارتی دعوے بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہیں،عرفان صدیقی

    پاکستانی طیارے گرانے کے نئے بھارتی دعوے بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہیں،عرفان صدیقی

    مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما، سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ،پی ٹی آئی عوامی طاقت کھو چکی ہے اور اب کوئی ان کے لیے سڑکوں پر نکلنے کو تیار نہیں،پی ٹی آئی کا 14 اگست کی تقاریب کو احتجاجی رنگ دینا 9 مئی سوچ کا تسلسل ہے،حکومت کو پی ٹی آئی سے کوئی خطرہ نہیں ہے-

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےسینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستانی طیارے گرانے کے نئے بھارتی دعوے کو بے بنیاد اور مضحکہ خیز قرار دے دیا کہاکہ یہ جھوٹے دعوے عالمی سطح پر بھارت کی مزید جگ ہنسائی کا باعث بنیں گے جھوٹ کبھی بانجھ نہیں رہتا بلکہ مزید جھوٹ پیدا کرتا ہے، مودی سرکار کا یہ دعویٰ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، نواز شریف سے خواجہ آصف یا کسی بھی رہنما کی ملاقات کو غیر معمولی یا سازش کے رنگ میں پیش کرنا درست نہیں یہ معمول کی سیاسی ملاقاتیں ہیں، جنہیں غیر ضروری طور پر بڑھا چڑھا کر میڈیا میں پیش کیا جا رہا ہے اس ملاقات کو کسی سرکاری افسر کی گرفتاری سے جوڑنا درست نہیں۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی عوامی طاقت کھو چکی ہے اور اب کوئی ان کے لیے سڑکوں پر نکلنے کو تیار نہیں،پی ٹی آئی کا 14 اگست کی تقاریب کو احتجاجی رنگ دینا 9 مئی سوچ کا تسلسل ہے،حکومت کو پی ٹی آئی سے کوئی خطرہ نہیں ہے، حکومت نہ پہلے پی ٹی آئی سے بات چیت سے انکاری تھی اور نہ اب ہے مگر مذاکرات اسی وقت ممکن ہیں جب پی ٹی آئی اپنی سوچ اور رویے میں سنجیدہ تبدیلی لائے،عرفان صدیقی کے بقول 27 ویں آئینی ترمیم کے کسی ڈرافٹ پرکوئی سنجیدہ مشاورت نہیں ہورہی۔

    خیبرپختونخوا: صحت انصاف کارڈ میں اربوں روپےکی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ جمہوری اقدار کے خلاف ہے،پی ٹی آئی کے اندر بھی کئی راہنما انتخابات میں حصہ لینے کے حق میں ہیں، اپوزیشن کبھی نہیں مرتی، اگر اس کے پاس مضبوط نظریہ اور عوامی حمایت ہو تو وہ چاہے چند افراد پر ہی مشتمل ہو، حکومت پر تنقید جاری رکھ سکتی ہے، تمام ریاستی ادارے، عدالتیں، پارلیمنٹ اورکاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں، چند افراد کے ذہنی خلجان کو بحران کا نام دینا درست نہیں۔

    معرکہ حق کی وجہ سے جشن آزادی کی اہمیت بڑھ گئی،شرجیل انعام میمن

  • خیبرپختونخوا:  صحت انصاف کارڈ میں اربوں روپےکی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    خیبرپختونخوا: صحت انصاف کارڈ میں اربوں روپےکی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    پشاور: محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی آڈٹ رپورٹ میں 2018 سے 2021 تک صحت انصاف کارڈ میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

    آڈٹ رپورٹ کے مطابق صحت کارڈ اور دیگر منصوبوں میں28 ارب61 کروڑ روپےکی مالی بےقاعدگیاں سامنے آئی ہیں، نجی اسپتالوں کو غیرضروری طور پر صحت سہولت کارڈ پینل میں شامل کیا گیا، پینل میں شامل نہ ہونے والے بعض نجی اسپتالوں کو اربوں روپےکی ادائیگیاں کی گئیں، 10اضلاع کے 48 میں سے17 اسپتال صحت سہولت کارڈ پینل میں رجسٹرڈ نہیں تھے۔

    رپورٹ کے مطابق غیر رجسٹرڈ اسپتالوں کو صحت سہولت پروگرام کے تحت ادائیگیاں کی گئیں، سوات کے دو غیر رجسٹرڈ نجی اسپتالوں کو 1،1 ارب روپے سے زیادہ کی ادائیگیاں کی گئیں، 32 ڈی ایچ کیو اسپتال میں ضرورت سے زائد بھرتیاں کی گئیں جس سے خزانےکو نقصان پہنچا، ضرورت سے زیادہ بھرتیوں سے خزانےکو 82 کروڑ 40 لاکھ روپےکا نقصان ہوا۔

    پنجاب میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز

    رپورٹ کے مطابق،یکم مارچ 2022 کو سینٹرل منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم متعارف کرانا تھا جو نہیں ہوا، سینٹرل منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم محکمہ صحت اور نادرا نے متعارف کرانا تھا، محکمہ صحت اور نادرا نے صحت سہولت پروگرام کے لیے یہ سسٹم متعارف کرانا تھا،صحت سہولت کارڈ سے استفادہ کرنے والے مریضوں کا مکمل ڈیٹا دستیاب نہیں۔

    مظفر آباد : باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جا گری ، 4افراد جاں بحق ، 9 زخمی

  • پنجاب میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز

    پنجاب میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز

    پنجاب میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا۔

    ایکس اکاؤنٹ پر ہونہار پورٹل اوپننگ کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ میرے پیارے پنجاب کے طلباء آپ کے خواب پنجاب کے مستقبل کی دھڑکن ہیں،ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے ذریعے 80 ہزار نوجوانوں کو اسکالرشپ دے رہے ہیں ، 50 ہزار پہلے ہی اپنے اسکالرشپ حاصل کر رہے ہیں،پورٹل اب کھلا ہے ، براہ کرم یقین کے ساتھ درخواست دیں، شوق کے ساتھ مطالعہ کریں، جو کچھ آپ حاصل کر سکتے ہیں اس پر یقین کرنے سے کبھی باز نہ آئیں ، آپ کی کامیابی ہمیشہ میرا سب سے بڑا فخر رہے گی۔

    ادھروزیراعظم شہبازشریف نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ طالب علم اکرام اللہ سے ملاقات کی اور انہیں میٹرک میں پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

    معرکہ حق کی وجہ سے جشن آزادی کی اہمیت بڑھ گئی،شرجیل انعام میمن

    بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالبعلم اکرام اللہ نے راولپنڈی بورڈ کے میٹرک امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کی،اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دورہ قلعہ سیف اللہ کے دوران اکرام اللہ سے امدادی خیمے میں ملاقات ہوئی تھی،اکرام اللہ کاکڑ کاخاندان سیلاب سے شدید متاثر ہوا تھا،ملاقات میں اکرام اللہ نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی،آج دیکھ کرخوشی ہوئی کہ اکرام اللہ محنت سے اپنے ہدف کی طرف گامزن ہے۔

    اکرام اللہ نے وزیراعظم شہبازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب آپ کی بدولت ممکن ہوا،آپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔

    مظفر آباد : باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جا گری ، 4افراد جاں بحق ، 9 زخمی

  • معرکہ حق کی وجہ سے جشن آزادی کی اہمیت بڑھ گئی،شرجیل انعام میمن

    معرکہ حق کی وجہ سے جشن آزادی کی اہمیت بڑھ گئی،شرجیل انعام میمن

    سینیر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن،نےکہا کہ معرکہ حق کی وجہ سے جشن آزادی کی اہمیت بڑھ گئی، مسلح افواج اور پوری قوم نے یکجا ہو کر بھارت کو عبرتناک شکست دی۔

    سینیر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے 13 اور 14 اگست کی شب ہونے والے عظیم الشان کنسرٹ کے حوالے سے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا،اس موقع پرصوبائی وزیر سعید غنی،میئر کراچی مرتضٰی وہاب،کمشنر کراچی حسن نقوی،ایڈیشنل آئی جی اور دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھےنیشنل اسٹیڈیم کے جنرل منیجر ارشد خان نے اسٹیڈیم کے حوالے سے تفصیلات بیان کی، سینئر صوبائی وزیر نے انتظامات کا جائزہ لیا اور مختلف تجاویز اور احکامات جاری کیے۔

    اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق کی وجہ سے جشن آزادی کی اہمیت بڑھ گئی، مسلح افواج اور پوری قوم نے یکجا ہو کر بھارت کو عبرتناک شکست دی، بھارتیوں نے بھارت میں بیٹھ کر اپنی حکومت اور فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا، بھارتی ایئر چیف کے مصحکہ خیز بیان پر پوری دنیا ہنس رہی ہے، 5 اگست کو پی ٹی آئی کی جانب سے مظاہرے کے اعلان سے قلعی کھل گئی۔

    مظفر آباد : باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جا گری ، 4افراد جاں بحق ، 9 زخمی

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اپنے مقاصد کے لیے لوگوں کو استعمال کر رہے ہیں، پی ٹی آئی نے کے پی کے میں احتجاج کیوں نہیں کیا، پی ٹی آئی کے بانی کے لیے لوگ ہمدری کرتے ہونگے، محبت کرتے ہوں گے لیکن اب کوئی ان کے لئے اپنی چیز نہیں جلائیں گے،13 اگست کی شب نیشنل اسٹیڈیم میں شایان شان تقریب کا انعقاد ہوگا، تمام 27 ہزار نشستیں آن لائن بک ہو گئیں، رجسٹریشن سے محروم رہ جانے والے کنسرٹ دیکھنے کے شائقین اسٹیڈیم کا رخ کرنے سے اجتناب برتیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ میوزک کنسرٹ ہوگا، کراچی کے مختلف علاقوں اور دیگر شہروں میں لائیو کنسرٹ دکھانے کے لیے بڑی اسکرینز لگائی جائیں گی، پورے صوبے اور شہر کو دلہن کی طرح سجایا ہے، مختلف مقامات پر آتش بازی ہوگی،جن لوگوں نے رجسٹریشن کرائی ہے صرف وہ اسٹیڈیم آئیں، جو رجسٹریشن نہیں کراسکے، ان کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں لائیو اسٹریمنگ کےلیے بڑی اسکرین لگائیں گے، سندھ حکومت یکم اگست سے جشن آزادی اور معرکہ حق منا رہی ہے،سندھ نے پاکستان بنانے کے لیے اسمبلی سے قرارداد منظور کی تھی، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہدایات دیں کہ سب بڑھ چڑھ کر جشن میں حصہ لیں، یہ کسی جماعت کا نہیں پاکستان کا پروگرام ہے، نمائشی کرکٹ میچ میں سیاسی ہم آہنگی دیکھنے میں آئی۔

    پاکستان کی اہم وزارتوں کو ممکنہ سائبر حملوں کا خطرہ، انتباہ جاری

    شرجیل میمن کا کہنا تھاکہ حکومتی ارکان اور اپوزیشن کے لیڈران بھی شریک ہوئے، 27ہزار اسٹیڈیم کی گنجائش ہے، جس کی آن لائن رجسٹریشن ہو چکی ہے، پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کے لوگ بھی جشن میں شرکت کریں،سیکیورٹی کے لیے رینجرز اور پولیس انتظامات کرے گی، پرانا تلخ وقت نہ آئے گا نہ آنے دیں گے،نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا جائے،منفی سرگرمیوں میں ملوث عناصر سازشوں میں مصروف ہیں، تمام تر سازشوں کو ناکام بنا دیا جائے گا، شہر کا امن خراب نہیں ہونے دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نفرتیں پھیلانے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی،حادثات کی آڑ میں شہر کا امن تباہ نہیں ہونے دیا جائے گا، حادثات میں ملوث ڈرائیورز کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی،احتجاج کی آڑ میں قانون کو ہاتھ میں نہیں لینے دیا جائے گا،شہر کراچی نے بہت نفرتیں دیکھ لیں ،کراچی کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے ہر رکاوٹ دور کی جائے گی،لا قانونیت پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈمپر جلانے کا واقعہ افسوسناک ہے، حکومت صرف قانون کے ساتھ ہے۔

    تاجروں کیلئے سخت قوانین تیار

  • مظفر آباد : باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جا گری ، 4افراد جاں بحق ، 9 زخمی

    مظفر آباد : باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جا گری ، 4افراد جاں بحق ، 9 زخمی

    مظفر آباد میں باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق ضلع باغ کے علاقہ چمنکوٹ سے مظفرآباد کے علاقہ ڈنہ جانے والی باراتیوں کی گاڑی پونیو گلی کے مقام پر گاڑی کھائی میں جا گری جس میں ایک خاتون سمیت دو افراد موقع پر اور دو شدید زخمی اسپتال میں دم توڑ گئے،زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق افراد کی میتیں آبائی علاقہ روانہ کر دی گئی ہیں ، ریسکیو حکام کے مطابق 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

    پاکستان کی اہم وزارتوں کو ممکنہ سائبر حملوں کا خطرہ، انتباہ جاری

    تاجروں کیلئے سخت قوانین تیار

    غزہ جنگ بندی کیلئے ہزاروں اسرائیلیوں کا نیتن یاہو کیخلاف احتجاج

  • پاکستان کی اہم وزارتوں کو ممکنہ سائبر حملوں کا خطرہ،  انتباہ جاری

    پاکستان کی اہم وزارتوں کو ممکنہ سائبر حملوں کا خطرہ، انتباہ جاری

    پاکستان کی اہم وزارتوں اور محکموں پر ممکنہ سائبر حملوں میں ڈیٹا کے مستقل نقصان، کاروباری نظام جام ہونے اور حساس معلومات لیک ہونے کے خطرے کے پیش نظر ڈی جی نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم(سرٹ) نے 39 وزارتوں اور اداروں کو خط لکھ کر ممکنہ تباہ کن اثرات سے خبردار کر دیا۔

    نیشنل سرٹ کے مطابق وزارتوں اور اہم اداروں میں بلولاکر رینسم ویئر کے سائبر حملے سے بچاؤ کے لیے ایڈوائزری جاری کی گئی، حملے سے مستقل ڈیٹا نقصان، کاروباری سرگرمیوں میں تعطل اور حساس معلومات افشا ہوسکتی ہیں،خط سیکریٹری کابینہ، سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری خارجہ، ڈی جی نیکٹا، ڈی جی ایف آئی اے، نیشنل سیکیورٹی ڈویژن، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، الیکشن کمیشن، قومی اسمبلی اور پیمرا سمیت دیگر اداروں کو لکھا گیا ہے۔

    این آئی ٹی بی، این ڈی ایم اے، اوگرا، ایف بی آر، خارجہ اور خزانہ سمیت تمام اہم وزارتوں کو خط بھی لکھا گیا ہےنیشنل سرٹ نے خط میں لکھا ہے کہ ’’بلولاکر رینسم ویئر‘‘ سائبر حملے کی شدت انتہائی سنگین ہے، ایڈوائزری تمام متعلقہ محکموں اور اداروں تک پہنچائی جائے۔ متاثرہ سسٹمز کو فورا نیٹ ورک سے الگ کرتے ہوئے واقعہ رپورٹ کیا جائے۔

    تاجروں کیلئے سخت قوانین تیار

    ایڈوائزری کے مطابق ونڈوز پر مبنی ڈیسک ٹاپ، لیپ ٹاپ ، سرورز، نیٹ ورک، کلاؤڈ اسٹوریج حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں،نیشنل سرٹ نے غیر تصدیق شدہ ذرائع سے ڈاؤن لوڈ نہ کرنے، مشکوک لنک اور فائل کو کلک نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ خطرناک بلولاکر رینسم ویئر فائلز لاک کرکے تاوان طلب کرتا ہے،صورتحال کے پیش نظر ملازمین کو سائبر حملوں سے بچاؤ، مشکوک ای میلز، لنکس پہچاننے کی فوری تربیت دی جائے-

    خاتون سے زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار

  • تاجروں کیلئے سخت قوانین تیار

    تاجروں کیلئے سخت قوانین تیار

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کاروباری افراد کے لیے سخت قوانین تیار کر لیے جب کہ سیلز ٹیکس رجسٹرڈ افراد کے لیے ایف بی آر کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے منسلک ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    دستاویز کے مطابق بزنس پوائنٹ کی نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے، ڈیبٹ، کریڈٹ کارڈ مشین، کیو آرکوڈ، ڈیجیٹل ادائیگیوں کو ایف بی آر سے لنک کرنا ہوگا، اشیا کی آن لائن فروخت کے لیے ویب سائٹ، سافٹ ویئر، موبائل ایپلی کیشن بھی لنک ہوگی،انٹیگریٹڈ شخص ٹیکس افسر کو کاروباری احاطے، ریکارڈ تک رسائی دینے کا پابند ہوگا، الیکٹرانک سسٹم سے چھیر چھاڑ کرنے والے کو جرمانہ اور پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    خاتون سے زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار

    انٹرنیٹ یا بجلی کی بندش کی صورت میں انوائسز24 گھنٹے کے اندر اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے انفورسمینٹ نیٹ ورک قائم کیا جائے گا، کیو آر کوڈ یا ایف بی آر نمبر کے بغیر انوائسز جاری کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی،سیلز ٹیکس انوائس ڈیجیٹل دستخط، کیو آر کوڈ، ایف بی آر کے منفرد نمبر پر مشتمل ہوگی ،یومیہ، ہفتہ وار اور ہر مہینے کے آخر میں الیکٹرانک انوائسز کا ریکارڈ مرتب کرنا ہوگا،ڈیجیٹل انوائسز یا آن لائن فروخت کی انوائسز کا ڈیٹا 6 سال تک محفوظ رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    غزہ جنگ بندی کیلئے ہزاروں اسرائیلیوں کا نیتن یاہو کیخلاف احتجاج

  • غزہ جنگ بندی کیلئے ہزاروں اسرائیلیوں کا نیتن یاہو کیخلاف احتجاج

    غزہ جنگ بندی کیلئے ہزاروں اسرائیلیوں کا نیتن یاہو کیخلاف احتجاج

    تل ابیب میں ہفتے کے روز ہزاروں افراد نے اسرائیلی حکومت کے غزہ میں جنگ کو مزید وسعت دینے کے منصوبے کے خلاف احتجاج کیا۔

    مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور غزہ میں موجود یرغمالیوں کی تصاویر بھی اٹھائے ہوئے تھے، جن کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا، شرکا کی تعداد لاکھوں میں تھی، جب کہ یرغمالیوں کے لواحقین کے گروپ کا دعویٰ ہے کہ تقریباً ایک لاکھ افراد نے احتجاج میں شرکت کی،مظاہرین نے وزیراعظم نیتن یاہو کو خبردار کیا کہ اگر غزہ پر حملے کے دوران یرغمالیوں کو نقصان پہنچا تو وہ ہر جگہ ان کا احتساب کریں گے۔

    پاکستان میں آئین و قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی،علی امین گنڈاپور

    یہ احتجاج ایک دن بعد سامنے آیا جب اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے غزہ سٹی پر قبضے کے لیے بڑے فوجی آپریشن کی منظوری دی، جس پر مقامی اور بین الاقوامی سطح پر شدید تنقید ہوئی،اسرائیلی وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ہم غزہ پر قبضہ نہیں کر رہے، ہم غزہ کو حماس سے آزاد کرا رہے ہیں”۔ تاہم فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے اس منصوبے کو "نیا جرم” قرار دیتے ہوئے فوری روکنے کا مطالبہ کیا۔

    فلسطینی حکام کے مطابق غزہ میں حماس کے قبضے کے دوران 251 میں سے 49 یرغمالی اب بھی موجود ہیں، جن میں سے 27 کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

    خاتون سے زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار

  • پاکستان میں آئین و قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی،علی امین گنڈاپور

    پاکستان میں آئین و قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی،علی امین گنڈاپور

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین و قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی، عوامی نمائندوں کو بلاوجہ نا اہل کرکے ان کے حقوق چھینے جا رہے ہیں۔

    ایک بیان میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران ملک بھر میں ہم سے مینڈیٹ چوری کیا گیا، فارم 47 کی مانگے تانگے کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی،رجیم چینج سے حکومت گرانے کے بعد پی ٹی آئی حالتِ جنگ میں ہے ، انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں، مگر ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے،سابق حکومتوں کی کرپشن کو ہمارے خلاف ہتھیار بنایا جا رہا ہے، کوہستان اسکینڈل صوبے کا نہیں بلکہ وفاق کا معاملہ ہے مگر الزام ہم پر ڈالا جا رہا ہے۔

    خاتون سے زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار

    انہوں نے مزید کہا کہ 17 ماہ میں صوبے نے 250 ارب روپے سے زائد آمدنی حاصل کر کے تاریخ رقم کی ، ہمیں قرضوں میں ڈوبا ہوا اور تنخواہوں کے لالے پڑے صوبے کا چارج ملا، صوبے کو مالی تباہی سے نکال کر کامیابی کی طرف گامزن کر دیا،دہشتگردی کا خاتمہ اور عوام کا اعتماد بحال کرنا سب سے بڑی ترجیح ہے، جرگوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا، عوام کی رائے فیصلہ کن ہو گی-

    غزہ پر فوجی قبضے کی تجویز :اسرائیلی وزیر خزانہ نے حکومت گرانے کی دھمکی دیدی