Baaghi TV

Tag: ٹریفک

  • بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر ہو گا دو ہزار جرمانہ

    بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر ہو گا دو ہزار جرمانہ

    خبردار، ہوشیار! سوموار سے بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر دو ہزار جرمانہ ہوگا

    سی ٹی او لاہور نے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا، سوموار سے بغیر لائسنس گاڑی، موٹرسائیکل چلانے والوں کےخلاف بھرپور کریک ڈاؤن ہوگا، دو روز تک ایجوکیشن یونٹ اور سرکل افسران کو آگاہی دینے کا حکم دیا گیا ہے، سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ لائسنس نہ ہونے پر ڈرائیورز کو 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا، لائسنس چیکنگ کےلئے 17 خصوصی ٹیمیں بھی تعینات کی جائیں گیں، لاہور میں رجسٹرڈ گاڑی، موٹرسائیکلوں کی تعداد 75 لاکھ کے قریب ہے، لاہور میں ڈرائیونگ لائسنس صرف 9 لاکھ کے قریب شہریوں کے پاس ہے،شہریوں کی سہولت اور آسانی کےلئے لائسنسنگ دفاتر کے اوقات بڑھا دئیے گئے ہیں، لبرٹی لائسنس سینٹر 24/7 جبکہ مناواں سینٹر اور ارفعہ کریم صبح 08 بجے سے رات 12 بجے تک کھلے ہیں،گریٹر اقبال پارک، ڈیفنس سینٹر اور بحریہ ٹاؤن بھی رات 12 بجے تک کھکے ہیں،

    لرنر پرمٹ ہولڈرز گاڑی کے آگے، پیچھے سکرین پر "L” سائن چسپاں کریں، کمرشل، مال بردار اور پبلک سروس وہیکلز کے ڈرائیورز کے پاس ویلڈ لائسنس ہونا چاہیے، حادثات کی بڑی وجہ ڈرائیورز کے پاس ڈرائیونگ لائسنس کا نہ ہونا بھی ہے، سخت کریک ڈاؤن سے حادثات میں کمی آئے گی، انسانی جانوں کو بچانے کیلئے کریک ڈاؤن جاری رہے گا،ڈرائیورز کے پاس لائسنس کاہونا خود اعتماد ڈرائیونگ کی علامت ہے،

  • لاہورسمیت پنجاب میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کیلئے بڑے فیصلے

    لاہورسمیت پنجاب میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کیلئے بڑے فیصلے

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہورسمیت پنجاب میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کیلئے بڑے فیصلے کئے ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لاہورسمیت پنجاب بھر میں ٹریفک چالان کرنے کا ڈیلی کوٹہ ختم کرتے ہوئے کہا کہ چالان کا ٹارگٹ پورا کرنے کی روش ختم کردی ہے،ٹریفک وارڈنز کی کارکردگی ڈیلی چالان سے مشروط نہیں ہوگی۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ5بڑے شہروں میں شہریوں کی سہولت کیلئے ٹریفک لائسنس کے اجراء آسان بنا دیا ہے۔ لاہور،فیصل آباد،ملتان،گوجرانوالہ اورراولپنڈی میں لائسنسنگ سینٹرز دو شفٹ میں کام کریں گے۔لائسنسنگ سینٹرز ہفتے اوراتوار کو بھی اوپن رہیں گے۔لاہورکے علاقے لبرٹی کا سینٹر24گھنٹے شہریوں کے لائسنس بنائے گا جس سے شہریو ں کو ڈرائیونگ لائسنس بنانے میں بے پناہ سہولت ملے گی۔

    انہوں نے کہا کہ گلبرگ،مال روڈ،جیل روڈاورفیروزپور روڈ کو ٹریفک کے حوالے سے ماڈل روڈز قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ماڈل روڈز پر ٹریفک کی روانی کیلئے موثر مینجمنٹ سسٹم لاگو کیا جائے گا۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ ٹریفک کی روانی کو بہتر کرنے کیلئے روڈ انجینئرنگ پر خصوصی توجہ دی جائے۔سڑکوں پرموجود رکاوٹوں کو دور کیا جائے اور تجاوزات کو ہٹایا جائے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے لئے آؤٹ ریچ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام کے تحت کالجوں میں ٹریفک پولیس کی ٹیمیں جا کر طلبہ کے لائسنس بنائیں گی اور طلبہ کا ڈرائیونگ ٹیسٹ بھی متعلقہ کالج میں ہی لیا جائے گا۔طلبہ کو ٹریفک قوانین سے باقاعدگی سے آگاہ کیا جائے گا۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ٹریفک وارڈنزکی ترقی سے متعلقہ امور کو جلد از جلدنمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقی سے متعلقہ امور کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں سڑکوں پر گوشت فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا اور کہا کہ گوشت فروخت کرنے والوں کے باعث نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے بلکہ پرندوں کی وجہ سے فضائی حادثے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

    نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سڑکوں پر بھیک مانگنے والے مافیا کے خلاف بھی بلاامتیاز کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بھکاری مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے اور بھیک مانگنے والے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو منتقل کیا جائے۔انہو ں نے کہا کہ سمن آباد انڈر پاس اورکلمہ چوک انڈر پاس کو جلداز جلد مکمل کرنے کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں۔ٹریفک نظام کو درست کرنا ایک چیلنج ہے اورآپ نے اسے ہر حال میں پورا کرنا ہے۔شہری ٹریفک جام ہونے سے مشکلات کا شکارہوتے ہیں،ہمیں اسے فوری حل کرنا ہے۔ خود بھی احساس ہے کہ ٹریفک کی وجہ سے کس قسم کی کوفت سے گزرنا پڑتا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزید ہدایت کی کہ شہرمیں جاری ترقیاتی کاموں اورپی ایس ایل میچز کو مدنظر رکھ کر بہترین منصوبہ بندی کی جائے۔سڑکوں کی بندش کی صورت میں قبل ازوقت عوام کو بھر پور آگاہی دی جائے۔ ٹریفک نظام کو بہتر کردیا تو ذمہ داری کی ادائیگی کے ساتھ لوگ آپ کو دعائیں بھی دیں گے۔ نگران وزیراعلیٰ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ لاہور میں سالانہ 3لاکھ 70ہزار گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کا اضافہ ہوتا ہے۔

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    ہماری بیگمات کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے،دو بھائیوں نے سگے بھائی کا گلا کاٹ دیا

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں لاہورسمیت پنجاب بھر میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کیلئے تجاویز کا جائزہ لیاگیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب، چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی، کمشنر لاہور ڈویژن،سی ٹی او لاہور، ڈپٹی کمشنر لاہور،سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی لاہور، ایم ڈی ٹیپا اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی

  • نو ما ہ کے دوران 212 گینگ کے 4 ہزار سے زائد ملزمان گرفتار

    نو ما ہ کے دوران 212 گینگ کے 4 ہزار سے زائد ملزمان گرفتار

    نو ما ہ کے دوران 212 گینگ کے 4 ہزار سے زائد ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی جاری ہے

    اے وی ایل سی کی ماہ ستمبر کے دوران بہترین کارکردگی سامنے آئی ہے،اے وی ایل سی نے گذشتہ نو ما ہ کے دوران 212 گروپ گرفتار کئے۔گذشتہ نو ما ہ کے دوران مو ٹر سائیکل اور کاریں چوری چھیننے کی وارداتوں میں بتد ریج کمی آنا شروع ہو ئی ہے۔گذشتہ نو ما ہ کے دوران 212 گروپوں کا قلع قمع کر تے ہو ئے 4211 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ انیس پو لیس مقابلوں میں چوبیس ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا اور پانچ ملزمان دوران مقا بلہ مارے گئے اب تک نو ما ہ میں 3015 مو ٹر سائیکلیں اور 462 کا ریں بر آمد کی گئیں۔

    ماہ ستمبر سال 2022 میں کاریں چھننے کے جرائم میں ماہ ستمبر 2021 کے مقابلے میں 17.39% کمی واقع ہوئی۔ ماہ ستمبر سال 2022 میں کار چوری کے جرائم میں ماہ ستمبر 2021 کے مقابلے میں 21.76% کمی واقع ہوئی۔ ماہ ستمبر سال 2022 میں کاریں چوری / چھننے کے جرائم میں ماہ ستمبر 2021 کے مقابلے میں کل 21.30% کمی واقع ہوئی۔ماہ ستمبر سال 2022 میں موٹر سائیکلیں چوری کرنے کے جرائم میں ماہ ستمبر 2021 کے مقابلے میں 26.70% کمی واقع ہوئی۔ ماہ ستمبر سال 2022 موٹر سائیکلیں چھننے کے جرائم میں ماہ ستمبر 2021 کے مقابلے میں کل 9.16% 0کمی واقع ہوئی ہے۔ماہ ستمبر سال 2022 میں چوری / چھینی گئی موٹر سائیکلیں چوری / چھننے کے جرائم میں ماہ ستمبر 2021 کے مقابلے میں 10.91% کمی واقع ہوئی ہے۔

     چھ ہزار سے زائد گاڑیاں چوری کرنے والا مفرور ملزم سات سال بعد پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    ماہ اگست سال 2022 کے مقابلے میں ماہ ستمبر سال 2022 میں کاریں چوری کے جرائم میں 3.82% کمی واقع ہوئی۔ ماہ اگست سال 2022 کے مقابلے میں ماہ ستمبر سال 2022 میں مو ٹر سائیکلیں چھننے کے جرائم میں 27.49% کمی واقع ہوئی ہے۔ ماہ اگست سال 2022 کے مقابلے میں ماہ ستمبر سال 2022 میں مو ٹر سائیکل چوری کے جرائم میں 27.39% کمی واقع ہوئی ہے۔ ماہ اگست سال 2022 کے مقابلے میں ماہ ستمبر سال 2022 میں مو ٹر سائیکلیں چوری / چھننے کے جرائم میں کل 27.40% کمی واقع ہوئی ہے۔

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    ایک خاتون نے کیں 9 شادیاں، کسی بھی شوہر سے نہیں ہوئی تھی اسکی علیحدگی

    دو شادیاں کرنیوالے پولیس اہلکار کے قاتل کون ؟ تہلکہ خیز انکشاف

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    شہر میں مختلف گروپ مو ٹر سائیکل چوری چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔خا ص طور پر دوسرے صوبو ں سے گروپ شہر میں دا خل ہو کر وارداتیں کر تے ہیں۔اور کچھ نئے گروپ بھی وارداتیں کر رہے ہیں جن کی شناخت کر لی گئی ہے اور جلد ان کو گرفتار کر لیا جا ئیگا۔ اس سلسلہ میں سی سی ٹی وی فوٹیجز سے بھر پور مدد لی گئی ہے۔ مو ٹر سائیکل چوری میں مقامی اور نشہ کے عا دی افراد ملوث پا ئے گئے ہیں۔جبکہ کاروں کی چوری اور چھیننے میں بین الصوبا ئی گروپ ملوث پا ئے گئے ہیں۔ شہر سے چوری اور چھینے جا نے والی درجنوں گا ڑیوں کی بلوچستان سمیت دیگر صوبوں میں مو جو دگی کی اطلاعات ہیں۔ بلو چستان اور دیگر صو بوں کی پو لیس کے ساتھ ان صو بوں کے علا قوں میں آپریشن کر کے کاریں بر آمد کر نے کے لئے ایک بڑے آپریشن کی تیا ری کی جا رہی ہے۔ اے وی ایل سی عوام کی محنت سے کما ئی گئی کاریں اور مو ٹر سائیکلیں چوری اور چھیننے سے روکنے کے لئے انتھک کاوشوں، جدید ذرا ئع اور تمام دستیاب وسائل کو استعمال کر کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔جس کے نتایج جلد ہی شہریوں کو نظر ائینگے اور عوام کا کراچی پولیس پر اعتماد بحال ہو گا۔ اور اے وی ایل سی تمام سرقہ شدہ کاریں اور مو ٹر سائیکلیں ما لکان کی داد رسی کر تے ہو ئے تمام گاڑیاں برآمد کر کے واپس کر نے کے لئے پر عزم ہے۔

  • رحیم یار خان میں ٹریفک حادثہ،12 آفراد جاں بحق

    رحیم یار خان میں ٹریفک حادثہ،12 آفراد جاں بحق

    رحیم یار خان میں ٹریفک حادثہ،12 آفراد جاں بحق ہو گئے.

    رحیم یارخان کے قصبے فیروزہ میں بارش کے دوران چینی سے بھرا ٹرالر مسافر کوچ پر الٹ گیا، واقعے میں 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے شاہی روڈ فیروزہ اڈہ پر حادثہ پیش آیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سیوریج کی خرابی کے باعث سڑک پر گڑھے پڑے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

    مسافر کوچ میں سوار تمام افراد ٹریلر کے نیچے د ب گئے تھے، کوچ میں سوار مسافروں کو نکالنے کیلئے ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، بارش کی وجہ سے ریسکیو کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ پولیس کے مطابق واقعے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ تین زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    مذید برآں وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے رحیم یار خان کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے.وزیراعلی چودھری پرویزالٰہی کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا.وزیر اعلی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

    چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ انتظامی افسران موقع پر جا کر امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کریں۔وزیر اعلی پنجاب نے کمشنر بہاولپور ڈویژن سے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی.

  • دو دن سے مری میں ٹریفک جام :وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لے لیا

    دو دن سے مری میں ٹریفک جام :وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لے لیا

    مری :دو دن سے مری میں ٹریفک جام :وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لے لیا،اطلاعات کے مطابق عید کے دوسرے روز بھی ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ رش کی وجہ سے ٹریفک سست روی کا شکار ہے، اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں۔

    انتظامیہ کے مطابق اب تک ساڑھے چھے ہزار سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہوچکی ہیں۔

    ٹریفک پولیس اور ٹورسٹ پروٹیکشن فورس ٹریفک کنٹرول کرنے میں مصروف ہے جب کہ مری کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سٹی ٹریفک پولیس بھی موجود ہے۔

    انتظامیہ کی جانب سے مری میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی مانیٹرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے مری جانے والے راستوں پر ٹریفک جام ہونے کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے اسے فوراً بحال کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: مری میں سیاحوں کی سہولت کے لیے پنجاب پولیس کا مری ٹورازم پولیس کا آغاز

    وزیر اعلی پنجاب نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو احکامات دیے ہیں کہ وہ ملکہ کوہسار مری میں مقررہ تعداد سے زائد گاڑیوں کے داخلے پر عائد پابندی پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

    حمزہ شہباز نے کمشنرراولپنڈی ڈیویژن اور آر پی او پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ مری جانے والے سیاحوں کو الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھی رہنمائی فراہم کریں۔

    وزیر اعلی نے متعلقہ حکام کو سیوحوں کی سہولت کے لیے کنٹرول روم اور معلوماتی ڈیسک بھی قائم کرنے کا کہا ہے۔

    دریں اثناء سی پی او راولپنڈی عمر سعید ملک نے مری کا دورہ کیا اور مختلف مقامات پر سیاحوں کے تحفظ اور سہولت کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

    اس موقع پر ایس پی کوہسارحیدرعلی اور ایس پی سیکیورٹی فیصل سلیم بھی سی پی او کے ہمراہ تھے۔ سی پی او راولپنڈی نے مری ٹورازم پولیس کے افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی اورانہیں سیاحوں کی سہولت، آگاہی اور تحفظ کو ہمہ وقت یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

    سی پی اونے افسران و اہلکاروں کو فرائض کی انجام دہی پر ہمہ وقت مستعدی سے عمل پیرا رہنے کی ہدایت بھی دی۔

    اس موقع پر میڈیاسے گفتگو میں سی پی او عمر سعید ملک کا کہنا تھا کہ سیاحوں کے تحفظ اور سہولت کے لیے راولپنڈی پولیس تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، اورمری ٹورازم پولیس کا قیام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

  • آئی جی پنجاب کا میانوالی میں فائرنگ سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس

    آئی جی پنجاب کا میانوالی میں فائرنگ سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس

    میانوالی :آئی جی پنجاب کا میانوالی میں فائرنگ سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس ،اطلاعات کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے سمندر والا، میانوالی میں فائرنگ سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے آر پی او سرگودھا سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی، آئی جی پنجاب نے سینئر پولیس افسران کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی۔

    آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری ٹیمیں تشکیل دی جائے، ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔واضح رہے کہ میانوالی کے نواحی علاقہ سمند والا میں ریلوے پھاٹک کے قریب دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    وقوعہ کے نتیجہ میں 03 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے، ریسکیو 1122 کی چار ایمبولینسز کے زریعے زخمیوں کو طبی امداد دیکر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں شہزاد ولد احمد نواز عمر 26 سال، ذوالقرنین ولد ضیاء اللہ عمر 30 سال، غلام نصیر ولد غلام فرید عمر 28 سال شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں عظیم ولد غلام احمد عمر 55 سال، محمد بلال ولد عمر حیات عمر 25 سال، محمد اقبال ولد خلیل، جاوید خان ولد عمر حیات اور محمد خلیل ولد محمد نواز شامل ہیں۔

    ادھرراولپنڈی میں عید الفطر اور گرمائی سیزن کے دوران ٹریفک پولیس کے 350 سے زائد اہلکارڈیوٹی پر مامور ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی (سی ٹی او) نوید ارشاد کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے حکم پر مری میں آٹھ ہزار سے زائد گاڑیوں کے داخلے کی اجازت نہیں ہے، مری میں تقریبا 3500 گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مری میں مجموعی طور پر اب تک سیاحوں کی 637 گاڑیا ں موجود ہیں، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلوں سواروں کو مری میں داخلہ کی اجازت نہیں دی جا رہی، حفاظتی اقدامات کے پیش نظر صرف لائسنس ہولڈر ڈرائیورز کو مری داخلہ کی اجازت ہو گی۔

    چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی (سی ٹی او) نوید ارشاد کا مزید کہنا تھا کہ مری کے تمام داخلی و اندرونی راستوں پر چیکنگ پکٹس قائم کی گئی ہیں، سیاحوں کی مدد اور رہنمائی کے لئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 0519269200 کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

  • ٹریفک پولیس کی موجودگی میں اوور لوڈڈ گاڑیوں کا داخلہ

    ٹریفک پولیس کی موجودگی میں اوور لوڈڈ گاڑیوں کا داخلہ

    قصور
    ٹریفک و پیٹرولنگ پولیس کی موجودگی کے باوجود سڑکوں پر اوورلوڈڈ ٹرالیوں،ٹرکوں کا راج،آئے روز حادثات ہونا معمول عوام پریشان،ڈی پی او قصور سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق لاہور قصور فیروز پور روڈ بمقام مصطفی آباد ٹول پلازہ پر ٹریفک و پیٹرولنگ پولیس کی موجودگی کے باوجود اوور لوڈڈ ٹرالیاں و ٹرک کھلے گزر رہے ہیں جنہیں روکنے والا کوئی نہیں
    انہی اوورلوڈڈ گاڑیوں کے باعث آئے روز حادثات جنم لیتے ہیں مگر افسوس کہ ٹریفک و پیٹرولنگ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جس پر لوگوں کا کہنا ہے کہ جب باقاعدہ حصہ ملتا ہو تو پھر کسی کو روکنا کیسا
    شہریوںکا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ پیٹرولنگ و ٹریفک پولیس کے آشیر باد سے ہی ہو رہا ہے

    شہریوں نے ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف سے ازخود نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • پاکستان پی ایس ایل 7 : میچز شروع ہونے سے قبل شہریوں کو خبردار کر دیا گیا

    پاکستان پی ایس ایل 7 : میچز شروع ہونے سے قبل شہریوں کو خبردار کر دیا گیا

    لاہور:پاکستان پی ایس ایل 7 : میچز شروع ہونے سے قبل شہریوں کو خبردار کر دیا،اطلاعات کے مطابق پی ایس ایل کا میلا قذافی سٹیڈیم میں سجنے کو تیار، ٹیمز کو پی سی ہوٹل سے قذافی سٹیڈیم تک لے جانے کیلئے مختلف شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند رکھا گیا، ٹریفک جام میں پھنسے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا.

    ٹریفک پولیس نے پی ایس ایل میچز شروع ہونے سے قبل ہی شہریوں کو خبردار کر دیا ہے کہ شہری دوپہر اور شام کے اوقات میں فیروز پور روڈ اور کینال روڈ پر سفر مت کریں۔ ٹیمز کو پریکٹس سیشن کے لیےقذافی سٹیڈیم لےجانے کے لیے کینال روڈ کو نومنٹ تک ٹریفک کے لیے بند رکھا گیا۔مال روڈ الحمرا سے کینال روڈ کی جانب جانے والی ٹریفک کو تیرہ منٹ تک بند رکھا گیا۔

    کینال روڈ کو دھرم پورہ سے مسلم ٹاؤن تک نو منٹ تک بند کیا گیا۔جیل روڈ سے ٹریفک کو صدیق ٹریڈ سینٹر کی جانب جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔صدیق ٹریڈ سینٹر سے لبرٹی کی جانب بھی ٹریفک معطل رہی۔فیروز پور روڈ مسلم ٹاؤن سے ٹریفک کو وحدت روڈ کی جانب ڈائیورٹ کیا گیا۔

    فیروز پور کو مسلم ٹاؤن سے کلمہ چوک تک بند کیا گیا۔ جس کے باعث قرطبہ چوک سے مسلم ٹاؤن ، مال روڈ ، وحدت روڈ ، فیروز پور روڈ ، مین بلیووارڈ میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔ ٹریفک جام کی اذیت میں مبتلا شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

    یاد رہے کہ دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے کمنٹیٹرز کی تلاش کا بیڑا اُٹھالیا ہے۔کمنٹیٹر کی تلاش کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک مقابلے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت مقابلہ جیتنے والے کو 5 لاکھ روپے اور پی ایس ایل سیون کے فائنل میں کمنٹری کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

    پی سی بی کےمطا بق پی ایس ایل سیون کے دوران نئے کمنٹیٹرز کی تلاش کے لیے مہم شروع کی جارہی ہے اور اس کام کا آغاز ہوگیا ہے۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ کمنٹری کو پروفیشنل کیرئیر بنانے کے خواہشمند افراد اس مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں، مقابلے میں 18 سال سے زائد عمر اور پاکستانی ہونا شرط ہے۔

    پی سی بی کے مطابق پہلے مرحلے میں 20 کمنٹیٹرز کا انتخاب کیا جائے گا، اس کے بعد اُن میں سے 5 کمنٹیٹرز کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا جو فائنل راؤنڈ میں حصہ لیں گے اور پھر فاتح کا فیصلہ ہوگا۔

    پی سی بی کے مطابق کامیاب اُمیدوار کو 5 لاکھ روپے انعام اور پی ایس ایل سیون کے فائنل میں کمنٹری کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

  • مری میں ایک بار پھر شدید برفباری کی پیشنگوئی

    مری میں ایک بار پھر شدید برفباری کی پیشنگوئی

    محکمہ موسمیات این ڈی ایم اے کیطرف سے 21 جنوری بروز جمعہ کی شام سے 24 جنوری بروز پیر کی صبح تک مری میں شدید برفباری کی پیشنگوئی کی گئی ہے

    سی ٹی او راولپنڈی وسیم ریاض کیطرف سے سیاحوں کی حفاظت اور سہولت کے لئے خصوصی انتظامات مکمل کئے گئے ہیں، سی ٹی او راولپنڈی وسیم ریاض کا کہنا تھا کہ سیاحوں کی سہولت کے لیئےٹر یفک و ضلعی پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ مری میں ضلعی انتظامیہ کے حکم پر آٹھ ہزار سے زائد گاڑیوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔ شام 5بجے سے صبح 5بجے تک سیاحوں کے داخلہ پرمکمل پابندی ہو گی ۔مری کے ٹول پلازہ اور داخلی راستوں پرخصوصی چیکنگ و آگاہی پکٹس قائم کی گئی ہیں مری ٹول پلازہ اور داخلی راستوں پر سیاحوں میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں مکینکلی فٹ گاڑی اور لائسنس ہولڈر ڈرائیور ز کو ہی مری جانے کی اجازت دی جائے گی

    چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی وسیم ریاض کا کہنا ہے کہ مری آنے والے سیاح موسم کی شدت اور رش کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سفرکا انتخاب کریں ۔سخت سردی کے پیش نظر گاڑی میں اضافی گرم کپڑے اور کھانے پینے کی اشیاءضرور رکھیں ۔ گاڑی میں ہیٹر کے استعمال کیصورت میں گاڑی کے شیشوں کو مکمل طور پر بند کرنے سے کاربن مونو آکسائیڈ پیدا ہوتی ہے دوران برفباری گاڑی خراب ہونے یا برف میں پھنسنے کیصورت میں گاڑی میں رات گزارنے سے اجتناب کریں۔ دوران برفباری سلپری روڈ ہونے کے باعث گاڑیوں کے ٹائروں پر چین کا استعمال کریں دوران برفباری روڈ سے برف ہٹانے والی مشینوں کو فوری راستہ دیں تا کہ روڈ سے برف ہٹا کر راستہ بنایا جا سکے۔ مری میں تقریبا 3500 گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے ۔سیاحوں کی سہولت کے لیے اضافی گاڑیوں کو سنگل سائیڈ پر پارک کروایا جاتا ہے برفباری کے دوران روڈ کے دونوں سائیڈوں پر برف ہونے کی وجہ سے روڈ کے سائیڈ پر گاڑی کھڑی کرنے سے گریز کریں۔ تنگ روڈ ہونے کیوجہ سے روڈ پر گاڑی کھڑی کر کے سیلفیاں بنانے سے گریز کریں۔ برفباری کے دوران مری آنے والے سیاح مکینکلی طور پر درست گاڑی کا انتخاب کریں۔سیاح حضرات ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر اپنی گاڑی میں مکمل ٹول کٹ لازمی رکھیں۔ مری آتے وقت اپنی گاڑی کا فیول ٹینک فل رکھیں۔ مری کی سڑکوں پر دوطرفہ ٹریفک چلتی ہے لہذا ڈبل لائن ہر گز نہ بنائیں ۔اپنے سفر کو محفوظ بنانے کےلئے ون وے کی خلاف ورزی اور غلط اوور ٹیکنگ سے گریز کریں۔سیاح حضرات اپنے سفر کو محفوظ اور پر سکون بنانے کےلئے دی گئی سفر ی ہدایات پر عمل کریں۔ شاہراہوں پر کھڑے ٹریفک و ضلعی پولیس اہلکار آپ کی سہولت کےلئے ہیں انکے ساتھ تعاون کریں۔دوران سفر کسی قسم کی ٹریفک پرابلم ہونے کیصورت میں ہیلپ لائن 0519269200 یا 03097770598 پر رابطہ کریں۔

    ضلع مری کےلیے ڈپٹی کمشنر اور آرمی آفیسر پر مشتمل مینجمنٹ کمیٹی کے قیام کی سفارش

    سات اے سی مری تبدیل ہوئے، کیا کوئی سیاسی طاقتور ہے ادھر؟ عدالت

    مری سانحہ، غفلت کا ذمہ دار کون ہے؟ مبشر لقمان برس پڑے

    مری میں ہونے والی برفباری میں اسلام آباد پولیس کا اہلکار اہلخانہ سمیت جاں بحق ہو گیا

    ایک طرف انسانیت، دوسری طرف بربریت،مسلم امہ کا امتحان ہے، وزیر خارجہ

    آن لائن کلاسز .اب امتحان بھی آن لائن ہی لیں، طلبا سڑکوں پر آ گئے

    طلبا خبردار، پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول تیار

    امتحانات کے معاملے پر سستی سیاست بند کی جائے، شفقت محمود

    سانحہ مری،برفانی طوفان کے وقت برف ہٹانے والی 20 گاڑیاں کہاں تھیں؟ تہلکہ خیز انکشاف

    مری واقعہ،ن لیگ کا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ

    مری سانحہ،مذہبی جماعتیں ریسکیو ،رفاہی کام میں متحرک، ووٹ لینے والی جماعتیں غائب

    مری سانحہ،سیاحوں کے لیے داخلہ تاحال بند

    مری میں اموات زیادہ ہوئیں جوقوم سے چھپائی جارہی ہیں،حمزہ شہباز

    وفاقی حکومت کا بس چلے توسانحہ مری کی ذمہ داری سندھ پر ڈال دے

    سانحہ مری،ثابت کریں کہ کسی خاتون نے کمرے کیلئے زیور گروی رکھا،ہوٹل ایسوسی ایشن

    مری سانحہ،انکوائری کی ضرورت نہیں،ذمہ دار پھانسی کے حق دار ہیں،عدالت

    سات اے سی مری تبدیل ہوئے، کیا کوئی سیاسی طاقتور ہے ادھر؟ عدالت

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کروایا کرونا ٹیسٹ

  • لاہور .شاہدرہ پر ٹریفک جام ،شہری پریشان،بزدار کا نوٹس

    لاہور .شاہدرہ پر ٹریفک جام ،شہری پریشان،بزدار کا نوٹس

    لاہور .شاہدرہ پر ٹریفک جام ،شہری پریشان،بزدار کا نوٹس
    شاہدرہ سے یادگار تک مکمل ٹریفک جام ٹریفک ہو گئی ہے،

    لاہور کے داخلی دروازے شاہدرہ چوک میں 2 گھنٹے سے بدترین ٹریفک جام ہے ٹریفک میں ایمبولینس بھی 2 گھنٹے سے پھنسی ہیں، ٹریفک جام ہونے سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں،ٹریفک پولیس موقع پر پہنچ گئی،

    راوی پل شاہدرہ چوک پر ٹریفک جام ہو گئی ہے، سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ نیو راوی پل سے خراب ہونے ٹرک کو ہٹا دیا گیا ہے، شہریوں کے ون وے آنے کی وجہ سے ٹریفک کا مسئلہ بنا، ون وے آنے والی گاڑیوں کو واپس بجھوا دیا گیا ہے

    سی ٹی او لاہور نے شہریوں سے صبرو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ راوی پل ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے،موٹرویز کی بندش کیوجہ سے بھی شاہدرہ چوک میں غیر معمولی رش ہے، جلد ٹریفک کا بہاؤ معمول پر آ جائے گا،

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے شاہدرہ موڑ پر ٹریفک بلاک ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیا اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کمشنر لاہور ڈویژن اور سی ٹی او لاہور سے رابطہ کیا، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے فی الفور ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے ۔ سی ٹی او خود موقع پر جا کر ٹریفک کو بحال کرائیں ۔شاہدرہ موڑ پر فی الفور اضافی نفری تعینات کرکے ٹریفک کا مسئلہ حل کیا جائے۔

    دوسری جانب پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور اور گردونواح میں شدید دھند پھیلی ہوئی ہے، حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹروے کو ٹریفک اور رن وے کو پروازوں کیلئے بند کردیا گیا ہے، دھند کی وجہ سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، شدید دھند کے باعث لاہور ائیر پورٹ پر حد نگاہ صرف 100 میٹررہ گئی جس کی وجہ سے رن وے کو پروازوں کیلئے بند کر دیا گیا ہے سعودی ایئرلائن کی پروازایس وی 734 اور کویت سے آنیوالی پرواز کےیو 203 کو لینڈنگ کی اجازت بھی نہیں دی گئی

    دوسری جانب موٹروے M-1 , پشاور سے رشکی تک دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے ۔موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ عوام سے گذارش ہے کہ دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں دھند کے موسم میں گاڑیوں میں درمیانی فاصلہ عام حالات کی نسبت زیادہ رکھیں ۔ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے کی صورتحال اور دوران سفر مدد کی صورت میں ہیلپ لائن 130 سے مدد لی جا سکتی ہے ۔موٹروے M-1 , پشاور سے صوابی تک بھی دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

    ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

    بے اولاد ہیں، بچہ خرید لیں، بچے پیدا کرنے کی فیکٹری، تہلکہ خیز انکشاف