Baaghi TV

Tag: ٹریفک

  • وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک بحال

    وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک بحال

    وفاقی دارالحکومت میں مختلف راستے کھول دیے گئے ہیں اور ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں بند شاہراہوں کو مرحلہ وار کھول دیا گیا ہے جس کے بعد شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات میں نمایاں کمی آئی ہے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس اور گرین بس سروس بھی دوبارہ بحال کردی گئی ہیں اور معمول کے مطابق سڑکوں پر رواں دواں ہیں۔

    انتظامیہ کے مطابق شہر کے ٹریلز اور پبلک پارکس بھی عوام کے لیے کھول دیے گئے ہیں، جہاں شہریوں کی آمد کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ تاہم سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر فیض آباد اور پیرودھائی ٹرانسپورٹ اڈے تاحکمِ ثانی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے شہر میں ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے اور مرکزی شاہراہوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بغیر کسی بڑی رکاوٹ کے جاری ہے، جس سے شہریوں نے بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

  • تمام بڑےشہروں میں لین اور لائن کی پابندی یقینی بنانے کا ہدف مقرر

    تمام بڑےشہروں میں لین اور لائن کی پابندی یقینی بنانے کا ہدف مقرر

    لاہور سمیت تمام بڑےشہروں میں لین اور لائن کی پابندی یقینی بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں ٹریفک سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹریفک پولیس نے 6 ماہ میں 5 لاکھ سے زائد چالان کیے اور ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں پکڑیں۔

    مریم نواز شریف نے سی ٹی او لاہور کو شہر کی ٹریفک میں بہتری لانے کا ہدف دیتے ہوئے روڈز کی اطراف پر ناجائز پارکنگ کے سدباب کے لیے سخت اقدامات کی ہدایت کر دی،مریم نواز شریف نے لاہور میں غیر منظم ٹریفک ٹرینڈ پر اظہار اتشویش کرتے ہوئے لاہور کی ٹریفک میں بہتری کے لیے فوری اقدامات یقینی بنانے کا حکم دیامریم نواز کا کہنا تھا کہ قانون پر پابندی یقینی بنانے کے لیے چھوٹے بڑے روڈز پر کم عمر ڈرائیونگ کی روک تھام ضروری ہے۔

    لاہور کی بڑی سڑکوں کو ٹریفک کے حوالے سے ماڈل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے ٹریفک پولیس کو موبائل گاڑیوں پر لگے کیمروں سے لین اور لائن کی پاپندی کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے زگ زیگ میں چلانے پر موٹر سائیکل تھانے میں تین دن بند رہے گی لین، لائن ڈسپلن، روڈ سائیڈ پارکنگ اور ون وے کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہےوزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام کو لین اور لائن سے متعلق بھرپور آگاہی دینے کی ہدایت کر دی۔

  • بسنت کے موقع پر لاہور میں کتنی گاڑیاں داخل ہونے کا امکان ہے؟

    لاہور میں تین روزہ بسنت فیسٹیول پر لاکھوں گاڑیاں کے داخل ہونے کا امکان ہے۔

    بسنت کے موقع پر شہرِ لاہور میں تقریبا 5 لاکھ سے زائد گاڑیوں کے داخلے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر پٹرولنگ ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ہیں10 ہزار پولیس اہلکار اور 2500 ٹریفک وارڈنز تعینات ہوں گے چیف ٹریفک آفیسر نے پورے پاکستان کو لاہور میں بسنت منانے دعوت بھی دی ہےشہر کے داخلی راستوں کے علاوہ ریڈ زون میں سیف سٹی کیمروں سے براہِ راست مانیٹرنگ کی جائے گی ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل بھی دے دی گئی ہے۔

    چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) اطہر وحید کا کہنا ہے کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی نفری جبکہ ریڈ زون کی چھتوں پر کیمرے نصب کر کے آپریشنل کیے جائیں گے جن کی مدد سے براہ راست مانیٹرنگ ہوگی،ایس پی آپریشنز سیف سٹی محمد شفیق کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ریسکیو اور پولیس سمیت 15 محکموں کی مشترکہ ٹیمیں متحرک رہیں گی، شہری قانون کی پاسداری یقینی بنائیں تو بسنت فیسٹیول مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا۔

    دوسری جانب سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بسنت فیسٹیول کے دوران موٹرسائیکل پر پابندی ہوگی، شہری فری ٹرانسپورٹ استعمال کریں،بسنت کے دوران شہری کم سے کم گاڑیوں کو سڑکوں پر لائیں اور فری حکومتی ٹرانسپورٹ استعمال کریں تاکہ آلودگی میں مزید کمی لائی جا سکے، موٹر سا ئیکل پر پابندی ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کہ ان تمام اقدامات کا مقصد بسنت کو محفوظ، منظم اور آلودگی سے پاک ماحول میں منانا ہے، جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی ڈیٹا کی بنیاد پر سموگ کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے جبکہ اے آئی بیسڈ مانیٹرنگ اور جی ایس میپنگ کے ذریعے آلودگی پر مؤثر کنٹرول کیا جا رہا ہے، لاہور میں فضائی آلودگی کے حوالے سے نمایاں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 173 ریکارڈ کیا گیا ہے، یہ بہتری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شر یف کے انسدادِ سموگ اقدامات اور عوامی تعاون کا نتیجہ ہے جس کے باعث مقامی آلودگی پر مؤثر حد تک قابو پایا جا سکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومتی سیاسی عزم اور عوامی تعاون سے ماحولیاتی صورتحال بہتر ہوئی ہے جبکہ آلودگی کے اسباب کے خاتمے کے لیے جامع ملٹی سیکٹورل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری ہے، تمام صنعتی چمنیوں کی ای پی اے کے ذریعے 24 گھنٹے نگرانی کی جا رہی ہے، سموگ کنٹرول روم مکمل طور پر فعال ہے اور ڈرونز و سی سی ٹی وی کی مدد سے کڑی مانیٹرنگ جاری ہے، بھٹوں، صنعتی یونٹس اور گاڑیوں کے اخراج پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ ہے اور خلاف ورزیو ں پر قانونی کارروائیاں کی جائے گی جبکہ فیلڈ ٹیمیں بھی مکمل طور پر متحرک ہیں حکومت کا ہدف پورا سال بہتر اے کیو آئی برقرار رکھنا ہے، انہوں نے بزرگوں اور بیمار شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔

  • متبادل راستہ نہ ہونے کی وجہ سے ڈمپرز اور ٹینکر شہر سے گزرتے ہیں،مرتضیٰ وہاب

    متبادل راستہ نہ ہونے کی وجہ سے ڈمپرز اور ٹینکر شہر سے گزرتے ہیں،مرتضیٰ وہاب

    کراچی: میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے کہا کہ ہے کہ متبادل راستہ نہ ہونے کی وجہ سے ڈمپرز اور ٹینکر شہر سے گزرتے ہیں، ناردن بائی پاس ٹھیک ہوجائے تو ہیوی ٹریفک شہر میں نہ آئے۔

    باغی ٹی وی : میئر کراچی مرتضی وہاب نے ایف بی ایریا میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا، اس موقع پر ا نہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے جو وعدے کیئے اس کو پورا کر رہے ہیں، پی پی پی کے کارکنان سنگل پوانٹ ایجنڈا پر کام کر رہے ہیں،ہم وہ وعدے نہیں کرتے جو وفا نہ ہوسکیں، آج ایم کیو ایم کا میئر نہیں ہے آج پی پی پی کا میئر ہے اورآج کراچی میں کام ہو رہا ہے، ملیر ایکسپریس وے اسی سا ل دسمبر میں مکمل ہو جائے گا، مرغی خانے کا نیا پل ہم تعمیر کرنے جا رہے ہیں،8 لین کے برج کا کام عید کے بعد شروع ہو جائے گا۔

    مرتضٰی وہاب نے کہا کہ جام صادق پر نیا برج تیار کرنے جا رہے ہیں، متبادل راستہ نہ ہونے کی وجہ سے ڈمپرز اور ٹینکر شہر سے گزرتے ہیں، ناردن بائی پاس ٹھیک ہو جائے تو ہیوی ٹریفک شہر میں نہ آئے گورنر صاحب کے اعلان کو 9 دن ہوگئے اب تک کے ایم سی اکاونٹس میں پیسے آ جانے چاہئیں تھے۔

    ترکیہ: امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں مظاہرے،1,100 افراد زیر حراست

    مرتضیٰ وہاب نے گزشتہ 90 روز میں 1 لاکھ 25 ہزار اسکوائر فٹ روڈ کی کارپیٹنگ مکمل کرنے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ 1 لاکھ 78 ہزار بلاک اس علاقے میں لگائے گئے ہیں،یہاں کا نہ کونسلر ہمارا ہے اور نہ ہی یو سی چیئرمین ہمارا ہے، یہاں چائنہ کٹنگ والے لوگ بیٹھے ہیں، یو سی چیئرمینز کو فیومیگیشن مشینیں دینے جا رہے ہیں اور جتنے اراکین سٹی کونسل میں موجود ہیں، سب کو بلا تفریق چیزیں دے رہے ہیں، حب کنال کے منصوبے کا کام 14 اگست تک مکمل ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ ہمارا وعدہ وہ نہیں جو کبھی وفا نہ ہو سکے-

    2025 کا پہلا جزوی سورج گرہن 29 مارچ کو ہوگا

  • موٹر وے پر تیزرفتاری پر جرمانے کیساتھ گاڑی بند ،ڈرائیور پر مقدمہ درج کیا جائے گا

    موٹر وے پر تیزرفتاری پر جرمانے کیساتھ گاڑی بند ،ڈرائیور پر مقدمہ درج کیا جائے گا

    اسلام آباد:موٹر وے پر تیز رفتار گاڑی چلانے والوں کے لیے نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت اب تیز رفتار گاڑیوں پر نہ صرف بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا بلکہ گاڑی بھی بند کر دی جائے گی۔

    باغی ٹی وی: ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق آئی جی موٹر وے پولیس نے خصوصی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی ڈرائیور 120 کلو میٹر فی گھنٹہ سے لے کر 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلائے گا تو اس کے خلاف بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا، جو ڈرائیور 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلائے گا، اس کی گاڑی بھی بند اور ڈرائیور پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    موٹر وے پولیس نے اس حوالے سے تیز رفتار ڈرائیورز کے خلاف خصوصی مہم بھی شروع کر دی ہے اس مہم کا مقصد عوام کو موٹر وے پر تیز رفتار گاڑی چلانے سے روکنا اور سڑکوں پر حادثات کو کم کرنا ہے موٹر وے پر کار کی رفتار کا حد 120 کلو میٹر فی گھنٹہ اور پبلک سروس گاڑیوں کی رفتار کی حد 110 کلو میٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے، آئی جی موٹر وے پولیس نے تمام ڈرائیورز کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان حدود کا خیال رکھیں، ورنہ انہیں سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    لیبیا کشتی حادثہ : جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں وطن پہنچ گئیں

    غیر ملکی مہمانوں کی آمد،سخت سیکیورٹی انتظامات

    ملک کے مختلف مقامات پر بارشوں کی پیشگوئی

  • ٹریفک کی روانی میں بہتری کیلئے لاہور میں نئے چھ ٹریفک سیکٹرز

    ٹریفک کی روانی میں بہتری کیلئے لاہور میں نئے چھ ٹریفک سیکٹرز

    لاہور: لاہور میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے ٹریفک افسران نے حل نکالتے ہوئے شہر میں نئے چھ ٹریفک سیکٹرز بنا دئیے۔

    باغی ٹی وی: مراسلے کے مطابق صدر ڈویژن اور کینٹ ڈویژن میں نئے ٹریفک سیکٹرز بنائے گئے ہیں صدر ڈویژن میں جاتی امراء کے قریب ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے ٹریفک سیکٹرز بنائے گئےنواں کوٹ ٹریفک سیکٹر میں دربار شاہ فرید، سبزہ زار چوک، رحیم اسٹور، گولڈ مارکیٹ، یتیم خانہ، سمن آباد چوک شامل ہے۔

    شیرا کوٹ ٹریفک سیکٹر میں چوک بابو صابو، چھوٹا بابو صابو چوک، لیاقت چوک، نیازی اڈا، سٹی اڈا اور عبداللہ اڈا سمیت دیگر علاقے شامل ہیں نیاز بیگ سیکٹر میں ناکہ موٹروے، ٹھوکر چوک، کٹار بند روڈ، چوک ٹھوکر تا ملٹری کٹ، ازمیر چوک سمیت دیگر علاقے شامل ہیں، ملتان روڈ سیکٹر میں ملٹری ڈپیو کٹ، ہنجرل وال، ملتان چونگی، منڈی اسٹاپ، اعوان ٹاﺅن، کھاڑک نالہ چوک اور بجلی گھر چوک شامل ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود تبدیل، محمد اشفاق نئے ڈی سی تعینات

    نیو ایئر پورٹ سیکٹر میں چترال لین بہار شاہ روڈ، عسکری ٹین، مکمل برکی روڈ، پیرا گون سٹی، ڈی ایچ اے فیز سکس، سیون اور ایٹ شامل کیے گئے ہیں بیدیاں روڈ سیکٹر میں بھٹہ چوک، پی اے ایف گالف کلب، گوہاوا، مکمل بیدیاں روڈ، ایلیٹ سینٹر، ڈی ایچ اے فیز سکس اور رایا کلب شامل ہیں، ٹریفک سیکٹر بھوبتیاں کچی کوٹھی کٹ، بھوبتیاں چوک رائیونڈ روڈ بشمول (قزلباش چوک، خیابان چوک، دبئی چوک، بھوبٹیاں چوک) شامل ہیں۔

    امریکا: شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی کے باعث 500 سے زائد جانور ہلاک

    مسجد یو ٹرن موٹروے عبدالستار ایدھی روڈ بشمول (قزلباش چوک) او پی ایف کا یو ٹرن ایل ڈی اے سوسائٹی، جوبلی ٹاؤن سوسائٹی بشمول (خیابن جناح چوک) جبکہ بھوبتیاں چوک موہلنوال سلپ ملتان روڈ سمیت (شام چوک) شاہ کام چوک بحریہ ٹاؤن تا رنگ روڈ پل سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔

    حکومت کا پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی پر عمل درآمد سخت کرنے کا فیصلہ

  • مری میں  موسم کے پیش نظر نئے ٹریفک قوانین متعارف

    مری میں موسم کے پیش نظر نئے ٹریفک قوانین متعارف

    اسلام آباد: مری میں سٹی ٹریفک پولیس نے برفباری کے دوران سیاحوں کی متوقع بڑی تعداد کے پیش نظر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے جامع اقدامات کیے ہیں تاکہ رش سے بچا جاسکے اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جاسکے۔

    باغی ٹی وی : چیف ٹریفک آفیسر (CTO) مری، مغیث احمد ہاشمی نے بتایا کہ تقریباً 200 ٹریفک وارڈنز کو متوقع گاڑیوں کی تعداد کو منظم کرنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے، یہ انتظامات سیاحوں کے مری اور اس کے گرد و نواح میں آمد کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے ہیں، پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز، انسپکٹر جنرل پولیس، اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس کی جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

    چیف ٹریفک آفیسر کے مطابق کچھ سڑکیں، جیسے ویو فورتھ روڈ، بینک روڈ، ہال روڈ، کلڈانہ روڈ، اور امتیاز شہید روڈ، برفباری کے دوران ایک طرفہ ٹریفک نظام پر کام کریں گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جاسکے گی، حبیب بینک کے قریب، جنرل پوسٹ آفس (GPO) چوک، سیسل ہوٹل، اور کلڈانہ روڈ، نیز بینک روڈ سے گرلز ڈگری کالج تک کے علاقوں کو پارکنگ سے پاک زونز قرار دیا گیا ہے تاکہ رش کو کم کیا جا سکےشہری بھی کسی پریشانی سے بچنے کے لیے ایسی جگہوں پر گاڑیاں پارک کرنے سے گریز کریں۔

    انہوں نے کہا کہ خلل کو کم کرنے کے لیے، بھاری گاڑیوں جیسے خوراک کی فراہمی کے ٹرک اور پانی کے ٹینکرز کو صرف مخصوص اوقا ت میں، رات 1 بجے سے صبح 7 بجے تک، رسائی کی اجازت دی جائے گی، یہ اقدامات موسم سرما کے عروج کے دوران سیاحوں کو محفوظ اور موثر تجربہ فراہم کرنے کے لیے کیے گئے ہیں۔

  • بینکوں کے باہر موٹرسائیکلوں کی قطاریں،ٹریفک جام رہنا معمول ،بینکوں کو پارکنگ بنانے کا پابند بنایا جائے

    بینکوں کے باہر موٹرسائیکلوں کی قطاریں،ٹریفک جام رہنا معمول ،بینکوں کو پارکنگ بنانے کا پابند بنایا جائے

    قصور سٹی میں بابا بلھُے شاہ روڈ پر واقع بینکوں کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں کے باعث ٹریفک جام رہنا روز کا معمول بن گیا کسی بھی بینک کی پارکینگ نہ ہونے کی وجہ سے دور دراز سے مزار پر آنے والے زائرین اور شہریوں کو گزرنے میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے
    شہریوں کا کہنا ہے کہ ریلوے روڈ پر کثیر تعداد میں بینک موجود ہیں جہاں پر روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ ان بینکوں میں آتے ہیں اور ان بینکوں کی پارکنگ نہ ہونے کے باعث انہیں اپنی موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں سڑک پر ہی پارک کرنا پڑتی ہیں جس کی وجہ سے یہاں پر ٹریفک جام رہنا روز کا معمول بن کر رہ گیا ہے جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہری فلاحی اور سماجی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام بینکوں کو اپنی پارکینگ بنانے کا پابند کیا جائے تاکہ ٹریفک کے مسائل میں کمی واقع ہو سکے

  • خلا میں ٹریفک جام کا خطرہ اٹھ کھڑا ہوا،ماہرین پریشان

    خلا میں ٹریفک جام کا خطرہ اٹھ کھڑا ہوا،ماہرین پریشان

    زمین کے نچلے مدار میں ہزاروں مصنوعی سیارے گردش کر رہے ہیں مصنوعی سیاروں کی غیر معمولی تعداد کے باعث وہاں ٹریفک جام ہونے کا خطرہ اٹھ کھڑاہوا ہے اس حوالے سے ماہرین بہت پریشان ہیں۔

    باغی ٹی وی: اکتوبر میں اقوام متحدہ کے ایک پینل نے اس بات پر زور دیا تھا کہ زمین کے نچلے مدار میں گردش کرنے والی تمام اشیا کی مشترکہ ڈیٹا بیس تیار کی جانی چاہیے تاکہ ٹریفک جام کی کیفیت پر قابو پانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جاسکیں۔

    زمین کے نچلے مدار میں اس وقت 14 ہزار سے زیادہ مصنوعی سیارے گردش کر رہے ہیں ان میں سے 3500 غیر فعال ہیں۔ ماضی کی لانچنگز اور تصادم کے نتیجے میں زمین کے مدار میں ملبے کے 12 کروڑ ٹکڑے گھوم رہے ہیں اس حوالے سے صورتِ حال تیزی سے بگڑتی جارہی ہے۔

    اقوام متحدہ کے جس پینل نے مشترکہ ڈیٹا بیس کی ضرورت پر زور دیا ہے اس میں شریک سربراہ آرتی ہولا مائنی ہیں جو بیرونی خلا سے متعلق اقوامِ متحدہ کے دفتر کی ڈائریکٹر ہیں اُن کا کہنا ہے کہ خلائی ٹریفک کےمعاملات کو درست کرنے کے معاملے میں مزید تساہل کی گنجائش نہیں تمام آپریٹرز کے درمیان معلومات کا تبادلہ کیا جانا چاہیے تاکہ تصادم سے بچا جاسکے۔

    عالمگیر سطح پر رابطوں، نیویگیشن سسٹمز کی عمدہ کارکردگی اور خلائی تحقیق کے لیے زمین کے نچلی مدار کی سلامتی لازم ہے اس مدار میں گھومنے والی چیزوں کی ٹریکنگ اور مینیجنگ کے لیے سینٹرلائزڈ سسٹم تیار کرنا ایک بڑا چیلنج ہے۔

    مسئلہ یہ ہے کہ چند ہی ممالک اپنے مصنوعی سیاروں کے بارے میں ڈیٹا مکمل طور پر شیئر کرنے کے لیے تیار ہیں بہت سے ممالک اپنے مصنوعی سیاروں کے بارے میں ڈیٹا شیئر کرنے سے اس لیے گریزاں ہیں کہ ان کے مصنوعی سیارے انٹیلی جنس کی سرگر میو ں کے لیے بھی استعمال ہوتے ہیں۔

    تجارتی ادارے بھی اپنی بنیادی معلومات کو محفوظ رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں اس حوالے سے ہچکچاہٹ کے باعث مصنوعی سیاروں کا ڈیٹا مکمل طور پر شیئر نہیں کیا جارہا خلا میں مصنوعی سیاروں کے درمیان تصادم ٹالنے کے لیے غیر رسمی طریقے اختیار کیے جارہے ہیں۔

    چند حالیہ واقعات نے لازم کردیا ہے کہ زمین کے نچلے مدار میں تصادم کو ٹالنے کے لیے مشترکہ اور مربوط کوششیں کی جائیں اگست میں چین کا ایک راکٹ زمین کے نچلے مدار میں پھٹ گیا تھا اور اُس ملبے پورے مدار میں بکھر گیا تھاجون میں روس کا ایک ناکارہ مصنوعی سیارہ پھٹ گیا تھاجس کےباعث انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر موجود خلا بازوں کو ایک گھنٹے تک غیر معمولی احتیاط کےساتھ الگ تھلگ بیٹھنا پڑا تھا۔

    اسپیس ایکس نامی ادارہ ہزاروں اسٹار لنک سیٹلائٹ بھیجنے کی منصوبہ سازی کر رہا ہے جس کے نتیجے میں تصادم کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ اگلے چند برسوں میں مزید ہزاروں مصنوعی سیارے زمین کے مدار میں بھیجے جانے کا امکان ہے اس کے نتیجے میں وہاں مزید ٹریفک جام پیدا ہوگا۔

  • سندھ حکومت کا جعلی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون

    سندھ حکومت کا جعلی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون

    چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری سیکریٹری داخلہ محمد اقبال میمن، ایڈیشنل چیف سیکریٹری لوکل گورنمنٹ خالد حیدر شاہ ، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈہو ، رینجرز کے نمائندے اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے، جب کے تمام ڈویژنل کمشنرز نے وڈیو لنک کے زریعے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں جعلی نمبر پلیٹوں، گاڑیوں میں غیر مجاز کالے شیشے، اور اسلحے کی نمائش جیسے اہم مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ان غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کی کے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جعلی نمبر پلیٹوں، گاڑیوں میں غیر مجاز کالے شیشے، اور اسلحے کی نمائش پر سخت کارروائی کی جائے گی۔اجلاس کے دوران، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ نے محکمہ داخلہ کو اس کے متعلق عوامی آگاہی بڑھانے اور قانون و امن عامہ کے ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی۔چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے سیکریٹری داخلہ کو ہدایت کی کہ میڈیا میں جعلی نمبر پلیٹوں، گاڑیوں میں غیر مجاز کالے شیشے، اور اسلحے کی نمائش کے متعلق ایک مہم چلائی جائے جس میں عوام کے لئے واضح ہدایات ہوں۔اس کے علاوہ، چیف سیکریٹری نے محلہ سطح پر مثر نگرانی کی ضرورت پر زور دیا اور متعلقہ حکام کو کمیونٹیز سرویلنس کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ ان اقدامات کو بہتر بنانے کے لیے اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں کمیونٹی واچ گروپ بنانے کی تجویز دی گئی جس میں تمام متعلقہ سیکیورٹی اداروں کے نمائندے بھی شامل ہونگے جو مشکوک سرگرمیوں کی نشاندہی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔

    ایم کیو ایم کے دفتر میں مسٹر یونیورس رمیز ابراہیم کی آمد،سید مصطفی کمال سے ملاقات

    جے یو آئی کی 16 نومبر کو کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس ہوگی،علامہ راشد محمود

    معاشرے میں سب سے زیادہ قابل رحم ٹریفک پولیس والے ہیں، شرجیل میمن

    سکیورٹی مزید سخت،ملک بھر کے ایئر پورٹس پر بائیو میٹرک مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ